Baaghi TV

Tag: آئی ایم ایف

  • سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک بڑی شرط پوری کر دی-

    گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا،صدر مملکت کی منظوری کے بعد سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے، یہ تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے عوامی سطح پر دستیاب ہوں گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، کسی بھی افسر کی ذاتی معلومات کی رازداری کو یقینی بنایا جائے گا، اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دی ہے تاکہ ترمیمی قانون پر فوری عمل درآمد کیا جا سکے۔

    5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے،بلاول

    ترمیمی ایکٹ کے تحت سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں نیا سیکشن 15-A شامل کیا گیا ہے جس کے تحت افسران کو ہر سال اپنی اور اہل خانہ کی مالی حیثیت، جائیداد اور دیگر اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی،علاوہ ازیں اثاثوں کی فائلنگ کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا گیا ہے جس سے سرکاری ریکارڈ کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔

    ڈی جی خان سمیت ملک بھرمیں 6 اور 7 جولائی کو شدید بارشیں، اربن فلڈ کا الرٹ، بلوچستان ،نالوں میں طغیانی

  • وہ ممالک جن کو 2025 میں مہنگائی کے شدید دباؤ کا سامنا رہا

    وہ ممالک جن کو 2025 میں مہنگائی کے شدید دباؤ کا سامنا رہا

    عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں بیشتر ممالک کو مہنگائی کے شدید دباؤ کا سامنا رہا ہے۔

    دنیا بھر میں معاشی سست روی کے ساتھ ساتھ افراط زر یعنی مہنگائی بھی معیشتوں کے لیے بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے،اعدادوشمار کے مطابق وینزویلا اور زمبابوے مہنگائی کی بلند ترین سطح پر ہیں، جہاں افراط زر کی شرح بالترتیب 180 اور 92 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے یہ شرحیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہیں اور وہاں کی عوام کی قوتِ خرید کو شدید متاثر کر رہی ہیں۔

    دوسری جانب بڑی معیشتوں میں افراط زر کی صورتحال نسبتاً قابو میں ہے امریکہ میں مہنگائی 3 فیصد، برطانیہ میں 3.1 فیصد، فرانس میں 1.3 فیصد اور جرمنی میں 2 فیصد پر ہے، جو عالمی اوسط کے قریب تصور کی جا سکتی ہےبھارت میں مہنگائی کی شرح 4.2 فیصد تک محدود رہی، جو گزشتہ برس کی 5.9 فیصد سے کم ہے، بنگلہ دیش میں یہ شرح 10 فیصد ہے جبکہ سری لنکا میں افراط زر کی شرح 12 فیصد پر رہنے کی توقع ہےپاکستان میں حکومت کے مطابق مہنگائی کی شرح 4.6 فیصد رہی، تاہم آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق یہ 5.1 فیصد ہے، جو اب بھی خطے کے کئی ممالک سے بہتر تصور کی جا سکتی ہے۔

    عالمی معیشت کی رفتار پہ ورلڈ بینک رپورٹ جاری، پاکستان کی پوزیشن کیا؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں مہنگائی پر قابو پانا ایک مسلسل چیلنج ہے، جہاں خوراک، توانائی اور درآمدات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ براہ راست عوام پر اثر انداز ہوتا ہے، مہنگائی کی اس بلند لہرجیسی صورتحال کے پیش نظر ماہرین سخت مالی نظم و ضبط اور پالیسی اصلاحات پر زور دے رہے ہیں۔

    نان فائلرز کے لئے بیرون ملک سفری پابندی عائد کرنے کی بھی تجویز

  • آئی ایم ایف کا صنعتی و ٹیکنالوجی زونز کی مراعات مرحلہ وار ختم کر نے کا  مطالبہ

    آئی ایم ایف کا صنعتی و ٹیکنالوجی زونز کی مراعات مرحلہ وار ختم کر نے کا مطالبہ

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے زور دیا ہے کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اور صنعتی زونز کو دی گئی مراعات کو مرحلہ وار ختم کیا جائے۔

    آئی ایم ایف حکام کے مطابق پاکستان کو 2035 تک تمام مراعات کے خاتمے کا ایک جامع پلان تیار کرنا ہوگا، جو رواں سال کے آخرتک مکمل کرکے پیش کیا جانا لازمی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ پلان پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ جاری معاہدے کے تحت مرتب کرنا ہوگا، تاکہ مالیاتی نظم و ضبط اور محصو لات میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے تحت ترتیب دیا جا رہا ہے، جس کے باعث حکومت کو تمام مالیاتی اہداف ہر صورت حاصل کرنا ہوں گے-

    بھارتی اخبارات نے مودی کی انتخابی چالوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

    وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کسی بڑے ترقیاتی منصوبے کو شامل کرنا اور اس کی تکمیل یقینی بنانا ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ بجٹ خسارے اور مالیاتی پابندیوں کے باعث حکومت کو کفایت شعاری کی پالیسی اپنانا پڑے گی۔

    علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • آئی ایم ایف انکم ٹیکس کی شرح میں کمی پر آمادہ

    آئی ایم ایف انکم ٹیکس کی شرح میں کمی پر آمادہ

    آئی ایم ایف انکم ٹیکس کی شرح میں کمی پر آمادہ ہو گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف انکم ٹیکس کی شرح میں کمی پر آمادہ ہو گیا ہے تمام سلیبز پر انکم ٹیکس کی شرح میں نرمی کا امکان ہے جبکہ انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 129 میں ترمیم پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سالانہ ٹیکس فری آمدن کی حد موجودہ 6 لاکھ رو پے سے بڑھائی جا سکتی ہے اور ماہانہ 83 ہزار روپے تنخواہ تک ٹیکس فری کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

    ممکنہ نئی شرح کے مطابق ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس 2.5 فیصد ہونے کا امکان ہے، ایک لاکھ 83 ہزار روپے پر انکم ٹیکس 12.5 فیصد ہو سکتا ہے، دو لاکھ 67 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس 22.5 فیصد مقرر کیے جانے کا امکان ہے، تین لاکھ 33 ہزار روپے تک کی تنخواہ پر ٹیکس 27.5 فیصد ہو سکتا ہے، جبکہ تین لاکھ 33 ہزار روپے سے زائد تنخواہ پر انکم ٹیکس 32.5 فیصد تک ہو سکتا ہے۔

    عید کے دوران ٹرینوں پر 20 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بجٹ مذاکرات میں دفاعی ضروریات مؤخر نہ کرنے کا دو ٹوک مؤقف اپنایا ہے، جس پر آئی ایم ایف نے دفاعی بجٹ میں ضروری اضافے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، بجٹ مذاکرات کے دوران پاکستان کی دفاعی ترجیحات کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔

    پنجاب کابینہ کی صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری

  • بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

    بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بجلی فراہم کرنے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس شعبے کو بجلی فراہم کرنے کے حکومت پاکستان کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اعتماد میں نہ لینے اور بجلی ٹیرف پر حکومت سے وضاحت طلب کر لی آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ قرض پروگرام میں رہتے تمام اقدامات مشاورت سے کیے جائیں، بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلجنس کیلئے بجلی ٹیرف پر بھی وضاحت طلب کی ہے، آئی ایم ایف وفد سے بِٹ کوائن مائننگ کو بجلی فراہم کرنے پر ورچوئلی بات چیت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق کرپٹو کرنسی کا اسٹیٹس تاحال لیگل نہ ہونے پر بجلی مختص کرنے پر وضاحت مانگی، وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور ترجمان وزارت خزانہ حکومتی مؤقف دینے سے گریزاں ہیں،معاشی ٹیم کو بجٹ پر مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے سخت سوالوں کا سامنا ہے، بجلی فراہمی کے اقدام پر آئی ایم ایف کی جانب سے مزید سخت بات چیت کا خدشہ ہے۔

    بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس دُگنا کرنے کی تجویز

    غیرقانونی کال سینٹر کیس: ملزم ارمغان کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت برہم

    جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے،ایرانی وزیر خارجہ

  • آئی ایم ایف  کی ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز

    آئی ایم ایف کی ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز دیدی۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ ٹیکس نا دہندگان کے خلاف مزید سخت اقدامات لیےجائیں، ٹیکس حکام کے اختیارات کےاستعمال میں اضافہ اور شفافیت لائی جائے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جا ئے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی او ایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے کی بھی تجویز ہے، سولر پینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ کھاد، اسپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنےکی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق بجٹ میں زرعی ان پٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ پرتعیش اشیاء کی فہرست میں مزید اشیاء شامل کرکے ٹیکس میں اضافےکی بھی تجویز ہے، پرتعیش اشیاء پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھانے کی تجویز ہے۔

  • 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دگنا ہوگیا،آئی ایم ایف

    2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دگنا ہوگیا،آئی ایم ایف

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) حکام کے مطابق پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلن روپے سے بڑھ کر18 ٹریلین روپے ہوگیا۔

    آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دگنا ہو گیا ہے، پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلن روپے سے بڑھ کر18 ٹریلین روپے ہو گیا ہے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریونیو میں اضافہ ٹیکس وصولیوں، نئے ٹیکس اور مرکزی بینک کی مدد سے ممکن ہوا۔

    دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق ریونیو میں اضافہ مصنوعی ہے، گزشتہ 2سالوں میں ٹیکس نیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، 2 سالوں میں ٹیکس کی شرح میں بہت اضافہ ہوا، تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیاسیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 15 اور پھر18 فیصد کر دی گئی، اس وقت کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے لیکن روپے کی قیمت کم کی جا رہی ہے، دنیا میں امریکی ڈالرکی قیمت کم ہو رہی ہے لیکن پاکستان میں بڑھ رہی ہے۔

  • حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے قومی اتحاد متاثر ہو،احسن اقبال

    حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے قومی اتحاد متاثر ہو،احسن اقبال

    وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا –

    وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال سے انجنیئرز کی سیکرٹری جنرل آئی ای پی امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی احسن اقبال نے انجنیئرز کے لئے بجٹ میں مطالبات شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی کہاکہ پی ٹی آئی اپنے بانی کی پالسیوں کی وجہ سے تنہا رہی گئی ہے، آج جب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندار کارکردگی پر سراہا جارہا تھا، اس پر بانی پی ٹی آئی کا ردعمل مثبت نہیں تھا۔

    وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے بجٹ پر آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے قومی اتحاد متاثر ہو، دیا میر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے، تاکہ بھارت فائدہ نہ اٹھا ئےبھارت کے خلاف جنگ جیتنے پر قوم متحد اور جذبہ بلند ہوا ہے بھارت کی آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم دیا میر بھاشا ڈیم سمیت تمام منضوبے کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔

  • آئی ایم ایف نے پاکستان پر بھارتی صحافی کا الزام مسترد کر دیا

    آئی ایم ایف نے پاکستان پر بھارتی صحافی کا الزام مسترد کر دیا

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے ایک بھارتی صحافی کے اشتعال انگیز سوال کا جواب دے کر اسے نیوز کانفرنس میں شرمندہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صحافی نے الزام عائد کیا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا پیسہ سرحد پار دہشت گردی میں استعمال کر سکتا ہے۔جولی کوزیک نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کو دیا گیا قرض صرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کیلئے ہے، یہ رقم کسی بھی صورت حکومت پاکستان کے بجٹ یا کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام کے تمام اہداف اور شرائط پوری کر دی ہیں، اور اسی بنیاد پر 9 مئی کو ایگزیکٹو بورڈ نے قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی۔ یہ فیصلہ مکمل طور پر میرٹ پر کیا گیا۔

    ترجمان نے زور دیا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی واضح شرط ہے کہ حکومت پاکستان اسٹیٹ بینک سے قرض حاصل نہیں کر سکتی، اور اس وقت حکومت کی باروئنگ زیرو ہے۔اس موقع پر ترجمان سے پوچھا گیا کہ اگر بھارت کے نمائندے نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے استعفیٰ دیا ہے تو کیا اس کا کوئی اثر پڑے گا؟ جولی کوزیک نے واضح کیا کہ بورڈ میں کسی رکن کا تقرر یا استعفیٰ متعلقہ ملک کا داخلی معاملہ ہے، اس سے آئی ایم ایف کے فیصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان نے ستمبر 2024 تک معاشی اصلاحات کے کئی اہداف مکمل کرنے ہیں، جن میں سپر ٹیکس میں نرمی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ممکنہ ریلیف پر مذاکرات جاری ہیں۔

    جرمنی، ٹرین اسٹیشن پر چاقو حملہ، 12 افراد زخمی، 39 سالہ خاتون گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ: سعودی مسافر کو تھپڑ مارنے والا اے ایس ایف اہلکار برطرف

    اسلام آباد ایئرپورٹ: سعودی مسافر کو تھپڑ مارنے والا اے ایس ایف اہلکار برطرف

    بین المذاہب ہم آہنگی کی شاندار مثال، بھارتی مسلم خاندان نے ہندو شادی بچا لی

  • آئی ایم ایف کا پاکستان کے معاشی ایجنڈے پر اعتماد، تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی

    آئی ایم ایف کا پاکستان کے معاشی ایجنڈے پر اعتماد، تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے نائب وزیراعظم و ڈاروزیر خارجہ اسحٰق سے ملاقات کے دوران پاکستان کے معاشی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے اس پر تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اس ملاقات میں طارق باجوہ، سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے، جبکہ ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے توسیع فنڈ سہولت (EFF) کے تحت قرض پروگرام کے کامیاب جائزے پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ریزیلینس اینڈ سسٹینیبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان معیشت کے استحکام، اصلاحات اور پائیدار ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی معاشی اصلاحاتی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہپاکستان کے معاشی ایجنڈے کے لیے ہمارا تعاون جاری رہے گا۔”قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف سے بھی آئی ایم ایف وفد نے ملاقات کی، جس میں جاری قرض پروگرام پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق، ملاقات میں وفد نے حکومت کی معاشی اصلاحات اور پروگرام پر عملدرآمد سے متعلق مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مالیاتی پروگرام کے تحت اہم اصلاحاتی اقدامات پر عمل کر رہا ہے، جن میں مالی خسارہ کم کرنا، ٹیکس نیٹ میں اضافہ، اور اقتصادی ترقی کے پائیدار اہداف شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا تعاون جاری رہنے کی یقین دہانی ایسے وقت میں اہم ہے جب پاکستان عالمی سطح پر اقتصادی بحالی کے لیے سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی شاندار فتح، کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر

    کراچی کے لیے بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1,900 روپے سستا

    عازمین حج کے لیے اردو سمیت 8 زبانوں میں صحت آگاہی کٹ متعارف

    مورو ہنگامہ آرائی، ایس ایس پی نوشہرو فیروز عہدے سے ہٹا دیے گئے