Baaghi TV

Tag: اسرائیل

  • دنیا کو غیر ذمہ دار قیادت کے حوالے کیا جا رہا ہے،اقوام متحدہ فوری نوٹس لے،حافظ نعیم

    دنیا کو غیر ذمہ دار قیادت کے حوالے کیا جا رہا ہے،اقوام متحدہ فوری نوٹس لے،حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ وہ غیر سنجیدہ بیانات دے کر دنیا کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اقوامِ متحدہ فوری نوٹس لے کیونکہ دنیا کو غیر ذمہ دار قیادت کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے خطے میں جنگی صورتحال سنگین ہو چکی ہے اور ایران پر حملوں کو 6 ہفتے گزر چکے ہیں، جو عالمی امن کے لیے خطرناک ہے ایران امریکی اور اسرائیلی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے، جبکہ امریکا اسرائیل کے اشاروں پر چل رہا ہے اور گریٹر اسرائیل منصوبہ آگے بڑھایا جا رہا ہے 1968 کے بعد پہلی بار مسجد اقصیٰ مکمل بند کی گئی، مگر تنظیمِ اسلامی تعاون اور مسلم حکمران خاموش ہیں، پاکستان کو فلسطین اور غزہ کے معاملے پر بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، کیونکہ اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    پنجاب: آج سے 8 اپریل تک بارشوں کا امکان

    معاشی امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بجلی پر لیوی اور دیگر ٹیکسز فوری ختم کیے جائیں حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے نام پر ڈرامہ کیا، جبکہ ہر یونٹ پر بھاری ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے نجی بجلی گھروں کے معاہدے ختم کیے جائیں، مائع قدرتی گیس کی عدم دستیابی کے باوجود ادائیگیاں بند کی جائیں اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے انہوں نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ معاہدہ عوام دشمن ثابت ہوگا اور بجلی پر مزید ٹیکس لگانے کی کسی بھی کوشش کی شدید مزاحمت کی جائے گی۔

    شوہر سےجان چھڑانے کیلئےبیوی نے عاشق کے ساتھ ملکر بنائی اپنی ہی "فحش”ویڈیو

  • ایران میں فوجی تنصیب پر مبینہ حملے کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی

    ایران میں فوجی تنصیب پر مبینہ حملے کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی

    ایران میں فوجی تنصیب پر مبینہ حملے کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

    ایرانی خبر رساں ادارے اسلامک اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی کے مطابق عدلیہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ علی فہیم نامی شخص کو اس وقت پھانسی دی گئی جب سپریم کورٹ نے اس کی سزائے موت کو برقرار رکھا۔

    دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان پھانسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر انسانی قرار دیا کہا کہ کئی ملزمان کے اعترافی بیانات مبینہ طور پر تشدد کے ذریعے حاصل کیے گئے۔

    امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے:تہران یونیورسٹی سمیت اہم تنصیبات تباہ

    دریں اثنا ایران نے ہفتے کے روز دو افراد کو پھانسی دی تھی جن کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ حزبِ اختلاف کے گروپ پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن آف ایران (پی ایم او آئی) سے روابط اور مسلح حملے کرنے کے مرتکب تھے ٕٕٕگروپ کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز پھانسی پانے والے دونوں افراد جنوری 2024 میں گرفتار ہوئے تھے اور دسمبر 2025 میں ان کی سزائے موت برقرار رکھی گئی تھی۔

    دمشق میں اماراتی سفارت خانے پر حملہ،شامی وزارت داخلہ کی شدید الفاظ میں مذمت

    واضح رہے کہ جنوری میں شروع ہونے والی بدامنی ابتدا میں معاشی مشکلات کے خلاف احتجاج کے طور پر سامنے آئی تھی، تاہم بعد ازاں یہ ایک ملک گیر تحریک میں تبدیل ہو گئی جس میں حکومت کے خاتمے کے مطالبات بھی شامل تھے،حکام کی جانب سے ان مظاہروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 1979 کے انقلاب کے بعد ملک میں سب سے زیادہ پرتشدد جھڑپیں دیکھنے میں آئیں اور ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • ایران کے اسرائیلی شہر حیفہ پر شدید فضائی حملے

    ایران کے اسرائیلی شہر حیفہ پر شدید فضائی حملے

    ایران نے اسرائیل کے شہر حیفہ پر میزائل حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔

    اسرائیلی رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل حملے جو کہ اب روزانہ کا معمول بن چکے ہیں اتوار کو حیفا میں ایک پوری عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا گئے۔ یہ عمارت سات منزلہ تھی تاہم اسرائیلی رپورٹس کے مطابق صرف چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی شہر حیفہ میں ایرانی میزائل حملے کے بعد امدادی ٹیمیں پوری رات اور پیر کی ابتدائی ساعتوں تک ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف رہیں واقعے میں 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ایک ہی اپارٹمنٹ بلاک میں رہنے والے چار افراد لاپتہ تھے، جن میں سے اب تک دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    ایپسٹن نے خود کو ٹرمپ کا خاص بندہ بتاتے ہوئے امبانی کی دفاعی اور سفارتی معاملات پر رہنمائی کی،امریکی میڈیا

    ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ عمارت کو ایک بھاری میزائل نے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں عمارت کا نصف حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا باقی ماندہ حصہ انتہائی غیر مستحکم ہے اور کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    حیفہ اپنی اسٹریٹجک اہمیت کے باعث اکثر ایرانی میزائل حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے، جبکہ یہ شہر لبنان کی سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے حزب اللہ کے راکٹوں کی زد میں بھی رہتا ہے امدادی کارروائیوں کے دوران ہی ایک اور ممکنہ ایرانی میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا، تاہم بعد ازاں اسے ختم کر دیا گیا۔

    ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے دی گئی مہلت کے حتمی وقت کا اعلان کر دیا

    اس سے قبل پیر کی صبح کے ابتدائی اوقات میں ایران کی جانب سے تین میزائل حملوں کی نشاندہی ہوئی تھی، جن پر اسرائیل کے وسطی علاقوں میں الرٹس جاری کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ کچھ کھلے علاقوں میں گرے حیفہ پر حملہ اتوار کے روز ایران کی جانب سے کیے گئے چار میزائل حملوں میں سے ایک تھا انہی حملوں میں سے ایک نے اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ کے قریب واقع ایک اہم صنعتی اور کیمیائی پارک کو بھی نشانہ بنایا۔

  • ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے  امریکا سے گرین سگنل کا انتظار ہے،اسرائیل

    ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے امریکا سے گرین سگنل کا انتظار ہے،اسرائیل

    اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

    اسرائیلی وزارت دفاع کا کہناہے کہ اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے لیے امریکا سے گرین سگنل کا انتظار ہے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے اسٹیل اور پیٹروکیمیکل پلانٹس کو نشانہ بنایا ہے، ایران کی اسٹیل بنانے کی 70 فیصد صلاحیت تباہ کر دی ہے،اسرائیلی وزارت صحت کا کہناہے کہ اسرائیل پر ایرانی حملوں میں زخمی افراد کی تعداد 6 ہزار 771 ہو چکی ہے۔

    ادھر اسرائیلی فوج کے کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی طاقت نے اسرائیلی فوج کو حیران کر دیا ہے۔

    اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    اسرائیل فوجی کمانڈکے سربراہ رفی میلیو ماسگب نے کہاکہ حزب اللہ فعال ہے اور ان کےپاس تقریبا10ہزار راکٹ اور متعدد لانچرز موجود ہیں، حزب اللہ 6 ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے، حزب اللہ کے بارے میں سوچا کچھ تھا اور حقیقت کچھ اور ہے۔

    دوسری جانب ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ میں مزید شدت آئی تو پورا خطہ ان کے لیے جہنم بن جائے گا، ایران کے خاتم الا نبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے دو ٹوک الفاظ میں خبر دار کیا ہے کہ مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں شدید رد عمل کی صور ت میں دیا جائےگا۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں

  • اسرائیل میں سیکڑوں افراد کا ایران جنگ کے خلاف احتجاج

    اسرائیل میں سیکڑوں افراد کا ایران جنگ کے خلاف احتجاج

    اسرائیل میں سیکڑوں افراد ایران جنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجود سیکڑوں افراد نے یران جنگ کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کی اور وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے، اس دوران مظاہرین نے” بمباری نہیں بات کرو”، "نہ ختم ہونے والی جنگ ختم کرو "کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

    اس کے علاوہ مظاہرین نے ایران، لبنان، غزہ میں جنگ اور مغربی کنارے میں منظم تشدد روکنے کا بھی مطالبہ کیا جبکہ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

    امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے، خوزستان میں پیٹروکیمیکل تنصیبات تباہ

    دوسری جانب جنگ نے ایک نیا اور تشویشناک رخ اختیار کر لیا ہے جہاں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں تعلیمی ادارے بھی نشانے پر آ گئے ہیں شمالی تہران میں واقع شاہد بہشتی یونیورسٹی کے وسیع و عریض کیمپس میں قائم لیزر اینڈ پلازما ریسرچ انسٹیٹیوٹ فضائی حملے کے بعد کھنڈر میں تبدیل ہو گیا۔

    جمعہ کے روز ہونے والے اس حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ حکومت کی جانب سے پہلے ہی تمام جامعات کی کلاسز آن لائن منتقل کر دی گئی تھیں تاہم قریبی ہاسٹلز کو جزوی نقصان پہنچا، یونیورسٹی انتظامیہ نے اس حملے کو علمی آزادی، تحقیق اور تعلیمی ماحول پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے عالمی تعلیمی برادری سے آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔

    امریکی پائلٹ کے ریسکیو آپریشن میں مصروف ایک اور امریکی طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    ادھر ایران کے وزیر سائنس، تحقیق و ٹیکنالوجی حسین سیمائی سراف نے انکشاف کیا ہے کہ 28 فروری سے جاری جنگ کے دوران اب تک ملک بھر میں کم از کم 30 جامعات کے مختلف حصے امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے متاثر ہو چکے ہیں۔

  • آپریشن وعدہ حق 4 کی 94 ویں لہر کا آغاز،ایران کے اسرائیل پر مزید حملے

    آپریشن وعدہ حق 4 کی 94 ویں لہر کا آغاز،ایران کے اسرائیل پر مزید حملے

    ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ حق 4 کی 94 ویں لہر کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس دوران اسرائیل کے انڈسٹریل اور فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ فوجی کمانڈرز کے جمع ہونے کے مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن وعدہ حق 4 کی 94 مہم کے تحت صبح سویرے ہی کارروائیاں شروع کی گئیں، ان حملوں میں تل ابیب سمیت فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کے جنوب، وسط اور شمال میں تنصبیات کو نشانہ بنایا گیا بیلسٹک میزائل، ٹھوس اور مائع ایندھن پروجیکٹا ئلز، خرمشہر، خیبر شکن اور عماد میزائل استعمال کیے گئے، اس کے علاوہ خودکش ڈرونز سے بھی اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ڈیمونا، نیگیو، بیریشیبا اور رامات گین میں قائم تنصبیات کو جدید انداز اپناتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، جس کے دوران اسرائیل کے انتہائی جدید فضائی نظام کی کئی لہروں کو ناکام بنایا گیا اور وہ ایرانی ڈرونز روکنے میں ناکام ثابت ہوا یہ ایرانی مسلح افواج کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور خطے کے ممالک کے لیے خوشی کا لمحہ ہے،یمنی جنگجو گروپ نے جنوبی مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر بلیسٹک میزائل حملے کیے، عراقی مزاحمتی گروپس نے ابھی 19 میزائل حملے کیے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ مرکزی علاقے میں میزائل کا ملبہ گرا ہے، جس کے بعد مذکورہ علاقے کی طرف سرچ اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں اسرائیلی فوج نے عوام سے ہنگامی بنیاد پر درخواست کی وہ متاثرہ علاقے کے قریب جانے یا وہاں جمع ہونے سے گریز کریں اور ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں کو اپنا کام آزادانہ انداز میں کرنے دیں۔

  • سعودی عرب میں امریکی ایمبیسی پر حملہ اسرائیل نے کیا تھا ،ایران

    سعودی عرب میں امریکی ایمبیسی پر حملہ اسرائیل نے کیا تھا ،ایران

    ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے کہا ہے کہ 3 مارچ کو ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ہونے والا ڈرون حملہ اسرائیل نے کیا تھا۔

    الجزیرہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا ایرانی مسلح افواج سے کوئی تعلق نہیں، یہ کارروائی اسرائیل نے خطے میں اپنی حکمت عملی کے تحت انجام دی۔

    آئی آر جی سی نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا ایرانی افواج سے قطعی کوئی تعلق نہیں اور خطے میں اسرا ئیلی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کارروائی یقینی طور پر صہیونی عناصر نے کی، مسلم ممالک کو صہیونی حکومت کی خطے میں فتنہ انگیزی سے ہوشیار رہنا چاہیے اور پڑوسی ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ امریکی-صہیونی اتحاد کی تخریبی کوششوں کے خلاف چوکنا رہیں، جس کا مقصد خطے کو غیر مستحکم کرنا اور تباہی کی طرف دھکیلنا ہے۔

    یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حملہ سعودی حکام کے بیان سے کہیں زیادہ تباہ کن تھا سعودی وزارتِ دفاع نے واقعے کو محدود نوعیت کی آگ اور معمولی نقصان قرار دیا تھا، تاہم امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ حقیقت میں لگنے والی آگ کئی گھنٹوں تک بھڑکتی رہی اور اس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی، رات کے وقت کیے گئے اس حملے میں ایرانی ڈرونز نے سفارت خانے کے محفوظ حصے کو نشانہ بنایا تھا، جہاں دن کے اوقات میں سیکڑوں افراد کام میں مصروف ہوتے ہیں۔

  • ٹرمپ اور نیتن یاہو کو   جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے،امریکی ماہر سیاسیات

    ٹرمپ اور نیتن یاہو کو جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے،امریکی ماہر سیاسیات

    امریکی سیاسیات کے ماہر اور بین القوامی تعلقات کے اسکالر جان میئر شائمر نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے۔

    میئر شا ئمر نے ایک سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں کہا کہ اگر نیورمبرگ ٹرائلز ہوتے اور اسرائیلی و امریکی رہنماؤں کو عدالت میں پیش کیا جاتا، تو صدر ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے کئی مشیران کو پھانسی دی جاتی، نیورمبرگ ٹرائلز میں سابقہ نازی جرمن رہنماؤں کو نسل کشی اور جارحانہ جنگ کے الزامات پر سزائیں دی گئی تھیں،امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بلاوجہ دو حملے کیے، جن میں جون 2025 کا حملہ اور موجودہ جارحانہ کارروائی شامل ہے، اور اس میں ایران کے کسی فو جی اقدام کو جواز نہیں بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل نے غیر قانونی طریقے سے رہنماؤں کو قتل کیا اور غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی جنگ بھی لڑی۔

    28 فروری سے شروع ہونے والی امریکی و اسرائیلی جارحیت میں اعلیٰ ایرانی افسران اور کمانڈرز کو نشانہ بنایا گیا ان دشمنانہ کارروائیوں میں ایران کی توانائی کی تنصیبات، شہری بنیادی ڈھانچے، اسکولز، اسپتالوں اور ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے سیکڑوں عام شہری ہلاک ہوئے ایران کی مسلح افواج نے اس کے جواب میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں اور خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں اور اثاثوں کو نشانہ بناتے ہوئے تقریبا روزانہ میزائل اور ڈرون آپریشنز کیے۔

  • اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت سے متعلق اسرائیلی قانون، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی مذمت

    اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت سے متعلق اسرائیلی قانون، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی مذمت

    پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں سزائے موت سے متعلق قانون سازی پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں پاکستان، ترکیہ، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی اقدام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون فلسطینیوں کے خلاف امتیازی اور خطرناک اقدام ہے،وزرائے خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی اقدامات تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں اور یہ پالیسی خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے حالات پر شدید تشویش ہے اور قابل اعتماد رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھ مبینہ طور پر تشدد، غیر انسانی سلوک، بھوک اور بنیادی حقوق سے محرومی جیسے سنگین سلوک کے شواہد موجود ہیں، یہ اقدامات فلسطینی عوام کے خلاف وسیع تر خلاف ورزیوں کی عکاسی کرتے ہیں اور ان سے خطے میں صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی امتیازی، جابرانہ اور جارحانہ پالیسیوں کی مخالفت جاری رکھی جائے گی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین میں صورتحال کے بگاڑ کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے، خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کیا جائے اور احتساب کے نظام کو مضبوط بنایا جائے تاکہ امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • فلسطینیوں کو پھانسی دینا جنگی جرم کے زمرے میں آئے گا ،اقوام متحدہ

    فلسطینیوں کو پھانسی دینا جنگی جرم کے زمرے میں آئے گا ،اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو پھانسی دینا جنگی جرم کے زمرے میں آئے گا-

    وولکر ترک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی نئی شدید امتیازی سزائے موت کی قانون سازی کو فوری طور پر واپس لےانہوں نے خبردار کیا کہ اس قانون کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو پھانسی دینا جنگی جرم کے زمرے میں آئے گا سرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کی جانب سے اس بل کی منظوری انتہائی مایوس کن ہے، اگر اس قانون کا اطلاق امتیازی بنیادوں پر کیا گیا تو یہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہوگی، جبکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے رہائشیوں پر اس کا نفاذ جنگی جرم تصور کیا جائے گا،90 دن کی حد خود بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے کیونکہ عالمی قوانین کے مطابق سزا میں معافی یا رعایت کی گنجائش ہونی چاہیے،یہ قانون زندگی کے حق سمیت اسرائیل کی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے متصادم ہے اور اس میں منصفانہ عدالتی عمل پر بھی سنگین خدشات موجود ہیں۔

    یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر اسرائیل کے نئے قانون کے خلاف مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے اس قانون کے تحت مغربی کنارے میں فوجی عدالتوں سے دہشتگردی کے مقدمات میں سزا پانے والے فلسطینیوں کے لیے پھانسی کو لازمی سزا قرار دیا گیا ہے،قانون میں اپیل کے مواقع محدود کر دیے گئے ہیں، معافی یا سزا میں نرمی کی گنجائش ختم کر دی گئی ہے، اور یہ بھی شرط رکھی گئی ہے کہ حتمی فیصلے کے 90 دن کے اندر سزا پر عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم کی خصوصی منظوری کی صورت میں یہ مدت 180 دن تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے 1954 میں سزائے موت ختم کر دی تھی، تاہم نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم اور غداری جیسے جرائم کے لیے یہ قانون برقرار تھا انہی قوانین کے تحت 1962 میں ہولوکاسٹ کے مرکزی منتظم ایڈولف آئخمن کو سزائے موت دی گئی تھی۔