Baaghi TV

Category: موسم

  • پشاور، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب کا امکان. الرٹ جاری

    پشاور، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب کا امکان. الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے پشاور، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب کا امکان ظاہر کر دیا.

    پشاور، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری کر دیا گیا.حالیہ چند دنوں کی بارشوں سے ملک کے بالائی حصوں میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے. اس سے پہلے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث دریاوٰں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

  • کراچی میں 15 اگست کی رات اور 16 اگست کو پھر بارش کا امکان

    کراچی میں 15 اگست کی رات اور 16 اگست کو پھر بارش کا امکان

    کراچی میں 15 اگست کی رات اور 16 اگست کو پھر بارش کا امکان ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کو معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

    ادھر کراچی میں بارش کے ساتھ شروع ہونے والا بجلی کا بحران بدستور جاری ہے، جس کے باعث کئی علاقے 3 دن سے بجلی سے محروم ہیں۔

    وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ محکمۂ موسمیات نے کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    عید سے قبل ہونے والی بارش کے بعد پھوار پڑنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہے اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    محکمۂ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل، دکی، قلعہ سیف اللّٰہ، بارکھان، مستونگ، سبی، ہرنائی، زیارت، ڈیرہ بگٹی، گوادر، خضدار، قلات، آواران، جعفر آباد اور بولان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی پھر بارش کے رحم و کرم پر، ابر کرم خوب برسا اور جل تھک کر گیا، عید بھی رہے گی گیلی

    کراچی پھر بارش کے رحم و کرم پر، ابر کرم خوب برسا اور جل تھک کر گیا، عید بھی رہے گی گیلی

    کراچی کے شہری ایک بار پھر بارش اور پانی کی وجہ سے مشکلات میں گھر گئے متعدد واقعات میں نقصانا ت کی اطلاعات بھی ہیں.
    کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہو گیا تاہم شہر میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے، شاہراہیں اور نشیبی علاقے ڈوب گئے، ائیرپورٹ میں پانی داخل ہونے سے سامان خراب ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
    کراچی میں پھر طوفانی بارش، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ دوسری جانب ائیرپورٹ کا حال بھی بے حال ہے، کارگو ایریا میں پانی بھرنے سے سامان خراب ہو گیا، مسافر حکام کو کوستے رہے۔

    کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 150 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید 149، ائیرپورٹ 126، لانڈھی میں 117 ملی میٹر بارش ہوئی، فیصل بیس 121، ناظم آباد 109 اور نارتھ کراچی میں 78 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی صبح تک مون سون سسٹم کے اثرات کراچی سمیت سندھ میں برقرار رہ سکتے ہیں۔

    پچھلے مون سون سسٹم نے اوسط 80 سے100 ملی میٹر بارش برسائی تھی جبکہ حالیہ سسٹم سو ملی میٹر سے زائد بارش برسا سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے دن مطلع ابر آلود اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے سےموسم خوشگوار رہے گا۔

    دوسری جانب لیٹس کلین کراچی مہم بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں 5 برساتی نالوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔

    کے ایم سی، واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نگرانی کے لئے وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دیں ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ مون سون کی ہونے والی پہلی بارش کے بعد شروع ہونے والی لیٹس کلین کراچی مہم میں شہر کے 58 بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع کیا گیا ہے۔

  • دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

    دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر مقامات پر مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ژوب، قلات ڈویژن چند مقامات پرتیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا، جانیے تفصیل میں

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا، جانیے تفصیل میں

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ہزارہ، راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم ہزارہ، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، قلات ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    سوموار کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • فیصل آباد میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں پودے لگا دئیے گئے

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی )وزیراعظم عمران خان کی ”پلانٹ فار پارکستان“مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی اور چیئرمین پی ایچ اے/ایم پی اے لطیف نذر نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلز کالونی میں پودے لگائے۔سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،پرنسپل ادارہ میاں عبدالرؤف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکولز ایجوکیشن سردار محمد ساجد،اساتذہ اور طالب علم بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم ماحولیاتی تحفظ اور وطن عزیز کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے انتہائی اہم انقلابی اقدام ہے جو کو مربوط اندازمیں کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے شجرکاری مہم کو قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو اپنے حصے کا پودا لگا کر اسکی نگہداشت کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ درختوں کی اہمیت وافادیت سے آگاہ رہیں اور ملک کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔چیئرمین پی ایچ اے /ایم پی اے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شجرکاری مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمدجاری ہے اور موسم برسات کی مہم کو بھی کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اشجار قدرت کا خوبصورت شاہکار ہیں اور پلانٹ فار پاکستان مہم میں حکومت سمیت تمام طبقات کی بھرپور شرکت ناگزیر ہے۔سی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ موسم برسات کی شجرکاری مہم کے دوران ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں وسیع تعداد میں پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے افتتاح کے موقع پر 18مختلف تعلیمی اداروں میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں۔

  • سرگودھا، بارشوں کے بعد دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی

    سرگودھا، بارشوں کے بعد دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی

    سرگودھا۔ یکم اگست (اے پی پی) حالیہ بارشوں کے بعد دریائے چناب میں طغیانی کے پیش نظر ضلع سرگودھا میں دریائے چناب کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ کچے کے علاقہ میں بھی لوگوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سیلابی صورت حال میں جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے، اسی طرح دریائے جہلم کے کناروں پر آباد مکینوں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں حالیہ ہونے والی شدید بارشوں کے باعث دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • سرگودھا اور گردونواح میں ٹھنڈی ہواؤں  سے موسم خوشگوار ہوگیا

    سرگودھا اور گردونواح میں ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا

    سرگودھا۔ یکم اگست (اے پی پی) سرگودھا اور گردونواح میں جمعرات کے روزٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ آسمان پر کالی گھٹائیں چھائی رہی اور دن بھر چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں اور بادلوں سے موسم انتہائی دلکش ہوگیا۔ لوگ انتہائی خوشگوار موسم کے مزے لوٹتے رہے گھروں میں پکنے والے مختلف پکوانوں نے موسم کا لطف مزید دوبالا کردیا۔ محکمہ موسمیات نے آج سرگودھا اور گردونواح میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔؎

  • لاہور شدید آندھی طوفان کے ساتھ بارش جاری ، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب گئے،

    لاہور شدید آندھی طوفان کے ساتھ بارش جاری ، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب گئے،

    لاہور شدید آندھی طوفان کے ساتھ بارش جاری ، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب گئے،

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں شدید بارش جاری ہے اور ساتھ طوفان باد و باراں بھی ہے .بارش کی اس شدت کی وجہ سے پورا شہر جام ہو کر رہ گیا ہے.نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں.، لاہور کے علاقے مال روڑ، اقبال ٹاوں ، گلبرگ ، ڈیفنس ، ماڈل ٹاون میں بارش شدت کے ساتھ جاری ہے.

  • کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ کسی بھی تلخی اوراختلاف کی تردید کر دی

    کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ کسی بھی تلخی اوراختلاف کی تردید کر دی

    بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ کسی بھی تلخی کی خبروں کو سرے سے خارج کر دیا تھا اور ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری نے کہا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی ٹیم سے بڑا نہیں ہے۔ اب ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے ’’میں صرف اپنی ٹیم کے لیے نہیں اپنے ملک کے لیے کھیلتا ہوں۔‘‘

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز دورہ پر روانہ ہونے سے قبل شاستری نے کہا تھا کہ ’’ٹیم جس طرح سے کھیلتی ہے، اس میں کوئی بھی کھلاڑی ٹیم سے بڑا نہیں ہے۔ جس طرح سے کھلاڑی کھیلتے ہیں وہ ٹیم کے مفاد میں کھیلتے ہیں۔ اگر تنازعہ ہوتا تو اچھی کارکردگی لگاتار دیکھنے کو نہیں ملتی۔‘‘

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے روہت شرما اور کپتان کوہلی کے درمیان تلخیوں کی خبر آ رہی ہے۔ حال ہی میں ٹیم انڈیا کے بلے باز روہت شرما نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کو بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اَن فالو کر دیا تھا۔ اس سے پہلے روہت شرما نے وراٹ کوہلی کو اَن فالو کیا تھا۔ حالانکہ وراٹ کوہلی ابھی بھی روہت شرما اور ان کی بیوی ریتیکا سچدیو کو فالو کر رہے ہیں۔