Baaghi TV

Tag: آذربائیجان

  • آذربائیجان کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات، بنیان المرصوص کی کامیابی پر مبارکباد

    آذربائیجان کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات، بنیان المرصوص کی کامیابی پر مبارکباد

    اسلام آباد:پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بھارت کی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر انہیں اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔

    وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل یک جہتی اور حمایت پر صدر الہام علییوف کے ساتھ ساتھ آذربائیجان کے برادرعوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا عکاس ہے۔

    آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام اس تاریخی فتح پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اسی جذبے کے تحت بھارت کے ساتھ جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم پاکستان مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفا ع کے لیے تیار ہے۔

    قطر اور امریکا کے درمیان بوئنگ طیاروں کا سب سے بڑا تاریخی معاہدہ

    پاکستان آذربائیجان تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے دوطرفہ تعاون کے مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ صدر علییوف کا گزشتہ جولائی میں پاکستان کا تاریخی دورہ، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کا ایک اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم نے فروری 2025 میں اپنے دورہ باکو کا ذکر کرتے ہوئے برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت دار ی میں تبدیل کرنے کی پاکستان کی مضبوط خواہش کا اعادہ کیا۔

    آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیر اعظم اور پوری پاکستانی قوم کو تہہ دل سے مبارکباد دی،انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ صدر علییوف دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

    وزیراعظم اور انتونیو گوتریسں کا ٹیلیفونک رابطہ، امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق

    دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت پر عمل درآمد میں پیشرفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے خضرفرہادوف نےوزیراعظم کو دونوں دوست ممالک کے درمیان مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اپنے مکمل عزم کا یقین دلایا۔

  • آذربائیجان کا  پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان

    آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان

    پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

    آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کےنام خط لکھا جس میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے،پاکستان میں آذربا ئیجا ن کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا جس میں آذربائیجان نے حکومت پاکستان سے بھارتی فوج کی کارر وائیوں کی مذمت کی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور حمایت اور ساتھ ہی متاثرین کی فیملیز سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی، اس کے علاوہ آذربائیجان نے پاک بھارت تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کر نے کی تجویز دیتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    پنجاب میں تعلیمی ادارے 11 مئی تک بند

    12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش

    عالمی برادری کا پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش

  • آذر بائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    آذر بائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 26 یا 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : آذربائیجان کے صدر کے دورے کے دوران موٹر وے M-6، M-9 اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاہدے متوقع ہیں معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائیل جبا روف 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس طرح صدر الہام علیوف کے دورے کے بعد پاکستان میں آذربائیجان کی جانب سے دو بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری سے عملی اقدامات کا آغاز ہوجائے گا۔

    پیٹرولیم، بنیادی ڈھانچے، تجارت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔سکھر-حیدرآباد موٹروے ایم-6 اور ایم-9 میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز پیش کی گئی ہے بدین میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری سے ایک جدید آئل ریفائنری قائم کی جائے گی آذربائیجان وائٹ پائپ لائن منصوبے میں سرمایہ کاری پر بھی رضامند ہو گیا ہے۔پیٹرولیم سیکٹر میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہوگی۔

    ٹرمپ کے ٹیرف کا شکار دور افتادہ جزائر جہاں صرف پینگوئنز رہتی ہیں

    توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔

    پیپلزپارٹی کینال معاملےپر ہر چیز کی قربانی دےسکتی ہے،مراد علی شاہ

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

  • آذربائیجان کی پاکستان کو   قرض کی پیشکش

    آذربائیجان کی پاکستان کو قرض کی پیشکش

    آذربائیجان نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش کی ہے، جو سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کی فنڈنگ کے لیے کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق یہ پیشکش وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران کی گئی، جس میں انہوں نے آذری حکومت سے 1.8 ارب ڈالر کی فنڈز فراہمی کی درخواست کی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورے میں منصوبوں کے لیے فنڈز کی درخواست کی تھی۔ان منصوبوں میں سکھر حیدرآباد موٹروے ایم سکس منصوبہ شامل ہے، جس کی لاگت 1.2 ارب ڈالر تخمینہ ہے، جبکہ نئی حیدرآباد کراچی موٹروے ایم نائن پر 60 کروڑ ڈالر لاگت کا تخمینہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق آذربائیجان اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سکھر حیدرآباد موٹروے کیلیے براہِ راست فنڈز فراہم کر سکتا ہے۔آذربائیجان نے اس سے قبل پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم پاکستانی حکام سرمایہ کاری کے لیے ٹھوس منصوبے پیش نہیں کر سکے تھے۔

    عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں رش

  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کررہے ہیں،وزیراعظم

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کررہے ہیں،وزیراعظم

    باکو: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم مختلف شعبوں میں تعاون پر آذر بائیجان کے شکر گزار ہیں۔

    باغی ٹی وی:آذر بائیجان کے شہر باکو میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیاد ت کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی ہے، دونوں کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا ہمارے درمیان دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے، دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے ہم مختلف شعبوں میں تعاون پر آذر بائیجان کے شکر گزار ہیں،پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کررہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیوں سے معیشت میں استحکام آئے گا۔

    قبل ازیں انہوں نے کاراباخ جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے باکو میں یادگار کا دورہ کیا اور پھول رکھے۔

    جاپان میں پولیس اہلکاروں کو میک اپ کا طریقہ سکھایا جانے لگا

    دوسری جانب پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان پاکستان میں تیل کی پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ طے پاگیا، پی ایس او نے پاکستان اسٹاک ایکسچنج کو خط بھیج کر اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سب سے بڑی اسٹیٹ آئل کمپنی سوکار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

    ایم او یو کے تحت پی ایس او اور آذربائیجانی کمپنی سوکار سنگا پور میں مشترکہ جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی قائم کریں گے، پی آر ایل ،پی ایس او اور سوکار تینوں کمپنیاں ملکر کراچی سے ناردرن ایریاز تک تیل پائپ لائن بچھائیں گی، سوکار کمپنی پائپ لائن منصوبے میں انویسٹمنٹ اور خدمات بھی فراہم کرے گی، جبکہ جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی منصوبے پر عملدرآمد کیلیے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کرے گی۔

    جب شاہ رخ خان نے اسلام کیلئے بڑی رقم ٹھکرا دی

    واضح رہے کہ سوکار کے ساتھ مل کر تیل پائپ لائن بچھانے کی منظوری پی ایس او بورڈ پہلے ہی دےچکا ہے اس معاہدے کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی بار طویل پائپ لائن غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی اشتراک سے بچھائی جائے گی اور ملک میں تیل کی سپلائی ٹینکوں کے بجائے محفوظ پائپ لائن کے ذریعے ہوگی، فی الحال، پاکستان میں تیل کی نقل و حرکت کا ایک تہائی سے بھی کم حصہ پائپ لائنوں کے ذریعے ہوتا ہے،پی ایس او اور سوکار کے درمیان جی ٹو جی ایس پی اے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے، اس کے علاوہ پی آر ایل ،پی ایس او اور سو کار کے درمیان ریفائنری کو جدید کرنے کا تکنیکی سہ فریقی مفاہمت معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔

    ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا،معاون خصوصی برائے پاور

  • وزیرِ اعظم  2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

    وزیرِ اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

    وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور وفد کا باکو آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ایئر پورٹ پر آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم اور نائب وزیرخارجہ نے وفد کا استقبال کیا۔اس موقع پر آذربائیجان کےسفیر خضر فرہادوف اور پاکستانی سفیر قاسم محی الدین پر باکو ایئرپورٹ پر موجود تھے۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا جام کمال خان، عبدالعلیم خان، چوہدری سالک حسین، عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی دورے کے دوران وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔

    قبل ازیں، رپورٹ میں وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 24 سے 25 فروری 2025 تک جمہوریہ آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔شہباز شریف کا مارچ 2024 میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

    رمضان المبارک : یواے ای کا پاکستان میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان

    کراچی:پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی، 48 گھنٹوں کے لیے سپلائی بند

    سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعٰیل خان میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

  • آذربائیجان-پاکستان چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری  کا  افتتاح کر دیا گیا

    آذربائیجان-پاکستان چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا افتتاح کر دیا گیا

    اسلام آباد: پاکستان نے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا-

    باغی ٹی وی :اسلام آباد میں آذربائیجان-پاکستان چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا گیا اور اُس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا اس ھوالے سے تقریب منعقد ہو ئی، وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان اور آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔

    چیمبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آج کا دن آذربائیجان اور پاکستان دونوں ممالک کے عوام اور بالخصوص بزنس کمیونٹی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے دونوں ممالک کے مشترکہ چیمبر آف کامرس سے سرمایہ کاری کے امور ایک ہی جگہ طے ہو سکیں گے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

    دنیا کے کسی بھی آزاد ملک کی حریت کے لیے ہم لڑیں گے،فضل الرحمان

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پائیدار ترقی کا انحصار اسٹریٹجک تعلقات اور تعاون پر ہے، لا محدود مواقع ہمارا انتظار کر رہے ہیں، تجارت اور جدت کے نئے دور کا آغاز ہوگا وہ گزشتہ ایک سال میں تین مرتبہ باکو کا دورہ کر چکے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان اور آذربائیجان کا تعلق دونوں ممالک کے عوام کے دلوں سے منسلک ہے اور مشترکہ تہذیب اور باہمی تعلقات میں گرم جوشی پاکستان اور آذربائیجان کا خاصہ ہے اسی لیے آزمائش کی ہر گھڑی میں دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہے ہیں۔

    کے پی حکومت کا رمضان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو 10ہزار روپے دینےکا اعلان

    عبدالعلیم خان نے یقین دلایا کہ پاکستان کی طرف سے آذربائیجان کی بزنس کمیونٹی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم ہوگا اور اسی طرح پا کستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ کے لیے بھی مشترکہ اقدامات ہوں گے، جس کے لیےیہ چیمبر کلیدی کردار ادا کرے گا، وفاقی وزیر سر مایہ کاری بورڈ نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور اُن کی ٹیم کو اس اہم کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اُن کی کارکردگی کو سراہا اور یقین ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں اس دوطرفہ تعلق میں مزید مضبوطی ہوگی۔

    گزشتہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا میں 60 دہشت گرد حملے ہوئے،رپورٹ

    پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عبدالعلیم خان آذربائیجان کے لیے گہرے برادرانہ جذبات رکھتے ہیں، دونوں ممالک دو طرفہ تعاون میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور ان شا اللہ اس چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے موجودہ دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور کاروباری حجم میں مزید اضافہ کریں گے۔

    ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور آذربائیجان پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں اس چیمبر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی وسط ایشیائی ریاستوں میں پاکستانی مصنو عات متعارف کرائے گی۔

    برطانیہ: پولیس افسر پر خواتین اور نابالغ بچی سے زیادتی کا الزام

    انہوں نے کہا کہ اسی طرح سینٹرل ایشیا کے بزنس گروپس کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے، پاکستان آذربائیجان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کیک بھی کاٹا اور آذربائیجان کے سفیر اور دیگر شر کا کو مبارک باد دی۔

  • پنجاب کی ترقی میں مریم نواز کی قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،سفیر آذربائیجان

    پنجاب کی ترقی میں مریم نواز کی قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،سفیر آذربائیجان

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط، ثقافتی تبادلوں، اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا آذربائیجان کے سفیر نے وزیراعلی مریم نواز کو آذربائیجان کے دورے کی دعوت دی مریم نواز نے دورے کی دعوت قبول کرلی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے ثقافتی اور تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا-

    وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر آذربائیجان کے سفیر کو آگاہ کیا آذربائیجان کے سفیر خضر فرہاد نے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کو سراہا کیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھایا ۔

    فتنہ الخوارج کی پنجاب میں آن لائن بھرتی مہم کا نیٹ ورک پکڑا گیا

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی آذربائیجان کے سفیر کی جانب سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا-

    مریم نواز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر کا حالیہ دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے- پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات برادرانہ ہیں،تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی وسیع بے پناہ گنجائش ہے تعلیم، صحت، زراعت، اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

    جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہو، وہ امن کی بات کیسے کر سکتا ،گورنر خیبر پختونخوا

    مریم نواز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو مراعات کا اسپیشل پیکج دیا جائے گا سیاحت کے شعبہ میں آذربائیجان کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں ،پنجاب کو ریجنل ٹریڈ کا ہب بنانے کے لئے کوشاں ہیں –

    سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کو اپنا قریبی دوست اور برادر ملک سمجھتا ہے، پنجاب کی ترقی میں مریم نواز شریف کی قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  • روس کا آذربائیجان طیارہ حادثے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار

    روس کا آذربائیجان طیارہ حادثے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار

    ماسکو: روس نے اس بات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا کہ روسی افواج نے گزشتہ ماہ گرنے والے آذربائیجانی طیارے پر غلطی سے فائر کیا تھا –

    باغی ٹی وی : آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان ایئرلائنز کا مسافر طیارہ جو 25 دسمبر کو قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور جس میں 38 افراد ہلاک ہوئے، روسی شہر گروزنی کے اوپر سے گزرتے وقت "زمین سے فائر” کا نشانہ بنا جہاں اسے لینڈ کرنا تھا۔

    خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت اس کے ایئر ڈیفنس سسٹم یوکرینی ڈرونز کو روکنے کے لیے کام کر رہے تھے لیکن اس نے یہ نہیں کہا کہ طیارے پر فائر کیا گیا تھا آذر بائیجان کے صدر جو ماسکو کے قریبی اتحادی ہیں، نے اس ہفتے دوبارہ کہا کہ "قصور” روس کا ہے اور ماسکو پر حادثے کے حقیقی اسباب کو "چھپانے” کا الزام لگایا، انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ گروزنی کے لیے ایئر ڈیفنس اقدامات کا اعلان طیارے کو "زمین سے نشانہ بنانے” کے بعد کیا گیا تھا۔

    روس کے صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو کہا ہم اس حادثے کے اسباب کے تعین کے لیے ایک مکمل غیر جانبدار اور منصفانہ تحقیقات میں دلچسپی رکھتے ہیں، روسی ماہرین اس میں مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حادثے کے بعد اپنے آذر بائیجانی ہم منصب کو دو بار فون کیا کریملن کے مطابق پیوٹن نے اس واقعے کے روسی فضائی حدود میں پیش آنے پر معذرت کی لیکن ان فون کالز کے بیانات میں یہ نہیں کہا گیا کہ پیوٹن نے ذمہ داری قبول کی۔

    الہام علیوف نے ماسکو کے اس حادثے سے نمٹنے کے طریقہ کار پر ناراضگی ظاہر کی ہے انہوں نے اس ہفتے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے ماسکو سے کہا کہ وہ "مجرمانہ” طور پر طیارے پر فائرنگ کرنے والوں کو سزا دےطیارہ گولیوں سے چھلنی تھا اور اس کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسے روسی ایئر ڈیفنس میزائل سے غلطی سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • روس کے معافی  مانگنے پرقازقستان کے صدر کا سخت رد عمل

    روس کے معافی مانگنے پرقازقستان کے صدر کا سخت رد عمل

    قازقستان میں آذربائیجان کے طیارہ حادثے کے حوالے روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کی معذرت کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے بھی بیان جاری کردیا اور روس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ حادثے کے شکار طیارے کو روس کی سرزمین سے ہونے والی فائرنگ سے نقصان پہنچا۔آذربائیجان کے نشریاتی ادارے کے مطابق صدر الہام علیوف نے کہا کہ 38 افراد کی زندگیاں چھیننے والے الم ناک حادثے کا شکار طیارہ روس کی طرف سے ہونے والی فائرنگ کا نشانہ بنا۔انہوں نے کہا کہ اس بات پر افسوس ہے کہ روس میں چند حلقوں نے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے سے متعلق حقائق چھپانے کی کوشش کی اور حادثے کی وجوہات پر جھوٹا بیانیہ پیش کیا۔قبل ازیں ہفتے کو روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے الہام علیوف کو فون کرکے طیارہ حادثے پر معذرت کی تھی اور روس کی سرزمین پر طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔آذربائیجان کے طیارہ حادثے پر یوکرین اور امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی ایئرڈیفنس کی فائرنگ سے طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے اور اسی طرح کا بیان آذربائیجان کے حکام کی طرف سے بھی آیا تھا۔دوسری جانب روس نے اس تاثر کو رد کیے بغیر اس سے قبل از وقت قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس حوالے سے انکوائری کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

    دیہی علاقوں کی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء

    جنوبی کوریا طیارہ حادثے پر ائیرلائن سربراہ نےمعافی مانگ لی

    مدارس بل کی منظوری پر جے یو آئی حکومت سے خوش