Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • پی آئی اے نجکاری کا عمل تیز کرنےکی ہدایت

    پی آئی اے نجکاری کا عمل تیز کرنےکی ہدایت

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل تیز کرنےکی ہدایت کردی ہے جبکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت پی آئی اے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعظم کو پی آئی اے کی نج کاری اور دیگر معاملات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنےکی ہدایت کی اور ان کا کہنا تھا کہ معیاری ہوائی سفر کی فراہمی کے لیے پی آئی اے کی جلداز جلد نجکاری ضروری ہے جبکہ اجلاس میں وزیراعظم نے فواد حسن فواد کو اپنی ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انہوں نے فواد حسن فواد کو پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فرح گوگی سمیت17 افراد، ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری
    کولمبو ، پاکستان بمقابلہ سری لنکا،میچ میں ایک بار پھر بارش کی انٹری
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    جبکہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی، طیارہ ساز کمپنیوں بوئنگ اور ائیر بس نے طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کا پروگرام بند کردیا تھا اور پی آئی اے کے اعلیٰ انتظامی افسر نے بتایا تھا کہ آئندہ دو دن میں پی آئی اے کو فنڈز نہ ملے تو 15 ستمبر سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جاری نہیں رہ سکے گا۔

  • فرح گوگی سمیت17 افراد، ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری

    فرح گوگی سمیت17 افراد، ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری

    وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) نے فرح گوگی سمیت 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دے دی اور وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیرمواصلات و ریلویز شاہد اشرف تارڑ کے علاوہ وزارت داخلہ ، وزارت قانون اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کےکیسز کا جائزہ لیا گیا۔

    صحافی اعزاز سید کے مطابق کمیٹی نے17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دی، یہ نام مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے بھیجےگئے تھے جبکہ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرحت شہزادی (فرح گوگی) اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دی گئی، نیب نے ان دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی وزارت دفاع کے 2 اہلکاروں کو دی گئی سزائے موت پر عمل
    کولمبو ، پاکستان بمقابلہ سری لنکا،میچ میں ایک بار پھر بارش کی انٹری
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    تاہم اجلاس میں7 مختلف نوعیت کے کیس ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی گئی، نظر ثانی کے لیے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 5 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی، ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے نگران وفاقی کابینہ کو بھیجی جائیں گی۔

  • اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب

    اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب

    اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن میں تکنیکی خرابی ہوگئی ہے، گرڈ اسٹیشن میں خرابی کے باعث مختلف گرڈ اسٹیشنز پر لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔ ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ متاثرہ گرڈ اسٹیشن میں راولپنڈی کے علاقے شامل ہیں۔

    جبکہ گرڈ اسٹیشنز سے منسلک فیڈرز پر 60 میگاواٹ کی لوڈمینجمنٹ کی جارہی ہے، ترجمان کے مطابق آئیسکو کی ٹیمیں فالٹ کلیئر کرنے کے لیے گرڈ اسٹیشن میں موجود ہیں۔ بجلی منقطع ہونے کی بہت ساری وجوہات ہیں جس میں ایسا اس وقت ہوتا ہے جب بجلی کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے مرمتی کام انجام دینا ہو۔ بجلی بند کیے بغیر بہت سارا کام انجام دیا جا سکتا ہے، لیکن کبھی کبھار بجلی کو تھوڑی دیر کے لیے بند کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔

    اگر آپ کے بجلی کے نیٹ ورک آپریٹر کو منصوبہ بندی کردہ مرمت کے لیے آپ کی بجلی بند کرنے کی ضرورت ہوئی، تو وہ آپ کو ہر ممکن حد تک زیادہ سے زیادہ نوٹس فراہم کریں گے۔ وہ آپ کو کم از کم 48 گھنٹوں کا نوٹس دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اگر کسی ایمرجنسی کے سبب کام انجام دینا پڑے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو پیشگی اس سے آگاہ کرنا ممکن نہ ہو۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر بیچنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے تاکہ دوبارہ بلیک مارکیٹ نہ چلے جائیں۔ ملک بوستان
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    غیر منصوبہ بندی کردہ بجلی کے انقطاع اس وقت وقوع پذیر ہوتے ہیں جب بجلی کے نیٹ ورک پر کوئی مسئلہ ہو۔ جیسا کہ آپ کے گھر میں ٹرپ سوئچ ہونا، وہ حفاظتی آلہ جو بجلی کے نیٹ ورک کے پاس ہے جو مسئلے کی نشاندہی ہونے پر بجلی بند کر دیتا ہے۔ ایسا اس وقت ہو سکتا ہے کہ کسی نے یا کسی چیز نے کسی تار، کیبل یا بجلی کے سامان کے کسی دیگر حصے کو نقصان پہنچایا ہو۔

  • ڈالر  بیچنے والوں کو  تنگ نہ کیا جائے تاکہ  دوبارہ  بلیک  مارکیٹ نہ چلے جائیں۔ ملک بوستان

    ڈالر بیچنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے تاکہ دوبارہ بلیک مارکیٹ نہ چلے جائیں۔ ملک بوستان

    چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے مطالبہ کیا ہےکہ ڈالر بیچنے کے لیے آنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے تا کہ وہ دوبارہ بلیک مارکیٹ نہ چلے جائیں جبکہ کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ملک بوستان کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن پر آرمی چیف کو قوم کی مبارک باد، آرمی چیف نے یہ بیڑا اٹھایا جو سول حکومت کو اٹھانا تھا، کریک ڈاؤن کی وجہ سے آج پاکستان میں چینی کے ریٹ کم ہو رہے ہیں، بجلی، پیٹرول کے ریٹ بھی کم ہوں گے، ڈالرکا ریٹ مسلسل کم ہو رہا ہے، آپریشن جاری اور اسمگلنگ بند رہتی ہے تو ڈالر 250 روپے تک بھی جاسکتا ہے۔

    جبکہ ملک بوستان کا کہنا تھا کہ جب سےکریک ڈاؤن شروع ہوا ہے ایکسچینج کمپنی کی سپلائی بہت بڑھ گئی ہے، آج ایکسچینج کمپنی نے 15 ملین ڈالر انٹربینک میں فروخت کیے ہیں، ماضی میں انٹربینک میں ڈالرکی فروخت 5 سے 10 ملین ڈالر سے اوپر نہیں جا رہی تھی، امید ہے آنے والے دنوں میں انٹربینک میں ڈالر کی فروخت 20 ملین یومیہ ہوجائےگی، امید ہے اس ماہ ہم 500 ملین سے زیادہ ڈالر انٹر بینک میں سرنڈرکریں گے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرنسی تبدیل کرانے والوں کو تحفظ دیاجائے، تنگ نہ کیا جائے، ایکسچینج کمپنیوں میں کرنسی سیل کرنے والےکلائنٹس کی آمدکم ہوگئی ہے،کمی کی وجہ ایجنسی والوں کی طرف سے ان کا ڈیٹا اکھٹا کرنا ہے، ڈالر بیچنے آنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے اور پورٹل کے ذریعے ریکارڈ رکھاجائے، ڈالر بیچنے والوں کو کوئی تنگ کرے تو شکایت نمبر بھی ہونا چاہیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    خیال رہے کہ ملک بوستان کا کہنا تھا کہ میں نے ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ سے بھی بات کی ہے، ڈالر بیچنے والوں کا پورٹل بنایا جائے تاکہ انہیں کوئی سرکاری اہلکار نہ روکے، پورٹل میں رجسٹریشن نمبر دیا جائے، نمبر دکھائیں اور کرنسی جمع کرائیں یا تبدیل کرائیں اور انہوں نےکہا کہ کرنسی تبدیل کرنے والوں کو تنگ نہ کریں تا کہ وہ دوبارہ بلیک مارکیٹ نہ چلے جائیں، اس طرح ہماری اور آرمی چیف کی محنت ضائع چلی جائےگی، آرمی چیف نے جو بیڑا اٹھایا ہے اسےہم پار کریں گے۔

  • نوجوانوں کی بھرپور شرکت ملک کا روشن مستقبل ہے. اسپیکر قومی اسمبلی

    نوجوانوں کی بھرپور شرکت ملک کا روشن مستقبل ہے. اسپیکر قومی اسمبلی

    اسپیکر قومی اسمبلی قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کا تسلسل اور جمہوریت میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت ملک کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، پاکستان میں جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت ہے. اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جمہوریت نے خود کو بہترین طرز حکومت کے طور پر پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار کی پاسداری اور ان پر عمل درآمد کرنے والے ممالک خوشحالی اور ترقی کی بلندیوں کو چھو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللّه تعالی نے پاکستان کو باصلاحیت نوجوانوں سے نوازا ہے جو پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

    اسپیکر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کے لیے قوم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پاکستانی عوام جمہوری نظام کے بقاء کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ قوم کی تقدیر کا تعین کرنے کے تمام اختیارات عوام کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ واحد سیاسی لیڈر تھے جنہوں نے ملک کو پہلا جمہوری اور متفقہ آئین دیا۔ انہوں نے دختر مشرق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید بی بی ہمیشہ جمہوریت کے تسلسل اور آئین کی بالادستی کی بات کرتی تھیں۔انہوں نے اس سال کے یوم جمہوریت کے موقع پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں بلاول بھٹو زرداری جیسے نوجوان اور متحرک رہنما موجود ہیں جو ملک کی ترقی، خوشحالی اور جمہوری مستقبل کی امید ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے آباؤ اجداد کی طرح پر امن، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کا داعی ہیں۔

    اسپیکر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے انتخابات کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ آئین میں انتخابات کے حوالے سے واضح رہنما اصول موجود ہیں اور ہر ادارے کا فرض ہے کہ وہ ان پر مکمل طور پر عمل کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان جمہوری نظام کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔انہوں نے پارلیمانی نظام کے تسلسل پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کے ذریعے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا۔

    انہوں نے نام نہاد جمہوریت کا پرچار کرنے والے ملک بھارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنا قبضہ جمائے ہوئے ہے اور مقبوضہ جموں کشمیر میں لوگوں کے جمہوری حق خود ارادیت کو صلب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو کشمیری عوام کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارتی جارحیت اور ظلم کو روکنے کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں دنیا کے جدید اصولوں کے منافی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نوجوانوں کو جمہوری نظام میں شامل کرنے کے لیے پروگرام شروع کرنے میں سب سے آگے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا پارلیمنٹ ہے جس نے آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کے موقع پر بچوں، خواتین، اقلیتوں، نوجوانوں، خواجہ سراؤں اور ملک کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام کے لیے قومی اسمبلی کے ایوان کے دروازے کھولے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے بچوں کے حقوق پر پہلی پارلیمانی کاکس کا قیام عمل میں لایا اور چھوٹے بچوں کے لیے پہلی سمر انٹرن شپ کا اجراء کیا جس میں موک پارلیمنٹ کا انعقاد کیا گیا اور بچوں کی اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کیے گئے ہیں جس کا مقصد نوجوانوں میں آئین اور پارلیمان سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوجوانوں کو جمہوری اور پارلیمانی عمل میں شامل کرنے کے لیے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر آئینی یادگار کا افتتاح، باغِ دستور، ڈاک ٹکٹ، آئینی کتاب کے اصل رسم الخط کی نمائش، آئینی ایپ کا اجراء بھی کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو آئین پاکستان کا مطالعہ کرنے میں دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے۔

  • اسٹیٹ بینک  نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اور شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا ہے جبکہ مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی اور اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی تھی جبکہ اگست میں مہنگائی کی شرح 27.4 فیصد رہی۔


    جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر چہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مگر مہنگائی کم ہونے کا تخمینہ ہے اور مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 27 فیصد پر آنے کی وجہ سے پالیسی ریٹ برقرار رکھا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

    تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل 31 جولائی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا، اور تب بھی شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا۔ شرح سود 21 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کرنے کا فیصلہ 26 جون کو ہوا تھا جب مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کی تھی۔

    دوسری جانب گولڈ مافیا کےخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغازکردیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیز پر مشتمل ٹاسک فورس بنادی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ گولڈ مافیا اور اسمگلرز کے خلاف فیصلہ کن ایکشن لینے کے لئے ٹاسک فورس بنادی گئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کا مقصد گولڈ مافیا کےخلاف کارروائی کرنا ہے، ٹاسک فورس نے سونے کے اسمگلرز کی فہرست تیار کرلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے بھی اقدامات کئےگئے ہیں۔ سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے پر کام کا آغاز بھی کردیا گیا۔

  • وزیر اعظم 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ

    وزیر اعظم 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں تاکہ وہاں خواتین امن سے زندگی گزار سکیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 18 سے 23 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بحث میں حصہ لیں گے۔وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے ہمنوا ہوں گے ،وزیر اعظم 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم اپنے خطاب میں علاقائی اور عالمی تنازعات پر گفتگو کریں گے۔وزیر اعظم یو این جنرل اسمبلی خطاب میں مسئلہ جموں کشمیر پر بات کریں گے۔نگران وزیراعظم موجودہ نگران حکومت کی جانب سے معاشی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات پر بات کریں گے۔وزیر اعظم موجودہ حکومت کی جانب سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر بات کریں گے۔یو این جی اے کی سائڈ لائنز پر وزیر اعظم مختلف ممالک کے نمائندگان سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم پاکستان کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت پاکستان کی کثیر الجہتی کے فروغ لئے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ برطانیہ میں دولت مشترکہ کی یوتھ میٹنگ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں ، اس اجلاس میں وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں اور پسماندہ طبقات کے نوجوانوں کو آگے لانے کے اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ نے ایران کا دو روزہ دورہ کیا ،وزیر خارجہ نے دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل ، برطانیہ کے وزراء اور دیگر ممالک کے وزراء سے ملاقاتیں کیں اقوام متحدہ پوری دنیا میں ترقی و خوشخالی اور امن کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ سے سوال کیا گیا کہ کیا نگران وزیراعظم اقوام متحدہ دورے سے قبل سعودی عرب جائیں گے ؟ جس کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے سعودی عرب دورے کو حتمی شکل دی جارہی ہے، جلد تفصیلات سے آگاہ کریں گے،

    امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • قطر سے اسلام آباد کی پرواز میں ہنگامی صورتحال،دوحہ ائیر پورٹ پرلینڈنگ

    قطر سے اسلام آباد کی پرواز میں ہنگامی صورتحال،دوحہ ائیر پورٹ پرلینڈنگ

    متحدہ عرب امارات: قطر سے اسلام آباد کی پرواز میں ہنگامی صورتحال کے باعث طیارے کو واپس دوحہ اتار لیا گیا۔

    باغی ٹی وی :ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو ار 614 نے دوحا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 4 منٹ پر اڑان بھری پرواز نے صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم روانگی کے 11 منٹ بعد پرواز 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی کہ پائلٹ نے ائیر بس اے 330 میں فنی خرابی کی نشاندہی کی، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے طیارے کو واپس دوحہ ایئرپورٹ کی طرف موڑ لیا۔

    مانیٹری پالیسی کااعلان آج کیا جائےگا،شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا …

    ایوی یشن ذرائع کے مطابق روانگی کے 22 منٹ بعد طیارہ الورکہ کے قریب سمندر پر چکر کاٹ رہا تھا کہ فلائٹ ریڈار کو طیارے سے ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے اور ٹیک آف کے 34 منٹ بعد طیارہ واپس قطر کے دوحہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا،مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا جو دوبارہ اسلام آباد کیلئے روانگی کے منتظر ہیں۔

    15 ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی

  • ماحولیاتی تبدیلی آگاہی مہم؛ نوجوانوں میں انعامات تقسیم

    ماحولیاتی تبدیلی آگاہی مہم؛ نوجوانوں میں انعامات تقسیم

    اسلام آباد میں ایس ڈی جی اکیڈمی ، یو این ڈی پی کومسیٹ یونیورسٹی اور ہیومن رائٹس کمیشن کے اشتراک سے ماحولیاتی تبدیلی کی آگاہی مہم میں شریک ہونے والے بچوں اور نوجوانوں کو ان کے بہترین کام اور آئیڈیاز کے لیے ایوارڈ تقسیم کیے گئے، تقریب میں اسکول اور کالجز کے بچوں نے اپنے ڈیزائن کردہ پراجیکٹ بھی شرکاء کے ساتھ شیئر کیے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی اور موسمیاتی شدت ایک ایسا مسئلہ ہے، جو ہماری زندگی پر براہِ راست اثر انداز ہو رہا ہے ۔ پچھلے دنوں پاکستان میں آئے تباہ کن سیلاب اور اس سے پہلے سندھ میں ہیٹ ویو سے مرنے والوں کی تعداد نے اس مسئلے کو فرنٹ لائن اشو بنا دیا۔

    جبکہ اس مسلئے سے نمٹنے کے لیے اب سرکاری اور غیر سرکاری ادارے متحرک ہیں۔اس کے ساتھ ماحول کو محفوظ کرنے کے لیے بچوں اور نوجوانوں میں آگاہی پیدا کی جا رہی ہے نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ایس ڈی جی اکیڈمی ، یواین ڈی پی کومسیٹ یونیورسٹی اور ہیومن رائٹس کمیشن کے اشتراک سے ماحولیاتی تبدیلی کی آگاہی مہم( نیشنل یوتھ پالیسی ڈائیلاگ آن کلائیمٹ چینج) میں بچوں اور نوجوانوں نے ماحول کو صاف اور محفوظ بنانے کے لیے مختلف تخلیقی ، آسان اور قابل عمل آئیڈیاز دیے۔

    انیقہ بشیر بھی ان نوجوانوں میں سے ہیں، انہوں نے گرین ہیریٹیج کے شعبے میں اپنا کردار ادا کیا اور اس تقریب میں ایوارڈ حاصل کیا، بارہویں جماعت کی طالبہ انیقہ بشیر نے گرین ہیرٹیج یعنی سو یا پچاس سال پرانے درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے ان کی منظم ڈاکیومیٹشن کی، انہوں نے خصوصاً برگد کے سو سال پرانے درختوں کی نشاندہی کر کے انہیں متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا تا کہ صدیوں پرانے خوبصورت درختوں کو کٹائی سے محفوظ رکھا جا سکے اور انہیں قومی ہرے ورثے کا درجہ دیا جا سکے۔ وہ اس سلسلے میں اپنی ویب سائٹ Agreenerpakistan.org اور projectbanyantrees.com بھی چلا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے آئندہ پراجیکٹ میں ایک مقامی بینک کے تعاون سے آبی آلودگی کو روکنے اور آبی وسائل کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں ۔

    پچھلے دنوں یونیورسٹی آف شکاگو کی ایک تحقیقاتی ایجنسی ” اے کیو ایل آئی” ائیر کوالٹی لائف انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 98 فیصد شہری زہر آلود ہوا میں سانس لے رہے ہیں اور فضا میں موجود زراتی آلودگی ہماری تقریباً 4 سال عمر کو مختصر کر رہی ہے اور دل کی بیماریوں کے بعد یہ زراتی آلودگی جان لیوا عوامل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یعنی کے گلے ناک اور پھپھڑوں کی بیماریاں جو کہ زراتی آلودگی سے منسلک ہیں روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعتوں میں میر جعفر۔ تجزیہ، شہزاد قریشی
    مولانا فضل الرحمان کا فیس بک پیج ہیک
    مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/
    ماہرین کہتے ہیں کہ ہمیں ماحولیاتی آلودگی کو سنجیدگی سے لینا ہوگا اور اس سلسلے میں کی گئی قانون سازی پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ ناقص گاڑیوں کا دھواں، زرعی اور صنعتی فضلا اور تیزی سے بڑھتی آبادی کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زرعی، جنگلاتی اور پہاڑی زمین پر تعمیرات ان سب عوامل کو سخت قانون سازی کے ساتھ روکنا پڑے گا۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں صحت کے وسائل پہلے ہی کم ہیں اس شعبے میں بوجھ کم کرنے کے لیے ہمیں اپنے شہریوں کو آلودہ ماحول سے لازمی محفوظ رکھنا ہو گا اور اس کوشش میں ہر سطح پر آگاہی پہلی ضرورت ہے۔

  • چین  افغانستان میں سفیر تعینات کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

    چین افغانستان میں سفیر تعینات کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

    چین طالبان کی عبوری حکومت کے دوران افغانستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا، افغان میڈیا کے مطابق نائب ترجمان طالبان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ چینی سفیر ژاؤ شینگ نے وزیراعظم ملاحسن اخوند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم ملا حسن اخوند نے سفارتی تقریب میں چینی سفیر کی اسناد قبول کیں، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت قیام کے بعد سے یہ کسی ملک کے سفیر کی پہلی تعیناتی ہے، 2021 میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک کسی ملک نے طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبرپختونخوا؛ نگراں کابینہ اراکین کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے
    دورہ ترکیہ؛ آرمی چیف کی صدر اردوان سمیت وزیر دفاع، خارجہ سے ملاقاتیں
    سیاسی جماعتوں میں میر جعفر۔ تجزیہ، شہزاد قریشی
    مولانا فضل الرحمان کا فیس بک پیج ہیک
    مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/
    واضح رہے کہ افغانستان میں 2019 میں تعینات چینی سفیر کی مدت ملازمت گزشتہ ماہ ختم ہوئی تھی، دوسری جانب چین میں افغان سفیر کی تعیناتی پر چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں چینی سفیر کی تعیناتی معمول کا اقدام ہے، سفیر کی تعیناتی کا مقصد چین،افغان بات چیت اور تعاون آگے بڑھانا ہے، چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے متعلق چین کی پالیسی واضح اور مستقل ہے۔