Baaghi TV

Tag: آسٹریلیا

  • آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، 36 سالہ میتھیو ویڈ اب اپنے کوچنگ کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے خلاف ہونے والی سیریز میں کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے، میتھیو ویڈ نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 36 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔وہ مستقبل میں تسمانیہ کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور رواں سیزن میں بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہیوریکینز کے لیے بھی کھیلیں گے۔

    میتھیو ویڈ کی ریٹائرمنٹ کرکٹ کی دنیا کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ ان کا تجربہ اور کارکردگی کئی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال بنے گی۔ کوچنگ کی دنیا میں ان کا سفر بھی دلچسپ ہوگا، خاص طور پر وہ جب پاکستان کے خلاف سیریز میں شامل ہوں گے۔ ان کا ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہیوریکینز کے ساتھ رہنا اس بات کی نشانی ہے کہ وہ کرکٹ سے جڑے رہیں گے۔ ان کی خدمات کا کرکٹ میں مزید استعمال یقینی طور پر اس کھیل کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

    میتھیو ویڈ آسٹریلیا کے ایک مشہور کرکٹر ہیں، جو 26 مئی 1988 کو ٹاسمانی میں پیدا ہوئے، وہ ایک باصلاحیت وکٹ کیپر بلے باز ہیں اور ان کی کرکٹ کی دنیا میں شراکتیں یادگار رہی ہیں۔میتھیو کے بچپن کا زیادہ تر وقت کرکٹ کے میدانوں میں گزرا۔ ان کے والد ایک مقامی کرکٹر تھے، جو ہمیشہ انہیں کھیلنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ میتھیو نے چھوٹی عمر سے ہی اپنی محنت اور لگن سے کرکٹ میں مہارت حاصل کی۔ انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ محلے کی گلیوں میں کھیلنا شروع کیا، جہاں انہوں نے اپنی بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی مہارت کو نکھارا۔میتھیو نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ٹاسمانی کی انڈر-19 ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ وہاں ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں ریاستی ٹیم میں جگہ دلائی۔ ان کی قابلیت اور محنت نے انہیں بہت جلد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیے منتخب ہونے کی راہ ہموار کی۔2012 میں، میتھیو ویڈ نے آسٹریلوی قومی ٹیم کے لیے اپنا پہلا میچ کھیلا۔ انہوں نے اپنی شاندار بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی مہارت کی بدولت بہت جلد اپنے آپ کو ثابت کیا۔ ان کی ایک خاص بات یہ تھی کہ وہ مشکل حالات میں بھی پُر اعتماد رہتے تھے، جو انہیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد دیتی تھی۔میتھیو کے کیریئر میں کئی چیلنجز آئے، جیسے کہ انجری اور فارم میں اتار چڑھاؤ، لیکن انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی۔ انہوں نے اپنی محنت اور عزم کے ذریعے ان تمام مشکلات کا مقابلہ کیا۔ ان کی شاندار اننگز اور شاندار وکٹ کیپنگ نے انہیں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل کر دیا۔2016 میں ایک اہم میچ کے دوران، میتھیو نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے حریف ٹیم کے خلاف 100 رنز بنائے، جس کی بدولت آسٹریلیا نے میچ جیت لیا۔ اس اننگز نے نہ صرف ان کے کیریئر کی رفتار کو بڑھایا بلکہ ان کے مداحوں کے دلوں میں بھی ایک خاص مقام بنا دیا۔میتھیو کی شادی 2015 میں بچپن کی دوست سے ہوئی تھی، اب ان کے دو بچے ہیں، جن کے ساتھ وہ اپنا زیادہ تر وقت گزارتے ہیں۔ وہ اپنے بچوں کو بھی کرکٹ کے کھیل میں دلچسپی لینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، تاکہ وہ بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل سکیں۔

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

  • دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی : قومی ٹیم کے سلیکٹرز کی جانب سے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وائٹ بال ٹیم کے کپتان کا اعلان چیئرمین پی سی بی خود آج 3 بجے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔

    انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد سابق کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کیا گیا تھا اور اب انہیں دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے تاہم دورہ زمبابوے کے لیے تینوں کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے جبکہ محمد رضوا ن آسٹریلیا کے تمام میچز اور زمبابوے میں صرف ون ڈے میچوں میں دستیاب ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دفاع کے لیے اپنی حکمت عملی کے حصے کے طور پر دونوں دوروں میں ڈومیسٹک کرکٹ پرفارمرز کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے، زمبابوے کے دورے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

    دورہ آسٹریلیا کے لیے بابراعظم، نسیم شاہ، محمد رضوان، سلمان اور شاہین کے علاوہ چار دیگر کھلاڑیوں عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ اور محمد عرفان خان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سکواڈز میں منتخب کیا گیا ہے۔

    لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    عامر جمال، عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد حسنین اور صائم ایوب کو صرف ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور ان کی جگہ جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

    ون ڈے اسکواڈ کے 7 کرکٹر بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پیر 28 اکتوبر کو میلبرن روانہ ہوں گے جبکہ بقیہ ون ڈے سکواڈ کے بقیہ کھلاڑی منگل 29 اکتوبر کو روانہ ہوں گے، پاکستان کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن 28 اکتوبر کو میلبرن میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم ، حارث رؤف، حسیب اللہ، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

    بھارتی مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

    کینگروز کے خلاف پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان شامل ہیں۔

    زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں ڈومیسٹک پرفارمرز نمایاں ہیں، ٹیم میں سلمان علی آغا کے علاوہ احمد دانیال، حارث رؤف، حسیب اللہ، محمد حسنین، محمد عرفان خان اور طیب طاہر دیگر شامل ہیں ہیں جنہیں دونوں فارمیٹس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

    اسی طرح عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، فیصل اکرم، کامران غلام، محمد رضوان، صائم ایوب اور شاہنواز دہانی کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ عرفات منہاس، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، محمد عباس آفریدی اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آئیں گے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی:پاکستان نے فضائی ٹریفک کی مانیٹرنگ شروع کردی

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ دورہ زمبابوے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول کا حصہ ہیں، شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 4 نومبر کو میلبرن، 8 نومبرکو ایڈیلیڈ اور 10 نومبرکو پرتھ سٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف میدان میں اترے گی جبکہ 14 نومبر کو پرتھ، 16 نومبر کو برسبین اور 18 نومبر کو سڈنی میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گےدورہ زمبابوے میں 24،26 اور 28 نومبر کو بولاوایو میں ون ڈے جبکہ یکم ، 3 اور 5 دسمبر کو بولاوایو میں ہی ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

  • آسٹریلیا کے دورے پر آئے  بادشاہ چارلس پر آسٹریلین خاتون سینیٹر برس پڑیں

    آسٹریلیا کے دورے پر آئے بادشاہ چارلس پر آسٹریلین خاتون سینیٹر برس پڑیں

    آسٹریلیا کے دورے پر آئے برطانیہ کے بادشاہ چارلس پر آسٹریلین خاتون سینیٹر برس پڑیں۔

    باغی ٹی وی: کنگ چارلس کے اعزاز میں پارلیمانی تقریب کے دوران خاتون سینیٹر لڈیا تھورپ نے کہا کہ تم ہمارے بادشاہ نہیں، تم نے آسٹریلیا کے اصلی باشندوں کی نسل کشی کی، ہم سے چوری کیا گیا مال واپس کرو۔

    خاتون نے بادشاہ چارلس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زمینیں واپس کرو، تم لوگوں نے آبائی لوگوں کی نسل کشی کی ہے۔

    لیڈیا تھورپ نامی خاتون سینیٹر نے دارالحکومت کینبرا میں تقریباً ایک منٹ تک چیخ چیخ کر تقریب میں خلل ڈالا، یہاں تک کہ انھیں سیکیورٹی اہلکار باہر نکال کر لے گئے۔

