Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • اسلام آباد؛ پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    اسلام آباد؛ پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    اسلام آباد کے ایک پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ایف 9 پارک سے منسوب ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے سامنے نازیبا حرکات کر رہا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملزم پر خاتون کے سامنے نازیبا حرکات پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقدمہ اسلام آباد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔


    پولیس کا کہنا ہے کہ چہل قدمی کے دوران ملزم نے خاتون کا پیچھا کیا، ملزم نے خاتون کو نازیبا الفاظ کہے اور چھونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق خاتون سے رابطے میں ہیں اور ملزم کی تلاش کر رہے ہیں، ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام تر ذرائع استعمال کررہے ہیں۔ دوسری پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ عوام سے گزارش ہے کسی کو ملزم کے بارے معلومات ہوں تو فوری پولیس کو بتائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
    پولیس کے مطابق اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ تاہم خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گلی سے گزرتی لڑکی پر نوجوان کے جنسی حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنےکا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

  • توشہ خانہ کیس، سماعت ملتوی،عمران خان کے وکیل کو پیش ہونے کی ہدایت

    توشہ خانہ کیس، سماعت ملتوی،عمران خان کے وکیل کو پیش ہونے کی ہدایت

    اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی

    ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے سلسلے میں عمران خان کے وکیل گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے،الیکشن کمیشن کی جانب سے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے ،عمران خان کے وکیل نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان کے چار وکلا ہیں وقت ضائع کیا جارہا ہے ،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل صرف پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں عمران خان کے سینئر وکیل خواجہ حارث ہیں

    عمران خان کے وکیل نے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کے وکلا کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں ان کے وکلا کی نیت ہی دلائل دینے کی نہیں، خواجہ حارث کی کوئی عدالتی مصروفیات نہیں ،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی اور خواجہ حارث کو کل عدالت پیش میں ہونےکی ہدایات کی ہے

    دوسری جانب عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ منتقل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل ممبر بنچ نے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ کو بھجوایا ٹرائل کورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دوران حراست فرد جرم عائد کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا توشہ خانہ مقدمہ واپس اسی جج کو بھیجنا بدنیتی ہے الیکشن کمیشن کی فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دینا خلاف قانون ہے ڈسٹرکٹ جج میانوالی کے اختیارات اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ جج استعمال نہیں کر سکتے

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

  • وزیر اعظم کی  ڈاکٹر عافیہ کی بہن سے ملاقات؛ رہائی کی کوششیں تیز کرنے کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل

    وزیر اعظم کی ڈاکٹر عافیہ کی بہن سے ملاقات؛ رہائی کی کوششیں تیز کرنے کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے امریکی ویزے میں حکومتی معاونت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈاکٹر فوزیہ نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ ویزے کے حصول میں حکومتی معاونت فراہم کرکے آپ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بنیاد رکھی ہے۔


    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر عافیہ کے اہلِ خانہ کے کرب کا بخوبی ادراک ہے اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ کو ڈاکٹر عافیہ سے آئندہ ملاقات کیلئے ویزے کے حصول میں مکمل معاونت فراہم کرے، قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں ہمارا فرض ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
    عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
    نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
    عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
    تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
    بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم
    وزیر اعظم نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومتی کوششوں کو منظم اور مزید تیز کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی وزارتی کمیٹی قائم کر دی۔ تاہم خیال رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈاکٹر فوزیہ کی وزیرِ اعظم سے یہ دوسری ملاقات تھی۔ ڈاکٹر فوزیہ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومتی کوششوں پر وزیرِ اعظم اور وزارت خارجہ کیلئے خصوصی اظہارِ تشکر کیا۔

  • توہین الیکشن کمیشن کیس،فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    توہین الیکشن کمیشن کیس،فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

    سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نےکی جس میں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے دوران سماعت فواد چوہدری کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

    اسلام آباد پولیس کے اہلکار کا کہنا تھا کہ میں فواد چوہدری کے وارنٹ کی تعمیل کے لیے ان کی رہائش گاہ گیا تھا جہاں ان کے بھائی فیصل چوہدری ملے، انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی کےخلاف سیاسی مقدمات ہیں وہ ہمیں بھی نہیں ملے۔

    عمران خان 9 مئی کے واقعات میں بھی ملزم نامزد

    ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا فواد چوہدری آئے ہیں؟وہ نہ خود آئے اور نہ ہی انہوں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے جس پر فواد چوہدری کے معاون وکیل نےکیس ملتوی کرنے درخواست کی کہا ہائی کورٹ میں آج وکیلِ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے ہیں۔ کیس ملتوی کردیں کیوں کہ ہائی کورٹ ایک دو دن میں فیصلہ کردے گی۔

    آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کیلئےذکا اشرف کل جنوبی افریقا جائیں گے


    الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کےمعاون وکیل کی استدعا مسترد کردی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین کمیشن کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی،
    دوسری جانب فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    پرویز الہٰی کی مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں نظر ثانی اپیل دائر

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں نظر ثانی اپیل دائر

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں درخواست گزار نے نظر ثانی اپیل دائر کردی۔

    درخواست گزار محمد حنیف نے سول جج نصرمن اللہ کے فیصلے کےخلاف نظرثانی اپیل دائر کی ہے،درخواست میں کہا گیا ہےکہ بغیر کسی وجہ کے بشریٰ بی بی نےخاور مانیکا سے علیحدگی اختیار کرکے چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کیا، مفتی سعید نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے دوران عدت نکاح کا بیان دیا، دوران عدت غیرشرعی نکاح کے بعد بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی بنی گالا میں رہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فروری 2018 میں مفتی سعید سے دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھوایا گیا، عون چوہدری اور مفتی سعید نے سول جج کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔

    ملک بھر میں آج آندھی طوفان کے ساتھ بارش کا امکان

    درخواست گزار نے استدعا کی ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے غیر شرعی نکاح سے متعلق سول جج کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سول جج نےشکایت ناقابل سماعت قرار دے کر قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، سیشن عدالت اپیل منظور کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی شروع کرے۔

    سیشن جج اعظم خان نے نظرثانی اپیل 13 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہے،سیشن جج اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی اور درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

    واضح رہےکہ 13 مئی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیرشرعی نکاح کے الزام کےکیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ عدت میں نکاح کے کیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

    ہیلمٹ کے بغیرموٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کے احکامات

    درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی کا کہناتھا کہ اگرشادی قانونی تھی تو دوبارہ نکاح کیوں کیا؟عدت کےدوران شادی غیر قانونی ہے، ایسا کہنا فراڈ ہے کہ 2018 کے پہلے دن شادی کریں گے تو وزیراعظم بن جائیں گے، جنوری2018 میں بشریٰ بی بی عدت میں تھیں، طلاق نومبر میں ہوئیجج نے سوال کیا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتاہے؟

    وکیل کا کہنا تھا کہ بنی گالا سے فراڈ شروع ہوا اور نکاح لاہور میں ہوا، نکاح خواں کو بھی اسلام آباد سے نکاح کے لیے لے جایا گیا، فروری2018 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دوبارہ اسلام آباد میں پڑھایا گیا۔

    درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی کے دلائل مکمل ہونےکے بعد عدالت نے عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے الزام کا کیس قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جو اب سنادیا گیا ہے عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےکہا کہ عدت میں نکاح کےکیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

    پاکستان کے مقامی قرضوں کے حجم میں مزید اضافہ ریکارڈ

  • سارہ انعام قتل کیس کی سماعت بار پھر ملتوی

    سارہ انعام قتل کیس کی سماعت بار پھر ملتوی

    ‏ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آباد میں سیشن جج اعظم خان کی عدالت میں سارہ انعام قتل کی سماعت ہوئی،‏پراسیکیورٹر راناحسن عباس، مدعی وکیل راؤ عبد الرحیم اور مقتولہ کے والد انعام الرحیم عدالت میں پیش ہوئے-

    مرکزی ملزم شاہنوازامیر کے وکیل بشارت اللہ کا عدالت میں عدم حاضری کا سلسلہ جاری،ملزم کے جونیئر وکیل نے وکیلِ ملزم بشارت اللہ کی عدم دستیابی سے عدالت کو آگاہ کردیا جونئیر وکیلِ ملزم نےکہا کہ ‏بشارت اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج مصروف ہیں، مدعی وکیل راؤ عبد الرحیم نے کہا کہ ایک سال ہوگیا، سارہ انعام قتل کیس تاخیر کا شکار ہورہا، کئی سماعتوں سے وکیلِ ملزم بشارت اللہ عدالت پیش نہیں ہورہے-

    منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں

    سیشن جج نے کہا کہ ‏بشارت اللہ سے پوچھ لیں آئندہ کس تاریخ پر دستیاب ہوں گے، ایک تاریخ بشارت اللہ کی مرضی سے پوچھ لیں لیکن پھر سماعت ملتوی نہیں ہوگی، جونیئر وکیلِ ملزم نے کہا کہ ‏بشارت اللہ 13 جولائی کو عدالت پیش ہو سکتےہیں، سیشن جج نے کہا کہ 13 جولائی کو تین گواہان کے بیانات پر جرح کرلیں گے، جولائی میں سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ کرلیں گے-

    بعد ازاں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت وکیلِ ملزم بشارت اللہ کی عدم حاضری پر ایک بار پھر ملتوی کردی گئی-

    سارہ انعام قتل کیس کی سماعت بار پھر ملتوی

  • اسپتال میں آگ لگنے سے بچی کی ٹانگیں جھلس گئیں

    اسپتال میں آگ لگنے سے بچی کی ٹانگیں جھلس گئیں

    وفاقی دارالحکومت کے نجی اسپتال میں پیر کی شام کی بارش سے بجلی کی فلکچوئیشن کے سبب نرسری کا بلب پھٹنے سے انکیوبیٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں زیر علاج نومولود بچی کی دنوں ٹانگیں جھلس گئیں۔ بچی کے والد کا کہنا ہے اسپتال انتظامیہ نے لاپرواہی چھپانے کیلئے پٹی کر دی اور انفیکشن کا کہہ کر 5 روز بعد بچی لینے آنے کو کہا، ہم نے زبردستی بچی پمز اسپتال میں لے جا کر زیر علاج کروائی ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترامڑی کے نجی اسپتال کی نرسری میں پیر کی شام ہونے والی بارش کے دوران بجلی کی فلکچوئیشن کے سبب بلب پھٹ کر انکیوبیٹر پر گرا جس سے پولیتھین شیٹ کو آگ لگ گئی۔ جبکہ آگ کے سبب نومولود بچی کی دونوں ٹانگیں جھلس گئیں، بچی کے والد سید احسن کہتے ہیں کہ نجی اسپتال کے عملے کی لاپرواہی اور والٹیج زائد ہونے سے ننھی کلی شدید قرب کا شکار ہوئی، اسپتال حکام نے پٹی کر کے انفیکشن کا شکار ہونے کا کہا اور پانچ روز بعد بچی لے کر جانے پر اصرار کیا جس پر زبردستی بچی لےکر اسپتال سے روانہ ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
    گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    اس حوالے سے پمز اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا عمران نے خصوصی بورڈ تشکیل دے کر بچی کو فوری بہترین علاج کی سہولیات میسر کرنے کی ہدایات کی ہیں، ایک ہفتے تک کم از کم بچی کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جاے گا، فی الحال سرجری کیے جانے کا فیصلہ قبل از وقت ہے۔

  • وکیل قتل کیس ،عمران خان کی 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور

    وکیل قتل کیس ،عمران خان کی 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور

    اسلام آباد ہائیکورٹ ، کوئٹہ وکیل قتل کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ کہاں کی ضمانت چاہیئے ؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ کوئٹہ کے کیس میں حفاظتی ضمانت چاہیئے ،

    سربراہ پی ٹی آئی کی 14 روز کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو اس مقدمہ میں عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا

    بلوچستان میں وکیل کے قتل کا معاملہ ،چیئرمین پی ٹی آئی نے قتل کے مقدمہ میں نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے،بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی ،درخواست میں ایف آئی ار کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو سیاسی مقاصد کیلئے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، درج کیا گیا مقدمہ آئین کے آرٹیکل 9,10 اور 14 کی خلاف ورزی ہے،ٹھوس شواہد کے بغیر سابق وزیراعظم کو مقدمہ میں طلب بھی نہیں کیا جا سکتا، انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری قانون کے خلاف ہیں ،بلوچستان ہائیکورٹ نے تحقیقات میں مداخلت نہ کرنے کا کہتے ہوئے درخواست خارج کردی تھی کوئٹہ کے شہید جمیل کاکڑ پولیس اسٹیشن میں چیئرمین تحریک انصاف کو قتل کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا

    واضح رہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایڈوکیٹ عبدالرزاق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس پر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان پر قتل کا الزام عائد کیا تھا، بعد ازاں قتل کا مقدمہ بھی عمران خان کے خلاف درج کیا گیا تھا،وکیل عبدالرزاق نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے حوالہ سے درخواست دے رکھی تھی،

    اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

    عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

    گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

    پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

  • بیرونی امداد کے چنگل سے نکلنے کے لئے محنت کرنا ہو گی،احسن اقبال

    بیرونی امداد کے چنگل سے نکلنے کے لئے محنت کرنا ہو گی،احسن اقبال

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے لئے خوشخبری ہے ،

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا ،آئی ایم ایف معاہدہ ہمارے معاشی چیلنجز کی مرہم پٹی ہے، معیشت کو مستقل بیرونی امداد کے چنگل سے نکالنے کے لئے محنت کرنا ہو گی، برآمدات، ڈیجیٹل پاکستان، آبی و خوراک کی سیکیورٹی، سستی توانائی اور مساویانہ و پائیدار ترقی قومی اہداف ہیں، 2035 تک پاکستان ون ٹری لین ڈالر اکانومی بن سکتا ہے، ہمارے نوجوان ایٹمی طاقت سے بڑی قوت ہیں،آ ئی ایم ایف معاہدہ سے روپیہ مستحکم ہو گا، بیرونی سرمایہ کاری آئیگی اور مہنگائی قابو میں آئیگی

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدہ سبوتاژ کروانے کے لئے امریکہ میں بھرپور لابنگ کی مگر ناکام ہوئی۔ اس سے قبل وہ اپنی دو صوبائی حکومتوں کے ذریعہ بھی معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش کر چکی تھی۔ عمران نیازی کی سیاست نے ملک کے مفادات کیخلاف کام کرنے کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں۔

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیرخواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الحمد للہ آئی ایم ایف کا معاہدہ تمام تر خدشات کے باوجود مکمل ہوا. وزیراعظم وزیر خزانہ اور ٹیم کے تمام اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں. بہت سے "خیر خواہوں” کی امیدوں پہ پانی پھر گیا ہے جن میں دوست دشمن بھی شامل تھے. اللہ کرے تمام پاکستانی جن کو ٹیکس ادا کرنا چاہئیے ٹیکس اداکریں. ٹیکس چوری بدترین ملک دشمنی ہے. اور غریب عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے. رشوت اور قومی خزانے کی لوٹ مار بند ہو. آئی ایم ایف معاہدہ ہمیں معاشی امراض سے صرف چھٹکارے کیلئے مہلت فراہم کرتا مکمل علاج ہم نے خود کرنا ہے.اللہ ہماری دولتمند مراعات یافتہ اشرافیہ کو وطن کی محبت کی دولت سے مالا مال کرے اور عام پاکستانی کی مشکلات سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے

    آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی ٹویٹ کی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی پریس ریلیز شیئر کردی اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی پریس ریلیز پر "الحمداللہ ” لکھا

    واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پا گئے آئی ایم ایف نے پاکستان کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ کرلیا ،3 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کا اعلان کردیا گیا معاہدے سے مشکلات کا شکار ملکی معیشت کو استحکام ملے گا حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی تھیں ، آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ ورچوئل مذاکرات کے ذریعے مکمل کیا گیا ،

    آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا سٹاف لیول معاہدہ،وزیراعظم کی ٹویٹ

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    واضح رہے کہ فرانس میں وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کو دوہرایا . پاکستان کی معاشی حقیقتوں سے متعلق غور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی سوچ کو سراہا ،

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین تین ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ طے ہوا ہے، اس حوالہ سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا او ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں ہوگا ،ہ معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا اور معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی معاہدہ پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا

    پاکستان اور آئی ایم ایف کی جانب سے معاہدہ کے حوالہ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکے گی معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنے گا اور معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی جب کہ ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا

    آئی ایم ایف نے اس حوالہ سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پا گیا معاہدے سے پاکستان کو بیرونی ممالک اور مالیاتی اداروں سے فنانسنگ دستیاب ہوسکے گی موجودہ معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے جب کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں

    یہ اہم ہوگا کہ بجٹ کو منصوبہ بندی کے مطابق عمل میں لایا جائے، اور حکام آگے کی مدت میں غیر بجٹ اخراجات یا ٹیکس میں چھوٹ کے دباؤ کا مقابلہ کریں ،اسٹیٹ بینک نے درآمدی ترجیحات سے متعلق رہنمائی واپس لی ہے اور ایکسچینج ریٹ کے مکمل مارکیٹ تعین کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے افراط زر کو کم کرنے کے لیے متحرک رہنا چاہیے جو خاص طور پر سب سے زیادہ غریب طبقے کو متاثر کرتا ہے جب کہ موجودہ بین الاقوامی لین دین اور متعدد کرنسی کے طریقوں کے لیے ادائیگیوں و منتقلی پر پابندیوں سے پاک غیر ملکی کرنسی کا فریم ورک برقرار رکھنا چاہیے آئی ایم ایف نے ”کثیر جہتی اداروں اور دوطرفہ شراکت داروں سے مالی تعاون کو متحرک کرنے کے لیے مسلسل کوششوں پر زور دیا ہے پروگرام کا مکمل اور بروقت نفاذ مشکل چیلنجوں کی روشنی میں اس کی کامیابی کے لیے اہم ہوگا

    آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا سٹاف لیول معاہدہ،وزیراعظم کی ٹویٹ
    وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے سٹاف لیول معاہدے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے 9 ماہ کے لیے 3 ارب امریکی ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے یہ معاہدہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرنے میں معاون ہوگا اس سے معاشی استحکام لانے اورملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور وزارت خزانہ کی ٹیم کو سراہتا ہوں جب کہ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کے تعاون پر ان کا شکرگزار ہوں

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف آج سہہ پہر 4 بجے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ لاہور میں آئی ایم ایف سے ہونے والے سٹاف لیول معاہدے سے متعلق اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اس ضمن میں میڈیا کے ذریعے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ الحمدللہ،

    سینئر صحافی و اینکر حامد میر کہتے ہیں کہ آج 30 جون ہے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ ہوتا تو پاکستان کے لئے مشکلات میں اضافہ ہو جاتا اور وزیراعظم شہباز شریف پر بھی خوب لعن طعن کی جاتی معاہدے کے اعلان پر صرف شہباز شریف نہیں پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے گذارش ہے کہ اب عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    واضح رہے کہ فرانس میں وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کو دوہرایا . پاکستان کی معاشی حقیقتوں سے متعلق غور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی سوچ کو سراہا ،