Baaghi TV

Category: موسم

  • شمالی بلوچستان میں موسم بدستور سرد

    شمالی بلوچستان میں موسم بدستور سرد

    شمالی بلوچستان میں موسم بدستور سرد، کہیں کہیں مطلع جزوی ابرالود ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے شمالی بلوچستان میں مطلع صاف ہوجائے گا،

    تاجر تنظیم کا کہنا ہے کہ وادی زیارت میں رابطہ سڑکیں بحال، سیاح نہیں آ رہے،زیارت میں شدید سردی،گیس، بجلی سپلائی معطل ہو چکی ہے، بازار سنسان ہیں، این ایچ اے کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان کے تمام قومی شاہراہیں، راببہ سڑکیں بحال کر دی گئی ہے، سڑکیں شام کے بعد جمنے سے پھسلن پیدا ہو سکتاہے

    برفباری سے شمالی بلوچستان کے پہاڑوں کی دلکش مناظر، سفید چادر اوڑھ لیا نوجوانوں نے کوژک، کان مہترزئی ودیگر سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا، سردی کے باوجود برف ڈھکی کوژک کی پہاڑیاں سیاحوں سے بھر گئیں نوجوان ڈول، ٹیپ ریکارڈر پر روائتی رقص کرتے نظر آرہے پہاڑی سلسلوں میں گاڑیوں کی قطاریں، کھانوں کے دسترخوان سج گئے ،مقامی وغیرمقامی سیاح زیارت کےبجائے دیگر شہروں کے سیاحتی مقامات پہنچے

    آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی12 ،قلات منفی 11، کالام منفی،09 گوپس، پاراچنار منفی 07،کوئٹہ منفی05، مالم جبہ ،اسکردو،استور،بگروٹ منفی04، ژوب منفی ،03 ،چترال ،دالبندین ،مری، راولاکوٹ منفی02،چراٹ،نوکنڈی، پنجگور ، بارہ مولہ اور پلوامہ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    کم سے کم درجہ حرارت(C°):
    اسلام آباد 08
    لاہور08
    کراچی09
    پشاور 05
    کوئٹہ منفی05
    مظفر آباد 05
    گلگت 03
    مری منفی02
    فیصل آباد09
    ملتان05
    سری نگر00
    جموں08
    لہہ منفی12
    اننت ناگ 00
    پلوامہ منفی01
    شوپیاں00
    بارہ مولہ منفی 01
    محکمہ موسمیات ، اسلام آباد

  • بارش کے باعث لاہورآلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا ،محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب

    بارش کے باعث لاہورآلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا ،محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب

    لاہور:محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے-

    باغی ٹی وی :محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق بارش کے باعث لاہور کا اے کیو آئی 170 ریکارڈ کیا گیا آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا محکمہ تحفظ ماحولیات ٹاؤن ہال میں ائیر کوالٹی انڈیکس 120،جی سی یونیورسٹی، لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس171،ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈ یکس41 ،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 161 ریکارڈ کیا گیا-

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری،مری میں برفباری شروع انتظامیہ ہائی الرٹ

    محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 86 ریکارڈ کیا گیا ،فیصل آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس 80 ریکارڈ کیا گیا جبکہ رحیم یار خان میں ائیر کوالٹی انڈیکس118ریکارڈ کیا گیا-

    خیال رہے کہ محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے یہ تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے-

    دوسری جانب ملک کے بیشتر حصوں میں رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے پنجاب کے علاقوں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، چکوال، ساہیوال، فیصل آباد، منچن آباد، پاکپتن، سیالکوٹ، سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند نے رات سے ہی ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

    کراچی میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری، شہری احتیاط کریں

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بھی مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی شروع ہو چکی ہے۔ ناران، کاغان، چترال،سوات، مالم جبہ، دیر، شانگلہ اور مانسہرہ کے مختلف حصوں میں بھی برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے مری، گلیات اور گردونواح کے علاقوں میں ایک بار پھر برفباری شروع ہو گئی ہے جو آئندہ دو روز تک جاری رہے گی تاہم انتظامیہ کی جانب سے تمام پیشگی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

    بلوچستان کے علاقوں مستونگ، پشین سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور کہیں برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ نوکنڈی، دالبندین، موسیٰ خیل، ہرنائی، لورالائی، چمن اور نوشکی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    تیز بارش آندھی کے باوجود کے الیکٹرک کی زبردست کارکردگی سامنے آگئی

  • ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری،مری میں برفباری شروع انتظامیہ ہائی الرٹ

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری،مری میں برفباری شروع انتظامیہ ہائی الرٹ

    اسلام آباد: مری میں چند روز وقفے کے بعد ایک بار پھر سے برفباری شروع ہوگئی-

    باغی ٹی وی : مری میں ایک بار پھر برفباری کا آغاز ہوگیا ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روم تھام کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہےانتظامیہ نے جناح ہال میں کنٹرول روم قائم کرکے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ ماضی کی طرح کوئی افسوس ناک واقعہ رونما نہ ہو۔

    اُدھر کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل اورنوتعینات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہرفاروق برفباری کے بعد انتظامات کا جائزہ لینے مری پہنچے جہاں انہوں نے کنٹرول روم قائم کیا۔

    کوتل سڑی اور پراسپیکٹ پوائنٹ کے مقام پر شدید برفباری جاری ہے جس کے بعد سنجاوی ، زیارت ڈومیارہ روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے ہدایت کی ہے کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں-

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ زیارت اور لیویزفورس کی جانب سے سنو کلیئرنس آپریشن جاری ہے زیارت سنجاوی روڈ سے برف ہٹانے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا-

    شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، دیواریں گرنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے

    انتظامی حکام نے تمام محکموں اور اُن کے افسران و ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے دوروز تک مری میں برفباری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسیمات کے مطابق پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند ،کرم ،وزیرستان، کوہاٹ ،ٹانک،کرک،بنوں اورڈی آئی خان میں بارش اور برفباری متوقع ہے اسلام آباد میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا،دن بھر وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 13،کم سے 10 ڈگری سینڈی گریڈ رہنے کا امکان ہے-

    شانگلہ میں لینڈسلائیڈنگ 9افراد دب گئے: دو بچے جاں بحق:سخت موسمی حالات

    ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ میں بارش متوقع جبکہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ ،نوکنڈی، دالبندین،موسیٰ خیل،ہرنائی،لورالائی،مستونگ،چمن اور نوشکی میں بارش کا امکان ہو سکتا ہے-

    خطہ پوٹھور اور شمال مشرقی پنجا ب میں بعض مقا مات پر تیز بارش اورژالہ باری کا امکا ن ڈی جی خان، ملتان،لیہ، خانیوال،راجن پور،بہاولپور، اور بہاولنگر میں ہلکی بارش متوقع ہے-

    جھنگ،بھکر،سرگودھا،خوشاب، میانوالی،ساہیوال،اوکاڑہ ،حافظ آباد،سیالکوٹ،ناروال،لاہور،شیخوپورہ،قصور،فیصل آباد اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ہو سکتا ہے

    راولپنڈی،جہلم،چکوال،اٹک،گوجرانوالہ،گجرات،منڈی بہاؤالدین،کوئٹہ، زیارت،بارکھان، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ ،خیبر پختونخوا ،پنجاب،شمالی بلوچستان،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش متوقع ہے-

    کراچی:تیزہواؤں سےتباہی، دیواریں گرنےسےبچےسمیت 5 افراد جاں بحق:ہواوں کا رُخ پنجاب…

  • ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ جاری

    ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ جاری

    آج اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے، پشین، لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اوربارکھان میں بھی بارش متوقع ہے۔

    کورونا وبا: مزید 8 افراد جاں بحق

    مردان، نو شہرہ، پشا ور، چارسدہ،کوہاٹ،با جوڑ، و زیر ستان اورکرم میں بارش اور برفباری کا امکان جبکہ با جوڑ،بنوں،ڈی آئی خان، و ز یر ستان،خیبر، شا نگلہ، ہری پور اورصوابی،چترال، دیر،کالام، مانسہرہ، مالاکنڈ،سوات، کوہستان، ایبٹ آباد اور بونیر میں بارش متوقع ہے-

    لوئردیر:چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ،دیرلیویز کا ایک اہلکارشہید

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری ،گلیات اور گردونواح میں برفباری کا امکان خوشاب، میانوالی ، حافظ آباد، گوجرانوالہ،گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کا امکان لاہور، راولپنڈی،اٹک،چکوال،مری،جہلم،منڈی بہاؤالدین اورسرگودھا میں بارش متوقع ہے کو ہلو،نوکنڈی ، دالبندین ،سبی، قلات،کوئٹہ اور زیارت میں برفباری کاامکان موجود ہے-

    لاہور:داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی اغوا

    جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور موہنجو داڑومیں شدید دھند کا امکان کالا شاہ کاکو سے کامونکی تک حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی چناب ٹول پلازہ سے کھاریاں کینٹ تک حد نگاہ 60-80 میٹر ہے گوجرانوالہ سے چناب ٹول پلازہ تک حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی-

    پی ایس ایل7 : بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز منتخب

    قومی شاہراہ این 5 پر دھند کا راج ، موٹروے ایم 11 ،محمود بوٹی سے سمبڑیال تک بند، موٹروے ایم 5،شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند، موٹروے ایم 4،عبدالحکیم سے فیصل آباد تک بند، موٹروے ایم 4،خانیوال سے عبدالحکیم تک بند، موٹروے ایم 4،ملتان سے خانیوال تک بند ہے-

    موٹروے ایم 4،فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند، موٹروے ایم 3 ،فیض پور سے سمندری تک بند، موٹروے ایم 2 ،لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے-

    پشاورمیں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

  • اسلام آباد میں بادلوں کے ڈیرے، لاہور میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ

    اسلام آباد میں بادلوں کے ڈیرے، لاہور میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ

    اسلام آباد میں بادلوں کے ڈیرے، لاہور میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادلوں کے ڈیرے، لاہور میں دھند، سردی کی شدت میں اضافہ، شہری سورج دیکھنے کو ترس گئے

    محکمہ موسمیات نے آج شام سے شہربے مثال سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ملکہ کوہسارمری میں بھی روئی کے گالے گریں گے رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے، آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی حصوں میں مزید بارش ہو گی۔پنجاب بھرمیں بادل چھائے رہیں گے جبکہ پوٹھوہار کے کچھ علاقوں اوراسلام آباد میں بوندا باندی ہوگی

    خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں بھی آج اورکل ہلکی بارش کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، مالم جبہ اورکالام میں برفباری ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیرسمیت شمالی علاقوں میں تیز بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری اور گلیات میں بھی سفید موتیوں کی برسات ہوگی۔

    آج ریکارڈ کیے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13،بابو سر منفی 10،گوپس منفی 08، استور منفی 06،بگروٹ،ہنزہ ،اسکردو منفی 05،پلوامہ،بارہ مولہ ،کالام ،مالم جبہ منفی 04، شوپیاں،زیارت منفی 03،سری نگر ، اننت ناگ،میر کھانی ،پاراچنار اور دیر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    کم سے کم درجہ حرارت(C°):
    اسلام آباد 03
    لاہور07
    کراچی14
    پشاور 06
    کوئٹہ 04
    مظفر آباد 04
    گلگت 02
    مری 00
    فیصل آباد08
    ملتان07
    سری نگر01
    جموں 09
    لہہ منفی13
    اننت ناگ منفی 01
    پلوامہ منفی 04
    شوپیاں منفی 03
    بارہ مولہ منفی 04

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد

    ملک میں حال میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث گزشتہ چند دنوں سے سردی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 16،استور منفی 12،گوپس منفی 10،زیارت منفی 09، اسکردو منفی 07، پلوامہ، شوپیاں،بارہ مولہ منفی 06،ہنزہ منفی 05، بگروٹ منفی 04، مالم جبہ ،کوئٹہ ،سری نگر،اننت ناگ ،دروش منفی 03،میر کھانی،پاراچنار منفی 02، راولاکوٹ اور مری میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا –

    خواجہ معین الدین چشتیؒ کے سالانہ عرس کی تقریب کورونا ہدایات کے مطابق ہو گی

    دوسری جانب کم سے کم درجہ حرارت اسلام آباد میں 03، لاہور06 ،کراچی09 ،پشاور 02،کوئٹہ منفی 03، مظفر آباد 01، گلگت 02، مری منفی01، فیصل آباد06، ملتان05، سری نگرمنفی 03، جموں 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا –

    پاسپورٹ کی سال 2022 کی رینکنگ جاری ،فہرست میں پاکستان کا نمبر کونسا؟

    دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی صورتحال برقرار ہے، شمالی ، وسطیٰ اور جنوبی اضلاع میں صبح کے وقت درجہ حرارت میں کمی آنے سے موسم شدید سرد ہے نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، ژوب اور پنجگورمیں 1، دالبندین میں 2، سبی میں 4، تربت میں 8 اور گوادر میں 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    مری سانحہ،انکوائری کی ضرورت نہیں،ذمہ دار پھانسی کے حق دار ہیں،عدالت

    محکمی موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 3 شہری جاں بحق ایک خاتون زخمی

  • 3 ماہ بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر

    3 ماہ بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر

    لاہور،محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاہورشہرکے مختلف علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ائیر کوالٹی انڈکس میں واضح کمی ہوئی ہے اور لاہور 3 ماہ بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا-

    محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 159 پر موجود ہے جبکہ گلبرگ مراتب علی روڈ کا علاقہ 380 پوائنٹس کے ساتھ آلودہ ترین علاقہ ہے ٹاؤن ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 136ریکارڈ کیا گیا،ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس85ریکارڈ کیا گیا-

    بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان

    محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 218 بذریعہ موبائل وین ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 185ریکارڈ کیا گیا-

    محکمہ تحفظ ماحولیات کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 58ریکارڈ کیا گیا، رحیم یار خان میں ایئر کوالٹی انڈیکس109 جبکہ فیصل آباد میں 81ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا-

    دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں اور کشمیر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان میں شدید بارشوں سے شیبی علاقے زیر آب آگئے چمن شہر اور مضافات میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم شمالی بلوچستان میں اثردیکھانے لگا پہاڑی علاقوں سے آنےوالے ریلوں کی شدت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے –

    طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال

    چمن انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلوں نے سوسے زائد گھروں اور اسکولوں کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ رابطہ سڑکیں متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں سیلابی ریلوں کےباعث آمدورفت معطل ہے ڈپٹی کمشنرجمعہ داد خان مندوخیل نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ہنگامی صورت حال میں فوری امداد کی فراہمی کیلئے فلڈ کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی کہا کہ ہنگامی صورت حال میں فلڈ کنٹرول روم نمبر 0826612288 پر رابطہ کریں-

    حیدر آباد میں شہر اور گردونواح میں بارش ،متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اوچ شریف شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے جبکہ جڑانوالہ شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری اور لیاقت پورشہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے

    وادی زیارت میں رات گئے ہلکی برفباری شروع ہوئی برفباری کے باعث سردی کی جہاں شدت میں اضافہ ہوا وہیں شدید سردی میں گیس کی سپلائی بھی مکمل معطل ہے ادھر فورٹ عباس شہر اور چولستان میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فورٹ عباس بارش گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ہوگی-

    کراچی کے بیشتر علاقوں میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی جاری رہی جبکہ گلستان جوہر،ملیر،اورنگی ٹاون کے بعض علاقوں میں بجلی بند ہے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے 1900 سے زائد میں سے 1825 فیڈرز فعال ہیں 85کے قریب فیڈرز کو حفاظتی بنیادوں پر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے شاہ فیصل سمیت حب کے بعض علاقوں میں احتیاط کے طور پر بجلی بند کی گئی-

    پنجاب سے اغوا کی گئی لڑکیوں کو ملزمان کراچی چھوڑ کر فرار

  • بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان

    بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام سے بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں تیز بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی، ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کی نئی وارننگ بھی جاری کردی ہے۔

    طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال

    رپورٹس کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا ہے کیسکو حکام کے مطابق بارش سے شہر میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے اور 15 فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں۔

    بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ضلع کیچ کے علاقے مند میں سیلابی ریلے کے باعث بند ٹوٹ جانے سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا، طوفانی بارشوں کے سبب تربت اور مند کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ گوادر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور کئی کچے مکانات منہدم ہو گئے۔

    دوسری جانب لاہور میں آج دن بھر وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے حیدرآباد، نواب شاہ ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، اوباڑو، رحیم یار خان، ملتان، راجن پور میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم حسین ہوگیا جبکہ پشاور میں بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری

    کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوئی تاہم صبح ہونے پر بارش کا سلسلہ رک گیا، شہر بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سرد ہو گیا کئی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، تاہم ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار ہے۔

    کراچی: بارش کے ساتھ اولے پڑنے کا امکان

    دوسری جانب لیاقت آباد انڈر پاس میں اور حیدری مارکیٹ کے روڈ پر چند مقامات پر پانی جمع ہے ایم اے جناح روڈ پر بھی چند مقامات پر اور نیپا پل پر بھی پانی جمع ہے، تاہم ٹریفک کی روانی برقرار ہے شہر کی مصروف ترین شارعِ فیصل پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے۔

    لاہو:مختلف علاقوں میں بوندا باندی،مسلسل 4 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمہ…

    ادھر نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی کے علاقے میں سڑکوں پر کہیں کہیں پانی جمع ہے جبکہ کئی گلیوں میں پانی جمع ہونے سے مکینوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔

  • ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری

    ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری

    ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری پہاڑوں پر سفیدی چھاگئی-

    باغی ٹی وی: مری میں ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا داریل تانگیر میں بھی ہلکی بارش کے ساتھ وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے چلاس،بابوسر ٹاپ،بٹوگاہ ٹاپ اور فئیری میڈو میں شدید برفباری جاری ہے-

    پارا چنار میں برف باری کے حسین مناظر ہیں ہر طرف برف ہی برف جبکہ ٹھنڈ بڑھ گئی۔ وادی زیارت اور گردونواح میں بھی برفباری ہوئی ہے اسکردو میں ضلع کھرمنگ، شگر اور گانچھے میں برفباری کے بعد راستے بند ہوگئے جبکہ معمول کی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں قلات، چمن اور گرد و نواح میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش ہوئی ہے۔

    جبکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے مری آنے والے سیاحوں کیلئے ہدایات جا ری کردیں سی ٹی او تیمور خان راولپنڈی نے کہا کہ دوران برفباری پھسلن سے بچنے کیلئے ٹائر پر چین چڑھا کر ڈرائیو کریں دوران ڈرائیو نگ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں مری آنے سے پہلے اپنی گاڑی کو اچھی طرح چیک کر لیں اور اپنی گاڑی کی فیول ٹینک فل رکھیں-

    دوسری جانب چلاس کے بالائی علاقوں میں برفباری اور زیریں علاقوں میں بارشمری اورگلیات میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے روئی کے گالوں نے مناظر اور حسین کردیے اور بالائی علاقوں میں سفیدی چھا گئی-

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

    وادی لیپہ میں رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی لیپہ میں برف باری کا سلسلہ 6 روز تک جاری رہے گا-

    وادی لیپہ میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر،متعدد گاؤں بجلی سے محروم ہیں جبکہ وادی کا دارالحکومت سے زمینی راستہ کٹ گیا،مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ شہری برف باری میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں-

    مانسہرہ اور شانگلہ میں بارش اور برفباری، چترال، دیر، سوات، کوہستان اور بونیر میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی وقفے وقفے سےبارش اوربرفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا-

    کم سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی8، کالام منفی7، اسکردو منفی6، ہنزہ منفی5، پارا چنار منفی4، گلگت منفی3، چترال منفی1، مری1، اسلام آباد 3، لاہور7 اور لیہہ میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اسلام آباد 3، لاہور 7، کراچی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں کل سے بارش کا امکان ہے۔

    جبکہ میدانی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی چونیاں، چھانگا مانگا، الہ آباد،کنگن پور اور گردونواح میں ہلکی بارش،ساہیوال اور گردونواح میں وقفے وقفے سے،جڑانوالہ شہر اور گردونواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے-

    جو مسجدیں گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں،ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے ہی لیڈر پر برس پڑے

    میرپور آزاد اور گردونواح میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری منگلا،جاتلاں،اسلام گڑھ،چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش ہوئی راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دینہ اور گردونواح میں بھی بارش نے سردی میں اضافہ کر دیا-

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے کراچی میں آج بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن میں درجہ حرارت 20 سے 22 سینٹی گریڈ تک رہے گا کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ہے-

    مودی کو اگر اسلام آباد میں آنے پر مسئلہ ہے تو سارک کانفرس میں ورچوئل شرکت کر لیں،…

    محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ کراچی میں مزید3روز تک موسم ابر آلود رہےگا ژوب اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات نے 6اور7جنوری تک بارش کی پیش گوئی کی ہے-

  • لاہو:مختلف علاقوں میں بوندا باندی،مسلسل 4 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

    لاہو:مختلف علاقوں میں بوندا باندی،مسلسل 4 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

    لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل 4 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    باغی ٹی وی :مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں بھی داخل ہو گیا ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے، گوادر اور گردو نواح میں 7 گھنٹے تک بارش جاری رہی، جس سے گوادر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

    جڑانوالہ اور گردونواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے تو میرپور آزاد اور گردونواح میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ساہیوال اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

    پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا

    جب کہ کراچی میں آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید3 روز تک موسم ابر آلود رہے گا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ہے جبکہ 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن میں درجہ حرارت 20 سے 22 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    دوسری جانب لاہور3 ماہ بعد آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 7 ویں نمبر پرآ گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 180 ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلبرگ 380 اے کیو آئی کے ساتھ آلودہ ترین علاقہ ہے۔

    پی ٹی آئی کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس چھپانے کا دعویٰ