Baaghi TV

Tag: آئی ایس پی آر

  • آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا فتح ٹو میزائل  کا کامیاب تجربہ

    آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

    آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا، جو جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس تربیتی تجربے کا مقصد افواج کی تربیت، مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق اور بہتر درستگی اور بڑھتی ہوئی بقا کی صلاحیت کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا،تجربہ کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینیئر افسران نے کیا، جبکہ اس موقع پر اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدان اور انجینیئرز بھی موجود تھے۔

    فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا،جبکہ دوسری جانب صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے میں حصہ لینے والے تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا۔

  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں خارجی رنگ کا لیڈر وحید اللہ عرف مکتیار اور ایک خودکش بمبار شامل ہے، جن سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہلاک ہونے والا خارجی رنگ لیڈر حید اللہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معصوم شہریوں پر حملوں سمیت متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حید اللہ 21 فروری 2026 کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کا بھی مرکزی سہولت کار تھا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس کامیاب کارروائی سے نہ صرف بڑے دہشتگرد نیٹ ورک کو نقصان پہنچا بلکہ بروقت ایک بڑی تباہی بھی ٹال دی گئی، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے خاتمے پر بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں قوم کو سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • پاک نیوی اور چین کی مشترکہ بحری مشق سی گارڈین اختتام پذیر

    پاک نیوی اور چین کی مشترکہ بحری مشق سی گارڈین اختتام پذیر

    پاکستان اور چین کی بحریہ کی 7 روزہ مشترکہ مشق سی گارڈین کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ اور پی ایل اے (چینی نیوی) کے مابین 25 مارچ تا یکم اپریل بحری مشق سی گارڈین 4 منعقد ہوئی۔ اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین باہمی اشتراکِ اور میری ٹائم تعاون کو فروغ دینا تھا یہ مشق دو مراحل پر مشتمل تھی، جس میں پانچ روزہ کراچی پورٹ کا دورہ اور شمالی بحیرۂ عرب میں دو روزہ سی فیز شامل تھے مشق سی گارڈین 4 میں شمولیت کے لیے پی ایل اے (نیوی) کے جہاز داچنگ کی آمد پر پی این ایس تیمور نے پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران مختلف دوطرفہ سرگرمیاں منعقد ہوئیں جن میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں پر دورے، بحری چیلنجز پر پیشہ ورانہ مباحثے، بحری تنصیبات کے دورے، پہلے ینگ آفیسرز سیمینار کا انعقاد اور سی فیز کی تیاری شامل تھی پورٹ وزٹ کے اختتام پر پاک بحریہ اور پی ایل اے (نیوی) کے جہازوں نے مشق سی گارڈین کے سی فیز میں حصہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سی فیز کے دوران اہم سرگرمیوں میں فضائی دفاعی مشقیں بشمول متعدد محاذوں ہرحملوں سے نمٹنے کی حکمتِ عملی، پاک بحریہ کی آبدوز کے ساتھ مشقیں، روایتی جنگی مشقیں اور لائیو گنری فائرنگ شامل تھی، جس سے دونوں بحری افواج کے مابین تعاون مضبوط ہوا مشق سی گارڈین 4 کے کامیاب اختتام کے بعد پاک بحریہ اور پی ایل اے (نیوی) نے بحیرۂ عرب میں مشترکہ گشت بھی کیا، جو خطے میں سمندری سلامتی اور استحکام کے لیے دونوں بحری افواج کے عزم کا مظہر ہے۔

  • پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت، جرات کے نشان کا شاندار ٹیزر جاری

    پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت، جرات کے نشان کا شاندار ٹیزر جاری

    پاک فوج کے دلیر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جرات کے نشان کا شاندار ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

    ٹیزر میں شہید میجر سید علی رضا اور حوالدار نثار احمد کی بہادری اور قربانی کے جذبہ کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے،ٹیزر ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے سینہ سپر پاک فوج کے جوانوں کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے،پاک فوج کے بہادر جوان فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سمیت دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں،قوم ہر محاذ پر پاک فوج کے شہداء کی غیر معمولی بہادری کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

    https://x.com/BaaghiTV/status/2038514661105311944?s=20

  • صدر مملکت کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو  فوجی اعزازات دینے کی منظوری

    صدر مملکت کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری

    صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو مجموعی طور پر 1,989 فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ان اعزازات میں 23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 100 ستارۂ امتیاز (ملٹری)، 136 تمغۂ امتیاز (ملٹری)، 11 ستارۂ بسالت، 475 تمغۂ بسالت اور 130 امتیازی اسناد شامل ہیں، 175 تمغۂ خدمت (ملٹری) کلاس اول، 319 تمغۂ خدمت (ملٹری) کلاس دوم اور 620 تمغۂ خدمت (ملٹری) کلاس سوم دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے، جبکہ 378 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز بھی دیے جائیں گے۔

    صدر سیکرٹریٹ کے مطابق یہ اعزازات یومِ پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم کی سفارش پر اور آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 259(2) کے تحت دیے جائیں گے۔

  • پاکستان کی پہلی جیو اے آئی کلائمیٹ آبزرویٹری قائم

    پاکستان کی پہلی جیو اے آئی کلائمیٹ آبزرویٹری قائم

    نےموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اسپیس فار کلائمیٹ انیشیٹو کا آغاز کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سپارکو نے پاکستان کی پہلی جیواے آئی کلائمیٹ آبزرویٹری قائم کر دی ،فضائی آلودگی، گرین ہاؤس گیسز، جنگلات اور گلیشیئرز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی،یہ اقدام ایک جدید جیو اے آئی سے چلنے والی کلائمٹ آبزرویٹری پر مبنی ہے، جو ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے،‘اس پلیٹ فارم میں سیٹلائٹ ڈیٹا، جغرافیائی تجزیات اور ماڈلنگ کو یکجا کر کے پالیسی سازوں، محققین اور عوام کے لیے قابلِ عمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام ایروسولز، سلفر آکسائیڈز، نائٹروجن آکسائیڈز سمیت فضائی آلودگی، گرین ہاؤس گیسز، جنگلات، گلیشیئرز، ساحلی تبدیلیوں، دریائی نظام اور زمین کے استعمال کی نگرانی کرتا ہےسیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز اور سمندری سطح میں اضافے جیسے خطرات پر بھی نظر رکھی جائے گی،خلائی اور زمینی ڈیٹا کے امتزاج سے پالیسی سازوں کو مؤثر اور بروقت معلومات فراہم ہوں گی اقدام موسمیاتی اہداف کو عالمی کوششوں کے مطابق آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا، یہ اہم اقدام پاکستان کے لیے اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ ملک موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے۔

  • دہشتگردوں کیخلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کریں گے،آئی ایس پی آر

    دہشتگردوں کیخلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کریں گے،آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب دہشتگردوں کے خلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کریں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہےپاکستان اب دہشتگردوں کیخلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کرے گاگزشتہ روز بنوں میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کے تانے بانے بھی افغانستان کے گل بہادر گروپ سے ملے تھے-

    پاکستان، سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کی اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے بیان کی شدید مذمت

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں بڑے سانحے سے بچ گیا، دہشت گردوں کے بنوں شہر میں معصوم شہریوں اور اہلکار وں کو نشانہ بنانے کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے گئے فورسز نےآپریشن کے دوران خوارج کا سراغ لگایا، گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور کو اگلے دستے نے بروقت روک لیا، خوارج نے مایوسی میں بارود سے بھری گاڑی اگلے دستے کی ایک گاڑی سے ٹکرائی، حملے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفرازاور سپاہی کر امت شاہ شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج مارے گئے۔

    گھوٹکی ،رمضان المبارک کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر

  • آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ  پروگرام، طلبا کا آزاد جموں و کشمیرمیں لائن آف کنٹرول کا دورہ

    آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام، طلبا کا آزاد جموں و کشمیرمیں لائن آف کنٹرول کا دورہ

    نوجوان نسل کی قومی تربیت کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے دوران طلباء کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے مطالعاتی و تفریحی دورہ کا انعقاد کیا گیا آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے طلباء نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

    دورے کا مقصد شرکاء کو زمینی حقائق، سیکیورٹی چیلنجز اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا اس موقع پر طلبا نے اظہارِ خیال کر تے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے براہ راست سیشنز کےساتھ مطالعاتی دوروں کا انعقاد نہایت مثبت اقدام ہے۔

    طلباء کے مطابق ایسے پروگرام کتابی علم کو عملی تجربے سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،طلباء نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے معلوماتی اور تربیتی پروگراموں کے تسلسل کی امید کا اظہار کیا۔

  • پاکستان ایئر فورس کی ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت،JF-17 بلاک تھری اور سپر مشاق کی نمائش

    پاکستان ایئر فورس کی ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت،JF-17 بلاک تھری اور سپر مشاق کی نمائش

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا دستہ مملکتِ سعودی عرب میں منعقدہ ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت کر رہا ہے، جہاں جدید ترین JF-17 تھنڈر بلاک-III ملٹی رول فائٹر جیٹ اور سپر مشاق بیسک ٹرینر طیارہ نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ورلڈ ڈیفنس شو عالمی سطح پر دفاع اور سیکیورٹی کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جہاں پی اے ایف کی شرکت پاکستان کو ایرو اسپیس جدت، آپریشنل مہارت اور قابلِ اعتماد دفاعی حل فراہم کرنے والے ملک کے طور پر اجاگر کرتی ہے JF-17 بلاکIII جدید ایویونکس، AESA ریڈار، بہتر الیکٹرانک وارفیئر سسٹم اور بی وی آر صلاحیتوں سے لیس 4.5 جنریشن فائٹر جیٹ ہے، جو جدید فضائی افواج کی ضروریات پوری کرتا ہے۔

    سپر مشاق طیارہ اپنی کم لاگت، آسان دیکھ بھال اور قابلِ اعتماد کارکردگی کے باعث دنیا بھر میں بنیادی فلائنگ ٹریننگ کا ایک کامیاب پلیٹ فارم تسلیم کیا جاتا ہے اور متعدد دوست ممالک اس کو استعمال کر رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف کی اس نمائش میں شرکت دفاعی تعاون کے فروغ، دفاعی برآمدات اور دوست ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے نمائش کے دوران عالمی وفود، دفاعی حکام اور عسکری صنعت کے نمائندوں کو تعاون، تربیت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے مواقع میسر آئیں گے۔

  • سپارکو نے خلائی سفر سے متعلق ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

    سپارکو نے خلائی سفر سے متعلق ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

    سپارکو نے خلائی مشن کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی اسکریننگ کے بعد دو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، دونوں امیدواروں نے چین کے آسٹروناٹس سینٹر (ACC) میں بین الاقوامی انسانی خلائی پرواز کے معیارات کے مطابق جامع طبی، نفسیاتی اور صلاحیتی جائزے مکمل کیے۔

    دونوں امیدوار 2ماہ کے لیے چینی آسٹروناٹس سینٹر میں خلائی مسافر کی تربیت حاصل کریں گے، تربیت کی تکمیل کے بعد، اکتوبر، نومبر میں خلائی مشن کے لئے ایک امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا، خلائی مشن پاکستانی خلاباز کو لیکر چینی خلائی اسٹیشن سےروانہ ہوگا دو طرفہ "خلائی تعاون کےمعاہدے” پر فروری 2025 میں دستخط ہوئے تھےوزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں سپیس وژن کے تحت اقدا ما ت کئے گئے ہیں، اس تاریخی اقدام کے مطابق چین کی حکو مت نے اپنے خلاباز پروگرام میں پاکستان کو پہلے غیر ملکی شراکت دار کے طور پر منتخب کیا۔