Baaghi TV

Category: موسم

  • موسم سرما کی پہلی بارش

    موسم سرما کی پہلی بارش

    موسم سرما کی پہلی بارش

    باغی ٹی وی : اسلام آباد اور فیصل آباد میں‌ موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے جس وجہ سے سردی میں‌ اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات نے آج لاہور اور پشاور میں بھی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ کوئٹہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    وسطی پنجاب فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے، اسلام میں بھی مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔

    اسی طرح گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں برف باری کے سبب شہریوں کو ووٹ ڈالنے میں مشکلات کا سامان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت اور دیگر علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے، خیبر پختونخوا میں بھی ابر رحمت برسے گا

  • موسم سرما کی پہلی بارش برفباری کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی آ گئی

    موسم سرما کی پہلی بارش برفباری کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی سامنے آئی ہے

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ہفتے سے ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے پاکستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور بلوچستان کے کچھ اضلاع سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش لانے والا یہ سلسلہ پیر تک ملک کے بالائی علاقوں پر رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے پیر تک گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جمعہ سے اتوار تک چترال اور ملاکنڈ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اسی طرح جمعہ سے اتوار تک بونیر، کوہستان، مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، مردان، پشاور میں جمعہ سے اتوار تک بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوہاٹ، وزیرستان، کرم ایجنسی اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اسی طرح بھکر، لیہ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ سے پیر اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد میں ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔بلوچستان سے متعلق محکمہ موسمیات نے صوبے کے بھی مختلف علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی ہے اور بتایا کہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جمعہ سے ہفتہ قلعہ عبد اللّٰہ میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو مری اور گلیات کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری کا امکان ہے

  • کل کے موسم کا حال کیسا رہے گا، تفصیلات جاری

    کل کے موسم کا حال کیسا رہے گا، تفصیلات جاری

    کل کے موسم کا حال کیسا رہے گا، تفصیلات جاری

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔
    گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نورپور تھل، لسبیلہ، تربت اور پسنی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، بارہ مولا اور شوپیاں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ لہیہ مطلع ابر آلود رہے گا۔

    آج صبح سرینگر میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں20، لہیہ ایک، پلوامہ 13، اننت ناگ اور شوپیاں 12، اور بارہ مولا میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک کے مختلف حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک کے مختلف حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک کے مختلف حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی و ی : محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور مکران میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    سندھ کے ضلع سکھر، شہید بینظیر آباد، اسلام کوٹ، مٹھی، نگر پارکر، تھر پارکر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ، سوات، شانگلہ اور دیر سمیت دیگر اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

    مکران کی ساحلی پٹی پر مطلع جزوی ابر آلود ہے اور چند مقامات پر بارش متوقع ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    گزشتہ روز ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم سندھ کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ عمرکوٹ میں موسلادھار بارش سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔ شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ بارش کے سبب سیلاب سے متاثرین کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا۔

  • ملک کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری

    ملک کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری

    ملک کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں بارشوں کے نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مری، جہلم، ٹیکسلا، اٹک، سیالکوٹ اور کھاریاں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    شکرگڑھ، اسلام آباد، راولپنڈی، آزاد کشمیر اور شانگلہ کے مختلف حصوں میں بھی تیزآندھی کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک ے بیشتر حصوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

    لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ نارروال، ڈی جی خان، ملتان، بھکر، پشاور، ایبٹ آباد، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

    بارش اور سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک بحریہ کا آپریشن جاری

  • ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش، شہری رہیں محتاط

    ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش، شہری رہیں محتاط

    ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، شہری رہیں محتاط

    ‌باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

    گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بدھ کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث گرمی اور حبس کی شدت ختم ہو گئی۔ سندھ، کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقے جوہر آباد میں 154 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ نور پور تھل میں 126 ملی میٹر، اٹک میں 114 ملی میٹر، سرگودھا میں 93 ملی میٹر، کروڑ لیہ میں 85 ملی میٹر، چکوال میں 87 ملی میٹر، اسلام آباد میں 79 ملی میٹر، بھکر میں 56 ملی میٹر، بہاولپور میں 55 ملی میٹر، ملتان میں 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 176 ملی میٹر، پٹن میں 101 ملی میٹر، ڈی آئی خان میں 78 ملی میٹر، کالام میں 76 ملی میٹر، دیر میں 62 ملی میٹر اور پشاور میں 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں 84 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 28 ملی میٹر، کوٹلی میں 09 ملی میٹر اور راولاکوٹ میں 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں 34 ملی میٹر، دروش میں 14 ملی میٹر اور استور میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • کراچی کے مسائل درست نہیں‌ ہوپائے کہ بارشوں کا ساتواں سپیل بھی آن پہنچا

    کراچی کے مسائل درست نہیں‌ ہوپائے کہ بارشوں کا ساتواں سپیل بھی آن پہنچا

    کراچی کے مسائل درست نہیں‌ ہوئے بارشوں کا ساتواں سپیل بھی آن پہنچا

    باغی ٹی وی :کراچی میں مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ طوفانی بارشوں سے ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں ایک بار پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے اور سندھ کے نشیبی علاقے دوبارہ زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
    دوسری جانب بارشوں کو ختم ہوئے چار روز گزر گئے لیکن تاحال کراچی میں مکمل نکاسی آب نہ ہو سکی۔ شہر کے متعدد انڈر پاسز میں اب بھی پانی جمع ہے۔

    صدر پارکنگ پلازہ کے قریب نالہ ابلنے کے خدشے کے باعث سڑک پر عارضی بند بنا دیا گیا ہے جبکہ کورنگی کازوے روڈ چھ روز بعد بھی ٹریفک کے لیے نہ کھل سکا۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق خیابان سحر کا ایک حصہ کلیئر کرا دیا گیا ہے جبکہ پاک فوج اور پاکستان بحریہ کی ٹیمیں مشکل میں پھنسے کراچی والوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے کراچی کے انڈر پاسز کو بھی کلیئر کیا جا رہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے انجینئرز نے گزری انڈر پاس کلیئرکردیا،کے پی ٹی پی سوک سنٹر،محسن بھوپالی اور گولیمار انڈرپاس کوٹریفک کیلئے کھول دیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہرمیں پمپوں کے ذریعے پانی نکالاجارہاہے،خراب گاڑیوں کوہٹانے کے لیے پاک فوج کی ریکوری گاڑیاں کام کر رہی ہیں،سیلاب میں پھنسے افراد کوتیارکھانا فراہم کیا جارہا ہے،آرمی کے 3 فیلڈ میڈیکل سنٹرمتاثرین سیلاب کوطبی امدادفراہم کررہے ہیں،آ32 ایمرجنسی میڈیکل اور56ریلیف کیمپ کام کررہے ہیں،

    خیال رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ شہرمیں اشیائے خورونوش سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اوررسد بھی متاثر ہے۔

    شہر کے متعدد فیول اسٹیشن پر بجلی اور تیل کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی کے باڑوں سے دکانوں تک دودھ کی فراہمی بھی متاثرہے۔

    کراچی میں پاک فوج کاریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری،کونسے انڈر پاس کر دیئے کلیئر؟ بتا دیا

  • ملک بھر میں متعدد مقامات پر بارش کا امکان ، شہری رہیں محتاط

    ملک بھر میں متعدد مقامات پر بارش کا امکان ، شہری رہیں محتاط

    ملک بھر میں متعدد مقامات پر بارش کا امکان ، شہری رہیں محتاط

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں بھی چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ شب موسلا دھار بارش اور صبح کے وقت بھی بادل چھائے رہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیراور گلگت بلتستان میں بھی اکثر مقامات پر تیز ہواؤں کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بھی گزشتہ شب بارش ہوئی جس کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ حیدرآباد، قاسم آباد، لطیف آباد، حسین آباد، غریب آباد، پٹھان کالونی اور نسیم نگر سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔

    روجھان اور مضافات میں بھی بارش ہوئی ہے جس کے بعد گرمی کی شدت میں کم آئی۔ کشمور، تنگوانی اور ملحقہ علاقوں میں بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین اورمیر پورخاص میں بارش متوقع ہے۔پنجاب کے ضلع سیالکوٹ اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے برسات کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق برساتی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اس دوران لسبیلہ، سبی، کوہلو، بارکھان اورخضدار میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔

    کراچی میں مون سون سیزن اپنے عروج پر ہے، اب تک بارشوں کے 6 سپیل ہوچکے، آج سے ساتویں سپیل کی بھی پیش گوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    شہر قائد میں اب تک اگست کی بارش کا 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، محکمہ موسمیات نے ساتویں سپیل میں مختلف مقامات پر کہیں ہلکی تو کہیں تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری بھی جاری کر دی۔ مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہوگئیں، مون سون کا ساتواں سپیل پیر کی شب تک جاری رہے گا جس کے نتیجے میں کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے.

    اہل کراچی کے لیے موسم کے حوالے سے پھر پریشان کن خبر

  • کل بارش اور شدید آندھی طوفان کہاں کہاں ہوگا ، رپورٹ‌ جاری

    کل بارش اور شدید آندھی طوفان کہاں کہاں ہوگا ، رپورٹ‌ جاری

    کل بارش اور شدید آندھی طوفان کہاں کہاں ہوگا ، رپورٹ‌ جاری

    باغی ٹی وی :جمعہ کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دورن سندھ کی ساحلی پٹی اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر مزید بارش ہو سکتی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، سندھ، کشمیر، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔

    گوجرانوالہ 95، سیالکوٹ 84، جہلم 78، کوٹ ادو 53، مری 46، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان 30، چکوال 27، لاہور 23، ساہیوال 23، نورپور تھل 20، اٹک 19، نارووال 15، گجرات 12، فیصل آباد، منڈی بہاء الدین10، راولپنڈی 10، قصور 09، اسلام آباد 08، جوہر آباد، اوکاڑہ 07، لیہ 05، رحیم یار خان 04، خانپور 03، ملتان اور سرگودھا میں 02 ملی لیٹر بارش ہوئی۔

    اس کے علاوہ موہنجو داڑو 100، جیکب آباد 60، لاڑکانہ 57، پڈعیدن 31، دادو 07، کراچی 06، سکھر، بدین 06، مٹھی، سکرنڈ 03، شہید بینظیر آباد 01، کوٹلی 82، راولاکوٹ 27، گڑھی دوپٹہ 18، مظفر آباد 12، سبی 74، بارکھان 42، خضدار 19، ژوب 12، لسبیلہ 03، قلات 02، مالم جبہ 20، سیدو شریف 08، کالام 04، کاکول، بالا کوٹ 03، پشاور، 02، گوپس 08، گلگت، بگروٹ 07، ہنزہ 05، استور 04، سکردو، میر کھانی 03 اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

  • وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں رین ایمرجنسی لگا دی

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں رین ایمرجنسی لگا دی

    بارش نےتباہی مچا دی ، کراچی میں‌ ایمرجنسی کا نفاذ

    باغی ٹی وی : کراچی میں سیلابی صورتحال ایمرجنسی کا نفاز کر دیا گیا ، اگلے 24 گھنٹے اھم قرار دے دیے گئے.
    موجودہ بارش سے 5لاکھ سے زائد افراد کا بے گھر ھونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے. پوری بستیاں سیلابی ریلے میں ڈوب گئے.جمعرات تک کاروباری سرگرمیاں معطل کرنے پر غور کی کیا جارہا ہے اس سلسلے میں وزیر اعلی سندھ کا ھنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے .

    کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاوَن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، کھارادر، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، گلبرگ، بفرزون ،عزیز آباد اور لیاقت آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی کے مکین بجلی کی فراہمی کے مسائل سے بھی دوچار ہیں۔ سرجانی ٹاؤن اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں تین دن بعد بھی بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی۔ جس سے علاقہ مکین سخت اذیت سے دوچار ہیں
    کراچی میں کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، گلشن اقبال سرجانی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے سڑکیں ندی نالے بن گئیں، شہر کے نشیبی علاقوں میں دوبارہ اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    زیریں سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، حیدر آباد، میر پور خاص، ٹھٹھہ اور دیگر شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ پانی کی نکاسی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

    بارش سے کراچی جیسے شہر میں لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی