Baaghi TV

Tag: ارشد شریف

  • لاشوں پر سیاست کا مکروہ دھندا بے نقاب۔ سازش پکڑی گئی۔ایسے ثبوت جو آپ کا دماغ چکرا دیں۔

    لاشوں پر سیاست کا مکروہ دھندا بے نقاب۔ سازش پکڑی گئی۔ایسے ثبوت جو آپ کا دماغ چکرا دیں۔

    لاہور:ارشد شریف کو دنیا چھوڑے ہوئے ابھی تین دن ہوئے ہیں، اس کا خاندان ، دوست احباب سب غمگین ہیں، ارشد شریف جو کہ ایک انتہائی خوبصورت اور مسکراہٹ والا چہرہ آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے ،

    ان حالات میں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں کہ جوان کی وفات پر سیاست کررہےہیں،وہ لاشوں پر سیاست کررہے ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں کہ جو فیک اکاونٹس سے اس قسم کا دھندا چلاتے ہیں پھراس کو لانچ کرتے ہیں ، جہاں جزبات کے سودے ہوتے ہیں ، جہاں نفرت بوئی جاتی ہیں ،جہاں غداری پرکاروبار ہوتا ہے ،

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ میرے پاس کچھ ایسے ثبوت ہیں جو چند فالورز بڑھانے کے لیے بہت غلط طریقے استعمال کررہےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جس رات ارشد شریف کی وفات کی خبر وائرل ہوتی ہے تو اس وقت جب سوائے چند لوگوں کے کسی کو پتہ نہیں تھا ، انہوں نے پروپیگنڈہ شروع کردیا ،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جب ارشد شریف نے زلفی بخاری سمیت پارٹی کی کرپشن بے نقاب کی تو یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے اس وقت ارشد شریف کےخلاف انتہائی غلط انداز سے کردار کشی کی تھی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں کہ جو اس کے خلاف ٹرینڈ چلاتےتھے ،ان کا کہنا تھا کہ آج وہ مامے چاچے بن رہےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ سے ایک شخص کچھ ایسے ٹویٹ کررہا تھا ، وہ کہہ رہا ہےکہ میں کینیا کا ایک صحافی ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ اس اکاونٹ کو 10 ، 10 ہزار فالورز مل رہےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ایسے درجنوں ٹویٹر اکاونٹ ہیں جو اس کام پر لگے ہوئے

     

    ان کاکہنا تھا کہ وہ لوگ جو ارشد شریف اور اس کے گھروالوں کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے تھے آج وہ ارشد شریف کی میت سے لپٹے ہوئے ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ آج وہ بڑے بڑے عجیب نام سے کام کرتے ہیں ، کبھی اعتزاز احسن ، کبھی بی بی سی تو کبھی کینیا کے صحافی کے طور پر اپنا تعارف کرواتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ خاندان بہت زیادہ غم میں ہیں اور یہاں فیک تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے تو پاک آرمی کے شہید افسر کی تصویر وائرل کردی تھی تو اسکے خاندان نے یہ کہہ دیا کہ بھائی خدارا یہ ہمارے شہید کی تصویر ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو دیکھیں کہ پہلے وہ کیا کرتے رہے ، اب ارشد شریف کی وفات پر سیاست کرتے رہے ، ساہیوال کے واقعہ پر اور ہزارہ کے واقعہ پر جس طرح‌عمران خان نے جو کام کیا وہ سب کے سامنے ہے

    انکا کہناتھا کہ اگر یہ لانگ مارچ ناکام ہوا یہ عمران خان کے گلے کی ہڈی بن سکتی ہے ، کیوںکہ جو دو مطالبات منوانا چاہتے ہیں وہ نہیں ہوں گے ، نہ آرمی چیف انکی مرضی کا نہیں ہوگا ، الیکشن فی الحال نہیں ہوں گے ،ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ارشد شریف کا خون رائیگاں نہیں ہوگا ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کرنا تھا بعد میں وہ ارشد شریف کی شہادت کی وجہ سے پہلے یعنی جمعہ کو کررہے ہیں ان کا کہنا تھاکہ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی سب کو محفوظ رکھیں‌

  • سراج الحق کی شہید سینئر صحافی ارشد شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو

    سراج الحق کی شہید سینئر صحافی ارشد شریف کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو

    لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے لیے بننے والے کمیشن کا حال ماضی کی طرح نہیں ہونا چاہیے جو بھی اس جرم میں ملوث ہو اسے سزا ملے۔ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر کہانیاں بن رہی جو بیرون ملک میں چھپتی ہیں۔ ہمارے ملک میں اگر کوئی چیز سب سے زیادہ سستی ہے تو وہ انسان کی موت ہے۔ ارشد شریف کی موت کسی ایک خاندان کے فرد کی نہیں، 22 کروڑ عوام کی موت ہے۔ حکومتی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے میں بہت زیادہ دن رکھے، سچ جلد سامنے آنا چاہیے۔

    وہ کینیا میں شہید ہونے والی سینئر صحافی ارشد شریف کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ اور بچوں سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم اور دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    امیر جماعت نے کہا کہ پوری قوم مرحوم کے خاندان کے غم میں شریک ہے۔ ایک ماں اور بچوں پر جو گزرتی ہے اس کا درد انہی کو معلوم ہے۔ ارشد شریف نڈر اور بے باک صحافی تھے، ان کی موت صحافت کے لیے بڑا نقصان ہے۔ جس طرح ارشد شریف کو کینیا میں شہید کیا گیا اس پر پوری قوم کو افسوس ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ واقعات ہوتے ہیں اور ہم دو دن میں بھول جاتے ہیں۔یہاں دن کے اجالے میں کمیشن بنتے ہیں لیکن نتیجہ صفر نکلتا ہے۔ اسلام آباد میں بھی لوگ اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتے ہیں۔ ملک میں امن وامان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے۔ حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

     

     

    انھوں نے کہا کہ اس دکھ کے موقع پر جماعت اسلامی مرحوم ارشد شریف کے اہل خانہ اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے۔ انھوں نے کہا کہ ارشد شریف کی شہادت کی آزادانہ تحقیقات کے لیے صحافی تنظیموں کے مطالبات کو سپورٹ کرتے ہیں۔ آزادی صحافت جدوجہد میں صحافیوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے۔ ملک آزاد صحافت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واؤڈا اورعمران خان سے بھی تفتیش کی جائے گی:وزیر داخلہ

    ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واؤڈا اورعمران خان سے بھی تفتیش کی جائے گی:وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واؤڈا ، عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واؤڈا کے بعد کسی اور شہادت کی ضرورت نہیں ہے، اُن کی باتوں کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واؤڈا کی بات کو پیش نظر رکھیں تو ارشد شریف معاملے کے سارے ناتے بانے عمران خان کی طرف جاتے ہیں۔

     

     

     

     

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واوڈا نے ایس فیملی کو بے نقاب کر دیا، کینیا کے فارم ہاؤس کا تعلق ایس فیملی سے بنایا جا رہا ہے، جن کا دبئی میں کاروبار ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والا کمیشن فیصل واؤڈا سے تفتیش شروع کرے جبکہ عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کی جائے گی، فیصل واؤڈا کی بات کئی جگہوں پر بہت اہم ہے۔

     

     

     

     

    یاد رہے کہ کچھ دیر پہلے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہےکہ ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا اور مجبورکیا کہ ملک سے چلے جاؤ، دبئی سے ارشد شریف کو زبردستی نکالے جانےکی بات درست نہیں ہے، میرے خیال سے ارشد شریف کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا، میرے خیال میں ارشدکو گاڑی کے اندر سے مارا گیا، انہیں صرف دو گولیاں لگیں،

     

     

     

    فیصل واوڈا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کو سینے اور سر پر جو دو گولیاں لگیں، وہ لانگ رینج سے نہیں چلائی گئیں، جو دو گولیاں لگیں، وہ قریب سے چلائی گئیں۔ میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا، موبائل فون کے فارنزک کے لیے تیار ہوں، ارشد شریف کو پاکستان میں کہیں سے کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے س

    اتھ پازیٹو تعلق تھا، میں نے ویڈیو بنا کر نام دے دیے ہیں، ویڈیو میں جن لوگوں کے نام بتائے، مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ بھی نہیں بچیں گے۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے، ارشد شریف کا نہ موبائل ملےگا، نہ لیپ ٹاپ ملےگا، شواہد مٹا دیےگئے ہیں، کہا گیا کہ ارشد شریف لندن چلا گیا، لیکن وہ لندن نہیں گیا،

     

     

     

     

    ارشد شریف کے لیےکینیا کے انتخاب کے پیچھے وہ لوگ ہیں، جو ملک توڑنا چاہتے ہیں، اگر میرا چیئرمین کچھ بتائے تو میں 99 فیصد یقین کروں گا، ویسے ہی ارشد کو جو شخص کچھ بتا رہا تھا، وہ اس پر یقین کر رہا تھا۔ فیصل واوڈا بتا رہے تھے کہ ارشد شریف کو جو مقاصد بتائےگئے ان کے پیچھے سازش تھی، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان میں موجود ہیں اور انٹرنیشنلی کنکٹڈ ہیں، لانگ مارچ کے بیانیےکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا:فیصل واوڈ

    میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا:فیصل واوڈ

    اسلام آباد:میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا:اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہےکہ ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے،

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا اور مجبورکیا کہ ملک سے چلے جاؤ، دبئی سے ارشد شریف کو زبردستی نکالے جانےکی بات درست نہیں ہے، میرے خیال سے ارشد شریف کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا، میرے خیال میں ارشدکو گاڑی کے اندر سے مارا گیا، انہیں صرف دو گولیاں لگیں،

    فیصل واوڈا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کو سینے اور سر پر جو دو گولیاں لگیں، وہ لانگ رینج سے نہیں چلائی گئیں، جو دو گولیاں لگیں، وہ قریب سے چلائی گئیں۔ میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا، موبائل فون کے فارنزک کے لیے تیار ہوں، ارشد شریف کو پاکستان میں کہیں سے کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پازیٹو تعلق تھا، میں نے ویڈیو بنا کر نام دے دیے ہیں، ویڈیو میں جن لوگوں کے نام بتائے، مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ بھی نہیں بچیں گے۔

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے، ارشد شریف کا نہ موبائل ملےگا، نہ لیپ ٹاپ ملےگا، شواہد مٹا دیےگئے ہیں، کہا گیا کہ ارشد شریف لندن چلا گیا، لیکن وہ لندن نہیں گیا، ارشد شریف کے لیےکینیا کے انتخاب کے پیچھے وہ لوگ ہیں، جو ملک توڑنا چاہتے ہیں، اگر میرا چیئرمین کچھ بتائے تو میں 99 فیصد یقین کروں گا، ویسے ہی ارشد کو جو شخص کچھ بتا رہا تھا، وہ اس پر یقین کر رہا تھا۔

    فیصل واوڈا بتا رہے تھے کہ ارشد شریف کو جو مقاصد بتائےگئے ان کے پیچھے سازش تھی، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان میں موجود ہیں اور انٹرنیشنلی کنکٹڈ ہیں، لانگ مارچ کے بیانیےکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔

  • اپنے ہیرو شہید کو عوامی اعزاز سے دفن کریں۔ارشد شریف کی اہلیہ کی اپیل

    اپنے ہیرو شہید کو عوامی اعزاز سے دفن کریں۔ارشد شریف کی اہلیہ کی اپیل

    اپنے ہیرو شہید کو عوامی اعزاز سے دفن کریں۔ارشد شریف کی اہلیہ کی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کا اسلام آباد میں پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے

    میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم کے بعد میت کے ایکسرے، سی ٹی سکین کا فیصلہ کیا ہے، ارشد شریف کے جسم کے مختلف حصوں کے ایکسرے کئے گئے ہیں، ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم انکی اہلیہ کی درخؤاست پر کیا گیا،پوسٹ مارٹم کے بعد میڈیکل بورڈ نے سی ٹی سکین کی سفارش کی تھی

    پمز کے آٹھ سینئر ڈاکٹرزپرمشتمل میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم کیا، پمز میڈیکل بورڈ میں خاتون سینئر ڈاکٹر بھی شامل تھی ,انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کیلئے کچھ ٹیسٹ ہوتے ہیں ان کی رپورٹ میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔

    دوسری جانب ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ میں ارشد سے ملی ہوں انکا پوسٹ مارٹم ہو رہا ہے پمز میں۔ انتطامیہ پمز پولیس بہت تعاون کررہی ہے۔انکا جنازہ کل شاہ فیصل مسجد 2 بجے ہوگا آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے ہیرو شہید کو عوامی اعزاز سے دفن کریں۔

    دوسری جانب ارشد شریف کی اہلیہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ تھی،ہم انصاف چاہتے ہیں، آج ارشد تھا کل ہماری باری ہو گی، انہوں نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرائیویسی کا خیال رکھیں، بچوں کو نہ دکھائیں ان سے بات نہ کریں، ہمیں انصاف چاہئے،ارشد کی مغفرت کے لئے سب دعا کریں،

    واضح رہے کہ کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے ارشد شریف کی موت ہوئی ہے، وزیراعظم، صدر مملکت سمیت سیاسی شخصیات نے ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے ارشد شریف کی موت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

  • خلیل الرحمان قمر نے مریم نواز کو سنا دی کھری کھری

    خلیل الرحمان قمر نے مریم نواز کو سنا دی کھری کھری

    معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کے بعد مریم نواز نے کسی کی ٹویٹ جس میں لکھا تھا ”کہنا تو نہیں چاہتا تھا مگر یہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کے لیے خبر ،یہ اینکر کہتا تھا کہ نوازشریف نے اپنی مرحومہ ماں کو پارسل کرکے بھیجا ہے اس اینکر نے بہت پروگرام کیے جس میں دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اڑایا آج دیکھیں وہ وقت خود اس پر آگیا”
    اس ٹویٹ پر مریم نواز نے لکھا کہ ” مجھے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ ایک سبق ہے جسے ہم سب کو اپنانا چاہیے”. مریم نواز کی اس ٹویٹ پر ری ایکشن دیتے ہوئے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ” میں دس ہزار لعنت بھیجتا ہوں ایسی طنز کے اوپر، پھٹکار ایسی عورت کے منہ پر، حرام کی پلی. اس

    خبیث عورت کو ان مائوں کے گھروں میں لیکر جائیے جن کے بیٹے شہید ہوئے اور لعنت ان لوگوں پر جو اس ٹویٹ کو سپورٹ کرتے ہیں. ایسی کی تیسی تمہاری” .
    مریم نواز کی ٹویٹ پر جب ہر طرف سے تنقید ہوئی تو انہیں معافی مانگنی پڑی اور انہوں نے کہا کہ ”میں ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر رہی ہوں اور اس سے متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں جو میرا ارادہ کبھی نہیں تھا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں” .

  • کینیا میں سونے کی سمگلنگ کا کاروبار،وزیر داخلہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

    کینیا میں سونے کی سمگلنگ کا کاروبار،وزیر داخلہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سینئرصحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل سےمتعلق حقائق جاننے کیلئے اعلی سطحی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم ایف آئی اے اور انٹیلی ایجنسیز کے اعلی افسران پرمشتمل ہے۔ تحقیقاتی ٹیم فوری طور پرکینیا روانہ ہوگی اور ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے گی۔ حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کریگی۔ تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کیس میں پاکستان کے ایک نجی چینل سے منسلک شخصیت کے کینیا میں سونے کی سمگلنگ کے کاروبار سے متعلق قائم کمپنی کے کردارکا جائزہ لے گی تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی پاکستان سے دبئی اور پھر دبئی سے کینیا روانگی کی مکمل وجوہات اورمحرکات کا جائزہ لے گی۔ایک سیاسی شخصیت کے اعتراف کے بعد،تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کو پاکستان سے دبئی اور پھر سے کینیا جانے پر مجبور کرنے کے عوامل کا بھی جائزہ لے گی۔ تحقیقاتی ٹیم، کینیا پولیس اور دیگر ذرائع سے حاصل شدہ معلومات اور شواہد کی روشنی میں اپنی ایک آزادانہ رپورٹ مرتب کرکے وزارت داخلہ کو پیش کرے گی

    واضح رہے کہ کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے ارشد شریف کی موت ہوئی ہے، وزیراعظم، صدر مملکت سمیت سیاسی شخصیات نے ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے ارشد شریف کی موت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

  • ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی

    ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں پولیس کی غلطی سے قتل ہونے والے ارشد شریف کی لاش گزشتہ شب اسلام آباد پہنچا دی گئی ہے

    ارشد شریف کی نماز جنازہ کل جمعرات کو اسلام آباد کی تاریخی شاہ فیصل مسجد میں دن دو بجے ادا کی جائے گی نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی مقامی ہسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ہے، ارشد شریف کی لاش اسلام آباد پہنچی تو انکی اہلیہ ، والدہ بھی اس موقع پر موجود تھیں، ارشد شریف کی اہلیہ نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کروانے کا کہا ہے

    دوسری جانب ارشد شریف کی اہلیہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ تھی،ہم انصاف چاہتے ہیں، آج ارشد تھا کل ہماری باری ہو گی، انہوں نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرائیویسی کا خیال رکھیں، بچوں کو نہ دکھائیں ان سے بات نہ کریں، ہمیں انصاف چاہئے،ارشد کی مغفرت کے لئے سب دعا کریں،

    واضح رہے کہ کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے ارشد شریف کی موت ہوئی ہے، وزیراعظم، صدر مملکت سمیت سیاسی شخصیات نے ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے ارشد شریف کی موت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

  • ارشد شریف کا پاکستان میں بھی پوسٹ مارٹم  کیا جائے گا

    ارشد شریف کا پاکستان میں بھی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا

    کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کا پاکستان میں بھی پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا-

    سینئر صحافی ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال میں نہیں کیا جائے گا۔پمز حکام کے مطابق ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال کا سرد خانہ فعال نہیں اورسرد خانے میں مرمت کا کام جاری ہے۔پمز حکام نے بتایا کہ ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم اب ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی یا قائداعظم اسپتال میں کیا جائے گا جہاں پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی تین رکن ٹیم ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرے گی۔

    ارشد شریف کی میت کو لے کر آنے والا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا


    ارشد شریف کی والدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران سینیئر سرجن بھی موجود ہوں سینیئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی میت کینیا سے پاکستان پہنچا کر اسلام آباد کے نجی اسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔

    ارشد شریف کاقتل پوری صحافی برادری کاقتل ہے

    ارشد شریف کی میت غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے رات 1 بجے اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچائی گئی تھی جہاں اہلخانہ سمیت رہنما پی ٹی آئی مراد سعید اور فواد چوہدری سمیت صحافیوں کی بڑ ی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی-

    فیملی ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی نماز جنازہ جمعرات کو دن 2 بجے شاہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ارشد شریف کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں مبینہ غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا-

    اسلامو فوبیا مسلمانوں کے لیے بدستور سنگین نتائج کا باعث بن رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ

  • ارشد شریف کی میت کو لے کر آنے والا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا

    ارشد شریف کی میت کو لے کر آنے والا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا

    اسلام آباد:ارشد شریف کی میت کو لے کرآنے والا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا، میت وصول کرنے کیلئے ارشد شریف کے اہل خانہ ائیرپورٹ پر موجود ہیں‌

    ارشد شریف کا جسد خاکی لیے پرواز کیو آر 1342 نیروبی سے 3 بج کر 14 منٹ پر روانہ ہوئی۔

    اس وقت سینئر اینکر پرسن شہید ارشد شریف کا جسد خاکی لے کر نجی ایئر لائن کی پرواز اسلام آباد میں لینڈ کرگئی ہے۔

    شہید ارشد شریف کا جسد خاکی وصول کرنے کے لئے اہل خانہ ایئرپورٹ پر موجود ہیں جب کہ رہنما پی ٹی آئی مراد سعید اور فواد چوہدری سمیت صحافیوں کی بڑ ی تعداد بھی اس موقع پر موجود ہے۔

    ارشد شریف کی میت پاکستان لانے والا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے، جہاں ان کے اہل خانہ موجود ہیں، تدفین جمعرات کو اسلام آباد میں ہو گی۔

    واضح رہے کہ ارشد شریف کو اتوار کی رات نیروبی مگاڈی ہائی وے پرارشد شریف کوٹارگٹ کرتئ ہوئے بہت قریب سے فائر کرتے ہوئے شہید کردیاگیا تھا ،