Baaghi TV

Tag: آئی سی سی

  • چیمپئنز ٹرافی کاکراچی میں جگہ جگہ شو ، شائقین کی بھرپور شرکت

    چیمپئنز ٹرافی کاکراچی میں جگہ جگہ شو ، شائقین کی بھرپور شرکت

    آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کراچی پہنچ گئی جہاں برنس روڈ پر اسکا فوٹو شوٹ بھی ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کاکراچی میں جگہ جگہ شو کیا گیا، شائقین کی بھرپور شرکت ہوئی۔جوش و خروش کا مظاہرہ دیکھا گیا،شائقین بھرپورٹرافی کی زیارت کرتے اور نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔فینز کی بڑی تعداد برنس روڈ پر ٹرافی دیکھنے جمع ہوگئی، فینز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔ٹرافی کا برنس روڈ پر واقع ایک قدیم بلڈنگ کی بالکونی میں بھی فوٹو شوٹ کیا گیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اسلام اباد، ٹیکسیلا، خانپور، ایبٹ آباد، گلیات، ٹھنڈیانی اور مری کا دورہ بھی کرچکی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو آج دوپہر کراچی پہنچایا گیا تھا۔ یہ ٹرافی 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی۔دوسری طرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہائبر ماڈل کو مسترد اور پاکستان میں ہی چیمپئنز ٹرافی کروانے کے اپنے سخت موقف پر ڈٹا ہوا ہے جس کے باعث شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔ براڈ کاسٹرز ، اسپانسرز اور کمرشل پارٹنرز نے پاک – بھارت میچ کے بغیر شیڈول کا اعلان مسترد کر دیا ہے۔آئی سی سی نے اگر وقت پر شیڈول کا اعلان نہیں کیا تو براڈ کاسٹر، اسپانسر اور کمرشل پارٹنرز قانونی کارروائی بھی کر سکتے ہیں تاہم موجودہ حالات میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران آئی سی سی کی جانب سے شیڈول کا اعلان انتہائی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی قانونی کارروائی کے لیے صلاح مشورے شروع کر دیے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

    وی پی این کے متعلق اسلامی کونسل کا فتویٰ نہیں آیا،راشد سومرو

    مالی تنگدستی،نارتھ کراچی میں 2 بچوں کے باپ کی خود کشی

    اسپیکر سندھ اسمبلی سے ترکی کے سفیر کی ملاقات

  • چیمپئنز ٹرافی: براڈ کاسٹرز کا طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم

    چیمپئنز ٹرافی: براڈ کاسٹرز کا طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث براڈ کاسٹرز کو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے اور انہوں نے طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم دے دیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آئی سی سی اور براڈ کاسٹرز مشکل میں پڑ گئے اور انہوں نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ کی غیریقینی صورتحال کے باعث براڈکاسٹرز کو ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے، بھارتی براڈکاسٹر نے آئی سی سی کو طے شدہ رقم میں کمی کرنے کا الٹی میٹم بھی دے دیا ہے۔براڈ کاسٹر نے آئی سی سی کو پیغام پہنچایا کہ غیریقینی صورتحال میں 3 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز کی طے شدہ رقم نہیں دے سکتے، بھارتی براڈ کاسٹر نے نشریات اور اسٹریمنگ کی مد میں 40 کھرب سے زائد کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی سے پاک بھارت میچ یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔دوسری جانب آئی سی سی براڈکاسٹرز کے ممکنہ نقصانات کے سوال پر جواب دینے سے گریز کررہا ہے، آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے بورڈز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔بھارتی براڈکاسٹر نے 2027 تک کے آئی سی سی ایونٹ کے براڈکاسٹ رائٹس 3 اعشاریہ دو ارب ڈالرز میں خریدے تھے۔خیال رہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے تحریری وجوہات طلب کی تھیں، بی سی سی آئی کو لکھے خط میں کہا کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا۔آئی سی سی کے خط پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے جوابی خط لکھ دیا، بی سی سی آئی کی جانب سے لکھے گئے خط میں بے بنیاد وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’چیمپنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کروا دی جائیں، مالی نقصان ہم پورا کر دیں گے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل پر راضی نہیں ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر حکومتی ہدایت پر آئی سی سی کو خط لکھ کر پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کیا گیا تھا۔معاہدے کے مطابق آئی سی سی کو ایونٹ سے 90 روز قبل ہر صورت میں شیڈول کا اعلان کرنا ہے، 20 نومبر تک اعلان نہ کرنے کی صورت میں آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق کمرشل پارٹنرز کو ایونٹ سے قبل کم از کم اتنا وقت درکار ہوتا ہے، کمرشل پارٹنر کو شیڈول کے مطابق اپنی مارکیٹنگ کرنا ہوتی ہے۔

    جناح اسپتال ، پولیس کی حراست سے خطرناک قیدی فرار

    بنگلہ دیش میں ڈینگی سےاموات 400 سے زائد ہو گئیں

    نواز شریف کے بیٹے حسن نواز لندن ہائیکورٹ سے دیوالیہ قرار

  • چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل ، نقصان ہم دیں گے، بھارت

    چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل ، نقصان ہم دیں گے، بھارت

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پیشکش کی کہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر کرادیں اس کا نقصان ہم پورا کردیں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے تحریری وجوہات طلب کی تھیں، بی سی سی کو آئی لکھے خط میں کہا کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا۔آئی سی سی کے خط پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے جوابی خط لکھ دیا، بی سی سی آئی پیسوں کی لالچ دے کر آئی سی سی کو چیمپنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے لیے منانے لگا۔بی سی سی آئی کی جانب سے لکھے گئے خط میں بے بنیاد وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا ’چیمپنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کروا دی جائیں، مالی نقصان ہم پورا کر دیں گے‘۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل پر راضی نہیں ہے۔معاہدے کے مطابق آئی سی سی کو ایونٹ سے 90 روز قبل ہر صورت میں شیڈول کا اعلان کرنا ہے، 20 نومبر تک اعلان نہ کرنے کی صورت میں آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کمرشل پارٹنرز کو ایونٹ سے قبل کم از کم اتنا وقت درکار ہوتا ہے، کمرشل پارٹنر کو شیڈول کے مطابق اپنی مارکیٹنگ کرنا ہوتی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے ایونٹ سے قبل ’100 ڈیز ٹو گو‘ کے موقع پر ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرنے کا پروگرام بنایا تھا مگر حالیہ پاک ۔ بھارت ڈیڈ لاک کی وجہ سے اعلان نہیں کیا جاسکا۔خیال رہے کہ 3 روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر حکومتی ہدایت پر آئی سی سی کو خط لکھ کر پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کیا گیا تھا۔

    عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرکے مذاکرات کیے جائیں، فیصل چوہدری

    بھارتی بیٹر کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی

    منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی ذاتی حیثیت میں طلب

    سندھ پبلک کمیشن کی 100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں رک گئیں

  • چیمپئنز ٹرافی،بھارتی کرکٹ بورڈ سے پاکستان نہ آنے کی وجوہات طلب

    چیمپئنز ٹرافی،بھارتی کرکٹ بورڈ سے پاکستان نہ آنے کی وجوہات طلب

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کرلی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے بھارتی کرکٹ بورڈ کا خط تحریری طور پر مانگا تھا، جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے زبانی طور پر پاکستان نہ جانے کا ذکر کیا تھا۔ اب آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو ان وجوہات کو تحریر میں پیش کرنے کا کہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ان وجوہات کو دیکھ کر اپنے حق میں ٹھوس شواہد بھی مانگ سکتا ہے۔ قوانین کے مطابق بھارتی بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی حقیقت پسند وجوہات فراہم کرنا ہوں گی اور آئی سی سی ان وجوہات کا جائزہ لے کر اپنے حتمی فیصلے تک پہنچے گا۔ اگر بھارتی بورڈ کی وجوہات ناقابل قبول ہوئیں تو بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کا کہا جائے گا، اور اگر بھارت انکار کرے گا تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے نہ آنے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا، جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔

    بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے تمام معاملے کا قصور وار آئی سی سی ہے،محمد عامر

    چیمپیئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

  • چیمپیئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

    چیمپیئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

    اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی کا کپ دبئی سے اسلام آباد پہنچادیا ٹرافی دو روز بعد ملک بھر کا دورہ کرے گی-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق 16 نومبر کو سکردو سے چیمپئینز ٹرافی کا دورہ شروع ہوجائے گا جو 24 نومبر تک جاری رہے گا چیمپیئنز ٹرافی کو سکردو کے بعد کے-ٹو بیس کیمپ لے جایا جائے گا، ٹرافی کے دورے میں وہ شہر بھی شامل ہوں گے جہاں چیمپئینز ٹرافی کے میچ شیڈول ہیں۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کے بغیر ہی ٹرافی کا دورہ شروع ہو گا جبکہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کے آغاز سے 4 ماہ پہلے شیڈول کا اعلان کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری 2025 سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان میں شیڈول ہے، جس کے مکمل شیڈول کا اعلان 11 نومبر کو لاہور میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اوربھارت کے تمام میچز لاہور میں شیڈول تھےبھارتی بورڈ کی جانب سے انکار کے باعث آئی سی سی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کر پا رہا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ہٹ دھرمی پر اپنا واضح اور دو ٹوک مؤقف دیا ہے۔

  • بھارتی ہٹ دھرمی: چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول میں مزید تاخیر کا امکان

    بھارتی ہٹ دھرمی: چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول میں مزید تاخیر کا امکان

    دبئی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیپئینز ٹرافی کے شیڈول میں تاخیر کا اشارہ دیدیا،جبکہ چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے انکار پر سابق کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سخت ردعمل دینے کا مشورہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کے میچز کی شیڈولنگ کے باعث ایونٹ کے شیڈول کے اعلان میں تاخیر کرنے کا اعلان کیا ہے،قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان رواں ماہ 11 نومبر کو ایک تقریب میں کیا جانا تھا۔

    کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے میچز کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ ختم کیا گیا، آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں باضابطہ شیڈول کا اعلان کرنے کا پلان کیا تھا۔

    آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے شیڈول تاحال کنفرم نہیں ہے البتہ میزبان اور ایونٹ میں شریک ممالک کیساتھ بات چیت جاری ہے، بھارتی ٹیم کے پاکستان سفر نہ کرنے پر چیمپئینز ٹرافی منسوخ کرنے کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں ملا۔

    ایونٹ کے آغاز میں محض 100 دن سے کم وقت رہ گیا ہے، چیمپئینز ٹرافی کے میچز 19 فروری سے 19 مارچ 2025 تک شیڈول ہیں تاہم ابتک شیڈول فائنل نہیں ہوسکا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے پیر کو کوئی تقریب شیڈول نہیں ہے۔

    بھارتی بورڈ نے گزشتہ روز زبانی طور پر آئی سی سی کو پاکستان سفر نہ کرنے سے متعلق آگاہ کیا تھاقبل ازیں چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ ہمیں تحریری طور پر بتائیں، انہوں نے ہائبرڈ ماڈل کی نفی کی تھی،کہا تھا کہ ابھی تک کسی ہائبرڈ ماڈل کے بارے میں بات نہیں ہوئی،اب اگر بھارتی میڈیا یہ رپورٹ کر رہا ہے تو آئی سی سی ہمیں کوئی خط ضرور دے گا یا بھارتی بورڈ نے یہ کہیں لکھا ہو گا، ابھی تک ایسا کوئی خط میرے پاس یا پی سی بی تک نہیں پہنچا۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں دنیا کے سرفہرست 8 ٹیمیں حصہ لیں گے، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹیموں میں میزبان پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہے۔

    دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے انکار پر سابق کرکٹر راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سخت ردعمل دینے کا مشورہ دیا –

    سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان میں ہونے والے فکسچر میں شرکت سے انکار کیا تو پاکستان ممکنہ طور پر مستقبل کے آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ کرسکتا ہے،اگر یہ دو طرفہ سیریز ہو یا ایشیا کپ، تو ٹیموں سے پوچھا جاتا ہے کہ بھارت کھیلنا چاہتا ہے یا نہیں؟ یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے، 8 سال پہلے سے ٹیموں کو ایونٹس کے شیڈول کا معلوم تھا، اسی طرح 2024 سے 2031 کے ایونٹس کی میزبانی سے متعلق رکن ممالک سمیت براڈکاسٹرز اور اسپانسرز نے دستخط کیے ہیں، جس میں ٹیموں کو شرکت کرنی ہے۔

    راشد لطیف نے 1996 کے ورلڈکپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سری لنکا کھیلنے نہیں گئے تھے جہاں فائنل کا تنازع ہوا لیکن سری لنکا نے وہ ایونٹ اپنے نام کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کے مطالبات کو ایک بار پھر ایڈجسٹ کرنے یا ہائبرڈ ماڈل کو اپنایا تو شدید مایوسی ہوگی۔

  • آئی سی سی نے  ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کر دی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کر دی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی: ٹیسٹ پلیئرز کی بیٹنگ رینکنگ میں جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے بھارت کے رشبھ پنت پانچ درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل 8 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر موجود ہیں،جبکہ سلمان آغا ایک درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے، محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آ گئے۔

    ٹیسٹ بولروں میں ساؤتھ افریقا کے کگیسو ربادا کا پہلا نمبر برقرار ہے آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے نعمان علی کی نویں پوزیشن ہے بھارت کے رویندرا جڈیجا دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے، کیشو مہاراج چار درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے،جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔

  • آئی سی سی نئی پلیئرز رینکنگ: ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل  ٹاپ ٹین میں شامل

    آئی سی سی نئی پلیئرز رینکنگ: ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل ٹاپ ٹین میں شامل

    دبئی: آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے سعود شکیل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی 5 اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 280 رنز اسکور کیے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، جبکہ بابر اعظم بھی ایک درجہ ترقی پاکر 19 سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے، بھارت کےیشسوی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی 6 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، راچن رویندرا 8 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

  • آئی سی سی کا پاکستان میں  چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

    آئی سی سی کا پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں اگلے برس شیڈول چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا ہے-

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ ممبران کے اجلاس کے آخری روز رپورٹ پیش کی جس میں یقین دلایا گیا کہ تینوں مجوزہ مقامات پر اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام ایونٹ کے آغاز سے قبل مکمل کرلیا جائے گا،جبکہ میٹنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی کے بورڈ ممبران کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو دیکھنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کا بھی آپشن پیش کیا۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں چیئر اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کے عہدوں کی میعاد کو بھی زیر غور لایا گیا، جس میں چیئرمین کی تقرری کو 2 سے بڑھا کر 3 سال کی مدت تک توسیع کا مشورہ دیا گیا تاہم حتمی فیصلہ آئی سی سی کی رکنیت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

  • آئی سی سی    ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری،بابراعظم  کی ایک درجہ ،شاہین آفریدی کی 4 درجہ تنزلی

    آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری،بابراعظم کی ایک درجہ ،شاہین آفریدی کی 4 درجہ تنزلی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسری اور بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجےبہتری کےبعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

    رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی 6 درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے جب کہ قومی ٹیم کے بیٹر محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد ساتویں نمبرپر اور بابراعظم ایک درجہ تنزلی کےبعد 12 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

    دو ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں لاپتا رہنے والے شخص کو زندہ تلاش …

    دوسری جانب ٹیسٹ ٹیم کی نئی بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر براجمان ہیں،اس رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی 4 درجہ تنزلی کے بعد 14 ویں نمبرپرچلےگئے ہیں۔

    جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اسی طرح روی چندرن ایشون کی دوسری اور ایک درجہ بہتری کے بعد جوروٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔

    30 دن میں غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے …