Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنےکا فیصلہ

    اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنےکا فیصلہ

    اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپر 200 سابق فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائےگا، سابق فوجیوں کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک اورعمرکی حد 42 سال ہوگی سابق فوجیوں کو حساس عمارتوں اور ریڈ زون کی سکیورٹی پر تعینات کیاجائےگا بھرتیوں کے لیے کریکٹر سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ،تعلیمی اسناد لازمی ہوں گی۔

    مجھے بھی سوشل میڈیا سےپتا چلا کہ میں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے،شعیب …

    دریں اثناء اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اہلکاروں کا بنیادی پروموشن ٹیسٹ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔


    ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر گلفام ناصر کی سربراہی میں پرنسپل کیپیٹل پولیس کالج اور دیگر افسران پر مشتمل بورڈ نے امتحان کی مکمل نگرانی کی۔ سی پی او لاء اینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑ کی زیرنگرانی امتحان کے لئے باقاعدہ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے امتحان سے متعلقہ تمام امور سرانجام دے گا۔

    مذہبی تہوارکی تقریبات میں شرکت کیلئےبھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

    دوسری جانب اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تین روزہ کھیلوں کا آغاز کیا گیا


    وارم اپ میچز میں آج اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مابین فٹ بال میچ جبکہ اسلام آباد پولیس کے سیکیورٹی ڈویژن اور لاجسٹک ڈویژن کے مابین والی بال میچ کھیلا گیا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی خواتین اہلکاروں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلا۔

    آئی سی سی پی او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے انعقاد کا مقصد صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ،اداروں کے درمیان روابط کو بڑھانا اور جوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

    4 مراکشی بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں نام نکل آیا

  • عمران خان نےسیشن کورٹ ایک روز کیلئے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی

    عمران خان نےسیشن کورٹ ایک روز کیلئے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیشن کورٹ ایک روز کے لیے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

    باغی ٹی وی: عمران خان کی جانب سے درخواست میں درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ نے 7 مقدمات میں 12 جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے، 7 مقدمات میں ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کرنا ہے 9 مئی سے متعلقہ 6 مقدمات اورایک توشہ خانہ جعلی سازی کے مقدمے میں رجوع کریں گے۔

    چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات پراس سےقبل بھی ایک روز کے لیے سیشن عدالت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کی گئی، ابھی تک اسلام آباد کچہری نئے جوڈیشل کمپلیکس میں بھی منتقل نہیں ہوسکی،سیکیورٹی خدشات کے باعث ایف ایٹ کچہری میں پیش نہیں ہوسکتا۔

    خیبر پختونخوا شدید طوفان اور بارش سے تباہی،پاک فوج کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیشن کورٹ کو ایک روز کے لیے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کی ہدایت کی جائے۔

  • اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں فوج تعیناتی کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،چیف کمشنر آفس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا-

    مراسلے میں وزرات داخلہ سے کہا گیا کہ عوامی مفاد میں 10 مئی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج لگائی گئی تھی، اسلام آباد میں امن و امان صورتحال اطمینان بخش ہے۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے 10 مئی کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے میں فوج کی تعیناتی کا آرڈر واپس لے لیا محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق 10 مئی کو فوج کی تعیناتی کا آرڈر آرٹیکل 245 کے تحت جاری کیا گیا تھا، جو صورتحال معمول پر آنے کے واپس لے لیا گیا ہے۔

    جبکہ خیبرپختونخوا سے فوج کو واپس بلانے کے لیے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    یاد رہے کہ 10 مئی کو وفاقی وزارت داخلہ نے امن وامان کے قیام کے لیے اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں فوج تعینات کرنے منظوری دی تھی جس کے بعد 15 مئی کو بلوچستان میں بھی فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کا اطلاق 10 مئی کو کیا گیا تھا۔

  • عام شہریوں کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    عام شہریوں کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    عام شہریوں کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،

    آرٹیکل 184(3) کے تحت درخواست سول سوسائٹی نے دائر کی ہے، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے ٹرائل فوجی عدالتوں میں چلانا آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ فوجی عدالتوں میں سویلین کے مقدمات چلانے کے عمل کو غیر آئینی قرار دے،ملٹری کورٹس میں سویلینز کے مقدمات چلانے کے لیے گائیڈ لائنز بننے تک ٹرائل روکنے کا حکم دیا جائے، جب تک ملٹری کورٹس میں فیئر ٹرائل اور کسی آزاد عدالت میں اپیل کا حق دینے کے لیے قانون سازی نہیں ہو جاتی ملٹری کورٹس میں کاروائی روکنے کا حکم دیا جائے، فیئر ٹرائل کے اصول کے تحت ملٹری کورٹس میں میں چلائے والے مقدمات فوجداری عدالتوں میں بھیجنے کے حکم دیا جائے،وفاقی حکومت کو سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز سے ہمیشہ کے لیے روکنے کا حکم جاری کیا جائے،عدالت آرٹیکل 245 کے تحت وفاق، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فوج طلب کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے،

    عدالت آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کرنے کا نوٹیفکیشن اور دیگر متعلقہ دستاویزات پبلک کرنے کا حکم جاری کرے،احاطہ عدالت سے خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے سیاسی ورکرز کی گرفتاریوں کو غیر آئینی قرار دے،گرفتار تمام ملزمان کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے، آرٹیکل 245 کے نفاذ کے آئین کے آرٹیکل 10، 14، 15 اور 19 پر براہِ راست اثرات ہیں، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، وزارت دفاع کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، حکومت کی جانب سے فیصلہ ہواکہ حملے کرنیوالے تمام شرپسندوں کے مقدمے ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں گے

  • آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 21 فیصد رہے گی،  اسحاق ڈار

    آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 21 فیصد رہے گی، اسحاق ڈار

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوسٹ بجٹ کا مقصد کوئی ابہام ہو تو اس کو دور کیا جائے،

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بجٹ پیش کرنے کے بعد ایف بی آر میں 2 کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں،چیئرمین آج منظوری لے لیں گے ،کمیٹیاں بن جائیں گی،ایک کمیٹی غلطیاں اور دوسری بزنس معاملات کو دیکھے گی، دونوں کمیٹیاں آج شام تک فائنل کردیں گے،جن سفارشات پر عمل ہوسکے گا ہم اس پر عملدرآمد کرینگے، بجٹ کو حتمی شکل دینے سے پہلے کاروباری طبقے کے تحفظات دور کریں گے ایف بی آر کے ریونیو کا ہدف 9200 ارب روپے ہے ،حکومت کے کل اخراجات 14 ہزار 400 ارب روپے ہیں پنشن کیلئے 761 ارب روپے رکھے گئے ہیں ،نجی شعبہ ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ،وفاقی خسارہ 5 ہزار 773 ارب روپے ہوا ہے ،پبلک پرائیویٹ سیکٹرکی مدد سے ترقی کا پہیہ چلے گا،ضم اضلاع کے لیے کل61 بلین روپے رکھے گئے ہیں، اگلے سال کا خام ریونیو 12 ہزار 163ارب روپے ہوگا وفاق کے مجموعی اخراجات 14 ہزار 463 ارب روپے ہیں،معیشت کامجموعی حجم 105 ٹریلین روپے ہے، 1150 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی نئی بلند تاریخ رقم کی جارہی ہے،

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوورسیز کو گھر خریدنے پر ٹیکس سے استشنی اور گولڈن کارڈ کی سہولت دی،آئی ٹی اور سائنس کیلئے 33 ارب روپے رکھے گئے ہیں، صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1559 ارب روپے مختص کیا گیا ہے،غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے، آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 21 فیصد رہے گی، نئے آئی ایم ایف پروگرام کا فیصلہ اگلی حکومت کرے گی سستی کھاد کیلئے 6 بلین کی سسبڈی رکھی ہے زرعی بیج پر ٹیکس ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، زرعی مشینوں کی امپورٹ پر بھی ڈیوٹی ختم کردی،

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا

    یہ بجٹ سود خوروں کا ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں. سینیٹر مشتاق احمد

    وفاقی بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد. چیئرمین ایف بی آر

    سرکاری ملازمین کی پنشن ،تنخواہ،اجرت میں اضافہ،پی ڈی ایم کا دوسرا بجٹ اسمبلی میں پیش

     وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم

  • وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس جاری ہے
    ‏وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کی منظوری دے دی‏ پنجاب کے 36 اضلاع میں 60 منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے ،خیبرپختونخواکے 34 اضلاع میں 50 منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا پلان ہے،سندھ کے 29 اضلاع میں 40 منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا پلان ہے پاکستان اٹامک انرجی کیلئے 26 ارب 10 کروڑ روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کیے جائیں گے پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 15 کروڑ، پیٹرولیم ڈویژن کیلئے ایک ارب 50 کروڑ مختص کئے جائیں گے،پلاننگ ڈویژن کیلئے 24 ارب 89 کروڑ، تخفیف غربت و سماجی تحفظ کیلئے 50 کروڑ رکھنے کا فیصلہ‏ کیا گیا ہے، حکومت نے آئندہ مالی سال میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

    وفاقی کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا بھی حتمی فیصلہ کیا جائے گا وزارت خزانہ کے حکام کابینہ کو بجٹ لے آؤٹ پر بریفنگ دیں گے بجٹ کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا کابینہ اجلاس میں 24 مئی اور 7 جون کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق ہوگی

    وفاقی بجٹ ، اراکین اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حکومتی اراکین اسمبلی میں سے مصدق ملک ، خواجہ آصف پارلیمنٹ پہنچ گئے ،بجٹ دستاویزات پارلیمنٹ میں پہنچا دی گئیں ،اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی بھی پارلیمنٹ پہنچ گئے مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام پارلیمنٹ پہنچ گئے ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ پارلیمنٹ پہنچ گئی

    وزیر اطلاعت مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ آمد کے موقع پر کہا ہے کہ ‏تعلیم، صحت کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی ،سستی اور بلا تعطل توانائی کی فراہمی سے معیشت و کاروبار میں نئی تیزی آئے گی، رواں سال 6210 ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع ہوئے، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں لاکھ12 ہزار نئے ٹیکس دہندگان کو رجسٹرڈ کیا ،وفاقی ترقیاتی بجٹ سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی اورروزگار بڑھے گا،تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی معاشی اقدامات کی درستگی ظاہر کرتی ہے ،تجارتی خسارہ 25.8 ارب ڈالر ہوگیا جو 43.4 ارب ڈالر تھا ، یہ بہتری کی جانب آغاز ہے ،درآمدات میں 29.2 فیصد کمی ہوئی جس کے معاشی صورتحال پر اثرات مرتب ہوئ5ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہو گا،ایکسپورٹس،ای پاکستان،واٹر اینڈ فوڈ سیکیورٹی ٹرن آ راؤنڈ پاکستان کے ستون ہیں، فریم ورک سےبرآمدات میں اضافے کے لیے نئے کاروبار، روزگار کی حوصلہ افزائی ہوگی،

    بجٹ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا . وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کریں گے ، بجٹ کا حجم 13 ہزار 800 ارب روپے سے زائد ہوگا بجٹ کا خسارہ 6 ہزار ارب سے زائد ہوگا جب کہ 7300 ارب روپے قرضوں اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے ،مذکورہ بجٹ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کا دوسرا بجٹ ہوگا۔

    انضمام شدہ اضلاح کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    بجٹ 2023-24 میں وزیر اعظم پیکج کے تحت 80 ارب کے منصوبے

     وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم

    پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے بجٹ تجاویز 

  • شیخ رشید کی درخواستِ اندراج مقدمہ خارج،تفصیلی فیصلہ جاری

    شیخ رشید کی درخواستِ اندراج مقدمہ خارج،تفصیلی فیصلہ جاری

    ‏ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،شیخ رشید کی درخواستِ اندراج مقدمہ خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا

    ‏ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے تین صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے ایس ایچ او تھانہ کوہسار پر الزام لگایا کہ 31 مئی کی رات انہوں نے گھر پر چھاپا مارا، ‏شیخ رشید کے لگائے الزام کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوہسار نے ملازمین پر تشدد کیا،شیخ رشید کے الزام کے مطابق پولیس ان کی دو گاڑیاں ساتھ لے گئی،‏پولیس نے 30 مئی کو شیخ رشید کی رہائشگاہ کے سرچ وارنٹ حاصل کیے، پولیس کا شیخ رشید کی رہائشگاہ پر چھاپا قانون کے مطابق ہے، ‏شیخ رشید کے الزام کے مطابق پولیس ان کا اسلحہ اور قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئی، پولیس کے مطابق تھانہ کوہسار میں شیخ رشید و دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے، ‏پولیس نے شیخ رشید کی دو گاڑیاں اور ایک کلیشنکوف قبضے میں لی، شیخ رشید کے ملازم کا نہ طبی معائنہ ہوا، نہ شاملِ تفتیش ہوا، شیخ رشید کے ملازم نے عدالت سے رجوع بھی نہیں کیا،

    ‏ہولیس کے مطابق شیخ رشید کے ملازمین پر تشدد کا وقوعہ پیش ہی نہیں آیا،عدالت صرف دلائل کو ہی مدنظر رکھ کر اندراج مقدمہ کا حکم نہیں دے سکتی، ‏عدالت ریکارڈ پر موجود ثبوت اور اپنے زہن کو بھی استعمال کرتی ہے،پولیس کی جانب سے کوئی جرم نہیں کیا گیا، شیخ رشید کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں

  • چیئرمین نیب کی پی اے سی طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    چیئرمین نیب کی پی اے سی طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    چیئرمین نیب کی پی اے سی طلبی کیخلاف نیب کی متفرق درخواست 21 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائم مقام چیئرمین نیب کی چیئرمین پی اے سی کی طرف سے طلبی کو چیلنج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا 21 جون کو کچھ اور کیسز بھی سماعت کیلئے مقرر ہیں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ 21 جون کو ملازمین کی بحالی، تنزلی کے کیسز ہیں، ہماری درخواست کو الگ سنا جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست کو 21 جون کو الگ سن لیں گے

    عدالت نے نیب کی جلد سماعت کی متفرق درخواست21 جون کو سماعت کیلئے مقررکردی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کو نیب درخواست21 جون کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نیب درخواست پر احکامات جاری کئے عدالت نے نیب درخواست کو 21 جون کومقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • اسلام آباد کے رہائشی کو پشاور پولیس اہلکاروں نےلوٹ لیا

    اسلام آباد کے رہائشی کو پشاور پولیس اہلکاروں نےلوٹ لیا

    پشاور سے اسلام آباد جانے والا شہری بلال عزیز کو پشاور پولیس نے لوٹ لیا، شہری غیر ملکی کرنسی اسلام آباد لےجانے پر پولیس اہلکاروں نے شہری سے 5 لاکھ سعودی ریال بطور رشوت لئے، بلال عزیز کو گیارہ لاکھ سعودی ریال ذاتی گاڑی میں اسلام آباد لےجاتے وقت پولیس اہلکاروں نے ناکے پر روکا،شہری نے رقم بطور رشوت لینے پر تھانے میں مقدمہ درج کر دیا،رپورٹ میں موقف اپنایا گیا کہ شہر ی بلال عزیز پشاور سےرشتہ داورں کے حج اخراجات کےلئے سعودی ریال اسلام آباد لےجا رہا تھا، اس دوران چمکنی موٹروے ناکہ پر چار پولیس اہلکاروں نے 11 لاکھ ریال دیکھ کر ایف آئی اے کو تحویل میں دینے کی دھمکی دی،
    شہری کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گیارہ لاکھ میں سے 5 لاکھ سعودی ریال رشوت دینے پر چھوڑنے کا کہا ، پولیس اہلکار وحید،حیدر، ابراہیم،شیراز نے مجھے سے 5 لاکھ ریال لئے اور مجھے جانےدیا،شہری نے کہا ہے اسلام آباد پہنچنے پر دوستوں کے مشورے سے پولیس میں ایف آئی آر درج کی، دوسری جانب پولیس نے موقف اپنایا کہ شہری کاغیر ملکی کرنسی منتقلی پر ایف آئی اے سے رابطہ کیاجائےگا،جبکہ 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے،اور پولیس اہلکاروں کی شناخت پریڈ کرالی، جس سے 12500 ریال برآمد کئے گئے ہے،

  • عمران خان کی 8 مقدمات میں 19 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع

    عمران خان کی 8 مقدمات میں 19 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع

    انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج 8 مقدمات کا معاملہ ،چیئرمین پی ٹی آئی اے ٹی سی کمرہ عدالت پہنچ گئے

    اے ٹی سی جج راجاجواد عباس نے عدالت میں کیس کی سماعت کی ،وکیل نے کہا کہ 71 سال کے شخص کے خلاف 17 کیسز ایک دن میں کچھی نہیں دیکھے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 8 مقدمات درج ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی 17 مقدمات میں آج حاضر ہوئے، وکیلِ صفائی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ کیسز بنانے والے موجود نہیں ہیں ہم پہش ہوتے ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ چار کیسز کی حد تک ہمیں سنا جائے ،پراسیکیوشن کی جانب سے اب تک کیا کیا گیا ہے،ملزم 71 سالہ ہے،تھوڑا سا تعاون کیا جائے ،بے شک ایف آئی آر درج کرتے رہیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا جے آئی ٹی سے رابطہ ہوا ہے ،لاہور کی بات ہوئی ہے،وکیل سلمان صفدرنے کہا کہ جے آئی ٹی جانب سے پھر ٹائم مانگا گیا ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کے پاس کچھ پروپوزل ہیں، وہ آپ دیکھ لیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ سیکیورٹی افسر کو اٹھا کے لے گئے،میری بولٹ پروف گاڑیاں قبضہ میں لے لی گئی،وزیر داخلہ نے خود کہا میری جان کو خطرہ ہے،اتنا زیادہ باہر آنا میرے لیے آسان نہیں، ویڈیو لنک کے زریعے تفتیش کرلی جائے،ابھی میں نے نیب دفتر بھی جانا ہے،کیسے ممکن ہے کہ اتنے کیسز میں ایک ساتھ شامل تفتیش ہو جاؤں، پراسیکیوٹر نے کہا کہ کوئی ایک مقدمے میں بتا دیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش ہوئے ہیں،عمران خان نے کہا کہ صبح لاہور میں ضمانتیں لینے کے بعد اب اسلام آباد میں موجود ہیں،لاہور سے آنےجانے میں خرچہ بہت ہے،میں کیسے پولیس اسٹیشنز میں جا کر شاملِ تفتیش ہوں،عدالت نے عمران خان کی 8 مقدمات میں 19 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کی سماعت شروع ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان کی عدالت میں پہنچ گئے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ 19 جون تک اےٹی سی نے عبوری ضمانت منظور کی ہے،