پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر اور انور تاج کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات پر سماعت ہوئی،درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد نے کی، عدالت نے اسد قیصر اور انور تاج کی رہداری ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے دونوں کو 3 جولائی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،ضمانت منظور ہونے پر عدالت نے اسد قیصر اور انور تاج کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،
عدالت کے جانب سے 3 جولائی تک متعلقہ عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت یہ آرڈر واپس تصور ہونے کا حکم دیا گیا،
واضح رہے کہ ان مقدمات میں گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے سابق سپیکر اسد قیصر اور انور تاج ضمانت خارج کی تھی،
Tag: اسلام آباد
-

پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور انور تاج کی راہداری ضمانت منظور کرلی
-

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کی اپیل خارج
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عثمان مرزا سمیت پانچ مجرموں کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کردیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تمام مجرموں کی عمر قید کی سزائیں برقرار رہے گی ،ٹرائل کورٹ نے پانچ مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ،نومبر 2020 کے واقعہ کی ویڈیو جولائی 2021 میں وائرل ہوئی تھی ،2022 مارچ میں ٹرائل کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا، آج 2023 جون میں ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا ہے
28 ستمبر2021 کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جوڑے، کو ہراساں کرنے کے کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی
واقعہ کی موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کر کے لڑکی کی شرٹ اتروا دی اس دوران لڑکی انکی منتیں کرتی رہی تا ہم ملزمان باز نہ آئے، اسوقت کے آئی جی آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان شامل ہیں۔
کیس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر دائر کیا گیا تھا جس میں 5 سے 6 افراد ایک فلیٹ میں ایک 27 سالہ لڑکے اور 28 سالہ لڑکی کو قید کر کے ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کررہے تھے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے عدالت نے ملزم عثمان مرزا، شریک ملزمان حافظ عطاالرحمٰن، ادریس قیوم بٹ، ریحان، عمر بلال مروت، محب بنگش، فرحان شاہین پر فرد جرم عائد کی تھی
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
ایک کیس میں دوران سماعت عدالت نے مرکز ی ملزم عثمان مرزا سے پوچھا کہ آپ نے پیسے منگوائے تھے جس پر عثمان مرزا کا کہنا تھا کہ میں نے ایک روپیہ بھی نہیں لیا میں صاحب حیثیت ہوں لاکھوں کی پراپرٹی ہے میرا اپنا کاروبارہے مجھے کسی سے پیسے لینے کی ضرورت نہیں ہے ویڈیوبنانے کے حوالے سے عثمان مرزا کا کہنا تھا کہ ریحان نامی ملزم ویڈیو بنا رہا تھا وہ بھی گرفتار ہوچکا ہے
مرکزی مجرم عثمان مرزا نے عدالت میں بیان دیا کہ جس دن وقوعہ ہوا معافی تلافی ہو گئی تھی۔ لڑکا لڑکی کو ہم نے کہا آجاؤ، ہم معذرت کر لیتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہم آپ کی جگہ پر آئے تھے ہماری غلطی تھی ، ہماری معافی تلافی ہو گئی تھی جس دن کا وقوعہ ہے اسی روز صلح ہوئی معاف مانگی معذرت کی اگلے روز پھر کہا معذرت کرتے ہیں آج تک ایک روپیہ بھتہ لیا نا ان سے کبھی رابطہ کیا الحمد للہ خوشحال ہوں بھتے کے پیسے کی ضرورت ہی نہیں
-

لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز حملے میں زخمی
لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز حملے میں زخمی ہو گئے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اس دوران فائرنگ بھی ہوئی، مولانا عبدالعزیز نے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ مولانا عبدالعزیزکو گرفتار کیا گیا ہے تا ہم اسلام آباد پولیس نے اظہار لاعلمی کر دیا اور کہا کہ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ،مبینہ طور پر نامعلوم افراد کی جانب سے مولانا کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، حملہ کے دوران مولانا عبدالعزیز بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے،مولانا عبدالعزیز بحفاظت جامعہ حفصہ پہنچ گئے ، مولانا عبدالعزیز کو معمولی زخم آئے ہیں،ترجمان نے تصدیق کی ہے

مولانا عبدالعزیز کی گاڑی کی تصویر، جس پر فائرنگ کی گئی واقعہ کے بعد لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی طالبات اپنے مخصوص انداز میں احتجاج کرتی اسلام آباد کی سڑکوں پر نکل آئیں طالبات نے ڈنڈے اٹھا رکھے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کو دیکھا جا رہا ہے
پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی
مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو
طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا
تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟
-

اعظم خان گمشدگی کیس،ایس ایچ او تھانہ کوہسارطلب،وزارت دفاع ، وزارت قانون کو نوٹس جاری
سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،عدالت نے وزارت دفاع ، وزارت قانون ، نیب ، آئی جی ، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،اعظم خان کے بھتیجے سعید خان کی جانب سے بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی درخواست گزار سعید خان کی جانب سے وکیل قاسم ودود عدالت کے سامنے پیش ہوئے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ 15 جون شام تقریبا سات بجے اعظم خان گھر سے باہر نکلے تب سے لاپتہ ہیں، اعظم خان کی تلاش کے لیے مختلف فورمز پر ہر ممکن کوشش کی لیکن نہیں ملے ، ایف آئی اے بھی ماضی میں اعظم کو ہراساں کرتی رہی ہے نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ اعظم خان کو طلب کیا ہے ،اعظم خان کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں کو حکم دیا جائے ،
اعظم خان کی گمشدگی بارے پولیس تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق پولیس کو اعظم خان کے اغوا کے کوئی شواہد نہیں ملے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان اپنی مرضی سے گاڑی خود ڈرائیو کر کے گئےاعظم خان کے موبائل کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، اعظم خان کے موبائل ریکارڈ سے اغواء کے حوالے سے کوئی کلیو نہیں ملا، اسلام آباد پولیس نے دیگراضلاع کی پولیس سےبھی رابطہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اعظم خان ستمبر 2017 سے جون 2018 تک چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے اور اس دوران صوبے کی ساری بیوروکریسی کو اس بات کا علم تھا کہ اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے عملی طور پر زیادہ خودمختار اور بااختیار اعظم خان تھے جن کے معاملات میں وزیرِ اعلیٰ کوبھی مداخلت کی اجازت نہیں تھی یہ سب صرف اور صرف عمران خان کی سرپرستی کی وجہ سے ہی ممکن تھا-
طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
-

کلر کہار بس حادثے کے بعد موٹر وے پولیس نےنئی حکمت عملی وضع کر دی
موٹر وے پولیس نے اسلام آباد لاہور موٹروے ایم ٹو نارتھ پر حادثات سے بچانے اور روڈ سیفٹی کی غرض سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے نئی حکمت عملی وضع کی ہے۔
باغی ٹی وی: ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے لاہور کی جانب سفر کرنے والی بسوں کو موٹروے پر (سالٹ رینج) کلر کہار کے آغاز سے قبل بمقام PSV ہالٹ پوائنٹ ایریا 232 کلومیٹر سائن بورڈ کے قریب محفوظ جگہ پر روک کر بسوں کی مناسب تعداد کے گروپ تشکیل دیئے جائیں گے اور موٹر وے پولیس موبائلز کے ہمراہ قافلوں کی صورت میں سالٹ رینج کلر کہار دس کلومیٹر کا فاصلہ طے کروایا جائے گا-
2/2 pic.twitter.com/UP5Hw4JAYc
— Islamabad Updates (@IslamabadViews) June 20, 2023
ترجمان کے مطابق بقیہ سفر کیلئے ایسی تمام بس کمپنیز اور ڈرائیوروں پر نیشنل ہائی ویز اینڈ سیفٹی آرڈیننس کے پہلے سے مروجہ قوانین کا اسی طرز پر اطلاق جاری رہے گا اس کاوش کے ذریعے موٹر وے اور ہائی ویز بالخصوص سالٹ رینج کلر کہار میں پیش آنے والے حادثات میں نمایاں کمی لانا ممکن ہے ۔چترال، کوہستان اپر، اپر دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشہ
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ امر قابل ذکر ہے کہ موٹر وے کے روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ کے نمائندگان روزمرہ کی بنیاد پر دیگر تمام اداروں کے ساتھ ساتھ بس ٹرمینلز اور اڈوں پر روڈ سیفٹی کیمپینز لیکچر اور ورکشاپ منعقد کر کے بس ڈرائیورز مالکان اور عوام الناس میں روڈ سیفٹی شعور کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور روڈ سیفٹی آگاہی پمفلٹس اور ریڈنگ میٹریل کی تقسیم FM 95 ریڈیو اور سوشل میڈیا کا صحیح استعمال پبلک میں روڈ سیفٹی شعور کی آبیاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے مروجہ حکمت عملی سے روڈ یوزرز میں صبروتحمل اور نظم و ضبط کو فروغ ملے گا۔
عمران خان، شاہ محمود اور اسد عمر کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز تبدیل
دیپالپور : بے نظیرانکم سپورٹس سینٹر پر بدنظمی، بھگڈرسےخاتون جاں بحق
ملتان : ایک ہی گھر سے 3 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
بائیڈن نے پوٹن کی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کو حقیقی قرار …
-

سابق وفاقی وزیرغلام سرور خان گرفتار
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر چوہدری غلام سرور خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ غلام سرور خان کے ساتھ ان کے بیٹے منصور حیات خان اور بھتیجے عمار صدیق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،سابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کو اسلام آباد کے علاقے ایف 8 میں دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد ،سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان ،سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمار صدیق خان گرفتار pic.twitter.com/Gzd1geVtcl
— Adil Iqbal Malik (@786Adiliqbal) June 21, 2023
پولیس کے مطابق ےرفتار شدگان میں غلام سرور کے بیٹے منصور حیات اور بھتیجے عمار صدیق بھی شامل ہیں، تینوں سانحہ 9 مئی میں جلاؤ گھیراؤ اور جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں مطلوب تھے ملزمان کے خلاف اسلام آباد، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں سابق وزیر کو مقدمات میں عدالت میں پیش کیا جائے گا، تاہم یہ ابھی طے نہیں ہوا ہے کہ انہیں اسلام آباد کی مقامی ماتحت عدالت میں پیش کیا جائے گا یا راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔چترال، کوہستان اپر، اپر دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشہ
عمران خان، شاہ محمود اور اسد عمر کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز تبدیل
سبسڈی مستحق سیکٹر کیلئے ہونی چاہئے۔ ظفر مسعود
واضح رہے کہ جڑواں شہروں کی پولیس غلام سرور کی گرفتاری کے لیے ان کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارتی رہی ہے، ٹیکسلا میں ان کے دفاتر اور پیٹرول پمپ بھی سیل کر دیئے گئے تھے۔
-

چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کا بل ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی خاموش نہ رہی
چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کے بل کو حکومت کی اتحادی جماعت پی پی نے مسترد کیا تو دوسری جب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بھی معاملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے،
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نورعالم خان کا کہنا ہے کہ پی اے سی کی حیثیت سے اس پر افسوس کرتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ججز زیادہ پیسے لے رہے ہیں تو وہ بھی کم کریں ،کمیٹی اجلاس میں ن لیگی رہنما، رکن کمیٹی روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ جہاں بھی پیسے کا نقصان ہو پی اے سی کا کام ہے اس پربحث کرے اورروکنے کی کوشش کرے ، پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ کل اس معاملے پرکافی شرمندگی ہوئی کافی ممبرز کو یہ بل دکھایا نہیں گیا ان سے دستخط لے لیے گئے سفرپر سینیٹ ممبرز کے لیے صرف 20 روپے کلومیٹرکا اضافہ کیا گیا ہےباقی ساری چیزیں چیئرمین سینیٹ کے لیے تھیں
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اوراسپیکرز کے لیے12 سرکاری ملازمین کی سہولت بل میں شامل کی گئی ہے چیئرمین سینیٹ اوراسپیکرز کو فلائٹ نہیں ملتی تو چارٹرڈ طیارہ کرا سکتے ہیں ایوان میں معاملہ آئے تو اس کے خلاف ووٹ دیں اور بل مسترد کریں
واضح رہے کہ سینیٹ نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور اراکین کی تنخواہوں ، مراعات میں اضافے کا قانون منظور کیا تھا ،پی پی نے اسکو مسترد کیا ہے،
دوسری جانب پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی روز بروز بگڑتی صورتحال حکمرانوں کے سامنے ہے۔اس گمبھیر معاشی حالات کے اندر چئیرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین اور ارکان سینیٹ کی مراعات کی مراعات میں اضافے کا بل مضحکہ خیز اقدام ہے، پاکستان پر آئی ایم ایف کی جانب سے قرضوں کا بوجھ کیا کم ہے کہ اب عوامی خدمت گاروں کی مراعات میں بھی مزید اضافہ کرکے بوجھ بڑھایا جارہا ہے۔ موجودہ حکومت کے پاس معاشی حالات پر قابو پانے کا کوئی پلان موجود نہیں ہے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ لاہور کی مرکزی کابینہ اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کی معاشی حکمت عملی صرف اشرفیہ نوازی پر مبنی ہے، وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ حکومت کے پاس عوام کو معاشی ریلیف دینے کے لیے ایک روپیہ نہیں ہے جبکہ دوسری جانب ارکان پارلیمنٹ کو آئے روز نٸی سے نٸی مراعات دی جا رہی ہیں ، پارلیمنٹ و اسمبلیوں سے زبردستی مراعات کے بل پاس کروائے جارہے ہیں۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کے بل پر ایوانِ بالا کے اُن اراکین کو ہوش کی ناخن لینے چاہیے تھے، جنہوں نے اس بل کی حمایت کی ہے۔ پاکستان کی موجود گھمبیر صورتحال میں چیئرمین سینیٹ کے بل پاس کروانے پر ساری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہے حکومت کی دلچسپی ملک اور قوم کی فلاح و بہبود میں نہیں، لوٹنے اور بیرون ملک جائدادیں بنانے میں ہے
پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔
اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے
-

بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں کا فی اضافہ ہوا ہے ،حنا ربانی کھر
وزیر مملکت برائے داخلہ حنا ربانی کھرنے مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں پناہ گزینوں کو عزت دینے کے لیے آئے ہیں۔
حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کا عالمی دن ان کے احترام کا دن ہے۔ ابھی بھی بہت چیلنجز ہیں اور یہ ایسی چیز نہیں جس کا جشن منایا جائے۔ کلائیمنٹ انڈیوسٹ ڈسپلیسمنٹ ایک بہت بڑی وجہ سے نقل مکانی کی۔ بین الاقوامی برادری کو میزبان ممالک کی مدد کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میں مالی مدد کے بارے میں بات نہیں کررہی، میں اپنے کام کو بہتر معیار دینے کی بات کر رہی ہوں ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ رقم صحیح طریقے سے پناہ گزینوں کو بھیجی جا رہی ہے۔ افغان اور دیگر مہاجرین کو پاکستان میں صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات تک رسائی حاصل ہے۔ یہ وہ چیز ہے جو ہم دوسرے میزبان ممالک میں نہیں دیکھتے۔ پناہ گزین صرف صفحات پر نمبر نہیں ہیں، وہ انسان ہیں۔ بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں کا فی اضافہ ہوا ہے۔ 2023 میں مہاجرین کی تعداد بڑھ کر 35 ملین ہو گئی ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ رقم صحیح طریقے سے پناہ گزینوں کو بھیجی جا رہی ہے۔افغان اور دیگر مہاجرین کو پاکستان میں صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات تک رسائی حاصل ہے۔
آئیے ایک ساتھ کھڑے ہوں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ ایک ساتھ مل کر، ہم فرق کر سکتے ہیں.ہر شخص حفاظت، وقار اور گھر بلانے کی جگہ کا مستحق ہے۔ آئیے پناہ گزینوں کے حقوق کی وکالت کریں اور ان کا کھلے دل سے استقبال کریں ،ہر شخص حفاظت، وقار اور گھر بلانے کی جگہ کا مستحق ہے۔ آئیے پناہ گزینوں کے حقوق کی وکالت کریں اور ان کا کھلے دل سے استقبال کریں۔ ایک پناہ گزین کا سفر انسانی روح کی طاقت اور عزم کا ثبوت ہے۔ آئیے انہیں ہمدردی اور بہتر مستقبل کا موقع فراہم کریں۔ ہمدردی کوئی سرحد نہیں جانتی۔ آئیے ایک ساتھ کھڑے ہوں اور مہاجرین کی حمایت کریں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان کی آواز سنی جائے اور ان کے حقوق کا احترام کیا جائے پناہ گزین ہمارے معاشروں میں تنوع، لچک اور ثقافتی دولت لاتے ہیں۔ آئیے ان کے تعاون کو قبول کریں اور جامع کمیونٹیز بنائیں
پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے
شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ
خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار
ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔
-

ہارون ملک نے پاکستان کی فٹبال کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، احسان مزاری
قومی اسمبلی کی قاٸمہ کمیٹی بین الصوباٸی رابطہ کا نواب شیر وسیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود، ہاکی فیڈریشن ، فٹبال نارماٸزیشن کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں فٹبال اور ہاکی سے متعلق امور کا جاٸزہ لیا گیا،وفاقی حکومت نے فٹبال نارملاٸزیشن کمیٹی سے متعلق تمام حقاٸق سے فیفا کو آگاہ کردیا ،احمد حنیف اورکزٸی نے کہا کہ فٹبال کی عالمی باڈی کو 19جون کو خط لکھا گیا، وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ کا کہنا تھا کہ نارملاٸزیشن کمیٹی یقین دھانی کروانے کے باوجود پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن نہ کروا سکی،احمد حنیف اورکزٸی نے کہا کہ سالوں سے سن رہے ہیں کہ فٹبال نارملاٸزیشن کمیٹی آج الیکشن کروا رہی ہے کل الیکشن ہو رہے ہیں، چیٸرمین قاٸمہ کمیٹی نے کہا کہ اگر فٹبال فیڈریشن کے الیکشن نہیں ہونگے تو فیفا گرانٹ کیسے دے گی،ہم فٹبال نارملاٸزیشن کمیٹی پر کوٸی پابندی نہیں لگا رہے،فیفا کے سامنے تمام حقاٸق لانے کا حکومت کو حق حاصل ہے،ہمیں فٹبال کو اس دلدل سے نکالنا ہوگا،
ہارون ملک چیٸرمین نارملاٸزیشن کمیٹی نے کہا کہ فیفا نے پاکستان میں الیکشن کروانے کیلٸے چھ ماہ کا ٹاسک دیا تھا، حالات ٹھیک نہ ہونے کے باعث فٹبال فیڈریشن کے الیکشن مقررہ وقت پر نہ ہو سکے،کمیٹی رکن سمیع گیلانی نے کہا کہ فٹبال ہاوس پر حملہ پرانی باتیں ہے، آخر نارملاٸزیشن کمیٹی فٹبال فیڈریشن کے الیکشن کیوں نہیں کرواتی؟ چیٸرمین قاٸمہ کمیٹی نے کہا کہ نارملاٸزیشن کمیٹی کو بلاتاخیر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن کروانے چاہیے، وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا کہ ہارون ملک نے پاکستان کی فٹبال کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ، کینیڈین نیشنل کا پاکستان کی فٹبال سے کیا لینا دینا،ہارون ملک پاکستان فٹبال کیلٸے سنجیدہ ہوتے تو فورا الیکشن کروا دیتے ،نارملاٸزیشن کمیٹی ماہانہ ہزاروں ڈالرز صرف تنخواہوں کی مد میں اڑا رہے ہیں،حیرانگی ہے کہ فیفا فنڈنگ کررہی ہے لیکن نارملاٸزیشن کمیٹی کا کوٸی بینک اکاونٹ نہیں ،فٹبال ٹیم کی سلیکشن میں بھی بہت سی شکایات ملی ہے، حکومت فٹبال ٹیم کی سلیکشن کے معاملات کا بھی جاٸزہ لے گی،انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں قومی فٹبال ٹیم سارے میچ ہار گٸی ، قومی فٹبال ٹیم میں نو غیر ملکی پلیٸرز شامل ہیں جن کی وجہ سے این او سی لینے میں وقت لگتا ہے،وزارت ان سے کچھ پوچھے تو کوٸی جواب نہیں دیا جاتا،
پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے
شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ
خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار
ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔
-

اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد،پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے
عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ،اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی کے باعث اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا حکم دیا گیا ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی دونوں رہائشگاہ پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی اعظم سواتی کو فردجرم عائد کرنے کے لیے آج اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے طلب کررکھا تھا اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کو 24 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا اعظم سواتی کی رہائشگاہ، محلے اور عدالت کے باہر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کیا جائے گا
تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی ضمانت پر ہیں، اعظم سواتی کے خلاف پاکستان کے کئی شہرون میں مقدمات درج ہیں،ا عظم سواتی کی قبل ضمانت ہوئی تھی، سپیشل جج نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ اگر اعظم سواتی دوبارہ یہ جرم کرتے ہیں تو قانون کے مطابق کام کیا جائے،
سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی کو 13 اکتوبر کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اسلام آباد چک شہزاد کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ خاندنی ذرائع نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رات 3 بجے کچھ افراد فارم ہاؤس پر آئے اور اعظم سواتی کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ
عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا
گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا
پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔
قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم پر رہنماؤں کی طلبی
دوسری جانب ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی اور پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے علی زیدی کو طلب کرلیا ایف آئی اے نے تین اہم رہنماؤں کو 22 جون کو طلب کیا ہے اور تینوں کو نوٹسز بھی جاری کردیئے ایف آئی اے کے مطابق تینوں رہنماؤں کو 22 جون کو لاہور آفس طلب کیا گیا ہے غیر حاضری جوابی وضاحت کی عدم دستیابی تصور ہوگی