    اپنے احتجاج کے بعد،خاتون سینیٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ بادشاہ کو "واضح پیغام” بھیجنا چاہتی تھیں،”خودمختار ہونے کے لیے آپ کو مذکورہ سر زمین کا ہونا ضروری ہے، "وہ اس ملک کا نہیں ہے۔”

    لڈیا تھورپ آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کے حقوق کے لئے سرگرم عمل ہیں اور شاہ چارلس سوم کے دورہِ آسٹریلیا کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں شامل رہی ہیں۔

    گرین پارٹی کی رکن لڈیا تھورپ سینٹ میں قدیم آسٹریلوی باشندوں کی نمائندہ ہیں اور یہ قدیم باشندے وہی ہیں جن کا برطانوی حکومت نے آسٹریلیا پر حملہ کرکے، قتل عام کیا اور ان کی صرف 10 فیصد آبادی انگریز وں کی جارحیت اور مختلف النوع بیماریوں سے محفوظ رہی۔

    باقیماندہ قدیم آسٹریلویوں کی چشم و چراغ لڈیا تھورپ ریاست وکٹوریا سے آزاد سینیٹر ہیں جنہوں نے بادشاہ چارلس سوئم کی تقریر کے موقع پر ان کے قریب پہنچ کر چیخ چیخ کر کہا: یہ تمہارا ملک نہیں ہے۔

    چارلس سوئم اپنی ماں الیزبتھ کی موت کے بعد بادشاہ بنے ہیں اور وہ پہلی مرتبہ آسٹریلیا جاکر ـ بادشاہی جتانے ـ کے لئے پارلیمان سے خطاب کر رہے تھے کہ انہیں سینیٹر تھورپ کی کھری کھری باتیں سننا پڑیں۔

    تھورپ نے آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کے خلاف برطانوی استعمار کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے چلا کر کہا: تم نے ہمارے عوام کی نسل کشی کی ہے۔ ہماری سرزمین واپس کرو، اور جو کچھ بھی تم نے ہم سے چرایا ہے وہ ہمیں واپس کر دو۔

    اس موقع پر جب سیکیورٹی اہلکاروں نے سینیٹر تھورپ کو بادشاہ کے قریب جانے سے روکا اور وہاں سے باہر لے جانے لگے تو انھوں نے انتہائی غضب ناک ہوکر چارلس سوئم سے کہا: تم نے ہماری سرزمین کو تباہ کر دیا، ہمیں ایک معاہدہ دے دو۔ ہم اس ملک کے لئے ایک معاہدے کے خواہاں ہیں۔ تم نسل کشی کے مرتکب ہوئے ہو۔ آسٹریلیا تمہاری سرزمین نہیں ہے، تم میرے بادشاہ نہیں ہو، تم ہمارے بادشاہ نہیں ہو۔

  • سپر 8 مرحلہ:   بھارت نے آسٹریلیا کو   24 رنز سےشکست دیدی

    سپر 8 مرحلہ: بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سےشکست دیدی

    سینٹ لوشیا :آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    باغی ٹی وی : سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلیا اپنے تجربہ کار بولر مچل اسٹارک کو واپس لایا ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا، تجربہ کار بیٹر ویرات کوہلی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے ایک وکٹ گرنے کے بعد کپتان روہت شرما نے 41 گیندوں پر 92 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے رشبھ پنت 15، سوریا کمار یادیو 31 اور شیوم دوبے 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہاردک پانڈیا 27اور جڈیجا 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس اور مچل اسٹارک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    بھارت کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کا آغاز اچھا نہ تھا،ڈیوڈ وارنر 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ایک وکٹ گرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ اور کپتان مچل مارش نے جارجانہ اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کو جیت کی امید دلوائی لیکن پھر مارش 37 رنز بناکر پویلین لوٹے لین میکسویل نے 20 رنز بنائے، ٹریوس ہیڈ نے نصف سنچری مکمل کی لیکن پھر وہ بھی 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،مارکس اسٹوئنس نے 2،ٹم ڈیوڈ 15 اور میتھو ویڈ ایک رن بناسکے۔

