Baaghi TV

Tag: اسرائیل

  • جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی

    جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی

    کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی۔

    خبر ایجنسی کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔

    جی 7 ممالک کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہےکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے جی 7 ممالک کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا ہے جس کے مسودے میں اسرائیل ایران تنازع میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر جی-7 اجلاس مکمل ہونے سے قبل ہی واشنگٹن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کو سچویشن روم میں الرٹ رہنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، صدر ٹرمپ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تناؤ کے سبب اجلاس کا آخری دن چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو رہے ہیں،وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر بتایا کہ صدر ٹرمپ عالمی رہنماؤں سے عشائیے کے بعد رخصت لے چکے ہیں۔

  • تہران میں لائیو براڈکاسٹ پر حملہ، اسرائیلی بمباری میں دو میڈیا ورکرز جاں بحق

    تہران میں لائیو براڈکاسٹ پر حملہ، اسرائیلی بمباری میں دو میڈیا ورکرز جاں بحق

    ایران کے سرکاری میڈیا ادارے IRIB کے دفتر پر اسرائیلی حملے میں دو میڈیا ورکرز جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا (IRNA) کے مطابق نیما رجب پور (نیوز ایڈیٹر) اور معصومہ عظیمی (سیکریٹریٹ اسٹاف) حملے کا نشانہ بنے اسرائیلی فوج کی جانب سے تہران میں واقع IRIB ہیڈکوارٹر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں لائیو براڈکاسٹ جاری تھی، جسے اچانک بند کر دیا گیااسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے حملے سے قبل خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ایرانی پروپیگنڈا اور اشتعال انگیزی کا منبع جلد ختم ہونے والا ہے۔”

    یہ واقعہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں خطرناک اضافہ ظاہر کرتا ہے، جہاں اب میڈیا کو بھی جنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے اور ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیل کے ممکنہ بڑے حملے کا خدشہ شدت اختیار کرگیا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے شہریوں کیلئے رات دو بجے ہنگامی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تہران کے دس ملین سے زائد افراد فوری طور پر شہر خالی کر دیں‘۔

    تہران میں لائیو براڈکاسٹ پر حملہ، اسرائیلی بمباری میں دو میڈیا ورکرز جاں بحق

    ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع شرمناک ہوگا، لہٰذا تہران کو فوراً خالی کر دیا جائے انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، ٹرمپ کے بیان کو عالمی حلقوں میں شدید تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور اسے ممکنہ جنگی پیش رفت کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ رولز میں تبدیلیوں پر شدید تحفظات،جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

  • اسرائیل اپنے وجود کو خطرے میں ڈال رہا ہے،ترک صدر اردوان

    اسرائیل اپنے وجود کو خطرے میں ڈال رہا ہے،ترک صدر اردوان

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے اقدامات سے اپنے وجود کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

    ترک صدر نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مغرب کی غیر مشروط حمایت کے بل پر ایران پر حملے کرتا ہے، غزہ کو تباہ کرتا ہے اور پورے خطے کے ممالک کو دھمکاتا ہے، لیکن وہ خود نہیں جانتا کہ وہ کیا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے اسرائیل مستقبل میں اپنی غلطیوں کا احساس کرے، لیکن خدشہ ہے کہ تب تک بہت دیر ہو چکی ہوگی۔

    صدر اردوان نے کہا کہ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اس خطے کا کوئی بھی ملک صرف اپنی سرحدوں اور داخلی معاملات تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں سال پر محیط گہرے تعلقات کی بنیاد پر اس خطے میں ہونے والے واقعات تمام معاشروں پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ان کے طویل المدتی نتائج سامنے آتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام اور ان کی سرزمین پر حملہ صرف وہاں کے چند ملین افراد کا معاملہ نہیں ہے، اسی طرح ایرانی عوام اور زمین پر حملہ بھی صرف ایران کا مسئلہ نہیں ہے۔

    کمشنر کراچی نے حب کینال میں نہانے اور تیراکی پر مکمل پابندی عائد کر دی

    نیتن یاہو نے آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا

    اسحٰق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، ایران اسرائیل کشیدگی پر تشویش کا اظہار

    نواز شریف کی اسرائیلی حملے کی مذمت، کہا ایران کے ساتھ کھڑے ہیں

    کراچی میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی موبائل فونز اور اشیاء برآمد

  • اسرائیل کے خلاف آئندہ کارروائیاں زیادہ تباہ کن اور فیصلہ کن ہوں گی، پاسداران انقلاب

    اسرائیل کے خلاف آئندہ کارروائیاں زیادہ تباہ کن اور فیصلہ کن ہوں گی، پاسداران انقلاب

    پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف آئندہ کارروائیاں کہیں زیادہ تباہ کن، شدید اور فیصلہ کن ہوں گی۔

    پاسداران انقلاب کی آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورسز نے ایک نیا میزائل حملہ کیا جس میں صیہونی دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا۔ ان کا مزید کہنا تھا تازہ کارروائی میں نئے طریقہ کار اور انٹیلیجنس و تکنیکی صلاحیتوں کا استعمال کیا ،زیادہ سے زیادہ میزائل اپنے اہداف پر لگے دشمن کے کئی تہوں والے دفاعی نظام ایک دوسرے کو نشانہ بنانے لگے ہیں۔

    واضح رہے ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا ، جس میں تین سو ستر میزائل داغے، جس میں اسرائیلی دفاعی نظام کو ناکارہ بنادیا گیا اور کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں حملے میں آٹھ اسرائیلی ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے جبکہ حیفہ کے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی، جس سے شہر کی بجلی بند ہو گئی آئل ریفائنری اور اہم سائنسی تحقیقی مرکز ویزمان انسٹی ٹیوٹ کو بھی نقصان پہنچا ، ایران سے داغے گئے میزائلوں نے تل ابیب اور بیت یام کی کئی عمارتوں کو کھنڈر بنادیا۔

    ہمیں احتیاط کرنا ہوگی بہت غلط اور گمراہ کن خبریں پھیل رہی ہیں، اسحاق ڈار

    ادھر ایران کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کیے گئے میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کو دھمکی دے دی اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایرانی حملوں پر ردعمل میں کہا کہ ایران کے ان حملوں کی قیمت تہران کے رہائشی ادا کریں گے ایران کے رات گئے میزائل حملوں سے ہمارے کچھ لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس کی قیمت اب تہران والوں کو چکانا پڑے گی، ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای جان بوجھ کر سویلنیز آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں جس کا مقصد اسرائیلی فوج کے حملوں اور اس کی صلاحیوں کو کم کرنا ہےاسرائیل ایران کے ان حملوں کا بہت جلد جواب دے گا۔

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ، بحران کا خطرہ نہیں

  • ایران اور اسرائیل کشیدگی:پاکستان کا فلائٹ آپریشن مسلسل متاثر،16 پروازیں منسوخ

    ایران اور اسرائیل کشیدگی:پاکستان کا فلائٹ آپریشن مسلسل متاثر،16 پروازیں منسوخ

    ایران اور اسرائیل کشیدگی کے دوران پاکستان کا فلائٹ آپریشن مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔

    ایوی ایشن حکام کے مطابق پاکستان سے متعدد ممالک کو جانے والی فلائٹس منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں، کراچی سے جدہ، مشہد، بغداد اور تہران روانہ ہونے والی 8 پروازوں سمیت مجموعی طور پر 16 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں،ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث اسلام آباد سے نجف جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔ حکام کے مطابق جدہ، دبئی، بحرین اور راس الخیمہ سے اسلام آباد کی پروازیں بھی ایک سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا آغاز اُس وقت ہوا جب اسرئیل نے 12 جون کو ایران کے متعدد مقامات پر حملے کر کے پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف اور 6 جوہری سائنسدانوں کے علاوہ 5 شہریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

    ایران نے اسرائیل پر چار دنوں میں 370 بیلسٹک میزائل حملے کئے

    سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین 12 سال بعد بحال

    ویڈیو: لبنان میں شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر، لوگوں کا خوشی کا اظہار

  • اسرائیلی جارحیت کا مکمل جواب دیئے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران

    اسرائیلی جارحیت کا مکمل جواب دیئے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران

    ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران کسی بھی قسم کی جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے قطری اور عمانی ثالثوں کو بتایا ہے کہ وہ صرف اس وقت سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہوں گے جب اسرائیل کی پیشگی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے گا ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صاف اور واضح طور پر بتایا کہ جب تک حملے جاری ہیں، مذاکرات ممکن نہیں، کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ غلط ہےکہ ایران نےقطر اور عمان سے امریکا سےجنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیےمداخلت کی درخواست کی ہے۔

    واضح رہے کہ عمان حالیہ مہینوں میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرتا رہا ہے، اگرچہ ان مذاکرات کا تازہ ترین دور اسرائیلی فضائی حملوں کے اگلے ہی دن منسوخ کر دیا گیا تھا۔

    قطر بھی ماضی میں ایران اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سمیت متعدد مواقع پر ثالثی کر چکا ہے، خاص طور پر 2023 میں ہونے والے ایک معاہدے میں قطر نے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔دونوں ممالک یعنی قطر اور عمان کے امریکا اور ایران دونوں سے اچھے تعلقات ہیں اور وہ اسرائیل سے بھی براہ راست رابطے رکھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کیا، جس میں ایرانی فوجی کمان کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا اور ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیا، اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ مہم آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار کرے گی، ایران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ "جہنم کے دروازے کھول دے گا”، اور یہ کشیدگی دونوں دشمن ممالک کے درمیان اب تک کی سب سے بڑی محاذ آرائی میں تبدیل ہو چکی ہے۔

  • ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل ہیں، اسرائیلی مشیر قومی سلامتی

    ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل ہیں، اسرائیلی مشیر قومی سلامتی

    تل ابیب: اسرائیل کے مشیر قومی سلامتی نے کہا ہےکہ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے مشیر قومی سلامتی زاچی ہنیبی نے کہا کہ ایران کے ساتھ موجودہ لڑائی کوئی ایسی جنگ نہیں جو طویل مدت کے لیے ایرانی خطرے کو ختم کردے،ایران کے پاس اب بھی ہزاروں کی تعداد میں بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ چند دن قبل بھی زاچی ہنیبی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو فوجی مہم سے مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جا سکتا، اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ سیکڑوں میزائل فائر کرنے کے باوجود اب بھی ایران کے پاس 1500 سے 2000 میز ائل موجود ہیں۔

    برطانوی تاریخ میں پہلی بار خاتون خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی سربراہ مقرر

    اسرائیل ایران کشیدگی : عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوگیا

    ایرانی حملے، تل ابیب میں خوف، ہنگامہ، بے چینی کے مناظر ،18 اسرائیلی ہلاک

  • ایران کا حائفہ بندرگاہ پر حملہ: ایڈانی اور بھارت پریشان

    ایران کا حائفہ بندرگاہ پر حملہ: ایڈانی اور بھارت پریشان

    اسرائیل کے ساحلی شہر حائفہ پر ایرانی میزائل آئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں حائفہ کے علاقے پر ایران کا بیلسٹک میزائل حملہ دکھایا گیا ہے حائفہ ور پورے شمالی اسرائیل میں سائرن بج گئے،حائفہ بندرگاہ پر ایران کے حملے بھارت کے لیے بہت بڑے معنے رکھتے ہیں کیونکہ حائفہ بندر گاہ پر بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی کی بہت بڑے حصہ داری ہے اور اس وقت گوتم ایڈانی کا بلڈ پریشر بہت زیادہ بڑھ رہا ہو گا-

    حائفہ بندر گاہ پر میں اڈانی نے70 فیصد حصہ خریدا تھا جس کی قیمت 1.2 بلین ڈالر یعنی دس ہزار کروڑ ادا گئی تھی جبکہ تیس فیصد حصہ اسرائیلی کمپنی گیڈوت گروپ نے خریدا تھا حائفہ پورٹ اسرائیل کا دوسرا بڑا پورٹ ہے اور ایشیا میں ایڈانی کا اسٹریٹیجک اثاثہ ہے-

    حائفہ بندرگاہ اسرائیل کی ایک اہم بندرگاہ ہے جو بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ہے یہ اسرائیل کی دوسری بڑی بندرگاہ ہے اور اسے ملک کی سب سے اہم تجارتی بندرگاہوں میں شمار کیا جاتا ہے حائفہ بندرگاہ ایک مصروف تجارتی مرکز ہے اور مختلف قسم کے سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتی ہے حائفہ بندرگاہ اسرائیل کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے اور اسے خطے میں ایک اہم بین الاقوامی تجارتی مرکز سمجھا جاتا ہے۔

  • بھارت میں انتہا پسند  ہندوؤں کی اسرائیل کے حق میں ریلی

    بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی اسرائیل کے حق میں ریلی

    بھارت میں اسرائیل کے حق میں ریلی، مودی حکومت کی مسلم دشمنی بے نقاب ہو کر سامنے آ گئی۔

    انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے اسرائیل کے حق میں ریلی میں نعرے لگائے کہ”جو حماس کا یار ہے، وہ ہمارا غدار ہے، اسرائیل ہم تمہارے ساتھ ہیں، انتہا پسند ہندوؤں کی یہ ریلی درحقیقت بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے خفیہ گٹھ جوڑ کی عکاس ہے۔

    ایسی نفرت انگیز ریلیاں بھارت کو اسرائیل کا "خاموش پارٹنر” نہیں بلکہ ایک فعال حمایتی کے طور پر پیش کرتی ہیں غزہ کے بعد ایران میں معصوم لوگوں کے قتل پر خاموشی، مودی سرکار کی اسرائیلی ظلم کی پشت پناہی واضح کرتی ہے،بھارتی وزیراعظم مودی کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ قائم ہے اور بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کی کوئی مذمت نہیں کی ہے۔

    یہود و ہنود کا بڑھتا ہوا اتحاد خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ بن گیا

    بھارت کا تمام بوئنگ 787 طیاروں کی جانچ پڑتال کا حکم

    مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگ کے پھیلنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا

  • یہود و ہنود کا بڑھتا ہوا اتحاد  خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ بن گیا

    یہود و ہنود کا بڑھتا ہوا اتحاد خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ بن گیا

    یہود و ہنود کا بڑھتا ہوا اتحاد خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے جب کہ ایران پر اسرائیلی حملہ دراصل یہود و ہنود سازش کا شاخسانہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق را اور موساد کا 1980 سے جاری خفیہ تعاون اب باقاعدہ دفاعی اتحاد بن چکا جس کا مقصد خطے میں بد امنی پھلانا ہے، بھارت اور اسرائیل کا دفاعی گٹھ جوڑ اب صرف اسلحہ نہیں، بلکہ سائبر سیکیورٹی اور انٹیلیجنس تک پھیل چکا ہے، گزشتہ دس سالوں میں، بھارت نے اسرائیل سے 2.9 بلین ڈالر ما لیت کا فوجی ہارڈویئر جس میں ریڈار، نگرانی اور جنگی ڈرون اور میزائل درآمد کیے، بھارت نے اسرائیلی ڈرونز (Heron UAVs)، Tavor رائفلز اور Spice-2000 بم گائیڈنس سسٹمز جیسے ہتھیار اپنے فوجی اثاثوں میں شامل کیے۔

    بالاکوٹ حملے میں اسرائیلی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، بھارت کے ہتھیاروں میں باراک-8میزائل سسٹم، ہیرون ڈرونز اور اسپائس سسٹم شامل ہیں، بارک-8 میزا ئل کی مشترکہ تیاری اور فیلکن ریڈار کی تنصیب ہند و یہود گٹھ جوڑ کی عملی تصویر بن چکی ہے، 2017 کے بعد بھارت اور اسرائیل کا سائبر سیکیورٹی میں گٹھ جوڑ، مشترکہ تربیت و ڈیجیٹل نظام میں تعاون بڑھا، اسرائیلی دفاعی کمپنیاں Elbit Systems اور IAI، بھارتی اداروں Adani Defense، HAL کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

    بھارت کا تمام بوئنگ 787 طیاروں کی جانچ پڑتال کا حکم

    Hermes 900 ڈرونز اور جدید دفاعی ساز و سامان اب اسرائیلی تعاون سے بھارت میں ہی تیار کیا جا رہا ہے، اسرائیلی TecSAR سیٹلائٹ ISRO نے لانچ کیا، جو بھارتی سرحدوں پر جدید نگرانی کے نظام کا حصہ بن چکا ہے۔

    آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق میں بھارتی افواج کی جانب سے اسرائیلی ساختہ HAROP ڈرونز اور ٹیکنالوجی کا استعمال اس گہرے اتحاد کا ثبوت ہے جو اسرائیل اور بھارت نے پاکستان کے خلاف تشکیل دیا ہے، بھارت-اسرائیل عسکری اشتراک کے تناظر میں پاکستان کو دفاعی خود کفالت اور ٹیکنالوجی میں برتری حاصل کرنا ہوگی اور یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے خلاف تیار رہنا ہوگا۔

    ایرانی حملوں پر اسرائیلی صدر کا جذباتی بیان