Baaghi TV

Tag: آئی سی سی

  • آئی سی سی کی ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق سابق کپتان بابراعظم کی ون ڈے فارمیٹ میں رینک تاحال برقرار ہے جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تنزلی ہوئی ہے بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم کی 795 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ ان کے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں، فخر زمان 17ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    جنوبی افریقا کیخلاف تین میچز میں 2 سینچریاں اسکور کرنیوالے اوپنر صائم ایوب 57 درجے کی بڑی جھلانگ لگاتے ہوئے 24ویں نمبر پر آگئے ہیں،جبکہ بولرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور ون ڈے آل راؤنڈرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے-

    وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع

    دوستی جانب وائٹ بال سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوبی افریقا کے نام رہی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف جمعرات سے سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں 7 بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترنے کی حکمت عملی بنائی ہے،جس کے مطابق پاکستان کی اننگز کا آغاز ان فارم صائم ایوب کے ساتھ کپتان شان مسعود کریں گے۔

    سائرہ یوسف کی چاکلیٹس چوری کرنے کی ویڈیو کا معمہ حل ہو گیا

    سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم جنہیں اس سال اکتوبر میں ملتان کے پہلے ٹیسٹ میں 30 اور 5 رنز بنانے پر انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا تھا،انہیں آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم نمبر3 پر کھیلیں گے،کامران غلام نمبر 4، نائب کپتان سعود شکیل نمبر5 جب کہ ون ڈے اور ٹی 20 کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان نمبر 6 پر بیٹنگ کریں گے، اس کے علاوہ بیٹنگ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نمبر 7 پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔

    مسلمان، کرسچن، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب کے لوگ میر ے سر کا تاج ہیں،مریم نواز

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا  ممکنہ شیڈول

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول

    پاکستان میں 2025 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آ چکا ہے، جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی مقابلہ 23 فروری کو ہوگا، تاہم یہ میچ کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، اس نیوٹرل وینیو کا زیادہ امکان دبئی کا ہے، جہاں گزشتہ سالوں میں متعدد بین الاقوامی میچز ہو چکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے میچ ہمیشہ شائقین کے لیے ایک بڑا کرکٹ ایونٹ ہوتا ہے اور اس بار بھی اس میچ کے لیے شائقین کی بھرپور توقعات ہیں۔چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لاہور، کراچی ، راولپنڈی اور نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے،چیمپینز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی مین کھیلا جائے گا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل چھ دن کا سپورٹ پریڈ رکھا جائے گا جس میں ٹیموں کی آمد، پریکٹس سیشنز، میڈیا کے ساتھ تعامل اور دیگر تیاریوں کے مراحل شامل ہوں گے۔ یہ سپورٹ پریڈ 12 سے 18 فروری تک جاری رہے گا۔ اس دوران ٹیموں کو اپنے میچز کے لیے تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔

    اس ایونٹ کے لیے نیوٹرل وینیو کے انتخاب پر گزشتہ کئی ہفتوں سے بات چیت جاری تھی، تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں اور دبئی کو اس ایونٹ کا نیوٹرل وینیو منتخب کیا جا چکا ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک اہم کرکٹ ایونٹ ہے جو دنیا بھر میں کروڑوں کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ عالمی سطح پر کرکٹ کی سب سے بہترین ٹیموں کو ایک دوسرے کے مقابلے میں لاتا ہے، اور اس میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں اس بات کے لیے پرعزم ہوتی ہیں کہ وہ بہترین کھیل پیش کریں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس، زین قریشی سمیت مزید 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

    24 دسمبر کو مہاجرکلچر ڈے،ایم کیو ایم کی عوام کو شرکت کی دعوت

  • چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل کے اضافی اخراجات پی سی بی نے مانگ لئے

    چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل کے اضافی اخراجات پی سی بی نے مانگ لئے

    چیمپیئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل مقام پر منعقد کرانے کے اضافی اخراجات درکار ہوں گے۔

    آئی سی سی کی جانب سے مشروط معاہدے پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کی رضامندی کے بعد پاکستان سے باہر کھیلے جانے والے میچز میں اضافی رقم خرچ ہوگی۔ رواں سال جولائی میں کولمبو، سری لنکامیں آئی سی سی کے اجلاس نے چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پاکستان کو سات کروڑ ڈالرز دینے کی منظوری دی تھی جبکہ اضافی اخراجات کے لیے 45 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے جس کا مقصد بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آکر کھیلنے کی صورت میں میچز کی کسی دوسرے مرکز پرممکنہ منتقلی تھی۔اب ہائبرڈ ماڈل کے تحت میچز ہونے پر اضافی رقم کی ضرورت ہوگی، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے مذکورہ اجلاس میں چیمپینز ٹرافی کا شیڈول اور فارمیٹ جمع کرایا تھا، تاہم ہنوز اس حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں گروپ اے پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش جبکہ گروپ بی آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان پر مشتمل ہے۔ایونٹ میں بھارت کا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلا دیش، دوسرا میچ 23 فروری کو نیوزی لینڈ، تیسرا میچ یکم مارچ کو میزبان پاکستان سے رکھا گیا ہے، بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی کی صورت میں ایک سیمی فائنل اور فائنل بھی بیرون ملک منعقد کرانے پر اضافی اخراجات ہوں گے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے سبب بھارت نے 2008 سے پاکستان کا سفر نہیں کیا جبکہ پاکستان نے گزشتہ 16 سالوں میں چار مرتبہ بھارت کا سفر کیا۔

    دھی رانی پروگرام جلد شروع ہو جائیگا،عظمٰی بخاری

    بینکوں کو 11 ہزار 179 ارب روپے مارکیٹ آپریشن میں جاری

    اسلام آباد،بلوچستان کے اسکول اور کالجز میں تعطیلات کا اعلان

  • نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی ترقی

    نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی ترقی

    دبئی: آئی سی سی کی ہفتہ وار رینکنگ جاری ، بابراعظم کی ٹی 20 اور ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق انگلش بیٹسمین جو روٹ نے ٹیسٹ بیٹرز میں پہلے نمبر پر آگئے، جو روٹ اپنے ہم وطن ہیری بروک کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ بلے باز بنے ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے آخری ٹیسٹ میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اسی میچ میں جو روٹ نے پہلی اننگز میں 32 رنز اور دوسری اننگز 54 رنز بنائے تھے۔

    تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل 10 ویں نمبر پر موجود ہیں، پاکستانی بلے باز بابر اعظم ایک درجہ بہتری کے ساتھ 17 ویں نمبر پر آگئے، بھارتی بلے باز شبمن گل ایک درجہ چھلانگ لگا کر 16 ویں نمبر پر آگئے بھارتی کپتان روہت شرما ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں 30 ویں، ویرات کوہلی 20 ویں اور محمد رضوان 21 ویں نمبر پر ہیں۔

    ٹیسٹ بولرز میں جسپریت بمراہ بدستور سرفہرست ہیں، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا دوسرے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں،جبکہ پاکستان کے نعمان علی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں،باؤ لنگ میں نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری دو درجہ ترقی سے ساتویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، نیتھن لیون آٹھویں، جیسوریا نویں نمبر پر چلے گئے،انگلش آل راؤ نڈر گس ایٹکنسن کی 5 درجہ ترقی ہونے سے وہ آٹھویں نمبر پر آ گئے، بین اسٹوکس، اکشر پٹیل اور پیٹ کمنز کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر ہیں، بابراعظم ایک درجہ ترقی پاکر چھٹے نمبر پر آگئے، محمد رضوان دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے، جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس 6 درجے بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر آگئے۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 3 وینیوز پر کرائے جانے کا امکان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 3 وینیوز پر کرائے جانے کا امکان

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 3 وینیوز پر کرائے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے میچز لاہور اور کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں سپائیڈر کیمرے نہ ہونے سے پروڈکشن کوالٹی متاثر ہوگی، ڈرون اور سپائیڈر کیمرے کے بغیر کوریج ورلڈ کپ یا چیمپئنز ٹرافی کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔

    آئی سی سی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پروڈکشن کوالٹی میں کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتے، بی سی سی آئی کے انکار کے بعد بھارت کے میچز دبئی میں شیڈول کئے جارہے ہیں، آئی سی سی کا موقف ہے کہ چار وینیوز پر بیک وقت انتظامات کرنے میں خرچا زیادہ آئے گا،کیمروں کی تنصیب، ہوٹلنگ، ٹریولنگ اور برینڈنگ کا بجٹ بھی بڑھ جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ راولپنڈی سمیت لاہور اور کراچی میں میچز کرانے کا خواہش مند ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے 14 دسمبر کو شیڈول کا باقاعدہ اعلان کئے جانا تھا،آئی سی سی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر حتمی وینیوز اور شیڈول کا اعلان کرے گی، پی سی بی اور بی سی سی آئی میں 2027 تک آئی سی سی ایونٹس کیلئے اتفاق رائے ہوچکا ہے، پی سی بی کی جانب سے اس معاملے پر واضح موقف ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے

    ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرتی تو ایونٹ پورا پاکستان میں ہی کھیلا جائے بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا،ایونٹ میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز اسی مقام پر کھیلے گی، ہائبرڈ ماڈل ماننے کی صورت پر آئی سی سی نے پاکستان کو 2027 کے بعد ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی دے گا جبکہ 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد طے ہوگا۔

  • چیمپئینز ٹرافی کے  حتمی شیڈول کا اعلان آج کئے جانے کا امکان

    چیمپئینز ٹرافی کے حتمی شیڈول کا اعلان آج کئے جانے کا امکان

    دبئی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے متعلق حتمی شیڈول کا اعلان آج کئے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، دونوں بورڈ کے درمیان معاہدے بھی اب آخری مراحل میں ہیں،دونوں بورڈز نے باہمی تعاون کے ساتھ آئی سی سی کو نئے مسودے پر یقین دہانی کروادی ہے جس کے بعد آج حتمی اعلان کئے جانے کی توقع ہے، چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی اور 2026 تک پاکستانی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے لیے بھارت کے دورے پر نہیں جائے گی۔

    اگر چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک نہیں پہنچ پاتی تو ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں ہی کھیلا جائے بصورت دیگر ایک سیمی فائنل اور فائنل بھارتی ٹیم کے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

    چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا، اپنے تین گروپ میچز بھی بھارت دبئی میں ہی کھیلے گا، میڈیا ذرائع کے مطابق بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ہے اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔

    علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ کے ان آفیشل اجلاس میں آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دی اور اس ضمن میں پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہو گیا ہے 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائےگا پاکستان کو کوئی زرتلافی نہیں ملےگا۔

    پاکستان 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا جب کہ 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد طے ہوگا۔

  • چیمپئنز ٹرافی:وزیراعظم  کا محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار

    چیمپئنز ٹرافی:وزیراعظم کا محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔

    باغی ٹی و ی: وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیاشہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔

    اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں، انشاء اللہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئے گی۔

  • جنوبی افریقہ کے 3 سابق کرکٹرز کرپشن کیس میں گرفتار

    جنوبی افریقہ کے 3 سابق کرکٹرز کرپشن کیس میں گرفتار

    پولیس نے جنوبی افریقہ کے 3 سابق کرکٹرز کو کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 3 سابق کرکٹرز کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا ہے، سوٹ سوبے، سولوکیلی اور ایم بھالاتی پر میچ فکسنگ کے الزامات ہیں۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو 2017 میں کرکٹ سے معطل کیا جاچکا ہے۔اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انسداد بدعنوانی ٹریبیونل نے میچ فکسنگ کا الزام سچ ثابت ہونے پر دو کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اماراتی کھلاڑیوں محمد نوید اور شیمان انور کو میچ فکسنگ کا قصور وار قرار دیاگیا تھا۔متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نوید اور بلے باز شیمان انور پر 2019 میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔آئی سی سی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے مطابق محمد نوید اور شیمان انور نے 2019 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی ہونے والے اماراتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کی پیش کش کی تھی۔رپورٹ کے مطابق بعد ازاں اماراتی کرکٹ بورڈ نے محمد نوید پر ٹی ٹین لیگ سے متعلق دو کرپشن کیسز کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

    چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی امریکی منظوری پر شدید ردعمل

    پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • جے شاہ نے  چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا

    جے شاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا

    دبئی: بی جے پی رہنما اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین شپ کا چارج سنبھال لیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ جے شاہ نے بطور آئی سی سی چیئرمین عہدے پر کام کا آغاز کر دیا ہے، چیئرمین آئی سی سی کی حیثیت سے جے شاہ کے عہدے کی مدت شروع ہو گئی ہے۔

    جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں، آئی سی سی ڈائریکٹرز اور رکن بورڈز کی حمایت اور اعتماد کا شکر گزار ہوں،یہ کھیل کے لیے پُرجوش لمحہ ہے، ہم اولمپکس 2028 کی تیاری کر رہے ہیں، ہم کرکٹ کو شائقین کے لیے مزید دلچسپ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم ایک اہم موڑ پر ہیں جہاں مختلف فارمیٹس ایک ساتھ موجود ہیں۔

    آئی سی سی چئیرمین کو ایک ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ خواتین کے کھیل کی ترقی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، کرکٹ میں عالمی سطح پر بے پناہ صلاحیت موجود ہے، کھیل کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے آئی سی سی ٹیم اور رکن ممالک کے ساتھ قریبی کام کرنے کا منتظر ہوں۔

    پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر راضی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

  • آئی سی سی چئیرمین کو ایک ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ

    آئی سی سی چئیرمین کو ایک ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ

    دبئی: آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کو ایک ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق گریگ بارکلے کے منصب کی میعاد یکم دسمبر کو ختم ہو رہی ہے، گریگ بارکلے کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے، انہوں نے اگست میں یہ منصب چھورنے کا اعلان کیا تھا، پہلے کہا گیا تھا کہ گریگ بارکلے 30 نومبر کو منصب چھوڑ دیں گے،اب ان کی مدت میں ایک ماہ تک کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کے سکریٹری جے شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کا چارج سنبھالنے کے لیے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے، کرکٹ پاکستان کی رپورٹس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ان کی تقرری میں ایک ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔

    بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ یکم دسمبر سے آئی سی سی کا چارج سنبھالنے کے لیے تیار تھے تاہم، موجودہ چیئرمین گریگ بار کلے کو ایک ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ آئی سی سی کی قیادت میں ہموار منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    بارکلے کے بعد آئی سی سی کے چیئرمین کے منصب پر جے شاہ فائز ہوں گے جو بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں، انہیں یکم دسمبر کو چارج لینا ہے، اب ایسا لگتا ہے کہ آئی سی سی میں قیادت کی تبدیلی میں کم و بیش ایک ماہ کا وقت لگے گا،گریگ بارکلے نیوزی لینڈ کرکٹ (بورڈ) کے چیئرمین تھے، آئی سی سی کے چیئرمین کے منصب کے لیے منتخب ہونے پر انہوں نے قومی منصب چھوڑ دیا تھا تاکہ آئی سی سی میں ڈھنگ سے خدمات انجام دے سکیں۔