Baaghi TV

Tag: ارشد شریف

  • مریم نواز،دعا کروں گا،کبھی ملک کی حکمران نہ بنو:ارشدشریف کےمبینہ قاتل کس کےبندے نکلے؟

    مریم نواز،دعا کروں گا،کبھی ملک کی حکمران نہ بنو:ارشدشریف کےمبینہ قاتل کس کےبندے نکلے؟

    لاہور:ہمارے انتہائی شفیق ساتھی ارشد شریف کو کینیا میں شہید کردیا جاتا ہے ، ان کے موبائل فونز اور ان کا لیب ٹاپ غائب کردیا جاتا ہے، یہ اتنا بڑا خطرناک کھیل کوئی عام بندہ نہیں کرسکتا ، وہاں ایم کیوایم الطاف حسین کے کارندے بھی موجود ہیں مگریہ منظم کھیل کوئی عام بندہ نہیں کھیل سکتا

    ان سیدھی سادھی باتوں کا اظہارکرتے ہوئے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ وہ بہت دکھی ہیں کہ ایک پاکستان کے ایک بڑے نام کو کینیا میں اس کو مروادیا جاتا ہے ، یہ لوگ کون ہیں ان کو منظرعام پر لانا ہوگا ،

    سینیئر صحافی مبشرلقمان نے اس موقع پر مریم نوازکو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ کسی کی وفات پر اس طرح طعنے نہیں دیے جاتے اور نہ ہی اس قسم کی گھٹیا سوچ کا کوئی تصور کرسکتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جو آج صبح ٹویٹ کی ہے ،اس نے بہت دکھی کردیا ہے ، اس کو اس قسم کی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی ، مریم کا اپنی والدہ محترم کی وفات کو ارشد شریف کی وفات سے لنک کرکے طعنہ نہیں دینا چاہیے تھا ، سب نے اس جہان فانی سے کوچ کرجانا ہے ، ، اگر کسی سے کوئی زیادتی ہوگئی ہے تو پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم سب کو جانے والی کی تمام غلطیاں معاف کردینی چاہیں ، اور اگرہمارے اختیار سے معاملہ باہرہے تو جس ذات کے پاس جانے والا جارہا ہےوہ بہتر جانتا ہے

    مریم نواز جو آپ نے حرکت کی اب تو دل سے دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ‌آپ کو ہمارے اوپرحکمران نہ بنائے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جومریم نوازلہجہ اور رویہ اپنا رہی ہیں یہ زیب نہیں دیتی ،عمران خان پر بھی تنقید کرتا رہا ہوں کہ ان کوچھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑے لیڈر بنیاد نہیں بناتے لیکن آپ نے توتمام ضابطے ہی توڑ دیے ،

    مبشرلقمان نے کہا کہ ارشد شریف سے سیاسی اختلاف تو ہوسکتا ہے لیکن یاد رکھیں ارشد شریف اس وطن عزیز کا وہ بیٹا ہے کہ جس کی وفات پر پاکستان کے ہرگھر سے رونے اورآہوں اور سسکیوں کی آوازیں آرہی ہیں، بے نظیربھٹو کے بعد ارشد شریف ہیں کہ جن کی وفات پر ہرپاکستانی دکھی ہے، بلکہ ارشد شریف کی وفات پرجہاں کہں بھی پاکستانی موجود ہیں یا صحافت کی دنیا سے تعلق رکھنے والے موجود ہیں وہ سب غمگین اور دکھی ہیں کہ کس طرح ایک حق کی آواز کوطاقت کے ساتھ دبا دیا گیا

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ میں جہاں بھی جارہا ہوں وہاں مجھے ارشد شریف کی شہادت پرہرکوئی دکھی نظرآرہا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ارشد شریف کی سیاسی سوچ سے تواختلاف کرسکتا ہے لیکن ارشد شریف جیسا ہونہار، تابندہ اور ملک وقوم کا خیرخواہ صحافی بے بسی کی حالت میں ماردیا گیا ،ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف ایک ہیرا تھا جسے ہم سے چھین لیا گیا ہے

    مبشرلقمان نے دکھ بھرے لمحات بیان کرتےہوئے کہا ہے کہ کل جب میں نے یہ خبر سنی تو میں کاشف عباسی سے اس بات کی تصدیق کرنا چاہی تو انہوں نے کہا کہ کاشف کا کہنا تھا کہ میں نے خبردینے والوں سے معذرت کی اور کہا کہ میرے میں اتنی ہمت نہیں کہ میں ایک دکھی ماں ، بچوں کوان کے پاپا کی وفات کی خبر دوں ، ان کا کہنا تھا کہ اگر میں بھی ہوتا تو یہ نہ کرسکتا تھا

    مبشرلققمان نے کہا کہ کل سے ہرکوئی ارشد شریف کی شہادت والی تصاویر ہر کوئی شیئر کررہا ہے جوکہ نہیں کرنی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس طرح دبئی حکومت نے ارشد شریف کو ملک بدر کیا ایسے تو کوئی بھی نہیں کرسکتا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرڈی پورٹ کرنا تھا تو پاکستان کردیتے جیسے کیا جاتا ہے تو پھر کس کے کہنے پران کو کینیا کی طرف جانے پر مجبور کیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ کینیا کی پولیس جس طرح جرائم کرتی ہے ان کے مقابلے میں تو پنجاب پولیس والے تو فرشتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اتنا زیادہ تضاد ہے کہ میرےجیسے بندہ 10 منٹ میں انکی اصلیت سامنے لاکردکھا دوں گا

    مبشرلقمان کاکہنا تھا کہ وہ دونوجوان کون تھے ،خرم اور وقار بنیادی طور پر الطاف حیسن کے بندے ہیں یہ بوری بند لاشوں کے ڈیلر ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ان دونوجوانوں کے فارم کے نزدیک واردات ہوئی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد شریف کو کینیا کس نے بھیجا ، بعض کا کہنا تھا کہ یہ بھی کہا جارہا ہےکہ وہ ریل اسٹیٹ کے سلسلے میں آیا تھا لیکن یہ درست نہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان دونوں کو پولیس تحفظ دے رہی ہے، انکا کہنا تھا یہ بڑی خطرناک گیم ہے ،

    ان کا یہ بھی کہناتھاکہ ہرکوئی تحقیقات کرنے پر لگا ہوا ہے ، خرم اور وقار کو کون بچا رہا ہے ، ارشد شریف کے موبائلز اور لیب ٹاپس کس کے پاس ہے ، یہ عام بندہ نہیں کرسکتا ہے یہ بڑی قوت ہے جو خرم اور وقار کو بچانے کے لیے کوششیں کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ وہاں ہورہا ہے اور ہم یہاں الجھے ہوئے ہیں ، ان کا یہ کہنا تھا کہ اطہرمن اللہ نے درست فیصلہ کیا کہ انہوں نے جوڈیشیل کمیشن نہیں بنایا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں جوڈیشل کمیشن کیا کرے گا ، جب بڑے اثرانداز ہوں گے ،ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف جیسا سمجھدار ، زیرک اورملک وقوم کا خیرآدمی جس طرح اس کوراستے سے ہٹایا گیا، اور جس طرح وہ بیچارہ پاکستان سے دبئی ، پھر دبئی سے لندن اور پھرلندن سے دبئی اورپھردبئی سے کینیا اس کے پیچھے کون سی قوتیں تھیں جو اس کا پیچھا کررہی تھیں ، ارشد شریف کن کے راستے میں رکاوٹ تھا جواس کو راستے سے ہٹانا چاہتے تھے ، یہ بہت ہی ایک خطرناک کھیل ہے ،وہ ایک محبت وطن ، سب کی آنکھوں کا تارا تھا جسے ہم سے چھین لیا گیا ، وہ تو اگلے سفر پر روانہ ہوچکا جہاں ہرکسی نے جانا ہےمگرافسوس کہ اتنے بڑے سانحے سے ہم نے کچھ نہیں سیکھا ، وہی منفی سوچ ، وہی الزام تراشیاں ، اس موقع پر ابصار عالم کے واقعہ کو بنیاد بنا کرجوزبان درازی کی جارہی ہے ، یہ سب باتیں بے فائدہ اور تکلیف دہ ہیں ، ارشد شریف کوئی اور نہیں تھا وہ بھی ہمارا ہی تھا اس کی شہادت پرہمیں اس قسم کے پراپیگنڈے سے باز رہنا چاہیے اور اس کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کرنی چاہیں

  • ارشد شریف قتل؛ تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

    ارشد شریف قتل؛ تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ
    وزیر اعظم شہباز شریف نے اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا میں پولیس نے مبینہ طور پر شک کی بنیاد پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

    ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ہائی کورٹ کے فاضل جج کریں گے۔ عدالتی کمیشن کے سربراہ تحقیقات کے لئے سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کل کینیا میں پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کے قتل کا جو اندوہناک واقعہ پیش آیا ہےوہ قابل مذمت ہے اور پاکستان کے عوام انکی موت پہ انتہائی افسردہ ہیں.میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اعلیٰ عدالتی کمیشن سے اس واقعے کی شفاف تحقیقات کروائیں گے.پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ واقعہ کو ہم سب کیلیے قابل افسوس ہے اس کی بے لاگ اور شفاف تحقیق ہوگی اور حقائق پوری قوم کے سامنے لائے جائیں گے.

    اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر ریمارکس دیئے تھے کہ یہ دو ملکوں کا معاملہ ہے، اس مرحلے پر کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں۔ارشد شریف کا جسد خاکی منگل اور بدھ کی درمیانی رات اسلام آباد پہنچایا جارہا ہے اور ان کی تدفین جمعرات کو ہوگی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
    امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
    شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
    اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کہتے لیکن فٹ بال پر توجہ دینی چاہئے. زیدان
    پاکستانی ہائی کمشنر کی کینیڈین وزیر سے ملاقات؛ کثیر الجہتی باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
    ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروا دیا
    ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس

  • ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ارشد شریف کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کی، وزارت داخلہ اور خارجہ کی جانب سے ارشد شریف کے قتل سے متعلق رپورٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پاس جمع کرائی گئی۔

    باغی ٹی وی :دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کوئی ارشد شریف کی فیملی کے پاس گیا ہے؟ کیا انہیں کوئی معاونت چاہئے؟،جس پربیرسٹر شعیب رزاق نے بتایا کہ ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی آج پہنچ جائے گی-

    ارشد شریف کی موت،وزیراعظم کا کینیا کے صدر سے رابطہ ،شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    بیرسٹر شعیب رزاق نے عدالت سے استدعا کی کہ قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

    جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،ریاستی ادارے اس معاملے کو زیادہ بہتر حل کر سکتے ہیں۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وہ آج صرف اسی کیس کی سماعت کے لیے آئے ہیں، اس موقع پرڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہوا ہے،کینیا کی حکومت کی جانب سے رپورٹ آ جائے، اگر انہیں اس پر کوئی اعتراض ہوا تو اس کیس کو مزید سن لیا جائے۔

    ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے۔ ترجمان پاک فوج

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انکوائری کے معاملے پر صحافتی تنظیموں کو آن بورڈ رکھا جائے،اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا-

    جس کے بعد کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

    قبل ازیں عدالت نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں ارشد شریف کیس کے سوا باقی تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی تھی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کو ارشد شریف کی فیملی سے رابطے کا حکم دیا تھا۔

    ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

  • وزیراعظم کی صحافی ارشد شریف کی والدہ سے ٹیلیفون پرتعزیت

    وزیراعظم کی صحافی ارشد شریف کی والدہ سے ٹیلیفون پرتعزیت

    وزیراعظم شہبازشریف نے سینیئر صحافی ارشد شریف کی والدہ سے ٹیلی فون پر تعزیت کی –

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے ارشد شریف کی والدہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی وفات کی خبر پر بے حد رنج ہوا۔

    منظور پشتین کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کا مقدمہ درج

    ارشد شریف کی والدہ نے وزیراعظم سے مرحوم کی میت جلد پاکستان لانے کی درخواست کی جس پر شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ تمام اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت کینیا کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے، میت وطن لانے کیلئے خارجہ اور داخلہ وزارتوں کوفوری اقدامات کی ہدایت کی ہے وزیراعظم نے مرحوم کی والدہ کویقین دہانی کرائی کہ ضابطےکی کارروائی مکمل ہوتے ہی میت پاکستان لائیں گے۔

    ارشد شریف کی والدہ نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ آپ چھوٹے بیٹے کی وفات پربھی تعزیت کیلئے آئے تھے۔

    چوک قریشی: ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، محسن بلوچ

    وزیراعظم نے خارجہ اورداخلہ سیکرٹریز کو میت لانے کاعمل تیز بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ دونوں وفاقی سیکرٹریز کو کینیا کے حکام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب کینیا میں قتل ہونے والے پاکستان کے سینیئر صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے تصدیق کی ہےکہ ان کے مقتول شوہر کی میت آج منگل کو پاکستان پہنچےگی اورتدفین ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں جمعرات ہوگی مقتول صحافی کی میت کی پاکستان منتقلی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اورمیت جلد سےجلد اسلام آبادپہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    ارشد شریف کی میت کب پاکستان پہنچے گی؟ اہلیہ جویریہ صدیق نے بتا دیا

  • ارشد شریف کی میت کب پاکستان پہنچے گی؟ اہلیہ جویریہ صدیق نے بتا دیا

    اسلام آباد: کینیا میں قتل ہونے والے پاکستان کے سینیئر صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے تصدیق کی ہے کہ ان کے مقتول شوہر کی میت کل پاکستان پہنچے گی۔

    باغی ٹی وی سینیئر صحافی ارشد شریف کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے کہ شہید ارشد شریف کا جسد خاکی کل آئے گا اورتدفین ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں جمعرات ہوگی-

    ارشد شریف موت؛ خاندان سے تعزیت کرتے ہیں جبکہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے. انسپکٹر…

    مقتول ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم نیروبی میں ہوا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ مقتول صحافی کی میت کی پاکستان منتقلی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور میت جلد سے جلد اسلام آباد پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا جسد خاکی منگل کو پاکستان لایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف دارالحکومت نیروبی میں فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے ارشد شریف کو کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    اس حوالے مقامی پولیس نے بتایا کہ ارشدشریف کی گاڑی ان کا ’بھائی‘ چلا رہاتھا، مگادی ہائی وے پرپولیس نے چھوٹے پتھر رکھ کر روڈبلاک کیا تھا، ارشد شریف کی کار روڈ بلاک کے باوجود نہیں رکی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس آفیسرز نے کار نہ رکنے پرفائرنگ کی اور گاڑی پر 9 گولیاں فائر کی گئیں اور کارپرفائر کی گئی 9گولیوں میں سے ایک ارشد شریف کےسر میں لگی اور وہ انتقال کرگئے۔

    ارشد شریف کیس: تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا…

  • ارشد شریف کیس: تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے،بلاول بھٹو

    ارشد شریف کیس: تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے،بلاول بھٹو

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے-

    باغی ٹی وی : صحافیوں سےگفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیا میں پاکستان کا سفارت خانہ ارشد شریف کے قتل کے معاملے کو دیکھ رہا ہے، تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائےاس مشکل گھڑی میں ہمیں صحافی ارشد شریف کے بچوں، والدہ اور اہلیہ سمیت خاندان کے افراد کا احساس کرنا چاہیے۔

    ارشد شریف موت؛ خاندان سے تعزیت کرتے ہیں جبکہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے. انسپکٹر جنرل پولیس

    بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد سے ادارے متنازع سے آئینی کردار کی جانب خود کو منتقل کررہے ہیں جس کی میں حوصلہ افزائی کرتا ہوں میں اداروں کی جانب سے متنازع سے آئینی کردار کی جانب خود کو منتقل کرنے کے عمل کے دوران کوئی غلط فہمی پیدا نہیں کرنا چاہتا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج آج تک دہشت گردی کے نشانے پر ہے اور دہشت گردوں کا سامنا کررہی ہے، عام شہری، میرا خاندان اور ہمارے سپاہی دہشت گردی سے متاثر ہوئے، فوج نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے صف اول میں اپنا کردار ادا کیا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم نے بھی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں نعرے لگائے اور میں نے اس کا بھی جو جواب دیا، وہ نامناسب تھا، میں ایک وفاقی وزیر ہوں، مجھے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں نعروں کا بہتر انداز میں ردعمل دینا چاہیے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے پلیٹ فارم پر وفاقی وزرا، سفیر مدعو تھے، عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں لگنے والے نعرے نامناسب تھے، پاکستان میں سب نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اور ہم سب اس کا شکار رہے نعرے بازی کرتے ہوئے ہمیں سوچنا چاہیے کہ جو جوان دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے قربانیاں دے رہے ہیں، انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے۔

    ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ اس لئے الیکشن جیتے کیونکہ ہم سب نے ایک ہو کر جھوٹ اور پراپیگنڈے کا مقابلہ کیا،4 سال میں تبدیلی کے نام پر ملک میں تباہی پھیلائی گئی، جمہوریت کے ساتھ جو معاشی حالات پیش کئے گئے وہ بھی سب کے سامنے ہیں، سابق وزیراعظم نے ملکی معیشت پر خود کش حملہ کیا، سابق وزیراعظم ملک کو ڈیفالٹ کے قریب لے گئے، ہم نے دن رات محنت کر کے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اس جھوٹ اور پروپیگنڈے کا مقابلہ کرتے ہوئے ہم اگلے الیکشنز کی طرف جائیں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کے دوران وکلا نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی کے لیے نعرہ بازی کی۔ جس پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’آپ وہاں جا کر احتجاج کریں جو ان کو رہا کر سکتے ہیں-

    چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج دیوالی کا دن ہے، پاکستان میں رہنے والے ہندو بہن بھائیوں کو دیوالی مبارک ہو۔

    مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

  • ارشد شریف کا قتل : اگر یہ سچ ہے تو میرا ملک قیامت کی دہلیز پر کھڑا ہے خلیل الرحمان قمر

    ارشد شریف کا قتل : اگر یہ سچ ہے تو میرا ملک قیامت کی دہلیز پر کھڑا ہے خلیل الرحمان قمر

    معروف صحافی ارشد کے قتل نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے. جب ارشد شریف کے قتل کی خبر آئی تو کسی کو بھی یقین نہ آیا. معروف صحافی ان دنوں کینیا میں تھے انہیں وہاں کی پولیس نے سر میں گولی مار کر موت کے منہ میں دھکیل دیا. کہا جا رہا ہے کہ کینیا پولیس نے غلط شناخت کے نتیجے میں گولی ماری. اس قتل پر پوری قوم سوگوار ہے. خلیل الرحمان نے سخت الفاظ میں اس قتل کی مذمت کی ہے . انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ” اگر ارشد شریف کا قتل سچی خبر ہے تو پھر لکھ کر رکھ لیں کہ میرا ملک قیامت کی دہلیز پر کھڑا ہے”. دوسری طرف اداکار منیب بٹ نے

    بھی سخت الطاظ میں مذمت کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ، میں مسلسل یقین نہیں کر پا رہا ، میں‌ہمیشہ ہی آپکا مداح رہوں گا ،انہوں نے ایک اور ٹویٹ کر کے لکھا کہ ارشد شریف بھائی ہم شرمندہ ہیں. یاد رہے کہ ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے حتمی طور پر کوئی بھی بات سامنے نہیں آ سکی کہ ایسا کیوں ہوا . تاہم سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے کئے جا رہے ہیں. تاہم کینیا پولیس کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٍارشد شریف کا قتل غلط شناخت کی وجہ سے ہوا ہے.

  • عمران خان کہتے ہیں میں نے محاصرہ کرنا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا، قمر زمان کائرہ

    عمران خان کہتے ہیں میں نے محاصرہ کرنا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا، قمر زمان کائرہ

    ارشد شریف قتل کے معاملے کو دبایا نہیں جائے گا،قمر زمان کائرہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما ،ووزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے قتل پر افسوس ہوا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ حکومت کینیا کے ساتھ تحقیقات کرے گی، حکومت معاملے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرائے گی ارشد شریف قتل کے معاملے کو دبایا نہیں جائے گا، عمران خان لانگ مارچ کے دعوے کر رہے ہیں، عمران خان بڑے عرصے سے لانگ مارچ کے لیے تاریخ دیتے جا رہے ہیں،اگر عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے محاصرہ کرنا ہے، تو ایسا نہیں ہوسکتا، ریاست کے معاملات میں تعطل ڈال کر اقتدار حاصل کرنے پر ذمہ داری پوری کریں گے، تاثر دیا جارہا ہے کہ بڑے سیاستدان کو منظر سے ہٹایا جارہا ہے ایسا نہیں ہے،الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنا ضروری ہے، ہم نے پہلے دن کہا تھا توشہ خانہ سے گفٹ لینا جرم نہیں، سب نے لیے ہیں، آصف زرداری نے جو گاڑیاں لی تھیں وہ ان کے ذاتی استعمال کے لیے تحفہ تھا،

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے گفٹ بیچ کر قانوناً جرم نہیں کیا،ڈکلیئر نہیں کیا یہ مسئلہ ہے ، عمران خان نے تحفے لیے، بیچے ڈکلیئر نہیں کیے، اسی لیے 5 ممبران نے دستخط کیے،الیکشن طے ہے، اس کی تیاری کریں، احتجاج کرنا ہے کریں مدینے کی ریاست کے اصول ہیں، اسے کے تحت مشاورت میں بیٹھنا ہوتا ہے،ڈائیلاگ کا راستہ اپوزیشن کی طرف سے بھی بند نہیں تھا، اس وقت کہتے تھے این آر اوہے،ڈھائی ڈھائی سال ہمارے لوگ جیلوں میں رہے ہیں ،

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی،کوئی پوچھنے والا نہیں، مریم

    دوسری جانب وفاقی وزیر ،پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نیروبی میں ارشد شریف کے قتل کی خبر سن کر صدمہ ہواصحافی ارشد شریف کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہوں، قتل کی تحقیقات ہونی چاہیے،

  • ارشد شریف کی موت،وزیراعظم کا کینیا کے صدر سے رابطہ ،شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    ارشد شریف کی موت،وزیراعظم کا کینیا کے صدر سے رابطہ ،شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    ارشد شریف کی موت،وزیراعظم کا کینیا کے صدر سے رابطہ ،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
    وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر سے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی وزیراعظم نے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر شدید تشویش سے کینیا کے صدر کو آگاہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم ارشد شریف کی میت کی جلد وطن واپسی کے لئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی، کینیا کے صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہارکیا اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی، کینیا کے صدر نے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد دینے کی یقین دہائی کروائی، کینیا کے صدر نے مرحوم ارشد شریف کی میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنانے کی یقین دہانی کروائی،

    واضح رہے کہ کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے ارشد شریف کی موت ہوئی ہے، وزیراعظم، صدر مملکت سمیت سیاسی شخصیات نے ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے ارشد شریف کی موت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

  • مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سنئر صحافی ارشد شریف کی وفات کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ارشد شریف کا مبینہ قتل افسوسناک، دل دہلا دینے والا واقعہ ہے،ارشد شریف کی وفات پر سیاست کرنا گناہ کے زمرے میں آتا ہے کینیا کی حکومت سے تفتیشی رپورٹ آنا ضروری ہے۔ خرم احمد نامی شخص ارشد شریف کی گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا،افسوسناک واقعے پر سیاست کرنا غلط ہے، وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور خارجہ کو معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا۔

    قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی ارشد شریف کے گھر کا دورہ کیا اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی،

    وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے سینئر صحافی ارشد شریف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ارشد شریف کے انتقال پردلی دکھ اور افسوس ہوا انہوں نےغمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ الله تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے،آمین

    واضح رہے کہ کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے ارشد شریف کی موت ہوئی ہے، وزیراعظم، صدر مملکت سمیت سیاسی شخصیات نے ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے ارشد شریف کی موت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات