Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا

    ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا

    پاکستان میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 روپےکمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 323 روپےکا ہوگیا ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے پر بند ہوا تھا تاہم دوسری جانب انٹر بینک میں آج ڈالر ایک روپے 46 پیسے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد ایک ڈالر307 روپے 10 پیسےکا ہوگیا ہے۔


    گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر17پیسے مہنگا ہوکر 305 روپے64 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اور ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری تھا. جبکہ انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوکر 305.64 روپے پر بند ہوا تھا۔ یکم ستمبر کو انٹربینک میں ڈالر 305 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اور اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت 328 روپے پر برقرار رہی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر 5 روپے سستا ہوگیا
    افغان انجینئرز نے70سے زائد طیاروں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ پرواز کے قابل بنا دیا
    پاکستان کے معروف مرثیہ نگار اور قصیدہ گو شاعر ساحر لکھنوی
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے اور فی تولہ سونا 6 ہزار300 روپے سستا ہوگیا جبکہ قیمت کم ہونے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 23 ہزار 800 روپے کا ہوگیا اور سونے کی 10گرام قیمت میں 5 ہزار 402 روپے کی کمی آئی، جس کے بعد 10گرام سونا 1 لاکھ 99 ہزار 5 سو 88 روپے کا ہوگیا۔

  • نگران وزیراعظم نے بجلی چوروں کیخلاف ایکشن کی ہدایت کردی

    نگران وزیراعظم نے بجلی چوروں کیخلاف ایکشن کی ہدایت کردی

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صوبوں اور سکیورٹی اداروں کو بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف ایکشن لینےکی ہدایت کردی ہے جبکہ اسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت توانائی اجلاس ہوا، جس میں حکومت نے آئی ایم ایف سے ریلیف نہ ملنے کے بعد بجلی چوری روکنے، نادہندگان سے واجبات وصول کرنے اور سورج اور پانی سے بجلی کے چھوٹے منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

    جبکہ دوسری جانب غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی صارفین کو ریلیف کے لیے حقائق پر مبنی غیر روایتی حل تلاش کرنے کے لیےکوشاں ہے، حکومت بجلی بلوں کے معاملے پر مالیاتی اداروں سے وعدوں پر عمل درآمد کرے گی۔

    علاوہ ازیں نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو مطمئن کرنے کے لیے حقائق پر مبنی فیصلہ کرےگی، گردشی قرضہ، بجلی چوری اور لائن لاسز بڑے چیلنجز ہیں، حکومت احتجاج کرنے والوں کے جذبات مجروح کیے بغیر مسئلےکا قلیل مدتی حل تلاش کرے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت نے سرمایہ کاری کے حصول کی پالیسی پر توجہ کی ہے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل معاشی بحالی کی حکمت عملی ہے، زراعت، معدنیات، دفاعی پیداوار اور آئی ٹی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، دو یا اس سے زیادہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی فوری نجکاری کی جائےگی، بجلی اور ٹیکس کے شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

  • بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی نے چارج سنبھال لیا

    بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی نے چارج سنبھال لیا

    بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی فریال فرید نے ایس ایس پی جعفرآباد کا چارج لے کر کام شروع کردیا جبکہ جعفرآباد اپنے آفس پہنچنے پر پولیس دستے نے انہیں سلامی اور پھول پیش کرکے خوش آمدید کہا، ایس ایس پی جعفرآباد فریال فرید نے آفس پہنچتے ہی ضلع بھر کے پولیس افسران اور اہلکاروں کی میٹنگ طلب کی۔

    خیال رہےکہ جعفرآباد سندھ اوربلوچستان کا سرحدی علاقہ ہے جہاں قومی شاہراہ کے مسائل سمیت امن وامان کوبرقرار رکھنا ہمیشہ سے ایک چیلنج رہاہے جبکہ ہری پور سے تعلق رکھنے والی فریال فرید کے شوہر ڈاکٹر سمیع ملک بھی بلوچستان میں ہی ضلع نصیر آبادکے ایس ایس پی تعینات ہیں ۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ایس ایس پی کو کافی سراہا جارہا ہے اور صارفین کا کہنا تھا کہ خواتین کو آگے آنا چاہئے اور اسی طرح ملک و قوم کی خدمت کرکے نام روشن کرنا چاہئے، ایک ایکس صارف نے کہا کہ ایسی بہادر خواتین پر ہمیں فخر ہے وہ اپنے ملک و قوم کی ہر فیلڈ میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں لہذا حکومت اور عوام کو چاہئے انہیں دات دینی چاہئے اور ان کو حوصلہ افزائی کرنی چاہئے.

  • عمران خان، اسد عمراور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسزڈی لسٹ

    عمران خان، اسد عمراور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسزڈی لسٹ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمراور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کی ڈی لسٹ کردیئے۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کی 5 ستمبر کو سماعت نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن کے ممبران کی عدم دستیابی کیوجہ سے کیسز ڈی لسٹ کیے گئے توہین الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا-

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں الیکشن کمیش نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزمات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

    جی 20 اجلاس میں چینی صدرکےشرکت نہ کرنے پرمجھے بہت مایوسی ہوئی،جوبائیڈن

    الیکشن کمیشن نے نوٹس میں عمران خان کے مختلف بیانات، تقاریر، پریس کانفرنسز کے دوران اپنے خلاف عائد ہونے والے بے بنیاد الزامات اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف استعمال ہونے والے الفاظ، غلط بیانات و من گھڑت الزامات کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان کو 30 اگست کو اپنے جواب کے ساتھ کمیشن میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔

    منفرد اور حیرت انگیز آپریشن،10 ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ ہونے کا انکشاف

    نوٹس میں کہا گیا تھا کہ پیمرا کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے 11 مئی، 16 مئی، 29 جون، 19، 20 جولائی اور 7 اگست کو اپنی تقاریر، پریس کانفرنسز اور بیانات میں الیکشن کمیشن کے خلاف مضحکہ خیز اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، توہین آمیز بیانات دیے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جو براہ راست مرکزی ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کو مخاطب کرکے نوٹس میں مزید کہا تھا کہ آپ نے 12 جولائی کو بھکر میں ہونے والے جلسے میں خطاب کیا جو ’اے آر وائی‘ پر نشر ہوا اور ساتھ ہی اگلے دن روزنامہ ’ڈان‘ میں شائع ہوا، جس میں آپ نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز باتیں کیں اور ان پر من گھڑت الزامات عائد کیے۔

    اسلام آباد میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

  • قانون کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کا فیصلہ کرے گا. نگران وزیر اعظم

    قانون کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کا فیصلہ کرے گا. نگران وزیر اعظم

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نہیں چاہوں گا کہ آئین کے مطابق وقت سے زیادہ یہاں گزاروں، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کا فیصلہ کرے گا، عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمارے لیے قابل قبول ہوگا. نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عہدے کی خوشی اپنی جگہ، لیکن پریشر بھی ہوتا ہے، دوستوں میں مذاق کی حد تک ایسی باتیں ہوتی تھیں، میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ نگراں وزیراعظم بنوں گا۔

    انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام بھیجا تھا، شہبازشریف نے کہا ذہنی طور پر تیار رہیں اہم ذمہ داری دینی ہے، بجلی کے بلوں کی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے ایسا طبقہ ہے جس پر انتہائی بوجھ ہے، ماضی میں ایک بار اپنا بجلی کا بھاری بل دیکھ کر ہوش ٹھکانے آئے تھے۔

    نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ایسا نظام بناتی ہے جس سے محروم طبقے پرخرچ ہو، کچھ لوگ احتجاج کو سول وار سے تشبیہ دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے جب آفس سنبھالا پہلی میٹنگ پاور ٹیرف اور ٹیکس سے متعلق کی، جبکہ گزشتہ 13 سے 14 دن ہمارا وقت انہی مسائل میں گزرا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    تاہم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہماری فنانس اور پاورٹیم اس مسئلے کا مختصر مدتی حل تجویز کرنے جارہی ہے، ہماری نیت درست ہے، نکتہ چینی کی پرواہ نہیں، توانائی کی بچت کےلئے چند دنوں میں عملی اقدام نظر آئے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین نے پرائیویٹائزیشن سے متعلق راستہ بتایا ہے، اداروں کی پرائیویٹائزیشن ایجنڈے میں شامل ہے، چند دنوں میں ایجنڈے کو 5 سے 10 فیصد آگے بڑھایا ہے، نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ مغلیہ انداز میں اعلان نہیں کرنا چاہتا کہ کل شام تک پی آئی اے کی نجکاری درکار ہے، صوبوں کے ساتھ ایک ہوکر فیصلہ کرنا ہوگا۔

  • ماہ نور کے اعزاز میں ملالہ کی جانب سے عشائیہ

    ماہ نور کے اعزاز میں ملالہ کی جانب سے عشائیہ

    ماہ نور کے اعزاز میں ملالہ کی جانب سے عشائیہ

    نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن ( جی سی ایس ای) یا اولیول کے امتحان میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے، صحافی مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق اس موقع پر ملالہ کا کہنا تھا کہ پڑھائی میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر ماہ نور پر فخر محسوس کرتی ہوں، ماہ نور نے نہ صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر کے بچوں کو اپنی کارکردگی سے متاثر کیا ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا یہ خواب ہےکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر بچی کو تعلیم ملے، ماہ نور کی کامیابی پیغام دیتی ہے کہ بچیاں اپنی محنت سے ہر کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    ملالہ کا کہنا تھا کہ ماہ نور کی محنت کے سبب اسے دنیا کی بہترین یونیورسٹی میں داخلےکی پیشکش مل جائےگی، ماہ نور کا لوگوں کی خدمت کا خواب متاثرکن ہے، بچوں کے پڑھنے کے خوابوں کو حقیقت بنانے میں ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیے، تمام بچیوں کو تعلیم ملے تو ماہ نور جیسے اور بچے بھی سامنے آسکتے ہیں۔

  • نگران حکومت کا بجلی صارفین کیلئے  ریلیف  پلان

    نگران حکومت کا بجلی صارفین کیلئے ریلیف پلان

    نگراں حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے تین سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو تین ہزار روپے ریلیف دینے کا پلان تیار کرلیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق ستمبرمیں تین سو یونٹ والے بل میں تین ہزار روپے تک کمی ہوگی جبکہ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں بھی 300 یونٹ استعمال کرنے پر بل میں 3 ہزار روپے تک کمی ہوگی۔

    تاہم 60 سے 70 ہزار روپے کے بجلی بل پر 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی اور نگراں حکومت کی عوامی ریلیف پر آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، بجلی پر ریلیف دینے کا معاملہ آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط ہے

    دوسری جانب بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں نگراں حکومت نے بلوں میں کسی بھی قسم کا ریلیف دینے سے انکار کردیا تھا.ایسے میں عوام معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کر رہے ہیں اور روایتی ذرائع کے بجائے سولر انرجی کی جانب راغب ہو رہے ہیں، جو ناصرف آپ کا بجلی کا بل تقریباً ختم کرسکتی ہے بلکہ اضافی آمدنی کا باعث بھی بن جاتی ہے لہذا آپ کی چھت پر لگا ایک سولر سسٹم آپ کو مہنگی بجلی کے عذاب سے بچا سکتا ہے، لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو اس بارے میں کچھ معلومات ہو۔

    نجی ٹی وی کے مطابق سولر پینلز کی تین اہم اقسام ہیں: مونو کرسٹل لائن، پولی کرسٹل لائن اور تھِن فلم۔مونو کرسٹل لائن پینل سب سے زیادہ مؤثر ہیں۔ ان کا ہر فوٹوولٹک سیل پیور سلیکون کا ایک واحد کرسٹل ہے، جس کی پیداوار کا عمل نفیس ہے۔ پولی کرسٹل لائن پینلز کی کارکردگی درمیانی ہوتی ہے۔ ان کے سولر سیلز ایک سے زیادہ سلیکون کرسٹل سے بنے ہوتے ہیں۔ جس کا پینل کی کارکردگی پر منفی اثر پڑتا ہے، اس کی پیداواری صلاحیت بھی کم ہوتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    جبکہ تھن فلم والے پینل سب سے کم مؤثر ہوتے ہیں۔ اس قسم کا سولر پینل فوٹو وولٹک مواد کی ایک تہہ کا استعمال کرتا ہے، بغیر کرسٹل لائن ڈھانچے کے، جو سخت یا لچکدار سبسٹریٹ پر لگایا جاتا ہے۔ تاہم، اب پولی کرسٹل لائن سیلز جیسی کارکردگی کے پتلے فلمی پینل موجود ہیں۔

  • ایچ آر سی پی کا عام انتخابات سے متعلق غیر یقینی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار

    ایچ آر سی پی کا عام انتخابات سے متعلق غیر یقینی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی گورننگ کونسل نے ایک اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق غیر یقینی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں اصرار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی شیڈول کا اعلان فوری طور پر کرے تاکہ انتخابات مقررہ 90 دن کی مدت سے قریب تر ہوں۔

    تاہم بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ حلقہ بندیوں کے عمل کو بھی تیزی اور مؤثر طریقے سے مکمل کیا جائے اور کسی بھی صورت میں انتخابات میں مزید تاخیر کا بہانہ نہ بنایا جائے، ہیومن رائٹس کمیشن نے نادرا جیسے اداروں کی طرف سے انتخابی عمل میں ہیرا پھیری کی گنجائش پر تشویش کا اظہار کیا اورالیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس امکان کو ختم کرے۔


    جبکہ ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ ہیومن رائٹس کمیشن بڑھتے ہوئے پولرائزڈ ماحول سے بہت پریشان ہے، جس میں مذہبی اور فرقہ وارانہ تقسیم کو مبینہ طور پر انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے لیے مصنوعی سیاسی جگہ پیدا کرنے کے لیے بڑھایا جا رہا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات نے سیاسی جماعتوں کو صوبے میں انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے خوف میں مبتلا کیا ہوا ہے، جس کا ہم پہلے بھی مشاہدہ کر چکے ہیں اور دوبارہ ایسا نہیں ہونا چاہئیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے علاوہ، موجودہ نگران حکومت کا امتحان یہ ہے کہ وہ نہ صرف یہ دیکھے کہ آیا وہ لوگوں کے پرامن احتجاج کرنے کے حق کا تحفظ اور احترام کرے گی، بلکہ یہ بھی کہ وہ ان مسائل کا جواب دے گی جو عام شہریوں کو درپیش ہیں۔

  • مہنگائی پر سابق حکمرانوں کے مگر مچھ کے آنسو سراسر دھوکہ ہیں. فیصل ندیم

    مہنگائی پر سابق حکمرانوں کے مگر مچھ کے آنسو سراسر دھوکہ ہیں. فیصل ندیم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کے گھروں سے اربوں روپے کرپشن کے برآمد ہو رہے ہیں، مہنگائی پر سابق حکمرانوں کے مگر مچھ کے آنسو سراسر دھوکہ ہے، عوام کو مہنگائی میں مبتلا کرکے خود لندن چلے گئے، آئی ایم ایف کے نام پر حکمرانوں نے قوم کو دھوکہ دیا ہے، کرپٹ نظام کو عوامی طاقت سے ختم کرکے آگے بڑھیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے اینٹی مہنگائی مارچ کے شرکا سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مارچ کے ہزاروں شرکا نے مسلم لیگ ہاؤس نرسری شاہراہ فیصل سے کراچی پریس کلب تک پیدل مارچ کیا۔ مارچ کی قیادت فیصل ندیم اور کراچی کےصدر احمد ندیم اعوان نے کی۔ اس موقع پر شرکا نے ٹیکس اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف جملے درج تھے۔ کراچی پریس کلب کے باہر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کہا کہپاکستان کو اللہ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے،ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے حکمران ہمیں بدحال کرگئے،حکمرانوں کے مال و دولت میں روز اضافہ ہو رہا ہے،حکمرانوں کے لیے عوام کا مفاد عزیز نہیں،وہ اپنی سیاست کے لیے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے گھروں سے کرپشن کے اربوں روپے برآمد ہو رہے ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ وڈیروں اور جاگیرداروں کی جماعت نہیں ہے،ہم نے ہر حال میں عوام کے مفاد کو عزیز رکھا ہے،ہم ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کے لیے کھڑے ہوتے ہیں،کرپٹ نظام کو عوامی طاقت سے ختم کرکے آگے بڑھیں گے،موجودہ سسٹم میں پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ فیصل ندیم نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا،اس شہر کو حق دینا پڑے گا،اگر نہیں دیں گے تو چھین کر لیں گے،سابق حکومت نے پورے صوبے کو کھنڈر بنا دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا،سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،پاکستان کو لوٹنے والوں پر زندگی تنگ کردیں گے،ہم صرف احتجاج نہیں کریں گے بلکہ عوام کو سہولت بھی دیں گے،عوامی سہولت بازار کا سلسلہ پورے سندھ میں شروع کیا جائے گا،کراچی میں 100 مقامات پر سستے سبزی اسٹال لگائے جائیں گے۔ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متوسط اور غریب طبقہ مشکل صورت حال سے دوچار ہے،حکمران مہنگائی پیدا کرکے لندن چلے گئے،آئی ایم ایف کے غلام بن کر ہم پر مہنگے ٹیکس لگا دیے گئے،نگران وزیر اعظم نے پورے پاکستان کو بلوچستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے،حکمرانوں کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں ہے،حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ یہ ظلم بند کریں،اگر کچھ کر نہیں سکتے تو کرسی سے اتر کیوں نہیں جاتے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ احتجاج کا سلسلہ نچلی سطح تک وسیع کرے گی۔¬

  • پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

    پیپلزپارٹی الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے جس میں صوبے کے ترقیاتی فنڈز منجمد ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ خط میں تاج حیدر کا کہنا تھا کہ صوبے کے ترقیاتی فنڈز منجمد ہونے سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی، سندھ میں سیلاب سے تباہی کے بعد گھروں کی تعمیر ضروری ہے۔

    جبکہ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں انھوں نے مزید کہا کہ غریبوں کے بجٹ پر پابندی لگانا انتہائی ظالمانہ فیصلہ ہے، تاج حیدر نے مزید لکھا کہ بازار بند ہیں، بجلی کے بل جلائے جا رہے ہیں، لوگ سڑکوں پر ہیں، پیپلزپارٹی رہنما نے مزید موقف اپنایا کہ درخواست ہے جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز فوری بحال کئے جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    خط میں مزید لکھا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اس بات پراتفاق ہوا تھا کہ نگراں حکومت کو بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