Baaghi TV

Tag: آئی ایم ایف

  • آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا

    آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا

    آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے قرض ری شیڈولنگ پلان کیلئے اصولی منظوری دے دی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے قرض ریشڈول پلان کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ اجلاس سے لی جائے گی ،نجکاری کمیشن اور وزارت خزانہ پلان کیمطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کر لیا ،آئی ایم ایف نے ایک سال کیلئے حکومت پاکستان کو پی آئی اے قرض پر سود ادا کرنے کیلئے اتفاق کیا،280 ارب قرض پر بینکوں کو حکومت پاکستان 12 فیصد شرح سود پر ایک سال کیلئے ادا کرے گی،آئی ایم ایف حکام کے ساتھ وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ حکام کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ،بینکوں کو پی آئی اے کے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد عرصے کیلئے نہ ہو ،پی آئی اے کی نجکاری ایک سال کے عرصے میں کر کے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیا جائے گا ،نجکاری کے بعد روزویلٹ ہوٹل اور پی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیے جانے کا امکان ہے،کابینہ سے منظوری پر کمرشل بینکوں کیجانب سے پی آئی اے پر ادائیگیوں کا چارج ختم ہونے سے نجکاری جلد ہو گی،پی آئی اے قرض ریشڈولنگ پلان پر رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے مزید بھی بات چیت جاری رہے گی

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

    پی آئی اے،بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ،حادثے سے بچ گیا

    پی آئی اے اور گو لوٹ لو کی جانب سے قرعہ اندازی، گاڑیاں اور سمارٹ فون کے انعامات

    پی آئی اے ایک بار پھر مشکل کا شکار،اکاونٹس منجمد

    پرواز سے قبل پی آئی اے عملے کیلئے شراب نوشی کا ٹیسٹ لازمی قرار

     پی آئی اے کے دو مزید فضائی میزبان ٹورنٹو میں پراسرار طور پر لاپتہ 

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    قبل ازیں مشیر ہوابازی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ 7اگست کوسابقہ کابینہ نےپی آئی اے کو نجکاری کمیشن کے حوالے کردیا تھا ،ستمبر کے آخرمیں پی آئی اے کو مکمل طور پر نجکاری کمیشن کے حوالے کردیا ہے ۔پی آئی اے کی 22ارب روپے ماہانہ آمدن تھی جو 10عشاریہ 5ارب قرض کی ادائیگی میں چلے جاتے تھے 1.4ارب روپے منافع ہوتا تھا ۔10ارب میں 5ارب سود اور باقی 5ارب اصل رقم۔واپس ہوتی تھی ۔پی ایس او سے کریڈٹ پر تیل پی آئی اے لیتا تھا جب پی ایس او کا اپنا مسئلہ ہوا تو تیل کا مسئلہ ہوا۔ 80سے 90فلائیٹ چلتی تھی جس کے بعد تیل کی وجہ سے آدھے 45فلائیٹس ہو گئے نومبر میں 76فلائیٹس بحال ہوگئیں ۔اکتوبر میں تیل کی وجہ سے ہمیں نقصان ہوا۔اب ہم اپنے اصل ٹارگٹ پر پہنچ گئے ہیں ۔جو فلائٹس نقصان میں چل رہی تھی ان کو بند کردیا ہے ۔سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کمیٹی اجلاس میں کہاکہ 266ارب روپے نجی بینکوں کا قرض پی آئی اے نے لیا ہے ،سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ 95فیصد قرض کی گارنٹی حکومت نے دی ہے باقی 5فیصد پی آئی اے نے خود لی ہے ۔ نجکاری تک پی آئی اے کو مالی امداد کی ضرورت ہوگی ۔مارچ تک پی آئی اے کی نجکاری ہوجائے گی ۔

  • حکومت کی آئی ایم ایف  کو کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کی یقین دہانی

    حکومت کی آئی ایم ایف کو کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کی یقین دہانی

    اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نےبین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ملک سے کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نیب سمیت انسداد بدعنوانی کے اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرتے ہوئے انہیں شفاف بنایا جائے گا –

    باغی ٹی وی: آئی ایم ایف کو حکومت کی جانب سے نیب سمیت انسداد بدعنوانی کے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہےآئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے ساتھ طے پانے والے ایم ای ایف پی اور لیٹر آف انٹنٹ کی کاپی کے مطابق حکومت نے کرپشن، رشوت ستانی اورمنی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے جامع اصلاحات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب سمیت انسداد بدعنوانی کے اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرتے ہوئے انہیں شفاف بنایا جائے گا کابینہ کی منظوری سے اینٹی کرپشن فریم ورک رپورٹ شائع کی جائے گی جب کہ عوامی نمائندوں اور کابینہ ارکان کے ظاہر کردہ اثاثوں کی معلومات کو عام کیا جائے گا حکومت نے رشوت، فراڈ اور بھتہ خوری کی روک تھام کے لیے اداروں کو مضبوط بنانا اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

    موسمیاتی صور تحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

    دستاویز کے مطابق عوامی نمائندوں و کابینہ ارکان کے ظاہر کردہ اثاثوں کی معلومات تک عوام کو رسائی دی جائے گی کرپشن کیسز کی تحقیقات اور سزاوٴں کے لیے نیب سمیت اداروں کو شفاف و موثر بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہےچیئرمین نیب کی میرٹ پر تعیناتی اور تحقیقات کے لیے نیب کے دائرہ اختیار کا تعین کیا جائے گااینٹی کرپشن ٹاسک فورس مارچ میں اپنی رپورٹ شائع کرے گی، ٹاسک فورس میں بین الاقوامی تجربے کے حامل ماہرین اور سول سوسائٹی کو شامل کیا جائے گا ایسٹ ڈکلیئریشن اور بینکوں کے نظام کو بہترین مروجہ عالمی طریقے کے مطابق بنایا جائے گا، کرپشن کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت رپورٹ شائع کی جائے گی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    3 بار وزیر اعظم بننے والا کہتا ہے چوتھا موقع دیں تو ،تعلیم، روزگار، …

  • پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

    اسلام آباد: پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے سلسلے میں 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی، پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگئی،جبکہ آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے،جس کے لیے اگلے ماہ مذاکرات ہونا ہے۔،

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے لیے قرضے کی قسط کی منظوری دی تھی ،وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پہلا جائزہ منظور کیا اور دوسری قسط کی مد میں فنڈز کی منظوری دی، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف مشن نے دوسری قسط منظور کرنے کی سفارش کی تھی۔

    ایرانی حملہ، پاکستان کا سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

    جبکہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 80 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے کمرشل بینکوں سمیت مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 14 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی، آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

    تھریٹ الرٹ،سرد موسم ،پھر بھی انتخابات مقررہ تاریخ کو ہی ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر

    شیرعوام کا خون چوستا،راستہ روکیں گے،چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دینگے،بلاول

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قسط  کی منظوری دے دی

    آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے اقتصادی جائزے اور اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کے اعلانیہ کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط فوری طور پر جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مجموعی طور ایک ارب 90 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں، آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کو 70کروڑ ڈالر فوری جاری کرنےکی منظوری دی ہے۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہوا آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کو یہ قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کردہ تمام پیشگی نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے۔

  • آئی ایم ایف نمائندوں سے ملاقات ہوئی نہ بیان دیا،بیرسٹر گوہر

    آئی ایم ایف نمائندوں سے ملاقات ہوئی نہ بیان دیا،بیرسٹر گوہر

    تحریک انصاف نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام اور مستقبل میں حکومت کی تبدیلی کی صورت میں اس پر عمل درآمد سے متعلق اپنی حمایت واپس لینے کا عندیہ دیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی کے ذرائع نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے تعاون کی یقین دہانی واضح طور پر صاف اور شفاف انتخابات سے مشروط تھی جو کہ اب دکھائی نہیں دیتے لہذا وہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے اپنی حمایت واپس لے رہے ہیں،اس ضمن میں پی ٹی آئی نے جیل میں قید اپنے بانی چیئرمین کا بیان بھی جاری کیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام خطرے میں ہے

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کےنمائندوں سے منگل کو نہ ملاقات ہوئی نہ ہی ایسا بیان دیا ہے،جس انداز میں بیان شائع کیا گیا وہ غلط ہےہم چاہتے ہیں فری اینڈ فیئر الیکش کرائے جائیں،اگر نہ کرائے گئے تو ائی ایم ایف معاہدے سمیت معیشت پر اثر پڑے گا،صحافی نصرت جاوید نے جو کہا وہ درست نہیں ہم اعلامیہ بھی جاری کریں گے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کو ماضی میں بھی آئی ایم ایف پروگرام متاثر کرنے کے الزامات پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی آڈیو سامنے آئی تھی،سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، محسن لغاری اورتیمور جھگڑا کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آ چکی ہے جس کے مطابق مبینہ طور پر آئی ایم ایف کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا

    واضح رہے کہ پاکستان نےعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ڈالر کے لیے مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ طے کرنے کے لیے یقین دہانی کرا دی ہے، آئی ایم ایف کا اجلاس 11 جنوری 2024 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا جس میں پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی آئی ایم ایف اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کی درخواست پر پہلے جائزے کی تکمیل کرے گا اور اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط 11 جنوری 2024 کو جاری ہوسکے گی۔

     شوکت ترین پر غداری کے مقدمے میں ایف آئی اے نے مزید پیش رفت شروع کر دی۔

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

  • پاکستان کی آئی ایم ایف کو تمام ہدف پورا کرنے کی یقین دہانی

    پاکستان کی آئی ایم ایف کو تمام ہدف پورا کرنے کی یقین دہانی

    اسلام آباد: پاکستان نےعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ڈالر کے لیے مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ طے کرنے کے لیے یقین دہانی کرا دی ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی ایم ایف کا اجلاس 11 جنوری 2024 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا جس میں پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی آئی ایم ایف اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کی درخواست پر پہلے جائزے کی تکمیل کرے گا اور اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط 11 جنوری 2024 کو جاری ہوسکے گی۔

    ذرائع کے مطابق نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ جاری کر دیا ہے جس میں 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط اور اقتصادی جائزہ کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری کے لیے تمام طے شدہ شرائط نافذ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، پاکستانی حکام نے ڈالر کے لیے مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ طے کرنے کے لیے بھی یقین دہانی کرا دی ہے، پاکستان نے یہ یقین دلایا ہے کہ حکومت مالیاتی استحکام یقینی بنانے کے لیے پروگرام کے مقاصد حاصل کرے گی۔

  • پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس طلب

    پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس طلب

    اسلام آباد: پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کےلیے عالمی مالیافی فنڈ (آئی ایم ایف) بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلا س کا شیڈول جاری کردیا، بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کیا گیا ہےاجلاس میں 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے،جبکہ 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اقتصادی جائزے کی منظوری بھی متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 15نومبر کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 70 کروڑ ڈالرز کی منظوری کے بعدپاکستان کےلیے آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائےگی-

    ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے ویب سائٹ پر جاری کریں ،فافن

    خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے کا حکم

    سوات میں پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ کرنے کے احکامات

  • آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ  کا شیڈول جاری،پاکستان کا کیس شامل نہیں

    آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری،پاکستان کا کیس شامل نہیں

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 14 دسمبرتک کا شیڈول جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل نہیں وزارت خزانہ کے حکام نے 70 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کیلئے اجلاس 7 دسمبر کوبلانےکا امکان ظاہرکیا تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طےپایاتھا آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس معاہدےکے 6 سے 8 ہفتے بعد بلانےکا امکان ہے جبکہ دسمبر کے آخری عشرےمیں کرسمس تعطیلات شروع ہو جائیں گی۔

    9مئی لندن پلان کا حصہّ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا،سابق چئیرمین پی ٹی‌آئی

    قبل ازیں عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا تھا کہ پاکستان کےساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں،امریکی جریدے بلوم برگ کو دئیے گئے انٹرویو میں کرسٹالینا جارجیوا نے کہاتھا کہ پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کررہے ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں، پاکستان کا اہم مسئلہ ٹیکس کا ہے، ملک میں جی ڈی پی کا صرف 12 فیصد ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے جسے ہم نے 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔

    جوڈیشل کونسل میں شکایات:جسٹس مظاہر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب جمع …

  • آئی ایم ایف ٹیم  مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

    آئی ایم ایف ٹیم مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ماہرین کی ٹیم پاکستانی حکام سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی، آئی ایم ایف کے ماہرین کی ٹیم ایک ہفتہ تک پاکستان میں قیام کرے گی اور آئی ایم ایف کی ٹیم کا موجودہ قرض پروگرام اور اس کی قسط سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم وزارت خزانہ کے عہدیداران سے ملاقاتیں کرے گی، آئی ایم ایف کے ماہرین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، آئی ایم ایف ماہرین ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مشاورت کریں گے، تکنیکی ماہرین کا وفد پاکستانی حکام سے تقریباً ایک ہفتہ ٹیکس پالیسی پر مشاورت اور ا ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کیلئے اقدامات کریں گے، ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے، ماہرین کی مشاورت کا مقصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہو گا، ریٹیلرز کیلئے اسکیم کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر بنایا جائے گا۔

    پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

    ذرائع کا بتانا ہے کہ مزید 10 لاکھ لوگ ٹیکس نیٹ میں لاکر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی، تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر ٹیکس پالیسی میں ترامیم تیار کی جائیں گی، تیار کیجانے والی ٹیکس ترامیم آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی ٹیکس پالیسی اور انفورسمنٹ میں بہتری کیلئے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد معاونت کرے گا-

    بنگلہ دیشی حکمران جماعت نے شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی

  • آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے قبل بیرونی فنانسنگ کی ضروریات لازمی قرار  دی گئی

    آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے قبل بیرونی فنانسنگ کی ضروریات لازمی قرار دی گئی

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کیجانب سے پاکستان کو 7 دسمبر کو شیڈول ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل بیرونی فنانسنگ کو یقینی بنائے جانے کا کہا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 7 دسمبر کو ہو گا جس میں پاکستان کا کیس شامل ہونے کا امکان ہے، نگران حکومت نے معاشی پالیسیوں کے تسلسل کیلئے آئندہ آنے والی نئی حکومت کیلئے اکنامک بلیو پرنٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے وزارتِ خزانہ زرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام پر بات چیت شروع ہو سکتی ہے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے بجلی و گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، ڈیجیٹل مارکیٹس، پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

    بحریہ ٹاؤن کراچی کیس:بینک نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے قبل بیرونی فنانسنگ کی ضروریات لازمی قرار دے دی گئی، رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو 25 ارب ڈالر بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے جس کیلئے خلیجی دوست ممالک، چین اور کمرشل بینکوں سے25 ارب ڈالر کی مدد لی جائے گی-

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو خلیجی دوست ملک سے ایک ارب ڈالر اور ایگزم بینک سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کا یقین ہے، اسی طرح چین نے 2 سال کے لیے مزید قرض رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی، پاکستان نے آئی ایم ایف کو مارکیٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی نگران حکومت نے آئی ایم ایف کویقین دہانی کرائی ہے کہ عام انتخابات بروقت ہوں گےجبکہ چین نے دو سال کیلئے مزید قرض رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    بینکوں کے غیر معمولی منافع پر 40 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد

    ذرائع نے بتایا کہ70 کروڑ ڈالرکیلئےآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 7 دسمبرکومتوقع ہے،اور اس اجلاس میں بورڈ پاکستان اورآئی ایم ایف معاہدے کی منظوری دے گا اسٹاف لیول معاہدے کے بعد بورڈ اجلاس کیلئے 6 سے 8 ہفتے درکار ہوں گے، آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے سے قبل رواں مالی سال کم ازکم مزید 10 لاکھ نئے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اس کے علاوہ مہنگائی میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کو سخت مانیٹری پالیسی کی یقین دہانی کرادی گئی اورڈالر کی نسبت روپے کو سہارا دینے کیلئے کسی قسم کی انتظامی مداخلت نہیں ہوگی۔

    حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کی منظوری سے 8 دسمبرتک پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں، 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے جائزے کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملیں گے ایگزیکٹیو بورڈ منظوری کے ساتھ ہی رقم پاکستان کو مل جائے گی۔

    غزہ میں جانی نقصان کے سوگ میں بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات …