Baaghi TV

Tag: اجلاس

  • وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس،اعلامیہ جاری

    وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس،اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس، وزیراعظم آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق ریاستی ، قومی اور عوامی مفادات کے فروغ، دفاع اور بیانیہ سازی کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں پارٹی اور حکومت کی میڈیا سٹرٹیجی کے حوالے سے اجلاس ہوا ،اجلاس میں میڈیا اور حکومت کی ترجمانی کرنے والے پارٹی رہنماؤں اور وزرا نے شرکت کی-

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ مجموعی صورتحال، میڈیا میں آنے والے موضوعات اور حکومت وجماعت کے موقف کو بھرپور اجاگر کرنے کے حوالے سے امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا، شہدائے وطن کے حوالے سے میڈیا میں ایک جماعت سے وابستہ عناصر کی منفی مہم کی شدید مذمت کی گئی ،پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے، قومی وقار اور مفادات کے منافی چلائی جانے والی شرانگیز مہم کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا-

    فیصلے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا سمیت ذرائع ابلاغ کے تمام پلیٹ فارم پر موثر، جامع اور بروقت ردعمل دیا جائے، اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیاگیا،وزیراعظم نے کہا کہ وفاق اور چاروں صوبوں سے پارٹی اور حکومتی موقف کی ترجمانی کے لئے سینئر لیڈرز کی راہنمائی میں ترجمان مقرر کئے جائیں-

    وزیراعظم نے پارٹی اور پارلیمنٹ کے ارکان میں میڈیا میں نمائندگی کی صلاحیت رکھنے والے زیادہ سے زیادہ افراد کو ذمہ داریاں دینے کی ہدایت کی، کہا کہ وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومتی وزراء، پارٹی راہنماؤں، ارکان پارلیمان کے درمیان اشتراک عمل پیدا کیاجائے،-

    ٹی وی پروگراموں کے لئے سینٹرلائزڈ میکنزم تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا،موضوعات کی نشاندہی، بیانیے کی تشکیل، فیک اور گمراہ کن پراپیگنڈے کے فوری تدارک کا فیصلہ کیا گیا سچائی اور حقیقت کو فوری اور موثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لئے طریقہ کار بھی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی-

  • قومی اسمبلی اجلاس،اپوزیشن کا ہنگامہ،کورم کی نشاندہی کے بعد ملتوی

    قومی اسمبلی اجلاس،اپوزیشن کا ہنگامہ،کورم کی نشاندہی کے بعد ملتوی

    سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا،

    حکومتی و اپوزیشن اراکین نے اجلاس میں تقاریر کیں، اس دوران ہنگامہ آرائی بھی ہوئی، بلاول نے اپوزیشن کو خطاب کے دوران کارٹون قرار دے دیا ،اجلاس جاری تھا کہ کورم کی نشاندہی کردی گئی،کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس کی پہلے صدارت سپیکر بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے کی.

    قومی اسمبلی میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی، اخترمینگل، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر نے تقاریر کیں، بلاول زرداری اور خالد مقبول صدیقی کی تقاریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شدید شور شرابہ کیا اور اس دوران ڈپٹی اسپیکر بار بار اراکین کو خاموش رہنے کی تاکید کرتے رہے،کورم کی نشاندہی کی گئی تو ڈپٹی اسپیکرنے گنتی سے قبل ہی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا

    اس بار لوگوں نے شیطان کو پتھر مارنے کے ثواب کی طرح ووٹ ڈالے،اختر مینگل
    بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیرِ اعظم کو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا، سب سے پہلے میں محمود خان اچکزئی کے گھر پولیس ریڈ کی مذمت کرتا ہوں،امید تھی کہ وزیرِ اعظم پابند سلاسل صحافیوں کی رہائی کا اعلان کریں گے، صحافی قلم کے ذریعے ہمیں راہِ راست دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، بلوچستان میں ہم سیاسی نہیں جنگی قیدی ہیں، سیاسی قیدیوں کی رہائی فوری عمل میں لائی جائے، امید تھی کہ وزیرِ اعظم صحافی اسد طور اور عمران ریاض کی رہائی کا اعلان کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، گوادر جس کے نام پر سی پیک بنایا گیا ہے، وزیرِ اعظم صاحب وہ جھومر ڈوب گیا ہے، لوگوں کے ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر بھیج دیتے تو بہتر ہوتا، میں نے کیئر ٹیکر حکومت کا نام انڈر ٹیکر رکھا تھا، بلوچستان کی خواتین اور بچے کچھ ڈھونڈنے دارالخلافہ آئے تھے، اسلام آباد کی سرد راتوں میں ان کا استقبال ٹھنڈے پانی سے کیا گیا، ان عورتوں اور بچوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا، ان عورتوں بچوں کا جو کوئٹہ میں استقبال کیا گیا دیکھ لیا، یہ جو شور شرابا ہو رہا ہے ہم جمہوریت کی قبر پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں،تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے،میں بلوچستان کے قیدیوں کی نہیں سیاسی قیدیوں کی بات کررہا ہوں،بلوچستان والے سیاسی نہیں جنگی قیدی ہیں،ووٹ کو عزت دینے دو والوں کے منہ سے اب تو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی نہیں سن رہے ،اس بار لوگوں نے شیطان کو پتھر مارنے کے ثواب کی طرح ووٹ ڈالے ،جتنی عزت شیطان کو حج کے دوران ملتی ہے اس بار ووٹ کو اتنی عزت ملی ہے،

    اختر مینگل کی تقریر کے دوران ڈپٹی سپیکر نے انہیں روک دیا ،ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آئین ہمیں اجازت نہیں دیتا کہ اُن کو ہم تنقید کا نشانہ بنائیں، اختر مینگل نے کہا کہ بہت شکریہ ڈپٹی سپیکر صاحب، چلو آئین کی وہ شِق بھی تو بتا دیں جس میں یہ لکھا ھے کہ وہ ہماری پگڑیاں اچھالیں،

    سپریم کورٹ، بھٹو صدارتی ریفرنس ،سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

    شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا،یاسمین راشد

    مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد

    صدارتی انتخابات،آصف زرداری کے کاغذات منظور،محمود اچکزئی پر اعتراض عائد

    پیپلز پارٹی وزیراعظم کے میثاق برائے قومی مفاہمت کے تصور کی حمایت کرتی ہے،بلاول

    سی ڈی اے کو شہتوت کے درخت کاٹنے کی اجازت

    عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج 

    صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ

    میری تقریر کیوں نہیں لائیو کی،پیمرا اور ایم ڈی پی ٹی وی کو طلب کرینگے،عمر ایوب

  • آئی ایم ایف کو خط ،بحث کے لیے تحریک التوا سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع

    آئی ایم ایف کو خط ،بحث کے لیے تحریک التوا سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع

    تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر بحث کے لیے تحریک التوا سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ہے

    سینیٹ میں بحث کے لیے تحریک التوا مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، تحریک التوا کے متن کے مطابق عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط پارٹی ترجمان رؤف حسن نے ارسال کیا، آئی ایم ایف کو کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مالی امداد سے قبل شرائط پر خود کو مطمئن کرے،پی ٹی آئی نے الیکشن کے بعد منتخب حکومت کے جائز ہونے کو بھی چیلنج کرنے کی بات کی ہے۔پی ٹی آئی کے خط پر سینیٹ اجلاس میں بحث کی جائے،

    پی ٹی آئی کا خط، سائفر کے بعد ملک دشمنی کا ایک اور ثبوت ہے،شہباز شریف

    قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو لکھے گئے خط پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، انتخابی معاملات کا فورم آئی ایم ایف نہیں ہے، پی ٹی آئی کو اس کی سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی، بیرونی قوتوں کے سامنے سرنڈر نہ کرنا ان کا بیانیہ ہے، اس وقت مثبت انداز میں بات ہورہی ہے، امید ہے 6 ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف سے بات ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کا متن سامنے آگیا ہے جس میں عمران خان کی جماعت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو مزید قرض دینے سے پہلے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں پر الیکشن کا آڈٹ کرائے،

    بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج آئی ایم ایف کو خط لکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ، بیر سٹر گوہر

    اڈیالہ جیل،عمران ،بشریٰ ملاقات،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس،فردجرم کاروائی مؤخر

    نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

    اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی

    تحریک انصاف ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہو جائے،شیری رحمان

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

  • قومی اسمبلی اجلاس،نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

    قومی اسمبلی اجلاس،نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

    قومی اسمبلی اجلاس، ایک گھنٹہ تاخیر سے اجلاس کا آغاز ہوا

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،تلاوت کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی،اجلاس میں نو منتخب اراکین موجود ہیں،پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی معرض وجود میں آگئی ۔ نو منتخب ارکان اسمبلی نے اپنا حلف اٹھا لیا،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حلف لیا.

    سپیکر قومی اسمبلی الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کا فیصلہ فوری جاری کرنے کی رولنگ دیں،عمر ایوب
    عمر ایوب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان تاحال نامکمل ہے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر فیصلہ نہ کر کے آئین کی خلاف ورزی کی، سپیکر قومی اسمبلی الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کا فیصلہ فوری جاری کرنے کی رولنگ دیں، اپنے حلقے کی عوام اور قائد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم اپنے منتخب اراکین کی طرف سے احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں، عمر ایوب خان نے اپنی تقریر میں رول 51 کا حوالہ دے دیا، عمر ایوب خان نے خواتین کے لئے مخصوص نشستوں میں نامزد عالیہ حمزہ کی تصویر ایوان میں لہرا دی،عالیہ حمزہ اس وقت جیل میں ہیں،

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جب قومی اسمبلی پوری ہو تب اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوتا ہے، ببائیں جانب جو بیٹھے ہیں دنیا جانتی ہے وہ اجنبی لوگ ہیں، آئین پر عمل درآمد کئے بغیر ملک آگے نہیں لے جایا جا سکتا،

    قومی اسمبلی،خواجہ آصف نے گھڑی لہرا دی،بولے "یہ گھڑی کے لیے شور کر رہے ہیں”
    خواجہ آصف کو مائک ملنے پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین نےشدید احتجاج کیا،سنی اتحاد کونسل کے ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے شدید نعرے بازی کی،خواجہ آصف نے بھی اپوزیشن اراکین کو گھڑی لہرا کر دکھا دی، خواجہ آصف نے کہا کہ ان کا نکتہ اعتراض آیا اس نکتہ اعتراض کا جواب دے رہا ہوں،سنی اتحاد کونسل نے کسی مخصوص نشست کے لئے کوئی فہرست نہیں دی،انہوں نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا کہ کوئی فہرست نہیں ،میں نے جواب دے دیا اب یہ شور اس لیے کر رہے ہیں ،خواجہ آصف نے گھڑی لہرانا شروع کر دی اور کہا کہ یہ گھڑی کے لیے شور کر رہے ہیں

    اپوزیشن کے شور شرابہ میں اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کی کارروائی جمعہ کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دی

    سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، خورشید شاہ، سردار ایاز صادق،عمر ایوب، شہر یار آفریدی، علی محمد خان، شیر افضل مروت اور دیگر نو منتخب اراکین ایوان میں موجود ہیں، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی یوسف تالپور وہیل چیئر پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف بھی قومی اسمبلی کے ایوان میں پہنچ گئے، نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے مصافحہ کیا،ایوان میں آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے مصافحہ کیا،آصف علی زرداری نے رول آف سائن پر دستخط کر دیئے،مولانا فضل الرحمان نے رول آف ممبرز پر دستخط کر دیے،اسپیکر قومی اسمبلی نے کھڑے ہوکر مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا،عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کا پوسٹر تھامے رول آف ممبرز پر دستخط کر دیئے،نواز شریف نےبھی رول آف ممبرز پر دستخط کر دیئے، نواز شریف کے دستخط کرتے وقت لیگی کارکنان نے "وزیراعظم نوازشریف” کے نعرے لگائے جبکہ سنی اتحاد کونسل اراکین کی جانب سے "دیکھو دیکھو کون آیا؟” کے نعرے لگائے گئے،صاحبزادہ حامد رضا نے رول آف ممبرز پر دستخط کر دیئے،خالد مگسی، بیرسٹر عقیل ملک، شیخ آفتاب احمد، طارق بشیر چیمہ نے بھی رول آف ممبرز پر دستخط کر دیئے،مولانا عبد الغفور حیدری، اعجاز الحق، نے بھی رول آف ممبرز پر دستخط کر دیئے،بیرسٹر گوہر نے رول آف ممبر پر دستخط کرنے کے بعد عمران خان کی تصویر لہرا دی.

    اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدوں کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی منظور
    قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لیے سردار ایاز صادق، ملک محمد عامر ڈوگر کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کو جمع کرائے گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار سردار ایاز صادق کے تجویز کنندان میں چوہدری سالک حسین، عبدالعلیم خان، سید نوید قمر اور اویس احمد لغاری شامل ہیں،ملک عامر ڈوگر کے تجویز کنندان میں صاحبزادہ صبغت اللہ، علی محمد اور ڈاکٹر امجد علی خان شامل، ہیں،قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے لیے سید غلام مصطفی شاہ اور جنید اکبر کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کو جمع کرائے گئے۔ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزد امیدوار غلام مصطفیٰ شاہ کے لیے تجویز کنندان میں محمد رضا حیات ہراج اور اعجاز حسین جاکھرانی شامل ہیں،جنید اکبر کے تجویز کنندان میں محمد ثناء اللہ خان مستی خیل، محمد ریاض خان فتیانہ اور مہر غلام محمد لالی شامل ہیں،اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب بروز جمعہ یکم مارچ 2024 کو ہو گا،قومی اسمبلی کے آج منعقد ہونے والے اجلاس میں 282ممبران قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا اور رول آف ممبر پر دستخط کیے،

    سپیکر کے لئے ملک عامر ڈوگر،ایاز صادق کے کاغذات جمع
    سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے لیے ملک عامر ڈوگر کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے،ڈپٹی سپیکر کے لیے جنید اکبر خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے، مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق نے بھی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔سیکریٹری قومی اسمبلی نے ایوان کے اندر ہی کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی،مہمانوں کی گیلری میں مریم اورنگزیب اور اسحاق ڈار کے ہمراہ موجود تھیں، پیپلز پارٹی کی آصفہ بھٹو نے بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی،

    قبل ازیں اراکین اسمبلی کی ایوان میں آمد شروع ہو گئی ہے،عطا اللہ تارڑ، سید خورشید شاہ، شہلا رضا، تہمینہ دولتانہ، انجینئر امیر مقام، شیخ آفتاب ایوان میں موجود ہیں،اویس لغاری، ریاض پیرزادہ، طاہرہ اورنگزیب، نور عالم خان، کھیل داس کوہستانی، ذرائع گل، دانیال چودھری ایوان میں موجود ہیں،رومینہ خورشید عالم، نوشین افتخار، نوید قمر، آغا رفیع اللہ، خالد مگسی، خواجہ آصف ایوان میں موجود ہیں،علیم خان، زرتاج گل، علی محمد خان بھی ایوان میں پہنچ گئے،نامزد امیدوار وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے.

    سابق صدر آصف علی زرداری کی ایوان میں آمد ہوئی،پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے ڈیسک بجا کر آصف علی زرداری کا استقبال کیا، ایوان میں ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعروں کی گونج سنائی دی، آصف زرداری نے نعروں کے جواب میں ہاتھ ہلایا،

    یوسف رضا گیلانی سینیٹ سے مستعفیٰ،قومی اسمبلی میں حلف لے لیا
    پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کا حلف لے لیا، یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کا استعفی منظور کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

    قومی اسمبلی اجلاس، کون بچائے گا پاکستان قیدی نمبر 804 کے نعرے
    تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ایوان میں عمران خان کی تصاویر لہرا دیں، ’’عمران خان زندہ باد” کے نعرے بھی لگائے،پی ٹی آئی کے اراکین عمران خان کی تصویریں لے کر قومی اسمبلی میں موجود ہیں،سنی اتحاد کونسل کے اراکین نےسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا،بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے،عمر ایوب خان شیخ وقاص اکرم شیر افضل مروت سمیت دیگر اراکین موجود ہیں،سنی اتحاد کونسل اراکین کی قومی اسمبلی ہال میں نعرے بازی جاری ہے، اراکین کی جانب سے کون بچائے گا پاکستان قیدی نمبر 804 کے نعرے لگائے گئے،سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے بانی پی ٹی آئی کے پوسٹرز اٹھا رکھے ہیں،آئی آئی پی ٹی آئی ،عمر ایوب، اسد قیصر نے ایوان میں نعرے لگوائے،

    اپوزیشن ہم ہیں حکومت میں نہیں بیٹھیں گے،نورعالم خان
    جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم نے پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ہم ہیں حکومت میں نہیں بیٹھیں گے، اپوزیشن میں آواز اٹھانی آتی ہے، ہم فرد واحد کے لیے نہیں ملک کے لیےلڑتے ہیں اور عوام کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، پہلے بھی عوام کے لیے آواز اٹھائی اب بھی اٹھائیں گے،مہنگائی ہو، امن و امان ہو یا رائلٹی کی بات ہو، آواز اٹھائیں گے، ملک کی بات ہو یا اداروں کے لیے بات ہو سب کریں گے، اسمبلی میں آئیں لیکن احتجاج کا طریقہ ہوتا ہے،احتجاج ہم سب کو کرنا چاہیے، پاکستان کی سیاست میں آئی ایم ایف باہر کے ممالک کو ملوث کرتے ہیں، اندرونی معاملات امریکا اور آئی ایم ایف کے حوالے کر رہے ہیں،پاکستانی قوم کو احتجاج کرنا چاہیے، عوام کو اپنے ان ارکان قومی اسمبلی سے پوچھنا چاہیے باہر ممالک کو کیسے خطوط لکھ رہے ہیں۔

