Baaghi TV

Tag: آئی ایس پی آر

  • پاکستان نیوی نے 14 ویں مرتبہ سی ٹی ایف-150 کی کمان سنبھال لی

    پاکستان نیوی نے 14 ویں مرتبہ سی ٹی ایف-150 کی کمان سنبھال لی

    پاکستان نیوی نے مشترکہ میری ٹائم ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کی کمان 14ویں مرتبہ سنبھال لی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس سلسلے میں کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں قائم کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی تقریب کے دوران پاکستان نیوی کے کموڈور محمد یاسر طاہر نے کمان رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد ایس الجواید سے سنبھالی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کموڈور محمد یاسر طاہر نے کہا کہ ان کی ٹیم اس اہم اور باوقار ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے خطے میں سمندری سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے گی اور اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    لاہور ہائیکورٹ،مریم نواز کی 7کروڑ روپے کی رقم واپسی درخواست پر نوٹس جاری

    کمان کی تبدیلی کی اس تقریب میں بحرین میں پاکستان کے سفیر، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس، کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز اور سی ایم ایف کے تحت کام کرنے والی دیگر ممالک کی بحری افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    سی ٹی ایف-150، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی 5 ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ اس کا بنیادی مشن غیر ریاستی عناصر کی جانب سے اسلحہ، منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کو روکنا ہے، جو بحر ہند، بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں سرگرم ہوتے ہیں،رائل سعودی نیول فورسز کی قیادت کے دوران پاکستان نیوی کے جہازوں کی جانب سے کی جانے والی کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان نیوی علاقائی امن و سلامتی کے لیے مشترکہ سمندری کوششوں میں سنجیدہ اور پُرعزم کردار ادا کر رہی ہے۔

    دکی :اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے سے 270 کلو منشیات چوری

  • مسلح افواج وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل

    مسلح افواج وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا، ٹیکنالوجی میں ترقی پر زور دیا اور ملکی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی، فیلڈ مارشل نے کور کی مجموعی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جنگی چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، میدانِ جنگ اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ درجے کی تیاری ضروری ہے پاک مسلح افواج مختلف شعبوں میں تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں، ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگی حکمتِ عملی کو نئی سمت دی ہے، ٹیکنالوجی کی ترقی کے ذریعے ہر سطح پر فکری تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے خیرپور ٹامیوالی میں فیلڈ ایکسرسائز اسٹیڈ فاسٹ ریزولو کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر نگرانی سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کا عملی مظاہرہ کیاگیا مشق ٹیکنالوجی پر مبنی ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک افواج کی بڑھتی صلاحیتوں کی عکاس ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کی تعریف کی۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

    کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

    کراچی یونیورسٹی کے طالب علموں اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیر مقدم کیا طلباء نے کہا کہ نوجوان نسل مُلک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ھے اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کُن بیانیے کو ناکام بنائے گی۔

    اساتذہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام اور اس کی مسلح افواج قومی سلامتی کے خلاف ہر سازش کا متحد ہو کر مقابلہ کرے گی جیسا کہ معرکہ حق میں کیا اساتذہ نے ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویّے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار کا باعث بنتا ہے۔

    طلباء نے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا پر مُلک دشمن عناصر کی مِس انفارمیشن اور ڈِس انفارمیشن مہمات سے باخبر رہنا چاہیے،اساتذہ اور طلباء نے کہا کہ پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے رابطہ نوجوانوں کے اعتماد اور قومی سوچ میں اضافہ کرتا ہے۔

  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پنجگور میں آپریشن کیا جہاں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوگیاہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں دہشتگرد کمانڈر فاروق، عدیل اور وسیم شامل ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ گولہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں دہشگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھےعلاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ویژن ’استحکام پاکستان‘ کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • نوجوانوں کی تربیت کیلئے پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام

    نوجوانوں کی تربیت کیلئے پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام

    نوجوان نسل کی قومی تربیت کیلئے پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ میں مشہور تجزیہ نگار اور اسکالر احمد حسن العربی کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا احمد حسن العربی نے پاکستان میں موجود دہشتگرد عناصر اور ان کے گمراہ کن پروپیگنڈا سے متعلق نوجوانوں کو آگاہ کیا، معروف تجزیہ نگار اور اسکالر احمد حسن العربی نے طلبہ کے سوالات کے جامع اور مدلل جوابات دیے۔

    احمد حسن العربی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمیں فتنہ الخوارج کی نظریاتی بنیاد کو سمجھنا اور ہدف بنانا ہوگا یہ گروہ قرآن کی اُن آیات کو، جو غیر مسلموں کیلئے مخصوص ہیں مسلمانوں پر لاگو کر کے گمراہ کن بیانیہ پھیلاتے ہیں فتنہ الخوارج کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے، ان کا مقصد پاکستان میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو متحد ہو کر خوارجی عناصر کا مقابلہ کرنا ہوگا احمد حسن العربی نے بلوچستا ن میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو بلوچ قوم کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے فتنہ الخوارج کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے۔

  • قلات میں  سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

    قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

    قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر قلات میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کےلیےعزم استحکام مہم جاری رہےگی۔

  • پاک بحریہ کا فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کا فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جب کہ پاکستان نیوی نے شمالی بحیرۂ عرب میں ایک جامع بحری مشق کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدلتی ہوئی بحری جنگی حکمتِ عملی کے تقاضوں کے مطابق اس مشق میں روایتی اور بغیر پائلٹ نظاموں کی صلاحیتوں کو کامیابی سے آزمایا گیا، مشق کے دوران پاکستان نیوی نے جدید فضائی دفاعی نظام کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمودی لانچنگ سسٹم سے ایل وائی–80 (این) زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب لائیو فائر کیا توسیع شدہ فاصلے پر فائر کیے گئے میزائل نے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا، مشق پاکستان نیوی کے جدید طویل فاصلے تک مؤثر فضائی دفاعی نظام کی تصدیق ہوئی۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشق میں جدید لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطحِ آب کے اہداف کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، لوئٹرنگ میونیشن نے درستگی کے ساتھ اہداف کو تباہ کر کے پاکستان نیوی کی پریسیژن اسٹرائیک صلاحیتوں کا واضح ثبوت فراہم کیا،جو جدید بحری جنگ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، بغیر پائلٹ سطحی بحری جہاز (ان مینڈ سرفیس ویسل) کے کامیاب کھلے سمندر میں آزمائشی تجربات بھی کیے گئے۔

    نیشنل بینک میں متوفی ملازمین کے بچوں کیلئے ملازمت کا کیس، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ جو خودکار بحری ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں، ان تجربات کے دوران پلیٹ فارم کی تیز رفتار کارکردگی، انتہائی پھرتی، درست نیویگیشن اور سخت موسمی حالات میں مؤثر صلاحیتوں کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا یو ایس وی کو کم خطرے اور زیادہ اثر رکھنے والا اسٹیلتھ ٹیکٹیکل انٹرسیپٹر قرار دیا گیا ہے، مشق کا مشاہدہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کیا، پاکستان نیوی کی جدید نظاموں کے مؤثر استعمال کی بھرپور صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔

    منی پور بحران بھارت کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے،دی اکانومسٹ

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عملی قابلیت کو سراہا، پاکستان نیوی ہر صورت میں پاکستان کے بحری دفاع اور قومی سمندری مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتی رہے گی۔

  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

    راولپنڈی:خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 جنوری 2026 کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 خوارج مارے گئے اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ اور مشترکہ طور پر کی گئی، جس میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں فائر نگ کے تبادلے میں 5 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کسی بھی بھارتی اسپانسرڈ خارجی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور شدہ حکمت عملی ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار اور قوت سے جاری رکھیں گے۔

  • فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات

    فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات

    راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف مارشل حسن محمود خان نے ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کےدرمیان دفاعی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کے کردار کی تعریف کی، فیلڈ مار شل عاصم منیر نے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرپا اور مضبوط دفاعی تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    کی جانب سے بتایا گیا کہ ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

  • برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید

    برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید

    گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے برزل پاس میں سڑک سے برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید ہوگئے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 2اور 3 جنوری کی درمیانی شب برزل پاس کو کھولنے کیلئے برف ہٹانے کا آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، جوان اور مشین آپریٹر شہید ہوگئےآپریشن کا مقصد علاقے میں فو ج کی آپریشنل نقل و حرکت کو ممکن بنانا تھا،شہید ہونے والوں میں کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ شامل ہیں۔

    وزیراعظم نے برزل پاس کلیئرنس آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کی بلندی درجات کی دعا اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شہدا نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے برفباری سے متاثر برزل پاس کھولنے کا کام جاری رکھا ،شہدا نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے برزل پاس پر آمدورفت یقینی بنانے میں کردار ادا کیا،قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

    وزیرداخلہ نے بھی برزل پاس پر برف ہٹانے کے دوران برفانی تودہ گرنے شہید ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، محسن نقوی نے کہا کہ شہید کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

    انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ نے قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔تینوں قوم کے ہیرو ہیں۔