Baaghi TV

Tag: آذربائیجان

  • آذربائیجان سے ہرماہ گیس کا کارگو پاکستان آئے گا،مصدق ملک

    آذربائیجان سے ہرماہ گیس کا کارگو پاکستان آئے گا،مصدق ملک

    وزیر مملکت برائےپیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے معاہدہ ہوچکا جس کے تحت ہرماہ گیس کا کارگو پاکستان آئے گا،ملکی گیس کے گردشی قرضے کو صفر کر دیا ہے،ہم نے امیر اور غریب کے لئے الگ الگ ٹیرف بنائے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےمصدق ملک نےکہا کہ ہمارے دوستوں نےکہا کہ روس سے پیٹرول نہیں آئے گا جب کہ ہماری حکومت روس جانے کی وجہ سے گئی، البتہ جو کام آپ نہ کر سکے وہ ہم نے کردیا، اسی لئے اب عوام کو ہی مبارکباد دے دیں، روس سے آئے پیٹرول سے عوام جلد مستفید ہوں گے، جب کہ قیمتیں بتدریج کم بھی ہوں گی۔

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس سے ابھی ایک لاکھ بیرل تیل خریدا ہے جس کے ٹیسٹ کیئے جا رہے ہیں، پاکستانی ضروریات کا ایک تہائی آئل روس سے خریدیں گے آئل کی درآمد کے کمرشل کانٹریکٹ کو سامنے نہیں لاسکتے، روس سے لائٹ کروڈ آئل خرید رہے ہیں اور ہماری ریفائنری بھی لائٹ کروڈ آئل کے لئے بنی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ روس سے تیل خریدنے پر ہم پر کوئی بندش نہیں، ہم روس سے بہت اچھی قیمت میں تیل خرید رہے ہیں جس سے عوام کو سہولت میسر آئے گی،حکومت نے گیس کا گردشی قرضہ صفر کردیا ہے، ہم ترکمانستان سے گیس پاکستان لانا چاہتے ہیں، آذربائیجان ہر ماہ پاکستان کو سستی ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کرے گا یورپ کو بھی دعوت دی کہ پاکستان میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل این جی) کے کارخانے لگائیں۔

    انہوں نے کہا کہ سائفر کے ڈرامے کے بعد امریکا کے آگے گڑگڑانے تک کا سفر عوام نے دیکھ لیا،ہماری ہر پالیسی کا محور پاکستان کی ترقی ہے-

  • آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنے پہلے  سفارتخانے کا افتتاح کر دیا

    آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنے پہلے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا

    تل ابیب: مسلم ملک آذربائیجان اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات بحال ہوگئے،اسرائیل نے آذربائیجان کے اس اقدام کو تاریخی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں اپنے پہلے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے وزراءخارجہ نے شرکت کی۔

    شیخ منصور بن زاید آل نہیان یو اے ای کے نائب صدر مقرر

    افتتاح سے قبل دونوں وزراء خارجہ نے ملاقات کی ،اس موقع پر اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں آذربائیجان کے سفار تخانے کا افتتاح باہمی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئے گی آذربائیجان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے اور آذربائیجان اسرائیل کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ جلد ہی ایک بڑی اقتصادی وفد کے ساتھ باکو کا دورہ کریں گے۔

    انڈونیشیا فیفا انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم

    دوسری جانب آذربائیجان کے وزیرخارجہ نےکہا کہ اسرائیل آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کرنےوالے پہلےممالک میں سے ایک تھا، گزشتہ 30 سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم کی بنیاد پر تعلقات مضبوط تھے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور آذربائیجان کے درمیان 30 سال سےتعلقات ہیں اورباکو میں 1993 سےاسرائیل کا سفارت خانہ موجود ہے اسرائیل دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے دسمبر 1991 میں آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کیا اور 2 سال بعد وہاں اپنا سفارتخانہ بھی کھول لیا۔

    امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججز کیلئے نئے ضابطوں کا اطلاق

  • آرمینیا اور آذربائیجان پرہونے والے مذاکرات منسوخ

    آرمینیا اور آذربائیجان پرہونے والے مذاکرات منسوخ

    برسلز:آرمینیا اور آذربائیجان پرہونے والے مذاکرات منسوخ ،اطلاعات کےمطابق آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف نے دونوں فریقوں کے درمیان امن مذاکرات میں ثالثی کے لیے فرانسیسی رہنما ایمانوئل میکرون سے یریوان کے مطالبے پر اگلے ماہ برسلز میں آرمینیائی وزیر اعظم کے ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

    پاکستان اورترکی کوقابل تجدید توانائی کےحصول کیلئےمل کر کام کرنا ہو گا:وزیراعظم

    آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ 7 دسمبر کو بیلجیئم کے دارالحکومت میں وزیر اعظم نکول پاشینیان سے ملاقات نہیں کریں گے جب آرمینیائی رہنما پر یہ الزام لگا کر امن مذاکرات کے اگلے مرحلے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ فرانس کو باکو اور یریوان کے درمیان ایک دلال کے طور پر کام کرنا چاہیے۔ نگورنو کاراباخ علاقے پر طویل عرصے سے جاری تنازعے میں فرانس جانبدارانہ کردار ادا کررہا ہے جو قابل مذمت ہے

    آذربائیجان اس سے قبل فرانس پر الزام لگاتا رہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے الگ ہونے والے خطے پر کئی دہائیوں سے جاری تنازع میں آرمینیا کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

    باکو میں ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف نے کہا کہ پشینیان "صرف اس شرط پر میٹنگ پر رضامند ہوئے” کہ میکرون شرکت کریں۔ "اس کا مطلب ہے کہ میٹنگ نہیں ہوگی،”

    وزیرخزانہ نے پاکستان کےدیوالیہ ہونےکی قیاس آرائیوں کو پھرمسترد کردیا

    آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف نےپشینیان پر "امن مذاکرات کو ختم کرنے کی کوشش” کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی رہنما نے "آذربائیجان مخالف موقف” اپنایا ہے اور وہ باکو کی "توہین” کر رہے ہیں۔آذربائیجان کے صدر نے مزید کہا کہ ’’یہ واضح ہے کہ ان حالات میں اس رویہ کے ساتھ فرانس آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن عمل کا حصہ نہیں بن سکتا‘‘۔

  • آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تازہ سرحدی جھڑپوں میں 105 آرمینیائی فوجی ہلاک

    آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تازہ سرحدی جھڑپوں میں 105 آرمینیائی فوجی ہلاک

    آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تازہ سرحدی جھڑپوں میں آرمینیا کے 105 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی معلومات کے مطابق آذربائیجان سے جھڑپوں میں ہمارے 105 فوجی مارے گئے ہیں۔ آرمینیا نے اس سے پہلے ہلاک فوجیوں کی تعداد 49 بتائی تھی جبکہ آذربائیجان نے جھڑپوں میں اپنے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 50 بتائی ہے۔

    آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان پیر کی شب سرحدی جھڑپیں ہوئی تھیں، جھڑپوں کو دونوں ممالک کے درمیان 2020 کی جنگ کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکت خیز جھڑپیں کہا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ 2020 میں بھی آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ’نگورنو کاراباخ‘ کے تنازع پر 6 ہفتے جنگ جاری رہی اور اس جنگ میں آذربائیجان نے فتح حاصل کی اور کئی علاقوں پر آرمینیا کا قبضہ چھڑایا۔

    واضح رہے کہ عالمی سطح پر ’نگورنو کارا باخ‘ آذربائیجان کا تسلیم شدہ علاقہ ہے تاہم اس پر آرمینیا کے قبائلی گروہ نے فوج کے ذریعے قبضہ کررکھا تھا جب کہ اسی قبضے کے باعث پاکستان آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے والا واحد ملک ہے۔

    یہ تنازع 1988 سے جاری ہے جس پر متعدد جنگیں بھی ہوچکی ہیں اور اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • آذر بائیجان کا بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    آذر بائیجان کا بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    اسلامی تنظیموں،برطانیہ اور عرب امارات کے صدر کے بعد آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : آذربائیجان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے امداد کی رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر کاموں پرخرچ کی جائے گی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امداد فراہم کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔

    برطانیہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    اس سے قبل برطانیہ نے بھی پاکستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا۔ برطانیہ سیلاب متاثرین کے لیے 40 کروڑ 50 لاکھ روپے کی امداد فراہم کرے گا جبکہ عرب امارات کےصدرمحمد بن زید النہیان نے پاکستان کےسیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا-

    شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد کےلیے 300 ٹن خوراک،خیمے اورعلاج معالجے کی سہولیات کے ساتھ ادویات پہنچانے کا اعلان کیا ہےمتحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے اس طرح کی امداد فراہم کرنے کا اقدام ایسے سنگین حالات میں متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔

    قبل ازیں اسلامی تعاون کی تنظیم (اوآئی سی) نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادکیلئے تنظیم کے رکن ممالک، انسانی ہمدردی کی بنیادپرکام کرنے والی اسلامی تنظیموں اوربین الاقوامی برادری سے پاکستان کی فوری امدادکی اپیل کی ہے۔

    اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہٰ نے پاکستان میں مون سون کی بارشوں اورسیلاب سے قیمتی انسانی جانوں اور اموال کی تباہی پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرپاکستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ تعزیت، افسوس اورہمدردی کااظہارکیا۔

    اسلامی تنظیمیں اور عالمی برادری پاکستان کی فوری مدد کریں ،او آئی سی

    حسین براہیم طہٰ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادکیلئے تنظیم کے رکن ممالک ، انسانی ہمدردی کی بنیادپرکام کرنے والی اسلامی تنظیموں اوربین الاقوامی برادری سے پاکستان کی فوری امدادکی اپیل کی ہے تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔

    اس سے قبل عالمی تنظیموں اور مالیاتی اداروں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی اپیل پر سیلاب متاثرین کے لیے 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کو امداد فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی ڈونرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی تھی۔ اجلاس میں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور ڈونرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں چین، امریکا اور یورپی یونین کے حکام، اقوام متحدہ، عالمی ادارہ صحت کے اداروں نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے عالمی شراکت داروں کو ملک میں بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بارے میں آگاہ کیا۔

    عالمی رہنماوں کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی

    علاوہ ازیں ترک صدر رجب طیب اردوان ، متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النیہان اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا ہے اور آفت کے باعث نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا وزیراعظم نے انسانی بنیادوں پر امداد پر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔

    ترک صدر نے شہباز شریف سے شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر نقصان پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیں گے۔

    عرب امارات کےصدرمحمد بن زید النہیان نے پاکستان کےسیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کردیا

  • آذر بائیجان کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے:اسپیکر قومی اسمبلی

    آذر بائیجان کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے:اسپیکر قومی اسمبلی

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آذر بائیجان کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف سے پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان آذر بائیجان کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کو آذر بائیجان کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل روابط کے فروع سے پاکستان اور آذر بائیجان کے مابین تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، پاکستان اپنے ہمسایہ اور خطہ میں تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے، مسئلہ کشمیر پر آذر بائیجان کی جانب سے عالمی اور علاقائی فورمز پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان میں معاشی اور سماجی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، باکو یونیورسٹی میں شعبہ اردو کا قیام قابلِ ستائش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ باکو یونیورسٹی شعبہ اردو کے قیام سے دونوں ممالک کی نوجوان نسل کو ایک دوسرے کی زبان، ثقافت، اور کلچرل سے آراستہ ہونے کا موقع ملے گا، پاکستانی یونیورسٹیوں میں آزر بائیجانی زبان اور اس کے بارے میں اسٹڈیز کے لیے شعبہ جات کا قیام دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبہ میں وسیع تر مواقع موجود ہیں جن میں تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے، آذر بائیجان میں منعقد ہونے والی پائیکو کانفرنس میں پاکستانی وفد بھرپور شرکت کرے گا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پائیکو تنظیم ممبر ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    آذر بائیجان کے سفیر نے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ آذر بائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، پاکستان اور اس کے پارلیمان کی نگورنو کارابخ کے معاملہ پر حمایت پر شکر گزار ہے۔

    سفیر آذر بائیجان نے کہا کہ آذر بائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کرتا اور اس مسئلے پر اپنی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کو اپنا اسٹریٹیجک شراکت دار سمجھتے ہیں، مسلم اُمہ کو در پیش چیلنجز کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہاتا ہوں۔

  • ایک اور مسلم ملک کی کشمیر کے موقف پر پاکستان کی حمایت

    ایک اور مسلم ملک کی کشمیر کے موقف پر پاکستان کی حمایت

    اسلامآباد (حمزہ رحمن) ایک اور مسلم ملک کی کشمیر کے موقف پر پاکستان کی حمایت، ایسا اس موقع پر ہوا جب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کی ملاقات ہوئی.اس موقع پر صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آزربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ پاکستان آزربائیجان تعلقات مشترکہ عقیدے ، تاریخی اور ثقافتی روابط پر مبنی ہی.
    صدر مملکت نے ناگورنو کاراباخ کی آزادی پر حکومت اور آزربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کی، جبکہ پاکستان آزربائیجان کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا کا اعلان بھی کیا، انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے اور ثقافتی وتجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے.
    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اسلام آباد میں پاک – آذربائیجان -ترکی سہ فریقی مذاکرات سے سہ رخی تعلقات اور برادر ممالک کے مابین تعاون کو فروغ حاصل ہو گا، صدر عارف علوی صدر مملکت نے کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے ممبر کی حیثیت سے آزربائیجان کے کردار کو سراہا.اس موقع پر آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارتی اور ثقافتی تعاون میں اضافے کی صلاحیت موجود کا اعتراف کیا.
    جیہون بیراموف آزری وزیرِ خارجہ نے نگورنو کاراباخ پر آزربائیجان کے موقف کی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ اداکیا، ان کا اعلامیہ تھا کہ آزربائیجان مسئلہ کشمیر پر تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا.