Baaghi TV

Tag: اسرائیل

  • ایران کے ہاتھوں اسرائیل کی تباہی پر’بوم بوم تل ابیب‘ گانا وائرل

    ایران کے ہاتھوں اسرائیل کی تباہی پر’بوم بوم تل ابیب‘ گانا وائرل

    ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ تنازع اور ایک دوسرے پر حملوں کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے،دونوں ممالک کی جانب سے حملے جاری ہیں، جن کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان دونوں طرف ہو رہا ہے-

    اسرائیل جو خود طویل عرصے سے غزہ پر حملے کرتا رہا ہے،اب اسے خوف اور عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایسی متعدد فوٹیجز گردش کر رہی ہیں، جن میں اسرائیلی شہریوں کو زیرِ زمین بنکرز میں پناہ لیتے اور ایرانی میزائلوں سے خوفزدہ دکھایا گیا ہےاس صورتحال پر دنیا بھر میں اسرائیل کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور اسی تناظر میں ’بوم بوم تل ابیب‘ نامی ایک گانا بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    https://x.com/LucasGageX/status/1935724125617631435

    یہ گانا اطالوی نژاد امریکی شہری لوکاس گیج نے لکھا ہے، جب کہ اسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے،گانے میں خاص طور پر اسرائیل اور تل ابیب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، گانے کے بول میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے برے اعمال کا نتیجہ بھگتنا پڑ رہا ہے، پہلے وہ غزہ میں معصوم بچوں کے قتل پر خوش ہوتا تھا اور اب خود اس کا خون بہنے کا وقت آ چکا ہے۔

    سائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکرز لائیو شو چھوڑ کر بھاگ نکلے، ویڈیو

    ’بوم بوم تل ابیب‘ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا اور سوشل میڈیا صارفین کی جان سے اسے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جاہا ہے-

    وزیراعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے بحری جہاز لینے کی ہدایت

  • سائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکرز لائیو شو چھوڑ کر بھاگ نکلے، ویڈیو

    سائرن بجتے ہی اسرائیلی اینکرز لائیو شو چھوڑ کر بھاگ نکلے، ویڈیو

    ایران کی جانب سے میزائل حملے کے خطرے کے باعث اسرائیلی نیوز چینل 14 کے اینکرز اور مہمان براہِ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہی خوفزدہ ہو کر اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میزائل حملے کا سائرن بجا، اسٹوڈیو میں موجود میزبان، مہمان اور پروڈیوسر فوری طور پر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے اور پروگرام اچانک بند ہوگیا۔

    https://x.com/AmnaAmnaamir/status/1935679798019305704

    ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ "لائیو اسرائیلی ٹی وی مباحثے کے دوران جیسے ہی ایرانی میزائلوں کا الرٹ آیا، اینکر اور مہمان پروگرام چھوڑ کر دوڑ گئے،اس واقعے کو سوشل میڈیا پر کافی مزاح اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب ایرانی سرکاری چینل کی اینکر سحر امامی نے کچھ دن قبل اسرائیلی حملے کے باوجود کمال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشریات جاری رکھیں، حملے کے تھوڑی دیر بعد وہ دوبارہ اسٹوڈیو آئیں اور پروگرام کو بحال کیا،ایرانی رپورٹرز کے مطابق وہ لوگ آخری لمحے تک نشریاتی فرائض انجام دیتے رہے،سوشل میڈیا صارفین نے سحر امامی کے حوصلے کو خوب سراہا اور کہا کہ جنگی صورتحال میں بھی جان کی پرواہ کئے بغیر پیشہ ورانہ ذمہ داری کو نبھانا قابل تحسین عمل ہے۔

  • اسرائیل کا پانچواں ایف-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا،ایران کا دعویٰ

    اسرائیل کا پانچواں ایف-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا،ایران کا دعویٰ

    ایران نےاسرائیل کا پانچواں ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ تباہ کر نے کا عویٰ کیا ہے-

    ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صوبے کے گورنر حسین عباسی نے اعلان کیا کہ یہ جدید ترین اسرائیلی طیارہ ایرانی دفاعی میزائل سسٹم کے ذریعے مار گرایا گیا، طیارے کو تہران کے جنوب مشرق میں تقریباً 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر ورامین کے قریب فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا۔

    یہ دعویٰ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ایران پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ 14 جون کو شروع ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اب تک پانچ ایف-35 طیارے مار گرائے جا چکے ہیں،لیکن اسرائیل کی جانب سے اب تک اس دعوے پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں آیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کامیابی ایران کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور ہائی الرٹ نیٹ ورک کا ثبوت ہے ماہرین کے مطابق ایف-35 دنیا کا سب سے ایڈوانس اور مہنگا لڑاکا طیارہ ہے، جسے مار گرانا آسان نہیں۔

    آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا اعلان

    امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے، آیت اللہ علی خامنہ ای

    ملک کی جوہری تنصیبات اچھی حالت میں ہیں،ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم

  • اسرائیل ایران میں وہ گندا کام کر رہا ہے جو ہمیں کرنا چاہیے تھا،جرمن چانسلر

    اسرائیل ایران میں وہ گندا کام کر رہا ہے جو ہمیں کرنا چاہیے تھا،جرمن چانسلر

    جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل وہ گندا کام کر رہا ہے جو ہمیں کرنا چاہیے تھا۔

    برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق فریڈرک مرز نے جرمن نشریاتی ادارے ZDF سے بات کرتے ہوئے ایران کی موجودہ حکومت کو "موت اور تباہی لانے والی مُلّا حکومت” قرار دیا اور کہا کہ یہ صرف اسرائیل ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے اگر اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیے امریکا کی براہِ راست مداخلت ضروری ہے، کیونکہ صرف امریکیوں کے پاس وہ ہتھیار موجود ہیں جو یہ کام مکمل کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر واپس آ جائے تو فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو ایرانی نیوکلیئر پروگرام کی مکمل تباہی بھی عالمی ایجنڈے کا حصہ بن سکتی ہے،مرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے جی 7 اجلاس سے اچانک چلے جانے کو غیر اہم قرار دیا لیکن تسلیم کیا کہ امریکی صدر سے ایران-اسرا ئیل تنازع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے،مریم نواز

    ایرانی حملوں میں 24 اسرائیلی ہلاک،800 زخمی

    ایران کے مسلسل حملوں کے بعد اسرائیلی دفاعی میزائل انٹرسیپٹرز کم ہونے لگے

  • خامنہ ای کا انجام بھی صدام حسین جیسا ہوسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

    خامنہ ای کا انجام بھی صدام حسین جیسا ہوسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

    اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سنگین دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملے اور جنگی جرائم جاری رکھے تو ان کا انجام عراق کے سابق صدر صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک سکیورٹی اجلاس کے دوران وزیر دفاع کاتز نے کہا کہ میں ایرانی آمر کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اسرائیلی شہریوں پر میزائل برسا کر جنگی جرائم کا سلسلہ بند کرے اگر وہ یہی راستہ اپنائے گا تو اس کا انجام بھی اس ہمسایہ ملک کے آمر جیسا ہوگا، جس نے اسرائیل کے خلاف یہی روش اختیار کی تھی-

    خوراک کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر اسرائیلی حملے ، مزید 47 فلسطینی شہید

    کاتز نے انکشاف کیا کہ ایک روز قبل اسرائیلی فورسز نے تہران میں ایرانی ریاستی نشریاتی ادارے ”آئی آر آئی بی“ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا انہوں نے عندیہ دیا کہ ایرانی حکومت کے دیگر شہری ادارے بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں،ہم آج بھی تہران میں حکومتی اور عسکری اہداف کو نشانہ بنائیں گے میں تہران کے شہریوں سے کہتا ہوں وہ ان علاقوں سے نکل جائیں جن کے بارے میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے فارسی زبان میں ہدایات جاری کی ہیں یہ ان کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

    واضح ہے کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کی جانب تھا، جنہیں 2003 میں امریکا نے معزول کیا، صحرائی پناہ گاہ سے گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں پھانسی دی گئی۔

    جی 7سیون اجلاس: ٹرمپ کیجانب سے ملاقات سے انکار ،مودی اور بھارتی میڈیا شدید مایوس

  • جو  لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا  ایران میں بھی وہی کریں گے،اسرائیلی فوجی ترجمان کی دھمکی

    جو لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا ایران میں بھی وہی کریں گے،اسرائیلی فوجی ترجمان کی دھمکی

    اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ اسرائیل نے لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا ایران میں بھی وہی کرے گا۔

    العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران پر کیے گئے حملوں پر بات کی لیکن مستقبل کے اہداف کا اعلان کرنے سے انکار کردیا بتایا کہ اتوار کے روز ایران پر کیے گئے حملوں میں 50 سے زائد طیاروں نے شرکت کی اور ان حملوں میں 120 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا،ہم اپنے حملوں کو ایرانی فضائیہ کی قیادت پر مرکوز کررہے ہیں جب کہ اسرائیل نے ایران کے ایک تہائی میزائل لانچرز کو تباہ کردیا ہے، ایران کے خلاف آپریشن اپنی تمام شکلوں میں جاری ہے، جو کچھ اسرائیل نے لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں کیا وہ ایران میں بھی وہی کرے گا۔

    جی 7سیون اجلاس: ٹرمپ کیجانب سے ملاقات سے انکار ،مودی اور بھارتی میڈیا شدید مایوس

    پنجاب پولیس کو ٹیکس کلیکشن کا بڑا ٹارگٹ مل گیا

    آئی سی سی کا ٹیسٹ میچز کو 5 کے بجائے4 روزہ کرنے کا عندیہ

  • دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا،چین کا  ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر  ر دعمل

    دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا،چین کا ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ر دعمل

    صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے سست نہیں ہوں گے،آپ کو اگلے دو دنوں میں سب پتہ چل جائے گا، کسی نے ابھی تک سست روی نہیں دکھائی-

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پر دباؤ میں مزید شدت لانے کا عندیہ دیا انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کا ”حقیقی خاتمہ“ چاہتے ہیں، اور یہ نہیں کہا کہ وہ جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے سست نہیں ہوں گے، آپ کو اگلے دو دنوں میں سب پتہ چل جائے گا کسی نے ابھی تک سست روی نہیں دکھائی، اگر ایران نے امریکی مفادات کو نشانہ بنایا تو ’ہم بہت سخت جواب دیں گے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر واپس آیا تو وہ ’وٹکوف یا جے ڈی وینس کو ایران بات چیت کے لیے بھیج سکتے ہیں-

    ایران کے ساتھ مذاکرات کے خاص موڈ میں نہیں ہوں، ٹرمپ

    چینی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو ”جلتی پر تیل“ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملوں سے جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہےدھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا اور صورتحال کو پرسکون بنانے کے لیے سفارتی راستہ ہی واحد حل ہے، انہوں نے اشارہ دیا کہ بیجنگ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے۔چین نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران-اسرائیل کشیدگی کو مزید بڑھانے کے بجائے اسے ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔

    یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    شازیہ مری کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی

  • 26 لاکھ اسرائیلی محفوظ ٹھکانوں تک رسائی سے محروم

    26 لاکھ اسرائیلی محفوظ ٹھکانوں تک رسائی سے محروم

    ایرانی حملوں کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ کم سے کم 26 لاکھ اسرائیلی افراد محفوظ ٹھکانوں تک رسائی سے محروم ہیں۔

    ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی انتظامیہ کو اپنے لاکھوں غیر محفوظ شہریوں کی فکر لاحق ہوگئی، جنہیں زیر زمین محفوظ ٹھکانوں سمیت دیگر حفاظتی ٹھکانوں تک رسائی نہیں،اسرائیلی حکومت کی جانب سے تقریبا پورے ملک میں جنگ کی صورت میں حفاظتی ٹھکانے بنائے گئے ہیں ، جنہیں ہنگامی حالات میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن ایرانی حملوں کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ کم سے کم 26 لاکھ اسرائیلی افراد محفوظ ٹھکانوں تک رسائی سے محروم ہیں۔

    اسرائیلی اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ نے بتایا کہ کم سے کم 26 لاکھ اسرائیلی محفوظ ٹھکانوں تک رسائی سے محروم ہیں جو ایرانی حملوں میں آسانی سے شکار ہو سکتے ہیں، ریاستی محتسب نے 16 جون کو تل ابیب اور اس کے ان نواحی علاقوں کا دورہ کیا، جو ایرانی حملوں سے متاثر ہوئے تھے، وہیں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ لاکھوں اسرائیلی شہریوں کو ایرانی میزائل حملوں سے مناسب تحفظ حاصل نہیں۔

    اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے،حافظ نعیم الرحمان کا دعوی

    ریاستی محتسب کے مطابق “2020 میں حکومت نے رپورٹ شائع کی تھی جس میں ریاست اسرائیل میں تحفظ کے خلا کی نشاندہی کی گئی تھی، اس وقت تقریباً 26 لاکھ شہری ایسے علاقوں میں رہ رہے تھے جہاں انہیں مناسب پناہ میسر نہیں تھی ایرانی حملوں کے وقت میں لاکھوں اسرائیلی شہری غیر محفوظ حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جب کہ بعض سرکاری سرکاری پناہ گاہیں ناکارہ ہیں۔

    یروشلم پوسٹ کے مطابق خصوصی طور پر جنوبی تل ابیب، نیگیو، اور عرب قصبوں میں لاکھوں اسرائیلی محفوظ ٹھکانوں سے محروم ہیں اور وہ اس وقت غیر محفوظ گھروں میں رہائش پذیر ہیں، حملے کی صورت میں وہاں زیادہ نقصان ہوگا اسرائیل کےشمالی علاقوں میں محفوظ ٹھکانوں کی سخت ضرورر ہے، جہاں 39 بستیوں میں سے 23 بستیاں ایسی ہیں جہاں کوئی مناسب پناہگاہ موجود نہیں اور اسرائیل پر حالیہ ایرانی حملوں کی وجہ سے انہی علاقوں میں زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

    رونالڈو کا امریکی صدر کو دستخط شدہ جرسی کا تحفہ،دنیا بھر میں امن کے قیام کی اپیل

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمرا، سخنین، جدیدی، مکر، مجد الکروم، دیر الاسد، رامی اور نحف جیسی بستیوں میں جن کی آبادی تقریباً 1,50,000 ہے، وہاں ایک بھی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں اسی طرح نہریہ، عکا، صفد، اور کرمیئیل جن کی مجموعی آبادی تقریباً 2,00,000 ہے، وہاں درجنوں عوامی پناہ گاہیں موجود ہیں رپورٹ میں اسرائیلی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بتایا گیا کہ مذکورہ علاقوں کے شہری جنگی خطرات کے مقابلے میں شدید غیر محفوظ حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جب کہ ریاست کی طرف سے ابھی تک کوئی مؤثر حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔

    ن لیگی سابق سینیٹر چوہدری تنویر گرفتار

  • جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی

    جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی

    کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی۔

    خبر ایجنسی کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔

    جی 7 ممالک کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہےکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے جی 7 ممالک کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا ہے جس کے مسودے میں اسرائیل ایران تنازع میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر جی-7 اجلاس مکمل ہونے سے قبل ہی واشنگٹن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کو سچویشن روم میں الرٹ رہنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، صدر ٹرمپ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تناؤ کے سبب اجلاس کا آخری دن چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو رہے ہیں،وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر بتایا کہ صدر ٹرمپ عالمی رہنماؤں سے عشائیے کے بعد رخصت لے چکے ہیں۔

  • تہران میں لائیو براڈکاسٹ پر حملہ، اسرائیلی بمباری میں دو میڈیا ورکرز جاں بحق

    تہران میں لائیو براڈکاسٹ پر حملہ، اسرائیلی بمباری میں دو میڈیا ورکرز جاں بحق

    ایران کے سرکاری میڈیا ادارے IRIB کے دفتر پر اسرائیلی حملے میں دو میڈیا ورکرز جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا (IRNA) کے مطابق نیما رجب پور (نیوز ایڈیٹر) اور معصومہ عظیمی (سیکریٹریٹ اسٹاف) حملے کا نشانہ بنے اسرائیلی فوج کی جانب سے تہران میں واقع IRIB ہیڈکوارٹر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں لائیو براڈکاسٹ جاری تھی، جسے اچانک بند کر دیا گیااسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے حملے سے قبل خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ایرانی پروپیگنڈا اور اشتعال انگیزی کا منبع جلد ختم ہونے والا ہے۔”

    یہ واقعہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں خطرناک اضافہ ظاہر کرتا ہے، جہاں اب میڈیا کو بھی جنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے اور ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیل کے ممکنہ بڑے حملے کا خدشہ شدت اختیار کرگیا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے شہریوں کیلئے رات دو بجے ہنگامی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تہران کے دس ملین سے زائد افراد فوری طور پر شہر خالی کر دیں‘۔

    تہران میں لائیو براڈکاسٹ پر حملہ، اسرائیلی بمباری میں دو میڈیا ورکرز جاں بحق

    ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع شرمناک ہوگا، لہٰذا تہران کو فوراً خالی کر دیا جائے انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، ٹرمپ کے بیان کو عالمی حلقوں میں شدید تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور اسے ممکنہ جنگی پیش رفت کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ رولز میں تبدیلیوں پر شدید تحفظات،جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا