Baaghi TV

Tag: افغانستان

  • پاکستان،چین باہمی مفید تعاون جاری رکھیں گے،وزراء خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

    پاکستان،چین باہمی مفید تعاون جاری رکھیں گے،وزراء خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

    پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ ایک اعزاز ہے کہ اسلام آباد میں چوتھے تزویراتی مزاکرات ہوئے،چین نے ہمارے قومی معاملات بشمول کشمیر پر ہماری حمایت کی،

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج مذاکرات میں ہم نے باہمی تعاون کے تمام کثیر الجہتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان تائیوان, سینکیانگ, تبت اور جنوبی چین سمیت تمام معاملات پر چین کی حمایت کرتا ہے، سی پیک پاکستان, چین و عالمی سرمایہ کاروں کے لیئے ون ون منصوبہ ہے،پاک چین دوستی تاریخی حقیقت ہے،پاکستان عالمی طاقتوں کے مقابلے اور بلاک کی سیاست کے مخالف ہے،پاکستان اور چین باہمی مفید تعاون کو جاری رکھیں گے آج کے مزاکرات میں افغانستان میں امن کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا، چینی وزیر خارجہ کو منصب سنبھا لنے پر مبارک بعد دیتا ہوں،

    چینی وزیر خارجہ چن گینگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا میرا پہلے دورہ ہے،پاکستان کا مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں ،گزشتہ روز صدر عارف علوی سے ملا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی ، ہم نے تفصیلی بات چیت کی عالمی ایشو سمیت دیگر معاملات پر بات ہوئی ،

    چینی وزیر خارجہ چن گینگ کی دفتر خارجہ آمد ہوئی ہے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا ،چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ چینی وفد بھی دفتر خارجہ پہنچا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ نے رسمی مصافحہ بھی کیا ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ چن گانگ کی زیر صدارت سٹریٹیجک مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، دفتر خارجہ میں ہونیوالے مذاکرات میں پاک چین تعلقات, سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات زیر غورکیا جا رہا ہے، فریقین نے وفود کی سطح پر شرکت کی ہے

    چینی وزیر خارجہ کل شام بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچے تھے، قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ،گزشتہ روز اسلام آباد میں افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر تجارت نوید قمر سے ملاقات بھی کی

    واضح رہے کہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے تیسرے راؤنڈ‌ جولائی 2021 میں چین میں ہواتھا-ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ بلاول بھٹوکی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے،

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

     10 مئی کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،

     عمران خان کو سی ٹی ڈی نے طلب کر لیا۔

  • سفری پابندیوں کے باوجود افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت مل گئی

    سفری پابندیوں کے باوجود افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت مل گئی

    کابل: اقوام متحدہ نے طالبان حکوت کے وزیرخارجہ امیر خان متقی کو پاکستانی و چینی ہم منصبوں سے ملاقات کے لیے ان ممالک کا دورہ کرنے کی اجازت دیدی۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے طالبان انتظامیہ کے وزیرخارجہ امیر خان متقی کو پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے آئندہ ہفتے افغانستان سے پاکستان آنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

    چیف جسٹس کی جانب سے ججز کیلئے عشائیہ،جسٹس قاضی فائز عیسی کی عدم شرکت

    واضح رہے کہ طالبان حکومت کے وزیر خارجہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے سفری پابندیاں تاحال عائد ہیں اور ان کے اثاثے بھی منجمد ہیں یہ پابندیاں اس وقت لگائی گئی تھیں جب امیر خان متقی سرکردہ طالبان رہنما تھے اور افغان جنگ میں امریکا کو انتہائی مطلوب تھے۔

    روئٹرزکے مطابق پاکستان اور چین کے دورے کے لیے امیر خان متقی پر سے سفری پابندی ہٹانے کی درخواست اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے تحریری طور پر کی تھی سلامتی کونسل کی 15 رکنی کمیٹی کو لکھے گئے خط میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن نے درخواست کی تھی کہ امیر خان متقی کو 6 سے 9 مئی کے درمیان ’پاکستان اورچین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات‘کیلئے استثنیٰ دیاجائے۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ امیرخان متقی کے دورے کے تمام اخراجات پاکستان برداشت کرے گا تاہم ان ملاقاتوں کا ایجنڈا واضح نہیں کیا گیا تھا۔

    سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر کے خلاف حکم امتناع واپس لینے کی استدعا مسترد

    یاد رہے کہ ماضی میں چین اورپاکستان کے حکام کہہ چکے ہیں کہ وہ طالبان کے زیرقیادت افغانستان کو اربوں ڈالرکے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) انفراسٹرکچرمنصوبے میں خوش آمدید کہیں گے۔ سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کاحصہ ہے۔

    افغانستان جنوبی اوروسطی ایشیا کے درمیان اہم جغرافیائی تجارت اورٹرانزٹ روٹ ہے جس کے پاس اربوں ڈالرکے معدنی وسائل موجود ہیں۔ا گست 2021 میں 20 سال کی جنگ کے بعد امریکا کی زیرقیادت نیٹو افواج کے انخلاکے بعد طالبان برسراقتدارآئے تھے۔

    واضح رہے کہ سلامتی کونسل کی کمیٹی نے گزشتہ ماہ بھی سفری پابندی میں نرمی کرتے ہوئے امیر خان متقی کو ازبکستان جانے کی اجازت دی تھی۔

    دادل کی لاہور میں سپیشل سکریننگ

  • افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا ہے،امریکی خفیہ رپورٹ

    افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا ہے،امریکی خفیہ رپورٹ

    امریکا کی خفیہ دستاویزات میں افغانستان کو ایک بار پھر دہشتگردی کی سرگرمیوں کا مرکز قرار دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی:امریکی اخبار ” واشنگٹن پوسٹ” کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد داعش ایک بار پھر افغانستان میں سرگرم ہوگئی ہے۔

    سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آن لائن لیک ہوگئی

    امریکی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کےبعد افغانستان داعش کےلیےرابطہ کاری کامرکزبن گیا ہےداعش نے سفارت خانوں،گرجا گھروں،کاروباری مراکز اور فیفا ورلڈکپ پرحملوں کی منصوبہ بندی کی، داعش افغانستان سے باہر دہشت گرد کارر وا ئیوں کے لئے نیٹ ورک بنارہا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملی خود کش حملے کی دھمکی

    خفیہ دستاویزات کے مطابق داعش کے افغانستان میں موجود دہشتگرد ایک دوسرے سے رابطہ کرکے یورپ اور ایشیا میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جبکہ امریکا کے خلاف بھی سازش کی جارہی ہے۔

    دستاویزات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں متعدد بار داعش کےدھڑوں کے درمیان رابطےتوڑنےمیں کامیاب رہی ہیں بائیڈن انتظامیہ نےلیک ہونےوالی دستاویزات کی تصدیق سےگریزکیا ہےامریکی دستاویزات کےمطابق القاعدہ مسلسل زوال پذیر ہےدستاویزات میں افغانستان میں القاعدہ کے دوبارہ سر اٹھانے کا کوئی ذکر نہیں۔

    سوڈان :سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلا شروع

  • مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عیدالفطرکے روح پرور اجتماعات

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عیدالفطرکے روح پرور اجتماعات

    سعودی عرب،مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عیدالفطر ادا کر دی گئی

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الفطر منائی جا رہی ہے، افغانستان میں بھی عید آج منائی جا رہی ہے، خلیجی ریاستوں اور امریکا سمیت کئی ممالک میں عیدالفطر منائی جارہی ہے ،ترکیہ،مصر، یورپ اور برطانیہ میں بھی عیدالفطر منائی جا رہی ہے، نماز عید میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، نماز عید کے لئے خواتین کا الگ سے انتظام کیا جاتا ہے،

    سعودی فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عید الفطر کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا کہ ہمیں آپ کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے اللہ ہمارے ماہ صیام کے روزے، عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے ،نماز عیدالفطر کے روح پرور اجتماع میں 20 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین نے نماز عیدالفطر ادا کی ،سابق وزیراعظم نواز شریف نے نماز عید سعودی عرب میں ادا کی، وہ عمرہ پر سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، مریم نواز اور دیگر ن لیگی بھی انکے ہمراہ ہیں

    پاکستان میں عیدالفطر کل منائی جائے گی ،بھارت، ملائیشیا، ایران میں عیدالفطر کل منائی جائے گی ،آسٹریلیا، انڈونیشیا، برونائی میں عیدالفطر کل منائی جائے گی فلپائن ،تھائی لینڈ اور جاپان میں بھی عیدالفطر کل منائی جائے گی

    پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میرعلی گاوں عیسوڑی کے مرکزی عیدگاہ میں 21 اپریل 2023 کو عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی، میرانشاہ درپہ خیل کے مرکزی عیدگاہ میں بھی نماز عیدالفطر ادا کی گئی

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

  • مستحکم افغانستان خطے میں امن کیلئے ضروری

    مستحکم افغانستان خطے میں امن کیلئے ضروری

    افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی چوتھی بین الوزارتی کانفرنس افغانستان کے پڑوسی ممالک کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کیلئے طے شدہ لائحہ عمل کا تسلسل ہے۔ 2021 میں افغانستان کے استحکام کیلئے پاکستان نے جامع پلان ترتیب دیا تھا اور حالیہ اجلاس پاکستان کی انہی کاوشوں کے مرہون منت ہے۔

    ازبکستان کے دارلحکومت ثمرقند میں13 اپریل کو اہم کانفرنس ہوئی، افغانستان کے پڑوسی ممالک کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کیلئے طے شدہ لائحہ عمل کا تسلسل ہے ، 2021 میں افغانستان کے استحکام کیلئے پاکستان نے جامع پلان ترتیب دیا تھا حالیہ اجلاس پاکستان کی ان کاوشوں کے مرہون منت ہے افغان عبوری حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ مستحکم افغانستان خطے میں امن کیلئے ضروری ہے افغان عبوری حکومت کو کچھ لازمی نکات پر عمل درآمد کرنا ہوگا تاکہ خطہ استحکام اور امن کے ثمرات سے مستفید ہو ،افغان انتظامیہ یقینی بنائے کہ افغانستان کی سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو ،افغانستان کو جامع اور تمام گروہوں کی نمائندہ سیاسی ڈھانچے کی ضرورت ہے جو معتدل داخلی اور خارجی پالیسیاں بنائیں ،افغان قیادت کو تمام نسلی، لسانی گروہوں بالخصوص خواتین اور بچوں سمیت تمام افغانوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا ،افغان حکام ٹھوس اقدامات کریں تاکہ افغانستان دوبارہ کبھی بھی دہشت گردی کی افزائش، محفوظ پناہ گاہ یا سہولت کاری کے طور پر استعمال نہ ہو ،افغان حکام کو ہر حال میں پاکستان مخالف عناصر کو نکیل ڈالنی ہوگی ،افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے سے متعلق افغان طالبان کے اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مضبوط ہوں گے ،پاکستان ہمیشہ ایک پرامن، مستحکم، خود مختار، خوشحال اور متحد افغانستان کا خواہاں ہے ،افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان تمام کوششوں کی حمایت بدستور جاری رکھے گا

    ازبکستان کے شہر سمرقند میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے چوتھے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان سب کے مفاد میں ہے، مسلسل تنازعات اور عدم استحکام سے نہ صرف افغانستان اور اس کے عوام کو خطرہ ہے بلکہ اس کے خطے اور اس سے باہر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے، افغانستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان میں امن اور استحکام کے خواہشمند ہیں ہ افغانستان کےپڑوسیوں کا فارمیٹ اس پختہ یقین پر مبنی ہے کہ ہمارا خطہ نہ صرف مشترکہ ماضی بلکہ ایک مشترکہ مستقبل کا بھی پابند ہے ہے، ہماری قسمت آپس میں جڑی ہوئی ہے، ان گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں کی رہنمائی میں یہ فطری بات ہے کہ ہم افغانستان کی صورتحال کے لیے علاقائی نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے اس قدر اعلیٰ ترجیح دیتے ہیں۔ اسلام آباد سے تہران اور تونسی سے سمرقند تک ہم ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ہمارا ایک پرامن، مستحکم اور باہم مربوط افغانستان کے لیے کام کرنے کا مشترکہ عزم ہے، ہم ایک نازک موڑ پر مل رہے ہیں، افغانستان کو اس وقت متعدد اور باہمی طور پر تقویت دینے والے چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں انسانی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، 28 ملین افراد میں سے آبادی کے دو تہائی حصہ کو زندہ رہنے کے لیے فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

  • خواتین پر پابندیاں عائد کرنا ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اقوام متحدہ ہمارے فیصلوں کا احترام کرے،افغان حکومت

    خواتین پر پابندیاں عائد کرنا ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اقوام متحدہ ہمارے فیصلوں کا احترام کرے،افغان حکومت

    کابل: افغانستان حکومت نے کہا ہے کہ خواتین پر پابندیاں عائد کرنا ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اقوام متحدہ ہمارے فیصلوں کا احترام کرے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے لیے مشکلات پیدا کرنا نہیں چاہتےاور یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ افغانستان کے اندرونی معاملات کسی کے لیے مسائل پیدا نہیں کریں گے اس لیے ہمارے اندرونی فیصلوں کا احترام کیا جائے۔

    افغان مسئلے پر چین کا مؤقف؛ 11 نکاتی اعلامیہ جاری

    انہوں نے کہا کہ خواتین پر پابندی کے فیصلے میں کوئی تفریق نہیں ہے لیکن اس کے برعکس مذہبی اور ثقافتی مفادات کو نظر میں رکھتے ہوئے ہم لوگوں کے تمام حقوق کے لیےپرعزم ہیں افغانستان کے پاس اپنے پاؤں پر کھڑے ہونےکی صلاحیت موجود ہے اور ملک کو درپیش مسائل اقتصادی اور بینکنگ سسٹم پر عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے ہیں۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے اقوام متحدہ کے رکن ممالک اثاثے منجمد کرنے، بینکنگ، سفری پابندیوں اور دیگر پابندیوں کے مسائل حل کریں تاکہ افغانستان اقتصادی، سیاسی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں ترقی کر سکے۔

    واضح رہے کہ اگست 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد طالبان حکام نے اسلام کی سخت تشریح کے ساتھ ملک میں خواتین کو ملازمتوں سے روکنے، پردہ کرنے، بغیر مرد ساتھی کے عوامی مقامات میں نہ نکلنے جیسی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور بعدازاں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

    لیک ہونیوالی حساس امریکی دستاویزات میں چین کا روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنےکے ارادےکا …

    افغان طالبان کی طرف سے گزشتہ برس دسمبر میں ملک میں کام کرنے والی بین الاقوامی فنڈ تنظیموں میں خواتین کی ملازمت پر پابندی عائد کرنے کے بعد اس میں توسیع کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے لیے کام کرنی والی خواتین پر بھی پابندی عائد کردی ہے جس سے ان پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔

    اقوام متحدہ نے کہا کہ خواتین کی ملازمت پر پابندی اس مشکل ترین انتخاب کرنے پر مجبور کر رہی ہے کہ آیا کہ افغانستان میں سرگرمیاں جاری رکھنی چاہئیں یا نہیں وہ اس پابندی کو تسلیم نہیں کرے گا کیونکہ یہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت غیرقانونی ہے۔

    اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    خواتین پر بڑھتی ہوئی پابندیاں 1996 اور 2001 کے درمیان طالبان کی پہلی حکومت کی ایک جھلک ہے جب اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ وہ انسانی حقوق بالخصوص لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں۔

    خیال رہے کہ افغان طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد امریکا نے فوری طور پر افغان سینٹرل بینک میں رکھے گئے 7 ارب ڈالر کے اثاثے منجمند کردیئے تھے جس کی وجہ سے ملک کو متعدد مسائل سے دوچار ہونا پڑا۔

  • ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند کردیا

    ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند کردیا

    کابل: طالبان نے ماہ رمضان کے تقدس اور احترام کا خیال نہ رکھنے اور مملکت کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے پرخواتین کے زیرِ انتظام شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں ریڈیو اسٹیشن ’’صدائے بانوان‘‘(وائس آف وومن ریڈیو) کو بند کر دیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے اطلاعات اور ثقافت کے ڈائریکٹر معیز الدین احمدی نے بتایا کہ صوبہ بدخشاں میں خواتین کے زیرِ انتظام ریڈیو اسٹیشن کو رمضان کے مقدس مہینے میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر بند کر دیا گیا۔

    4 سالہ بچے نے کتاب لکھ کر دنیا کے سب سے کم عمر مصنف …

    احمدی نے کہا کہ مذکورہ ریڈیو نے رمضان المبارک کے دوران گانے اور موسیقی نشر کرکے امارت اسلامیہ کے قوانین و ضوابط کی متعدد بار خلاف ورزی کی ہم نے انہیں بارہا کہا کہ موسیقی نشر کرنا حرام ہے اور آپ کو موسیقی نشر نہیں کرنی چاہیے بدقسمتی سے، رمضان کے مہینے میں، انہوں نے کئی انتباہات کو نظر انداز کیا اور موسیقی نشر کی۔

    معیز الدین احمدی نے بتایا کہ آخر کار کل مشاورت کے بعد، ہم نے ریڈیو اسٹیشن بند کر دیا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بندش عارضی ہے، اور اگر ریڈیو حکام اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ وہ موسیقی نشر نہیں کریں گے، تو ہم ریڈیو کو دوبارہ نشر کرنے کی اجازت دیں گے۔

    حکومت رواں سال 10 لاکھ پاکستانیوں کوبیرون ملک بھجوائے گی،ساجد حسین طوری

    دوسری جانب صدائے بانواں اسٹیشن کی سربراہ ناجیہ سوروش نے کسی بھی قانون، اصول یا روایت کی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو کی بندش کا کوئی جواز نہیں تھا۔ یہ اظہار رائے پر پابندی کی ایک سازش ہے۔

    خیال رہے کہ ریڈیو صدا بانوان ان چند افغان ریڈیو اسٹیشنوں میں سے ایک تھا جو خواتین چلاتے ہیں جو اگست 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد سے کام کر رہا تھا صدائے بانواں جس کا دری میں مطلب خواتین کی آواز ہے، افغانستان میں خواتین کے زیر انتظام چلنے والا واحد ریڈیو اسٹیشن ہے جس کا آغاز 10 سال قبل ہوا تھا –

    دیگراضلاع اور صوبوں کے شہری بھی لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے

  • قتل میں ملوث ملزم گرفتار، ہو گیا تھا افغانستان فرار

    قتل میں ملوث ملزم گرفتار، ہو گیا تھا افغانستان فرار

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ شمس کالو نی اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیم کی بڑی کاروائی، قتل میں ملوث ملزم کو قلیل وقت میں گرفتارکرلیا، ملزم واردات کے بعد افغا نستان فرار ہو گیا تھا، مزید کارروائی ضابطہ جاری ہے۔

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، مورخہ 23مار چ 2023 کو تھانہ شمس کا لو نی پولیس کو مسمی محمد حنیف نے درخو است دی کہ میرے بڑے بھا ئی محمد ایو ب کو ملزمان جلیل، نا در، فضل، نسیم اور قاسم نے تیز دھا ر خنجر کے وار کرکے شدید مضروب کیا ،جس سے میرا بھا ئی گر پڑ ا اور موقع پر ہی جا بحق ہو گیا، جس پر پولیس ٹیم نے فوری مقدمہ نمبر162 مورخہ 23 مار چ 2023 بجرم 302/34 ت پ تھانہ شمس کا لو نی درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی،تھا نہ شمس کالو نی اور ہومی سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے قلیل وقت میں اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث ملزم محمد جلیل کوگرفتار کرلیا، گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،

    سی پی او ،ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ جرائم اور تشدد پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے اور ان ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ” پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔تا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    بریکنگ،پی ٹی آئی کا استعفوں پر یوٹرن،عدالت میں کہا اب پارٹی استعفے نہیں دینا چاہتی

  • شکست کو اپنے اندر کی آگ بھڑکانے دیں اور سخت محنت کریں،محمد رضوان کا نوجوان کرکٹرز کیلئے پیغام

    شکست کو اپنے اندر کی آگ بھڑکانے دیں اور سخت محنت کریں،محمد رضوان کا نوجوان کرکٹرز کیلئے پیغام

    افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی لگاتار دوسری شکست کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے حوصلہ افزا پیغام جاری کیا-

    باغی ٹی وی: محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر اسٹارز پر مکمل یقین ہے،مضبوط رہیں اور ان شکست کو اپنےاندر کی آگ بھڑکانے دیں، سخت محنت کریں اور یقین رکھیں،آپ لوگ چیمپئنز ہیں، آپ لوگ ایک اچھا کم بیک کریں گے-


    واضح رہے کہ 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں افغانستان نے گزشتہ روز پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 بنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

    افغان ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی ہے سیریز کا آخری میچ آج شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔


    دوسری جانب پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی فتح پر اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر افغان ٹیم اور قو م کو مبارکباد پیش کی ہے۔

  • پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    افغانستان نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ،لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر راشد خان افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، اس سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت شاداب خان جب کہ افغانستان ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    ان کے علاوہ رحمان اللہ گرباز، ابراہیم گرباز، عثمان غنی، صدیق اللہ اٹل، نجیب زردان، محمد نبی، کریم جنت، افسر زئی،عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، شرافت دین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک اور نوین الحق شامل ہیں۔

    افغان کرکٹ بورڈ نے اوپنر حضرت اللہ زازئی اور مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا ہے-

    سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو نصیب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے سلیکٹرز نے دستیاب بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، سیریز کیلئے ہماری ٹیم کیمپ میں بہت محنت کررہی ہے ۔

    قطرمیں کھیلی گئی لیجنڈ لیگ کا ٹائٹل شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نےاپنے نام …

    دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عباس آفریدی کو افغانستان سے سیریز میں منتخب نہ کیے جانے پر حیران ہیں مدثر نذر نے کہا ہے کہ عمدہ پرفارمنس کے بعد بھی عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر حیران ہوں، عبدالرزاق کے بعد پاکستان کو ابھی تک حقیقی آل راؤنڈر نہیں ملا۔

    انہوں نے کہا کہ عباس آفریدی نہ صرف 140 سے زیادہ کی رفتار سے بولنگ کرنے بلکہ پاورہٹنگ کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر توجہ دی جائے تو وہ عبدالرزاق کی طرح نام بناسکتے ہیں، نظر انداز کرنے کے بجائے ان کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

    پی سی بی نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا،شاہین …

    دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس میں عبوری ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا کہ عباس آفریدی کی کارکردگی سب کی نظروں میں ہے،مستقبل میں ان کی ٹیم میں جگہ بنے گی-

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 8میں عباس آفریدی نے سب سے زیادہ 23 وکٹیں لیں مگر افغانستان سے شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جہاں کئی نوجوان کرکٹرز کو منتخب کیا گیا وہیں پیسر نظر انداز ہو گئے۔

    ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر