Baaghi TV

Tag: آسٹریلیا

  • ورلڈ کپ فائنل:فلسطینی شرٹ اور ماسک پہنے شخص گراؤنڈ‌میں داخل

    ورلڈ کپ فائنل:فلسطینی شرٹ اور ماسک پہنے شخص گراؤنڈ‌میں داخل

    احمد آباد: آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہےجبکہ بھارت کی بیٹنگ جاری ہے کہ فلسطین کی حمایت میں شرٹ پہنا شخص گراؤنڈ میں گھس آیا۔

    باغی ٹی وی: ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کررہی ہے ،بھارت کی بیٹنگ کے دوران 14 ویں اوور ایک موقع پر کچھ دیر کے لیے میچ کو اس وقت روکنا پڑا جب ’فری فلسطین‘ کی شرٹ پہنے ایک نوجوان گراؤنڈ میں داخل ہو گیا اور بھارتی بیٹر ویرات کوہلی تک پہنچ گیا اور کوہلی کو گلے لگا لیا-
    https://x.com/Haroon_HMM/status/1726174601217249489?s=20
    نوجوان سیکیورٹی اہلکاروں کو چکما دے کر میدان میں داخل ہوا، جس نے فلسطینی پرچم والا ماسک پہننا ہوا تھا جبکہ ٹی شرٹ پر ’’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘‘ کا نعرہ درج تھا،بعدازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔
    https://x.com/Mufadal_bohra/status/1726199919961337865?s=20
    https://x.com/rovvmut_/status/1726175407521878036?s=20
    خیال رہے کہ غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسیطینی علاقوں میں گزشتہ 42 روز سے جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اس سے قبل بھی پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کے دوران فلسطین کا پرچم لہرایا گیا تھا، جس پر 4 شائقین کرکٹ کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

    میچ میں بھارتی ٹیم کے اوپنر شبمن گل میگا ایونٹ کے فائنل میں ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، وہ محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،جنہیں مچل سٹارک نے آؤٹ کیا ،روہت شرما 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے روہت گلین میکسویل کی گیند کا شکار بنے جبکہ شریاس ایر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں پیٹ کمنز نے نشانہ بنایا-

    پیٹ کمنز نے کہا کہ میگا ایونٹ کی ٹرافی اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں، کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر شائقین کو حیران کریں۔

    اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ آج تاریخ دوہرانے کا موقع ہے کوشش کریں گے ٹائٹل اپنے نام کریں۔
    دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    اس ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست ہے، بھارتی ٹیم نے پہلے مرحلے میں تمام 9 ٹیموں کو اور پھر سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا جب کہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد اگلے آٹھ میچ جیتے۔

    موجودہ ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ

    کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

    بھارت کا اسکواڈ

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

  • ورلڈ‌کپ فائنل: آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

    ورلڈ‌کپ فائنل: آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

    نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: ورلڈ کپ 2023 کا فائنل آج بھارت کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دن 1:30 شروع ہو گا بھارت جو ورلڈ کپ 2023 میں اب تک ناقابل شکست رہا جبکہ آسٹریلیا 5 مرتبہ 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں ورلڈ چیمپیئن رہنے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے تاہم آسٹریلیا کو ورلڈ کپ 2023 کے 2 میچوں میں شکست ہوئی،بھارت آئی سی سی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کبھی آسٹریلیا کو شکست نہیں دے سکا ہے لیکن اس بار اسے ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج ہے-
    https://x.com/ICC/status/1725810920709071334?s=20
    انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچیں گے جبکہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے، ایک لاکھ 32 ہزار افراد کی گنجائش والا اسٹیڈیم تماشائیوں سےبھرا ہوا ہوگا،رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی یا انکے نائب فائنل دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آئیں،میچ سے قبل موسیقی کی تقریب اور ایئر شو بھی منعقد ہوگا۔

    دوسری جانب ورلڈکپ فائنل 2023 سے ایک روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کیا ہے تاہم 1992 میں پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے شرکت سے انکار کردیا ہے۔
    https://x.com/BCCI/status/1725733249409044765?s=20
    ورلڈکپ کی اختتامی تقریب کو 4 مختلف کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی تقریب میں بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ایئرشو کا انعقاد کرے گی بعدازاں ٹاس ہوگا،پہلی اننگز کے وقفے میں کوک اسٹوڈیو انڈیا کے وائرل گانے کی آدتیہ گدھوی کی پرفارمنس ہوگی۔ اننگز کے وقفے میں ایک طویل پروگرام ہوگا جس میں موسیقار پریتم چکرورتی، گلوکار جونیتا گاندھی، نقاش عزیز، امیت مشرا، آکاسا سنگھ اور تشار جوشی پرفارم کریں گے جبکہ دوسری اننگز کے وقفے میں اسٹیڈیم میں لیزر اور لائٹ شو منعقد کیا جائے گا۔
    https://x.com/ESPNcricinfo/status/1725506575698469171?s=20
    جبکہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ فائنل 2023 کیلئے تجربہ کار جوڑی رچرڈ ایلنگ ورتھ اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،کرس گیفانی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

  • ورلڈ‌کپ:بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ،جنوبی افریقا  کے 4 کھلاڑی آؤٹ

    ورلڈ‌کپ:بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ،جنوبی افریقا کے 4 کھلاڑی آؤٹ

    کولکتہ: آئی سی سی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا بواما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بارش کے بعد ایک بار پھر شروع ہوگیاسیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقا کے 4کھلاڑی 24 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے،بارش سے قبل جنوبی افریقی ٹیم 14 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بناچکی ہے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کاک اورکپتان ٹیمبا بواما نے کیا تاہم ٹیمبا بواما مچل اسٹارک کے پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے صفر پر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کاک 3، ایڈن مارکرم 10 رنز اور پھر راسی وین ڈیرڈوسن 6 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بواما نے کہا کہ میں 100فیصد فٹ نہیں لیکن کھیلنے کے قابل ہوں ،آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے تاہم کوشش کریں گے افریقی ٹیم کو جلد آؤٹ کرکے فتح سمیٹیں۔

    جنوبی افریقا کی ٹیم میں ایک جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی گئی ہیں، دوسری جانب آج جمعرات کے روز کولکتہ میں طوفانی بارش ہونے کا 50 فیصد امکان ہے البتہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس سیمی فائنل میں بارش کے سبب میچ متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے رکھا ہے آئی سی سی کے مطابق اگر جمعرات کو سیمی فائنل رُکا یا نہ ہوسکا تو پھر جمعہ 17 نومبر کو کھیل کا آغاز وہیں سے کیا جائے گا۔

    پاکستان کو غیر ملکی کوچ نہیں رکھنے چاہئے ،عبدالرزاق

    آسٹریلیا کا اسکواڈ

    کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

    جنوبی افریقا کا اسکواڈ

    کپتان، ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور تبریز شمسی

    بابر اعظم کس کے خلاف قانونی کاروائی کرنا چاہتے ہے؟

  • آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    پونے:ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : پونے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا بنگلادیش نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رن بنائے، آسٹریلیا نے 307 رن کا ہدف 44.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے، بنگلادیش کی جانب سے توحید ہردوئی 74 رنز بناکر نمایاں رہے،اوپنرز تنزید حسن اور لٹن داس نے 36،36 رنز اسکور کیے، کپتان نجم الحسن شنتو نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، محمود اللہ نے 32، مشفق الرحیم نے 21، مہدی حسن مراز نے 29 اور نسم احمد نے 7 رنز بنائے مہدی حسن دو رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،آسٹریلیا کیجانب سے سین ایبٹ اور ایڈم زمپا نے دو دو جب کہ مارکس اسٹوائنس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف

    آسٹریلیا نے 307 رن کا ہدف 44.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،مچل مارش 177 رن کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے، ڈیوڈ وارنر نے 53 رن اسکور کیے اسٹیو اسمتھ نے ناٹ آؤٹ 63 رن بنائے، ٹریوس ہیڈ نے 10 رن اسکور کیے، بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی

  • ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

    ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

    لکھنو: آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: لکھنو کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ حریف کو جلد از جلد آؤٹ کریں اور ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹیں، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایلکس کیری کی جگہ جوش انگلس جبکہ کیمرون گرین کی جگہ مارکس اسٹوئنس کی پلئینگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔
    ں
    اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ابتدا ہی سے کینگروز کیخلاف جارحانہ کھیل جاری رکھیں گے تاکہ آسٹریلیا کو پریشر میں لائیں۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ

    کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، جوش انگلس، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ

    جنوبی افریقہ کا اسکواڈ

    کپتان ٹمبا باؤما، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی اور تبریز شمسی

  • آسٹریلیا میں سکھوں کا بھارت کے خلاف  احتجاج

    آسٹریلیا میں سکھوں کا بھارت کے خلاف احتجاج

    میلبورن: بھارت کی جانب سے سکھوں کو نشانہ بنانے کے خلاف آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جانب سے ہزاروں سکھوں نے فیڈریشن اسکوائر سے پارلیمنٹ تک واک کرتے ہوئےاحتجاج کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: احتجاجی مظاہرے کے موقع پر سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ احتجاج کا مقصد کینیڈا میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ کے قتل سے آگاہ کرنا ہے بھارت بیرون ملک آباد سکھ رہنماؤں کو خالصتان تحریک سے روکنے کیلئے راستے سے ہٹا رہا ہے،مظاہرین نے آسٹریلوی حکومت سے بھارت کی کارروائیوں کو لگام ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    واضح رہے کہ کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈین حکومت کی جانب سےقتل کا الزام بھارتی خفیہ ایجنسیوں پر لگایا گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا امریکا کی جانب سے بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے جس کے جواب میں بھارت کی جانب سے شروع میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا تاہم بعد میں عالمی دباؤ کے باعث بھارت نے تعاون پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

    بھارت ، آسٹریلیا میچ؛ مداح گراؤنڈ گھس گیا

    تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کابینہ کا 30 واں اجلاس سرگودھا میں ہوگا،تیاریاں جاری

    کراچی سے بھی چھوٹا دنیا کا مہنگا ترین ملک،جہاں دو کمروں کے فلیٹ …

  • ورلڈ کپ 2023: آج آسٹریلیا اور بھارت  کے میچ کے دوران بارش کا  امکان

    ورلڈ کپ 2023: آج آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کے دوران بارش کا امکان

    چنئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے پانچویں میچ میں آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

    باغی ٹی وی: بھارت اور آسٹریلیا کا میچ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچز میں شامل ہے،بھارت کے شہر چنئی میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی بھارت کے سامنے میدان میں آج آسٹریلوی ٹیم ہے جس کے کھلاڑی انتہائی منجھے ہوئے اور بھارتی سرزمین پر کھیلنے کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل بھی آسٹریلوی ٹیم یہاں 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے۔

    دوسری جانب آج کے میچ میں بارش کا بھی امکان ہے، چنئی میں گزشتہ شام موسلا دھار بارش ہوئی تھی، شہر میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم میں خاصی تبدیلی آئی ہے، آج میچ کے روز بادل چھائے رہیں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے مسلسل بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی، چنئی کے موسم پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، مختلف اوقات میں بارش کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

    ورلڈ کپ 2023، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں سریلنکا کو 102 رنز …

    دوسری جانب ڈینگی بخار کی وجہ سے میچ کے لیے بھارتی ٹیم کو شبمن گل کی خدمات حاصل نہ ہونے کا امکان ہے،اگر وہ نہیں کھیلے تو اُن کی جگہ ایشان کشن کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کریں گے، دوسری جانب آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس بھی مکمل فٹ نہیں ہو سکے۔

    احسان مانی کا پاکستانیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر ٹیم بھارت سے واپس بلانےکا مطالبہ

  • چائے کا استعمال ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات کم کرتا ہے،تحقیق

    چائے کا استعمال ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات کم کرتا ہے،تحقیق

    ہیمبرگ: اماہرین نے ایک تحقیق میں کہا ہے کہ چائے کا استعمال ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات کو 28 فی صد تک کم کر دیتا ہے۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ اور چین کی ساؤتھ ایسٹ یونیورسٹی کے محققین نے چین سے تعلق رکھنے والےافراد کی روزانہ چائے پینے کی عادت کا مطالعہ کیاتحقیق میں دو اقسام کے افراد شامل ہوئے، ایک وہ جو چائے کے عادی نہیں تھے اور دوسرے وہ جو ایک ہی قسم کی چائے پیا کرتے تھے-

    جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقد یورپین ایسو سی ایشن فار اسٹڈی آف ڈائیبیٹیز کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ چائے میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹ اور انسداد سوزش اثرات ہوتے ہیں جو انسولین کی حساسیت کو بہتر کردیتے ہیں یہ اثرات بالخصوص ڈارک ٹی (قدیم چائے جس کو بنانے کے لیے اندرونی طور کیمیائی تبدیلیاں لائی جاتی ہیں) میں زیادہ پائے گئے۔

    کوئی ملک آپ کو ڈالر نہیں دے گا اگر آپ کے شہری محفوظ نہیں ہوں …

    تحقیق کے شرکا سے ان کے چائے پینے کے معمول (یعنی کبھی نہیں، کبھی کبھار سے اکثر اور روزانہ) اور چائے کی قسم (سبز، سیاہ، ڈارک یا کوئی دوسری) کے متعلق پوچھا گیا بعد ازاں اکٹھے کیے گئے اس ڈیٹا کا جائزہ ان افراد کے پیشاب میں شوگر کی مقدار، انسولین کی مزاحمت اور گلائکیمک اسٹیٹس یعنی ٹائپ 2 ذیا بیطس کی تاریخ، انسداد ذیا بیطس ادویات کا موجودہ استعمال یا 75 گرام اورل گلوکوز ٹالر ینس ٹیسٹ جاننے کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹ کے نتائج کے حساب سے کیا گیا۔

    مفاہمتی پالیسی کے حامی گروپ کی نواز شریف کی وطن واپسی ملتوی کرنے کی تجویز

    تحقیق کے مطابق روزانہ چائے پینے کا تعلق پیشاب میں گلوکوز کے اخراج میں اضافے اور انسولین کی مزاحمت میں کمی سے تھا، جس سے معلوم ہوا کہ پری ڈائبیٹیز (بیماری سے پہلے کا مرحلہ) اور ٹائپ 2 ذیا بیطس کے امکانات کم تھے ذیا بیطس میں مبتلا افراد عموماً رینل گلوکوز ری ایبزاربشن میں مبتلا پائے گئے اس کیفیت میں گردے گلوکوز کو جمع کر کے رکھتے ہیں، پیشاب کے ذریعے خارج نہیں کرتے اور بلڈ شوگر کی بلند سطح کا سبب بنتے ہیں وہ لوگ جو ایک کپ چائے سے لطف اندوز ہوتے ہیں ان میں کبھی بھی چائے نہ پینے والوں کی نسبت پری ڈائیبیٹیز کے خطرات 15 فی صد جبکہ ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات 28 فی صد تک کم ہوتے ہیں۔

    عدالت نے مونس الٰہی کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان عالمی نمبر ون نہ رہا

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان عالمی نمبر ون نہ رہا

    دبئی: آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگز میں پہلے پوزیشن حاصل کرلی۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگز کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ اپنے نام کرنے کے بعد آسٹریلیا 121 ریٹنگز کے ساتھ سرفہرست ہے پاکستان 120 ریٹنگز کے ساتھ دوسرے جب کہ تیسرے نمبر پر بھارت موجود ہے جس کی ریٹنگ 114 ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ ماہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا سے عالمی نمبر ون کا ٹائٹل چھینا تھا افغانستان کو تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست دینے کے بعد پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا تھاتاہم اب آسٹریلیا نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کو 5 روزہ ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 123 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی اس طرح آسٹریلیا نے پاکستان سے عالمی نمبر ون کی پوزیشن چھین لی۔

    ایشیا کپ : پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

    دوسری جانب پاکستان کے پاس عالمی نمبر ون بننے کا ایک اور سنہری موقع موجود ہے قومی ٹیم آج ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں بھارت سے ٹکرائے گی بھارت کو شکست دینے کی صورت میں پاکستان دوبارہ ون ڈے فارمیٹ میں بہترین ٹیم بن جائے گی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کا میچ کولمبو میں دن ڈھائی بجے کھیلا جائے گا سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں آج 90 فیصد بارش کاامکان ہےایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سےمیچ بارش سےمتاثر ہونے کی صورت میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ریزرو ڈے کا اعلان کیا ہے۔ میچ آج مکمل نہ ہونے کی صورت میں کل وہیں سے کھیلا جائے گا جہاں پر ختم ہوا ہوگا۔

    بنگلہ دیشی ٹیم ایشیا کپ سے آوٹ

  • آئی سی سی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    سڈنی: آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، حتمی اسکواڈ کی آئی سی سی کو تصدیق 28 ستمبر کو کی جائے گی آسٹریلین اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، شین ایبٹ، آشٹن آگر، ایلکیس کیری، کیمرون گرین اور جوش ہیزل ووڈ ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

    چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک اور گلین میکسویل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہو رہے ہیں، تمام کرکٹرز انڈیا کے خلاف سیریز میں بھی شامل ہونے کے لیے پرامید ہیں حتمی اسکواڈ کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور انڈیا کے خلاف 8 ون ڈے میچز ہیں، ٹورنامنٹ سے قبل کمبی نیشن کو بنانے کا موقع ہے۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ:بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا، میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے-

    آئی سی سی ورلڈ کپ:جنوبی افریقا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا