Baaghi TV

Tag: آئی سی سی

  • آئی سی سی رینکنگ جاری،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اور رضوان کونسے نمبر پر

    آئی سی سی رینکنگ جاری،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اور رضوان کونسے نمبر پر

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی:آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ بدستور بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں ، ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے روسی ون ڈر ڈسن دوسرے،کوئنٹن ڈی کک تیسرے نمبر پر ہیں امام الحق کا پانچواں اور فخر زمان کا گیارہواں نمبر ہے۔

    پی ایس ایل 8، ٹیموں کے تربیتی کیمپ اورغیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا پلان

    دوسری جانب آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں بیٹرز کی فہرست بھارتی ٹیم کے سوریا کمار یادیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی چوتھی پوزیشن ہے۔


    علاوہ ازیں ون ڈے بولرز کی فہرست میں بھارت کے محمد سراج پہلے اور ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں۔

    شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تقریبات کب ہوں گی تاریخیں سامنے آ گئیں

  • آئی سی سی نےامپائر آف دی ایئر2022 کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نےامپائر آف دی ایئر2022 کا اعلان کردیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2022 کے امپائر آف دی ایئر کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ کو امپائر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے رچرڈ النگورتھ 2019 میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔


    واضح رہے کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

    دوسری جانب آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اسٹائلش بیٹر بابر اعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

    بابر اعظم نے 2022 میں 9 ایک روزہ میچز میں 84 اعشاریہ 87 کی اوسط سے 679 رنز اسکور کیے جس میں تین سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔


    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بننے پر مبارکباد دی۔

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

    گزشتہ روز ہی آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کی تھی جس میں بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود تھے۔

    چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بھی بابر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کا اہم ترین ایوارڈز جیت کرپاکستان کا سر فخرسے بلند کیا، بابر اعظم پاکستان کے تمام نوجوان کرکٹرز کے لیےمشعل راہ ہیں۔

    نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ حارث رؤف، محمد رضوان، ندا ڈار کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان بھی کیا تھا، بھارت کے سوریا کمار یادیو مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے تھے جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز آسٹریلیا کی تاہلیا میک گرا کے نام رہا تھا۔

    ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی ،پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے سامنے ہوں گے

  • بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

    بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی-

    بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنیوالے دوسرے پاکستانی بن گئے بابر اعظم اس سے پہلے او ڈی آئی کرکٹر آف دی ائیر 2022 بھی قرار پائے بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر 2022 کا کپتان بھی بنایا گیا ہے

    آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابر اعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

    رینکنگ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 747پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 740 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

    بھارت کے ویرات کوہلی کو ان کے ہم وطن شبمن گِل نے ایک درجہ نیچے دھکیل دیا ہے، وہ 734 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ کیرئیر بیسٹ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 727 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

    آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا

    نیوزی لینڈ کے خلاف 3 سال بعد سینچری اسکور کرنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان کی ٹاپ 10 واپسی ہوئی ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔

    بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی شاہین شاہ آفریدی کی آٹھویں پوزیشن ہے۔

    دوسری جانب ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت نے سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی ہوم ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرکے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 144 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

  • آئی سی سی نے مینز اور ویمنز  ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 کا اعلان کردیا جس میں ا نگلینڈ کے بین اسٹوکس کو بطور کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2022 میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی شامل کیا ہے جو ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل واحد پاکستانی بیٹر ہیں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویٹ اور انگلش کھلاڑی جونی بئیرسٹو شامل ہیں۔
     2022ICC men Team of the year


    ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر2022 کیلئے بھارت کے ریشبھ پنت، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا، آسٹریلیا کے نیتھن لیون اور انگلش کھلاڑی جیمز اینڈرسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔


    دوسری جانب آئی سی سی نے ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2022 کا اعلان کردیا جس میں پاکستان کی کوئی کرکٹر شامل نہیں۔
    ICC women Team of the year 2022
    آئی سی سی ون ڈے ویمنز ٹیم کیلئے بھارت کی ہرمن پریت کور بطور کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں بھارت اور جنوبی افریقا کی 3 ،3 کرکٹرز شامل ہیں ،ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی 2 ،2 اور نیوزی لینڈ کی ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

  • آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا

    آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راولپنڈی کی وکٹ سے متعلق پاکستان کا مؤقف مان لیا اورڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ کے بعد راولپنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا تھا تاہم نجم سیٹھی نےعہدہ سنبھالنے کے بعد آئی سی سی کے فیصلے پر اپیل کی تھی۔

    آئی سی سی بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہو گیا

    تاہم اب آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا اور کہا کہ اپیل پر جائزے کے بعد طے ہوا کہ وکٹ ’بیلو ایوریج‘ نہیں تھی آئی سی سی کا کہنا تھاکہ میچ کا نتیجہ نکلا، 39 میں سے37 وکٹیں لی گئیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے دن 500 سے زیادہ رنز بنائے تھے جب کہ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی جبکہ گز شتہ برس آسٹریلیاکے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی پنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔

    ون ڈے رینکنگ: نیوزی لینڈ سےنمبر ون پوزیشن چھن گئی،پاکستان پانچویں نمبر

  • ون ڈے رینکنگ:  نیوزی لینڈ سےنمبر ون پوزیشن چھن گئی،پاکستان پانچویں نمبر

    ون ڈے رینکنگ: نیوزی لینڈ سےنمبر ون پوزیشن چھن گئی،پاکستان پانچویں نمبر

    بھارت کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ سے آئی سی سی مین ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون پوزیشن چھن گئی۔

    باغی ٹی وی: بھارت نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کو 108 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا اور پھر روہت الیون نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

    آئی سی سی بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہو گیا

    آئی سی سی کی جانب سے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بھارت سے سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست پر نیوزی لینڈ نے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن گنوا دی،پہلی پوزیشن سے تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے انگلش ٹیم اب سرفہرست ہوگئی ہے بھارت کا تیسرا اور آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر خراج تحسین،کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کی تصویر بنا دی

    اس مقابلے سے قبل کیویز 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ نمبرون اور انگلینڈ 113 پوائنٹس لے کر دوسری پوزیشن پر موجود تھا لیکن اب صورتحال بدل گئی آسٹریلیا 112 پوائنٹس تیسرے ، بھارت 111 پوائنٹس چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان ٹیم106 پوائنٹس لے کر پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقا چھٹے، بنگلادیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہے افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔

    تیسرا ون ڈے:آسٹریلیا کا کلین سوئپ،پاکستان ویمن ٹیم کو 101 رنز سے شکست

  • آئی سی سی بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہو گیا

    آئی سی سی بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہو گیا

    دہلی: آئی سی سی بھی آن لائن فراڈیوں کے شکنجے میں پھنس گیا-

    باغی ٹی وی : دنیائے کرکٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ESPNcricinfo کے مطابق آئی سی سی ایک سائبر کرائم کا شکار ہو گیا ہے جس میں کافی رقم تقریباً 2.5 ملین امریکی ڈالر شامل ہیں اگرچہ اس میں شامل صحیح رقم کی تصدیق نہیں کی گئی ہے مبینہ فراڈ امریکہ میں شروع ہوا اور 2022 میں ہوا تھا۔

    فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر خراج تحسین،کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کی تصویر بنا دی

    ڈھائی ملین ڈالرز ہتھیا لیے گئے ہیں، کسی فراڈ کمپنی نے خود کو آئی سی سی کا وینڈر ظاہر کرتے ہوئے 4مختلف مواقع پر اتنی خطیر رقم کی ادائیگی کروائی۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی سے ملتا جلتا ای میل آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے جعل سازی کی گئی، کونسل حکام اس معاملے میں خاموش ہیں مگر ایک یورپی ایسوسی ایٹ بورڈ کے رکن کا کہنا ہے کہ چھوٹے رکن ملکوں کیلیے 5سے 10لاکھ ڈالر کی سالانہ گرانٹ بھی ایک بڑی رقم ہوتی ہے، مگر آئی سی سی کی جانب سے جس غفلت کا مظاہرہ کیا گیا اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

    آئی سی سی اس واقعے کے بارے میں خاموش ہے کیونکہ اس نے امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشتبہ دھوکہ دہی کی اطلاع دی ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آئی سی سی بورڈ کو گزشتہ سال اس واقعے کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

    ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جعلسازوں نے آئی سی سی اکاؤنٹ سے رقم کی منتقلی کے لیے کیا راستہ اختیار کیا – آیا وہ دبئی میں ہیڈ آفس میں کسی سے براہ راست رابطے میں تھے، یا کسی آئی سی سی وینڈر یا کنسلٹنٹ کو نشانہ بناتے تھے۔ اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا یہ لین دین ایک ہی ادائیگی میں ہوا تھا یا متعدد وائر ٹرانسفرز تھے۔

    آفریدی لڑکی سمجھ کرفون پر کرتے رہے بات، سامنے آیا تو نکلا لڑکا

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابراعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابراعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد دو درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں، 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں کوہلی نے 283 رنز بنائے جس میں 2 سینچریاں شامل تھیں۔

    پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

    ویرات کوہلی مجموعی طور پر 750 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، ڈیون وارنر 747 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں، امام الحق ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹی ان کے 740 پوائٹنس ہیں۔

    دوسری جانب ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پاکستان کو سیریز میں 1-2 شکست دے کر پہلی پوزیشن پر آ گئی ہے وہ 117 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے سیریز کے دوران 164 رنز بنائے اور تازہ ترین بلے بازوں کی درجہ بندی میں مجموعی طور پر تین درجے ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے، جب کہ ٹیم کے ساتھی ڈیون کونوے تینوں میچوں میں سنچری اور پچاس کے بعد ٹاپ 100 سے باہر سے 50 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

    محمد نواز پاکستان کے لیے بڑا موور تھا، بائیں ہاتھ کے اسپنر نے سیریز کے لیے چھ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد گیند بازوں کی فہرست میں 12 درجے بہتری کے ساتھ 28 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

    فوڈ پانڈا نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اشتراک کرلیا

  • بگ بیش لیگ:متنازع کیچ پر آئی سی سی کی وضاحت

    بگ بیش لیگ:متنازع کیچ پر آئی سی سی کی وضاحت

    آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں مائیکل نیسر کا حیران کن کیچ دنیا بھر کے کرکٹ مداحوں کے لیے موضوع بحث بنا ہوا ہے-

    باغی ٹی وی: برسبین ہیٹ اورسڈنی سکسرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے متنازع کیچ پراب آئی سی سی نے وضاحت جاری کی ہے سڈنی کے جارڈن سلک نے گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینکنے کی کوشش کی تھی مگر مائیکل نیسر نے باؤنڈری کےقریب گیند کوکیچ کرلیامگر جب یہ احساس ہوا کہ وہ باؤنڈری لائن عبور کرنے والے ہیں تو گیند کو اوپر اچھال دیا۔

    قومی کوہ پیمائی فیڈریشن اورالپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل کلائمبنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

    گیند باؤنڈری لائن کو عبور کرگئی تھی اور وہاں مائیکل نیسر نے چھلانگ لگا کر گیند کو کیچ کیا اور ہوا میں ہی اسے واپس گراؤنڈ کے اندر اچھال دیا پھر دوبارہ فیلڈ میں جاکر کیچ کو مکمل کیا امپائرز نے کافی سوچ بچار کے بعد اسے آؤٹ قرار دیا مگر کھلاڑیوں اور مداحوں میں الجھن برقرار رہی جن میں سے کچھ اسے ناٹ آؤٹ جبکہ کچھ آؤٹ قرار دیتے رہے۔

    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قوانین کے تحت فیلڈر کو سب سے پہلے گیند باؤنڈری لائن کے اندر ہی پکڑنا ہوتی ہے اور لائن کی دوسری جانب جاکر کیچ کی اجازت نہیں ہوتی۔

    مگر اس کیس میں فیلڈر نے گیند کو پہلے باؤنڈری لائن کے اندر ہی کیچ کیا اور پھر منفرد انداز سے اسے مکمل کیا جبکہ اس کے پیر بھی باؤنڈری کے باہر گیند کو پکڑے ہوئے زمین کو نہیں چھو رہے تھے۔

    آئی سی سی کے مطابق مائیکل نیسر کی چھلانگ کی ٹائمنگ اور کیچ قوانین کے مطابق تھا اور امپائر نے درست آؤٹ دیا۔

  • آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئرکی نامزدگیوں کا اعلان:پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئرکی نامزدگیوں کا اعلان:پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    لاہور:آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان:پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں ، اس حوالے سے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرے ٹیسٹ کیلئے تماشائیوں کی انٹری مفت کرنےکا اعلان

    یہ ایوارڈ آئی سی سی کی جانب سےسال بھر میں تمام فارمیٹ ( ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ) میں شاندارکارکردگی دکھانے والےکھلاڑی کو دیا جاتا ہےگزشتہ سال یہ ایوارڈ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے نام کیا تھا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔

     

    رواں سال بھی آئی سی سی کی جانب سے سال 2022 کے بہترین کھلاڑیوں کو سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے مینز پلیئر آف دی ائیر کی نامزدگیوں میں شامل کیا ہے۔نامزدگیوں میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔گزشتہ سال اس ایوار ڈ کی نامزدگیوں میں دو پاکستانی کھلاڑی( شاہین آفریدی اور محمد رضوان )شامل تھے۔

    فیفا ورلڈ‌کپ: لیونل میسی کے کمرے کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ آئی سی سی 2022 کے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کرچکا ہے۔