Baaghi TV

Tag: آذربائیجان

  • ایران جنگ کے دوران آذربائیجان میں اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک کا انکشاف

    ایران جنگ کے دوران آذربائیجان میں اسرائیلی خفیہ نیٹ ورک کا انکشاف

    ایران کے خلاف حالیہ جنگ کے دوران اسرائیل نے آذربائیجان سمیت مشرق وسطیٰ اور خطے کے کئی ممالک میں خفیہ فوجی اور انٹیلی جنس اڈے قائم کیے تھے، جہاں سے ایرانی سرحد کے قریب نگرانی، انٹیلیجنس جمع کرنے اور ڈرون آپریشنز انجام دیے گئے۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان خفیہ تنصیبات نے اسرائیل کو ایران کی شمالی، جنوبی اور مغربی سرحدو ں تک غیر معمولی رسائی فراہم کی، تاہم آذربائیجان نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

    سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل نے خفیہ طور پر اپنی ایلیٹ فوجی اور انٹیلیجنس یونٹس آذربائیجان میں تعینات کی تھیں،یہ فورسز جنوبی آذربائیجان کے متعدد مقامات پر موجود تھیں جو ایران کی شمالی سرحد سے متصل ہیں اور بعض مقامات ایرانی شہر تبریز سے محض 60 میل کے فاصلے پر واقع تھے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی کمانڈو دستوں، خصوصی آپریشن فورسز اور موساد اہلکاروں نے ان مقامات سے انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے اور ڈرون آپریشنز انجام دیے، جس سے اسرائیل کو شمالی ایران کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں نمایاں برتری حاصل ہوئی۔

    سی این این کے مطابق آذربائیجان میں موجود یہ تنصیبات اسرائیل کے وسیع خفیہ نیٹ ورک کا حصہ تھیں، جس میں عراق، متحدہ عرب امارات اور صومالی لینڈ میں قائم خفیہ اڈے بھی شامل تھے ابتدائی طور پر ان اڈوں کا مقصد ہنگامی صورتحال میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں تھا، تاہم بعد میں انہیں فوجی اور انٹیلی جنس مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ان تعیناتیوں کے نتیجے میں اسرائیلی افواج ایران کی جنوبی، مغربی اور شمالی سرحدوں کے گرد موجود رہیں، جس سے انہیں ایرانی علاقوں کے اندر سینکڑوں میل تک کارروائیاں کرنے کی صلاحیت حاصل ہوئی اور ایران بھر میں متعدد حملوں کو برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

    تاہم آذربائیجان نے سی این این کی رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی سرزمین کسی بھی تیسرے ملک کے خلاف فوجی، انٹیلی جنس یا دیگر دشمنانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے کا دعویٰ ”مکمل طور پر بے بنیاد“ ہے آذربائیجان نے ماضی میں بھی ایسے الزامات کی تردید کی ہے اور رپورٹ شائع ہونے سے قبل بھی اپنا مؤقف سی این این کو آگاہ کر دیا تھارپورٹ میں گمنام ذرائع پر انحصار کیا گیا جبکہ کوئی قابلِ اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

    آذربائیجان کی میڈیا ڈویلپمنٹ ایجنسی نے بھی رپورٹ کو ”من گھڑت معلومات“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد خطے میں کشیدگی پیدا کرنا، بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا اور بین الریاستی تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آذربائیجان پہنچ گئیں

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آذربائیجان پہنچ گئیں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئی ہیں، جہاں ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔

    دورے کے دوران مریم نواز 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کریں گی وہ باکو ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب بھی کریں گی۔

    گزشتہ روز اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ وہ 3 روزہ سرکاری دورے پر ورلڈ اربن فورم میں شرکت کے لیے باکو روانہ ہو رہی ہیں، ان کے لیے یہ اعزاز ہوگا کہ وہ پاکستان پویلین میں پنجاب کے پائیدار اور کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ کو عالمی فورم میں پیش کریں۔

    مریم نواز کے مطابق پنجاب میں زیرِ تعمیر ایک لاکھ 60 ہزار گھروں میں سے ایک لاکھ مکمل ہو چکے ہیں اور ایک سال سے بھی کم عرصے میں متعدد خاندان اپنے نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں،پاکستان پویلین میں پنجاب کا عوام دوست اور جامع شہری ترقیاتی ماڈل، کم لاگت رہائش اور کم آمدنی والے خاندانو ں کے لیے پائیدار کمیونٹیز کا کیس اسٹڈی بھی پیش کیا جائے گا۔

  • آذربائیجان کے وزیرِ انصاف کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات

    آذربائیجان کے وزیرِ انصاف کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات

    جمہوریہ آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید احمدوف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان عدالتی تعاون، قانون کی حکمرانی اور انصاف کے نظام میں اصلاحات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں آذربائیجان کے وزیرِ انصاف فرید احمدوف کے ہمراہ وزارتِ انصاف کے بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر جنرل عاد ل ابیلوف اور اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری سمیر احمد علی بھی موجود تھے وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی ملاقات کے دوران وفد کے ہمراہ شریک ہوئے۔

    ملاقات میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کے عدالتی نظام میں جاری اصلاحاتی اقدامات پر روشنی ڈالی، جن میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا استعمال، عدالتوں کی استعداد کار میں اضافہ اور خدمات کی فراہمی میں بہتری شامل ہیں، دونوں فریقین نے عدالتی تربیت، متبادل تنازعہ حل (اے ڈی آر)، عدالتی انتظامیہ اور بہترین بین الاقوامی طریقہ کار کے تبادلے پر تفصیلی گفتگو کی۔

    آذربائیجان کے وزیرِ انصاف نے قانون کی حکمرانی کے فروغ میں پاکستان کی عدلیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے عدالتی تربیت، قانونی تحقیق اور ادارہ جاتی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، تبادلہ پروگرامز کے فروغ اور ادارہ جاتی شراکت داری کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، آخر میں یادگاری تحائف کا تبادلہ کیا گیا۔

  • اسحاق ڈار کا آذربائیجانی ہم منصب سے رابطہ

    اسحاق ڈار کا آذربائیجانی ہم منصب سے رابطہ

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسٖحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جيحون بيراموف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری صورتحال کی تازہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔

    مذاکرات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں سفارتی سطح پر مشاورت کا عمل تیز ہو رہا ہے۔

    آپریشن غضب للحق ،خیبر سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی فوجی پوسٹیں تباہ

    فٹبال ورلڈ کپ: ایران کا اپنے میچز امریکا سے منتقل کرنے کے لیے فیفا سے رابطہ

    آبنائے ہرمز،اتحاد کی آزمائش یا نئی تقسیم؟تجزیہ :شہزاد قریشی

  • آذربائیجان کے نخچیوان ائیرپورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، 2 افراد زخمی

    آذربائیجان کے نخچیوان ائیرپورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، 2 افراد زخمی

    آذربائیجان کے نخچیوان ائیرپورٹ پر ایرانی ڈورن حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق 2 ایرانی ڈرون سرحد عبور کر کے ملک میں داخل ہوئے، ایک ڈرون نخچیوان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گرا جبکہ دوسرا ڈرون قریبی گاؤں میں ایک اسکول کی عمارت کے قریب گرا۔

    واقعے کی ویڈیو میں ایئرپورٹ کے قریب سیاہ دھواں اٹھتا اور ٹرمینل عمارت کے نقصان پہنچا ہوا دکھائی دیتا ہے،آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ایرانی سفارت خانے کے ساتھ باضابطہ احتجاج درج کراتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی قانون کے منافی ہے، ایران جلد از جلد اس واقعے کی وضاحت کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

    سعودیہ اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں، سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس

    سندھ میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

    سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر متوازی اپیل دائر نہیں ہو سکتی، وفاقی آئینی عدالت

  • آذربائیجان کا غزہ میں اپنی فوج نہ بھیجنے کا اعلان

    آذربائیجان کا غزہ میں اپنی فوج نہ بھیجنے کا اعلان

    باکو: آذربائیجان نے غزہ کے لیے کسی بھی عالمی امن مشن میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

    آذربائیجانی ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں صدر الہام علیوف نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرحدوں سے باہر غزہ سمیت کسی بھی مقام پر امن مشن کے لیے فوجی دستہ بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا آذربائیجان غزہ میں ممکنہ امن فوج کے آپریشن سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھا، اور ہم نے واشنگٹن کو کسی مشن کے طریقہ کار سے متعلق 20 سے زائد سوالات پر مشتمل فہرست بھی ارسال کی تھی۔

    الہام علیوف نے کہا کہ وہ آذربائیجان سے باہر کسی اور ملک میں فوج بھیجنے پر بالکل بھی غور نہیں کر رہے۔

    آذربائیجان کی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ آذربائیجان اس نوعیت کے کسی بھی آپریشن کے لیے فوجی فراہم نہیں کرے گا۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی: کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردگرفتار

    تیل سپلائی کو ٹرانسپورٹ سے پائپ لائن پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    2 سالوں کتنےفحش اور غیر قانونی ویب لنکس بلاک کئے؟پی ٹی اے کی رپورٹ جاری

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین  میڈل سے نواز دیا گیا

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین میڈل سے نواز دیا گیا

    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،فیلڈ مارشل نے آذربائیجان اور آرمینیا تنازع کے پُر امن حل پر مبارک باد دی، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق،فیلڈ مارشل عاصم منیر کو فوجی تعاون کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا،فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے ساتھ مثالی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیاآذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا، یوم آزادی اور فتح کی تقریبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    مودی کے ’ایکس‘ پر نصف سے زائد فالوورز جعلی نکلے

    فیلڈ مارشل نے معرکہ حق کے دوران آذربائیجان کی یکجہتی اور یوم آزادی کی تقریب میں شرکت پر شکریہ اداکیا، ملاقات میں عسکری قیادت نے دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیافیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا،پیٹریاٹک وار میڈل صدر الہام علیوف کی جانب سے فوجی تعاون کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، کرنل جنرل کریم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

  • پاکستان اور آذربائیجان کا ماحولیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    پاکستان اور آذربائیجان کا ماحولیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ 29 کے صدر مختار بابایوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے ماحولیاتی تعاون بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

    ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستان کی جانب سے ماحولیاتی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری سے موثر اور دیرپا اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور اس بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔اس موقع پر مصدق ملک نے آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ یالچن رفیعف سے بھی علیحدہ ملاقات کی، جس میں منصفانہ اور مربوط عالمی موسمیاتی ردعمل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی خطرات کسی ایک ملک تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک عالمی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی فورمز پر ماحولیاتی انصاف اور پائیدار ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔یاد رہے کہ آذربائیجان رواں برس کوپ 29 کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے، جہاں دنیا بھر سے ماحولیاتی ماہرین، پالیسی ساز اور وزرا شرکت کر رہے ہیں۔

    بھارت میں جعلی سفارتخانے کا انکشاف، لاکھوں کی کرنسی اور لگژری گاڑیاں برآمد

    روس اور طالبان حکومت کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • شامی و اسرائیلی عہدیداران کی باکو میں خفیہ ملاقات متوقع

    شامی و اسرائیلی عہدیداران کی باکو میں خفیہ ملاقات متوقع

    شامی صدر احمد الشرع کے دورہ آذربائیجان کے دوران شامی اور اسرائیلی حکام کے درمیان باکو میں ایک اہم ملاقات متوقع ہے، جس کا مقصد شام میں حالیہ اسرائیلی فوجی سرگرمیوں پر بات چیت کرنا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اطلاع دمشق میں موجود ایک سفارتی ذریعے نے دی، جس نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات شامی صدر احمد الشرع کی موجودگی کے بغیر ہوگی، اور اس میں ایک شامی اور ایک اسرائیلی عہدیدار شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل آذربائیجان کو اسلحہ فراہم کرتا ہے اور وہاں اس کی سفارتی موجودگی بھی مستحکم ہے، جب کہ آذربائیجان ایران کا ہمسایہ ملک ہے، جسے اسرائیل اپنا بڑا دشمن تصور کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس خفیہ ملاقات کا مرکز شام میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے جڑے امور ہوں گے، تاہم اس حوالے سے دونوں ممالک کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

    ایران: جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم کو سرعام پھانسی

    پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی، مذاکرات کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کر دی

    ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 16 اگست کو آمنے سامنے، سنسنی خیز مقابلے کی توقع

    پیک آورز میں اضافہ نہیں ہوا، پاور ڈویژن کا وضاحتی بیان

  • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قانونی تعاون کا معاہدہ

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قانونی تعاون کا معاہدہ

    باکو: پاکستان اور آذربائیجان نے قانونی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آذربائیجان کے شہر باکو میں آذربائیجان کے وزیر اعظم علی ہیدیات اوغلو اسدوف سے ملاقات کی، ملاقات میں تعاون کے مفاہمتی معاہدے میں قانونی شعبوں میں مشترکہ کوششوں، ادارہ جاتی صلاحیت‌ سازی اور تجربات کے تبادلے کے لیے جامع فریم ورک وضع کیا گیا۔

    وزیرِ انصاف فرید طوراب اوغلو احمدوف نے چیف جسٹس سپریم کورٹ انعام اعتماد اوغلو کریموف سے بھی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں قانونی اصلاحات اور عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کا مظفرآباد دورہ،سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست

    پاکستان اور آذربائیجان کے فریقین نے شعبہ قانون و انصاف میں مضبوط اور دیرپا اشتراکِ عمل کا عزم دہرایا، معاہدے کو پاکستان کے بین‌الاقوامی قانونی شراکتوں کے فروغ اور ملکی قانونی ڈھانچے کی جدید کاری کی حکمت عملی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

    محسن نقوی کی یو اے ای کے وزیر داخلہ سے ملاقات