Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • کوشش ہے کہ عمران خان کو عدالت سے سزا ہو. وزیر داخلہ

    کوشش ہے کہ عمران خان کو عدالت سے سزا ہو. وزیر داخلہ

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ منافق اعظم یعنی عمران خان کو عدالت سے سزا ہو، لیکن پی ٹی آئی کے چیئرمین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین لوگوں کو چور کہتا تھا اور خود اس کا عمل کیا تھا، توشہ خانہ کی کرپشن پر کرپشن کو بھی شرم آجائے۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے بہت سنجیدہ قسم کےتحفظات ہیں، کچھ لوگوں کی آڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے خیالات پر کوئی شک شبہ نہیں رہ گیا، پہلے ہی پتہ ہوتا ہے کہ یہ بینچ بنا اور یہ فیصلہ ہوگا، فیصلے سے پہلے کہا جائے یہ فیصلہ آئے گا تو پھر کیا چیز رہ جاتی ہےِ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو اب بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے، تاہم کوشش ہے کہ منافق اعظم کو عدالت سے سزا ہو۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تمام پراکسیز کے ثبوت موجود ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک سے باہر بیٹھا فسادی ٹولہ اداروں کے خلاف مہم جوئی کرتا ہے، اس ٹولے نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہدا کے خلاف مہم جوئی کی، آرمی چیف اور اہم شخصیات کے خلاف خطرناک سوشل میڈیا مہمات چلائیں، یہ تمام لوگ سابق وزیراعظم کی پراکسیز ہیں اور ایف آئی اے کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، اس پر کارروائیاں بھی ہو رہی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر آزادی اظہار رائے کا سہارا لے کر خطرناک کھیل کھیلتے ہیں ان کے خلاف ثبوت آچکے ہیں، ایسی حرکتوں سے اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری یہ ہی شخص ہو گا۔

  • پی ٹی آئی چیئرمین سمیت دیگر سیاسی رہنما کل طلب

    پی ٹی آئی چیئرمین سمیت دیگر سیاسی رہنما کل طلب

    انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے علی نواز اعوان، جمشید محبوب مغل اور پی ٹی آئی چیئرمین کو 11 جولائی 2023 کو طلب کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس ضمن میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے نوٹس جاری کیا،عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 11 جولائی بوقت 9 بجے صبح عدالت پہنچیں،عدالت نے اسد عمر، عامر محمود کیانی اور منیر احمد کو بھی گیارہ جولائی کو صبح 9 بجے طلب کر لیا ہے۔

    ان تمام افراد کو مختلف مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہےاسلام آباد پولیس کی جانب سے چالان جمع کروانے پر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل دوبارہ طلب کر لیا ہے انسداد دہشتگردی عدالت کے سابقہ جج راجہ جواد عباس حسن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کنفرم کی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کو 5مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔

    منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہبازسمیت دیگر بری

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیسز کی سماعت کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا عمران خان کے کیسز کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن چیف کمشنر آفس سے جاری کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آج 8 کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوگی جس میں تھانہ ترنول اور تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 2،2 مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی،تھانہ کراچی کمپنی،کوہسار، رمنا اورسیکرٹریٹ میں درج ایک ایک مقدمےکی سماعت بھی جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 11 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں-

    چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کی سماعت ،جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

  • بجلی کی قیمت میں اضافہ ،نوٹیفیکیشن جاری

    بجلی کی قیمت میں اضافہ ،نوٹیفیکیشن جاری

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر کے بلوں میں ہوگا اضافے سے صارفین پر 46 ارب 76 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ مؤخر

    مسلم لیگ ن آفس اور عسکری ٹاور حملہ کیس: یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں …

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

    یاد رہے کہ قبل ازیں یہ خبریں تھیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں جاری ہیں، اس کے ساتھ ہی گیس بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے اور پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہےذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی اورگیس کے ریٹ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل بڑھانے ہوں گے اس لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریباً 4 روپے فی یونٹ تک مزید اضافے کا امکان ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

    منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہبازسمیت دیگر بری

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اوگرا نے گیس کے ٹیرف میں 50 فیصد تک اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا رکھی ہے اور گیس مزید مہنگی کرنے سے متعلق فیصلہ بھی جلد متوقع ہے جب کہ حکومت کے پاس پیٹرول اور ڈیزل پرلیوی میں 10 روپے فی لیٹرتک اضافے کی گنجائش ہے۔

  • اگرایس ایچ اوکی شان میں گستاخی نہ ہوتواسےعدالت میں طلب کرکے وضاحت طلب کریں،وکیل شیخ رشید

    اگرایس ایچ اوکی شان میں گستاخی نہ ہوتواسےعدالت میں طلب کرکے وضاحت طلب کریں،وکیل شیخ رشید

    اسلام آباد: عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا-

    باغی ٹی وی:جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں شیخ رشید کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے سردار عبدالرازق نے کہا کہ ایس ایچ او شفقت فیض سپرداری آرڈرز کے باوجود شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں واپس نہیں کررہا،اگر ایس ایچ او کی شان میں گستاخی نہ ہو تو اسے عدالت میں طلب کرکے وضاحت طلب کریں ،کیا ایس ایچ او عدالت ، آئین اور قانون سے بڑا ہے کہ وہ عدالتی احکامات اور آئین و قانون کا مذاق بنا رہا ہے گاڑیاں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پولیس کی غیر قانونی تحویل میں ہیں-

    منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہبازسمیت دیگر بری

    وکیل شیخ رشید سردار عبدالرازق نے کہا کہ ایس ایچ او نے سپر داری احکامات کی تعمیل کرنے کے بجائے سائل کے ضامن کو گرفتار کر کے چھ گھنٹے تک محبوس رکھا اور دھمکیاں دیں کہ تم نے شیخ رشید کی ضمانت کیوں دی ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے اور اس کی تنخواہ بند کرنے کے علاوہ بھاری جرمانہ کیا جائے عدالت نے ابزرویشن دی کہ آج ہی ایس ایچ او کو طلب کرکے وضاحت مانگوں گا ، بعد ازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کر دیا-

    کندھ کوٹ: ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی تینوں لڑکیاں ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت میں توسیع

    چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کر دی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں عمران خان کے خلاف درج تین مقدمات کی سماعت ہوئی، جسٹس ابولحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی چیئرمین پی ٹی آئی بائیومیٹرک کرانے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے۔

    اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیسز کی سماعت کے دوران کہا کہ عمران خان کو پہلے یہاں بلا لیں، بادشاہوں والی بات ہے، انہیں پتہ نہیں کیس کال ہوگیا ہے؟ رجسٹرار کو فون کریں، انہیں کہیں پہلے یہاں بھیجیں جس پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ آج عدالت کے سامنے تین مقدمات زیرِ سماعت ہیں، عمران خان کل تینوں کیسز میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں لاہور مقدمات میں تفتیشی افسران نے بہت تعاون کیا ہے، ان سارے کیسز میں مدعی، گواہ اور تفتیشی پولیس ہے، اس صورتحال میں انصاف ہمیں عدالت نے دینا ہے۔

    رواں برس انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے،شہزاد اکبر

    جج ابولحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسز کے زیر تفتیش ہونے کی تفصیلات بتائی جائیں جس پر وکیل نے بتایا کہ عمران خان کےخلاف ٹائر جلانے پر مقدمات درج ہوئے، دہشتگردی ایکٹ کے تحت تینوں مقدمات کی کل تفتیش مکمل ہوگئی پراسیکیوشن کو ہر کیس میں گرفتاری مطلوب ہے۔

    جج نے کہا کہ ہم یہاں انصاف صرف ضمانت کی حد تک کرنے کیلئے بیٹھے ہیں، انصاف یہ ہے کہ اگر ایک بندہ بے گناہ ہے تو بے گناہ کریں، انصاف یہ ہے کہ اگر گناہ گار ہے تو گناہ گار کریں، میں بالکل برداشت نہیں کروں گا، شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، میں یہ روایتی کارروائی نہیں ہونے دوں گا، میں اعتدال سے کہہ رہا ہوں، بغیر ڈرے، شفاف لہجے میں کہہ رہا ہوں بلی کے گلے میں گھنٹی کون ڈالے گا؟ ہم نے اس ملک کو بچانا ہے، انصاف پر مبنی تفتیش کریں، میں بہت کلیئر بندہ ہوں، اس پر میں سمجھوتہ نہیں کروں گا، تفتیش میں کوئی بے انصافی ہوئی تو نہیں چھوڑوں گا، میں قانون کے مطابق پولیس کے خلاف کارروائی کروں گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کی سماعت ،جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

    وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ 19 جولائی کی تاریخ دی جائےعدالت نے کہا کہ آپ کے پاس جو مواد ہیں ان کو فراہم کریں بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کردی۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج 11 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر آج سماعت ہورہی ہے 9 مئی واقعات و دیگر 8 مقدمات کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوگی سیشن کورٹ ایک روز کے لیے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے-

    بھارت نے پانی چھوڑ دیا،درجنوں دیہات زیرآب

  • اسلام آباد میں  دفعہ 144 نافذ. نوٹیفیکشن جاری

    اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ. نوٹیفیکشن جاری

    وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے اس بارے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ امن عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں تمام جلسے اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی اور اس نوٹیفکیشن کا اطلاق 2 ماہ تک رہے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی دفعہ 144 نافذ ہوچکا ہے 9 مئی 2023 کو آئی جی اسلام آباد نے کہا تھا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں آئی جی اسلام آباد نے کہا تھا کہ عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا ہے، حالات معمول کے مطابق ہیں، دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 ضلعی انتظامیہ کو عوامی مفاد میں ایسے احکامات جاری کرنے کا اختیار دیتی ہے جن کے تحت مخصوص مدت کے لیے کسی سرگرمی پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے اپنے آج کے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی ہوئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ چئیرمن پی ٹی آئی سی پی او آپریشنز دفتر میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
    چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
    آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
    افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
    یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت
    بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
    محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور
    اعلامیہ کے مطابق چئیرمن پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی نے 12 مقدمات میں طلب کیا تھا جبکہ پانچ مقدمات میں چئیرمن پی ٹی آئی تا وقت شامل تفتینش نہیں ہوئے ہیں.

  • عمران خان آرمی چیف کیخلاف مذموم اور بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہیں،وزیراعظم

    عمران خان آرمی چیف کیخلاف مذموم اور بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی شدید مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی: شہباز شریف نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا کہ عمران خان سی او اے ایس جنرل سید عاصم منیر کے خلاف مذموم، مذموم اور بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہیں۔ آرمی چیف کو قاتلانہ حملے کی دھمکی دینے کے لیے استعمال کرنے کی اس کی چال بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔ قوم اس گھناؤنی سازش کو بھی اسی طرح ناکام بنائے گی جس طرح 9 مئی کو ملک میں خانہ جنگی کی سازش ناکام بنائی تھی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ 9 مئی کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور ہینڈلرز کو دوٹوک پیغام ہے کہ پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف ہر سازش کچل دیں گے،ریاستی علامتوں پر اس کے طریقہ کار سے منصوبہ بند حملے کے ناکام ہونے کے بعد، وہ واضح طور پر بے چین ہے اور اقتدار میں واپسی کے لیے مجبور ہونا چاہتا ہے، اسے بہت کم علم ہے کہ اس کی دھمکی، تشدد اور نفرت کی سیاست کا وقت ختم ہو گیا ہے اس طرح کی انتہائی قابل مذمت حرکات کے ذریعے وہ صرف اپنے آپ کو بے نقاب کر رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد اپنے ذاتی مفاد (اقتدار پر قبضہ) کو باقی تمام چیزوں پر ڈالنا ہے۔

    قازقستان کی ایس سی اے ٹی ائیر لائنز کی افتتاحی پرواز کی لاہور آمد …

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں اپنے آرمی چیف اور مسلح افواج کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور ان کے وقار، عزت اور سالمیت کو مجروح کرنے کی کسی بھی کوشش اور سازش کو ناکام بنائیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف اور فوج کے خلاف گھٹیا، مذموم اور شر انگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، سازشی ذہن اور عناصر ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے خلاف پھر سے سرگرم عمل ہیں، شہداء کے خلاف غلیظ میڈیا مہم چلانے والوں کی نئی میڈیا مہم ایک ہی منصوبے کی کڑی ہے۔

    لندن: پی ٹی آئی کا حامی پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچانے کا مجرم قرار

    وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف اندرون و بیرون ملک قانونی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف میڈیا مہم آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتا، یہ صرف سازش ہے جسے پوری قوت سے روکنا قانونی فرض ہے قوم اس گھناؤنی سازش کو بھی اسی طرح ناکام بنائے گی جس طرح 9 مئی کو ملک میں خانہ جنگی کی سازش ناکام بنائی تھی، مایوس عناصر کو بوکھلاہٹ اور مایوسی میں ملک میں نیا بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے، ان شاءاللہ قوم اپنی فوج اور اس کے سربراہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا

  • پاکستان انویسٹمنٹ پالیسی 2023 کی منظوری

    پاکستان انویسٹمنٹ پالیسی 2023 کی منظوری

    وفاقی حکومت کا غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے بڑا اقدام ،وفاقی کابینہ نے پاکستان انویسٹمنٹ پالیسی 2023 کی منظوری دے دی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف انوسٹمنٹ کی تیار کردہ سمری پر سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی ۔ملکی تاریخ میں تیسری انوسٹمنٹ پالیسی ورلڈ بینک ، انٹر نیشنل۔فنانس کارپوریشن ، وفاقی اور صوبائی اداروں کی مشاورت سے تیار کی گئی ۔نئی پالیسی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کم سے کم ایکویٹی کی شرح ختم کردی گئی ۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اسلحہ اور آتشی انڈسٹری سمیت 6 صنعتوں کے علاوہ تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔

    غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پورا منافع اپنے ملک کی کرنسی میں بیرون ملک بھیجنے کی اجازت ہوگی ۔ذغیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔نئی پالیسی کا مقصد 20 سے 25 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے،

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

  • عمران خان کی درخواست خارج،  توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار

    عمران خان کی درخواست خارج، توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار

    توشہ خانہ کیس محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

    چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دے دیا گیا، عمران خان کی درخواست مسترد کر دی گئی، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار،آج سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ،12 جولائی کو توشہ خانہ کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا، عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کیلئے گواہان کو طلب کر لیا ،12 جولائی سے توشہ خانہ ٹرائل کا آغاز ہو گا

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی ،عمران خان اور اس کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے، توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں عمران خان کے وکلا آج پھر دلائل نہیں دینا چاہتے سیشن کورٹ نے 11:30 کا وقت دے دیا "جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دلائل دیں نہیں تو فیصلہ کر دیں گے جتنا عدالت اس کیس میں تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے اتنا تاریخ میں نہیں ہوا 27 سماعتوں میں عمران خان ایک دفعہ بھی پیش نہیں ہوئے ” کوئی ایک سماعت بتا دیں جس میں عمران خان پیش ہوئے ہوں،

    چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان نے آج سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ضلعی کچہری میں پیشی پر سیکیورٹی خدشات ہیں سیشن عدالت نے ایک روز میں 3،3درخواستوں پر بھی فیصلے کیے

    سیشن جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 روز میں ایک بار بھی وکیل خواجہ حارث پیش نہیں ہوئے انڈر ٹیکنگ آپ نے دی کہ خواجہ حارث پیش ہوں گے توشہ خانہ کیس میں آپ کیلئے عدالت بہت نرم رویہ رکھ رہی ہے اتنے نرم رویے کی مثال اور کہیں نہیں ملتی ، دلائل دیں ورنہ الیکشن کمیشن کے وکیل کو سن کر ساڑھے 11بجےفیصلہ کر دوں گا

    کرپٹ پریکٹس سنگین جرم ہے جس کی سزا جیل بھی ہے،وکیل الیکشن کمیشن
    چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت دوبارہ آغاز ہوا،الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے دلائل کا سلسلہ شروع ہوا،امجد پرویز کی جانب سے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا گیا، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی آئینی زمہ داری ہےکہ کرپٹ پریکٹس کے خلاف کاروائی کرے،چیرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو دائر شکایت کے حوالے سے غلط فہمی ہوئی ہے،کسی پر لگا جرم کبھی مرتا نہیں ،جرم ثابت ہوتا ہے یا نہیں؟اس کا فیصلہ ٹرائل کے بعد ہوگا،کرپٹ پریکٹس سنگین جرم ہے جس کی سزا جیل بھی ہے،قانون کے مطابق جرم کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں ہوتی

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کا ٹیکس ریکارڈ طلب کیا، اسپیکر قومی اسمبلی کے بھیجے گئے ریفرنس کی بنیاد پر کاروائی کو عمل میں لایا گیا،ثابت ہوا کہ چیرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے تحائف لیے لیکن ظاہر نہیں کیا،چیرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ توشہ خانہ سے تحائف لیے،وکیل امجد پرویز نے کہا کہ بیرسٹر علی گوہر اس کیس میں پہلے دن سے پیش ہورہے ہیں ۔یہ عدالت میں ملزم کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ان کا یہ کہنا کہ خواجہ حارث کریں گے یہ کیس کو طول دینے کی سوا کچھ نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ملزم کا حق ہوتا ہے کہ کونسا وکیل اس کی نمائندگی کرے ۔عدالت ہمیں دلائل کیلئے پیر تک کا وقت دے ۔ہمارا حق ہے کہ عدالت ہمیں سنے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق بھی مزید چار دن کا وقت ہے ۔

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث بڑے وکیل ہیں انھیں آنا چاہیئے تھا ۔ اس کیس پر پورے پاکستان کی نظر ہے ۔ عدالت لوگوں کی نظروں کو بالائے تاک رکھتے ہوئے فیصلہ کرے ۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث لاہور میں ہیں پیر تک کا وقت دے دیا جائے ۔

    دوسری جانب عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ منتقل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل ممبر بنچ نے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ کو بھجوایا ٹرائل کورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دوران حراست فرد جرم عائد کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا توشہ خانہ مقدمہ واپس اسی جج کو بھیجنا بدنیتی ہے الیکشن کمیشن کی فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دینا خلاف قانون ہے ڈسٹرکٹ جج میانوالی کے اختیارات اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ جج استعمال نہیں کر سکتے

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

  • عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی احاطہ عدالت سے گرفتاری بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ 22 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جاری کیا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے علیحدہ وجوہات جاری کرنے کا نوٹ بھی لکھا۔

    صحافی افضل جاوید کے مطابق فیصلے میں لکھا گیا کہ پولیس حکام، تحقیقاتی ایجنسی احاطہ عدالت سے گرفتاری سے پرہیز کریں، احاطہ عدالت سے گرفتاری عدالت کی عزت و تکریم اور وقار کی خلاف ورزی ہے، احاطہ عدالت سے گرفتاری شہریوں کی بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، عدالتوں کو لوگ اپنے لیے محفوظ سمجھ کر انصاف حاصل کرنے آتے ہیں ، چیٸرمین پی ٹی آٸی اسلام آباد ہاٸیکورٹ میں سرینڈر کر چکے تھے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ چیٸرمین پی ٹی آٸی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود کو نو مٸی کے واقعات سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہیں، سابق وزیراعظم نے جواب دیا وہ گرفتار تھے۔ معلوم نہیں کہ ملک میں کیاہوا، انہوں نے یقین دہانی کرواٸی کہ بھی کارکنوں کو تشدد پرنہیں اکسایا، چیٸرمین پی ٹی آئی نے یقین دہانی کرواٸی کہ وہ ملک میں امن چاہتے ہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا، چئیرمین پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ سمیت ایک اور کیس کے لیے ہائیکورٹ پہنچے تھے، ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک کے وقت رینجرز نے ڈائری برانچ میں زبردستی گھس کر چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا، رینجرز نے 9 مئی کو ہائیکورٹ کے احاطے میں شیشے توڑے، وکلا اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے مزید میں لکھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے واقعے کا نوٹس لیا، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے گرفتاری کے طریقے کو غلط لیکن گرفتاری کو قانونی قرار دیا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، عدالتی حکم پر ساڑھے چار بجے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے 9 مئی کے واقعات پر بیان کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو روسٹرم پر آنے کی اجازت دی۔ عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری کے بعد کے واقعات سے لا علمی کا اظہار کیا، عدالت نے پوچھا کہ کیا وہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے یقین دہانی کرائی اور کہا کبھی اپنے چاہنے والوں کو تشدد پر نہیں اکسایا۔

    سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ درخواست گزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری پر مایوسی کا اظہار کیا، نیب پراسیکیوٹر اور اٹارنی جنرل کو سننے کے فوری بعد مختصر حکم جاری کیا گیا، مختصر حکم میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وارنٹ کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس گیسٹ ہاؤس میں نامزد لوگوں سے ملاقات کی اجازت دی گئی، احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے انصاف کے حصول کے بنیادی حق کو پامال کیا گیا، طے شدہ اصول ہے کہ عدالتی وقار اور تقدس کی پاسداری سب پر لازم ہے، لوگ اس یقین دہانی پر عدالتوں آتے ہیں کہ آزادانہ ماحول اور شفاف انصاف ملے گا۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ میں پیش ہو کر بائیو میٹرک تک چئیرمین پی ٹی آئی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا تھا، جس طریقے سے گرفتاری ہوئی ہائیکورٹ کی اتھارٹی اور تقدس کو پامال کیا گیا، اس سے قبل احاطہ عدالت سے گرفتاری پر سپریم کورٹ توہین عدالت کی کارروائی کر چکی ہے، عدالت کی صوابدید ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی کرے یا اس سے احتراز برتے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے اپنے تقدس کو شہری کے انصاف کے حصول کے بنیادی حق پر ترجیح دی، ہائیکورٹ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت دے سکتی ہے، اگر چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری قانونی قرار دی جاتی تو القادر ٹرسٹ میں دائر ضمانت کی درخواست غیر مؤثر ہو جاتی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
    عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر سابق وزیراعظم کی گرفتاری قانونی قرار دی جاتی تو آئندہ احاطہ عدالت سے گرفتاری معمول بن جاتی، عدالت گرفتاری کی توثیق کرتی تو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے احاطہ عدالت کو ملزمان کے شکار کا گڑھ بنا لیتے، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کے ساتھ احاطہ عدالت میں بدتمیزی کی اجازت مل جاتی، سپریم کورٹ نے آرٹیکل 4، 9 اور 10 اے کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے گرفتاری غیر قانونی قرار دی۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا وارنٹ غیر قانونی قرار دے کر انہیں رہا کردیا تھا۔