Baaghi TV

Tag: اسرائیل

  • اسرائیلی حملے میں حماس کے دو سینئر رہنماؤں کی موت

    اسرائیلی حملے میں حماس کے دو سینئر رہنماؤں کی موت

    اسرائیلی فوج نے حماس کے سینئر رہنما عزالدین قصاب کو بھی شہید کر دیا

    حماس نے خان یونس میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو سینیئر ارکان کی شہادت کا اعلان کیا ہے، عزالدین قصاب انٹرنل کمیونیکیشن آفس کے رکن اور غزہ میں قومی اور اسلامی تحریکوں کی پیروی کی کمیٹی کے رکن تھے،ایمن عیاش غزہ کی پٹی میں قومی اور اسلامی تحریکوں کی فالو اپ کمیٹی کی رکن تھے۔اسرائیلی فوج نے بیت لاہیہ میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جہاں بمباری کے نتیجے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے۔ نصیرت کیمپ کے اطراف بھی ٹینکوں سے گولہ باری کی گئی، جس کے باعث 26 فلسطینیوں کی جانیں گئیں۔

    واضح رہے کہ غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوج کے 778 افسران اور اہلکار مارے جا چکے ہیں، جس کی تصدیق اسرائیلی حکام نے کی ہے،ہ غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں 366 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ اسرائیل اور لبنان میں حملوں کے نتیجے میں 62 فوجی جان کی بازی ہار گئے، اور 58 اسرائیلی پولیس افسران بھی غزہ میں ہلاک ہوئے۔

    یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور انسانی جانوں کے نقصان پر گہری افسوس کا اظہار کیا جانا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کو اس تشدد کے سلسلے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ بے گناہ شہریوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

  • افغانستان کا دوہرا معیار،اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار،مگر خواتین کی تعلیم پر پابندی

    افغانستان کا دوہرا معیار،اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار،مگر خواتین کی تعلیم پر پابندی

    طالبان وزیر کا ٹی وی پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیان
    افغانستان حکومت کے ایک وزیر نے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں یہ بیان دیا ہے کہ تحریک طالبان افغانستان اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں رکھتی۔

    طالبان حکومت کے اس بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے، خاص طور پر ان مسائل کی روشنی میں جو افغان خواتین کی تعلیم، خواتین کے حقوق اور جدید تعلیم کے حوالے سے موجود ہیں۔افغان وزیر نے کہا، "ہم عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے تیار ہیں، بشمول اسرائیل کے ساتھ۔” ان کے اس بیان نے کئی سوالات کو جنم دیا، خاص طور پر یہ کہ طالبان کی حکومت کی پالیسیوں میں کس حد تک تبدیلی آرہی ہے۔ایک طرف افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی، خواتین کا بغیر پردے کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ،دوسری جانب اسرائیل جیسے ملک جو غزہ میں انسانیت کا قتل عام کر رہا ہے کو افغان حکومت تسلیم کرنے کو تیار ہے،

    افغان وزیر کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندیاں اور خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔افغانستان میں 87 فیصد افغان لڑکیوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ 70 فیصد خواتین پولیس افسر اور اہلکاروں کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی یہ دوہری پالیسی ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔ جبکہ ایک طرف بین الاقوامی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اشارے دیے جا رہے ہیں، دوسری طرف داخلی مسائل اور خواتین کی تعلیم میں رکاوٹیں موجود ہیں۔مختلف انسانی حقوق کی تنظیمیں اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ طالبان کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی ہوگی تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جا سکیں۔

    تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم پرپابندیاں نہ صرف خواتین کی ترقی کو روکتی ہیں بلکہ پورے معاشرے کی ترقی پر بھی منفی اثر ڈالتی ہیں۔ لڑکیوں کی تعلیم کو محدود کرنا ایک ایسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو جدید دور کے تقاضوں کے خلاف ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اس مسئلے پر فوری توجہ نہ دی گئی تو یہ ایک بڑی معاشرتی بحرانی صورت حال پیدا کر سکتا ہے

  • امریکہ میں بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر سخت پابندیاں ہیں،  فلسطینی  ہدایتکارہ

    امریکہ میں بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر سخت پابندیاں ہیں، فلسطینی ہدایتکارہ

    کراچی آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطینی ہدایتکارہ نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے ظلم جاری ہے جسے برطانیہ، امریکہ اور یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

    باغی ٹی وی : ورلڈ کلچر فیسٹیول کے موقع پر پاکستان آنے والی فلسطینی ہدایتکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام بخوبی جانتے ہیں کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے ظلم جاری ہے جسے برطانیہ، امریکہ اور یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مغربی کنارے اور 1948 کے علاقوں میں فلسطینی عوام کو مسلسل نسل پرستی اور فوجی قبضے کا سامنا ہے۔ جنین کے مہاجر کیمپ میں، جہاں ان کے ڈرامے ”طوباسی کی زندگی“کا مرکزی کردار بھی رہتا ہے، اسرائیلی فوج ہر ہفتے حملے کرتی ہے، بمباری اور بچوں کا قتل کرتی ہے۔

    وفاقی وزارتوں اور محکموں میں مجموعی طور پر 6770 پوسٹیں ختم کر …

    ہدایتکارہ نے بتایا کہ اسرائیل میں فلسطینی صحافیوں اور فنکاروں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ ان کی آواز کو دبایا جا سکے ان کے تھیٹر کے پروڈیوسر کو قید کر دیا گیا ہے، اور شریک بانی کو قتل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ساتھی بھی مسلسل ظلم و ستم کا شکار ہیں، یورپ اور امریکہ میں بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر سخت پابندیاں ہیں، یہاں تک کہ فلسطینی پرچم لہرانے پر بھی پولیس تشدد کرتی ہے۔

    وزیراعلی پنجاب کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام

    انہوں نے بتایا کہ ان کا نیا ڈرامہ ”طوباسی کی زندگی“ فلسطینی جدوجہد کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے یہ ڈرامہ فلسطینی عوام کے اپنے حقوق کے حصول کے لیے مختلف طریقوں، جیسے کہ مسلح اور ثقافتی مزاحمت، کو پیش کرتا ہے ڈرامہ کسی بھی طریقے کو دوسرے پر فوقیت نہیں دیتا بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو اپنی آزادی کے مختلف راستے تلاش کرتا ہے،ڈرامے ”And Here I Am“ میں ایک دل چسپ داستان پیش کی جس میں حقیقت اور تخیل، المیے اور مزاح کا خوبصورت امتزاج دکھایا گیا یہ داستان طوباسی کی ذاتی زندگی کے تجربات اور فلسطینیوں کی مشترکہ جدوجہد پر مبنی ہے-

    کینیڈا کی حکومت کی جانب سے امیت شاہ پر لگائے گئے الزامات تشویشناک ہیں،امریکا

  • لبنان میں فوج کو غیر معمولی نقصان،اسرائیل حزب اللہ سے جنگ بندی کو تیار

    لبنان میں فوج کو غیر معمولی نقصان،اسرائیل حزب اللہ سے جنگ بندی کو تیار

    بیروت: نگران لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ امید ہے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان چند گھنٹوں میں جنگ بندی ہوجائے گی۔

    باغی ٹی وی :لبنان میں اسرائیل کو زمین کارروائیوں میں غیرمعمولی جانی نقصان ہوا ہے جس کے بعد اب تل ابیب جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا ہے ،مجودہ مسودے کے تحت اسرائیل جنگ بندی کے بعد لبنان سے اپنی فوج واپس بلا لے گا، 60روزہ جنگ بندی کے دروان مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    مسودے کے مطابق اسرائیلی فوج کے انخلا کے ساتھ ہی لبنانی فوج کی تعیناتی شروع ہو جائے گی، جنگ بندی معاہدہ کی نگرانی لبنانی فوج کرے گی، حزب اللہ اور حماس نے اپنے تعلقات کا اظہار بہت دیر بعد کیا۔

    دوسری جانب سابق امریکی صدر اور وائٹ ہاؤس کے لیے ریپبلکن پارٹی کے موجودہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ وہ الیکشن جیت کر لبنانی عوام کو مصائب اورتباہی سے بچانے کے لیے کام کریں گے۔

    انہوں نے لبنانی نژاد امریکیوں کو ایک پیغام کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول کے لیے کام کریں گے،وہ انہیں امن کے لیے ووٹ دیں۔

    انہوں نے اپنے لبنانیوں کے نام اپنے مکتوب میں کہا کہ "میری مدت صدارت کے دوران ہم نے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کیا تھاہم بہت جلد دوبارہ امن قائم کریں گے،وہ "کملا ہیرس اور جو بائیڈن کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کو دور کریں گے، لبنانیوں کو مصائب اور تباہی سے نجات دلائیں گے-

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کو "حقیقی اور پائیدار امن کی طرف لوٹتے ہوئے” دیکھنا چاہتے ہیں ہم اسے صحیح طریقے سے حاصل کرنے کے لیے کام کریں گے تاکہ ہر 5 یا 10 سال بعد دوبارہ ایسا نہ ہو،میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں تمام لبنانی فرقوں کے درمیان برابری کی شراکت کو برقرار رکھوں گا۔ لبنان میں آپ کے دوست اور خاندان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کے مستحق ہیں۔ امن اور خوشحالی صرف استحکام سے حاصل کیا جا سکتا ہے‘‘۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا لبنانی عوام کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ میں مقیم لبنانی کمیونٹی کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔

  • اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، 143 فلسطینی شہید

    اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، 143 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، 24 گھنٹے میں 143 فلسطینیوں کو شہید کردیا صرف شمالی غزہ میں 108فلسطینی شہید ہوئے-

    باغی ٹی وی : صیہونی فوج نے بیت لاہیا میں دو رہائشی عمارتوں پر بمباری کردی، پناہ لینے والے22 بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی کئی افراد ملبے تلے دب گئے،شمالی غزہ میں 25 روز میں شہادتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی القسام بریگیڈ نے چار اسرائیلی فوجی ہلاک کردیئے، صیہونی فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

    حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہری نے کہا جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگرمعاہدہ اسرائیلی فوج کے غزہ سے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا۔

    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہر نے اسرائیل سے جنگ بندی پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں 82 افراد شہید اور 180 زخمی ہوئے، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں 3 ڈرون حملے کیے، جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوا، یہ صورتحال بین الاقوامی سطح پر تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، جہاں مختلف ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس تشدد کی مذمت کر رہی ہیں جنگ بندی کی کوششیں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

  • اسرائیلی فوج  کی غزہ میں  عمارتوں پر وحشیانہ بمباری،درجنوں فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی غزہ میں عمارتوں پر وحشیانہ بمباری،درجنوں فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح بیت الہیہ شہر میں بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح ایک بار پھر بیت الہیہ شہر میں قائم رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک 77 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور 17 کم عمر بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں جنہیں ریسکیو حکام کی جانب سے نکالنے کی کوشش جاری ہے، عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے جن میں کچھ مقامی لوگ تھے جب کہ کچھ لوگوں نے جبالیہ کیمپ سے جبری بے دخلی کے بعد گزشتہ روز ہی عمارت میں پناہ حاصل کی تھی۔

    دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں اور گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے وادی بیقہ میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور 58 زخمی ہوگئے۔

    ادھر امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی CIA کے ڈائریکٹر بیل بیرنز نے اتوار کے روز اپنے اسرائیلی اور قطری ہم منصب کے ساتھ غزہ اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ایک نئے فارمولے پر بات چیت کی، اس فارمولے کے تحت تجویز پیش کی گئی ہے کہ 28 روز کی مدت کے لیے جنگ بندی عمل میں لائی جائے، اس کے ساتھ حماس تنظیم 8 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے اور اس کے مقابل اسرائیل درجنوں فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے-

    تاہم اس فارمولے میں حماس کا مرکزی مطالبہ شامل نہیں جس پر وہ گذشتہ مہینوں کے دوران قائم ہے وہ مطالبہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل کا مکمل انخلا اور جنگ کا خاتمہ ہے۔

    ایک اسرائیلی ذمے دار نے واضح کیا ہے کہ اگر فریقین میں سے کسی نے بھی اپنے موقف میں لچک پیدا نہ کی تو کسی بھی معاہدے تک نہیں پہنچا جا سکے گا”۔

    جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کل پیر کے روز زور دیا تھا کہ وہ جنگ کے خاتمے پر نہیں بلکہ صرف جزوی سمجھوتے پر آمادہ ہوں گے۔

  • اسماعیل ہانیہ اور یحیی سنوار کی شہادت کے بعد ہمارے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں بچا،حماس

    اسماعیل ہانیہ اور یحیی سنوار کی شہادت کے بعد ہمارے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں بچا،حماس

    دوحہ: فلسطین کی مزاحمتی حکمراں جماعت حماس کے کمانڈر یحیی سنوار کی شہادت کے بعد بھی حماس مجاہدین نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کی تیاریاں جاری ہیں ایسے میں قطر میں مقیم ذرائع نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں حماس کے سینئر رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد دوحہ میں مقیم اس کے عہدے داران میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ ان کے پاس اب کھونے کے لیے کچھ نہیں بچا۔

    ذرائع نے وضاحت کی کہ یہ سوچ اور فکر یرغمالیوں کی رہائی کےلیے ہونے والے مذاکرات پر اثر انداز ہوگی اور حماس کے نقطہ نظر پر گہرے اثرات مرتب کرے گی، کیونکہ وہ تاحال قیدیوں کو چھوڑنے کےلیے اپنی شرائط پر ڈٹے رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن میں سے اولین شرط غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے۔

    یحییٰ سنوار کی وصیت اور تنظیم کیلئے ہدایات نامہ منظر عام پر آگیا

    ذرائع نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والی بات چیت کے بعد جو بھی نکات طے پائیں گے ان پر غزہ میں فوجی کونسل سے مشاورت کی جائے گی جو اگلے اقدامات کیلئے اپنے نمائندوں کی رہنمائی کرے گی، دوحہ اور غزہ کے درمیان رابطوں میں پیچیدگی کی وجہ سے مشاورتی عمل میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے مجاہدین نے اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کیا تھا جس میں 1200 اسرائیلی مارے گئے اور 250 افراد کو قیدی بنالیا گیا تھا جبکہ رواں ماہ کی 16 تاریخ کو حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوچکے ہیں۔

    علی خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی ایک دن بعد معطل

  • اسرائیل: فلسطینی حملہ آور نے ٹرک سے درجنوں افراد کو کچل دیا، کئی کی حالت تشویشناک

    اسرائیل: فلسطینی حملہ آور نے ٹرک سے درجنوں افراد کو کچل دیا، کئی کی حالت تشویشناک

    تل ابیب: وسطی تل ابیب میں ایک بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا جس میں 35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی میڈیا کے مطابق گلیلوٹ ملٹری بیس کے قریب ایک بس اسٹاپ پر میوزیم کے دورے کے بعد بس سے مسافر اتر رہے تھے جنھیں ٹرک نے کچل دیا زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بزرگ شہری شامل ہیں، وہاں موجود ایک مسلح شہری نے گولی مار کر ٹرک ڈرائیور کو قتل کر دیا،سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں –

    پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعے میں 24 زخمیوں کا علم ہے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 35 ہے زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاحال ٹرک ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم حلیے سے وہ فلسطینی شہری لگ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ ایک فلسطینی نوجوان نے مرکزی ہائی وے پر فائرنگ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور 4 شہریوں کو زخمی کردیا تھا۔

  • عمران خان کے لیے اسرائیلی لابی سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے،شرجیل میمن

    عمران خان کے لیے اسرائیلی لابی سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے،شرجیل میمن

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یہ لگ رہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف دیا جارہا ہے، عمران خان کو ملنے والے ریلیف کے پیچھے ان کی سابقہ اہلیہ اور سابقہ سالے زیک گولڈ اسمتھ کا ہاتھ ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ییلو لائن بی آر ٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں 100 ارب روپے کی لاگت سے ییلو لائن بی آر ٹی بنانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ جام صادق پل کے ساتھ دوسرا پل 18 ماہ میں مکمل ہوجائے گا، سندھ حکومت شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کررہی ہے، شہریوں کے لیے صرف ایک منصوبے پر 100 ارب خرچ کررہے ہیں، پیپلزپارٹی سندھ کی عوام کی خدمت کررہی ہے، ییلو لائن بی آرٹی منصوبہ 21 کلو میٹر پر محیط ہے،ساتھ ہی کراچی میں مزید الیکٹرک بسیں لانے کا بھی اعلان کیا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ایک بات تو واضح ہے کہ عمران خان کے لیے اسرائیلی لابی سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے، جس میں گولڈ اسمتھ فیملی کا خصوصی کردار ہے، اس وقت امریکا میں بھی گولڈ اسمتھ لابی سرگرم عمل ہے، حال ہی میں امریکی قانون دانوں نے عمران خان کے حق میں دستخط کیے ہیں اور وہ عمران خان کے حق میں قرار داد لانا چاہ رہے ہیں۔

    فواد چوہدری اورروؤف حسن کے درمیان سوشل میڈیا پر سرد جنگ،گالم گلوچ کا تبادلہ

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی عمران خان ہیں جو کہا کرتے تھے کہ ہم کوئی غلام ہیں، غیرملکی مداخلت نامنظور، بقول ان کے انہیں سازش کے تحت نکالا گیا اور جن ممالک پر وہ سازش کا الزام عائد کرتے تھے آج پی ٹی آئی کی قیادت انہی ممالک کے پیروں پر گری ہوئی ہے، ان کے لابسٹ اور یہودی لابی آج انہی ممالک کے پیروں پرگری ہوئی ہے کہ عمران خان اور اس کی فیملی کو ریلیف دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ لابیز عمران خان کو ریلیف دلوانے کے لیے کام کررہی ہیں، عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں پر پابندی بھی ختم ہوگئی ہے اور یہ لگ رہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف دیا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ملنے والے ریلیف کے پیچھے ان کی سابقہ اہلیہ اور سابقہ سالے زیک گولڈ اسمتھ کا ہاتھ ہے، جو پوری دنیا میں یہ لابنگ کررہے ہیں کہ جیسے وہ بہت بڑا قومی ہیرو تھا جس کے ساتھ کوئی ظلم ہوا ہے، حالانکہ قطعاً ایسا نہیں ہے۔

    مشرق وسطی میں کشیدگی:پروازیں متبادل، طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور

    شرجیل میمن نے مزید کہاکہ جو اسرائیل آج فلسطین، لبنان اور ایران پر حملے کررہا ہے، وہی اسرائیل آج عمران خان کو بچانے کے لیے محنت کررہا ہے، ان ساری چیزوں کا پس منظر دیکھا جائے تو ڈاکٹر اسرار احمد کا وہ خطاب صحیح ثابت ہورہا ہے کہ عمران خان اسرائیلی لابی کی جانب سے ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو اسرائیل فلسطین، لبنان اور ایران میں حملے اور نسل کشی کررہا ہے، انسانوں کے وجود کو ختم کررہا ہے، اسے کہیں انسانی حقوق کی پامالی نظر نہیں آتی لیکن عمران خان کی گرفتاری پر ایک بین الاقوامی کانفرنس میں اسرائیل کا نمائندہ کہتا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں، اگر عمران خان کی گرفتاری پر اسرائیل کی چیخیں نکل رہی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ان کا پودا ہے ، یہ ان کا بے بی ہے، یہ ان کی پروڈکٹ ہے، یہ پاکستان میں ان کا پیدا کیا ہوا فتنہ ہے، کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ پاکستان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی طاقت بنایا ہوا ہے اس لیے اس سے ایسے نہیں لڑا جاسکتا۔

    ریڈ اور وائٹ بال سیریز: سری لنکا اے ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے …

    شرجیل میمن نے کہا کہ اسرائیل کو پتہ ہے کہ پاکستان سے لڑنے کے لیے یہاں پر فتنہ اور فساد ہونا چاہیے، یہاں ایسا پودا اگایا جائے جو ملک کو اندرونی طور پر کھوکھلا کرے، اس لیے عمران خان کو لانچ کیا گیا عمران خان پاکستان کے خلاف اسرائیل کا ایٹمی ہتھیار ہے جو اس وقت گرفت میں ہے اور اس کو ریلیف دینا اسرائیلی مقاصد کو پورا کرنے کے مترادف ہے۔

    اس سوال پر کہ اگر عمران خان کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ ہے تو 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے پی ٹی آئی سے بات چیت کیوں کی گئی؟ جس پر شرجیل میمن نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ پی ٹی آئی کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ ہے، مجھے پتہ ہے کہ بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر یہ نہیں جانتے ہوں گے کیونکہ خفیہ ایجنٹ کسی کو یہ نہیں بتاتے کہ میں کس کے لیے کام کررہا ہوں، میں پوری پی ٹی آئی کو برا بھلا نہیں کہوں گا، پی ٹی آئی کے ورکر تو معصوم ہیں۔

    یوم سیاہ کشمیر :وزیراعظم اور صدر مملکت کے پیغامات

  • ایران اسرائیل کشیدگی:پاکستان  نے فضائی ٹریفک کی مانیٹرنگ شروع کردی

    ایران اسرائیل کشیدگی:پاکستان نے فضائی ٹریفک کی مانیٹرنگ شروع کردی

    اسلام آباد:ایران پر اسرائیل کے حملے کے بعد پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول نے پاکستانی حدود میں آنیوالے فضائی ٹریفک کی مانیٹرنگ شروع کردی۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو علی الصبح تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیا،ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نےتہران،الم اورخوزستان میں ملٹری بیسزکونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کچھ مقامات پرمعمولی نقصانات ہوئے ہیں، اسرائیلی حملے میں 100 جنگی طیاروں کےحصہ لینے کا دعویٰ جھوٹا ہے، اسرائیل نے اپنے کمزور حملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، اسرائیلی طیارے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہی نہیں ہوسکے۔

    اسرائیل کاا یران میں مختلف فوجی اہداف پر فضائی حملوں کا آپریشن مکمل

    تاہم اسرائیل اور ایران کی کشیدگی کے باعث ایرانی فضائی حدود میں پروازوں پر پابندی عائد ہے جس کے بعد پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول نے پاکستانی حدود میں آنیوالے فضائی ٹریفک کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے-

    ذرائع کے مطابق ایرانی فضائی حدود کی بندش سے پروازیں ایران کے بجائے مسقط کی حدود سے گزر رہی ہیں جبکہ مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود کی طرف آنیوالی پروازوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور ہر پرواز کو تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

    اسرائیل کا لبنان میں زمینی حملے کے خاتمے کا عندیہ