Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • عمران خان کیلئے جیل کاٹنا آسان نہیں. فیصل واوڈا

    عمران خان کیلئے جیل کاٹنا آسان نہیں. فیصل واوڈا

    سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نو مئی کے واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک سو چونسٹھ کا بیان ریکارڈ کردیا ہے، وہ سب چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام لگا کر الگ ہوجائیں گے،ان کے کیسز ابھی ختم نہیں ہوئے۔ صدر مملکت الیکشن کی تاریخ نہیں دیں گے، صدر مملکت پر بڑے کیسز ہیں، مگر ابھی انہیں استثنیٰ حاصل ہے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی انتخابات کی تاریخ نہیں دیں گے، صدر مملکت پر بھی توشہ خانہ اور دیگر کیسز ہیں۔

    جبکہ فیصل واوڈا نے کہا کہ عارف علوی جب تک صدر کے عہدے پر ہیں ان کو استثنیٰ حاصل ہے، عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد کیسز کا معلوم ہوگا اور ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت کو ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ادویات کھاتے رہیں، صدر ادویات کھانا چھوڑ دیں گے تو طبیعت خراب ہو جائےگی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جیل میں ہونے پر سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی کمرے میں بھی قید ہو تو ذہنی مریض ہو جاتا ہے، جرائم پیشہ افراد کیلئے جیل کاٹنا آسان ہوتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے جیل کاٹنا آسان نہیں ہے۔
    واؤڈا نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پھنسوانے والے ان کے مشیر ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن میں نہیں دیکھ رہا، تحریک انصاف ان کے نام پر چلتی تھی اور ووٹ پڑتے ہیں۔

    جبکہ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی نرسری سے آئی ہیں، 9 مئی پر تمام افراد چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام لگا کر الگ ہوجائیں گے، یہ سب چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف 164کا بیان دے چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کے کیسز بھی ختم نہیں ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں اپنی غلطیوں سے متعلق سوچ رہے ہوں گے، مخلص لوگوں کی بات نہ سننے والے کو یہ سب بھگتنا پڑتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لیڈر شپ ملک کے حالات میں بہتری نہیں لاسکتی، خود حکومت میں رہے اور اب اولادوں کو بھی لارہے ہیں، یہ ملک کو اپنے والد کی جاگیر سمجھتے ہیں، ملک میں مہنگائی کی بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کا مسئلہ سیاستدان نہیں، مہنگائی ہے، ایک آدمی کا یومیہ خرچہ 650 روپے ہے، عوام بچوں کو پڑھائیں،علاج کرائیں یا کھانا کھائیں۔

  • زرداری ویڈیو کلپ پر ہمارا تبصرہ نہیں بنتا. نگراں وزیر اطلاعات

    زرداری ویڈیو کلپ پر ہمارا تبصرہ نہیں بنتا. نگراں وزیر اطلاعات

    نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کچھ چینلز پر سابق صدر آصف زرداری کا پرانا انٹرویو چلایا گیا، لیکن فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزارت اطلاعات نے یہ کلپ ٹی وی چینلز کو دیا، میرا نام لے کر یہ ذمہ داری مجھ پر ڈالی گئی اور نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینلز پر سابق صدر آصف زرداری کا دسمبر 2022 کا انٹر ویو چلا، آصف زرداری نے پی ڈی ایم حکومت کو رائے دی تھی، پیپلزپارٹی بھی سابق پی ڈی ایم حکومت کا حصہ تھی۔

    جبکہ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نگراں حکومت سیاسی حکومت نہیں، اس ویڈیو کلپ پر ہمارا تبصرہ نہیں بنتا ، یہ معاملہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہے، سیاسی جماعتیں ہی اس پر بہتر رائے دے سکتی ہیں، مرتضیٰ سولنگی کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ یہ کلپ وزارت اطلاعات سے بھیجا گیا، میرا نام لے کر یہ ذمہ داری مجھ پر ڈالی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
    جی 20 سربراہی اجلاس؛ امریکی صدر دہلی پہنچ گئے
    کترینہ کیف نے ناک کی سرجری کروا لی خبریں گرم ، اداکارہ کی طرف سے خاموشی
    طالبان نے 6.5 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط کر لئے
    جبکہ نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام ٹی وی چینلز آزاد ہیں، چینلز کلپ نہیں چلاتے جب تک خود اس سے اتفاق نہ کریں، یہ ٹی وی چینلز کی سالمیت پر بھی سوال ہے اور مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ فیصل کریم کا بیان ٹی وی چینلز پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، میں نے ہمیشہ جمہوری جماعتوں کا احترام کیا ہے، پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں، ویڈیو کلپ کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا۔

  • سپریم کورٹ؛ چینی کی قیمتوں کے تعین کا کیس سماعت کیلئے مقرر

    سپریم کورٹ؛ چینی کی قیمتوں کے تعین کا کیس سماعت کیلئے مقرر

    سپریم کورٹ میں چینی کی قیمتوں کے تعین کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے اور جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 13 ستمبر کو سماعت کرے گا جبکہ چینی کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے شوگر ملز ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

    جبکہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے 2015 اور 2018 کی مختلف درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کراچی میں چینی کی قیمتوں میں کمی آنے لگی تھی اور گزشتہ بدھ کو کراچی کی تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں فی 50 کلوگرام چینی کی قیمت 8750 روپے سے گھٹ کر8600 روپے کی سطح پر آگئی تھی ۔

    تاہم فی کلوگرام چینی کی قیمت 3 روپے کمی سے 172روپے پر فروخت کی جارہی ہے جبکہ چینی کی ایکس مل قیمت بھی بشمول ٹرانسپورٹ لاگت کے گھٹ کر 170روپے وصول کی جارہی ہے لیکن دلچسپ امر یہ ہے خوردہ سطح پر فی کلوگرام چینی 180 سے 190 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، جس کی قیمت میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
    جی 20 سربراہی اجلاس؛ امریکی صدر دہلی پہنچ گئے
    کترینہ کیف نے ناک کی سرجری کروا لی خبریں گرم ، اداکارہ کی طرف سے خاموشی
    طالبان نے 6.5 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط کر لئے

    جبکہ جوڑیا بازار میں چینی کے ایک ہول سیلر شفقت محمود نے بتایا تھا کہ سپہ سالار کی مہنگائی پر کنٹرول کے اقدامات اور معیشت سدھارنے کے لیے میدان میں آنے سے چینی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چند ہفتوں سے چینی کی قیمتوں میں یومیہ بنیادوں پر اضافے کی وجہ سے اسکی فروخت میں بھی واضح کمی آگئی ہے لہذا یہ عوامل بھی چینی کی قیمتوں میں کمی کا باعث ہیں، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل 90 سے 100روپے کلو میں فروخت ہونے والی چینی کی قیمت دْگنی ہوچکی ہے۔

  • ویمنز کرکٹ ٹیم؛  پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 127 رنز سے ہرا دیا

    ویمنز کرکٹ ٹیم؛ پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 127 رنز سے ہرا دیا

    ویمنز کرکٹ ٹیم؛ پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 127 رنز سے ہرا دیا

    جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 127 رنز سے ہرا دیا ہے اور کراچی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے تھے۔


    جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے میریزین کیپ اور سونی لوس نے سنچریاں اسکور کیں، چوتھی وکٹ کی شراکت میں دونوں کے درمیان 183 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، سونی لوس 107 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ میریزین کیپ نے 100 رنز کی اننگز کھیلی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
    جی 20 سربراہی اجلاس؛ امریکی صدر دہلی پہنچ گئے
    کترینہ کیف نے ناک کی سرجری کروا لی خبریں گرم ، اداکارہ کی طرف سے خاموشی
    طالبان نے 6.5 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط کر لئے
    پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور جنوبی افریقا کے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 37 ویں اوور میں 165 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔عالیہ ریاض 49 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں، جنوبی افریقا کی جانب سے نادینی ڈی کالریک اور نوکولو لیکو نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

  • 12 سال کیلئے 11 ججز کو قرض دینے کا عمل غیرآئینی ہے.  منیر احمد خان کاکڑ

    12 سال کیلئے 11 ججز کو قرض دینے کا عمل غیرآئینی ہے. منیر احمد خان کاکڑ

    پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے پنجاب کے نگران حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے 11ججز کو37کروڑ روپے زیرو پرسنٹ انٹرسٹ پر اور 12 سال کے لیےقرض دینے کے عمل کو غیرآئینی وغیر قانونی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان بار کونسل ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر وکلاء تنظیموں کو چاہیے کہ ان ججز کے خلاف ریفرنس داخل کرے ،ٹیکس دینے والے عام لوگ15فیصد انٹرسٹ پر خودکشی پر مجبور ہوتے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ججز وجرنیلوں کو صفر فیصد پرقرض کس قانون کے تحت دیاگیاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ منیر احمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے کہاکہ گزشتہ دنوں پنجاب کی نگران حکومت نے ہائی کورٹ کے گیارہ ججز کو 37 کڑور روپے سے زائد قرضوں کی منظوری دی گئی تھی جس کے تحت ہائی کورٹ کے ججز کو دئیے جانے والے قرضے بلاسود ہوں گے، ججز 12 سال کی مدت میں بغیر ایک روپیہ سود ادا کئے یہ قرضے واپس کریں گے، ہائی کورٹ کے 11 ججز کو 3 سال کی 36 بنیادی تنخواہوں کے برابر قرض دیا گیا جو سوا تین کروڑ روپے پر ایوریج بنتی ہے،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    انہوں نے کہاکہ پنجاب کے نگران حکومت کا یہ اقدام خلاف قانون ہے ،وہ ججز جو لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کرتے ہیں انہیں صفر فیصد انٹرسٹ کے ساتھ 37کروڑ روپے کی ادائیگی کس قانون کے تحت ہورہی ہے ،پاکستان میں لاکھوں عوام جو کروڑوں روپے ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں ان پر انٹرسٹ لاگو ہے لیکن یہاں انٹرسٹ کی شرح صفر ہے یہ کونساقانون ہے ،انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ مس کنڈکٹ کاہے پاکستان بار کونسل،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر وکلاء تنظیموں کو چاہیے کہ وہ ان ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس داخل کرے کیونکہ ان کے آئندہ وقتوں میں فیصلے میرٹ کے بر خلاف ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ اگر شرعی حوالے سے دیکھاجائے توبھی یہ معاملہ غلط ہے ،انہوں نے کہاکہ بحیثیت وکلاء نمائندہ تنظیم تمام وکلاء باڈیز کو اس پر سخت ردعمل دینے کی ضرورت ہے ۔

  • گلوکارہ شازیہ منظور کو کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نوازا گیا

    گلوکارہ شازیہ منظور کو کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نوازا گیا

    پاکستان کی مشہور گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے اور حکومتِ کینیڈا کی جانب سے پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے شازیہ منظور کو ایک تقریب میں کوئین الزبتھ ایوارڈ پیش کیا تاہم اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو میں گلوکارہ شازیہ منظور نے اس اعزاز پر حکومتِ کینیڈا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بڑی عزت کی بات ہے۔

    تاہم انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی میرے لے باعثِ افتخار ہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد ارکان بھی کینیڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ شازیہ منظور کا کہنا تھاکہ پاکستان کیلئے دِل و جان سب کچھ حاضر ہے اور پاکستانی دُنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے دوران شو اپنے ساتھ ہونے والی بدتمیزی پر پہلے شو چھوڑنے کی دھمکیاں دیں تھی اور پھر کچھ ہی دیر بعد اسی شو میں ہنستے اور گاتے ہوئے دکھائی دیں جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شازیہ منظور نے ایک نجی چینل کے مزاحیہ ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی تاہم انہوں نے شو کو بیچ میں ہی چھوڑ دیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
    سونا 4 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا
    مردان، چینی کے نرخوں میں کمی ،اور مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد
    رضوان فخر کو جگہ دینے کے لیے کہیں بھی بیٹنگ کرنے کو تیار ہیں

    جبکہ وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران شو شازیہ منظور میزبان اور شریک میزبان کے ساتھ باتیں کر رہی ہوتی ہیں کہ چوہدری بلند بخش نامی شخص کی شو میں انٹری ہوتی ہے جو مہمان گلوکارہ سے بےتکلف ہونے کی کوشش کرتا ہے۔چوہدری بلند بخش کی بے تکلفی شازیہ منظور کو ایک آنکھ نہیں بھاتی اور غصے میں میزبان پر برس پڑتی ہیں اور شو چھوڑ کر جانے لگتی ہیں۔

  • سونا 4 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

    سونا 4 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

    عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا تاہم پاکستان میں آج بھی سونا ہزاروں روپے فی تولہ سستا ہوگیا ہے اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہوگیا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3430 روپے کی کمی آگئی۔

    10گرام سونا ایک لاکھ 82 ہزار 184 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی اونس 1923 ڈالر کا ہوگیا تاہم یاد رہے کہ گزشتہ روز 10 گرام سونا 4972 روپے اور فی تولہ سونا 5800 روپے سستا ہوگیا تھا اور کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 85 ہزار 614 روپے پر آگئی تھی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 2 روپے 4 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 304.94 روپے پر بند ہوا اور آج بھی کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوئی اور ڈالر ایک روپے 99 پیسے سستا ہوکر 302 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ڈالر 4 روپے کم ہوکر 304 روپے پر آگیا، یاد رہے کہ حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے جس کے بعد سے امریکی ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

  • معروف  پلے بیک گلوکارہ آشا بھوسلے کا جنم

    معروف پلے بیک گلوکارہ آشا بھوسلے کا جنم

    دل چیز کیا ہے آپ میری جان لیجئے
    بس ایک بار میرا کہا مان لیجئے

    اردو کی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کی بہن آشا بھوسلے ایک معروف ہندوستانی پلے بیک گلوکارہ اور کاروباری شخصیت ہیں۔
    وہ ہندی سنیما میں اپنی پلے بیک گانے کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہیں، حالانکہ ان کا ذخیرہ وسیع ہے۔ آشا بھوسلے کا کیریئر 1943 میں 10 سال کی عمر سے شروع ہوا اور چھ دہائیوں پر محیط ہے۔ وہ ایک ہزار سے زائد بالی ووڈ فلموں میں پلے بیک سنگنگ کر چکی ہیں۔

    اس کے علاوہ، اس نے کئی نجی البمز ریکارڈ کیے اور ہندوستان اور بیرون ملک متعدد سولو کنسرٹس میں حصہ لیا۔
    2006 میں، آشا بھوسلے نے بتایا کہ اس نے 12,000 سے زیادہ گانے گائے ہیں، جسے کئی دوسرے ذرائع نے دہرایا ہے، 2011 میں، انہیں باضابطہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے موسیقی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ فنکار کے طور پر تسلیم کیا۔
    حکومت ہند نے انہیں 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2008 میں پدم وبھوشن سے نوازا۔

    آشا بھوسلے کے کام میں فلمی موسیقی، پاپ، غزلیں، بھجن، روایتی ہندوستانی کلاسیکی موسیقی، لوک گیت، قوالی، اور رابندر سنگیت شامل ہیں، ہندی کے علاوہ، اس نے 20 سے زیادہ ہندوستانی اور غیر ملکی زبانوں میں گائے ہیں۔
    2013 میں، اس نے فلم مائی میں بطور اداکارہ اپنا آغاز کیا، اور اپنی اداکاری کے لیے تنقیدی تعریف حاصل کی۔ آشا نے دو شادیاں کی ہیں پہلی شادی 1949 میں گنپت رائو بھوسلے سے کی وہ لتا منگیشکر کے پرسنل سیکرٹری تھے.

    جبکہ یہ شادی 11 سال بعد 1960 میں ٹوٹ گئی لیکن آشا نے ان سے علیحدگی کے بعد بھی اپنے نام کے ساتھ بھوسلے کا نام برقرار رکھا ورنہ آشا بھوسلے کا اصل نام آشا منگیشکر ہے منگیشکر ان کے والد کے نام کا حصہ ہے۔ 1980 میں آشا نے نامور موسیقار آر ڈی برمن سے شادی کی جوکہ آر ڈی برمن کی وفات یعنی 1994 تک برقرار رہی۔ آشا کی اولاد میں 3 بچے ورشا بھوسلے، آنند بھوسلے اور ہمنت بھوسلے ہیں ۔

  • کراچی سے اندرون، بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں کینسل

    کراچی سے اندرون، بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں کینسل

    کراچی سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں کینسل کر دی گئی ہیں

    قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کراچی سے جدہ اور مسقط جانے والی پروازیں کینسل کر دی گئی ہیں.پی آئی اے کی کراچی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 350 کینسل کر دی گئی ہے،سرین ائر لائن اور ائر بلیو کی کراچی سے جدہ جانے پروازیں کینسل کی گئی ہیں،قومی ائر لائن کی کراچی سے تربت جانے پرواز پی کے 501 کینسل کر دی گئی،ائر سیال کی کراچی اسلام آباد جانے والی پرواز پی ایف 121 کینسل کر دی گئی،

    ایمریٹس ائر لائن کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز ای کے 605 کینسل کر دی گئی،فلائی جناح کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز نائن پی 840 کینسل ہو گئی ہے،قومی ائر لائن کی کراچی سے فیصل آباد جانے والی پرواز پی کے 340 کینسل ہو گئی ہے،ائر سیال کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی ایف 147 کینسل کر دی گئی ہے، ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر پروازیں کینسل ہوئی ہیں

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا جس کے بعد کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے

  • پرویز الٰہی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی بھی استدعا مسترد

    پرویز الٰہی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی بھی استدعا مسترد

    دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت پہنچا دیا گیا

    سخت سیکورٹی میں چوھدری پرویز الہیٰ کو عدالت پہنچایا گیا،پرویز الٰہی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،پرویز الٰہی کے خلاف کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، پروسیکیوٹر راجا نوید، وکیل صفائی علی بخاری، سردار عبدالرازق اے ٹی سی عدالت میں پیش ہوئے، تھانہ سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر بھی عدالت پیش ہوئے، وکیل صفائی سردارعبدالرازق نے عدالت میں کہا کہ پرویز الٰہی کا نام جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں دو روز قبل نامزد ہوا،پرویز الٰہی کے خلاف متعدد سیاسی کیسز بنائے گئے ہیں،پرویز الٰہی کو لاہور سے اغوا کرکے اسلام آباد لایا گیا اور گرفتارکیا گیا، پرویز الٰہی اپریل 2023 میں پی ٹی آئی کا حصہ بنے، اس سے قبل پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تھے،جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کا مقدمہ مارچ میں درج ہوا،ہائیکورٹ نے کہا پرویز الٰہی کے خلاف سیاسی کیس بنایا گیا، ڈسچارج کیا جائے،پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کی بجائے انہیں گجرانوالہ میں درج مقدمے میں نامزد کردیا گیا،گجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھی کہا کیس کچھ نہیں، ڈسچارج کیا جاتا ہے،وکیل سردار عبدلرازق نے پرویز الٰہی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر دی اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی ائی،شاہ محمود قریشی، اور دیگر کی اس کیس میں ضمانت کنفرم ہوچکی ہے، وکیل سردار عبدلرازق نے اپنے دلائل مکمل کر لیے،

    بابر اعوان نے بھی عدالت میں دلائل دیئے،وکیل بابر اعوان نے مختلف قانونی حوالے دینا شروع کر دئیے ،وکیل بابر اعوان کی جانب سے ایف آئی آر پڑھی گئی، بابر اعوان نے کہا کہ مارچ کا مقدمہ ہے ابھی تک پرویز الٰہی کے خلاف کیا ثبوت ہے کہ یہ دہشتگرد ہیں،پراسیکیوشن نے اب تک کا کیا ثبوت دیا ہے کہ پرویز الٰہی دہشتگرد ہیں دانے جتنا بھی ثبوت پراسیکیوشن کے پاس پرویز الہٰی کے خلاف نہیں ہے،جو مقدمے میں نامزد تھے وہ ڈسچارج نہیں ہوئے جو نامعلوم تھے وہ تمام ڈسچارج ہیں،وکیل بابر اعوان نے پرویز الٰہی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر دی،وکیل بابراعوان نے کہا کہ ایک سازش ہوئی جس میں گاڑی استعمال ہوئی اور ڈنڈا استعمال ہوا کون سا ہوا نہیں معلوم،جسمانی ریمانڈ کے لئیے کوئی گراؤنڈ ہونا چاہئیے،یہ کیس ریمانڈ کا نہیں بلکہ ڈسچارج کا ہے،پرویز الہٰی کو نہ جانے کدھر سے مقدمے میں نامزد کر کے لے آیا ہے،کمزوری سے بڑی طاقت اللہ نے کوئی نہیں بنائی ،دہشتگردی کا کوئی ثبوت نہیں ہے،اس لئیے ڈسچارج کیا جائے،وکیل بابراعوان نے اپنے دلائل مکمل کر لیے،

    جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پولیس نے پرویز الٰہی کے مزید دس روزہ ریمانڈ کی استدعا کردی ،چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے پرویز الہیٰ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کے وکلا کی کیس سے ڈسچارج کرنے کی بھی استدعا مسترد کر دی

    پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت دائر کر دی گئی، عدالت نے فریقین کو 11 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے،پرویز الٰہی سے جیل میں فیملی کی ملاقات اور کھانے کی درخواست بھی دائرکر دی گئی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کی فیملی سے ملاقات کروائیں، پرویز الٰہی صاحب سامنے آئیں،پرویز الٰہی روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ بہت مہربانی بہت شکریہ، پنجاب کی کوئی جیل رہ نہیں گئی جہاں مجھے بھیجنا ہو، مجھے دل کے اسٹننٹ بھی لگے ہوئے ہیں، وزیراعلی پنجاب میرا رشتہ دار ہے لیکن میرے سخت خلاف ہے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بھی ڈرو،

    چوہدری پرویز الٰہی تاحال کمرہ عدالت میں موجود ہیں تفتیشی افسر پرویز الٰہی کو لینے آ گیا اور کہا کہ چوہدری صاحب آئیں چلیں، پرویز الہیٰ نے کہا کہ آرڈر آئے گا توچلوں گا،اب میں نے آپ کے ساتھ نہیں جانا عدالت نے اڈیالہ بھیجا ہے، آپ پہلے والے کام نہ کریں، اب اڈیالہ کے لیے گاڑی کون دے گا،پولیس حکام نے کہا کہ سر جس بکتربند میں آئے اس میں اے سی لگا ہوا ہے، پرویز الٰہی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اب میں اس گاڑی میں نہیں جاوں گا ،میرے سامان کا کیا ہو گا ،تفتیشی افسر نے کہا کہ سر آپ کا سامان گاڑی میں ساتھ لائے ہیں ۔

    کمرہ عدالت،پی سی او بن گیا، وکیل نے پرویز الہیٰ کی شیخ رشید سے فون پر بات کروا دی
    کمرہ عدالت میں وکیل نے اپنے فون سے پرویز الٰہی کی شیخ رشید سے بات کروائی ،پرویز الہیٰ نے شیخ رشید سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو دن تھانہ سی آئی اے میں رکھا جس میں آپ کو رکھا گیا اے ،بہت ظالم لوگ ہیں میں نے بتایا دل میں اسٹنٹ پڑے ہوئے ہیں، آپ کے بارے میں تھانے والے بتا رہے تھے کہ جب شیخ رشید گرفتار تھے تو انہیں بخار تھا ، تو کہا گیا شیخ رشید کو رضائی نہیں دینی پھر کچھ لوگوں نے رضائی کمبل آپ کو دئیے ، پرویز الٰہی نے شیخ رشید کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب میرا رشتہ دار ہے لیکن حالات آپ کو معلوم ہیں عمران کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں سب معلوم ہے پی ٹی آئی میں باقیوں کا آپ کو معلوم ہے،گزشتہ روز میڈیا کو میں نے بتایا کہ مجھے شجاعت حسین نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑنا،بتائیں پھر شیخ صاحب! کیسا بیان دیا میں نے

    واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد گزشتہ روز 5 ستمبر کو پولیس لائن سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا تھا سادہ لباس اہلکار پرویز الہیٰ کووکیل کی گاڑی میں گھرجاتے ہوئے گرفتار کرکے لے گئے،صدر پی ٹی آئی کو اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈویژن نے گرفتار کیا-

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کیا گیا پرویزالہیٰ کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پرویزالہیٰ کے خلاف ایس ایچ او تھانہ رمنا کی مدعیت میں درج ہوا تھا مقدمے میں انسداد دہشتگردی سمیت 11 دفعات شامل ہیں، اور جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری ڈالی گئی، جبکہ اٹھارہ مارچ جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہوا تھا اور چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار افراد کے ریکارڈ بیان گرفتار کیا گیا-

    پرویز الہی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

    پولیس میری گاڑی بھی ساتھ لے گئی،پرویز الہی کے وکیل کا دعویٰ

    پولیس نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو