Baaghi TV

Tag: آئی ایس پی آر

  • میجر عدیل شہید کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل  اور وزیر داخلہ  سمیت سول و عسکری شخصیات کی شرکت

    میجر عدیل شہید کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل اور وزیر داخلہ سمیت سول و عسکری شخصیات کی شرکت

    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر عدیل شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، پشاور کور کے کمانڈر سمیت سول و عسکری شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عدیل زمان شہید کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے شہدا قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے دعا کی کہ شہید کی درجات بلند ہوں اور اہل خانہ کو اللہ پاک صبر دے۔

    آج سے مریخ کا زمین سے رابطہ کچھ دنوں کے لیے منقطع

    بعد ازاں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی خیریت دریافت کی۔

    واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر شہید ہوگئے،میجر عدیل زمان نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں دستے کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس،وزیراعظم کے دورۂ ڈیووس کی تیاریوں کا جائزہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی افسران اور جوانوں کی ایسی قربانیاں قوم کے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں شہید کو ان کے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

  • قلات میں  انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

    قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ ،گولہ باردو اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا،ہلاک دہشتگرد متعد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے قلات میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ، وزیراعظم نےفتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنےپر سیکیورٹی فورسز کو سراہا،کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں افواج کیساتھ کھڑی ہے،ملک کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کریں گے۔

    بنگلہ دیش : جماعت اسلامی اور این سی پی کے درمیان مفاہمت
    وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی قلات میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں،سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے 4 خوارج کو عبرتناک انجام تک پہنچایا،سیکیورٹی فورسز کی قلات میں بروقت اور مؤثر کارروائی قابلِ ستائش ہے،بلوچستان میں امن و استحکام کیلئےسیکیورٹی فورسز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

    مسلح افواج کی بہادری کے باعث پاکستان کا جھنڈا دنیا میں بلند ہو رہا ہے، احسن اقبال

  • پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں کمیشننگ پریڈ، ملکی و غیر ملکی کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ

    پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں کمیشننگ پریڈ، ملکی و غیر ملکی کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ

    کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈشپ مین اور شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ اور کمیشننگ پریڈ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 90 مڈشپ مین اور 34 شارٹ سروس کمیشن کیڈٹس نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کر کے پاس آؤٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا،تقریب کے مہمان خصوصی بحرین رائل نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل تھے، جن کا استقبال چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کیا، مہمان خصوصی نے پاکستان نیوی کو خطے کی ایک اہم، پیشہ ور اور منظم بحری فورس قرار دیتے ہوئے پاک بحریہ کی تربیتی صلاحیتوں کو سراہا، انہوں نے دوست ممالک کے کیڈٹس کو اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کرنے پر پاکستان نیوی کی خدمات کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ میں بحرین، عراق، جبوتی، سری لنکا اور ترکیہ کے کیڈٹس نے بھی شرکت کی، جو پاک نیوی اور دوست ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور مشترکہ اقدار کا مظہر ہے اس موقع پر پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی دفاعی تعاون اور باہمی اعتماد کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

    تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    آئی ایس پی آر کے مطابق نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے، مڈشپ مین محمد عزیر عباس کو بہترین مجموعی کارکردگی پر سوورڈ آف آنر دیا گیا، جبکہ مڈشپ مین شہاب احمد نے اکیڈمی ڈِرک حاصل کی،چیف آف نیول اسٹاف گولڈ میڈ لز پاکستان اور عراق کے کیڈٹس نے اپنے نام کیے، جبکہ شارٹ سروس کمیشن کورس میں سید سعد شاہد نے کمانڈنٹ گولڈ میڈل حاصل کیا، کوارٹرڈیک اسکواڈرن کو مجموعی کارکردگی پر پروفیشنسی بینر سے نوازا گیا۔

    حکومت نے یوٹیوبر عادل راجا پر بڑی پابندی عائد کردی

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 9 خوارجی ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے جبکہ بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے جانے والے خوارج بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں بھی شریک تھے آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری رکھے جائیں گے، قومی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے مکمل خا تمے تک یہ مہم جاری رہے گی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی  کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور بنوں میں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فنتۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 12 اور13 دسمبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی دو علیحدہ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج ہلاک ہو گئےخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا،ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 6 خوارج کو مؤثر کارروائی کے ذریعے ہلاک کر دیاعلاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی میں موجود خوارج کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکےسیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری بھرپور مہم “عزم استحکام” کے وژن کے تحت پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔

  • بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

    بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہےپاکستان کی مضبوطی کے لیے ذاتی اور قبائلی مسائل پس پشت ڈالتے ہیں، جو واپس آنا چاہتا ہے اسے راستہ دیں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی جمال رئیسانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا ڈیرہ بگٹی میں 100 کے قریب دہشتگردوں نے حکومت پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالے، عسکریت پسندوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند پیشرفت ہےا 2018-2019 میں بھی ان لوگوں نے پہاڑوں کا رخ کیا تھا، آج یہ پھر واپس آئے تو ہم نے انہیں گلے لگالیا، عسکریت پسندوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند پیشرفت ہے، 2010 میں بھی ان وڈیرہ صاحب نے ساتھیوں کے ہمراہ سرینڈر کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی کے لیے ذاتی اور قبائلی مسائل پس پشت ڈالتے ہیں، بلوچستان میں 900 واقعات ہوئے جن میں سے 205 سکیورٹی اہلکار اور 6 افسران شہید ہوئے، بلوچستان میں 6 نوجوان افسران شہید ہوئے جن میں سے 2 کا تعلق بلوچستان سے تھا، ان حملوں میں 280 سویلین شہداء ہیں، آج ضرورت ہے کہ قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہو، بلوچستان کے لوگ اپنی فوج کے ساتھ ہیں، اور ساتھ رہیں گے۔

    سیاست کو مضبوط کرنے کے لیے فوجی واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

    وزیراعلیٰ بلوچستان نےکہاکہ سویلئنز کو نسلی بنیادوں پر پروفائلنگ کرکے قتل کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے ہزاروں کی تعداد میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، ان آپریشنز میں 706 دہشت گرد مارے گئے، یہ دہشتگرد افغانستان سے پاکستان آرہے تھے اور دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، افغانستان کئی دہائیوں سے سنگین صورتحال کا سامنا کرتا چلا آ رہا ہے، افغان عبوری حکومت نے دنیا سے وعدہ کیا کہ وہ دہشتگردوں کو پناہ نہیں دیں گے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں یہ آپریٹ کر رہے ہیں، یہ مذہب کا نام استعمال کرکے منصوبہ بندی کرتے ہیں جس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک دلیر سپہ سالار اور منظم فوج کی موجودگی میں دہشتگرد کچھ نہیں کر سکتے، ایسی صورتحال میں ایک تدبر اور دلیرفیلڈ مارشل کے خلاف سیاسی بیانیہ بنایا جاتا ہے، مجھےبالکل پسند نہیں کہ ایک ساتھی سیاستدان کو ملک دشمن یا سکیورٹی تھریٹ قرار دیا جائے، لیکن کیا ہمیں اپنی رویوں پر غور کرنے کی ضرورت نہیں ہے؟بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات اپنے علاقائی اور جغرافیائی وجوہات کی بنا پر ہیں، ایسی صورتحال میں یہ جنگ صرف ہماری نہیں ہے، عدلیہ اور اداروں سمیت سب کی ہے، بلوچستان میں لوگ اپنی فورسز کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

    بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پاک فوج کیخلاف باتیں کرنے پر شرم آنی چاہیے۔عطا تارڑ

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا یہ ثابت شدہ ہےکہ انٹیلی جنس بیسڈ سازش ہو رہی ہے، پاکستان کے خلاف سیاست سے زیادہ ریاست زیادہ اہم ہونی چاہیے، بلوچستان میں کوئی ملٹری آپریشن نہیں ہورہا، بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہا ہے، جنہوں نے طے کر لیا ہے کہ وہ بندوق سے ہی لڑیں گے ان کیلیے پالیسی واضح ہے، لیکن ریاست کا دل کھلا ہے جو معافی مانگے گا اسے معاف کیا جائے گا،پچھلے 30 سال سے نوجوان کو محرومی کے نام پر مایوس کیا گیا، بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا، بچوں کو ریاست سےجوڑنے کی ضرورت ہےاور اس کا حل صرف ڈائیلاگ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو 100 فیصد توثیق کرتا ہوں، کیا دہشتگردوں کو اسلام آباد تک پہنچنے کی اجازت دے دیں، میرے لیے سہیل آفریدی قابل احترام ہے، سہیل آفریدی کے صوبے کو اس وقت ترقی کی ضرورت ہے، ان کا کام ہر وقت مزاحمت اور سکیورٹی فورسز کے خلاف پروپیگنڈا میں الجھنا نہیں، انہیں مشورہ ہے کہ آپ صوبے کی بہتری کے لیے وفاق سے تعاون کریں۔

    بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری تنزلی کا شکار ، مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا

  • ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن: بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن: بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں آپریشن کیا گیا، جس دوران فورسز اور فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تمام 22 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ”عزمِ استحکام“ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں کررہے ہیں۔

    صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خراجِ تحسین

    وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی کامیاب کارروائی پر فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی ہر صورت ناکامی ہماری اولین ترجیح ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں انتہائی قابلِ ستائش ہیں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا

    بحریہ ٹاؤن لاہور میں بجلی بند، شہری شدید پریشان، 35 ہزار گھر شامل

    پاکستان بار کونسل انتخابات 2025، 59 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے

    تاجکستان نے افغانستان کا حملہ دہشتگردی قرار دے دیا

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشنز 20 اور 21 نومبر کو صوبے کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے۔ لکی مروت کے علاقے پہر خیل میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ان کے ٹھکانے کو بھی مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی، جہاں آپریشن کے دوران تین خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

    یہ تمام عناصر سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی مہم مزید تیزی سے جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا

    تیجس گرتے ہی ہندوستان ایروناٹکس لیمیٹڈ کے شیئرز ڈھائی فی صد تک گر گئے

  • پاکستان سعودی عرب دفاعی تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

    پاکستان سعودی عرب دفاعی تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

    چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نے ریاض میں سعودی ہم منصب جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی، جس میں اسٹریٹجک تعلقات اور باہمی دفاعی معاہدے کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون، انٹرآپریبلٹی میں اضافہ اور باہمی دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ریاض میں پاکستان سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں جاری دفاعی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور ابھرتی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں پر بات کی گئی۔ پاکستانی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا جبکہ سعودی وفد کی قیادت خالد البیاری نے کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے سعودی شاہی دفاعی فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ سعودی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا۔یاد رہے کہ ستمبر میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور ہوگا

    اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعاون بڑھانے پر اتفاق

    عدم اعتماد پر رائے شماری،17 نومبر کو آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس طلب

    پارلیمنٹ کے اختیارات محدود کیے ، مزید استعفے بھی آئیں گے اسپیکر پنجاب اسمبلی

  • کرم میں  7 مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، کیپٹن نعمان سمیت 6 جوان شہید

    کرم میں 7 مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، کیپٹن نعمان سمیت 6 جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں فتنہ الخوارج کے مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگرد ہلاک کر دیے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوان شہید ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ یہ آپریشن خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا اور فورسز نے مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دشمن فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید ہونے والے دیگر جوانوں میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں مزید کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے تحت وژنِ "عزمِ استحکام” کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بیرونی مدد یافتہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی مہم تیز رفتار طریقے سے جاری رکھیں گے

    جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید

    نئی دہلی میں مصنوعی بارش کا تجربہ ناکام، کروڑ وں روپے ضائع

    حیدرآباد میں ڈینگی کے مزید 201 کیسز، اموات میں اضافہ