    اگر آج آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے اور اگر بھارت نے آسٹریلیا کو ہرایا تو کینگروز کے لیے اگلے مرحلے میں پہنچنا بظاہر کافی مشکل ہوجائے گا جبکہ بھارت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔

    اس وقت بھارت گروپ 1 میں 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے آسٹریلیا 2 میچز میں ایک میچ جیت کر2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ افغانستان بھی 2 میچز میں ایک میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    اسکواڈ:

    آسٹریلیا: ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش (کپتان)، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

    بھارت: روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، رویندر جڈیجہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ

  • آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

    آسٹریلیا پولیس نے چاقو سے حملہ کرنیوالے نوجوان لڑکے کو گولی مار دی

    سڈنی : آسٹریلیا میں پولیس نے ایک شخص پر چاقو سے حملہ کرنے والے نوجوان لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پرتھ کے مضافاتی علاقے ولٹن میں گزشتہ شب پیش آیا پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ایک 30 سالہ شخص کی پیٹھ میں چاقو گھونپا اور پھر پولیس اہلکاروں کی جانب لپکا جس پر اسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا زخمی شخص کو ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 16 برس تھی اور اس کے انتہا پسند ہونے سے متعلق شواہد ملے ہیں،واقعے میں دہشت گردی کا عنصر موجود ہے تاہم پولیس نے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار نہیں دیا حملہ آور نے پولیس کو کال کرکے کہا تھا کہ وہ پرتشدد حملے کرنے جارہا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ اسے بعد میں ایک فون کال پر بتایا گیا کہ ایک نوجوان چاقو سے حملہ کررہا ہے۔

    میرپورخاص میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

    آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی ایلبانیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیوں نے واقعے پر بریفنگ دی ہے اور بتایا ہے کہ شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہےانہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور آسٹریلیا میں شدت پسندی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

    مشی گن یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے باعث تقریب معطل

    خیال رہے کہ اس سے قبل سڈنی میں 15 اپریل کو ایک پادری پر لائیو خطاب کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا تھا دریں اثنا سڈنی کے ساحلی علاقے بونڈی میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ سمیت 6 افراد کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

    خیبر پختونخواہ کی عوام کی مدد کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے …

  • سابق انگلش کپتان کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق اہم پیشگوئی

    سابق انگلش کپتان کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق اہم پیشگوئی

    سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا ذکر کرتے ہوئے میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کا مضبوط دعویدار قرار دیدیا،انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجائیں گی۔

    دوسری جانب آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹار بیٹر مچل مارش کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ سینئیر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں، سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے ٹیم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجر ی سے نجات حاصل کرنے والے آیشٹن ایگر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جس سے بالنگ اٹیک کو سہارا ملے گا۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ میں کپتان مچل مارش، ایشٹن آیگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا شامل ہیں-

  • آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت

    آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت

    پرتھ: سائنس دانوں نے آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت کر لی۔

    باغی ٹی وی : یورنیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے ڈاکٹر مارک وونگ اور بینیلونگیا انوائرنمنٹل کنسلٹنٹ کی جین مک رائی نے اس نئی قسم کے متعلق تفصیلات جرنل زُو کیز میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں پیش کیں،جس کے مطابق شمال مشرقی آسٹریلیا کے پِلبارا خطے میں محققین نے مدھم پیلے رنگ کی پتلی اور لمبی ٹانگوں والی چیونٹی دریافت کی ہے جو تیز دھار جبڑے رکھتی ہے جبکہ زیر زمین ماحول اس کا مسکن ہےماہرین نے چیونٹی کی اس قسم کا نام ہیری پورٹر سیریز کے کردار لارڈ وولڈمورٹ پر ’لیپٹینیلا وولڈمورٹ‘ رکھا ہے۔

    محققین کو اس قسم کی دریافت آسٹریلیا کے خشک پِلبارا خطے میں زیر زمین جانوروں پر کی جانے والی تحقیق کے دوران ہوئی محققین نے موقع پر اس قسم کی صرف دو چیونٹیوں کا مشاہدہ کیا،ایل وولڈمورٹ اپنے انتہائی پتلے جسم اور لمبی اور باریک ٹنگوں اور اینٹینا کی وجہ سے چیونٹیوں کی دیگر اقسام سے بالکل مختلف ہے،محققین کو اس چیونٹی کی دریافت زمین سے 25 میٹر کی گہرائی میں ہوئی۔

    جماعت اسلامی کا لبیک یا اقصی احتجاج کا اعلان،نو منتخب امیر کریںگے خطاب

    ڈسکہ :ایک ہی روز میں 3 خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار ،مقدمات درج،ملزمان فرار

    سیالکوٹ: علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ 15جون تک مکمل کی جائے۔ …

  • آسٹریلیا کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور

    آسٹریلیا کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور

    کینبرا: آسٹریلیا کی وزیرخارجہ پینی وانگ نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور کریں گے۔

    باغی ٹی وی :” روئٹز” کے مطابق آسٹریلوی وزیرخارجہ پینی وانگ نے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ ان کی حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کرے گی جبکہ ان کا اعلان عالمی سطح پر مختلف ممالک کی جانب سے تنازع کا حل دو ریاستوں کے قیام قرار دینے کے بعد آیا جو ان کی سابقہ پالیسی کے برعکس ہے۔

    پینی وانگ نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون کے اس بیان کی حمایت کی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے تنازع کا دو ریاستی حل ممکن ہوگا،آسٹریلیا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری دو ریاستی حل کی طرف اقدامات تیز کرنے کے لیے فلسطینی ریاست پر بحث کر رہی ہے، کشیدگی کے ناختم ہونے والے سائیکل کو توڑنے کے لیے دو ریاستی حل واحد امید ہے۔

    پینی وانگ نے اس امکان کو مسترد کردیا کہ غزہ کی حکمران حماس کا اس میں کوئی کردار ہوگا اور کہا کہ مستقبل کی فلسطینی ریاست میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا،جو لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دشمن کو نوازنے مترادف ہے تو وہ غلط ہیں کیونکہ اسرائیل کی اپنی سلامتی دو ریاستی حل پر انحصار کرتی ہے،اسرائیل کے لیے دیرپا سلامتی اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک خطے میں فلسطین کو تسلیم نہیں جائے گا۔

    بچوں کی تعلیم کا بندوبست کئے بغیر قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں …

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 153 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہوگئےعرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی عوام پر حملے جاری ہیں جس کے بعد شہادتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو 6 ماہ مکمل ہوگئے ہیں، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 13 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ہر صورت میں رفح پر حملہ کرے گا اور دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی،واضح رہے کہ رفح مصر کے بارڈر کے قریب واقع فلسطینی شہر ہے جہاں اس وقت جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے 15 لاکھ سے زائد فلسطینی امداد کی خاطر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

    11 سالہ غیر مسلم لڑکی سے نکاح کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

  • آسٹریلوی خاتون وزیرخارجہ نے اپنی سہیلی کے ساتھ شادی کر لی

    آسٹریلوی خاتون وزیرخارجہ نے اپنی سہیلی کے ساتھ شادی کر لی

    سڈنی: آسٹریلیا کی خاتون وزیرخارجہ پینی وانگ نے اپنی دیرینہ سہیلی صوفی آلواشے کے ساتھ آسٹریلیا کی ریاست جنوبی آسٹریلیا میں شادی کر لی ہے۔

    باغی ٹی وی : دی گارڈین کے مطابق ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کی تقریب ہفتے کو ایڈیلیڈ میں منعقد ہوئی جہاں وزیراعظم انتھونی البانیز اور دیگر سینئر وزرا بھی شریک تھے، شادی تقریب میں جوڑے کی دو بیٹیوں 11 سالہ الیگزینڈرا اور 8 سالہ ہنہ بھی شریک تھے اور مہمانوں کا استقبال کر رہی تھیں۔

