Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • پاکستان میں ایڈز کے بڑھتے مریض، ماہرین تشویش میں مبتلا

    پاکستان میں ایڈز کے بڑھتے مریض، ماہرین تشویش میں مبتلا

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے،

    ایڈز کو انسانی تاریخ کا مہلک ترین مرض کہا جاتا ہے، اس لیے یہ دن منانے کا مقصد ایڈز سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے،ایڈز ایک ایسی بیماری ہے جو انسانی امیونو وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے جس کو اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے لیکن اس کا کوئی باقاعدہ علاج نہیں ہے۔ ایڈز سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ضروری ہیں۔

    پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رواں برس اب تک ایڈز کے 9 ہزار 284 نئے مریض سامنے آ چکے ہیں ،وفاقی وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں ہر ماہ ایچ آئی وی کے تقریباً 900 سے ایک ہزار کے درمیان نئے مریض سامنے آ رہے ہیںَ، ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب اور سندھ سے سامنے آرہے ہیں،اسلام آباد اور گردونواح بشمول کشمیر سے بھی ہر ماہ تقریباً 40 سے 50 نئے کیسز سامنے آرہے ہیں،

    دوسری جانب پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار تین سو سے بڑھ چکی ہیں، ایڈز کے مریضوں میں خواتین، بچے،مرد، خواجہ سرا بھی شامل ہیں،سندھ میں ایڈز پر قابو پانے کے لئے بیس سے زائد سنٹر بنائے گئے ہیں،ایڈز کے رجسٹر مریضوں میں 13 ہزار سے زائد مرد، 3 ہزار 764 خواتین،1 ہزار 453 بچے،918 بچیاں اور 710 خواجہ سرا شامل ہیں،حکومت سندھ ایڈز کے مریضوں کا مفت علاج کر رہی ہے،

    پاکستان میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے مریضوں کو لے کر ماہرین اور حکومتی ادارے انتہائی تشویش میں مبتلا ہیں،ایڈز کی روک تھام کے لئے پاکستان میں ایک ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا جہاں ایچ آئی وی کے شکار افراد کو اپنی بیماری پر لب کشائی کرنے پر انہیں کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، ایڈز کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے معاشرے کے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس کے علاوہ جو غیر سرکاری تنظیمیں ایڈز کے حوالے سے کام کررہی ہے وہ ان مریضوں کا بھی کھوج لگائے جن کی سکریننگ ہوئی اور ان میں ایچ آئی وی پایا گیا تاکہ ا نہیں علاج کے لئے رجسٹرڈ کرکے نیٹ ورک میں لایا جائے،ایڈز کا علاج بہت مہنگا اور ادویات بھی ناپید رہتی ہے تاہم حکومت اپنے دستیاب وسائل کے توسط سے اقدامات اٹھارہی ہے اور گلوبل فنڈز سے ملنے والے فنڈز اور ادویا ت کے ذریعے لوگوں کو علاج کی سہولت دے رہے ہیں،

    ایڈز کے خلاف پروگرامز کی فنڈنگ کے لیے سالانہ 8 ارب ڈالر سے زیادہ کی ضرورت
    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سال میں ایڈز سے اموات میں بڑی کمی آ چکی ہے تاہم اب بھی ایڈز سے ہر ایک منٹ میں ایک موت ہوتی ہے،ہ 2004 میں اپنے عروج کے بعد سے ایڈز سے متعلق اموات میں تقریباً 70 فی صد کمی آئی ، ایچ آئی وی کے نئے انفیکشن 1980 کی دہائی کے بعد سب سے کم ترین سطح پر ہیں تاہم ایڈز اب بھی ہر منٹ میں ایک جان لیتا ہے، ہم 2030 تک صحت عامہ کو لاحق اس خطرے کو ختم کر سکتے ہیں اور یہ ضروری بھی ہے تاہم ایڈز کے خاتمے کا راستہ کمیونٹیز سے ہو کر گزرتا ہے، یعنی سماج میں بالکل نچلی سطح پر اس کے حوالے سے سرگرمیاں انجام دینے کی ضرورت ہے،ایڈز کے خلاف پروگرامز کی فنڈنگ کے لیے سالانہ 8 ارب ڈالر سے زیادہ کی ضرورت ہے، ایڈز قابل شکست ہے

    ایڈز دنیا کے مہلک امراض میں سے ایک خطرناک مرض ہے،راجہ پرویز اشرف
    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایڈز کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ ایڈز کے خاتمے کے عالمی دن کو منانے کا مقصد ایڈز کے خاتمے کو کمیونٹیز میں اجاگر کرنا ہے۔ایڈز دنیا کے مہلک امراض میں سے ایک خطرناک مرض ہے۔پاکستان میں ایڈز سے 2لاکھ انسان متاثر ہو چکے ہیں۔ ایڈزکے مہلک مرض سے دنیا بھرمیں کم از کم ڈھائی کروڑ افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ اس بیماری سے نہ صرف بچا جا سکتا ہے بلکہ اس کا علاج بھی ممکن ہے۔پاکستان کو ایچ آئی وی سے پاک کر کے ہم اپنی نسلوں کےمستقبل کو تابناک بنا سکتے ہیں۔ایچ آئی وی کی روک تھام، تشخیص اور علاج تک رسائی یقینی بنانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

    خیبر پختونخوا میں ایچ ائی وی ایڈز بے قابو

    ایڈز کے خواجہ سرا مریض، ہسپتال کو فوری علاج کا حکم

    جیلوں میں 140 نوزائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ قید، جیلوں میں ایڈز کے مریض کتنے؟

     پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع 

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ

    لاڑکانہ میں 11 سو سے زائد بچے ایڈز کا شکار، نیو یارک ٹائمز نے بھٹو کے شہر پر تہلکہ خیز رپورٹ شائع کر دی

    چنیوٹ :ایڈز بےقابو ہونے لگا، 2 ماہ میں 40 نئے کیسزرپورٹ

    ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کو ہر جگہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے

  • افغان شہریوں کی بے دخلی، سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا

    افغان شہریوں کی بے دخلی، سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا

    سپریم کورٹ میں غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے وفاق، ایپکس کمیٹی اور وزرات خارجہ کو نوٹس جاری کر دیا ،عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کا معاملہ آئینی تشریح کا بھی ہے، اٹارنی جنرل معاملے پر لارجربینچ تشکیل دینے کے نقطے پر معاونت کریں، درخواست گزار فرحت اللہ بابر نے کہا کہ نگران حکومت کے پاس غیر قانونی شہریوں کی بے دخلی کا مینڈیٹ نہیں، جن افغان شہریوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے وہ سیاسی پناہ کی درخواستیں دے چُکے ہیں، افغان شہریوں کے ساتھ حکومت پاکستان غیر انسانی سلوک کر رہی ہے،نگران حکومت پالیسی معاملات پر حتمی فیصلہ کرنے کا آئینی اختیار نہیں رکھتی،اس عدالت کے پاس شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا اختیار ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ درخواست گزاروں کے کون سے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوئے ہیں ان کی نشاندہی کریں؟ درخواست گزار نے کہا کہ آرٹیکل 4، 9 ،10 اے اور آرٹیکل 25 کے تحت بنیادی انسانی حقوق متاثر ہوئے ہیں، جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چالیس سال سے جو لوگ یہاں رہ رہے ہیں کیا وہ یہاں ہی رہیں اس پر عدالت کی معاونت کریں،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے معاہدے مہاجرین کے حقوق کو تحفظ دیتے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے ان معاہدوں کا پابند ہے،عدالت نے مقدمہ کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی

    سپریم کورٹ میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی،سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 کی درخواست فرحت اللہ بابر، سینیٹر مشتاق، محسن داوڑ اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں وفاق، صوبوں، نادرا، وزارت خارجہ اور داخلہ سمیت دہگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ نگراں حکومت کا بڑی تعداد میں لوگوں کی بے دخلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے، جن کی پیدائش پاکستان میں ہوئی شہریت ان کا حق ہے، جن شہریوں کے پاس قانون دستاویز ہے ان کی بے دخلی غیر قانونی ہے۔

    غیر قانونی، غیر ملکیوں کے انخلا پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

    غیر قانونی مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست خیبر پختونخوا پولیس کو ارسال کر دی گئی

    پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں زیادہ ہاتھ غیر قانونی تارکین وطن کا ہے،نگران وزیراعظم

    غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات

    پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    حکومت کا پیغام پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی مقیم افراد کے لیے ہے 

    افغان باشندوں کا انخلا،ڈیڈ لائن تک پاکستان چھوڑنا ہی ہو گا

  • شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

    شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ،بیرون ملک جانے کیلئے ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا، عدالت نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دے دیا ،عدالت نے ڈی جی امیگریشن پاسپورٹ ایک ہفتے میں نام نکال کر ڈپٹی رجسٹرار کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا،21 نومبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ،اسلام آباد پولیس کی سفارش پر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل لسٹ میں ڈالا گیا تھا

    واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل حکومت کی جانب سے شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد موجودہ اور سابق رہنماؤں و قائدین کے نام ای سی ایل ڈالے گئے تھے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالےگئے ۔ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ان میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، مراد سعید، علی محمد خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، ملیکہ بخاری اور دیگر سابق ایم این ایز شامل ہیں رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ پولیس کی سفارش پر کیا گیا ۔

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

  • چیف جسٹس کو دی گئی گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

    چیف جسٹس کو دی گئی گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا

    چیف جسٹس کو دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کی جائیں گی،چیف جسٹس کے لئے 2020 میں خریدی گئی 61 ملین کی مرسڈیز بینز نیلام کی جائے گی،پنجاب حکومت کی فراہم کی گئی بلٹ پروف لینڈ کروزر بھی نیلام کی جائے گی،گاڑیوں کی نیلامی کیلئے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط ارسال کر دیا گیا، خط میں کہا گیا کہ آئینی عہدوں کیلئے لگژری گاڑیاں درآمد کرما مناسب نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے دونوں گاڑیاں استعمال نہیں کیں،گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالہ سے کیس کی سماعت

    پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج

  • وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار کو ایوارڈ سے نوازا گیا

    وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار کو ایوارڈ سے نوازا گیا

    وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقارکو ملک میں صنفی مساوات کو آگے بڑھانے پر سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن (سی اے آر ای سی )ایوارڈ سے نوازا گیا

    سی اے آر ای سی نےخواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد میں ان کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ،فوزیہ وقار نے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کیں انہوں نے صنفی مساوات سے متعلق اقدامات اور منصوبوں کی ترغیب اور پائیداری پر کام کرتے ہوئےاختراعی طریقوں اور حکمت عملیوں کو اختیار کیا۔ انہوں نے صنفی مسائل کے حوالے سے وکالت کی اور آگاہی دی ، صنفی مساوات کے اہداف کی طرف پیش رفت کے لئے ٹھوس نتائج کیلئے اقدامات کئے

    دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی تقریب سے خطاب کیا، تقریب میں سفارتکاروں، چیمبرز کے عہدیداران سمیت تاجروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی،صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ملکی معیشت کو آگے لے جانے میں خواتین کا نمایاں کردار ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے سے پاکستان اقتصادی ترقی کی منازل طے کرے گا، پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا5 واں بڑا ملک ہے جو آنے والے برسوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکتا ہے،ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق خواتین کو ان کا جائز مقام دیناچاہئے، خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے۔ خواتین کی تجارت سمیت ہر شعبہ زندگی میں شمولیت ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے،خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانا اور خصوصی افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات ضروری ہیں، کاروبار میں خواتین کی شمولیت سے انہیں روزگار کمانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ صدر نے کہا کہ معاشرے کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ خواتین کے لیے مواقع پیدا کرے، ان کے لیے ہراسانی سے پاک ماحول فراہم کرے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    زیادتی کے بعد خاتون کو جلانے والے ملزم گرفتار

    خواتین کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے بسوں میں کیمرے

  • سعودی وزارت مذہبی امور کی سرپرستی میں حفظ قرآن کریم مقابلہ کا انعقاد

    سعودی وزارت مذہبی امور کی سرپرستی میں حفظ قرآن کریم مقابلہ کا انعقاد

    جامعہ سلفیہ اسلام آباد میں سعودی وزارت مذہبی امور کی سرپرستی اور جامعہ سلفیہ کے اشتراک و تعاون سے عظیم الشان مقابلہ حفظ قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد بھر کے حفظ قرآن کے مدارس کے طلبہ نے حصہ لیا، ساتھ ہی جامعہ سلفیہ گرلز سیکشن میں رواں تعلیمی سال کا آل جامعہ تعلیمی وثقافتی مقابلہ بھی منعقد ھوا ، دونوں مقابلوں کے مشترکہ اختتامی تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عزت مآب جناب نواف بن سعید المالکی ،اور سعودی سفارتخانے کے مذہبی اتاشی جناب شیخ یحییٰ بن علی سفیانی بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے،

    رئیس الجامعہ حافظ شیخ محمد شفیق ،شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ اسلام آباد علامہ ابراہیم خلیل الفضلی سمیت دیگر مقامی علمائے کرام اور معززین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر دونوں پروگراموں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات سمیت تمام شرکائے مقابلہ میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب برادر اسلامی ملک پاکستان کو انتہائی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتا ھے، اور دونوں ممالک کے درمیان روابط اور تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جس کی سب سے بڑی مثال آج کا یہ منفرد پروگرام ھے جس کا مقصد امت مسلمہ کو قرآن کریم کے فیوض وبرکات سے فیضیاب کرانا ھے، انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ سعودی عرب ھر وقت پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رھے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رئیس الجامعہ حافظ شیخ محمد شفیق نے عزت مآب سعودی سفیر اور حکومت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے دینی، تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کو دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب کرنے اور دو طرفہ دوستی ومحبت کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ قرار دیا.
    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

  • اسلام آباد میں بارش کے بعد فضا میں زہریلے ذرات کی کمی

    اسلام آباد میں بارش کے بعد فضا میں زہریلے ذرات کی کمی

    اسلام آباد(محمداویس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کے بعد فضاء صحت مند ہوگئی بارش سے زیریلے ذرات کی مقدار مقررہ حد سے کم ہوگئے ۔پی ایم ٹوپوائنٹ فائیو کی مقدار 10تک آگئی ہے بارش سے پہلے مسلسل زہریلی ذرات کی مقدار مقررہ مقدار سے ڈبل رہی جبکہ پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) نے فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھایا ۔

    جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہلکی بارش کے بعد فضائی آلودگی ختم ہوگئی اور جڑواں شہروں کی فضاء صحت مند ہوگئی ۔اور زہریلے ذرات جن کی مقدار 35سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ان کی مقدار 10تک آگئی بارش سے پہلے ان کی مقدار میں ڈبل سے بھی زیادہ اضافہ ہواتھا مگر پاک ای پی اے نے اس کوکم کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا ۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی ہے، بارش کے بعد موسم شدید سر د ہو گیا تو دوسری جانب سموگ میں بھی کمی ہوئی ہے،

    بیجنگ یونیورسٹی کے سینٹر فار پروڈکٹیو میڈیسین کی معروف جریدے جرنل انوائرمینٹل انٹرنیشنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کی فضائی آلودگی سے مردوں اورخواتین دونوں میں بانجھ پن کاخطرہ نمایاں حدتک بڑھ جاتاہے طبی تحقیق کے دوران فضائی آلودگی سے آبادی کے لیے بڑھنے والے خطرات کاتجزیہ کیاگیا۔ ماہرین نے چین کے 18 ہزارجوڑوں کے اعدادوشمار کاتجزیہ کرنے پر دریافت ہواکہ ایسے علاقے جہاں چھوٹے ذرات کی آلودگی کی شرح زیادہ ہوتو ان علاقوں میں بانجھ پن کاخطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتاہے تحقیق میں یہ تعین نہیں کیاجاسکاکہ فضائی آلودگی کس طرح بانجھ پن کاباعث بن سکتی ہے مگر یہ پہلے سے معلوم ہے کہ آلودہ ذرات سے جسم میں ورم بڑھ جاتاہے جس سے مردوں ناورخواتین کاتولیدی نظام متاثر ہوسکتاہے۔رپورٹ کے مطابق بانجھ پن دنیا بھر میں لاکھوں جوڑوں کی زندگی کومتاثرکرتاہے مگر اس حوالے سے فضائی آلودگی کے اثرات پر اب تک کچھ خاص کام نہیں ہواہے۔فضائی آلودگی سے قبل ازوقت پیدائش اور پیدائش کے قت کم وزن جیسے مسائل کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ زہریلی ذرات PM2.5کی مقداراگر 35µg/m³سے بڑھ جائے تویہ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتے ہیں اس سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتاہے اور خاص کردمہ کے مریضوں کوسانس لینے میں دشوار ی ہوتی ہے آنکھ ناک اورگلے میں سوزش،پھیپھڑوں کاکینسر، دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی اورہارٹ اٹیک بھی ہوسکتاہے۔ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ شہری گھروں سے باہرنکلتے وقت ماسک لازمی استعمال کریں۔غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔(محمداویس)

  • ریڈیو پاکستان میں پنشنر کی تعداد ملازمین سے زیادہ،مالی معاملات کی وجہ سے متعدد پروگرام بند

    ریڈیو پاکستان میں پنشنر کی تعداد ملازمین سے زیادہ،مالی معاملات کی وجہ سے متعدد پروگرام بند

    ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس سینیٹر فوزیہ ارشد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔کمیٹی اجلاس میں 19 اکتوبر 2023 کو منعقدہ کمیٹی اجلاس میں 53 ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیوں کے حوالے سے دی گئی سفارشات، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں 9 اگست 2023 سے اب تک کی گئی بھرتیاں،ڈی جی پاکستان براڈ کارپوریشن سے ریڈیو پاکستان میں نئی اصلاحات اور بہتری کے حوالے سے کی گئی گفتگو پر عمل درامد کے علاوہ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسییشن کے کردار، کارکردگی اور فنکشنز کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    ڈی جی ریڈیو پاکستان نے کمیٹی کو بتایا کہ قائمہ کمیٹی کی ہدایت پر ڈپٹی کنٹرولر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی تھی او ر اس کی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو فراہم کر دی گئی ہے۔ اسٹاف کی ضرورت تھی ضرورت کی بنیاد پر 53 سٹاف کو عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔ڈی جی ریڈیو نے بتایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی جگہ نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں ہیں سٹاف کی بہت کمی ہے سوشل میڈیا کے لیے ضرورت کے تحت بھرتی کی گئی۔ سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ ہم نے میرٹ اور سٹاف کے حوالے سے معلومات مانگی تھیں وہ فراہم نہیں کی گئیں کمیٹی کو بتایا گیا کہ 53 میں سے 18 لوگ کام پر موجود ہیں باقی تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے جا چکے ہیں جس پر اراکین کمیٹی نے کہا کہ اس طرح ملازمین رکھنا اور ہٹانا نا مناسب ہے اس سے ادارے کی بھی بدنامی ہوتی ہے۔ ڈی جی ریڈیونے کہا کہ ریڈیو پاکستان میں ضرورت پر بکنگ پر کام لیا جاتا ہے اور اس کے مطابق ادائیگی کی جاتی ہے۔چیئر پرسن کمیٹی فوزیہ ارشد نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کو ایڈہاک ا زم پر چلانے سے بہتری ممکن نہیں ہے مستقل حل کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے۔ سینٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حیدرآباد ریڈیو اسٹیشن ویران ہو چکا ہے ملک کے نامور فنکار وہاں کام کرتے تھے ڈی جی ریڈیو نے کہا کہ سٹاف کی شدید کمی ہے 2019 میں 1200 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین فارغ ہو گئے تھے اور مالی مسائل کی وجہ سے بہت سے پروگرام بھی بند ہو گئے تھے آلات اور ٹرانسمیٹرز بہت پرانے ہیں۔بجٹ کا 76 فیصد تنخواہوں اور پینشن پر خرچ ہو جاتا ہے اور ریڈیو پاکستان سرکاری اداروں میں سب سے زیادہ پرانا ادارہ ہے۔پینشنرزکی تعداد ملازمین سے زائدہے۔وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا کہ ان اداروں میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ آئندہ اجلاسوں میں ماتحت اداروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا کر جائزہ لیا جائے اور موثر تجاویز تیار کی جائیں۔ اس لیئے قائمہ کمیٹی جو ہدایات دی گی عمل کیا جائے گا۔سیکٹری اطلاعات نے کہا ریڈیو پاکستان کی بہتری کیلئے بجلی بلوں کی طرز پر ٹی وی فیس کے ساتھ 15روپے ریڈیو فیس لینے کی تجویز زیر غور ہے۔ سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ غریب لوگوں سے پہلے بھی ٹی وی فیس وصول کی جا رہی ہے اور اب ریڈیو فیس لینا منا سب نہیں۔

    پی ٹی وی میں ہیڈ آف ڈرامہ اینڈ فلم پروڈکشن کا پیکج 8 لاکھ ،تفصیلات طلب
    ڈی جی ریڈیو پاکستان نے9 اگست سے اب تک کی بھرتیوں کے حوالے سے بتایا کہ 43 لوگ ایک پروجیکٹ کے لیے رکھے گئے تھے ۔ منصوبہ کی مدت ختم ہو گئی ہے اور PC-4 منطوری کے مراحل میں ہے۔ا منصوبے کو جاری رکھنے کے لیے 10 افراد موجود ہیں باقی جا چکے ہیں جن کو 32 سے 40ہزار تنخواہ ماہوار ملتی ہے۔ پی سی فور منظور ہونے کے بعد مستقل بھرتیاں کی جائیں گی۔پی ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ 70 نئے لوگ رکھے گئے تھے جس میں سے 8 اینکرز اور باقی ریسرچرزہیں پروگرامز کے مطابق لوگ بھرتی کیے جاتے ہیں جو عارضی ہوتے ہیں پروگرام ختم ہونے پر وہ فارغ ہو جاتے ہیں۔سینٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ دو لاکھ سے 8 لاکھ تنخواہ ادا کی جا رہی ہے ان کی تقرری اور پیکج کا طریقہ کار مقرر کرنا چاہیے وفاقی وزیر اطلاعت مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے لوگ رکھے جاتے ہیں اور اسی تناسب سے پیکج مقرر ہوتے ہیں۔ پی ٹی وی میں پیکج سب سے کم ہیں۔سینٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ ہیڈ آف ڈرامہ اینڈ فلم پروڈکشن کا پیکج 8 لاکھ ہے ان کی تقرری کے عمل کی تمام تر تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں۔

    ٹی وی چینلز پر کچھ ڈرامے دکھائے جا رہے وہ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے کے قابل نہیں،سینیٹر فوزیہ ارشد
    ای ڈی پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن نے کمیٹی کو پی بی اے کی کارکردگی اور فنکشنز بارے تفصیلی آگاہ کیا سینیٹر فوزیہ ارشد کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ پیمرا میں شکایات کا جائزہ لینے کیلئے کونسل آف کمپلینٹس ہوتی ہے جو 2.5سال سے غیر فعال ہے جس کی وجہ سے شکایات کا ازالہ ممکن نہیں ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کونسل آف کمپلینٹس کے حوالے سے تمام کام مکمل ہو چکا ہے کیبنیٹ سے منظوری حاصل کرنا باقی ہے۔ سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر کچھ ڈرامے دکھائے جا رہے ہیں وہ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے کے قابل نہیں ہیں۔ کچھ چیزیں ہماری روایات اور اخلاقیات کے خلاف ہیں۔موثر حکمت عملی اختیا ر کرکے اپنی ثقافت،روایات،رسم و رواج اور اخلاقیات کے مطابق ڈرامے چلانے چاہیے . آج کے اجلاس میں سینیٹرز عرفان الحق صدیقی،مولا بخش چانڈیو،محمد طاہر بزنجو،نسیمہ احسان کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی،سیکرٹری اطلاعات،چیئرمین پیمرہ،ڈی جی ریڈیو،ای ڈی پی بی اے اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    پاکستان کے علاقے کو دشمن ملک کے ساتھ دکھانا بہت بڑا جرم،قائمہ کمیٹی نے پی ٹی وی سے کیا جواب طلب

    ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا کیا کر رہا ہے؟ قائمہ کمیٹی نے بریفنگ مانگ لی

    موجودہ دور کے ڈرامے صرف خواتین کیلئے بنائے گئے جو بے حیائی پھیلا رہے ہیں،قائمہ کمیٹی

    حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

  • جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس چیلنج کر دیئے

    جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس چیلنج کر دیئے

    جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کا معاملہ ،جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کے جاری کردہ دونوں شوکاز نوٹس چیلنج کردیئے

    جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست میں وفاق کو بذریعہ وزارت قانون فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا کہ میرے خلاف شکایات کو کھلی عدالت میں سنا جائے، جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو دو شو کاز نوٹس جاری کر رکھے ہیں،جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف دس شکایات زیر التوا ہیں.

    واضح رہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کو27 اکتوبر کے کونسل اجلاس میں بھی شوکازجاری کیاگیا تھا، جس پر جسٹس مظاہر نقوی نے تین ممبران کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    جسٹس مظاہر نقوی پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور سپریم کورٹ جج اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنی آمدن سے زیادہ مہنگی لاہور میں جائیدادیں خریدی ہیں لہذا سپریم جوڈیشل کونسل اس کو فروخت کرے اور اعلیٰ عدلیہ کے جج کے خلاف کارروائی کرے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملک کی بار کونسلز نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف بلوچستان بار کونسل سمیت دیگر نے ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں۔

    ریفرنس میں معزز جج کے عدالتی عہدے کے ناجائز استعمال کی بابت بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں جبکہ معزز جج کے کاروباری، بااثر شخصیات کے ساتھ تعلقات بابت بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ریفرنس میں معزز جج کےعمران خان اور پرویز الہیٰ وغیرہ کے ساتھ بالواسطہ اور بلاواسطہ خفیہ قریبی تعلقات کی بابت بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

    جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اٹھائے اعتراضات

    ہائیکورٹ نے کیس نمٹا کرتعصب کا مظاہرہ کیا،عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

  • اسلام آباد،سٹریٹ کرائم،موبائل،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ

    اسلام آباد،سٹریٹ کرائم،موبائل،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس چئیرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا،

    اجلاس میں سینیٹرز کامل علی آغا، سیف اللہ ابڑو، شہادت اعوان، فوزیہ ارشد، دنیش کمار، ثانیہ نشتر، سردار محمد شفیق ترین اور ثمینہ ممتاز زہری نے شرکت کی-نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی، اسپیشل سیکریٹری داخلہ،اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ، آئی جی سندھ، ڈی سی اسلام آباد، چئیرمین سی ڈی اے بھی اجلاس میں شریک ہوئے-

    اجلاس میں سینیٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے پیش کئے گئے "The Rehriban livelihood Protection Bill, 2023″ پر تفصیلی بحث ہوئی۔موور ثانیہ نشتر نے بل کے خدوخال اور مقصد بارے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس حوالے سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 پہلے سے ہی موجود ہے۔اگر یہ بل پاس ہوتا ہے تو ایک مساوی سٹرکچر کھڑا ہوجائےگا۔اگر پہلے سے موجود قانون میں ترمیم کرنی ہو اس کیلئے تیار ہیں جہاں بہتری کی گنجائش ہو تو اس کو بہتر ہونا چاہئے۔بل پر تفصیلی بحث کے بعد چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ سی ڈی اے اور تمام متعلقہ ادارے دونوں بلز کا ایک تقابلی جائزہ اگلی میٹنگ میں پیش کریں۔اگلی میٹنگ میں دونوں بلز کا تقابلی جائزہ دیکھ کر ثانیہ نشتر کی طرف سے پیش کئے گئے بل کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
    سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے پیش کیا گیا ” The Pakistan Penal Code (amendment) Bill, 2023 (Amendment in section 377A of PPC) ترمیمی بل، حکومت کی طرف سے جواب نا آنے پر موخر کردیا گیا۔
    اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے پیش کئے گئے بلز ” The Provincial Motor vehicles ( Amendment)، Bill 2023 (Insertion of new section 101A) اور ” The Islamabad Capital Territory Charities Registration, Regulation and Facilitation (Amendment) Bill, 2023″ متفقہ طور پر منظور کئے کر لئے گئے۔

    صحافی جان محمد مہر کے قاتل کچے کے علاقے میں، چھاپے مارے جا رہے، آئی جی سندھ
    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسیشن کے نمائندوں نے مشہور صحافی جان محمد مہر کے قتل کا معاملہ اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ 108 دن ہوگئے ہیں لیکن قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔ آئی جی سندھ اور ایس ایس پی سکھر نے معاملے پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے وفد کے ہمراہ چیف منسٹر سندھ سے اسی معاملے پر ملاقات ہوئی جنہوں نے 30 دن کا وقت دیا ہے جس میں 12 دن گزر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق جان محمد مہر کے قاتل کچے کے علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔قاتل کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتاری کیلئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔چئیرمین کمیٹی نے آئی جی سندھ کے کام اور دلیری کو سراہا اور کیس کو جلد منتقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہدایات جاری کی۔

    چمن دھرنا، شرکاء کے پاس جائیں گے،نگران وزیر داخلہ
    اجلاس میں سینیٹر سردار محمد شفیق ترین نے چمن بارڈر پر گزشتہ کئے روز سے جاری دھرنا اور وہاں کے لوگوں کو درپیش مسائل کمیٹی میں اجاگر کئے۔انہوں نے بتایا کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "ون ڈکومنٹ رجیم” کے بعد چمن کے باشندوں کی تقریبا 10 ہزار دکانیں، مساجد بارڈر کے اس پر رہ گئی ہیں۔بارڈر ، ٹرانزٹ ٹریڈ بند ہیں، لوگوں کا کاروبار بند ہے۔اجلاس میں دھرنا شرکاء کے نمائندے بھی پیش ہوئے اور موجودہ حالات بارے کمیٹی کو آگاہ کیا۔نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے معاملے پر تفصیل سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلے کی سنگینی کا علم ہے لیکن اس وطن کی حفاظت کرنا بھی ہماری زمہ داری ہے۔انہوں نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ ہفتہ کے اندر کوئی ایسا میکنزم بنا لیں گے کہ ان کیلئے کاروبار میں آسانی ہو اور فریقین کیلئے ون۔ون سیچویشن ہو۔یہ ہمارے لوگ ہیں ہر پلیٹ فارم پر ان کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔مسئلے کو حل کریں گے لیکن ریاست کا نقصان نا ہو یہ بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر کوئی لائحہ عمل بنا کر دوبارہ دھرنا شرکاکے پاس جائیں ان کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

    کمیٹی میں باجوڑ کے رہائشی سلطان محمد، جن کو ایس ایچ او ضلع خیرپور چونکونارا نے گرفتار کیا اور زیر حراست تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا، کا معاملہ اٹھایا گیا۔چئیرمین کمیٹی نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ زمہ داران کے خلاف شفاف انکوائری کر کے کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں۔آئی جی سندھ نے یقین دلایا کہ وہ فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی بنا کر اس کی رپورٹ کمیٹی میں پیش کردیں گے۔

    اسلام آباد ،گزشتہ برس منشیات کے 900 پرچے،رواں برس 32 فیصد اضافہ
    اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر نے اسلام آباد میں چوری، ڈکیتی، سٹریٹ کرائمز کے واقعات میں اضافے اور نشے کے بڑھتے رجحانات بارے کمیٹی کو بریف کیا۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال کی نسبت گھروں کی چوری، اسنیچنگ میں کمی آئی ہے جبکہ سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوا ہے۔ڈولفن کو بہتر بنایا ہے، مزید 1000 کیمرے اسلام آباد میں لگا دئے گئے ہیں جس کی وجہ سے بہتری آ رہی ہے۔ائیرپورٹ کی طرف جاتے ہوئے راستوں پر مزید کیمرے لگانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال نشے میں ملوث افراد کے خلاف تقریبا 900 پرچے ہوئے تھے جبکہ رواں سال 32 فیصد زیادہ پرچے کئے گئے ہیں۔کالجز اینڈ یونیورسٹیز پر ہماری زیادہ توجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو بھی طلباءپر توجہ دینی چاہئے۔چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ موبائل اور موٹرسائیکل کی چوری میں کافی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔چئیرمین کمیٹی نےڈرگ ڈیلرز اور پارٹی ہاوسز کے خلاف کریک ڈاون تیز کرنے کی ہدایت کر دی،

    گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والے شخص پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی
    شہادت اعوان کی جانب سے پیش کردہ پروونشل موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل کا جائزہ لیا گیا، سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ گاڑی یاموٹرسائیکل پر بیٹھ کر کوئی آدمی موبائل استعمال نہ کرے، سینیٹرسیف اللہ ابڑو نے کہا کہ یہ بل پہلے پاس ہوچکا ہے تو دوبارہ بحث کی کیا ضرورت ہے، آئی جی اسلام آباد پولیس نے بل کی ایک شق پر اعتراض اٹھا دیا،سیکرٹری کمیٹی نے کہا کہ پہلے بل لیپس ہوچکا تھا اس لیے دوبارہ لایا گیا، کمیٹی نے معمولی ترمیم کے ساتھ پروونشل موٹروہیکلز ترمیمی بل منظور کرلیا،بل کے تحت گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والے شخص پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی،بل کے تحت صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی موبائل فون استعمال کی اجازت ہوگی.

    آئے روز وزیراعظم کو اتار دیا جائےتو پھر ملک کیسے چلے گا ،نواز شریف

    قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات