Baaghi TV

Tag: آسٹریلیا

  • پہلا ٹی20 :پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    پہلا ٹی20 :پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    پہلا ٹی20 پاکستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا کو جیت کیلیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی 3 میجز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہےآسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کے لیے کپتان میچل مارش کو آرام دیتے ہوئے ٹریوس ہیڈ کو قیادت سونپی گئی ہے-

    پاکستان ٹیم نے پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوانے کے باجود جارحانہ انداز اپنایا اور ابتدائی 10 اوورز میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے صائم ایوب 40، کپتان سلمان علی آغا 39 اور صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم اور فخر زمان کریز پر موجود ہیں،آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4، زیویئر بارٹلیٹ اور ماہل بریڈ مین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔

    آسٹریلیا کی ٹیم میں 3 نئے کھلاڑی پہلی بار میدان میں اتریں گے،مہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کریں گے، جبکہ میٹ رینشاو بھی اپنی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل اننگز کھیلیں گے، حالانکہ وہ پہلے ٹیسٹ اور ون ڈے میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں،پیٹ کمِنس ، جوش ہیزل ووڈ ، ٹم ڈیوڈ اور نیتھن ایلس زخمی ہونے کے باعث اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے گلین میکس ویل کو اگلے ہفتے شروع ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے پیشِ نظر آرام دیا گیا ہے۔

    پاکستانی اسکواڈ:

    سلمان علی آغا ( کپتان)، ابرار احمد ، بابر اعظم ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، خواجہ نافع، محمد نواز ، سلمان مرزا ، محمد وسیم ، نسیم شاہ ، صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب ، شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان ، عثمان خان اور عثمان طارق۔

    آسٹریلوی اسکواڈ:

    میچل مارش ، شان ایبٹ ، زیویر بارٹلیٹ ، مہلی بیئرڈمین ، کوپر کونولی ، بین ڈوارشئس ، جیک ایڈورڈز ، کیمرون گرین ، ٹریوس ہیڈ ، جوش اینگلِس ، میتھیو کوہن مین ، میچ اوون ، جوش فِلِپ ، میٹ رینشاو ، میٹ شورٹ ، مارکس اسٹونِس ، ایڈم زمپا

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلوی اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا

    ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلوی اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا

    آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔

    آسٹریلیا کا 17 کھلاڑیوں پر مشتمل آسڑیلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا ہے، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کریں گے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل 29 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پہلے میچ میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی قیادت ممکنہ طور ٹریوس ہیڈ کریں گے کپتان میچل مارش اور جوش انگلس کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے،میچل مارش اور جوش انگلس نے اتوار کو بگ بیش لیگ کا فائنل کھیلا تھا، جس کی وجہ سے دونوں کھلاڑیوں کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مچل مارش اور پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے شرکت کی،اس موقع پر دونوں کپتانوں نے سیریز کو اہم قرار دیتے ہوئے شائقین کرکٹ کے لیے دلچسپ مقابلوں کی امید ظاہر کی۔

    تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے پُرجوش ہے دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز نہایت اہم ہے، خصوصاً اس لیے کہ یہ ورلڈ کپ سے قبل منعقد ہو رہی ہے اور ٹیموں کو اپنی تیاریوں کا جائزہ لینے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

    مچل مارش نے پاکستانی فاسٹ بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ کی تاریخ ہمیشہ سے مضبوط رہی ہےانہوں نے خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی کو ایک شاندار اور چیلنجنگ بولر قرار دیا اور کہا کہ ان کے خلاف کھیلنا آسان نہیں ہوگا سیریز کے لیے ٹیم نے اچھی تیاری کی ہے اور زیادہ تر کھلاڑی دبئی میں ٹریننگ کرتے رہے ہیں، جبکہ کچھ کھلاڑی بگ بیش لیگ میں بھی مصروف رہے۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بگ بیش میں کھیل کر اچھا تجربہ حاصل کیا ہوگا کل کے میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی، اپنے کھیلنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں آج رات یا کل حتمی فیصلہ کریں گے آسٹریلوی ٹیم نے اسپنرز کے لیے خصوصی پلان تیار کر لیا ہے اور کوشش ہوگی کہ جارحانہ انداز اپنایا جائے یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلوی ٹیم کے لیے چیلنجنگ ہوں گی، تاہم ٹیم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے۔

    اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایک واضح ڈائریکشن کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے آسٹریلیا کے خلاف تینوں میچز انتہائی اہم ہیں اور یہ سیریز ٹیم کے لیے خود کو منوانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے ٹی20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم چھوٹی یا بڑی نہیں ہوتی، اس لیے ہر میچ مکمل توجہ اور درست حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا ضروری ہے۔

    سلمان علی آغا کے مطابق تمام کھلاڑیوں کے لیے ان کے رول واضح ہیں اور ہر کھلاڑی جانتا ہے کہ اس سے کیا ذمہ داری لی جانی ہے،ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، کھلاڑی کو ٹیم کی ڈیمانڈ کے مطابق کھیلنا چاہیے، اگر ٹیم کو 6 رن ریٹ کی ضرورت ہو تو اسی حساب سے بیٹنگ کی جانی چاہیے اور اگر 10 رن ریٹ کی ضرورت ہو تو حکمت عملی بھی اسی کے مطابق ہونی چاہیے۔

    آسٹریلوی ٹیم کے حوالے سے سلمان علی آغا نے کہا کہ آسٹریلیا کا مائنڈ سیٹ ہمیشہ ایک جیسا ہوتا ہے اور اگر ان کے کچھ مرکزی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہ بھی ہوں تو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا،پاکستان کے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتے، پاکستانی کپتان نے عثمان طارق کو ممکنہ طور پر ٹیم کے لیے ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیریز میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

  • پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 سیریز،ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا

    پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 سیریز،ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا-

    پاک آسٹریلیا ٹی 20 کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی۔ جبکہ فیزیکل ٹکٹیں 19 جنوری بروز پیر سے دستیاب ہوں گی ٹکٹیں ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی،تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے۔

    پہلے میچ کی وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ 800 روپے جبکہ باقی دونوں میں 1000 روپے رکھی گئی ہے پریمیم انکلوژرز کا ریٹ پہلے میچ میں 600 روپے ہو گا دوسرے اور تیسرے میچ میں پریمیم انکلوژرز کا ٹکٹ 700 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔

    فرسٹ کلاس انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے پہلے اور 600 روپے کا باقی دو میچز میں ملے گا اسی طرح جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کا ریٹ 400 اور 500 روپے ہو گااقبال اینڈ کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1500 اور 2000 روپے مقرر کی گئی ہے جناح اینڈ وی آئی کا ٹکٹ 2000 اور آخری دو میچوں میں 2500 روپے کا ہو گاہاسپیٹیلٹی گیلری کا ریٹ 5000 اور 6000 روپے رکھا گیا ہے، اقبال اینڈ کے 24 سیٹر ہاسپیٹیلٹی باکس میں ایک سیٹ پہلے میچ میں 20000 جبکہ آخری دو میچوں میں 25000 روپے میں خریدی جا سکتی ہے۔

  • پاکستان، آسٹریلیا  ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان، آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے آئندہ دورۂ پاکستان کے دوران کھیلی جانے والی 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق یہ سیریز 29 اور 31 جنوری یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا،تینوں میچز میں ٹاس شام 5:30 بجے ہوگا جبکہ پہلی گیند شام 6 بجے (پاکستانی وقت) کرائی جائے گی۔

    یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل اہم تیاری کا موقع ہوگی،ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے، جس کے باعث یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے۔

    اپوزیشن صرف ایک قیدی کی رہائی کے پیچھے پڑی ہے،شازیہ مری

    یہ مارچ، اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا تھا، جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے 3 میچز بھی پاکستان میں کھیلے گئے تھے۔

    پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا کہ ہم لاہور میں آسٹریلیا کی میزبانی کے لیے پُرجوش ہیں۔ یہ سیریز پاکستانی شائقین کے لیے سال کا شاندار آغاز ثابت ہوگی،قذافی اسٹیڈیم اب آسٹریلوی ٹیم کے لیے ایک جانا پہچانا میدان بن چکا ہے جہاں وہ مارچ 2022 کے بعد ایک ٹیسٹ، 5ون ڈے اور ایک ٹی 20میچ کھیل چکے ہیں۔

    بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان پر پاکستان کا سخت ردِعمل

  • آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    35 سالہ ایلیسا ہیلی نے معروف پوڈ کاسٹ ولو کاٹ پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف سیریز کے اختتام پر کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گی، آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے پہلے فروری تا مارچ بھارت کے خلاف ہونے والی سیریز ان کے کیریئر کی آخری بین الاقوامی سیریز ہوگی، وہ گزشتہ کئی مہینوں سے اس بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہی تھیں یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، مگر کافی عرصے سے ذہنی تھکن اور مسلسل انجریز کے باعث وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں۔

    ایلیسا ہیلی بھارت کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں حصہ نہیں لیں گی ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے کم وقت دستیاب ہے، اسی وجہ سے انہوں نے اس فارمیٹ سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ ون ڈے سیریز اور پرتھ میں ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گی۔

    2010 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 19 برس کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والی ایلیسا ہیلی نے آسٹریلیا کے لیے طویل اور شاندار سفر طے کیا وہ اب تک 162 ٹی20 انٹرنیشنل، 126 ون ڈے اور 11 ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہیں۔

    میگ لیننگ کی ریٹائرمنٹ کے بعد 2023 میں ایلیسا ہیلی کو مستقل کپتان مقرر کیا گیا تھا ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے انگلینڈ میں کھیلی گئی ملٹی فار میٹ ایشز سیریز میں 16-0 سے تاریخی کامیابی حاصل کی ان کے دورِ کپتانی میں ٹیم 2024 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ اور 2025 ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک بھی پہنچی۔

    ایلیسا ہیلی کو خواتین کرکٹ کی خطرناک ترین وکٹ کیپر میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ آٹھ آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیموں کا حصہ رہ چکی ہیں، جن میں چھ ٹی20 اور دو ون ڈے ورلڈ کپ شامل ہیں۔ 2022 کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کو گولڈ میڈل دلانے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

    ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ایلیسا ہیلی نے کہا کہ یہ فیصلہ جذباتی ضرور ہے، لیکن انہیں لگا کہ اب صحیح وقت آ گیا ہےآخری بین الاقوامی میچ بھارت کے خلاف پرتھ میں 6 سے 9 مارچ کے درمیان کھیلا جانے والا واحد ٹیسٹ میچ ہوگا وہ ہوم گراؤنڈ پر اپنے کیریئر کا اختتام کر نے پر مطمئن اور پُرجوش ہیں۔

  • آسٹریلیا میں شدید جنگلاتی آگ سے بڑے پٔیمانے پر تباہی، لاکھوں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ

    آسٹریلیا میں شدید جنگلاتی آگ سے بڑے پٔیمانے پر تباہی، لاکھوں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ

    آسٹریلیا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں شدید جنگلاتی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا، ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے اور لاکھوں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو گیا۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وکٹوریا ریاست میں ہفتے کے روز ہزاروں فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف رہے، جہاں بدھ کے بعد سے شدید گرمی کی لہر کے دوران 3 لاکھ ہیکٹر سے زائد جنگلات جل چکے ہیں ہ ریاست بھر میں اب بھی 10 جگہیں بڑے پیمانے کی آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

    وکٹوریا سے ملحقہ نیو ساؤتھ ویلز میں بھی صورت حال تشویشناک ہے، جہاں سرحدی علاقوں کے قریب کئی مقامات پر آگ کو ہنگامی سطح قرار دیا گیا ہے فائر سروس کے مطابق درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جس سے آگ کے پھیلاؤ کا خطرہ مزید بڑھ گیا۔

    آسٹریلیا کی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت

    حکام کے مطابق وکٹوریا میں اب تک 130 سے زائد عمارتیں، جن میں رہائشی مکانات بھی شامل ہیں، مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، جبکہ تقریباً 38 ہزار گھر اور کاروبار بجلی سے محروم ہیں یہ آگ 2019 اور 2020 کے بدنام زمانہ بلیک سمر بش فائرز کے بعد ریاست میں سب سے شدید آفت قرار دی جا رہی ہے، جن میں 33 افراد جان سے گئے تھے۔

    وکٹوریا کی وزیر اعلیٰ جیسنٹا ایلن نے کہا کہ جہاں ممکن ہوا آگ پر قابو پایا جائے گا اور ہزاروں فائر فائٹرز میدان میں موجود ہیں، دوسری جانب وزیر اعظم انتھونی البانیز نے خبردار کیا کہ ملک کو انتہائی خطرناک فائر ویڈر کا سامنا ہے، خاص طور پر وکٹوریا میں جہاں کئی علاقے ڈیزاسٹر زون قرار دیے جا چکے ہیں۔

    کراچی میں پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح

    میلبورن سے شمال کی جانب لانگ ووڈ کے قریب لگنے والی ایک بڑی آگ نے 1 لاکھ 30 ہزار ہیکٹر رقبہ جلا دیا ہے، جس سے 30 عمارتیں، انگور کے باغات اور زرعی زمین کو شدید نقصان پہنچا درجنوں دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں اور متعدد قومی پارکس اور کیمپ گراؤنڈز بند کر دیے گئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق وکٹوریا کے بڑے حصوں میں ہیٹ ویو وارننگ جبکہ نیو ساؤتھ ویلز سمیت ملک کے کئی علاقوں میں فائر ویڈر الرٹ جاری ہےسڈنی میں درجہ حرارت 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو جنوری کے اوسط درجہ حرارت سے 17 ڈگری زیادہ ہےتاہم پیش گوئی کی گئی ہے کہ ہفتے کے آخر میں موسم نسبتاً بہتر ہو سکتا ہے۔

    سربراہ پاک فضائیہ کی عراقی ایئر چیف سے ملاقات

  • آسٹریلیا کی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت

    آسٹریلیا کی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت

    سڈنی: آسٹریلیا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں اور غیر مستحکم سکیورٹی صورتحال کے باعث ایران چھوڑ دیں۔

    بین لاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی آسٹریلوی شہری اس وقت ایران میں موجود ہے تو اسے فوراً واپسی کے انتظامات کرنے کی ضرورت ہےبیان میں خبردار کیا گیا کہ ایران میں جاری پرتشدد مظاہرے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں اور مجموعی سکیورٹی صورتحال نہایت غیر یقینی ہے۔

    واضح رہے کہ تہران میں آسٹریلوی سفارت خانے نے گزشتہ سال ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوران اپنی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    آسٹریلوی حکومت کے مطابق ایران میں آسٹریلوی شہریوں کو قونصلر مدد فراہم کرنے کی صلاحیت اس وقت انتہائی محدود ہےجاری کی گئی ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ آسٹریلوی شہریوں، بالخصوص دوہری شہریت رکھنے والوں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

    یہ احتجاج 28 دسمبر کو تہران میں تاجروں کی ہڑتال اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف غصے کے نتیجے میں شروع ہوا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے ملک کے دیگر حصوں تک پھیل گیا۔ خاص طور پر مغربی علاقوں میں، جہاں کرد اور لور آبادی کی بڑی تعداد رہتی ہے، احتجاج زیادہ شدت کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

  • مختلف ممالک میں سال 2026کا جشن شروع

    مختلف ممالک میں سال 2026کا جشن شروع

    نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا۔

    سال 2025 اچھی اور تلخ یادوں کے ساتھ رخصت ہوا اور دنیا نئی امیدوں کے ساتھ 2026 کو خوش آمدید کہہ رہی ہے۔ دنیا میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا آغاز ہو چکا ہے اور سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے باشندوں نے سال 2026 کو خوش آمدید کہا ہے۔

    نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہوا آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث آکلینڈ کا آسمان خوبصورت روشنیوں سے جگمگا اٹھا اسکائی ٹاور پر نئے سال کا جشن منانے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    جبکہ اس کے نصف گھنٹے بعد آسٹریلیا میں نئے سال 2026 کا آغاز ہوا سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیاسڈنی کے ساحل پر سینکڑوں لوگوں نے نئے سال کا استقبال کیا۔

    نیا سال نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی ممالک سے ہوتا ہوا ساڑھے 7 گھنٹے بعد پاکستان پہنچے گا دبئی کے بُرج خلیفہ پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا سال نو کے موقع پر نیویارک، لندن اور پیرس میں بھی جشن ہوگا بیجنگ میں نیو ائیر ٹی پارٹی پر روایتی اوپیرا پیش کیا گیا، اس موقع پر خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نےکہا کہ سال 2026 میں مزید فعال میکرو پالیسیوں کو آگے بڑھایا جائےگا۔

  • سڈنی  واقعہ :  آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز کابھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ

    سڈنی واقعہ : آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز کابھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ کے ذریعے 16 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آ گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے اس واقعے پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی میں ملوث عناصر کے حوالے سے معلومات اور پوچھ گچھ کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ واقعے کے پس منظر اور ممکنہ روابط کا تعین کیا جا سکے۔

    واضح رہے کہ سڈنی دہشتگردی واقعے میں ملوث ایک دہشتگرد کے قریبی دوست نے بیان دیا تھا کہ نوید کا تعلق بھارت سے ہے دوست کے مطابق دہشتگرد نوید کے والد بھارتی جبکہ اس کی والدہ اطالوی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ان معلومات اور بیانات سے یہ بات مزید واضح ہوتی جا رہی ہے کہ سڈنی حملے میں ملوث عناصر کے بھارت سے روابط موجود ہیں آسٹریلوی حکام واقعے کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس معاملے پر توجہ بڑھتی جا رہی ہے۔

  • آسٹریلیا ،انگلش کھلاڑیوں پر بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر قانونی کارروائی کا امکان

    آسٹریلیا ،انگلش کھلاڑیوں پر بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر قانونی کارروائی کا امکان

    ایشز سیریز کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی بغیر ہیلمٹ ای اسکوٹر چلانے پر مشکل میں پڑ گئے۔ کھلاڑیوں نے آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے سخت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔

    برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق دوسرے ٹیسٹ سے قبل کپتان بین اسٹوکس، مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ کی برسبین میں بغیر ہیلمٹ ای اسکوٹر استعمال کرنے کی تصاویر سامنے آئیں، جو مقامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ انگلینڈ ٹیم پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پرتھ سے برسبین پہنچی، جہاں تینوں کھلاڑیوں کو لائم ای اسکوٹرز پر بغیر حفاظتی ہیلمٹ سفر کرتے دیکھا گیا۔ کوئنز لینڈ قانون کے تحت ای اسکوٹر چلانے والوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔

    تصاویر میں جیمی اسمتھ کے پاس ہیلمٹ اسکوٹر سے بندھا ہوا دیکھا گیا، تاہم وہ اسے پہنے بغیر سفر کر رہے تھے۔ قوانین کے مطابق سیکشن 256A(1) کی خلاف ورزی پر 166 آسٹریلین ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب انگلش کھلاڑی آسٹریلیا میں قوانین کی خلاف ورزی پر سرخیوں میں آئے ہوں۔ 2010-11 کی سیریز میں کیون پیٹرسن کو تیز رفتار ڈرائیونگ پر جرمانہ ہوا تھا، جب کہ 2017 میں براڈکاسٹر جوناتھن ایگنیو کو جے واکنگ پر جرمانہ کیا گیا تھا۔

    انگلینڈ ٹیم حالیہ دنوں عوامی سرگرمیوں میں کم دکھائی دے رہی ہے، کیونکہ آسٹریلوی میڈیا اور حکام ٹیم کے ہر عمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں

    سینیٹ نے زیرِ حراست افراد کے حقوق کا بل منظور کر لیا

    پنجاب، ٹریفک خلاف ورزی پر ایک دن میں 63 ہزار سے زائد چالان

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس ممنوع