Baaghi TV

Tag: آسٹریلیا

  • سڈنی  واقعہ :  آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز کابھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ

    سڈنی واقعہ : آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز کابھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ کے ذریعے 16 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آ گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے اس واقعے پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی میں ملوث عناصر کے حوالے سے معلومات اور پوچھ گچھ کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ واقعے کے پس منظر اور ممکنہ روابط کا تعین کیا جا سکے۔

    واضح رہے کہ سڈنی دہشتگردی واقعے میں ملوث ایک دہشتگرد کے قریبی دوست نے بیان دیا تھا کہ نوید کا تعلق بھارت سے ہے دوست کے مطابق دہشتگرد نوید کے والد بھارتی جبکہ اس کی والدہ اطالوی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ان معلومات اور بیانات سے یہ بات مزید واضح ہوتی جا رہی ہے کہ سڈنی حملے میں ملوث عناصر کے بھارت سے روابط موجود ہیں آسٹریلوی حکام واقعے کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس معاملے پر توجہ بڑھتی جا رہی ہے۔

  • آسٹریلیا ،انگلش کھلاڑیوں پر بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر قانونی کارروائی کا امکان

    آسٹریلیا ،انگلش کھلاڑیوں پر بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر قانونی کارروائی کا امکان

    ایشز سیریز کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی بغیر ہیلمٹ ای اسکوٹر چلانے پر مشکل میں پڑ گئے۔ کھلاڑیوں نے آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے سخت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔

    برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق دوسرے ٹیسٹ سے قبل کپتان بین اسٹوکس، مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ کی برسبین میں بغیر ہیلمٹ ای اسکوٹر استعمال کرنے کی تصاویر سامنے آئیں، جو مقامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ انگلینڈ ٹیم پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پرتھ سے برسبین پہنچی، جہاں تینوں کھلاڑیوں کو لائم ای اسکوٹرز پر بغیر حفاظتی ہیلمٹ سفر کرتے دیکھا گیا۔ کوئنز لینڈ قانون کے تحت ای اسکوٹر چلانے والوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔

    تصاویر میں جیمی اسمتھ کے پاس ہیلمٹ اسکوٹر سے بندھا ہوا دیکھا گیا، تاہم وہ اسے پہنے بغیر سفر کر رہے تھے۔ قوانین کے مطابق سیکشن 256A(1) کی خلاف ورزی پر 166 آسٹریلین ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب انگلش کھلاڑی آسٹریلیا میں قوانین کی خلاف ورزی پر سرخیوں میں آئے ہوں۔ 2010-11 کی سیریز میں کیون پیٹرسن کو تیز رفتار ڈرائیونگ پر جرمانہ ہوا تھا، جب کہ 2017 میں براڈکاسٹر جوناتھن ایگنیو کو جے واکنگ پر جرمانہ کیا گیا تھا۔

    انگلینڈ ٹیم حالیہ دنوں عوامی سرگرمیوں میں کم دکھائی دے رہی ہے، کیونکہ آسٹریلوی میڈیا اور حکام ٹیم کے ہر عمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں

    سینیٹ نے زیرِ حراست افراد کے حقوق کا بل منظور کر لیا

    پنجاب، ٹریفک خلاف ورزی پر ایک دن میں 63 ہزار سے زائد چالان

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس ممنوع

  • ایران کی آسٹریلیا کے اقدام کی مذمت

    ایران کی آسٹریلیا کے اقدام کی مذمت

    ایران نے آسٹریلیا کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔

    ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کا یہ اقدام ’’بلاجواز، غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز‘‘ ہے، جو اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر مبنی ہے۔بیان کے مطابق آسٹریلیا نے اگست میں سڈنی اور میلبورن میں یہود مخالف حملوں کا الزام ایران پر لگایا تھا، جس کے بعد ایرانی سفیر کو بھی ملک سے نکال دیا گیا تھا

    انگلینڈ میں 50 ہائر ایجوکیشن ادارے دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار

    انگلینڈ میں 50 ہائر ایجوکیشن ادارے دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار

    بابر اعظم کا ٹی20 میں ناپسندیدہ ریکارڈ برابر

  • آسٹریلیا کا ایران پر یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام، ایرانی سفیر کی ملک بدری کا حکم

    آسٹریلیا کا ایران پر یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام، ایرانی سفیر کی ملک بدری کا حکم

    آسٹریلوی وزیرِاعظم نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا نے ایران کے سفیر احمد صادقی کو ملک بدر کر دیا ہے۔

    رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ کینبرا میں ایران کے سفیر کو ملک بدر کرے گا وزیراعظم انتھونی البانیز نے تہران پر الزام لگایا کہ اس نے سڈنی اور میلبورن کے اہم شہروں میں دو یہود مخالف (اینٹی سیمیٹک) حملے کرائے، اکتوبر 2023 میں اسرائیل-غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے آسٹریلیا میں گھروں، اسکولوں، یہودی عبادت گاہوں (سیناگاگ) اور گاڑیوں کو یہود مخالف توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کا نشانہ بنایا گیا۔

    البانیز نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ آسٹریلیا کی سیکیورٹی ایجنسی نے مصدقہ انٹیلی جنس اکٹھی کی ہے کہ ایرانی حکومت نے کم از کم 2حملوں کی ہدایت دی، ان کے مطابق آسٹریلین سیکیورٹی انٹیلی جنس آرگنائزیشن (اے ایس آئی او) کا کہنا ہے کہ ایران نے گزشتہ سال 20 اکتوبر کو سڈنی کے ’لوئس کونٹینینٹل کچن‘ اور 6 دسمبر کو میلبورن کے ’اَداس اسرائیل سیناگاگ‘ پر حملے کروائے، انہوں نے مزید کہا کہ اے ایس آئی او کا اندازہ ہے کہ ایران نے مزید حملوں کی بھی منصوبہ بندی کی تھی۔

    ڈیرہ غازی خان: ممکنہ سیلاب، ضلعی انتظامیہ نے این جی اوز سے تعاون طلب کر لیا

    البانیز نے کہا کہ یہ غیر معمولی اور خطرناک جارحیت تھی جو ایک غیر ملکی ریاست نے آسٹریلوی سرزمین پر منظم کی، یہ ہماری سماجی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور معاشرے میں پھوٹ ڈالنے کی کوششیں تھیں،آسٹریلیا نے تہران میں اپنے سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور تمام سفارتکار محفوظ ہیں اور ایک تیسرے ملک میں موجود ہیں، ان کی حکومت ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے گی۔

    نارنگ منڈی میں مہنگائی کا طوفان، انتظامیہ کی طوطاچشمی

  • آسٹریلیا نے انتہا پسند اسرائیلی سیاستدان پر پابندی لگادی

    آسٹریلیا نے انتہا پسند اسرائیلی سیاستدان پر پابندی لگادی

    آسٹریلوی حکومت نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان سیمخا روتھ مین کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔

    آسٹریلوی حکومت نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان سیمخا روتھ مین کا ویزا منسوخ کر دیا ہے،روتھ مین آسٹریلین جیوش ایسوسی ایشن کی دعوت پر آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے تھے، تاہم حکومتی فیصلے کے بعد وہ آئندہ تین سال تک آسٹریلیا کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

    وزیر داخلہ ٹونی برک نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا ایسے افراد کو خوش آمدید نہیں کہے گا جو ’’نفرت اور تقسیم‘‘ کا پیغام پھیلائیں،آسٹریلیا ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر شخص محفوظ ہے اور ہر کسی کو خود کو محفوظ محسوس کرنے کا حق ہے‘‘۔

    عمرہ پروازوں میں تاخیر پر سعودی ایوی ایشن کا پاکستان کو سخت مراسلہ

    دوسری جانب، روتھ مین کی مجوزہ تقاریر کے منتظمین نے ویزا منسوخی کو ’’انتہائی سامیت دشمنی‘‘ قرار دیا ہے، آسٹریلین جیوش ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو رابرٹ گریگوری نے الزام عائد کیا کہ آسٹریلوی حکومت یہودی برادری اور اسرائیل کو نشانہ بنانے کے ’’جنون‘‘ میں مبتلا ہے۔

    سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کیلئےاعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی قائم

    روتھ مین اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے رکن ہیں اور وہ سخت گیر نظریات رکھنے کے باعث بین الاقوامی سطح پر متنازع شخصیت تصور کیے جاتے ہیں۔

  • آسٹریلیا نے سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقہ کو  ہرا دیا

    آسٹریلیا نے سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

    آسٹریلیا نے کینز میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

    جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 172 رنز بنائے۔ ڈیولڈ بریوس 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ راسی وین ڈار ڈاسن نے 38، ٹرسٹن اسٹبس نے 25 اور پریٹوریئس نے 24 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے ایک گیند قبل مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ گلین میکسویل نے 36 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پایا۔ کپتان مچل مارش نے 54، ٹرویس ہیڈ نے 19 اور ٹم ڈیوڈ نے 17 رنز بنائے۔

    ٹم ڈیوڈ کو مجموعی طور پر تین میچز میں 150 رنز بنانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    ایران کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش

    ایران کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش

    ٹرمپ استقبال، پیوٹن کے اوپر بی-2 اسٹیلتھ طیاروں کی پرواز

  • آسٹریلیا میں بھارتی طالب علموں کا گروہ چوری میں گرفتار

    آسٹریلیا میں بھارتی طالب علموں کا گروہ چوری میں گرفتار

    آسٹریلیا میں بھارتی طالب علموں کے ایک گروہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 5 ماہ کے دوران بڑے اسٹورز سے 10 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کی اشیاء چُرائیں، جن میں بے بی فارمولا، وٹامنز، الیکٹرک ٹوتھ برش اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔

    آسٹریلوی ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے 19 افراد پر مشتمل ایک منظم گروہ کو گرفتار کیا ہے، جن میں زیادہ تر بھارتی طالب علم اور عارضی ویزوں پر مقیم افراد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق یہ گروہ ایک منظم نیٹ ورک کے طور پر کام کرتا تھا اور مختلف علاقوں میں بیک وقت چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔ چوری شدہ سامان مخصوص وصول کنندگان تک پہنچایا جاتا، جو بعد ازاں مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں چھ مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 21 سے 54 سال کے درمیان ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ کئی وارداتوں میں ملوث رہے، جن میں چوری شدہ سامان کی مالیت 25 ہزار سے 1 لاکھ 36 ہزار ڈالر تک تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ دنوں میں منظم چوریوں کے خلاف سب سے بڑی کامیابی ہے، جس کا مقصد اس طرح کے گروپوں کی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

    یاسین ملک کی بیٹی کی عالمی رہنماؤں سے والد کی جان بچانے کی اپیل

    شرح پیدائش، چین کا بچوں کے والدین کو سالانہ 500 ڈالر معاوضہ

    روس جنگ ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا،یورپی رہنماؤں کے خدشات

  • آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان انتقال کرگئے

    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان انتقال کرگئے

    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور کوچ باب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے باب سمسن کے انتقال کی تصدیق کردی، باب سمپسن نے 1957 سے 1978 تک 62 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 4 ہزار 869 رنز بنائے جن میں 10 سنچریاں شامل ہیں وہ لیگ اسپن بولنگ بھی کرتے تھے اور 71 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں تاریخ کے عظیم سلپ فیلڈرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

    سمپسن نے 1968 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی لیکن 1977 میں اس وقت دوبارہ کھیلنے کے لیے آئے جب کئی آسٹریلوی کھلاڑی ورلڈ سیریز کرکٹ میں شامل ہو گئے تھے وہ 41 برس کی عمر میں ٹیسٹ کپتان بنے اور ٹیم کی قیادت کی۔

    بطور کوچ بھی باب سمپسن کا دور یادگار رہا۔ انہوں نے ایلن بارڈر کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم میں نظم و ضبط پیدا کیا، جس کے بعد ٹیم نے 1987 ورلڈ کپ جیتا اور ایشز کے ساتھ فرینک وورل ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ لیجنڈری اسپنر شین وارن نے انہیں اپنا بہترین کوچ قرار دیا تھا،انہوں نے آسٹریلیا کے علاوہ لنکاشائر، نیدرلینڈز اور بھارت کی ٹیم کے ساتھ بھی کوچ اور کنسلٹنٹ کے طور پر کام کیا۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز :آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کردیا

    ٹی ٹوئنٹی سیریز :آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کردیا

    آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا، 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-5 سے اپنے نام کر لی۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں پہلی بار 5-0 سے کلین سوئپ کرتے ہوئے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی نوجوان کھلاڑیوں کی دھواں دار کارکردگی نے آسٹریلیا کو سیریز کے آخری میچ میں 3 وکٹوں سے فتح دلوائی، جو 3 اوورز قبل ہی مکمل ہو گئی۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 170 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ، میچ میں شمرون ہٹمائر نے 52 اور شرفین ردرفورڈ نے 35 رنز بنائے آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کا ہدف 17 اوورز میں 7 وکٹ پر پورا کردیا، اگرچہ آغاز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی اور گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، تاہم ٹم ڈیوڈ، مچ اووَن اور کیمرون گرین کی برق رفتار بیٹنگ نے میچ کا رخ پلٹ دیا۔

    پاکستان کا اسرائیل کوتسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں،اسحاق ڈار

    آسٹریلیا کی اننگز میں مین آف دی سیریز کیمرون گرین 32 اور میچل اوون 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،اس کے علاوہ ایران ہارڈی 28 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں، کپتان مچ مارش نے کہا کہ ہم نے سیریز سے پہلے کبھی 0-5 کا خواب نہیں دیکھا تھا، مگر ٹیم نے غیرمعمولی کھیل پیش کیا۔

    اس موقع پر لیگ اسپنر ایڈم زیمپا نے اپنا 100واں ٹی20 میچ کھیل کر ایک نیا سنگ میل عبور کیا، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے آسٹریلوی باؤلر بن گئے، وہ ٹی20 میں آسٹریلیا کے سب سے کامیاب باؤلر بھی ہیں جن کے 124 شکار ہیں۔

    روس کا یوکرین کی جیل پر فضائی حملہ، 16 افراد ہلاک، 35 زخمی

    زیمپا نے اس کلین سوئپ کو ٹیم کی نئی تعمیر کا مظہر قرار دیا، اور کہا کہ آسٹریلوی ٹی20 اسکواڈ اب اگلے ورلڈ کپ (2026، بھارت) کی بھرپور تیاری کر رہا ہے،انہوں نے مچ اوون، میٹ کوہنین اور ایرون ہارڈی جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو ٹیم کا مستقبل قرار دیایہ ایک فخر کا لمحہ ہے، 100 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنا ایک بڑی کامیابی ہے، میں ہمیشہ آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کو اولین ترجیح دیتا رہا ہوں۔

  • بدترین شکست، ویسٹ انڈیز صرف 27 رنز پر ڈھیر،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی

    بدترین شکست، ویسٹ انڈیز صرف 27 رنز پر ڈھیر،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی

    سڈنی: آسٹریلیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تیسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں ویسٹ انڈیز کو صرف 27 رنز پر آؤٹ کرکے میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔

    یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز کا دوسرا کم ترین اسکور ہے،جو 70 سال کی تاریخ میں مکمل ٹیسٹ اننگز کا دوسرا کم ترین ٹوٹل ہے آسٹریلیا کے فاسٹ بولراسکاٹ نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی، ویسٹ انڈیز کے ریکارڈ 7 کھلاڑی ایک اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور 4 بیٹرز گولڈن ڈک کا شکار ہوئے،ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا، پوری ٹیم 12 اوورزمیں پویلین لوٹ گئی۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے ہیٹ ٹرک کی اور مچل اسٹارک نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں 400 وکٹیں مکمل کیں اسٹارک نے اپنے کیرئیر کی بہترین بولنگ کی اور انہوں نے 9 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔

    آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 225 اور دوسری اننگز میں 121 جب کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 143 اور دوسری اننگز میں 27 رنز بنائے آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔

    واضح رہےکہ نیوزی لینڈ اپنے ہی ہوم گراؤنڈ آکلینڈ میں 25 مارچ 1955 کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی اپنی دوسری اننگزمیں صرف 26 رنزپرڈھیر ہوئی تھی، اس فہرست میں جنوبی افریقہ ہے جو کہ انگلینڈ کے خلاف 2 مرتبہ (13 فروری 1896اور 14 جون 1924) کو محض 30 رنز پرآل آؤٹ ہوئی تھی۔