    صدارتی ووٹ دینے سے متعلق وقت آنے پر بات کریں گے۔فاروق ستار
    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاست سے دنیا کے تعلقات میں رخنہ ڈالنا غیر آئینی بھی ہے۔مشکل حالات ہیں، ڈیلیور کرنا ہوگا، لوگوں کی مشکل آسان کرنا ہو گی، مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بحران بڑے چیلنجز ہیں،صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھا اس حوالے سے کیا کہیں گے؟ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نامناسب بات ہے کہ گھر میں جھگڑا ہے تو عالمی ادارے کو آگاہ کریں،صحافی نے سوال کیا کہ ایم کیو ایم کو کتنی وزارتیں مل رہی ہیں؟ جس پرفاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کا بنیادی نکتہ آئینی ترمیمی بل ہے، مقامی حکومتوں اور ضلع کی سطح پر اختیار ہونے چاہئیں، مضبوط مرکز مضبوط پاکستان کی ضمانت ثابت نہیں ہوئے، صدارتی ووٹ دینے سے متعلق وقت آنے پر بات کریں گے۔

    اپوزیشن نے شرپسندی کی تو سختی سے نمٹیں گے، احسن اقبال
    ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جمہوریت کا ایک پہیہ ہے.اپوزیشن اگر مثبت کردار ادا کرے تو ہم خیرمقدم کریں گے.شرپسندی کی گئی تو سختی سے نمٹیں گے.پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کوئی ایک جماعت اکیلے نہیں کرسکتی.پی ٹی آئی کو چار میں سے ایک فیڈریٹنگ یونٹس کا مینڈیٹ ملا ہے، ہمیں چار میں سے تین یونٹس کا مینڈیٹ ملا ہے، ایک یونٹ کا میڈیٹ رکھنے والے کیسے کہہ سکتے ہیں دھاندلی ہوئی، اتحادی حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت ہے،

    آج پارلیمنٹ میں سرپرائز دیں گے، شیر افضل مروت
    تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں سرپرائز دیں گے، جو اجنبی لوگ ہیں پارلیمان میں جو فارم 47 پر آئے ہیں، وہ ایم این اے نہیں ہیں آج پارلیمان میں بیٹھے ہونگے، ان لوگوں کا اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے، ان لوگوں کو یہ سیٹیں ہضم نہیں کرنے دیں گے، آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا معاملہ بانی پی ٹی آئی دیکھیں گے،

    عمران خان کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے،عمر ایوب
    تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت قرضے درست طریقے سے استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، عالمی مالیاتی ادارے چاہتے ہیں کہ ان کے قرض کا درست استعمال ہو۔عمران خان کو اسمبلی میں بطور وزیر اعظم لائیں گے، عوام کے مسائل کے خاتمے کی بھرپور کوششں کریں گے،آج ہم اس اجلاس میں آواز اٹھائیں گے، یہاں پر ہماری ترجیح ہوگی کہ ہم اپنے لیڈرز جو جیل میں ہیں ان کو یہاں پر لائیں گے,الیکشن کمیشن ڈنڈی مار رہا ہے،
    ہم محب وطن ہاکستانی ہیں، ہم چاہتے ہیں آئی ایم ایف سے لیا گیا قرضہ صحیح کاموں میں استعمال ہو،اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ نہیں ہوا،پی ڈی ایم حکومت کا سٹریکچر بنایا گیا، یہ چوں چوں کا مربع کچھ نہیں کر پائے گا،پاکستان کو ہماری ہی پارٹی مشکلات سے نکال سکتی ہے، ہمارا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد ہے، تحریک انصاف کا انٹراپارٹی انتخابات ہورہا ہے، تمام معاملات جلد ہو جائینگے،

    سب سے زیادہ والد صاحب کو مِس کر رہا ہوں،زین قریشی
    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ والد صاحب کو مِس کر رہا ہوں، آج وہ یہاں ہوتے تو انکے لیئے فخر کا مقام ہوتا، ان کی غیر موجودگی میں ظاہر ہے دل بھاری ہے انہوں نے بہت بڑی قربانی دی ہے، انکی قربانی کی وجہ سے نہ صرف میں بلکہ میرے جیسے کئی ایم این ایز الیکٹ ہو کر آئے ہیں،

    اراکین قومی اسمبلی کے حلف کے بعد سب سے پہلا مرحلہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا ہو گا، پہلے سامنے آنے والے مجوزہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی یکم مارچ کو جمع ہونے تھے اور 2 مارچ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہونا تھاتاہم اب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کاغذات نامزدگی آج دن 12بجے سے پہلے جمع کرائیں گے اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن جمعہ یکم مارچ کو ہو گا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے مسلم لیگ ن نے ایاز صادق کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی نے غلام مصطفیٰ شاہ کو نامزد کیا ہے،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے تاحال کسی کو بھی امیدوار نامزد نہیں کیا گیا جبکہ جے یو آئی نے ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ وہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیں گے یا اپنا امیدوار سامنے لائیں گے۔

    قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے صدرمملکت کے اعتراضات کا جواب دیدیا

    جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اٹھائے اعتراضات

    ہائیکورٹ نے کیس نمٹا کرتعصب کا مظاہرہ کیا،عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

    ،اگر کوئی جج سپریم کورٹ کی ساکھ تباہ کر کے استعفی دے جائے تو کیا اس سے خطرہ ہمیں نہیں ہوگا؟

  • قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے طلب

    قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے طلب

    قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا،

    قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا،قومی اسمبلی اجلاس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے طلب کرلیا ،قومی اسمبلی اجلاس آرٹیکل 91 کی سب کلاز 2 کے تحت طلب کرلیا گیا ،شام 5 بجے تک صدر مملکت کے احکامات کا انتظار کیا گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس صدر کی جانب سے طلب نہ کیے جانے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے طلب کرلیا ،قومی اسمبلی اجلاس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،
    qomi

    قومی اسمبلی اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، اسپیکر راجہ پرویز اشرف حلف لیں گے،یکم مارچ کواسپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، 2مارچ کوا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا، 3مارچ کو وزیراعظم کے انتخاب کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے،4مارچ کو قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کرے گی،مسلم لیگ ن نے ایاز صادق کو سپیکر کا امیدوار نامزدکر رکھا ہے

    دوسری جانب نگراں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور قومی اسمبلی ہال کا دورہ کیا، وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے حکام نے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے متعلق انتظامات کے بارے میں نگراں وفاقی وزیر کو بریفنگ دی،نومنتخب اراکین قومی اسمبلی کی سہولت کے لئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ،نومنتخب اراکین کو اسمبلی ہال تک رسائی کے لئے خصوصی پاس جاری کئے جائیں گے، اراکین کے لئے اسمبلی ہال میں نشستوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں قائم فیسلی ٹیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا اور وہاں موجود عملہ سے ملاقات کی.اس موقع پر وفاقی وزیر کو فیسلی ٹیشن سینٹر کے امور اور نومنتخب اراکین اسمبلی کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی

    قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے صدرمملکت کے اعتراضات کا جواب دیدیا

    جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اٹھائے اعتراضات

    ہائیکورٹ نے کیس نمٹا کرتعصب کا مظاہرہ کیا،عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

    ،اگر کوئی جج سپریم کورٹ کی ساکھ تباہ کر کے استعفی دے جائے تو کیا اس سے خطرہ ہمیں نہیں ہوگا؟

  • صدر کی جانب سے سمری مسترد،سپیکر نے 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا

    صدر کی جانب سے سمری مسترد،سپیکر نے 29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا

    صدر کی جانب سے سمری مسترد ہونے کے بعدقومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری صبح دس بجے بلا لیا گیا

    قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا،قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 91 شق دو کے تحت کیا گیا

    قبل ازیں 16 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی طلبی ، صدر نے سمری مسترد کردی ،صدر مملکت نے سمری واپس بھجوا دی ہے، صدر کے مطابق پہلے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کو مکمل کیا جائے.صدر عارف علوی کو 5 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی،صدر کا کہنا تھا کہ ایوان ابھی مکمل نہیں، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے

    قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز ٹو کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی افسران اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی،صدر مملکت ڈاکٹر علوی کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کرنے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر کے سمری پر دستخط نہ کرنے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں طلبی میں کوئی رکاوٹ نہیں ،صدر کا اختیار اکیسویں دن سے پہلے اجلاس طلب کرنے کا ہے ۔ آئین کے مطابق ہر صورت انتخابات کے 21 روز بعد قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس منعقد ہونا ہے ۔صدر کے سمری مسترد کرنے کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہوگا ،

    نئی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا معاملہ،صدر کے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں متبادل پلان تیار کر لیا گیا،نگران حکومت اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاری مکمل کرلی ،صدر 29 فروری تک اجلاس نہیں بلاتے تو بھی اجلاس 29 کو ہی ہوگا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا،سپیکر قومی اسمبلی کو اس حوالے سے نگراں وزیراعظم کی طرف سے سمری بھی بھجوائی جاسکتی ہے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا شعبہ قانون سازی اس بارے آج سپیکر کو بریفنگ بھی دے گا

    آئین کے آرٹیکل 91 کی شق دو کے تحت 29 فروری تک اجلاس ہونا آئینی تقاضا ہے ،صدر اکیس دن میں اجلاس نہ بلا کرآئینی خلاف ورزی کے مرتکب ہونگے،آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ صدر نئی قومی اسمبلی کے اجلاس کی سمری روک سکتا ہے ،صدر مخصوص نشستوں کو بنیاد بنا کر بھی اجلاس نہیں روک سکتا،پنجاب اور سندھ اسمبلی کے اجلاس بلائے جاچکے ہیں گورنرز نے ایسی کوئی شرط نہیں لگائی،حکومت آئینی خلاف ورزی کی مرتکب نہیں ہوسکتی

    دوسری جانب مسلم لیگ ن سینیٹر اور سینیئر رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلاسکتا ہے، آئین میں واضح ہےکہ 21ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے، 21دن کی آئینی مہلت کے حساب سے 29فروری آخری تاریخ بنتی ہے۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کے 21 روز کے اندر اجلاس بلایا جانا لازم ہے، 21 روز 29فروری کو مکمل ہونا ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے وقت پر اجلاس بلوانا ہوتا ہے، آئین سے روگردانی کی ہے صدر نے،اگر صدر نے اجلاس نہیں بلانا تو 21 ویں روز تو اجلاس ہونا ہی ہونا ہے ، آپ ملک کے صدر ہیں سیاسی جماعت کے نہیں ،نامکمل اسمبلی کا تصور آئین میں نہیں ہے،جب استعفی دے کر گئے تھے تب بھی اسمبلی کی کاروائی ہوئی، صدر کے پاس کافی لوگ ہیں مشورہ دینے والے, اس لیے اس حال تک پہنچے ہیں،

    صدر آئین کا احترام نہ کرکے اپنی میراث تباہ کر رہے،صدارتی منصب چھوڑ دیں،شازیہ مری
    پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات،سابق وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ صدر کا قومی اسمبلی اجلاس نہ بلانا آئینی عمل سے انحراف ہے،صدر آئین کا احترام نہ کرکے اپنی میراث تباہ کر رہے ہیں، وہ آئین پر عمل کریں یا صدارتی منصب چھوڑ دیں، آمر ضیاء نے آئین سے جو شق نکالی اسے جمہوری حکومت نے بحال کیا، ضیاء نےالیکشن کے 30 دن پورے ہونے تک اجلاس بلانے کی شق ہی نکال دی تھی،18ویں آئینی ترمیم کے تحت صدر 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں آج پھر صدر عارف علوی آمر ضیاء کی سوچ پر عمل پیرا ہوکر آئین سے کھلواڑ کر رہے ہیں،صدر آئینی بحران پیدا کرکے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں

    پنجاب اسمبلی اجلاس، اراکین پہنچ گئے

    جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اٹھائے اعتراضات

    ہائیکورٹ نے کیس نمٹا کرتعصب کا مظاہرہ کیا،عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

    ،اگر کوئی جج سپریم کورٹ کی ساکھ تباہ کر کے استعفی دے جائے تو کیا اس سے خطرہ ہمیں نہیں ہوگا؟

  • قومی اسمبلی اجلاس 26 سے 28 فروری تک بلانے کی تجویز

    قومی اسمبلی اجلاس 26 سے 28 فروری تک بلانے کی تجویز

    عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی

    قومی اسمبلی کا اجلاس 26 سے 28 فروری تک بلانے کی تجویز سامنے آئی ہے،قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کے حوالے سے سمری صدرمملکت کوبھیج دی گئی ہے، صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے جس میں سپیکر قومی اسمبلی نو منتخب ممبران سے حلف لیں گے، اسکے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا،

    دوسری جانب اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹی فکیشن کو بحال کردیا گیا ہے، لیگی امیدواروں انجم عقیل، طارق فضل چوہدری اور راجہ خرم کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابی عذر داریوں کی درخواستیں مسترد کردی ہیں،

    پنجاب اسمبلی اجلاس، اراکین پہنچ گئے

    جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اٹھائے اعتراضات

    ہائیکورٹ نے کیس نمٹا کرتعصب کا مظاہرہ کیا،عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

    جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کے جاری کردہ دونوں شوکاز نوٹس چیلنج کردیئے

    ،اگر کوئی جج سپریم کورٹ کی ساکھ تباہ کر کے استعفی دے جائے تو کیا اس سے خطرہ ہمیں نہیں ہوگا؟

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کی سہولت کے لیے کمیٹی روم نمبر 2 میں سہولت سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، فیسیلیٹیشن سینٹر میں نو منتخب معزز ممبران کی رجسٹریشن کے علاؤہ کارڈز اور دیگر ضروری دستاویزات کے لیے فوٹو بنائے جائیں گے ،فیسیلیٹیشن سینٹر 22 فروری سے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس تک صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کیلئے خدمات سر انجام دیتا رہے گا،نو منتخب معزز ممبران سے درخواست ہے کہ وہ رجسٹریشن کے سلسلے میں کسی دشواری سے بچنے کیلئے 22 فروری سے اپنی رجسٹریشن کیلئے تشریف لائیں،نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی رجسٹریشن کے لیے اپنے قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں،

  • حکومتوں کا حصہ بننا ہے یا نہیں فیصلے   آئندہ چوبیس گھنٹے میں ہو گے، جے یو آئی

    حکومتوں کا حصہ بننا ہے یا نہیں فیصلے آئندہ چوبیس گھنٹے میں ہو گے، جے یو آئی

    اسلام آباد: جمعیت علماءاسلام کے انتخابی نتائج پر تحفظات سامنے آگئے –

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق جے یو آئی نے انتخابی نتائج کو بندر بانٹ قرار دیتے ہوئے آئندہ چوبیس گھننوں میں ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے نتائج تسلیم کرنے ہیں یا نہیں،حکومتوں کا حصہ بننا ہے یا نہیں فیصلے اجلاس میں ہوں گے-

    جے یو آئی کی مجلس عاملہ اور صوبائی قائدین کا اجلاس شیڈول سے ایک دن پہلے طلب کیا گیا ہے ،جمعیت علماءاسلام کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی قیادت کا مشترکہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا اس سے قبل چودہ فروری کو اجلاس کا شیڈول جاری کیا گیا تھا،مجلس عاملہ اور صوبائی قائدین کے اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے –

    اجلاس میں قومی اسمبلی کے انتخابی نتائج کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کی صوبائی قیادت انتخابات سے متعلق اپنی رپورٹس پیش کرے گی-

    راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    پیر پگارا کا احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان

    7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت

  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس آج سے شروع ہو گا

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس آج سے شروع ہو گا

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس آج سے شروع ہو گا ۔

    باغی ٹی وی:اقوام متحدہ نے اقوام متحدہ کی78 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے مقررین کا شیڈول جاری کردیا ہے جنرل ڈیبیٹ منگل 19 ستمبر کو صبح نو بجے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگیا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس جنرل اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    دنیا بھر سے 140 سے زائد رہنما اور ریاستی نمائندے خطاب کریں گے ، پاکستان کی نمائندگی کے لیے وزیراعظم انوار الحق نیویارک پہنچ گئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کریں گے ،دیرینہ روایت کے مطابق اقوام متحدہ کی78 ویں جنرل اسمبلی سے پہلا خطاب برازیل کے نمائندے کا ہوگا جبکہ اقوام متحدہ کے میزبان ملک کے طور پر دوسرا خطاب امریکی نمائندے کا ہوگا۔

    کینیڈا نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کےسربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا

    دفترخارجہ کے مطابق 19 ستمبر کو ایس ڈی جی سمٹ اور مختلف ڈائیلاگ کا انعقاد ہوگا، وزیر اعظم کی 20 ستمبر کو کلائمٹ ایمیشن سمٹ میں بھی شرکت کا امکان ہے جبکہ 20 ستمبر کو ہی پینڈیمک پریوینشن پراجلاس میں بھی وہ شرکت کریں گے انوارالحق کاکڑ 20 ستمبرکو ایک مالی کانفرنس میں بھی جی 77 اور مالی وسائل پر بات کریں گےاس دوران نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    گوشت کا کھانے میں کم استعمال کرکے موسمیاتی تغیر میں کمی لائی جا سکتی ہے،تحقیق

  • بجلی کے بلوں میں اضافے پرسراج الحق نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    بجلی کے بلوں میں اضافے پرسراج الحق نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    لاہور: بجلی کے بلوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کیلئے رات 12 بجے کا وقت دیا تھا،منصور میں جاری اجلاس میں جماعت اسلامی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی اور بلوں میں اضافہ کے خلاف ہڑتال کے دوران ملک بھر میں مظاہرے ہوئے لاہور، کراچی اور پشاور میں بڑے پیمانے پر بازار بند رہے، سنسان بازاروں میں بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں غیر معقول اضافے پر مذمتی بینرز آویزاں تھے۔

    تاجر تنظیموں نے بلوں کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز کو مستردکر دیا

    دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنےسے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے، فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا، اس معاملے میں صرف اور صرف ایک رکاوٹ ہے اور وہ یہ ہے کہ صوبوں کے ساتھ ہم نے یکجا ہو کر ایک فیصلہ کرنا ہے،کوشش کر رہا ہوں کہ کوئی حتمی اعلان نہ کروں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری پوری فنانس کی ٹیم ہماری پوری توانائی کی ٹیم قلیل المدت حل تجویز کرنے جا رہی ہے اور ایسے انداز میں کرنے جا رہی ہے کہ فیصلے ہمیں واپس نہ لینے پڑیں-

    عمران خان کی وکلا سے ملاقات، ملک میں عدالتوں کا احترام نہیں، میں نے …