Baaghi TV

Tag: آتشزدگی

  • سینٹرل جیل کے قریب سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جھلس گئے

    سینٹرل جیل کے قریب سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جھلس گئے

    کراچی: سینٹرل جیل کے قریب سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، جس میں 4 افراد جھلس گئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق جمشید روڈ پر سینٹرل جیل کے سامنے مکینک کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سےدھماکا ہوا، جس کی آگ نے 4 دکانوں، ایک رہائشی فلیٹ اور 2 کاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دکان کے اوپر فلیٹوں کے شیشے ٹوٹ گئے-

    لاہور: پرانی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا سامان جل گیا

    دکان میں سلنڈر پھٹنے سے لوہے کے ٹکڑے دکان کے اوپر واقع رہائشی فلیٹ اور سڑک کے دوسری طرف آئل کی دکان میں جا گرے، جس سے وہاں بھی آگ لگ گئی آتشزدگی کے وقت حفاظتی اقدامات کے تحت کے الیکٹرک کے عملے کی مدد سے متاثرہ عمارت کی بجلی منقطع کروا دی گئی تھی۔

    آگ لگنے کے نتیجے میں مکینک کی دکان کے باہر کھڑی 2 کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا تھا، جنہوں نے بعد ازاں چیکنگ کے بعد کلیئر قرار دیا۔

    واقعے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جھلس کر زخمی ہونے والے دکان کے ملازمین اور چوکیدار کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیازخمیوں کی شناخت 30 سالہ عمران ولد موسیٰ ، 29 سالہ عثمان ولد مظہر حسین ، 45 سالہ معین ولد جعفر اور 28 سالہ تیمور ولد جمشو کے نام سے کی گئی-

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا 3روزہ ہڑتال کا اعلان

    دوسری جانب کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقہ منصور نگر سیکٹر میں قائم گھر کے اندر آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    ایس ایچ او اقبال مارکیٹ امین مغل نے بتایا کہ بشیر نامی شخص کے گھر میں اہلخانہ نے سردی سے بچنے کے لیے چولہا جلایا ہوا تھا، اس دوران قریب رکھی ہوئی پیٹرول کی بوتل گری جس کی وجہ سے فوری آگ بھڑک اٹھی اور قریب رکھی ہوئی چارپائی سمیت دیگر سامان میں آگ بھڑک اٹھی۔

    آگ کو بجھانے میں گھر کا سربراہ 58 سالہ محمد بشیر 30 فیصد تک جھلس گیا جبکہ اس کے 3 بیٹے 16 سالہ سفیان ، 18 سالہ حسن ، 28 سالہ ذیشان ، 20 سالہ بیٹی سونیا اور بشیر کی بہو نورین زوجہ زیشان جھلس کر زخمی ہوگئی جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا جبکہ گھر میں لگنے والی آگ اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دی۔

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

  • لاہور: پرانی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا سامان جل گیا

    لاہور: پرانی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا سامان جل گیا

    لاہور: شالیمار باغ سے ملحقہ عارضی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شالیمار باغ سے ملحقہ عارضی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی سے 52 دکانیں عارضی دکانیں مکمل خاکستر ہوگئیں جبکہ 6 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

    گھوٹکی میں پولیس کی کارروائی، 16 ڈاکو ہلاک

    ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شالیمار باغ کے سامنے گودام میں پیش آیا، بارش کے باعث قریب سے گزرنے والی تاروں میں شارٹ سرکٹ ہواآگ لگنے سے بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی، آگ نےبجلی کی تاروں کو بھی لپیٹ میں لےلیا تاہم ریسکیو کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

    جائے وقوع پر موجود ایک دکاندار نے اپنے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی بھر کی جمع پونجی جل کر راکھ ہوگئی، چند لمحوں میں سڑک پر آگئے جبکہ مارکیٹ میں کام کرنے والے ہزاروں ورکر بے روزگار ہوگئے۔

    دوسری جانب ایس ایچ او شالیمار افضال نے تخریب کاری کے امکان کو مسترد کر دیا۔

    برطانیہ میں 200 پناہ کے متلاشی لاوارث‌ بچے لاپتا ہونے کا اعتراف

    دوسری جانب کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقہ منصور نگر سیکٹر میں قائم گھر کے اندر آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    ایس ایچ او اقبال مارکیٹ امین مغل نے بتایا کہ بشیر نامی شخص کے گھر میں اہلخانہ نے سردی سے بچنے کے لیے چولہا جلایا ہوا تھا، اس دوران قریب رکھی ہوئی پیٹرول کی بوتل گری جس کی وجہ سے فوری آگ بھڑک اٹھی اور قریب رکھی ہوئی چارپائی سمیت دیگر سامان میں آگ بھڑک اٹھی۔

    آگ کو بجھانے میں گھر کا سربراہ 58 سالہ محمد بشیر 30 فیصد تک جھلس گیا جبکہ اس کے 3 بیٹے 16 سالہ سفیان 40 فیصد، 18 سالہ حسن 100 فیصد، 28 سالہ ذیشان 70 فیصد، بیٹی 20 سالہ سونیہ اور بشیر کی بہو نورین زوجہ زیشان 60 فیصد تک جھلس کر زخمی ہوگئی جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا جبکہ گھر میں لگنے والی آگ اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دی۔

    گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی نے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

  • رائیونڈ سندرسٹیٹ میں پیپر مل میں آتشزدگی،دس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

    رائیونڈ سندرسٹیٹ میں پیپر مل میں آتشزدگی،دس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

    رائیونڈ سندر سٹیٹ میں پیپر مل میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رائیونڈ سندر اسٹیٹ میں پیپر مل میں آگ لگ گئی
    اطلاع پر فائر بریگیڈ ، ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، آگ فیکٹری کے گودام میں لگی، ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں تاہم گتہ ہونے کی وجہ سے آگ پرتاحال قابو نہیں پایا جا سکا،صدر سندر اسٹیٹ کا کہنا ہے کہ سندر اسٹیٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیئے قریبی سوسائیٹیوں سے فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے ہیں، آتشزدگی سے کتنا نقصان ہوا یہ آگ بجھنے کے بعد ہی اندازہ لگایا جا سکے گا،

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    سندر انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ.ڈی سی لاہور محمد علی نے نوٹس لے لیا.ڈی سی لاہور محمد علی نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کر دی.ریسکیو 1122 کا عملہ اور فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں.آگ بجھانے کا عمل جاری ہے.ڈی سی لاہور محمد علی نے آگ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی

  • کمبوڈیا:ہوٹل کے کسینو میں خوفناک آتشزدگی،16 افراد ہلاک ، 50 کے قریب زخمی

    کمبوڈیا:ہوٹل کے کسینو میں خوفناک آتشزدگی،16 افراد ہلاک ، 50 کے قریب زخمی

    کمبوڈیا کے ایک ہوٹل کے کسینو میں خوفناک آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک اور 50 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمبوڈیا میں ہوٹل کے کسینو میں لگنے والی آگ تقریباً 12 گھنٹے تک سلگتی رہی اور کسینو میں موجود ہر چیز کو راکھ بنا دیا۔

    فیفا ورلڈ‌کپ: لیونل میسی کے کمرے کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    کسینو میں 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی زبردست آگ میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوگئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ سرحدی شہر پوپیٹ کے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی کیسینو اور ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد چھت سے گرتے ہیں۔ اندر موجود بہت سے لوگ، کسٹمرز اور عملہ دونوں، پڑوسی تھائی لینڈ سے تھے۔
    https://twitter.com/NewsJunkieBreak/status/1608258134132535296?s=20&t=SoKronJ34wE2TBRT3mb7jA

    ازبکستان میں بھی بھارتی کمپنی کا تیار کردہ سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق

    وائرل ویڈیو میں آتشزدگی کے باعث ہوٹل کی چھت پر پھنسے افراد کو جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگیں لگاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ہوٹل میں لگنے والی آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ آگ بجھانے کے لیے پڑوسی ملک تھائی لینڈ کو فائر فائٹرز بھیجنے پڑے۔

    2011 کے بعد پہلی مرتبہ شام، ترکی اور روس کے وزرائے دفاع کی پہلی ملاقات،مذاکرات

  • روس کے دارالحکومت ماسکو میں شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں رات گئے شاپنگ سینٹرمیں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

    باغی ٹی وی : جمعہ کو شمالی ماسکو کے مضافاتی علاقے میں ایک وسیع و عریض شاپنگ اور تفریحی مرکز میں رات بھر لگنے والی آگ میںایک شخص ہلاک ہوگیا۔

    روس کی ہنگامی حالات کی وزارت نے ٹیلی گرام پر کہا کہ ماسکو کے علاقے میں فائر فائٹرز 7,000 مربع میٹر (75,300 مربع فٹ) کے رقبے پر آگ پھیل گئی-

    شاپنگ سینٹرکی چھت ٹوٹنے سے آگ فوری طور پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی، روسی حکام نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

    روسی میڈیا نے بعد میں اطلاع دی کہ ماسکو کے شیریمیٹیو ہوائی اڈے سے تقریباً سات کلومیٹر (چار میل) دور میگا خمکی شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

    70 سے زیادہ فائر فائٹرز اور 20 فائر ٹرک اس مقام پر کام کر رہے تھے، ایمرجنسی سروسز نے مزید کہا کہ عمارت کے ڈیزائن کی وجہ سے ان کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

    اوکاڑہ: ارشاد ٹاون میں لنڈے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی

    ماسکو ریجن کی ایمرجنسی سروسز نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ چھت گرنے کی وجہ سے آگ فوری طور پر ایک بڑے علاقے میں پھیل گئی –

    روسی خبر رساں ایجنسیوں نے ہنگامی خدمات کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ "آتشزدگی” کا شبہ تھا لیکن ریاستی خبر رساں ایجنسیوں نے بعد میں ذرائع کے حوالے سے کہا کہ حفاظتی خلاف ورزیوں کا زیادہ امکان ہے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں ایک بہت بڑی آگ کو دکھایا گیا ہے، جس میں لوگ جلتی ہوئی عمارت سے بھاگ کر پارکنگ میں جا رہے ہیں۔

    روسی حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاپنگ سینٹرمیں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی-

    جناح پولو فیلڈزکےزیراہتمام کورکمانڈرپولوکپ سپانسرڈ:دوبڑی ٹیموں نےکوالیفائی کرلیا

  • اسلام آباد میں پشاورموڑ پرواقع اتوار بازارکےاسٹالزمیں آگ لگ گئی،متعدد دکانیں جل گئیں

    اسلام آباد میں پشاورموڑ پرواقع اتوار بازارکےاسٹالزمیں آگ لگ گئی،متعدد دکانیں جل گئیں

    اسلام آباد میں پشاور موڑ پر واقع اتوار بازار کے اسٹالز میں آگ لگ گئی –

    باغی ٹی وی : اتوار بازار کے سری نگر ایونیو سیکشن میں آگ لگی ہے، آگ نے کپڑوں کی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے،فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی کا عملہ آگ بُجھانے میں مصروف ہے۔

    شادی کے خواہشمند 39 سالہ شخص کو لگایا دلہن کے روپ میں "مرد” نے 21 لاکھ کا…

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بُجھانے میں مصروف ہیں آگ لنڈا سیکشن کی دکانوں میں لگی جس کے نتیجے میں کئی دکانیں جل گئیں۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اتوار بازار میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو خود موقع پر ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    لاہور میں لڑکی نے پسند کی شادی کرنے کے لیے بھائی کو قتل کروادیا

    انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے آگ واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

    ایک صارف نے رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب یہ آگ لگائی جاتی ہے۔CCTV کیمرہ کی مدد سے مرکزی مجرم تک پہنچنے میں آسانی ہوتی ہے۔ برائے مہربانی ایسے عناصر کو کڑی سزا دلوائی جائے اور پسماندگان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔


    صارف نے مزید کہا کہ جب کوئی اداکار مر جاتا ہے تو گورنمنٹ 50 لاکھ تک کی امداد کرتی ہے لیکن کاروباری کا کوئی خیال نہیں؟-

    بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کا سرغنہ گرفتار، مسروقہ گاڑیاں برآمد

  • چین: فیکٹری میں آتشزدگی،38 افراد ہلاک

    چین: فیکٹری میں آتشزدگی،38 افراد ہلاک

    چین کی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق، پیر کے روز وسطی چین میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے وسطی چین کے صوبے ہینان کے شہر آنیانگ میں فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ 21 نومبر کو پیش آیا جس کے نتیجے میں اب تک 38 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آگ لگنے کے دوران لاپتا ہونے والے 2 افراد کی لاشیں بھی مل چکی ہیں۔

    امریکی خبررساں ادارے سی این این کے مطابق سرکاری اخبار ہینان ڈیلی نے منگل کو اطلاع دی کہ صوبہ ہینان کے اینیانگ میں فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد لاپتہ ہونے والے دو افراد مردہ پائے گئے، جس سے مرنے والوں کی تعداد 38 ہو گئی۔

    رپورٹس کے مطابق دو منزلہ فیکٹری میں آگ پر 7 گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔

    فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ الیکٹرک ویلڈنگ پروٹوکول کی خلاف ورزی کی وجہ سے لگی ہے جس کی تحقیقات میں کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے-

    ہینن ڈیلی نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق آگ الیکٹریکل ویلڈنگ پروٹوکول کی خلاف ورزی کی وجہ سے لگی۔

    چین نے حالیہ برسوں میں صنعتی حادثات کی ایک لہر دیکھی ہے جس سے متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس سے عوامی تحفظ کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

    2015 میں، شمالی بندرگاہی شہر تیانجن میں ایک کیمیکل گودام میں سلسلہ وار دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 173 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    گزشتہ برس اکتوبر میں شمال مشرقی شہر شینیانگ کے ایک ریستوران میں زور دار دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 30 ​​سے ​​زائد زخمی ہو گئے تھے۔ گیس کا دھماکہ مخلوط استعمال کی رہائشی اور کمرشل عمارت میں ہوا۔

    جبکہ رواں سال جون میں شنگھائی میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

    ترکیہ: استنبول میں 6.1 شدت کا زلزلہ متعدد افراد زخمی

  • مالدیپ: رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 8 بھارتی شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک

    مالدیپ: رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 8 بھارتی شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک

    مالدیپ کے دارالحکومت مالے کی ایک رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی ،11 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق آگ ایک رہائشی عمارت میں لگی جس کی بالائی منزل سے 11افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں، متاثرہ عمارت میں زیادہ تر تارکین وطن مزدور رہائش پذیر تھے آگ عمارت کے گیراج میں لگی تھی جہاں گاڑیوں کی مرمت کا کام کیا جاتا ہے۔

    کوٹ ادو میں 3 بچوں کے قاتل ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

    فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کی وجہ سے صورتحال پر قابو پانے میں چار گھنٹےکا وقت لگا۔

    مالدیپ میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر نے اپنے ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ حادثے میں مرنے والوں میں 8 افراد بھارتی شہری ہیں ۔

    فیس بک پیج کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنیوالے ملزمان گرفتار

    بھارتی ہائی کمشنر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمیں مالے میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان پر دکھ ہوا ہے، جس میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں لاشوں کی حوالگی سےمتعلق ہم مالدیپ کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں بھارتی ہائی کمشنر نے رابطے کیلئے اپنا نمبر بھی شیئر کیا۔

    مالدیپ کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ ایک قریبی اسٹیڈیم میں انخلاء کا مرکز قائم کیا گیا ہے۔

    این ڈی ایم اے نے ٹوئٹ میں کہا کہ مالے میں آگ سے بے گھر اور متاثر ہونے والوں کے لیے مافانو اسٹیڈیم میں ایک انخلاء مرکز قائم کیا ہے امداد اور مدد فراہم کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں-

    نیپال میں 6.3 شدت کا زلزلہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

  • کراچی، کباڑی مارکیٹ میں آتشزدگی،خوفناک تباہی،درجنوں دکانیں تباہ

    کراچی، کباڑی مارکیٹ میں آتشزدگی،خوفناک تباہی،درجنوں دکانیں تباہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے علاقے شیر شاہ میں کباڑی مارکیٹ میں لگنے والی آگ نے خوفناک تباہی مچا دی

    شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کی دکانوں میں اگ لگنے کے نتیجے میں درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں،آگ کیسے لگی ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا،آگ لگنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو کو طلب کیا گیا،جس کے بعد سے اب تک آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن آگ بجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی پھیلتی جار ہی ہے، فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور ایک باوٴزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے تیزی سے دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا، پولیس اور رینجرز نے مارکیٹ سے عام شہریوں کو باہر نکالا

    آگ لگنے کے باعث دکانوں کی دیواریں گر گئیں، دیوار گرنے سے ایک فائر فائیٹر زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے زخمی کی شناخت محمد اکرم کے نام سے ہوئی ہے تنگ گلیوں کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ بجھانےمیں مشکلات کا سامنا ہے دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت قیمتی سامان بچانےکی کوشش کررہے ہیں

    دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ ایشیا کی سب سے بڑی کباڑ مارکیٹ ہے لیکن کوئی سہولت نہیں آگ گاڑیوں کے پرانے اسپئر پارٹس کی دوکانوں میں لگی ایک درجن سے زائد دوکانیں جل چکی ہیں، آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

  • دبئی: برج خلیفہ کے نزدیک 35 منزلہ عمارت میں خوفناک  آتشزدگی

    دبئی: برج خلیفہ کے نزدیک 35 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

    دبئی میں برج خلیفہ کے قریب 35 منزلہ عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی-

    باغی ٹی وی : خلیج ٹائمز کے مطابق پیر کی علی الصبح دبئی کے ڈاون ٹاؤن میں ایک اونچی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی چار منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دبئی سول ڈیفنس نے تصدیق کی کہ تمام رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، کوئی زخمی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    بغیر پائلٹ کے عسکری ہیلی کاپٹر نے دو مشن مکمل کرلیے


    پراپرٹی ڈویلپرایمار کے ترجمان نے تصدیق کی کہ آگ 8 بلیوارڈ واک نامی ٹاور میں لگی،متعلقہ حکومتی حکام کے تعاون سے صورتحال پر قابو پالیا گیا، اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پیر کی صبح 3.11 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد خوفناک آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگتے ہی عمارت کو خالی کرالیا گیا تھا۔ آتشزدگی میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تاحال کوئی اطلاع نہیں۔

    سعودی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 مشق کے دوران گر کر تباہ،پائلٹس محفوظ

    سول ڈیفنس نے کہا کہ فیلڈ کمانڈر نے صبح 4:52 بجے تصدیق کی کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے صبح 6.08 بجے، فیلڈ کمانڈر نے اعلان کیا کہ آپریشن مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں اور یہ کہ ضروری کارروائی کرنے کے لیے سائٹ متعلقہ حکام کے حوالے کر دی جائے گی-

    پراپرٹی ڈویلپر نے کہا کہ ایمار سخت پروٹوکول اور ضوابط کی پابندی کرتا ہے ہم اپنے رہائشیوں کی صحت اور حفاظت کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ایمار واقعہ سے متاثر ہونے والے رہائشیوں کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کا خیال رکھا جا رہا ہے-

    دوسری جانب ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دبئی پولیس، عمارت بنانے والے ایمار ڈیولپرز اور سول ڈیفنس نے 8 بلیوارڈ واک نامی ٹاورز میں آگ لگنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا تاہم سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں ایسوسی ایٹڈ پریس کے نمائندے جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات کا کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان


    حالیہ برسوں میں فلک بوس عمارتوں سے جڑی دبئی کی اونچی عمارتوں میں لگنے والی آگ نے ملک میں استعمال ہونے والی کلیڈنگ اور دیگر مواد کے کار آمد ہونے کے بارے میں سوالات اُٹھادیئے ہیں۔

    میزائل تجربات جنوبی کوریا اور امریکا پر حملے کی تیاری ہیں، یہ جنگی مشقیں جاری رہیں گی،شمالی کوریا