وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انکے مشیرِ انجینئیر امیر مقام نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پر دیرسے تعلق رکھنے والے متحدہ عرب امارات میں مقیم گلف ٹوڈے کے ایڈیٹر اور انجینئرامیرمقام کے دیرینہ دوست عنایت الرحمان بھی موجود تھے۔ملاقات میں انکے وزارت، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا میں پارٹی امور اور آنے والے انتخابات کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
انجینئیر امیر مقام نے حالیہ دورہ پشاور کے دوران ضم شدہ اضلاع کے لیے یونیورسٹی کے قیام سے ان علاقوں کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
گلف ٹوڈے کے ایڈیٹر نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور سمیت سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق امور پر بھی بات کی۔
Tag: اسلام آباد
-

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے انجینئر امیر مقام سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے
-

جب تک عدالت نے نہیں کہا آپ نے کچھ نہیں کیا،جج کا وزارت خارجہ حکام سے مکالمہ
اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار فوزیہ صدیقی ، وکیل عمران شفیق عدالت کے سامنے موجود تھے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،وزارت خارجہ حکام بھی عدالت کے سامنے موجود تھے، عدالت نے وزارت خارجہ حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب اس کیس میں آپ کی کوششیں قابل تحسین ہیں ،لیکن جب تک عدالت نے نہیں کہا آپ نے کچھ نہیں کیا اس کیس میں میں ابھی مزید بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ،
وزارت خارجہ حکام نے عدالت میں کہا کہ وزارت خارجہ سے اس قسم کی دستاویزات کے حصول کا کچھ پراسس ہے ،دستاویزات فراہمی کے لیے کابینہ کی منظوری ضروری ہے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوگل صاحب ہدایات دے دیں گئیں ہیں پراسس شروع ہو جائے گا یہی الفاظ ہمیشہ سنتے ہیں ،وزارت خارجہ حکام نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے یہ دستاویزات ان کے ساتھ شئیر ہونی چاہییں ، صرف اس میں پراسس کو فالو کرنا ضروری ہے ،
عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج
اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی
یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا
ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے
نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ
ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،
عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب
امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،
یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں ہیں اور انہیں چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے
-

8 کاروائیوں میں 394 کلو سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف اہم کاروائیاں جاری ہیں
اے این ایف نے 8 کاروائیوں میں 394 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان گرفتار کر لئے،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرواز نمبر 187کے ذریعے بحرین جانے والا پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم نے 838 گرام ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپائی ہوئی تھی۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی میں موجود الماری میں چھپائی گئی 180کلو افیون اور 192 کلو چرس برآمد کی گئی، برآمدہ منشیات پشاور سے پنجاب سمگل کی جانی تھی۔ راولپنڈی کا رہائشی مُلزم گرفتار کیا گیا،باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز نمبر PK-257 کے ذریعے شارجہ جانے والے خیبر کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 81 منشیات بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے، برآمدہ کیپسولز میں سے ہیروئن اور آئس برآمد ہوئی ۔
بورڈ بازار یونیورسٹی روڈ پشاور کے قریب ایک لاوارث گاڑی کی ڈِگی میں چھپائی گئی 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی، حویلیاں انٹرچینج ایبٹ آباد کے قریب گاڑی میں موجود خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 5کلو چرس برآمد کی گئی،برآمدہ منشیات پشاور سے مانسہرہ سمگل کی جانی تھی۔کوہستان کا رہائشی مُلزم گرفتار کیا گیا، فیصل آباد میں واقع کوریئر آفس سے مردانہ کپڑوں کے ڈبوں پر مشتمل 10عدد پارسلز سے 1کلو 30گرام ہیروئن برآمد کی گئی، مذکورہ پارسلز کویت بھیجے جانے تھے۔ مٹیاری حیدرآباد کے قریب ریلوے سٹیشن پر کھڑی ایک لاوارث موٹر سائیکل میں چھپائی گئی 5کلو چرس برآمد کی گئی، پاک افغان بارڈر چمن پر کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے47900 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں، تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان -

ائیرپورٹ سے آنے والی کار سوار فیملی کے ساتھ واردات کی کوشش
اسلام آباد ،تھانہ رمنا کی حدود میں سرینگر ہائی وے پر رات گئے مسلح ڈاکوؤں نے ائیرپورٹ سے آنے والی کار سوار فیملی کے ساتھ واردات کی کوشش کے دوران ناکامی پر گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی۔
کار سوار کے بروقت گاڑی بھگانے پر وہ ڈاکوؤں کے ہاتھ چڑھنے سے بچ گئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گاڑی اور اس میں موجود سامان کو شدید نقصان پہنچا تاہم کار سوار فیملی معجزانہ طور پر محفوط رہے۔ واقعہ 12 جولائی 2023ء منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً سوا 12 بجے کے قریب پیش آیا۔معلوم ہوا ہے کہ بحریہ فیز ایٹ کے رہائشی عزیز الرحمٰن نامی شہری گزشتہ رات اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد ائیرپورٹ پر اپنے ایک کزن کو لینے گئے جو کراچی سے آئے تھے اور انہیں ایف سیون کے ایک گیسٹ ہاؤس میں ڈراپ کرنا تھا۔ ائیرپورٹ سے نکلنے کے بعد جیسے ہی یہ فیملی اپنی سفید رنگ کی کرولا الٹسEX 789 میں سرینگر ہائی وے واقع پولیس لائنز روڈ کے پاس پہنچی تو تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹنے کی نیت سے گاڑی روکا۔
اسلحہ دیکھتے ہی شہری عزیز الرحمن نے اپنی گاڑی بھگائی جس پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے گاڑی اور اس میں موجود سامان کو خاصا نقصان پہنچا۔ تاہم کار سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ رات گئے متاثرہ شہری کی درخواست پر تھانہ رمنا پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ وفاقی دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ پر واردات شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پر ایک سوالیہ نشان ہے
رپورٹ، شبیر سہام
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں -

خبرمیں بھی آپکا نام نہیں توآپ کیسے یہاں آ سکتے؟عدالت کا شیریں مزاری استفسار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کا نام ای سی ایل، پی این آئی ایل فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست کی سماعت کی ، شیریں مزاری اپنے وکلا احسن جمال پیرزادہ اور ایمان مزاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے شیریں مزاری کے وکیل سے استفسار کیا کہ ای سی ایل میں آپ کا نام ہے تو کاپی کہاں ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کی کوئی کاپی نہیں، میڈیا رپورٹ سے پتہ چلا،عدالت نے استفسار کیا کہ اخباری خبر میں بھی آپ کا نام نہیں تو آپ کیسے یہاں آ سکتے ہیں؟ جسٹس طارق محمود طارق نے کہا کہ اخبار آرٹیکل میں تو صرف ایک فیگر بتایا گیا ہے ،عدالت نے وکیل شیریں مزاری سے استفسار کیا آپ کے کیسز کا کیا بنا؟
وکیل نے عدالت میں کہا کہ شیریں مزاری کو کچھ کیسز سے نکال دیا گیا ہے کچھ ابھی برقرار ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو متعلقہ افسر تعینات کرنے کا حکم دے دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 دن میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی
واضح رہے کہ شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی، عدالت میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فریق بنایا گیا ہے
پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے
شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ
خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار
ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔
-

پہلے نیازی کی سیاست کا جنازہ نکالا اب دفنائیں گے. مولانا فضل الرحمان
سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے 3 سال حکومت کرنے والا پلانٹڈ تھا، ہم نے اس کا جنازہ نکالا ہے، دفن بھی ہم ہی کریں گے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی کے اچھے کردار کو اجاگر کرنا چاہئے، انسان کوتاہیوں کا پتلا ہے، ہر انسان میں کمزوریاں ہوتی ہیں، ہم کمزوریوں کو اچھالنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، اور اچھائیوں کا ذکر کرنے میں بخل سےکام لیتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس سال 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد حجاج تھے، بھارتی حجاج نے کہا کہ پاکستانی حجاج کےانتظامات ہم سےاچھے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مسجد اقصی یہودیوں کے نرغے میں ہے، اقوام متحدہ ہو یا بین الاقوامی برادری بیت المقدس کی جغرافیائی حالت کو متنازع تسلیم کرتے ہیں، اقوام متحدہ نے انسانی کی تکلیف میں اضافہ کےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور دیگرقوتیں انہیں اداروں کی وساطت سے غریب ممالک کو غلام بنانے کی کوشش کرتی ہیں، ان اداروں سے کوئی قانون پاس ہوجائے تو ہمارا قانون غیرموثر ہوجاتا ہے، ورلڈ بینک، ایشین بینک، پیرس گروپ ان سب کی پالیسیاں پسماندہ ممالک کوغلام بنانے کی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلانسربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکا اور مغرب کے ہاتھوں کا خنجر ہے، جو آج دنیا کے سینے میں گھونپ دیا گیا، فلسطین اور بیت المقدس پر قبضے کو عالمی قوتیں سپورٹ کررہی ہیں، ایک ناجائز ملک کو تحفظ دے رہے ہیں، مغربی دنیا دہشتگردی کے نام پر پوری دنیا کو بلیک میل کررہی ہے، افغانستان سے شکست کھانے والےامریکا سے ہم مرعوب ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے 3 سال حکومت کرنے والا پلانٹڈ تھا، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ہم نے اس کا جنازہ نکالا ہے، دفن بھی ہم ہی کریں گے۔
-

چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے صحافیوں کی مدد کی ہے،
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ معاشی چیلنجز کا ہمیں علم ہے، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمیشہ پہلی صف میں کھڑے رہے، ہر مشکل گھڑی میں جمہوریت کے لیے پیپلزپارٹی نے صحافیوں کے ساتھ کوشش کی ہے، سب سے زیادہ پیپلزپارٹی پر تنقید ہوئی ہے ، پیپلزپارٹی نے کھبی میڈیا سے لڑائی نہیں کی، پیپلزپارٹی نے تنقید کو ہمیشہ پیار سے فیس کیا، پیپلزپارٹی کی صحافیوں دوست پالیسی ہے، سابق وزیراعظم انٹرویو اپنے پسند کے لوگوں کو دیتے تھے، چند مخصوص لوگوں کو بلا کر انٹرویو دیتے تھے، آزاد صحافت کو مضبوط کرنا چاہیئے، صحافیوں کے لئے سب سے پہلے سندھ میں قانون بنا ہے، سندھ میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن بنا ہے، جس کو مینڈیٹ عوام کے رائے کے برعکس دیا جائے اس کا حشر سب نے دیکھ لیا، چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا، چیئرمین پی ٹی آئی مخالفین کو جیلوں میں بھیجتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں،پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے
پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات, ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی جانب سے سینئر صحافی شمس کیریو کے بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی گئی، شرجیل انعام میمن کی جانب سے مصنف اور صحافی علی بخش پٹھان کی والدہ کے انتقال پر بھی تعزیت کی گئی، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مرحومین کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں شمس کیریو اور علی بخش پٹھان کے ساتھ ہیں, اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
-

بی فار یو،سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ،مرکزی ملزم عدالت پیش
احتساب عدالت اسلام آباد: بی فار یو،سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،
مرکزی ملزم سیف الرحمن خان نیازی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوا،نیب کے گواہ بینک اسلامی کے ملازم محمد عدنان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، نیب گواہ نے کہا کہ ریکارڈ مختلف برانچ میں ہونے کے باعث اکٹھا نہیں ہو سکا،عدالت نے بینک اسلامی کے نیب کے گواہ عدنان کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید دو گواہ عمیر اور علی رضا کو نوٹس جاری کر دیے
مرکزی ملزم سیف الرحمن خان نیازی کی دونوں اہلیہ رومیسہ سیف،زرینہ خان کی استثنی کی درخواست منظورکر لی گئی،عدالت نے نیب گواہان کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی ،احتساب عدالت پیشی سے واپسی پر جوڈیشل کمپلکس کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا تھا، ملزم سیف الرحمن کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے
-

لاء افسران کی تبدیلی کیخلاف کیس،سماعت ملتوی
سپریم کورٹ ،پنجاب نگران حکومت کی جانب سے لاء افسران کی تبدیلی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی
وکیل پنجاب حکومت نے عدالت میں کہا کہ عدالتی حکم پر تمام اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز اور ایڈووکیٹ جنرلز کوکیس بارے آگاہ کر دیا گیا تھا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ اسی نوعیت کا کیس پشاور میں جسٹس مسرت ہلالی سن چکی ہیں، پشاور ہائیکورٹ میں لارجر بنچ دینے کا حکم دیا گیا تھا
جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کیا کسی کو میری بنچ میں موجودگی پر اعتراض ہے، فریقین وکلاء نے کہا کہ فریقین میں سے کسی بھی وکیل کو جسٹس مسرت ہلالی کی بنچ میں شامل ہونے پر اعتراض نہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرلنے استدعا کی کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے دیا جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ تمام حکومتوں پر لاگو ہوگا، تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کیے جائیں، وکیل درخواست گزار عابد زبیری نے کہا کہ عدالت کیس کو میرٹ پر سن کر فیصلہ کر دے، دیگر صوبوں اور وفاق میں اگست میں نگران حکومتیں بننے کو ہیں،دیگر صوبوں میں نگران حکومتوں بننے کے انتظار میں کیس تاخیر کا شکار ہوگا،
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس نگران حکومتوں کے اختیارات کا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون طے کرے گا، دیگر صوبوں کو سننا ضروری ہے، سپریم کورٹ نے تمام ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کردیے ،عدالت نے رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے زیر التوا کیس بارے رپورٹ طلب کر لی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی تین رکنی بنچ کا حصہ ہیں
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے
-

چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن کے سامنے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل، فواد چوہدری اور ان کے وکیل بھی پیش نہیں ہوئے –
دوران سماعت معاون وکیل کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے کیسز ہیں اور ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے بھی جانا تھا، وہ پیش ہوتے رہتے ہیں، لہٰذا آج انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،معاون وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری لاہور جبکہ فیصل چوہدری اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہیں، فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن آنے کا کہا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے-
دبئی میں ہونےوالی مشاورت میں پی ڈی ایم کےسربراہ کو کیوں دوررکھا گیا؟ حافظ حمداللہ
واضح رہے کہ عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن اور موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی،اسی دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس بھی جاری کیا۔
300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سےاپنےنام ٹرانسفرکروانےکا الزام،عمران خان کی بہن کےخلاف مقدمہ درج
رواں برس 10 جنوری کو الیکشن کمیشن اسی معاملے میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھےالیکشن کمیشن ، توہین الیکشن کمیشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب مسترد کرچکا ہے عمران خان نے اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، جس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور نوٹس کو چلینج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ انہیں بھیجا گیا نوٹس آئین کے خلاف ہے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی بلکہ ای سی پی کے کردار پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔
ترکیہ نےسویڈن کی نیٹو رکنیت کیلئےحمایت کر دی