Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک میدانی علاقوں میں مرطوب رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا دیر، چترال اور کوہستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے-

    ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن،چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تا ہم دیر 02، اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت جو ہر آباد 43 ، خیر پور ،بھکر، شہید بینطیر آباد اور رحیم یار خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    کراچی اور پشاورمیں سیوریج کے پانی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق

  • سپریم کورٹ سے 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دینے کی درخواست کو پٹیشن نمبرالاٹ

    سپریم کورٹ سے 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دینے کی درخواست کو پٹیشن نمبرالاٹ

    اسلام آباد: 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دینے سے متعلق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کو آئینی پٹیشن نمبر الاٹ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کو آئینی پٹیشن نمبر32/2023 الاٹ کیا گیا، واضح رہے کہ سپریم کورٹ بارنے نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا درخواست میں عدالت عظمیٰ سے 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے دائر کی ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آرٹیکل 184/3 کے تحت آئینی درخواست دائر کی درخواست میں سپریم کورٹ بار نے استدعا کی کہ نئی مردم شماری سے انتخابات کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دیا جائے درخواست میں وفاق، مشترکہ مفادات کونسل، چاروں صوبوں اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

    الیکشن جنوری فروری سے پہلی بھی ہوسکتے ہیں،نگران وزیراعظم

    سپریم کورٹ بار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ 5 اگست کو سی سی آئی کے فیصلے کی روشنی میں جاری نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار دیا جائے آئین کا آرٹیکل 224 شق 2 انتخابات 90 دنوں میں کرانے کا پابند کرتا ہے، عدالت قرار دے کہ الیکشن کمیشن کسی صورت انتخابات 90 دنوں سے آگے نہیں بڑھا سکتا، الیکشن کمیشن کے پاس آئینی اختیار نہیں کہ نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر انتخابات میں تاخیر کرے، پنجاب اور کے پی کے نگراں وزرائے اعلیٰ 90 دنوں میں الیکشن کروانے میں ناکام رہے، دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نہیں ہو سکتی۔

    ایک بسکٹ کم نکلنے پر کمپنی کوایک لاکھ روپیہ جرمانہ

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نگراں حکومتوں کا کام آئین و قانون کے مطابق الیکشن کروانا ہے، نگراں وزرائے اعلیٰ منتخب وزرائے اعلیٰ کی طرح اختیارات استعمال نہیں کر سکتے، نگراں وزرائے اعلیٰ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کے اہل ہی نہیں تھے۔

  • سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالا کیس سماعت کیلئے مقرر

    سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالا کیس سماعت کیلئے مقرر

    اسلام اباد: سپریم کورٹ نے سانحہ جڑانوالا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی: جسٹس اعجازالحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل (جمعہ 8 ستمبر کو) سماعت کرے گا بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں،رجسٹرار سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے حوالے سے متعلقہ فریقین کو نوٹسسز جاری کردیئے ہیں۔

    18 اگست کواقلیتی رہنما سیمیول پیارے نےجڑانوالہ واقعے پر نوٹس کے لیے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی درخواست میں سپریم کورٹ سے جڑانوالہ واقعے کا نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئےکہا گیا تھا کہ جڑانوالہ میں 16 اگست کو مذہبی اوراق سمیت چرچ کو نظر آتش کیا گیا، عدالت درخواست منظور کرتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کرے۔

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جڑانوالا میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے کرسچن کالونی اور عیسیٰ نگری میں گرجا گھروں، مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیئے تھے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں 19 چرچ جلائے گئے، پُرتشدد مظاہروں میں 86 مکانات کو توڑ پھوڑ کے بعد جلایا گیا۔

    زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر کی کمی

  • جعلی پاسپورٹس اور ویزا اسٹیکر بنانے میں ملوث گینگ گرفتار

    جعلی پاسپورٹس اور ویزا اسٹیکر بنانے میں ملوث گینگ گرفتار

    ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی ،جعلی پاسپورٹس اور ویزا اسٹیکر بنانے میں ملوث گینگ گرفتارکر لیاگیا

    ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم چوہدری کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رانجا کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے سیالکوٹ روڈ گجرانوالہ میں کاروائی کی، کاروائی کے دوران جعلی پاسپورٹس اور ویزا اسٹیکر بنانے میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان سے 100 سے زائد جعلی پاسپورٹس، ڈرائیونگ لائسنس اور جعلی ویزا سٹیکرزبرآمد کر لئے گئے،ملزمان کے قبضے سے متعدد مہریں، کمپیوٹر، کلر پرنٹرز، ڈرل مشین، کیمیکل اور پرنٹنگ سے متعلق آلات برآمد کر لیا گیا۔برآمد ہونے والے جعلی پاسپورٹس میں اٹلی، سپین، یونان، پرتگال اور پاکستان کی جعلی پاسپورٹس شامل ہیں

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد زبیر اور حمزہ شامل ہیں، ملزمان کو سیالکوٹ روڈ گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ،گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھے۔ملزمان بھاری رقوم کے عوض سادہ لوح شہریوں کو جعلی پاسپورٹس اور ویزوں مہیا کرتے تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

     یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

    کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

  • گیس چوری،360 ملازمین کے خلاف کارروائیاں

    گیس چوری،360 ملازمین کے خلاف کارروائیاں

    ایم ڈی سوئی نادرن گیس کمپنی عامر طفیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی نادرن کے پشاور سے لے کر بہاولپور تک 16 ریجنز ہیں، ایس این جی پی ایل ہیڈ آفس کی ٹاسک فورس مختلف جگہوں پر ریڈز کرے گی، ہم نہیں کہہ رہے کہ ہمارے لوگ بالکل نیک اور شریف ہیں، ہر انسان میں خامیاں ہیں،گزشتہ تین برسوں میں 360 ملازمین کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی ہیں، سنئیر آفیسر یا چھوٹا ملازم جو بھی غلط کام کرنے پر بلا تفریق کارروائی ہو گی،

    عامر طفیل کا کہنا تھا کہ 50 فیصد سے زیادہ گیس آج بھی باہر سے امپورٹ ہو رہی ہے، ہماری لوکل گیس میں دن بدن کمی ہو رہی ہے، سردیوں میں گیس کا گھریلو استعمال تین گنا بڑھ جاتا ہے، درخواست ہے کہ گیس پر روم ہیٹرز کا استعمال نہ کیا جائے، گیزر کا استعمال بھی ضرورت کے وقت کیا جائے، میڈیا سے درخواست ہے جہاں کہیں چوری اور لیکجز کی اطلاع ہو ہم سے ضرور شئیر کریں، حکومت پاکستان بجلی اور گیس چوروں کے خلاف اقدامات کر رہی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت نے بجلی گیس چوری روکنے کا مشن بنایا ہے، یو ایف جی کو کنٹرول کرنے پر سوئی گیس کمپنی نے پہلے بھی بہت کام کیا ہے، 23 ارب روپے کی گیس چوری بچائی ہے، گیس چوری روکنے کے ہدف سے 18 فیصد زیادہ کام کیا، ساڑھے 12 ارب روپے کی گیس چوری روکی گئی، کرک اور اس سے ملحقہ ایریاز میں گیس چوری بہت زیادہ تھی، وفاقی حکومت کی مدد سے کرک میں نقصانات کو کم کیا ہے، ٹیکنالوجی کی مدد سے گیس چوری روکنے میں مدد ملی ہے،مشکوک کنزیومر پر سائبر لاکس لگا دئیے ہیں، بڑے پیمانے پر گیس استعمال کرنے والوں کو ماہانہ وزٹ کرتے ہیں،گھریلو کنزیومر کو سال میں چار بار چیک کرتے ہیں،

    عامر طفیل کا کہنا تھا کہ تین سالوں میں 813 ایف آئی آر درج کروائی ہیں،تین سالوں میں 3لاکھ 26 ہزار چوری کے کیسز پکڑے ہیں، گیس چوروں کو صرف پکڑتے نہیں بلکہ ریکوری بھی یقینی بنائی ہے، 86ہزار کلو میٹر کی حدودِ میں 97 ہزار لیکجز کو کنٹرول کیا ہے،

    امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی

     اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا 

    ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

  • انتخابات بروقت ہوں 2018 کا ری پلے نہیں ہونا چاہئیے،جاوید لطیف

    انتخابات بروقت ہوں 2018 کا ری پلے نہیں ہونا چاہئیے،جاوید لطیف

    ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے نیشنل پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ہفتوں سے پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر نظر آ رہی ہے ،

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ دشمن تب وار کرتا جب ریاست کے اندر کوئی کمزوری نظر آئے ،دشمن ملکی معیشت کی صورتحال کو دیکھ کر وار کر رہا ہے ، قوم کو گوں مہ گوں کی کیفیت سے نکالنا ہے تو قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے ،پاکستان اس نہج پر کیسے پہنچا قوم کو بتایا جائے ،75 سال سے پاکستان میں تجربے کئے جا رہے ہیں ،عمرانی پراجیکٹ عالمی اسٹیبلشمنٹ نے لانچ کیا تھا، عمرانی پراجیکٹ کو گود لے کر پروان چڑھایا، 2014 میں سوائے ایک ادارے کے سب کو اس نے گالیاں دینا شروع کردی، اداروں پر حملے شروع کیے اور اسے گرفتار نہیں کیا گیا،اس وقت اسے گرفتار نہ کرنے کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی،جب سے ہٹا ہے تب سے کوئی ایسا دن نہیں جس میں ہر عدالت میں درجنوں درخواستیں نہ لگی ہوں،پرورش کرنے والوں کو میر جعفر اور میر صادق کہتا تھا، زمان پارک میں سرحد پار سے تربیت یافتہ لوگوں کو ادارے گرفتار نہ کرسکے، ادارے سب جانتے تھے مگر اداروں پر دباؤ تھا،

     نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 2017 کا پاکستان تب بن سکتا ہے جب نواز شریف جیسا تجربہ کار شخص آئے گا، کسی جماعت میں کوئی ایسا شخص نہیں جس پر دوست ممالک اعتبار کرسکیں،پاکستان کے اندر انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں، کوئی چور دروازے سے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہا ہے تو ایوب دور کے خلاء اب تک ہم بھگت رہے ہیں، اس نظام کو بدبودار کہنے والے ذہن میں رکھیں پاکستان اسی جمہوریت سے ترقی کرسکتا ہے،ڈالر اور چینی کی سمگلنگ کو روکنا سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے،دو دنوں میں سمگلنگ کو روکنے سے حالات بہتر ہوئی،سرحدوں پر سمگلنگ کو مکمل طور پر روکیں تو حالات بہتر ہوجائیں گے، پاکستان کی رہبری کرنے کے لیے تجربہ کار محب وطن نواز شریف ہے، انتخابات بروقت ہوں 2018 کا ری پلے نہیں ہونا چاہئیے،

  • پرویز الٰہی عدالتی حکم پر رہا ہوئے،توہین عدالت کی درخواست خارج

    پرویز الٰہی عدالتی حکم پر رہا ہوئے،توہین عدالت کی درخواست خارج

    چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ پرویز الٰہی کو رہا نہیں کیا گیا ؟ وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی کو رہا کرنے کے بعد پولیس لائنز کے پاس سے گرفتار کیا گیا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرویز الٰہی کو رہا کرنے یا دوبارہ کسی اور کیس میں گرفتار کرنے میں فرق ہے اس عدالت کا ایسا کوئی حکم نہیں کہ انہیں کسی اور کیس میں بھی گرفتار نہیں کیا جا سکتا اگر اس عدالت کے حکم کے باوجود تھری ایم پی او میں رہا نہیں کیا گیا تو توہین عدالت بنے گی ،

    وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پھر توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی، اس عدالت کا ایسا کوئی حکم نہیں عدالت نے حکم دیا کہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے اگر کسی اور کیس میں گرفتار کیا گیا ہے تو وہ معاملہ متعلقہ ٹرائل کورٹ نے دیکھنا ہے ،پرویز الٰہی تو گاڑی میں آپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے جب انہیں رہا کر دیا گیا تو ہمارے آرڈر کے خلاف ورزی کیسے ہوئی ؟وکیل نے عدالت میں کہا کہ پرویز الٰہی کو پولیس لائنز میں رکھا گیا تھا ،گیٹ پر اسلام آباد پولیس سی ٹی ڈی اور سادہ لباس والے کھڑے تھے ،جسٹس جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کا متعلقہ کورٹ نے اب ریمانڈ بھی دے دیا ہے وکیل نے کہا کہ اس عدالت کے آرڈر کو فرسٹریٹ کرنے کیلئے دوبارہ گرفتار کیا گیا

    ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اس عدالت کے حکم پر پرویز الٰہی کو رہا کیا چکا ہے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تو ایڈووکیٹ جنرل کی سٹیٹمنٹ بھی آ گئی ہے ہم نے تو دوسری سائیڈ کو نوٹس کیے بغیر تھری ایم او آرڈر معطل کر دیا تھا ابھی وہ کیس چل رہا ہے ڈی سی اسلام آباد کومنگل کیلئے نوٹس کر رکھا ہے اگر پرویز الٰہی کو رہا نہ کرتے تو عدالت سخت ایکشن لیتی عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی

    واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد گزشتہ روز 5 ستمبر کو پولیس لائن سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا تھا سادہ لباس اہلکار پرویز الہیٰ کووکیل کی گاڑی میں گھرجاتے ہوئے گرفتار کرکے لے گئے،صدر پی ٹی آئی کو اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈویژن نے گرفتار کیا-

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پرویزالہیٰ کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کیا گیا پرویزالہیٰ کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پرویزالہیٰ کے خلاف ایس ایچ او تھانہ رمنا کی مدعیت میں درج ہوا تھا مقدمے میں انسداد دہشتگردی سمیت 11 دفعات شامل ہیں، اور جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری ڈالی گئی، جبکہ اٹھارہ مارچ جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہوا تھا اور چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار افراد کے ریکارڈ بیان گرفتار کیا گیا-

    پرویز الہی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

    پولیس میری گاڑی بھی ساتھ لے گئی،پرویز الہی کے وکیل کا دعویٰ

    پولیس نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • توہین عدالت کیس،ڈی سی اسلام آباد پر فرد جرم عائد

    توہین عدالت کیس،ڈی سی اسلام آباد پر فرد جرم عائد

    ایم پی او آرڈر جاری کرتے اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن پر فرد جرم عائد کردی،جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی کے کیس پر توہین عدالت پر ڈی سی اسلام آباد پر فرد جرم عائد کردی، جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ
    کھلی عدالت میں آپ کے سامنے چارج پڑھا گیا ،اب آپ ٹرائل کے دوران قانونی طور پر اپنا دفاع کر سکتے ہیں ،اگر آپ کو سزا ہوتی ہے تو زیادہ سے زیادہ جیل ہو گی، 6 مہینے کی سزا ہے آپ بھی ذرا جیل میں رہ کر دیکھ لیں کہ جنہیں آپ جیل بھیجتے وہ کیسے قید گزارتے ہیں،

    ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر پر پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغازہوا،جسٹس بابر ستار ، جمیل ظفر پر توہین عدالت کیس میں چارج پڑھ رہے ہیں ،شہریار آفریدی توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر پر بھی فرد جرم عائد کردی، عدالت نے ، ایس پی فاروق بٹر اور ایس ایچ او ناصر منظور پر فرد جرم عائد کردی ، ملزمان کی بیانات ریکارڈ ہوں گے اب ٹرائل چلے گا جسٹس بابر ستار نے ٹرائل میں ایڈووکیٹ قیصر امام کو پراسیکیوٹر مقرر کردیا

    نوٹ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے

  • بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت

    بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوامی ضرورت پوری کرنے کیلئے بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت دے دی جبکہ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کا کم ازکم سرمایہ 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کیا جا رہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں کیلئے بنیادی اصلاحات متعارف کرادیں، بی ایکسچینج کمپنیوں کو 3 ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کرنے ہونگے۔

    جبکہ اعلامیے کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کے زمرے میں منتقل نہ ہونے والی بی کمپنیز کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا
    سندھ کے 31 ایس ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فرنچائز 3 ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کرکے دوسری کمپنیز میں ضم ہوسکتی ہیں، بی ایکسچینج کمپنیز، فرنچائز ایک مہینے میں منصوبہ جمع کرکے اسٹیٹ بینک سے این او سی لیں علاوہ ازیں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کوبہترخدمات فراہم کرنا اور ایکسچینج کمپنیوں میں مسابقت،شفافیت لاناہے۔

  • ایکسپو سٹی دبئی نئی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت میں پیش پیش

    ایکسپو سٹی دبئی نئی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت میں پیش پیش

    ایکسپو سٹی دبئی نئی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت میں پیش پیش ہے اور اس نے خطے کے پہلے مصنوعی ذہانت فلم میلے (اے آئی ایف ایف) کا آغاز کیا ہے جبکہ ایکسپو سٹی مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدت طرازی کے مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن کومضبوط کر رہا ہے۔اس فلمی میلے میں تخلیقی کہانی سنانے اور فلم سازی کے منظر نامے کو آگے بڑھانے کے لیے مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا۔

    ایکسپو سٹی دبئی کی میزبانی میں ہائبرڈ اے آئی ایف ایف کے ذریعے ورچوئل زائرین کو میلے کو دور سے دیکھنے کا موقع مہیا کیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے ایک مخصوص ویب سائٹ تیار کی گئی ہے۔ یہ سینما اور مصنوعی ذہانت کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے خطے کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا، جس میں انسانی تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی کے مابین باہمی تعلق کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ میلہ ایکسپو سٹی دبئی کو مصنوعی ذہانت کے جدّت طرازی کے مرکز کے طور پر متعارف کراتا ہے۔یہ مستقبل پر توجہ مرکوز کرنے والی کمیونٹی اور بڑے آئیڈیاز پر تعاون کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے۔

    اے آئی ایف ایف قریباً چھے ماہ کے متحرک تجربات پر محیط ہوگا، جس میں عالمی مقابلہ، جدید فلم اسکریننگ، مصنوعی ذہانت کے معروف ماہرین اور فلم سازوں پر مشتمل دلچسپ پینل مباحثے اور فلم پروڈکشن میں مصنوعی ذہانت کے انضمام کے بارے میں بصیرت فراہم کرنے والی ورکشاپس شامل ہیں، ایکسپو سٹی دبئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق منگل سے شروع ہونے والے میلے میں دنیا بھر سے پیشہ ور اور شوقیہ فلم تخلیق کاروں کو ایک مختصر فلم پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے جس میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد شامل ہوگا۔فاتح قرار پانے والی مختصر فلموں (انٹریز) کو 29 فروری 2024 کو ایک ایوارڈ تقریب میں دکھایا جائے گا۔اس کے لیے درخواستیں اور فلمی مواد یکم دسمبر 2023 تک جمع کرایا جاسکتا۔اس کی تفصیل فیسٹیول کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

    ایکسپو سٹی دبئی کے شعبہ تعلیم وثقافت کی سربراہ مرجان فریدونی نے کہا: جدت طرازی کے ڈرائیور اور مصنوعی ذہانت کی تلاش اور ترقی کے مرکز کی حیثیت سے، ایکسپو سٹی دبئی مصنوعی ذہانت فلم میلے کی نقاب کشائی کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔یہ انسانیت کو تکنیکی جدت طرازی کے مرکز میں رکھنے کے ہمارے جاری عزم کا مظہر ہے، انہوں نے کہا کہ اے آئی ایف ایف تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی، انسانی ہنرمندی اور مصنوعی ذہانت کے درمیان تعلق کا جائزہ لے گا۔ یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ مصنوعی ذہانت فن کاروں کی تفہیم، جذباتی گہرائی اور تخیّل کی معاونت کر سکتی ہے، یہ ان شوقین افراد کے لیے دروازے کھولتا ہے جن کے لیے پہلے فلم سازی کی صنعت ناقابل رسائی رہی ہوگی۔ ہم ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کے لیے اس جرآت مندانہ اقدام پر سب کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں جہاں ٹیلنٹ اور ٹیکنالوجی آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