Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • قرآن نظرآتش کرنے کی کوشش مسلمانوں کے احساسات مجروح کرنے کیلئے تھی.  وزیر اعظم

    قرآن نظرآتش کرنے کی کوشش مسلمانوں کے احساسات مجروح کرنے کیلئے تھی. وزیر اعظم

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعے پر افسردہ اور صدمے میں ہوں، یہ حرکت دنیا بھر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے لیے کی گئی جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سویڈن میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کرنے کے واقعے پر افسردہ اور صدمے میں ہوں۔


    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام و فوبیا کے یہ گھناؤنے واقعات بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، میرے پاس اس اسلام مخالف فعل کی مذمت کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں، جس کا واضح مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔ علاوہ ازیں شہبازشریف نے کہا کہ قرآن کریم پوری انسانیت کے لئے محبت، امن اور حکمت کی الہامی کتاب ہے، اس قابل مذمت فعل میں ملوث گمراہ کردار نے درحقیقت انسانیت کی مشترکہ اقدار کی توہین کی ہے۔

    جبکہ اس سے قبل روسی صدر پیوٹن روس میں سب سے پرانی مسجد پہنچ گئے، جہاں انہیں عید کے دن قرآن کی کاپی پیش کی گئی۔ صدر پیوٹن نے قرآن کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ میں روس میں ایسی جگہ ڈھونڈوں گا جو اس لائق ہو کہ یہ قرآن وہاں رکھا جائے۔ صدر پیوٹن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قرآن مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے، اور یہ دیگر مذاہب کے لوگوں کے لیے بھی مقدس کتاب ہونی چاہئے، ہم جانتے ہیں کہ دیگر ممالک میں کیا ہورہا ہے، یہ لوگ دوسروں کے مذہبی احساسات کا احترام نہیں کرتے، اور پھر ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ یہ کوئی جرم نہیں۔ صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ روس میں اس طرح کی حرکت کرنا جرم ہے، ہم ہمیشہ اس قانون پر عمل کرتے رہیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اداکارہ شکیل یوسف چل بسے
    جہلم؛ سیشن جج، دو بیٹوں سمیت ڈوب کر جاں بحق
    حج کے دوران 6 ہزار سے زائد حجاج کرام ہیٹ سٹروک سے متاثر ہوئے. رپورٹ
    نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار
    سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں،نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت
    سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا
    بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ، جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کا عمل عروج پر
    اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی پر سعودی عرب نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ایک شدت پسند نے عید کے روز مسجد کے سامنے قرآن کی بے حرمتی کی، تواتر سے نفرت انگیزی کے یہ عمل قابل قبول نہیں ہوسکتے۔ سعودی عرب کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا کوئی بھی جواز نہیں، یہ اقدامات صرف نفرت پھیلارہے ہیں، یہ عدم برداشت کی بین الاقوامی کاوشوں کے خلاف ہیں۔ سویڈن میں پولیس نے مسجد کے باہر ایک گروپ کو قران پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینے پر او آئی سی نے شدید مذمت کی ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس مکروہ عمل کی مذمت کرتے ہیں، یہ آزادی اظہار کی آڑ میں نفرت انگیزی ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ایران اور آزربائیجان کے صدورکو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارک دی ، جب کہ دونوں صدرور نے جوابی مبارک دی اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو عید الاضحی کی مبارک دی اور ایران کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر اہراہیم رئیسی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی قیادت اور عوام کو عید کی جوابی مبارک دی اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

    دونوں قائدین کا برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، اور سرحد پر مارکیٹس کے قیام کو دوطرفہ معاشی وتجارتی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ وزیراعظم نے آزربائیجان کے صدر الہام علیوف کو بھی ٹیلی فون کیا، ر عید کی مبارک کا تبادلہ کیا۔ وزیراعظم نے آزربائیجان کے عوام اور حکومت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام دیا، جب ک صدر الہام علیوف نے بھی خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے اپنے دورہ آزربائیجان کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے عمل کو تیز بنانے کا عزم ظاہرکیا، اور آزربائیجان سے ایل این جی کی فراہمی کا عمل تیز بنانے کی امید کا بھی اظہار کیا۔ صدرالہام علیوف نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک دینے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

  • اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے –

    باغی ٹی وی: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ جمعرات کی صبح 9 بج کر 58 منٹ پر آیا ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی 170 کلومیٹر زیر زمین تھی،زلزلے کا مین مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا-

    زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں شدید خوف و ہراس ٔپھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

  • پی آئی اے  پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ

    پی آئی اے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ

    خسارے میں جانے والی پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ کر دیا،

    پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق فلائنگ الاؤنس کے حصول کے لیے کم از کم 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قرار دیا گیا ہے، 10 سال کی سروس پر پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد اضافہ ہوگا ، 20 سال سروس والے پی آئی اے کے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ، 30 سال تک پی آئی اے میں سروس کرنے والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا،30 سال سے زیادہ سروس دینے والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے ،پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انتظامیہ کی سفارش پر فلائنگ الاؤنس میں اضافےکی منظوری دی

    پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں اضافہ یکم جون سے نافذالعمل ہوگا ڈیوٹی سے منع کرنے، بغیر وجہ چھٹی پر فلائنگ الاؤنس نہیں ملے گی ، 60 گھنٹے فلائنگ پر پی آئی اے کے پائلٹس کو 150 فیصد فی گھنٹے کے حساب سے الاؤنس ملے گا ،70 گھنٹے فلائنگ کرنے والے پائلٹس کو فی گھنٹہ 200 فیصد کے حساب سے الاؤنس ملے گا ، 71 گھنٹے یا اس سے زائد طیارہ اڑانے پر 250 فیصد فی گھنٹہ فلائنگ الاؤنس دیا جائے گا ، پائلٹس کے لیے ڈومیسٹک پروازوں پر فلائنگ الاؤنس 500 روپے فی گھنٹہ اضافے سے 750 روپے کر دیا گیا عالمی فلائٹس پر پائلٹس کو فی گھنٹہ الاؤنس 5 ڈالر اضافہ کر کے 10 ڈالر فی گھنٹہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے فلائنگ الاؤنس ریٹائرڈ یا برطرف کیے گئے پائلٹس کو نہیں ملے گا ،فلائنگ الاؤنس میں اضافے کے بعد پائلٹس کی مجموعی تنخواہوں میں بڑا اضافہ ہوجائے گا

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا پی آئی اے منافع کما رہی ہے؟ پی آئی اے حکومت سے کتنی گرانٹس لیتی ہے، نمائندہ پی آئی اے نے عدالت میں کہا کہ مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے گزشتہ مالی سال میں 88 ارب کا خسارہ ہوا ہے اگر سابقہ خسارے کو پی آئی اے سے علیحدہ کردیا جائے تو بہتری ہو سکتی ہے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ 9 ماہ میں پی آئی اے کی کارکردگی بہتر رہی ہے جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے سارے حج آپریشنز آؤٹ سورس کردئیے ہیں، جہاز ہی نہیں تو آپریشنز کیسے چلیں گے

  • آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع، سوشل میڈیا پر تنقید

    آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع، سوشل میڈیا پر تنقید

    آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع کردی گئی اور مزید 27 نئے وزرا نے حلف اٹھالیا جس کے بعد کابینہ ارکان کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی ہے جبکہ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو منتخب کابینہ سے آج مظفرآباد میں حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر بھی موجود تھے۔

    معروف تجزیہ کار طاہر ملک نے اس حوالے سے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ "ایک طرف آئی ایم ایف ڈیل کے لئے تمام تر شرائط مانی جارھی ہیں، جبکہ حکومتی اخراجات کم کرنے کے دعوے کئے جارھے ہیں دوسری جانب آزاد کشمیر حکومت کی کابینہ میں 26 وزرا کا اضافہ ہورہا ہے.

    جبکہ تقریب حلف برداری میں ممبران اسمبلی، انتظامی افسران، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، وزرا میں پی ٹی آئی کے 15 منحرف، پیپلزپارٹی کے 9 اور ن لیگ کے 3 ارکان شامل ہیں۔ حلف اٹھانے والوں میں سردار محمد حسین خان، عامر عبدالغفار لون، سردار میر اکبر خان، دیوان علی خان چغتائی، عبدالوحید، چوہدری ارشد حسین، محمد احمد رضا قادری، چوہدری محمد رشید، عبدالماجد خان، راجہ محمد صدیق اور چوہدری محمد اکبر شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
    واجح رہے کہ حلف اٹھانے والوں میں جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی، سردار محمد جاوید ایوب، سردار عامر الطاف، اظہر صادق، نثار انصر، چوہدری محمد اخلاق، محمد اکمل سرگالہ، ظفر اقبال ملک، فہیم اختر، چوہدری یاسر سلطان، جاوید بٹ، محمد عاصم شریف، چوہدری عامر یاسین، قاسم مجید اور ضیاالقمر شامل ہیں۔

  • نورالحق قادری کو گرفتار کرکے 30 روز تک سینٹرل جیل پشاور میں رکھا جائے. حکمنامہ جاری

    نورالحق قادری کو گرفتار کرکے 30 روز تک سینٹرل جیل پشاور میں رکھا جائے. حکمنامہ جاری

    ڈپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر نے سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کرتے ہوئے ملک کی پر امن فضاء اور باہمی رواداری کو نقصان پہنچایا ہے اور انہوں نے بڑے پیمانے پر شہریوں کو غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کے لئے اکسایا ہے۔

    جبکہ حکم نامے کے مطابق سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کو گرفتار کرکے 30 روز تک سنٹرل جیل پشاور میں رکھا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر نورالحق قادری کے خلاف مقدمہ لنڈی کوتل میں درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ جمرود کے علاقے شاکس کے رہائشی نے 22 جون کو درج کروایا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
    نور الحق قادری کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے شہریوں کو اداروں کےخلاف اکسایا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے میئر کے الیکشن میں غیر حاضر ہونے پر اپنے مزید 6 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا ہے جس میں صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افراد نے شوکاز کے ایک جیسے جواب جمع کرائے تھے جو اطمینان بخش نہیں تھے۔ نکالے جانے والے نمائندوں میں صدرٹاؤن کے علی رضا اور کورنگی ٹاؤن کے سلمان خان، صدرٹاؤن یوسی ون کے چیئرمین عمران پروانی اور موررومیربحرٹاؤن کے عبدالمجید، اورنگی ٹاؤن یوسی 5 کے چیئرمین ملک اختر اور یوسی 7 مومن آباد محمدادریس شامل ہیں۔

  • تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے

    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے

    اسلام آباد: تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے بھی آگے نکل گئے۔

    باغی ٹی وی: وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے گلگلت بلتستان، آزادکشمیر اور اسلام آباد میں تعلیمی سروے کیا گیا۔ یہ سروے اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے اسکولوں میں کیا گیا۔

    سروے کے نتائج کے مطابق گلگت بلتستان کے طلبا، اسلام آباد اور جموں و کشمیر کی نسبتاً ریاضی میں زیادہ بہتر ہیں۔ اسی طرح انگریزی میں گلگلت بلتستان کے طلباء اسلام آباد سے پیچھے اور آزاد جموں و کشمیر سے بہتر رہے،گلگت بلتستان کے اساتذہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں آگے ہیں، گلگت بلتستان میں 100 فیصد اساتذہ کو سمارٹ فون تک رسائی حاصل ہے۔

    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے …

    گوگل پر دستیاب معلومات کے مطابق گلگت بلتستان ایک ایسا علاقہ ہے جس کا 1948 میں پاکستان سے الحاق کیا گیا تھا۔ اس وقت اس خطے میں کوئی تعلیمی نظام نہیں تھا۔ آہستہ آہستہ گلگت بلتستان کے کچھ مزید عزائم کے طالب علم بہتر تعلیم کی تلاش میں مختلف شہروں (جیسے کراچی اور لاہور ) کی طرف چلے گئے۔ ان میں سے کچھ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے گھر واپس آگئے، اور اپنے بچوں کو پڑھانا شروع کر دیا، اس طرح لوگوں کو یہ معلوم ہوا کہ خواندہ ہونا کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے علاقے میں اسکولوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا، لیکن ان کے مطالبے کو نظرانداز کردیا گیا کیونکہ اس خطے کا سینیٹ یا قومی اسمبلی (پاکستان) میں کوئی نمائندہ نہیں تھا۔ کئی سالوں کے بعد گلگت بلتستان میں سکول کھلے اور یوں اس کا تعلیمی نظام وجود میں آیا۔

    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    ابتدامیں صرف پرائمری اور مڈل اسکول دستیاب تھے۔ آہستہ آہستہ ان مڈل اسکولوں کو ہائی اسکولوں میں ترقی دے دی گئی۔ 1970 کی دہائی میں طلباء کو یونیورسٹی جانے کے لیے دیگر شہروں کی طرف جانا پڑتا تھا۔ تعلیم میں انقلاب اس وقت شروع ہوا جب جابر بن حیان ٹرسٹ کے اقدام کے تحت پرائیویٹ اسکول بننے لگے۔ پھر یکایک کئی پرائیویٹ سکولز سامنے آنے لگے۔ ایک خبر کے مطابق گلگت بلتستان میں مجموعی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کا 90 فیصد حصہ نجی شعبہ کا ہے۔ آغا خان فاؤنڈیشن بھی دوسری این جی او تھی جس نے اس علاقے میں تعلیم کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا۔

    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور

    پچھلی دہائی کے دوران پہلے اعلیٰ تعلیمی ادارے بنائے گئے۔ پہلی یونیورسٹی قراقرم یونیورسٹی کی بنیاد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر اور ریٹائرڈ فوجی جرنیل پرویز مشرف کے دور میں رکھی گئی تھی۔ یہ یونیورسٹی 2002 میں پرویز مشرف کے حکم پر وفاقی حکومت کے ایک چارٹر کے ذریعے قائم کی گئی تھی۔ اس یونیورسٹی کا ایک اور کیمپس اسکردو حسین آباد میں 2010 میں قائم کیا گیا تھا، حالانکہ موجودہ حالات میں اسے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

    آئی ایم ایف کو اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ہے،شاہ محمود قریشی

  • قانون کی بار بار تشریح کی وجہ سے تنازعات جنم لیتے ہیں، چیف جسٹس

    قانون کی بار بار تشریح کی وجہ سے تنازعات جنم لیتے ہیں، چیف جسٹس

    چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتیں حقائق کے حوالے سے سوالات اٹھاتی ہیں،ہم صرف قانونی پہلو کے تحت فیصلے کرتے ہیں ،کئی بارقانون کی تشریح سے متعلق تنازعات جنم لیتے ہیں

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ کاروبار کیلئے ریگولیٹری سسٹم کی ضرورت ہے،آئین میں وسائل کی تقسیم کیلئے آرٹیکل 25 موجود ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف صنعتیں بجلی اور گیس پر سسبڈی مانگ رہی ہیں، تجارتی سرگرمیاں بڑھنے سے معیشت مضبوط ہوگی،عدالتیں حقائق کے حوالے سے سوالات اٹھاتی ہیں، قانون کی بار بار تشریح کی وجہ سے تنازعات جنم لیتے ہیں ماہرین کو قانون کی تشریح کے ذریعے تنازعات کو ختم کرنا چاہیے، قانون سے متعتق اور عوامی اہمیت کا معاملہ دیکھتے ہیں، سپریم کورٹ میں صرف قانون کی عملداری کی بات ہوتی ہے،ججز آسانی سے مارکیٹ میں میسر نہیں، کئی امتحانات دینا پڑتے ہیں،کئی اداروں کے چیئرمین اور ممبرز ہی نہیں ہے اورکسی کو پرشانی بھی نہیں ہم اپنے اختیارات کا استعمال بہت محتاط ہوکر کرتے ہیں، سرمایہ کاروں کو ’’لیول پلیئنگ فیلڈ‘‘ فراہم کرنی چاہیے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ کیا ہمارا قانون کاروبار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد گار ہے، کاروبار کے مواقع اور صنعتی ترقی سے ملکی ترقی ممکن ہے، ہر شعبہ سبسڈی مانگ رہا ہے سبسڈی حکومت دیتی ہے ،ٹیکس اورکسٹم ڈیوٹی لگائی جاتی ہے لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ حق کے راستے پر چلتے نظریہ کی خاطر بھٹو اور بی بی شہید نے شہادت قبول کی، بھٹو شہید نے سمجھوتہ نہیں کیا , تاریخ میں بھٹو زندہ ہے ،بی بی شہید نے قوم کیلئے جام۔شہادت نوش کیا، دھمکیوں کے باوجود ملک و ملت کی خاطر پاکستان واپس آئی، بی بی شہادت کے ثمرات سے قوم مستفید ہو رہی ہے ، بی بی شہید کی بے مثال جدوجہد بے نظیر شہادت ہے , سیاسی بصیرت والے ہی ملک چلا سکتے ہیں ،ایسی قیادت کا انتخاب کرنا ہے جو مستقبل بین ہو اورمستقبل محفوظ بنا سکے،مناپلی کے ذریعے کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی، ہمیں اقلیتی شیئر ہولڈرز کے حقوق کا خیال رکھنا ہوگا، ایس ای سی پی کو بھی اقلیتی شیئر ہولڈرز اور اقلیتی سرمایہ کاروں کا خیال رکھنا ہوگا، تمام اداروں اور محکموں کو شفافیت کے ساتھ کام کرنا ہوگا،بزنس فرینڈلی ماحول بنانا ضروری ہے ہم نے ایک کیس دیکھا ایک ریگولیٹری باڈی کا کورم ہی پورا نہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان آئینی ادارہ ہے اور سپریم کورٹ سپورٹ کرتا ہے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے اور ہم اسے مضبوط کرتے ہیں، تعداد زیادہ ہونے سے بہتر یہ ہے کہ تربیت حاصل کرنی چاہیے ،

     کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

  • تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیلئے پیپلز پارٹی میں کوئی نرمی نہیں،شازیہ مری

    تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیلئے پیپلز پارٹی میں کوئی نرمی نہیں،شازیہ مری

    پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اہم باتیں کیں،بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں سیلاب زدگان کے لئے رقم مختص کرنے کی بات کی ایک تاثر دیا جارہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلاف ہیں ہم نے دنیا بھر میں سیلاب متاثرین کی آواز اٹھائی یو این کے سیکرٹری جنرل سیلاب متاثرہ علاقوں کو دیکھنے پاکستان آئے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے نمایاں کردار ادا کیا دونوں نے عالمی دنیا کو سیلاب متاثرین کے دکھوں کو اجاگر کیا

    پاکستان میں سیاسی ماحول مستحکم نہیں ہوتا پاکستان ترقی نہیں کرسکے گا،شازیہ مری
    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ 9 ارب روپے سیلاب متاثرین کو ملے تھے ہمیں حکومت ملی ہے تو ہماری زمہ داری دوگنی ہوگئی ہے ہمارے اختلافات رہے ہیں ان جماعتوں کے ساتھ جن کے ساتھ آج ہم حکومت میں بیٹھے ہیں آرٹیکل 95 کے تحت ایک نا اہل شخص کو آئینی طریقہ سے ہٹایا گیا ،اس شخص کو برداشت نہیں ہورہا کہ ایسے کرسی سے کیوں ہٹایا گیا اس نااہل کہ وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی تھی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیل کھیلا جارہا تھا وہ شخص مخالفین کو جیلوں میں ڈال رہا تھا پارلیمنٹ کا تکیہ گول کررہا تھا ،امریکہ میں بھی ایک شرپسند سابق صدر کے خلاف ایسے اقدامات لئے جس سے امریکہ کی جمہوریت خطرے میں آگئی تھی پاکستان میں بھی ایسا ہی کیا گیا جس کو روکنا ریاست کا فرض تھا 25 مئی کو بھی اسلام آباد میں درختوں تک کو آگ لگائی گئی اس کے بعد 9 مئی اور 10 مئی کو حدیں پار کی گئیں،9 مئی کے جرم کو کسی صورت بھولا نہیں جا سکتا ،جب تک پاکستان میں سیاسی ماحول مستحکم نہیں ہوتا پاکستان ترقی نہیں کرسکے گا

    نااہل شخص کو ہٹانے کیلئے ہم نے مخلوط حکومت بنائی،
    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ 4 سال ملک غربت اور بےروزگاری کا شکار رہا، 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا، املاک کو نقصان پہنچایا گیا،حملہ کرنیوالوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیلئے پیپلز پارٹی میں کوئی نرمی نہیں،امن و استحکام کے قیام تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،نااہل شخص ساری عمر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنا چاہتا تھا، نااہل شخص کو ہٹانے کیلئے ہم نے مخلوط حکومت بنائی، نااہل شخص کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا

    رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

    زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

    اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

    تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

    زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

     ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک

  • غیر قانونی حراست ، پولیس اہلکاروں و ملوث افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    غیر قانونی حراست ، پولیس اہلکاروں و ملوث افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد پولیس کیخلاف شہریوں کو اغوا کرکے تھانے میں رکھنے اور بھتہ وصولی کیس کی سماعت ہوئی،

    جسٹس بابرستار نے خاتون کے بیٹے، پوتے کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کے کیس کی سماعت کی ، ایف آئی اے کی رپورٹ نے پولیس اہلکار کے شہریوں کے اغوا اور بھتہ وصولی کی تصدیق کی ،عدالت نے استفسار کیا کہ غیرقانونی حراست میں رکھے لوگ کہاں ہیں؟ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق وہ لاہور جیل میں ہیں ، لاہور پولیس نے گرفتار کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ایف آئی اے کی رپورٹ دیکھی ہے؟آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ تینوں ملزموں کا کریمنل ریکارڈ ہے، ان کی شناخت پریڈ بھی ہو چکی ہے،مجھے تھوڑا وقت دے دیں، میں کیس دیکھ کر عدالت کو آگاہ کروں گا۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کو آپ کے سی سی ٹی وی سے نظر آ سکتا ہے تو آپ کو کیوں نظر نہیں آ سکتا ، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ کے اپنے ایس ایس پیز ان غیرقانونی اقدامات کو کوراپ کررہے ہیں آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں کہا کہ اگر ہم کوراپ کر رہے ہوتے تو ہم ایف آئی اے کو ڈیٹا نہ دیتے

    عدالت نے استفسار کیا کیسے حراست میں لیا؟ کیسے لاہور پولیس کے حوالے کیا؟ ایک بندے کو اٹھاتے بھتہ مانگتے ہیں ، اگر یہ کرنا ہے تو سب کچھ ختم کردیتے ہیں شہریوں کے پرائیویٹ معاملات کو کیسے آپ لوگ دیکھ سکتے ہیں ؟جسٹس بابر ستار نے پولیس کے کنڈیکٹ پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کب سے عدالتیں لگا لی ہیں یہ کرپشن میں ملوث ہیں تو ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے وہ مقدمہ درج کریں گے، یہ بھتے غیرقانونی حراست میں رکھنے کا کیس، معصوم لوگوں کو اٹھا کر یہاں لا رہے ہیں، فیصل آباد جاتے ہیں لوگوں کو اٹھاتے ہیں، موٹروے سے لے آتے ہیں یہ کیسے ہوتا ہے سارا کام؟ اسلام آباد پولیس سے کون کون ملوث ہے؟ چین کیا ہے؟ کچہری سے جب لوگ تھانے آتے ہیں تو آپ چھپا لیتے ہیں پھر انہی کی فیملی سے ملاقات کراتے ہیں آپ کے ایس ایس پی نے جھوٹی رپورٹ دی عدالت کیساتھ جعل سازی کی

    عدالت نے پولیس کے کیسز کو ڈی جی ایف آئی اے کو دیکھنے کی ہدایت کردی عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے افسران عدالت سے مستقل جھوٹ بول رہے ہیں مس لیڈ کررہے ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے کیس میں ایف آئی اے کو پولیس اہلکاروں و ملوث افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار دیدی اور ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم نہ دینے کی آئی جی کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے کہاکہ بادی النظر میں ڈی ایس اپی سی آئی اے، اے سی آئی اغوا، غیرقانونی حراست میں ملوث ہیں

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

  • سیف سٹی کے کیمروں میں بھی اعظم خان کی گاڑی نہیں آئی.پولیس

    سیف سٹی کے کیمروں میں بھی اعظم خان کی گاڑی نہیں آئی.پولیس

    سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر اعظم خان کسی ادارے کی تحویل میں ہیں تو پیر تک عدالت کو آگاہ کریں، اسلام آباد پولیس کے حکام نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو خطوط لکھے ہیں، متعلقہ اداروں سے خطوط کے جواب کا انتظار ہے،عدالت نے کہا کہ پیر تک معلوم کرکے بتائیں اعظم خان کہاں ہیں ؟ نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اعظم خان نیب کی تحویل میں نہیں ، ایس ایچ او شفقت عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئے،پولیس نے کہا کہ اعظم خان کے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے فعال نہیں ، اعظم خان خود گاڑی ڈرائیو کرکے گئے اس کے بعد سے لاپتہ ہیں ،

    پبلک پراسکیوٹر طاہر کاظم نے کہا کہ اعظم خان کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں،جیو فینسنگ بھی کروا رہے ہیں، سیف سٹی کے کیمروں میں بھی اعظم خان کی گاڑی نہیں آئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی

    اعظم خان کے بھتیجے سعید خان کی جانب سے بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی درخواست گزار سعید خان کی جانب سے وکیل قاسم ودود عدالت کے سامنے پیش ہوئے

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ 15 جون شام تقریبا سات بجے اعظم خان گھر سے باہر نکلے تب سے لاپتہ ہیں، اعظم خان کی تلاش کے لیے مختلف فورمز پر ہر ممکن کوشش کی لیکن نہیں ملے ، ایف آئی اے بھی ماضی میں اعظم کو ہراساں کرتی رہی ہے نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ اعظم خان کو طلب کیا ہے ،اعظم خان کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں کو حکم دیا جائے ،

    اعظم خان کی گمشدگی بارے پولیس تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق پولیس کو اعظم خان کے اغوا کے کوئی شواہد نہیں ملے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان اپنی مرضی سے گاڑی خود ڈرائیو کر کے گئےاعظم خان کے موبائل کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، اعظم خان کے موبائل ریکارڈ سے اغواء کے حوالے سے کوئی کلیو نہیں ملا، اسلام آباد پولیس نے دیگراضلاع کی پولیس سےبھی رابطہ کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ اعظم خان ستمبر 2017 سے جون 2018 تک چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے اور اس دوران صوبے کی ساری بیوروکریسی کو اس بات کا علم تھا کہ اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے عملی طور پر زیادہ خودمختار اور بااختیار اعظم خان تھے جن کے معاملات میں وزیرِ اعلیٰ کوبھی مداخلت کی اجازت نہیں تھی یہ سب صرف اور صرف عمران خان کی سرپرستی کی وجہ سے ہی ممکن تھا-

    طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے