Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • عدالت اسد قیصر کی ضمانت نہیں دے سکتی،جوڈیشل کر دیا

    عدالت اسد قیصر کی ضمانت نہیں دے سکتی،جوڈیشل کر دیا

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو عدالت پہنچا دیاگیا

    تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، ایس ایچ او نے کہا کہ کرپشن کیس میں گرفتار کیا جوڈیشل کیاجائے۔ اسد قیصر نے عدالت میں کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن والے کافی دن لگائیں گے، استدعا ہے جلدی کردیاجائے، معاون وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر علی نے پیش ہونا ہے، تھوڑا وقت دیاجائے۔ایس ایچ او نے کہا کہ جوڈیشل کرناہے تاکہ محکمہ اینٹی کرپشن والے اپنا پراسس کرکے لے جاسکیں۔

    بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے، شعیب شاہین نے کہا کہ بتایا جائے پولیس چاہتی کیا ہے ۔عدالت نے کہا کہ پولیس کہتی ہے جوڈیشل کیا جائے ۔وکیل نے کہا کہ پولیس کو کیا جلدی ہے ،کسی کے مقدمے میں گرفتار کرنے کا اختیار اسلام آباد پولیس کو کس نے دیا ،کل الیکشن کا اعلان ہوا اور اسد قیصر کو گرفتار کر لیا گیا،اسد قیصر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،اسد قیصر کو اس کیس میں رہا کیا جائے ،اسد قیصر حفاظتی ضمانت بھی اپلائی کررہے ہیں،اینٹی کرپشن نے اسلام آباد پولیس سے مدد مانگی ہوتی تو الگ بات تھی ۔عدالت نے کہا کہ کچھ دن کا وقت دے دیتے ہیں ملزم کی منتقلی میں کچھ وقت بھی درکار ہوتا ہے ۔وکیل نے کہا کہ اسد قیصر کے پی کے جاتے رہتے ہیں انھوں نے گرفتار نہیں کیا ،اسلام آباد پولیس کو لکھ دیا کہ اسد قیصر کو گرفتار کیا جائے ۔عدالت نے کہا کہ یہ عدالت اسد قیصر کی ضمانت نہیں دے سکتی ۔

    سیشن عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوڈیشل کر دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، پولیس اسد قیصر کو لے کر روانہ ہو گئی.عدالت نے اسدقیصر کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دےدیا ،عدالت نے حکم دیا کہ اسد قیصر کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندر اینٹی کرپشن کے پی پولیس قانونی کاروائی مکمل کرے،

    شعیب شاہین نے اسد قیصر کی پیشی کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ ہوتے ہی پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو گرفتار کر لیا گیا ،اسد قیصر کو آج سے ایک ہفتے ہو جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا،
    2020 میں ایک شکایت درج ہوتی ہے اور اس کا مقدمہ 2023 میں درج ہوتا ہے ، اسد قیصر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی کا لیڈر ہونا جرم کا مرتکب ہونا ہے، سیاسی چوروں نے ریاست کا مذاق اڑایا ، قانون کا دہرا معیار عوام دیکھ رہی ہے، اور اس کا نقصان عوام کو ہو گا ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے اینٹی اسٹیبلشمنٹ گرفتار کرنے کے لیے رابطہ نہیں کر رہی ، مقدمہ اسلام آباد کا نہیں لیکن پھر بھی اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ، پیچھے کون سے عناصر ہیں جو اسد قیصر کو گرفتار کر کے کسی کا راستہ ہموار کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو اس پر سوموٹو ایکشن لینا چاہیئے،

    واضح رہے کہ اسد قیصر کو گزشتہ روز انکے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، اسد قیصر کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ،اسد قیصر اور محکمہ صحت کے 4 افسران کے خلاف گجوخان میڈیکل کالج میں خردبرد کا الزام ہے،ایف آئی آر محکمہ اینٹی کرپشن کے سابق تفتیشی آفیسر ہدایت شاہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے،ایف آئی آر میں 406 پی پی سی سمیت تین دفعات شامل ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ گجوخان میڈیکل کالج صوابی میں الیکٹرو میگرافی مشین کی سی پی یو غائب کی گئی ہے، اسپتال کے لیے ناقص فرنیچر کی خریداری کی بھی اطلاع ملی تھی۔معاملہ کی تحقیقات میں اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان قصوروار پائے گئے اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان نے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 64 لاکھ 56 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

    اسد قیصر مولانا سے کیوں ملے؟ بڑا سیاسی سیٹ اپ،ہلچل مچ گئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    پاکستان پہلے نمبر پر،سفارتی تعلقات ختم،عمران خان غصے میں

  • اسلام آباد ،رن وے پر جنگلی جانور”سور” طیارے سے ٹکرا گیا

    اسلام آباد ،رن وے پر جنگلی جانور”سور” طیارے سے ٹکرا گیا

    اسلام آباد ایئر پورٹ کے رن وے پر جنگلی جانور’’سور‘‘ لینڈنگ کے دوران نجی ایئر لائن کے طیارے سے ٹکرا گیا

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر سی اے اے کے عملے کی مبینہ غفلت سامنے آئی ہے،اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے پر جنگلی جانور (سور) داخل ہوگیا ،سور دوران لینڈنگ جنگلی جانور طیارے سےٹکرا گیا،نجی ایئرلائن کی پرواز ای آر702 دبئی سے اسلام آباد پہنچی تھی،سور طیارے سے ٹکرانے کے بعد کپتان نے سی ای ای سے رابطہ کیا، انجینئر نے طیارے کا معائنہ کیا جس کے بعد طیارے کو رن وے سے ہٹا دیا گیا.

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

  • آپ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، بلاول

    آپ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، بلاول

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جے ڈی سی کے تحت فری ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو الیکشن کا چاند مبا رک ہو،بہتر ہوتا الیکشن کیلئے سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنی پڑتی،الیکشن کمیشن پہلے ہی خود اعلان کردیتا تو بہتر ہوتا،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے موسم بارے سوال پوچھیں میرے حساب سے موسم صحیح ہے، اور تاریخ بھی آ چکی ہے تو اب الیکشن ہوں گے،فلسطین کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اس ایشو پر حکمران خاموش ہوں گے لیکن عوام خاموش نہیں ہیں، ہر ملک میں عوام سڑکوں پر اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار یہ ہو رہا ،ہم سب کچھ سوشل میڈیا پر دیکھ رہے،انسانی حقوق کے علمبرداروں کو احساس ہونا چاہئے، بچوں کو مارا جا رہا ہے،

    بلاول زداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، انسانی حقوق بارے پی پی کا سخت موقف ہے، قانون پر عملدرآمد ضرور ہو مگر انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے،اصولی طور پر ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ ملنی چاہئے،لیکن جو پی ٹی آئی ہے اسکی بنیاد اس قسم کی سیاست کی ہے کہ انکے لئے لیول پلینگ فیلڈ 2018 میں تھی ،تو اب اگر ایک الیکشن میں انکو کچھ تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک کسی پارٹی سے اتحا د کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،میثاق جمہوریت پر ساری جماعتوں کو آنا چاہئے، تحریک انصاف کو بھی آنا چاہئے،کوئی ایک الیکشن بتائیں جس میں پیپلزپارٹی کو لیول پلئینگ فیلڈ ملی،امید ہے اس دفعہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی، ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ فروری میں یہ الیکشن ہو رہے ہیں، انتخابات کی تاریخ آنا بہت بڑی کامیابی ہے،پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، مشکل وقت میں عوام کو سہولیات فراہم کیں،پاکستان پیپلز پارٹی اپنی بھرپور انتخابی مہم جاری رکھے گی،ہم ماضی میں لیول پلئنگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجو د حکومت بنائی، اب بھی بنائیں گے،آج ہم سیاسی باتیں کم کرنے کے لئے آئے ہیں، سیاسی جماعتوں کی مرضی کہ وہ کیا بیانیہ بناتے ہیں،

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

  • سپریم کورٹ کا42سال بعد بھائی کو دو بہنوں کا جائیداد کا حق دینے کا حکم

    سپریم کورٹ کا42سال بعد بھائی کو دو بہنوں کا جائیداد کا حق دینے کا حکم

    سپریم کورٹ، خواتین کو جائیداد میں حصہ نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
    سپریم کورٹ نے42سال بعد بھائی کو دو بہنوں کا جائیداد کا حق دینے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نےمحکمہ مال میانوالی کو متاثرہ بہنوں کو حصہ دینے کا حکم دے دیا.عدالت نے کہا کہ کلاسیکل مثال ہے کہ ریونیو افسران کیوجہ سے کیس التواء میں پڑے رہتے ہیں،

    عدالت نے جائیداد نہ دینے والے پر10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا،سپریم کورٹ نے کہاکہ ہرجانہ نہ دینے پر اسی مالیت کی جائیداد دی جائے گی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھائی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دو بہنوں کا حصہ مار لیا،بہنیں کتنی شریف ہیں،کیا وہ شادی شدہ ہیں؟ بھائی نے اٹارنی کے ذریعے بیٹے کو ساری جائیداد دے دی،قانون ،دین ،اخلاق اور سماج سب کیس میں آپکے خلاف ہیں،ماتحت عدالت نے اگر بہن کو حصہ نہیں دیا تو یہ عدالت دے گی،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست گزار کے بیٹے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 42سال سے آپ نے دھوکہ دے رکھا ہے،قانون یا عدالتوں کو تو آپ مانتے نہیں،جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ آپکے خلاف فیصلہ دیا آپ نظرثانی کے لیے آگئے،کیوں نہ مثالی جرمانہ عائد کریں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اب بہت مضبوط پیغام بھیجیں گے،ایسا فیصلہ کریں گے کہ آئندہ بہنوں کے جائیداد میں حق مارنے جیسے مقدمات عدالت نہ آئیں،وکیل درخواست گزار نے معاملہ نظر انداز کرنے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایبسلوٹلی ناٹ معاملہ نظر اندا ز نہیں ہوسکتا،پاور آف اٹارنی سے بیٹے کو جائیداد منتقلی درست نہیں،بہنوں کو ہتھکنڈوں کے ذریعے سے جائیداد سے محروم کیا گیا،عدالتی کارروائی کے ذریعے سالہا سال اس سے فوائد لیے جاتے ہیں

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

  • بلیو لائن بسوں کا خراب ہونا معمول بن گیا

    بلیو لائن بسوں کا خراب ہونا معمول بن گیا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلیو لائن بسوں کا درمیان راستے میں خراب ہونا معمول بن گیا .

    بلیو لائن کی بسیں پمز ہسپتال سے کرال چوک تک چلتی ہیں،بلیو لائن کے لیے نئی بسیں درآمد کی گئیں تھی ،درمیان راستے میں بسیں خراب ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،آج ایک مرتبہ پھر بلیو لائن کی بس فیض آباد کے مقام پر خراب ہوگئی اس موقع پر شہریوں نے ویڈیو بنائی تو خراب بس کی ویڈیو بنانے سے بس کا عملہ منع کرتا رہا

    مسافروں نے بسوں کی دیکھ بحال میں غفلت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ درمیان راستے میں بس خراب ہونے سے ہمارا قیمتی وقت بھی ضائع ہوجاتا ہے ،دفاتر وقت پر نہیں پہنچ پاتے ہیں،بسیں چلائی ہیں تو شہریوں کو اذیت کی بجائے سہولیات دی جائیں،

    واضح رہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے میٹرو بس سروس ’گرین لائن‘ اور ’بلیو لائن‘ کا افتتاح گزشتہ برس ماہ جولائی میں کیا گیا تھا،ساڑھے 15 کلو میٹر پر محیط گرین لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 8 مسافر اسٹیشنز ہیں جبکہ 20 کلو میٹر طویل بلیو لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 13 مسافر اسٹیشنز بنائے گئے ہیں.

  • سائفر کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا

    سائفر کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ،سائفر کیس ٹرائل اوپن کورٹ اور جج تعیناتی کیخلاف عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل،بینچ ٹوٹ گیا

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے خود کو بنچ سے الگ کرلیا،بینچ ٹوٹنے کے بعد نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے،2 رکنی بینچ اہم کیس کی سماعت کرے گا، دو رکنی بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب،جسٹس مس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں.

    آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی تعیناتی اور اوپن ٹرائل کے خلاف عمران خان کی سنگل بنچ کے خلاف اپیل پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے 31 اکتوبر کو سماعت کا آرڈر جاری کیا جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے اضافی نوٹ لکھا کہ میں 31 اکتوبر کے آرڈر آف دا ڈے سے اتفاق کرتا ہوں لیکن بنچ سے الگ ہو رہا ہوں جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لکھا اضافی نوٹ "Self Explanatory” ہے مطلب کہ کسی اور وجہ سے جسٹس ارباب محمد طاہر کیس سے الگ ہوئے ہیں

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • اقتصادی جائزہ مذاکرات،آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

    اقتصادی جائزہ مذاکرات،آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے

    آئی ایم ایف کا جائزہ مشن نیتھن پورٹر کی قیادت میں وزارتِ خزانہ پہنچ گیا،نگران وزیر خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی گئی،پاکستان نے 3 ارب ڈالرز کے پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی، معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہداف پورے کرنے کا عزم کیا،آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے اہداف تقریبا حاصل کر لیے،ایف بی آر ٹیکس اہداف ، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ہدف سے زیادہ رہی،بجلی گیس ٹیرف میں اضافہ ، گردشی شعبے پر قابو پانے کے لیے اصلاحات جاری ہیَسرکاری اداروں میں اصلاحات، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر عمل جاری ہے،غریب طبقے کے تحفظ کے لیے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا،زرمبادلہ ذخائر میں بہتری ، بیرونی فائنانسنگ کے لیے جاری کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا ،حکومت نے پائیدار معاشی ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا،

    آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ پاکستان کو اہداف پر سختی سے عمل کرنا ہے، آئی ایم ایف وفد نے معاشی ٹیم کے اقدامات کو سراہا،

    پہلے مرحلے میں فریقین کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات ہونگے،اقتصادی جائزہ کیلئے آئی ایم ایف کا 10 رکنی وفد عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کا حصہ ہے،اقتصادی جائزہ مزاکرات میں وزارت خزانہ میں قائم آئی ایم ایف کے 2 ارکان شریک ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 15 نومبر تک جائزہ مزاکرات مکمل ہونگے،10 دنوں تک تکنیکی سطح اور 5 دنوں میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے

    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ

    بجلی کے بل میں ریلیف کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،مرکزی مسلم لیگ کا ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز

    بجلی بلوں کی کڑک: کن مدوں میں عوام ٹیکس دیتی ہے، ایک تجزیہ!تحریر: ملک شفقت اللہ

    بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے

  • غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 کی درخواست فرحت اللہ بابر، سینیٹر مشتاق، محسن داوڑ اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں وفاق، صوبوں، نادرا، وزارت خارجہ اور داخلہ سمیت دہگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ نگراں حکومت کا بڑی تعداد میں لوگوں کی بے دخلی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا جائے، جن کی پیدائش پاکستان میں ہوئی شہریت ان کا حق ہے، جن شہریوں کے پاس قانون دستاویز ہے ان کی بے دخلی غیر قانونی ہے۔

    جنوبی افریقا نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

    دوسری جانب افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، منصوبے کے مطابق افغان باشندوں کے لیے قائم شدہ کیمپس یا ان کی نقل و حرکت کے دوران شر انگیزی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے حکومت کی طرف سے بہترین انتظامات کے سبب اب تک ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد افغان باشندے کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر واپس افغانستان جا چکے ہیں جبکہ ملک دشمن قوتیں اس عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے متحرک ہوچکی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے لیے قائم شدہ کیمپس کے دوران شر انگیزی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، مذموم عناصر کو ایسی تصاویر اور وڈیوز بنانے کا کہا گیا ہے جس میں سیکیورٹی پرسنل کو افغان باشندوں کے ساتھ زور زبردستی کرتے ہُوئے دکھایا جائے عورتوں اور بچوں کو خاص طور اِن تصاویر اور ویڈیوز میں شامل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ اسے پاکستان کے خلاف اچھی طرح پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

    پیٹرولیم مصنوعات پرعوام کو ریلیف دینے کی بجائے لیوی،ڈیلرز اور کمپنیوں کے منافع میں اضافہ

    ذرائع کے مطابق اسپین بولدک افغانستان میں لاگڑیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی گئی ہے، چمن اور اسپین بولدک کے علاقے میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں سے انتشار پھیلانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے اِسی گھناؤنے منصوبے کے مطابق جب افغان باشندے افغانستان جانے کے لیے پاکستانی سائیڈ پر کراسنگ پوائنٹس پر ہوں تو ان پر فائرنگ کرادی جائے جس سے فوری انتشار پھیلایا جا سکے۔

    اس مذموم اور گھناؤنے منصوبے کا مقصد ملک دشمن عناصر کی طرف سے انتشار پھیلا کر پُر امن طریقے سے چلنے والے افغان باشندوں کے انخلاء کے عمل کو سبوتاز کر کے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو بڑھانا ہے-

    ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک

  • جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں میوزک کنسرٹس پر پابندی کا مطالبہ

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں میوزک کنسرٹس پر پابندی کا مطالبہ

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں میوزک کنسرٹس پر پابندی کا مطالبہ

    جماعت اسلامی نے میوزک کنسرٹ سمیت تفریحی پروگرامات روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا.جماعت اسلامی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ غزہ پہ قیامت برپا ہے پاکستان کے دارالحکومت میں موسیقی کی محفلیں زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، امت ایک جسم کی مانند ہے غزہ میں تکلیف ہے تو اسلام آباد کو بھی محسوس کرنی چاہئیے، جماعت اسلامی کی درخواست پر شہری انتظامیہ نے میوزک کنسرٹس کے این او سی منسوخ کرنے کی یقین دہانی کروا دی.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل فلسطین غزہ میں معصوم بچوں کا قتل عام کررہا اور امت مسلمہ کے حکمرانوں سمیت پاکستان کی حکومت خواب غفلت سو رہی، ہمیں غمزدہ اور متاثرہ اہل غزہ کی مدد کرنی چاہیے نہ کہ ان کو نظرانداز کرکے عیاشیاں۔ اسلام آباد میں میوزک کنسرٹ کو روکا جائے

    https://twitter.com/babbanchiba/status/1719682350236447119

    واضح رہے کہ میوزک کنسرٹ ایف نائن پارک اسلام آباد میں ہونا تھا،

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

  • سینیٹ اجلاس،غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف قرارداد منظور

    سینیٹ اجلاس،غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف قرارداد منظور

    سینیٹ اجلاس: سینیٹ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف قرارداد منظور کر لی

    قرارداد کی نقل تمام ممالک کے پارلیمانوں کو بھجوائی جائے گی ،قرارداد متفقہ طور پر پیش اور منظور کی گئی،قرارداد سینیٹر اسحاق ڈار نے پیش کی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قرارداد پاکستان کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہے،قرارداد فلسطینی آذاد ریاست کی حمایت کرتی ہے،قرارداد فلسطین کے عوام کے حق خود ارادیت اور آذاد خودمختار ریاست کی حمایت کرتی ہے ،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے،انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی فوری فراہمی اور محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے

    ایوان بالا میں دو روز سے فلسطین کی حالیہ صورتحال پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ دو روز کے دوران نگران وزرا اور تمام جماعتوں کے سینیٹرز کی جانب سے ایوان میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا.سینیٹ اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بہن بھائیو ہم کچھ نہیں کرسکے، کہنے کو مسلمان بہت ہیں لیکن راکھ کا ڈھیر ہیں، ہم دیکھ رہے کہ فلسطینی بستیاں قبرستان بن رہی ہے اور ہم کچھ نہیں کرسکے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ فلسطینیوں سے اتنی التجا ہے کہ روز محشر ہماری شکایت نہ کرنا، اگر شکایت کی بھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے چھپ کر کرنا ہم کس طرح انکا سامنا کریں گے

    نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہمسئلہ فلسطین پر پاکستان کی ریاست، حکومت اور قوم یکجا ہیں، فلسطینی عوام کو ان کے حق سے محروم کیا گیا تو صیہونی نسل پرست اسرائیل کی ریاست قائم نہیں رہے گی۔

    مسلم لیگ ن کے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے سینیٹ میں عربی میں تقریر کی،سینیٹر حافظ عبدالکریم نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استدعا کی کہ فلسطینیوں سے عربی میں اظہارِ یک جہتی کرنا چاہتا ہوں،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان اجازت دے تو ٹھیک ورنہ اردو اور انگریزی کے سوا ایوان میں تقریر نہیں کی جا سکتی،جس کے بعد سینیٹ کی جانب سے حافظ عبدالکریم کو عربی میں تقریر کرنے کے لیے خصوصی اجازت دی گئی

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری پر شدید مذمت کرتا ہوں ،وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 100 سے زائد نہتے شہریوں کی شہادت انتہائی افسوس ناک ہے ،اسرائیل نے ظلم کی تمام حدیں پار کردیں ہیں ۔ اسرائیلی مظالم سے خواتین بچے اور امدادی کارکنان تک محفوظ نہیں ۔غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے 64 امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں ۔ مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ کو متحد ہو کر اسرائیل کی بربریت کا جواب دینا ہو گا ، پاکستان کی پارلیمان اور عوام عالمی برادری سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے ۔جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے عالمی طاقتوں کو بیٹھ کر مسئلہ فلسطین کا فوری اور دیر پا حل نکالنا چاہیے ۔ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانا پوری دنیا کی اجتماعی ذمےداری ہے ۔پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا ۔

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت