Baaghi TV

Tag: اسرائیل

  • ایرانی حملوں پر اسرائیلی صدر کا جذباتی بیان

    ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے جذباتی بیان جاری کیا ہے-

    اسرائیلی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ردعمل میں ایرانی میزائل حملوں کو ’’انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح‘‘ قرار دیا ہے،اسرائیلی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں یہودی اور عرب شہری، بزرگ اور نئے آنے والے تارکینِ وطن سمیت کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ میں سوگوار خاندانوں کے دکھ میں شریک ہوں اور اس المناک نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں،صدر ہرزوگ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی خیریت سے واپسی کے لیے دعا کی اور کہا کہ ہم اس اجتماعی دکھ کا سامنا مل کر کریں گے، اور اس پر قابو بھی پائیں گے

    ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے جبکہ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ، اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

    اسرائیلی میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے نقش قدم پر چل پڑا , پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے لگا

    پیوٹن کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

  • اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ، اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

    اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ، اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے اور اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا،اسرائیل نے ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرکے نئی سرخ لائن عبور کرلی ہے-

    تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ امریکی آشیر باد کے بغیر اسرائیل کا ایران پر حملہ ممکن نہیں تھا،اسرائیلی حملے میں امریکا کے ملوث ہونے کے کافی شواہد موجود ہیں، امریکا نے مکتوب بھیج کر اسرائیلی حملے میں شریک نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

    عباس عراقچی نے مطالبہ کیا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ایران کے نطنز ری ایکٹر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرے، انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران کسی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا جو اسے جوہری توانائی کے حصول سے روکے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اہم ایرانی عہدیدار کو شہید کرکے جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، اسرائیلی حملوں سے واضح ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے خلاف ہے دنیا کو اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے، اسرائیل نےجوہری تنصیبات پرحملہ کرکے ریڈلائن کراس کی، ہمیں اسرائیلی معاشی مفادات پر حملوں کے لیے مجبور کیا گیا۔

    عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران جنگ کو طول نہیں دینا چاہتا،اسرائیل کےخلاف جوابی حملے اپنے دفاع میں کیے، ہم نہیں چاہتےکہ یہ تنازع دیگرممالک تک پہنچے پارس گیس فیلڈ پر اسرائیل کا حملہ خطرناک عمل تھا، توانائی کے انفرااسٹرکچر پر حملے جنگ کو خلیج فارس تک لے آئے، اگر مجبور کیا گیا تو تہران جنگ کو دیگر ممالک تک بڑھانے پر غور کرسکتا ہے۔

    ایران.اسرائیل جنگ، بھارتی جاسوسی اور پاکستان کا کردار

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے سے تنازع پورے خطے میں پھیل جائے گا،عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران اپنے پُرامن جوہری پروگرام پر کاربند ہے، حملہ ظاہرکرتاہےکہ اسرائیل ایران کاعالمی جوہری معاہدہ نہیں چاہتا، انہوں نے واضح کیا کہ ایران 60 فیصد سے زیادہ یورینیم افزودہ کرنے کا عمل جاری رکھے گا۔

    اسرائیلی میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے نقش قدم پر چل پڑا , پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے لگا

  • ایران کے اسرائیل پر حملے، امریکا نے یوکرین سے میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیے

    ایران کے اسرائیل پر حملے، امریکا نے یوکرین سے میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیے

    ایران کے اسرائیل پر پے در پے حملوں کے بعد امریکا نے یوکرین سے بعض میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیے۔

    امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ان سے بار بار پوچھا جارہا ہے کہ آیا آپ نے بعض ڈرون ڈیفنس نظام یوکرین سے مشرق وسطیٰ منتقل کیا ہے تو میرا جواب ہاں میں ہے،ہم اپنے تمام تروسائل استعمال کررہے ہیں تاکہ اس خطے میں اپنے لوگوں کو بچائیں۔

    اس سے قبل یوکرین کے صدر زیلنسکی نے شکوہ کیا تھا کہ روس کے خلاف استعمال کے لیے یوکرین بھیجے جانے والے 20 ہزار میزائل مشرق وسطیٰ بھیج دیے گئے ہیں۔

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشتگرد مولوی نذیر ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک نے بھی ایران کا حملہ روکنے میں اسرائیل کی مدد کی ہےاس کے علاوہ امریکا کےمعروف صحافی ٹکر کارلسن نےدعویٰ کیا ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر اسرائیل کے حملوں سےپیشگی آگاہ تھےامریکا نا صرف اس حملے سے واقف تھا بلکہ اس نے حملے میں اسرائیل کی مدد کی، سالوں سے جاری فوجی امداد، ہتھیاروں کی فراہمی اور رابطے اس بات کی علامت ہیں کہ جو کچھ اس وقت ہورہا ہے اس میں امریکا شامل ہے، امریکا گردن تک اس میں دھنسا ہوا ہے۔

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشتگرد مولوی نذیر ہلاک

  • ایران کا اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی

    ایران کا اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی

    ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 9اسرائیلی شہری ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہو گئے، جبکہ پینتیس افراد لاپتہ ہیں-

    مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ایک اور خطرناک موڑ اختیار کر گئی ہے ایران نے رات گئے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کرتے ہوئے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور ساحلی شہر حیفہ سمیت کئی علاقوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ہائبرڈ ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

    مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ایک اور خطرناک موڑ اختیار کر گئی ہے ایران نے رات گئے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کرتے ہوئے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور ساحلی شہر حیفہ سمیت کئی علاقوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ہائبرڈ ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

    سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، اس حملے میں 150 بیلسٹک میزائل داغے گئے ایرانی حملے کے دوران پہلے مرحلے میں 100 اور دوسرے مرحلے میں 50 میزائل داغے گئے جن کا ہدف اسرائیل کی اہم تنصیبات، خصوصاً حیفہ میں واقع آئل ریفائنری تھی۔ حملے کے نتیجے میں ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائل حیفہ اور تامرا بستی میں گرے، جس سے کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں تل ابیب اور شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں دیر تک سنی جاتی رہیں جبکہ پورے ملک میں خطرے کے سائرن ایک بار پھر بج اٹھے۔

    ایرانی حملے میں استعمال کیے گئے میزائلوں میں عماد، غدر اور خیبر شکن شامل تھے، جبکہ ایران نے جدید ہائبرڈ ڈرون میزائل سسٹم کا بھی استعمال کیا۔ اسرائیلی آئرن ڈوم دفاعی نظام ان ایرانی ڈرونز کو مکمل طور پر روکنے میں ناکام رہا۔

    علی پور: پولیس چوکی پر بوسن گینگ کا حملہ، بدنام ڈکیت اختر علوڑ زخمی حالت میں گرفتار

    اسرائیلی فوج نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جنگی طیارے شمالی اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں بھی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

    ایرانی حملے کے نتیجے میں ابتک 9 اسرائیلی شہری ہلاک اور 200سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، تل ابیب کے جنوب میں واقع ساحلی شہر بیت یام پر میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک اور سو زخمی ہوئے،ریسکیو حکام کے مطابق ایرانی میزائل نے آٹھ منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا شہر کے میئر نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ایرانی حملوں کے بعد 35 افراد لاپتا ہیں۔

    ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، کچھ ایرانی میزائلوں کو اردن کی حدود میں روکا گیا تاکہ وہ اسرائیلی سرزمین تک نہ پہنچ سکیں۔

    اسرائیل کا ایران پر تازہ حملہ، تہران سمیت 7 صوبوں میں فضائی دفاعی نظام فعال

  • ایرانی حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا،تاریخ کے بدترین حملے قرار دے دیا

    ایرانی حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا،تاریخ کے بدترین حملے قرار دے دیا

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر 13 اور 14 جون کی درمیانی شب داغے گئے میزائل حملوں کو اسرائیلیوں نے تاریخ کے بدترین حملے قرار دے دیا۔

    ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد تل ابیب کے متعدد علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے، لوگ رات دیر گئے ہونے والے ایرانی حملوں کے خوف سے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود نہیں نکل پائے 13 اور 14 جون کی درمیانی شب ہونے والے ایرانی تل ابیب، رامت گان اور ریشون لیسیون کے رہائشی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا، جن میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔

    ایران نے مذکورہ حملے اسرائیل کی جانب سے اس کی جوہری تنصیبات اور فوجی قیادت پر فضائی حملوں کے جواب میں کیے اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ایران کے متعدد میزائل دفاعی نظام کے ذریعے ناکارہ بنا دیئے گئے، تاہم کچھ میزائل انتہائی طاقتور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ رہائشی عمارات سے ٹکرا گئے، جن سے نقصان ہوا۔

    یوکرین کو روس کیساتھ جنگ میں ہلاک ہونیوالے1200 فوجیوں کی لاشیں موصول

    حملوں کے بعد تل ابیب کی رہائشی ایک خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق کمپیوٹر اور ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا اور پھر ان کے گھر میں بھی دھواں جمع ہونے لگا، جس کے باعث وہ وہاں سے نکل گئے۔

    ایرانی دھماکوں کے بعد ریسکیو سرگرمیوں کیلئے تل ابیب کے ’ہوم فرنٹ کمانڈ‘ فورس کے سربراہ کے مطابق انہوں نے پہلے کبھی اسرائیل کی تاریخ میں اس قدر شدید تباہی اور حملے نہیں دیکھے پہلی بار تل ابیب سمیت اسرائیل کے دیگر علاقوں میں حملوں سے شدید نقصان پہنچا اور عوام تاحال شدید خوف اور اضطراب میں مبتلا ہے۔

    صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے پاکستان کی آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

    ایرانی حملوں سے متاثر ہونے والے علاقے آوی گاتینیو کے ایک مقامی رہائشی شخص کے مطابق وہ بھی بچوں کے ہمراہ گھر میں پرسکون حالت میں موجود تھے کہ سائرن بجنے کے بعد وہ گھر کے تہ خانے میں چلے گئے، اسی دوران زوردار دھماکہ ہوا اور پورا محلہ پانچ منٹ میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

    ہوم فرنٹ کمانڈ کے کرنل (ریٹائرڈ) مائیکل ڈیوڈ کے مطابق ایرانی حملوں کا واقعہ ایک غیر معمولی نوعیت کا واقعہ ہے، جس کے لیے ہمیں اضافی نفری تعینات کرنا پڑی اور عمارتوں کے ملبے کی تلاشی کا کام جاری ہے۔

    امریکا اور اسرائیل اسلامو فوبیا کے اصل ذمے دار ہیں،خواجہ سعد رفیق

  • بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کے لئے بڑا خطرہ

    بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کے لئے بڑا خطرہ

    پاکستان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف دو ٹوک مؤقف اپنایاپاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ;’’ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ایران اور پاکستان فلسطین کے مسئلے پر بھی یکساں مؤقف رکھتے ہیں، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ;’’فلسطین کی ایک آزاد ریاست کا قیام ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ہے‘‘

    ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف نہایت قابل ستائش ہے،دراصل خطے میں انتشار کی بنیادی وجہ ہندوتوا اور صہیونی گٹھ جوڑ ہے

    بھارتی میڈیا کے ارناب گوسوامی نے ایران پر اسرائیلی حملے کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ "پہلے کس نے شروع کیا”مختلف بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایران دشمنی واضح نظر آتی ہے

    سابق بھارتی میجر گوراو آرِیا نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو براہِ راست ٹی وی پر پر غلیظ القابات دیئے، اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد بھارت کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اسرائیل بھارت دوستی کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں-

    بھارتی ایکس اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ ’’ہم ایٹمی ایران نہیں چاہتے ۔ اسرائیل ایران سے لڑ رہا ہے اور ہندوستان-پاکستان تنازعہ میں اسرائیل ہندوستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے‘‘

    جو حکمت عملی پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت میں نظر آئی وہی حکمت عملی ایران پر اسرائیلی حملوں میں بھی دکھائی دی، بھارتی ایکس اکاؤنٹ سے کئے گئے ٹوئٹ کے مطابق:’’مودی کے بھارت نے اسرائیل کو ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا اعتماد دیا، خاص طور پر پاکستان کے خفیہ اڈوں پر حملوں کی بنیاد پر ‘‘

    بھارت کی اسرائیلی حمایت ایران کے خلاف بڑا خطرہ ہےایران اگر بھارتی رویے پر خاموش رہے گا تو اس کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہونگے،ایران کو اپنے قومی سلامتی مفادات کے تحت بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پر گہری نظر رکھنی ہوگی-

  • ایران نے اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام کو فیل کردیا

    ایران نے اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام کو فیل کردیا

    ایران نے اسرائیل پر کامیاب حملے کرکے اسرائیل کے جدید ترین ملٹی لیئر دفاعی نظام کو بھی فیل کردیا-

    ایران نے اسرائیل پر کامیاب حملے کرکے اسرائیل کے جدید ترین ملٹی لیئر دفاعی نظام کو بھی فیل کردیا، اسرائیلی حکومت نے تسلیم کیا کہ ایران کے میزائلوں نے تل ابیب سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا، جس سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے۔

    اسرائیل کی جانب سے تل ابیب سمیت دیگر اہم ترین مقامات پر جدید ترین دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ سمیت دیگر دفاعی نظام نصب کیے گئے ہیں لیکن ایرانی میزائل ان نظاموں کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔

    امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق اسرائیل نے اپنے ایئر ڈیفینس سسٹم پر اربوں ڈالرز کی رقم خرچ کی ہے، جنہیں وہ گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ بھی کر رہا ہے لیکن اب ایران کے میزائل اسرائیلی ڈیفینس سسٹم کو کراس کرکے تل ابیب میں داخل ہوئے ایرانی میزائلوں کا اسرائیلی ڈیفینس سسٹم کو کراس کرکے ہدف کو نشانہ بنانا پوری دنیا میں موضوع بحث بن گیا اور دفاعی تجزیہ نگار ایرانی سرپرائز پر حیرانگی کا اظہار بھی کرتے دکھائی دیے۔

    اسرائیل کا ایران میں 14 منزلہ رہائشی عمارت پر حملہ،60 افراد کی موت

    نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل نے اپنی حفاظت کے لیے چار مختلف جدید ترین ایئر ڈیفینس متحرک کر رکھے ہیں، جن کے مختلف کام ہیں۔

    اسرائیل کے چاروں مختلف دفاعی نظام بڑی رینج سے لے کر چھوٹی رینج تک اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں سمیت دیگر راکٹوں اور ڈرونز کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن 13 اور 14 جون کی درمیانی شب ایرانی میزائلوں نے ان سسٹمز کو کراس کرکے سب کو حیران کردیا۔

    اسرائیل کے چار ایئر ڈیفینس سسٹمز

    آئرن ڈوم (Iron Dome)

    یہ اسرائیل کا سب سے مشہور اور جدید ترین فضائی دفاعی نظام، یہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کو روکنے کے لیے انٹرسیپٹر فائر کرتا ہے۔یعنی یہ نظام دشمن کے راکٹوں کو روکنے کے لیے خودکار طریقے سے ایسے راکٹ فائر کرتا ہے جو دشمن کے راکٹ کو راستے میں ہی تباہ کردیتے ہیں۔

    ڈیوڈز سلنگ (David’s Sling)

    یہ نظام ایک ساکن ہتھیار کی طرح ہے جو مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کو گرا سکتا ہےاس نظام کی رینج تقریباً 185 میل ہے، آئرن ڈوم کی طرح، یہ ایک ”ہٹ ٹو کِل“ (hit-to-kill) ہتھیار ہے جو اہداف میں گھس کر انہیں تباہ کرتا ہے۔

    تبریز میں اسرائیلی حملہ،دو افراد شہید،تہران جل جائے گا،اسرائیلی وزیردفاع کی دھمکی

    ایرو 2 اور 3 (Arrow 2 and 3)

    یہ نظام زمینی بنیاد پر موبائل لانچرز ہیں جو دھماکہ خیز مواد سے بھرے فریگمنٹیشن وار ہیڈز فائر کرتے ہیں جو آنے والے میزائلوں کے قریب پھٹ کر انہیں تباہ کر دیتے ہیں۔ ایرو 2 فضا میں بلندی پر، تقریباً 30 میل کی دور اور تقریباً 60 میل کی رینج پر اہداف کو روک سکتا ہےایرو 3 فضا سے باہر خلا میں جا سکتا ہے، جس کی رینج 1,500 میل تک ہے، یہ اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظاموں میں سے ایک ہے۔

    آئرن بیم (Iron Beam)

    یہ نظام ایک اعلیٰ طاقت والا لیزر ہے جسے راکٹ، ڈرونز اور اینٹی ٹینک میزائلوں کو روکنے کے لیے تیار کیا گیا تھااسے پہلی بار حماس کے 2023 میں جنوبی اسرائیل پر حملے کے بعد میدان میں اتارا گیا۔

    امریکی سینیٹر نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو غیرقانونی قرار دے دیا

    نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی طرف سے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک اس کے بھاری بیلسٹک میزائل ہیں، جو آواز کی رفتار سے کئی گنا زیادہ تیزی سے خلا کے کنارے پر پرواز کرتے ہیںیہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تقریباً 1,000 میل کا فاصلہ صرف چند منٹوں میں طے کر سکتے ہیں ایرو 3 جیسے اینٹی میزائل سسٹم جن کے پاس مہنگے انٹرسیپٹرز کا محدود ذخیرہ ہوتا ہے، ہمیشہ اپنے بیلسٹک میزائل اہداف کو نشانہ نہیں بنا پاتے، اس لیے ایران بڑے بیلیسٹک میزائلوں سے اپنے نتائج حاصل کر سکتا ہے۔

  • امریکی سینیٹر  نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو غیرقانونی قرار دے دیا

    امریکی سینیٹر نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو غیرقانونی قرار دے دیا

    امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے ایران پر غیر قانونی یکطرفہ حملہ مکمل جنگ کے خطرے کو جنم دے رہا ہے۔

    یو ایس سینیٹ کمیٹی برائے صحت، تعلیم، لیبر اور پنشن کے رکن برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل کے حملے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی سفارتی کوششوں کو براہ راست نقصان پہنچاتے ہیں امریکا اور ایران کے درمیان اتوار کے روز مذاکرات کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، لیکن نیتن یاہو نے حملہ کرنے کا فیصلہ کیا،ہمیں (امریکا کو) نیتن یاہو کی ایک اور جنگ میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے۔

    https://x.com/SenSanders/status/1933619234136809477

    واضح رہے کہ برنی سینڈرز امریکا میں طویل عرصے سے پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، وہ امریکا کی بیرون ملک جنگوں میں شرکت کے ناقد رہے ہیں، خصوصاً ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد امریکا سے برنی سینڈرز کی جانب سے اسرائیل کی مخالفت پہلی نمایاں آواز ہے۔

  • جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ مذاکرات ’بے معنی‘ ہو گئے ہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

    جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ مذاکرات ’بے معنی‘ ہو گئے ہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے کی حمایت کر رہا ہے۔

    انہوں نے ایرانی خبر ایجنسی تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ امریکا کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا،دوسری جانب (امریکا) نے ایسا رویہ اختیار کیا ہے جس سے بات چیت بے معنی ہو گئی ہے، آپ ایک طرف مذاکرات کا دعویٰ اور دوسری طرف صہیونی حکومت کو ایران کی سرزمین کو نشانہ بنانے کی اجازت دیں، یہ ایک ساتھ نہیں ہوسکتا اسرائیلی حکومت سفارتی عمل پر اثر انداز ہونے میں کامیاب ہو گئی، اور یہ حملہ واشنگٹن کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

    ایران نے پہلے بھی اسرائیلی حملوں میں امریکا کو شریک جرم قرار دیا تھا امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کے چھٹے دور کا انعقاد اتوار کو مسقط میں ہونا تھا، لیکن اسرائیلی حملوں کے بعد اس کے انعقاد کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

    تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں، ورنہ سب کی باری آئے گی، خواجہ آصف

    ’روئٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اور ان کی ٹیم کو اسرائیلی حملوں کے بارے میں پہلے سے علم تھا، لیکن وہ اب بھی ایران کے ساتھ معاہدے کی امید رکھتے ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ کا گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

  • اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے

    اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے

    اسرائیل نے حالیہ حالات کے پیش نظر دنیا بھر میں اپنے سفارتی مشنز بند کر دیے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے تمام ممالک میں قائم سفارت خانوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمنی میں اسرائیلی سفارت خانے نے بیان جاری کیا ہے کہ قونصلر خدمات معطل کر دی گئی ہیں اور اسرائیلی شہری کسی بھی جارحانہ واقعے کی صورت میں مقامی سیکیورٹی اداروں سے رجوع کریں۔

    اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ بندش غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔دوسری جانب، امریکی صدر نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کئی بار معاہدے کا موقع دیا گیا، اب وقت ختم ہو رہا ہے، اس سے پہلے کہ کچھ نہ بچے، ایران کو ڈیل کر لینی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران جلد از جلد مذاکرات پر آمادہ ہو۔

    متحدہ نے ایران پر حملے کے بہانے ہنگامہ برپا کرنے کی کوشش کی،شرجیل میمن