Baaghi TV

Category: موسم

  • کراچی سمیت دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

    کراچی سمیت دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

    ملک کے میدانی علاقوں میں موسم آج شدید گرم رہے گا، سندھ میں گرمی کی لہر ایک ہفتے تک رہ سکتی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہر کے باعث پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 07 سے 09 ڈگری بڑھنے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے-

    پاکستان اور بھارت کیلئے وارننگ جاری

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا کراچی میں آج 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور دن میں ہوا 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق 11 مئی سے سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سائیکلون کے باعث موسم گرم رہے گا۔

    حکومت کا آٹے کی قیمت میں کمی کرنے کا اصولی فیصلہ

    دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی محکمہ موسمیات نے آج سے ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کر دی ہے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر الرٹ کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کے اسٹیشنز 24 گھنٹے کھلے اور کنٹرول روم فعال رہیں گے۔

    ڈی جی ریسکیو نے ریسکیو ایمبولینسز میں کولر، پانی کی بوتلیں اور آئس بیگز رکھنے اور شہریوں کو دوپہر کے وقت غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایات دیں-

    انہوں نے کہا کہ عوام ہلکے کپڑوں، سر پر گیلا کپڑا اور پانی کا کثرت سے استعمال کریں جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 1122 پر کال کریں۔

  • پاکستان اور بھارت کیلئے وارننگ جاری

    پاکستان اور بھارت کیلئے وارننگ جاری

    محکمہ موسمیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو آئندہ دنوں میں بدترین ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال کے گرم ترین مہینے آنا ابھی باقی ہیں ، ممکنہ ہیٹ ویو سے ہزاروں افراد کی جانیں جاسکتی ہیں، خاص طور پر بزرگ افراد نشانہ بن سکتے ہیں ہیٹ ویو کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے۔

    ملک میں غیر معمولی بارشوں کا امکان،حکام الرٹ

    موسمیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت میں مارچ اور اپریل کے مہینے میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت رہا جس سے تقریباً ایک ارب لوگ متاثر ہوئے-

    قبل ازیں ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ رواں سال مون سون معمول کے مطابق ہوگا، تاہم درجہ حرارت بڑھا تو مون سون کی بارشوں میں بھی شدت آسکتی ہے پاکستان مارچ کے بعد اب اپریل میں بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، گرمی میں اضافے سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اپریل میں آم افزائش کے عمل سے گزرتا ہے، گرمی کی شدید لہر آم کی فصل کو متاثر کرسکتی ہے۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ فصل وقت سے پہلے تیار ہوسکتی ہے اور زائد درجہ حرارت سے آم جلد پک جائیں گے، جلدی پکنے کی وجہ سے آم زیادہ رسیلے نہیں ہوں گے اور ان کا سائز بھی چھوٹا ہو سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ زمین ماحولیاتی تبدیلی کے دوسرے دور میں داخل ہوچکی ہے، 1980 کے بعد دنیا کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوا تھا 2020 کے بعد سے موسمیاتی تبدیلی میں مزید شدت آئی ہے اور درجہ حرارت 6 سے 7 ڈگری معمول سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ہنزہ: شیشپر گلیشیرمیں پانی کا اخراج تیز،پاکستان، چین کو ملانے والا مین پل دریا برد

    پاکستان میں 2015 میں آنے والی شدید ہیٹ ویو کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد چل بسے تھے اسی طرح 2010 کے بعد سے بھارت میں بھی چھ ہزار 500 سے زیادہ افراد ہیٹ ویو کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

    پاکستانی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس سال مارچ کا مہینہ 1961 کے بعد گرم ترین مارچ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح بھارت میں بھی رواں برس مارچ کا مہینہ گذشتہ 122 سالوں میں سب سے زیادہ گرم ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس سال انتہائی درجہ حرارت کی وجہ سے ملک میں صحت عامہ اور زراعت کو سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    پاک بھارت آبی تنازعہ:بھارت پاکستان کونیچا دکھانے کےلیے سرگرم

    دوسری جانب کئی بھارتی ریاستیں شدید گرمی کے باعث بجلی کی طویل بندش کا سامنا کر رہی ہیں جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا ہے بھارتی حکومت نے خبردار کیا تھا کہ جنوبی ایشیا کے بڑے حصوں کو متاثر کرنے والی ہیٹ ویو میں مزید اضافہ ہونے والا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریاستی حکومتوں کے سربراہوں کو ایک آن لائن کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ملک میں درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور معمول سے بہت پہلے بڑھ رہا ہے۔

    شرجیل میمن کا اورنج لائن کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

  • محکمہ موسمیات نے  گرمی سے پریشان افراد  کوخوشخبری سنا دی

    محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان افراد کوخوشخبری سنا دی

    پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوگئی جب کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج اور کل پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان افراد کے لیے خوشخبری سنا دی ، محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے کم ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا جس کے سبب عیدالفطر کے موقع پر گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

    50 فیصد کامیابی ملی ہے، ابھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے ،آصف علی…

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوگئی جب کہ آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے لاہور میں درجہ حرارت 42 سے کم ہو کر 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    سستا آٹا فراہمی، محکمہ خوراک پنجاب کے گندم خریداری ہدف میں 10 لاکھ ٹن کا اضافہ

    دوسری جانب پشاور میں موسلا دھار بارش اور آندھی کے بعد بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا اور نصف سے زائد شہر تاریکی میں ڈوب گیا جس کے سبب لوگ شدید پریشانی کا شکار رہے۔

    اطلاعات کے مطابق سٹی گرڈ اسٹیشن اور شاہی باغ گرڈ اسٹیشن میں خرابی آئی جس کے نتیجے میں لیڈی ریڈنگ اسپتال سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہی اور آدھا شہر گھنٹوں تاریکی میں ڈوبا رہا۔

    جلد عوام کو خوشخبریاں دیں گے، مفتاح اسماعیل

  • وادی نیلم میں  بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    وادی نیلم میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    وادی نیلم میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،ندی نالوں کے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : وادی نیلم ،آٹھ مقام ،شاردہ ،کیل ،جورا ،و گردو نواع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ شاہراہ نیلم پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں-

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترمغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا بلوچستان ، پنجاب ،خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محمکمہ موسمیات کے مطابق چاغی ، کوئٹہ ،نوشکی، پشین، قلات، خضدار اور زیارت میں بارش متوقع ہے جبکہ سبی، بارکھان اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ مومسیات کے مطابق مری، گلیات، خطۂ پوٹھوہار ، میانوالی، خوشاب، بھکر اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے اور لیہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگ، جھنگ ، شیخوپورہ، لاہور بارش کا امکان ہے –

    وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں ہو گی،چئیرمین سینیٹ حلف لیں گے

    محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ،بونیرمیں تیز ہواؤں ،ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے وزیرستان ، ڈی آئی خان،بنوں،کوہاٹ، کرم اور پشاور میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ ہری پور، انسہرہ، ایبٹ آباد، دیر،سوات ،کوہستان اورچترال میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سکھر،لاڑکانہ ، جیکب آباد اور گردونواح میں آندھی ،گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہو سکتی ہے

    پیپلز پارٹی کو کون کونسی وزارتیں ملیں ؟ نام آ گئے

  • محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں اپریل سے جون تک معمول سے کم بارشوں کا امکان ظاہرکیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اپریل اور مئی کے دوران معمول سے کافی کم جبکہ جون میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور بلوچستان کےاکثرعلاقوں میں معمول یا معمول سے قدرے کم بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

    رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟

    اپریل سے جون کے دوران ملک بھر میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، خشک موسم اور درجہ حرارت میں اضافہ سے پولی نیشن کے عمل میں تیزی آئے گی جس سے پولن سیزن کا جلد خاتمہ ہوگا-

    محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما میں معمول سے کم برفباری اورحالیہ سیزن کے دوران معمول سے کم بارشوں کے باعث پانی کے بڑے ذخائرز میں آنے والے سیزن کے لیے پانی کی کمی کا سامنا رہے گا۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا –

    محکمہ موسمیات کی طرف سے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 10 دنوں تک درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں آ نے والے دنوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کی توقع ہے اس دوران سندھ ، جنوبی پنجاب ، وسطی اور جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 09 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    اسی طرح بالائی پنجاب ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، صوبہ خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی دن کے وقت درجہ حرارت میں معمول سے 08 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کی توقع کی گئی-

    نگران وزیراعظم کون؟ تحریک انصاف نام سامنے لے آئی

  • ملک بھر میں رواں ہفتے گرمی کی پیشگوئی

    ملک بھر میں رواں ہفتے گرمی کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا-

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں ہفتے اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب میں درجہ حرارت 7 سے 8 سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے۔

    پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید کمی

    پیشگوئی کے مطابق مارچ کے تیسرے ہفتے میں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی درجہ حرات 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں اس دوران درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے اسی طرح جنوبی پنجاب اور کشمیر میں بھی درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق غیرمعمولی درجہ حرارت کے باعث دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور میں پولن کی مقدار میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن بھر میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا شہر میں7 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ دن بھر میں دن میں ہوا بیس سے پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ سبی، تربت نوکندی، دالبندین، لسبیلا اورگوادر میں گرم رہے گا کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 13 گری سینٹی گریڈ ، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت10 ڈگری سینٹی گریڈ ، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت21 ڈگری سینٹی گریڈ ، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ، نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 23فیصد گوادر47 فیصد سبی میں ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد جبکہ نوکنڈی میں ہوا نمی کا تناسب10فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دہشت گردوں کا دوبارہ اکٹھ پاکستانیوں کا نیا امتحان ، ازقلم: غنی محمود قصوری

  • آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شدید بارشیں اورسیلاب  ،19 افراد ہلاک

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شدید بارشیں اورسیلاب ،19 افراد ہلاک

    سڈنی: آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں شدید بارش اورسیلاب سے 19افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے ہزاروں افراد محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے-

    سڈنی میں مسلسل 16 روز کی بارش سے سڑکیں دریا بن گئیں اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے بجلی اورمواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ سیکڑوں صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ شدید بارش سے پروازوں کا شیڈول متاثرہوا اورمسافرائیرپورٹ پرپھنس گئے۔

    روس نے یوکرین کی رہائشی عمارت پر بم گرا دیا،2 بچوں سمیت 18 شہری ہلاک

    سڈنی میں سڑکوں سے پانی نکالنے اورریلوے لائنز کی بحالی کا کام جاری ہے تاہم ریسکیو ورکرزکوبارش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

    آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے سڈنی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں میں بھی سیلاب اوربارشوں نے معمول کی زندگی مفلوج کردی ہے۔

    بیورو آف میٹرولوجی کی پیشن گوئی کرنے والے ڈین نارامور نے منگل کو کہا کہ کوئنز لینڈ سے وکٹوریہ کی سرحد تک 1,555 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر معمول سے بڑے سیلاب آ نے کا امکان ہے-

    یوم خواتین افغانستان کی خواتین کیلئے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنےکا اچھا موقع ہے،افغان حکومت

    نارامور نے منگل کو ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہا جب انہوں نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سڈنی میں 120 ملی میٹر (5 انچ) تک بارش کی پیش گوئی کی تھی، بدھ کے آخر تک طوفان صاف ہو جائے گا۔

    سیلاب شروع ہونے کے بعد سے انیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں، زیادہ تر یا تو سیلاب زدہ گھروں میں یا سیلاب زدہ سڑکوں کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والی کاروں میں ہلاکتیں ہوئی ہیں-

    سڈنی میں رات بھر موسلا دھار بارش ہوئی جس کے ساتھ کچھ مضافاتی علاقوں میں پیر کی صبح سے 200 ملی میٹر تک بارش ہوئی، مارچ کی اوسط بارش تقریباً 140 ملی میٹر سے زیادہ تھی، جس سے شہر کے جنوب مغرب میں اچانک سیلاب اور فوری انخلاء کے احکامات جاری ہوئے۔

    روس سب سے زیادہ پابندیوں کا سامنا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

  • ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،ہائی الرٹ جاری

    ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،ہائی الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں منگل سے جمعرات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی رات سے جمعہ کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

    ادھرصوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ،پشاور، باجوڑ، کرم،خیبر، کوہاٹ ،اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک،جہلم، چکوال، میانوالی ،بھکر،سرگودھا ، فیصل آباد ،قصور، شیخو پورہ، جھنگ ، خوشاب، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں منگل اور بدھ کے روز آندھی / تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعہ کے دوران مری، گلیات، نتھیاگلی، ناران،کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں درمیانی اور چند مقا مات پر شدید برفباری کی توقع ہے۔

    دوسری جانب این ڈی ایم اے نے بارش سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کی ہدایت کر دی ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے مسافروں اور سیاحوں کو موسم کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھیں۔

  • عالمی تپش اور کلائمٹ چینج:برطانوی پھول ایک ماہ پہلے کھلنے لگے

    عالمی تپش اور کلائمٹ چینج:برطانوی پھول ایک ماہ پہلے کھلنے لگے

    عالمی تپش اور کلائمٹ چینج سے برطانوی پھول ایک ماہ پہلے کھلنے لگے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کئی صدیوں سے برطانیہ میں کھلنے والے پھول گویا کسی گھڑی کے پابند تھے لیکن اب موسمِ بہار سے قبل ہی یہ پھول کھل چکے ہیں اور ان میں لگ بھگ ایک ماہ کا وقفہ ہوا ہے-

    دنیا میں درختوں کی 9000 سے زائد انواع آج تک نامعلوم ہیں، ماہرین

    ماہرین کے مطابق پھول کھلنے کا دورانیہ دھیرے دھیرے پیچھے ہوا ہے۔ ورنہ 1980 سے قبل پھول اپنے وقت پر کھل رہے تھے اور موسمِ بہار پر رنگ بکھیرتے رہے تھے لیکن اب پھولوں کے کھلنے کا وقت ایک ماہ تک پیچھے آچکا ہے۔

    برطانوی سائنسدانوں نے 1753 سے 2019 تک 406 اقسام کے پھولوں کا جائزہ لیا ہے ڈیٹا کے تجزیئے کے بعد پریشان کن صورتحال سامنے آئی ہے معلوم ہوا کہ 1986 کے مقابلے میں 2019 میں پھول کھلنے کا دورانیہ ایک ماہ پیچھے چلا گیا ہےلیکن تمام اقسام کے پھولوں کے کھلنے کا وقت یکساں نہیں تھا تمام پودے ایک ہی وقت میں نہیں کھلتے۔ جڑی بوٹیاں اور درخت سب سے پہلے پھول ہوتے ہیں، کبھی اپریل کے وسط میں۔ جب کہ جھاڑیوں کو کھلنے میں تقریباً ایک ماہ کا وقت لگتا ہے۔

    گلوبل وارمنگ میں 2 ڈگری اضافہ ہواتوگرمیاں 3 ہفتے طویل ہوجائیں گی، ماہرین کی وارننگ

    ماہرین نے اس کی وجہ عالمی تپش اور کلائمٹ چینج کو قرار دیا ہے اور یوں بہار آنے سے پہلے ہی پھول کھلنے لگے ہیں۔ اس کی دوسری وجہ یہ ہے برفبار، گرمی، بارش اور برف پگھلنے کے معمولات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس طرح بعض فصلوں کی کونپلیں اور پھول وقت سے پہلے ہی کھلنے لگے ہیں۔

    ان میں وہ پھول سرِ فہرست ہیں جن کی زندگی کا دورانیہ بہت کم ہوتا ہے یعنی وہ بدلتے درجہ حرارت کو زیادہ تیزی سے اختیار کررہے ہیں اگر درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہتا ہے تو ماہرین کو خدشہ ہے کہ پہلے پھول آنے کی تاریخوں میں مزید تبدیلی آئے گی، ممکنہ طور پر مارچ یا اس سے بھی پہلے تاہم ماہرین نے خبردار کیا کہ یہی سلسلہ جاری رہا تو اس سے فصلیں شدید متاثر ہوں گی اور غذائی تحفظ کو دھچکا لگے گا۔

    ہمالیائی گلیشیئر غیرمعمولی تیزی سے پگھل رہے،رقبہ 8,400 مربع کلومیٹر کم ہو گیا

    دوسری جانب پھول کھلنے کے بعد مکھیاں اور دیگر جاندار زردانوں کو ایک سے دوسرے مقام تک لے جاکر پھولوں کے فروغ میں اہم اضافہ کرتے ہیں لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ پھول کھلے رہ جائیں لیکن اس پر منڈلانے والے بھنورے اور شہد کی مکھیاں غائب ہوں اس عمل سے کئی امراض ، جانوروں کی نقل مکانی اور دیگر مشکلات بھی پیدا ہوسکتی ہیں –

    دوسری جانب عین اسی طرح کی کیفیت جاپان میں بھی دیکھی گئی ہے جہاں چیری کے پھول وقت سے پہلے کھلنے لگے ہیں۔

    بھارت میں تتلی کی ایک نئی نسل دریافت

  • فروری میں ملک میں معمول سے کم بارشوں کا امکان

    فروری میں ملک میں معمول سے کم بارشوں کا امکان

    اسلام آباد: رواں ماہ فروری میں ملک میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد رہے گا،اسلام آباد میں موسم سرد،خشک اور مطلع ابر آلو د رہے گا
    سیا لکوٹ ، لاہور، نارووال ، گوجرانوالہ، سر گودھا اور گر د نواح میں دھند کا راج ہے دیر،چترال،سو ات،مالا کنڈ ڈویژن ،کرم ، کالام ،خیبر پختونخو ا اور گلگت بلتستا ن میں چند مقامات پر بارش اوربرفباری کا امکان ہے-

    اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ مشرقی پنجاب و سندھ میں معمول کے قریب جبکہ شمال وشمال مغربی علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں رواں ماہ کے دوران فوگ کی صورتحال میں بدستور کمی آئے گی اور مہینے کے آخر تک فوگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ و خشک موسم اسلام آباد و لاہور سمیت بڑے شہروں میں قبل ازوقت پولن سیزن کیلئے سازگار ہوسکتا ہے۔

    دادو: جلدی مرض لیشمینیا کا پھیلاؤ جاری،مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج سے سمندر کی بند ہوائیں مکمل طورپرفعال ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے،اس دوران کم سے کم پارہ 18اورزیادہ سے زیادہ 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

    جمعے کے روز موسم خشک رہا،زیادہ سے زیادہ پارہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہر کا مطلع صاف اورخشک رہا، صبح کے وقت بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلیں جبکہ دوپہر کے بعد سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں جذوی طورپربحال ہوئیں جس کی رفتار14کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں-