Baaghi TV

Category: موسم

  • کیسا رہے گا موسم

    کیسا رہے گا موسم

    کیسا رہے گا موسم

    باغی ٹی وی : آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید سرد رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

    آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 19 ، استور منفی13، کالام منفی 12 ،بگروٹ منفی10،پاراچنار ، گوپس منفی09، ہنزہ منفی08، مالم جبہ اورقلات میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر حصے دھند کی لپیٹ میں

    لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر حصے دھند کی لپیٹ میں

    لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر حصے دھند کی لپیٹ میں

    باغی ٹی وی :سردی نے پھر ڈیرے جما لیے . لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند کا راج رہا، حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

    بارش کے بعد سردی بڑھنے سے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے، صبح کے وقت حد نگاہ کہیں کم اور کہیں نہ ہونے کے برابر رہی، قومی شاہراہ پر لاہور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔

    قصور، پتوکی، وہاڑی میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ موٹروے پولیس نے دھند میں شہریوں کو بغیر ضرورت سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

    کراچی میں آج صبح کو درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ سائبرین ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے صبح اور شام کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوئی جبکہ مالم جبہ، مری اور استور میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔ جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

    سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 43 ملی میٹر، منڈی بہاؤ الدین 38 ملی میٹر، اسلام آباد 38 ملی میٹر، گجرات 36 ملی میٹر، سیالکوٹ 30 ملی میٹر، اٹک 29 ملی میٹر، راولاکوٹ 24 ملی میٹر، پشاور 21 ملی میٹر،دیر 15 ملی میٹر، کوٹلی 13 ملی میٹر، لاہور اور کاکول 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز شمالی بلوچستان، وسطی سندھ،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع آبر آلودرہنے کےساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے ۔کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر قائد میں آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

    ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد اور رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہاتاہم شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب کے بعض اضلاع اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
    سب سے زیادہ بارش بلوچستان:کوئٹہ (شہر08، سمنگلی07)، قلات 02، خیبر پختونخوا: کالام 04، میرکھنی 03، گلگت بلتستان: بگروٹ، اسکردو03، گوپیس 02۔ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جبکہ کالام ، اسکردو02 ، استور، بگروٹ 01 اور گوپیس میں 0.2۔انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: ا سکردو منفی 20، استور منفی 12 ، پارا چنار ،بگروٹ ،گو پس منفی 11،ہنزہ منفی 07، کالام منفی 06اور راولا کوٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کیسا رہے گا موسم کا حال

    کیسا رہے گا موسم کا حال

    کیسا رہے گا موسم کا حال

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کیسا رہے گا موسم کا حال ، محکمہ موسمیات کی رپورٹ آگئی .محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علا قہ جات میں شدید سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علا قوں میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔کل پنجاب میں زیادہ تر دھوپ ہونے کی وجہ سے موسم کی سردی میں کمی آئی ہے .

    دوسری جانب کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: سکردو منفی 15، بگروٹ، گو پس منفی 12، پاراچنار منفی 09، استور منفی 08، مالم جبہ منفی 07، قلا ت ، کالام منفی 06، مری منفی 04، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کیسا رہے گا موسم کا حال

    کیسا رہے گا موسم کا حال

    کیسا رہے گا موسم کا حال

    باغی ٹی وی :آج موسم کا حال اس طرح ہے کہ کہ بیشتر حصوں‌میں‌ موسم خشک اور سرد رہے گا.بالائی خیبرپختو نخوا کے پہاڑی علاقے، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔

    پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند پڑسکتی ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سر د رہنے کا امکان ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کی صبح ہلکی کہر پڑی جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت ساتھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو زیادہ سے زیادہ 13 تک جا سکتا ہے۔

    صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مری میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یارخان کے بعض علاقوں میں دھند پڑے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج سند کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سکھر، جیکب آباد اورلاڑکانہ میں دھند پڑے گی۔بالائی خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر، چترال، دیر، کالام، مالاکنڈ، شانگلہ، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

  • ملک بھر میں‌کیسا رہے گا موسم

    ملک بھر میں‌کیسا رہے گا موسم

    ملک بھر میں‌کیسا رہے گا موسم

    باغی ٹی وی رپورٹ : آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے موسم میں بھی تک سردی کی شدت ہے

    گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شما لی علاقہ جات میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 20،استور، کالام منفی 15،گوپس منفی 14،قلات ،بگروٹ منفی 12،کوئٹہ منفی 09، پارا چنار منفی 08، گلگت، دیر منفی 06، مالم جبہ، دالبند ین، چترال منفی 05، ژوب اور دروش منفی 04، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کیسا رہے گا موسم کا حال

    کیسا رہے گا موسم کا حال

    کیسا رہے گا موسم کا حال

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ اسلام آباد سمیت پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    کشمیر ،بالائی خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے اضلاع میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے.اس دوران بلوچستان کے پہاڑی علاقوں ،بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیراور میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ ۔گذشتہ روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم شمال مغربی بلوچستان کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ جیکب آباد اوررحیم یار خان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

    اس طرح ملک کے اندر بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا . سب سے زیادہ بارش ( ملی میٹر): بلوچستان: نوکنڈی 17، دالبندین 06،قلات 05،کوئٹہ (سنمگلی،شہر) 02، ژوب 01 ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو ، استور منفی 13 ، گوپس 12 ، کالام منفی 11 ، بگروٹ منفی 09 ، پارا چنار منفی 08 ، ہنزہ منفی 06، گلگت، راولاکوٹ اور مالم جبہ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کیسا رہےگا موسم کا حال

    کیسا رہےگا موسم کا حال

    کیسا رہےگا موسم کا حال
    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق :موسم تھوڑا سا نارمل ہونے کے بعد ایکبار پھر سرد ہونے جا رہا .آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    اتوار کے روز زیریں خیبر پختونخوا، بلوچستان، جنوبی/وسطی پنجاب میں اکثرمقامات پرجبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

    گذشتہ روز پنجاب اور بالائی سند ھ کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر دھند چھائی رہی۔ کالام، دیر ،پٹن، میر کھنی ، بالاکوٹ ،مالم جبہ ، چترال، دروش، سیدوشریف، کوئٹہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
    

  • ملک کے بیشتر حصے شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں

    ملک کے بیشتر حصے شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں

    ملک کے بیشتر حصے شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں شدت کی سردی ہے، میدانی علاقوں میں دھند آج بھی چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر اور ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا، اس صورتحال میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
    کراچی سے گلگت تک سردی ہی سردی، میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے، پنجاب اور سندھ میں دھند اندھا دھند چھا گئی، موٹر ویز اور نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ انتہائی کم رہی، ڈرائیوز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔
    جنوبی پنجاب کے علاقے ٹک، کندیاں، چشمہ، پپلاں اور صادق آباد میں بھی دھند کے باعث لوگ پریشانی سے دوچار رہے۔ سندھ کے بعض علاقے بھی دھند میں گم رہے۔ ٹرینوں کا شیڈول بھی دھند کے باعث بری طرح متاثر ہے۔ کراچی سے آنے والی قراقرم ایکسپریس 7 گھنٹے 55 منٹ تاخیر سے لاہور پہنچی، کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے 50 منٹ، ملت ایکسپریس 12 گھنٹے 40 منٹ، پاک بزنس 10 گھنٹے اور پاکستان ایکسپریس 8 گھنٹے 50 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چند روز کے دوران ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، اسلام آباد 2، لاہور 6، کراچی 9، فیصل آباد 3 اور ملتان میں 6ریکارڈ کیا گیا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی18، استور منفی 12، بگروٹ منفی 11، گلگت منفی 08، کالام منفی 05 اور قلات میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک بھر میں سردی شدت اختیار کر گئی

    ملک بھر میں سردی شدت اختیار کر گئی

    ملک بھر میں سردی شدت اختیار کر گئی
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

    صوبہ پنجاب کے میدانی اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سرگودھا، منڈی بہاوالدین، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، سے شدید دھند پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    راجن پور، ظاہرپیر، ٹبہ سلطان پور، بھکر، پاکپتن، صادق آباد، اوکاڑہ، مظفرگڑھ اور جھنگ میں شدید دھند سے کے سبب حد نگاہ کم ہوگئی ہے۔