Baaghi TV

Tag: آسٹریلیا

  • ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل:کمنز کی شاندار بولنگ، آسٹریلیا کو 218 رنز کی برتری

    ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل:کمنز کی شاندار بولنگ، آسٹریلیا کو 218 رنز کی برتری

    لارڈز میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کے فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ پر 218 رنز کی واضح برتری حاصل کرلی ہے۔ دوسری اننگز میں کینگروز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنالیے۔

    جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 212 رنز کے جواب میں صرف 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پیٹ کمنز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ مچل اسٹارک نے 2 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بھی بیٹرز زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے۔ الیکس کیری 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، لبوشین نے 22 اور مچل اسٹارک 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ عثمان خواجہ 6، کیمرون گرین صفر، اسٹیون اسمتھ 13، ٹریوس ہیڈ 9، بیو ویبسٹر 9 اور پیٹ کمنز 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

    جنوبی افریقہ کی طرف سے دوسری اننگز میں کگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ویان ملڈر اور مارکو جانسن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے بیو ویبسٹر نے 72 اور اسٹیون اسمتھ نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا نے 5، جانسن نے 3، جب کہ مہاراج اور مارکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    جنوبی افریقی اننگز میں ٹمبا باؤما 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بیڈنگھم نے 27 رنز بنائے۔ آسٹریلین بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروٹیز کو دباؤ میں رکھا۔فائنل کے تیسرے روز آسٹریلیا کی برتری میں مزید اضافے اور جنوبی افریقہ کی ممکنہ مشکلات میں اضافے کا امکان ہے۔

    وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر تبادلہ خیال

    قاہرہ میں غزہ مارچ سے قبل 200 سے زائد فلسطین حامی کارکن گرفتار

    بھارت نے پاک سرحد کے جنوبی حصے میں فضائی مشق کیلئے ایک روزہ فضائی حدود مخصوص کر دی

    احمد آباد طیارہ حادثہ: ہلاک افراد کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے فی کس معاوضے کا اعلان

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: آسٹریلیا 212 پر آؤٹ، جنوبی افریقہ کا ٹاپ آرڈر 43 پر ڈھیر

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: آسٹریلیا 212 پر آؤٹ، جنوبی افریقہ کا ٹاپ آرڈر 43 پر ڈھیر

    لارڈز کے تاریخی میدان میں جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے دن گیند بازوں کا راج رہا، آسٹریلیا پہلی اننگز میں 212 رنز پر ڈھیر ہوگیا، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 43 رنز پر اپنے 4 اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔

    جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باؤما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلوی اننگز کا آغاز عثمان خواجہ اور مارنس لبوشین نے کیا، تاہم خواجہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ لبوشین 17 رنز تک محدود رہے۔

    بیو ویبسٹر نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے شامل تھے، اسٹیون اسمتھ نے بھی 66 رنز کے ساتھ ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی۔ دیگر بلے بازوں میں کیمرون گرین 4، ٹریوس ہیڈ 11، الیکس کیری 23 رنز بناسکے جبکہ باقی کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور نہ کرسکے۔

    جنوبی افریقی بولنگ اٹیک نے شاندار کارکردگی دکھائی، کگیسو ربادا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، مارکو جانسن کے حصے میں 3 جبکہ کیشو مہاراج اور ایڈن مارکرم کو ایک ایک وکٹ ملی۔

    جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ بھی لڑکھڑا گئی، اوپنر ایڈن مارکرم صفر پر آؤٹ ہوئے، ریان رکلیٹن نے 16، ویان ملڈر نے 6 اور ٹرسٹن اسٹبس نے 2 رنز بنائے۔ پہلے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز رہا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2، جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    آسٹریلوی اسکواڈ:
    پیٹ کمنز (کپتان)، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، کیمرون گرین، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، بیو ویبسٹر، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ

    جنوبی افریقی اسکواڈ:
    ٹمبا باؤما (کپتان)، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ویان ملڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، لنگی نگیڈی

    کے الیکٹرک کی بجلی 4.69 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست

    بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر حملے کی دھمکی دے رہا ہے، علی رضا سید

    کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

    ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے بعد عالمی سطح پر امریکا کی مقبولیت میں کمی

  • آسٹریلیا: مسلمان خاتون سینیٹر نے شراب پینے کیلئے دباؤ ڈالنے والے ساتھی کیخلاف شکایت درج کروادی

    آسٹریلیا: مسلمان خاتون سینیٹر نے شراب پینے کیلئے دباؤ ڈالنے والے ساتھی کیخلاف شکایت درج کروادی

    آسٹریلیا کی مسلمان خاتون سینیٹر فاطمہ پے مان نےمبینہ طور پر انہیں شراب پینے اور میز پر رقص کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کرنے پر ساتھی رکن کے خلاف پارلیمان کے نگراں ادارے میں شکایت درج کرائی ہے-

    بدھ کے روز آسٹریلوی نشریاتی ادارے اے بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے 30 سالہ سینیٹر فاطمہ نے بتایا کہ ایک پرانے ساتھی نے ایک سرکاری تقریب میں شراب پینے کے بعد ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، ساتھی رکن نے ان سے کہا کہ چلو تمہیں شرا ب پلاتے ہیں اور تمہیں میز پر رقص کرتا دیکھیں گے، سینیٹر فاطمہ نے ساتھی شخص سے کہا کہ میں یہاں ایک حد کھینچ رہی ہوں دو ست، بعد ازاں انہوں نے باضابطہ شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ یہ واقعہ کب پیش آیا اور مذکورہ شخص کون تھا،افغانستان میں پیدا ہونے والی فاطمہ پے مان آسٹریلوی پارلیمان میں حجاب پہننے والی پہلی خاتون سینیٹر ہیں، ان کے انتخاب کو اقلیتوں کے لیے ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

    فرانسیسی کمپنی اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین پہنچ گئے

    پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا

  • آسٹریلیا: بارشوں اور سیلاب سے تباہی،150 مقامات پرفلڈ وارننگ جاری

    آسٹریلیا: بارشوں اور سیلاب سے تباہی،150 مقامات پرفلڈ وارننگ جاری

    آسٹریلیا میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 150 مقامات پرفلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ آسٹریلیا میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے شدید تباہی ہوئی، جس سے 5 افراد ہلاک ہوگئے آسٹریلیا میں 50 ہزارسے زائد شہری سیلاب زدہ علاقوں میں محصور ہو گئے، ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور سیکڑوں متاثرہ افراد کو عار ضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مواصلاتی نظام کے مطابق سیلاب کے باعث آسٹریلیا کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں سیلابی ریلے مویشی بہا کرلے گئے اور 10 ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچاموسلادھار بارشوں کے عاث ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے، بارش اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے تعلیمی اداروں اور دفاتر میں سرگرمیاں معطل ہوگئیں-

    کیمپسی شہر کے میئر کِن رِنگ، جو اپنے علاقے کی زرعی پیداوار کے لیے مشہور ہے، نے بتایا کہ درجنوں کاروباری مراکز مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں،وزیراعظم انتھونی البانیزے نے آفت زدہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کو ’’انتہائی ہولناک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے اور ہمیں سب کو مل کر اس سے نمٹنا ہوگا۔

    ریاستی ایمرجنسی سروس کے سربراہ ڈیلاس برنز کے مطابق 2 ہزار سے زائد کارکنوں کو ریسکیو اور بحالی کے مشن پر تعینات کیا گیا ہے فی الحال ہمارا سب سے بڑا ہدف ان کمیونٹیز کو دوبارہ رسد فراہم کرنا ہے جو مکمل طور پر کٹ چکی ہیں تقریباً 50 ہزار افراد اب بھی پھنسے ہو ئے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔

    مقامی باشندوں نے انتہائی مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی جان بچانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے کئی لوگوں نے اپنی گاڑیوں، گھروں اور ہائی وے کے پلوں پر چڑھ کر ہیلی کاپٹرز سے بچاؤ کی درخواست کی۔

    حکام نے ہنگامی صورتِحال نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدا یت کردی،آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانوں نےصرف تین دن میں چھ ماہ سےزیادہ کی بارش برسا دی ہےجس نےکئی علاقوں میں سیلاب کےتمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے-

    ماہرین ماحولیات کے مطابق یہ تباہی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی ایک واضح مثال ہے، جس سے نمٹنے کے لیے فوری اور طویل المدتی اقدامات کی ضرورت ہے حکام نے متنبہ کیا ہے کہ مزید بارش کی صورت میں صورتحال اور بھی سنگین ہو سکتی ہے۔

  • 13 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر بی جے پی رہنما کو 40 سال قید

    13 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر بی جے پی رہنما کو 40 سال قید

    آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ نے 21 سے 27 سالہ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی اور ان کی جماعت کے حمایتی بالیش نے ملازمت کے لیے ایک جھوٹا اشتہار دیا تھاجس پر متعدد خواتین نے اپلائی کیا تھا، جنہیں انٹرویو کے دوران نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی شہری نے نہ صرف ان خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی بلکہ ان کی ویڈیوز بھی بنائیں اور بلیک میل بھی کرتا رہا، بھارتی نژاد سفاک شخص کے خلاف آسٹریلوی عدالت میں 13 خواتین نے گواہی دی ان میں سے 5 کا تعلق جنوبی کوریا سے تھاعدالت نے ٹھوس شواہد کی روشنی میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ کو 40 سال قید کی سزا سنائی جن میں سے 30 سال تک وہ پیرول پر بھی رہا نہیں ہوسکتا۔

    حارث رؤف نے بیٹے کا نام شئیر کر دیا

    میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد ایک اور بڑا اسکینڈل

    لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی

  • 5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا

    5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا

    آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے رہنما کو 5 کوریائی خواتین کی عصمت دری کرنے کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے،اگلے 30 سال تک کوئی پیرول نہیں ملے گا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورت کے مطابق آسٹریلیا کے ڈاؤننگ سینٹر ڈسٹرکٹ کورٹ نے جمعہ کو 43 سالہ بالیش دھنکھڑ کو سزا سنائی۔آسٹریلین ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ کیا کہ دھنکھڑ نے خواتین کو راغب کرنے کے لیے اپنے سڈنی کے گھر میں نوکری کا جعلی اشتہار جاری کیا تھا۔ جب وہ وہاں پہنچیں تو سابق آئی ٹی کنسلٹنٹ نے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور عصمت دری کی۔خبر میں بتایا گیا کہ ملزم نے اپنے فعل کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ تمام خواتین کی عمریں 21 سے 27 سال کے درمیان تھیں اور جرم کے وقت وہ یا تو بے ہوش تھیں یا ان کی حالت کافی خراب تھی۔

    بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل

  • آسٹریلیا میں طوفان نے تباہی مچا دی، ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر

    آسٹریلیا میں طوفان نے تباہی مچا دی، ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر

    آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کے باعث شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان الفریڈ نے ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں تباہی مچائی ہے جہاں طوفانی ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے ہیں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے کوئنز لینڈ میں 3 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہونے سے ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔

    پولیس کے مطابق امدادی کارروائیوں کیلئے آنے والے 2 فوجی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے، ایمر جنسی سروس کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں 16 ہزار سے زائد لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    پیغمبر کی بیٹیاں.تحریر: مبشر حسن شاہ

    طوفان سے شروع ہونے والا سیلاب شمالی دریاؤں کے علاقے میں بہہ گیا، خاص طور پر لزمور، کیسینو، کیوگل اور مرویلمبہ کو متاثر کیا کورئیر میل نے لزمور سے پہلا واضح پیغام شام 5 بجے کےبعد رپورٹ کیاجب شدید بارش کیوجہ سے سیلاب کی سطح 12.11 میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    "یہ خوفناک رات رہی ہے ہمیں مدد کی ضرورت ہے، "ریڈیو اسٹیشن 2LM پر نشر ہونے والے ایک پیغام نے کہا "2000 سے زیادہ لوگ بے گھر ہیں۔ 1,000 سے زیادہ لوگ اونچی جگہ پر پناہ لے رہے ہیں۔ ہمیں آج رات 1,000 کمبل کی ضرورت ہے کیوگل سے، جو بعد میں "تباہ کن منظر” کے طور پر ظاہر ہوا، کوئی لفظ نہیں تھا۔

    سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرقراردادمنظور

  • چیمپئنز ٹرافی:پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    چیمپئنز ٹرافی:پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دبئی: چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے، آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔

    باغی ٹی وی : دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہےٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہم نے آج کے میچ کےلیے دو تبدیلیاں کی ہیں، بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم نے یہاں تین میچز کھیلے ہیں ، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے ، چاہے پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ کریں-

    عمران خان اور اہلیہ کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے،عظمیٰ بخاری

    آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 4 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپر کوپر کونولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کوپر کونولی کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ انداز اپنا لیا۔

    آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 54 رنز پر گر گئی۔ ٹریویس ہیڈ 2 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تیسری وکٹ 110 کے مجموعی رنز پر گری جب مارنوس لبوشین 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    چوتھی وکٹ 144 رنز پر گری جوش انگلس 11 رنز بنا کر جلد ہی بھارتی باؤلر کا شکار ہو گئے اسٹیو اسمتھ ایک اچھی اننگز کھیلنے کے بعد 73 رنز بنا کر 198 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ چھٹی وکٹ 205 رنز پر گری جب گلین میکسویل صرف 7 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

    بھارت کا اسکواڈ:

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکراورتھی

    آسٹریلیا کا اسکواڈ:

    اسٹیو اسمتھ کپتان، کوپر کونولی، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشگن، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈوارشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور تنویر سنگھا

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں اپنا کوئی بھی میچ نہیں ہارا، بھارت اپنے تینوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم صرف ایک میچ جیت کر سیمی فائنل تک پہنچی ہے، گروپ مرحلے میں اس کے 2 میچ بارش کی نذر ہوئے تھے۔
    پی ٹی وی کی تباہی میں ساری سیاسی جماعتیں شامل ہیں ،عطاتارڑ

    ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    آذری صدر کا آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان ،وزیراعظم کی اہم ہدایات

    ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھے گا، وفد کی قیادت نائب صدر بھارتی بورڈ راجیو شکلا کریں گےبھارتی بورڈ کا وفد کل واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے گا اور لاہور میں دو روز قیام کرے گا۔

  • چیمپیئنز ٹرافی 2025 :آسٹریلیا کے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

    چیمپیئنز ٹرافی 2025 :آسٹریلیا کے بڑے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

    لاہور: آسٹریلیا ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے بھی ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے،مارکس اسٹونس چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل ہی آسٹریلیوی کھلاڑی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہونا شروع ہوگئے،آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے آج ہی ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ لے کر سب کو حیران کردیا وہیں اب خبر سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان پیٹ کمنز بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

    بھارت کے خلاف گواسگر بارڈر ٹرافی کے دوران پیٹ کمنز ٹخنے کے مسائل کا شکار ہوئے تھے لیکن اب تک وہ صحتیاب نہیں ہو سکے جبکہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی کولہے اور پنڈلی میں کھنچاو کا شکار ہیں، آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی کمرے کی تکلیف کے سبب اسکواڈ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ ان کی انجری کی بحالی میں وقت درکار ہے-

    امریکا سے وطن واپس پہنچنے والے بھارتیوں کے تہلکہ خیز انکشافات

    آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بدقسمتی سے، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، اور مچل مارش انجری کا شکار ہیں اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹھیک نہیں ہو سکتے، بڑے کھلاڑیوں کے باہر ہونے سے نئے کھلاڑیوں کے لیے عالمی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے لیے قدم بڑھانے کا بہترین موقع ہوگا۔

    آسٹریلیا اس وقت اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں گال میں دو میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیل رہا ہے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی کہ اسمتھ یا ٹریوس ہیڈ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کی کپتانی کریں گے۔

    لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے،عظمیٰ بخاری

  • کرکٹرعثمان قادر بہترمستقبل کیلئے آسٹریلیا چلے گئے

    کرکٹرعثمان قادر بہترمستقبل کیلئے آسٹریلیا چلے گئے

    سابق پاکستانی اسپن بولر عثمان قادر کرکٹ کے بہتر مستقبل کے لیے آسٹریلیا چلے گئے۔

    انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر نے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کر لی ہے جہاں وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔عثمان قادر نے گزشتہ برس اکتوبر میں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، وہ اپنے مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر آسٹریلیا چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے۔عثمان قادر نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    عثمان قادر نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی، اس کے علاوہ وہ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بگ بیش لیگ بھی کھیل چکے ہیں، انہیں آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا میں ہی کرکٹ کھیلنے کے پلان کے ساتھ عثمان قادر دوبارہ آسٹریلیا چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عثمان قادر کی فیملی بھی جلد آسٹریلیا چلی جائے گی۔عثمان قادر نے کہا ہے کہ کرکٹ ہی میرا روزگار ہے، مستقبل کے پلان کے ساتھ آسٹریلیا آیا ہوں، پُرامید اور پُرعزم ہوں کہ کرکٹ میں ہی مجھے اچھے مواقع ملیں گے۔

    جنوبی افریقہ کو جھٹکا، فاسٹ بولر اینرچ نورکیا چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    خیرپور، دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    پولیس نے سندھ اور کراچی میں بہت قربانیاں دی ہیں، غلام نبی میمن