    انسٹاگرام پر وزیر خارجہ کی جانب سے شادی کی تصاویر بھی اپلوڈ کی گئی تھیں، آسٹریلین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس اہم دن کو ہمارے ساتھ منانے کے لیے ہمارے درمیان ہماری فیملی اور دوست احباب موجود ہیں۔

    پی آئی اے ائیرہوسٹس بغیر پاسپورٹ ٹورنٹو پہنچ گئیں

    واضح رہے کہ دونوں خواتین 2006 سے دوست ہیں اور جوڑے کی 2 جوان بیٹیاں بھی ہیں، بڑی بیٹی 11 سالہ الیگزینڈرا ہے جبکہ دوسری بیٹی 8 سالہ ہینا ہے،55 سالہ پینی وانگ پہلی ایشیائی خاتون ہیں، جنہیں آسٹریلوی کیبنٹ میں اہم عہدہ ملا،آسٹریلوی پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ پینی وانگ ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی دکھائی دیتی رہی ہیں، آسٹریلیا میں 2017 میں ہم جنس پرستی اور ان کی شادی کا قانون لایا گیا تھا، جسے بعدازاں قانونی قرار دے دیا گیا تھا۔

    گٹر کی صفائی کےدوران دم گھٹنے سے 2 واسا ملازمین جاں بحق

    ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب نہ ہو نے پر ملک میں خون ریزی …

  • ٹائی ٹینک جیسا بحری جہاز بنانے کی تیاریاں

    ٹائی ٹینک جیسا بحری جہاز بنانے کی تیاریاں

    سڈنی : آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ارب پتی کلائیو پالمر ٹائی ٹینک جیسا بحری جہاز بنانے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق سب سے پہلے کلائیو پالمر نے 2012 میں ٹائی ٹینک 2 کی تیاری کا اعلان کیا اور 2018 میں ایک بار پھر یہ اعلان کیا،اب سڈنی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران 6 سال بعد ایک بار پھر انہوں نے اس منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    جب 2012 میں انہوں نے پہلی بار اس منصوبے کا اعلان کیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں اسے مکمل کرلیا جائے گا مگر پھر اس پر کام نہیں ہوسکا، بعد ازاں 2018 میں جب دوبارہ اس پر کام شروع ہوا تو کووڈ 19 کی وبا کے باعث ایک بار پھر کام روکنا پڑا۔

    ریسٹورنٹس کو افطاری سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت ہے،عدالت

    کلائیو پالمر بلو اسٹار لائن نامی کمپنی کے چیئرمین ہیں اور گزشتہ برسوں میں وہ کووڈ کی وبا کے دوران سرحدوں کی بندش پر آسٹریلیا کی ریاستی اور وفاقی حکومتوں کے خلاف مقدمات بھی دائر کر چکے ہیں، ٹائی ٹینک 2 کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کلائیو پالمر نے کہا کہ طویل تاخیر کے بعد ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ٹائی ٹینک 2 کو حقیقی شکل دینے کا خواب تعبیر پانے والا ہے۔

    18لاکھ سے زائد راشن بیگز مستحق افراد کی دہلیز تک پہنچا دیئے،چیف سیکرٹری

    اس جہاز کی تیاری 2025 کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ اس سے کب تک مکمل کرلیا جائے گا، اس بارے میں ابھی کلائیو پالمر نے کچھ نہیں بتایا، یہ بحری جہاز 269 میٹر لمبا اور 32.2 میٹر چوڑا ہوگا، یعنی اصل ٹائی ٹینک سے کچھ زیادہ چوڑا ہوگا، اس میں ایک وقت میں 2345 مسافر سفر کر سکیں گے جن کے لیے 9 عرشوں میں 835 کیبن تعمیر کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ 1912 میں اپنے وقت کا سب سے بڑا بحری جہاز ٹائی ٹینک اپنے پہلے ہی سفر میں برفانی تودے سے ٹکرا کر سمندر میں غرق ہوگیا تھا،اس جہاز کا ملبہ آج بھی بحر اوقیانوس میں ساڑھے 12 ہزار فٹ کی گہرائی میں موجود ہے۔

    قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری