اسلام آباد :پارلیمنٹری رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر بہزاد سلیمی بدمعاشی پر اترآئے پی آئی ڈی کے ملازم سے زبردستی سینٹ کے رپورٹرز کےپریس گیلری کارڈ چھین لئے اور کہا کہ آپ ان لوگوں کے کارڈ کیوں جاری کرتے ہو جب متعلقہ رپورٹر پی آئی ڈی ملازمین کے پاس پہنچے تو ان نے کہا کہ آپ کےکارڈ مجھ سے بہزاد سلیمی نےزبردستی چھین لئے ہیں جس پر نمائندگان بہزاد سلیمی جو کہ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے صدر ہیں کے پاس گئے اور کہا کہ سر آپ کے پاس ہمارے کارڈ ہیں اور آپ نے کیوں ایک سرکاری ملازم سے ہمارے کارڈ چھینے جس پر وہ غصے سے لال پیلے ہو گئے اور کہا کہ آپ متعلقہ فورم پہ جاکر بات کریں مجھ سے بحث نہ کریں جو کرنا ہےکر لیں آپ لوگ یہاں کیوں آئے ہو جبکہ تک آپ پارلیمنٹری رپورٹر ایسویسی ایشن کے ممبر نہیں بنتے آپ سینٹ اور پارلیمان میں رپورٹنگ نہیں کر سکتے اور نہ میں نے آپ کو کارڈ دینے ہیں نمائندگان کے اسرار کے باوجود بہزاد سلیمی اپنی ضد پر قائم رہے متاثرہ نمائندگان نے بہزاد سلیمی کی سرکارکے کام میں مداخلت اور کارڈ زبردستی چھیننے کے واقعے پر اسپیکر نیشنل اسمبلی اور چئرمین سینٹ کو درخواست جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ مزکورہ شخص نے سرکار کے کام میں بے جا مداخلت کرتے ہوئے آزادی صحافت کا گلہ گھوٹنے کی مزموم حرکت کی ہےجس پر بہزاد سلیمی کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر متعلقہ رپورٹر کے کارڈ واپس کروائے جائیں اور انہیں آزاد رپورٹنگ کا جو آئین نے حق دیا ہے اسکے کے مطابق وہ اپنا فریضہ سرانجام دے سکیں
ادھر میڈیا ڈائریکٹر پارلیمنٹ نے مزکورہ واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرا سر غلط اقدام ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے پارلیمنٹ اور سینٹ میں رپورٹنگ ہر صحافی کا بنیادی حق ہےجسے کوئی سلب نہیں کر سکتا کارڈ پی آئی ڈی جاری کرتا ہے اس میں مزکورہ شخص کی بے جا مداخلت غلط عمل ہے اس واقعہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاھم بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا
Tag: اسلام آباد
-
آزادی صحافت پر حملہ, دارالحکومت میں صحافی سے پریس کارڈ چھین لیا گیا
-

اسلام آباد ملین مارچ کی تیاریاں مکمل, ڈی سی اسلام آباد نے اہل اسلام آباد کے نام پیغام جاری کردیا
اسلام آباد :تاریخی ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں .دنیا کا طویل ترین پانچ کلومیٹر لمبا پرچم لہرایا جائے گا، جس کا وزن 80 من، چوڑائی 12 میٹر ہوگی،ملین مارچ کو پانچ حصوں میں تقسیم کررہے ہیں، جناح ایوینیو پر ڈی چوک سے ایف 8 کے اشارے تک مارچ پھیلے گا۔ جموں کشمیر سالیڈیرٹی موومنٹ کے بینر تلے پہلا سٹیج خواتین کا ہوگا، دوسرا سٹیج چیمبر آف کامرس، بلیو ایریا، مزدور یونینز کا ہوگا، تیسرا سٹیج اساتذہ، طلبہ کا ہوگا، چوتھاا سٹیج کشمیری لیڈر شپ کا ہوگا، پانچواں اور آخری سٹیج کشمیر یوتھ الائنس،سول سوسائٹی،اقلیتی برادری کا ہوگا،اس کے علاوہ پورے جلسہ گاہ کو پاکستان اور کشمیری پرچموں سے مزین کردیا گیا ہے. باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر محمد علی خان, چئیرمین کشمیر کمیٹی فخر امام سٹیج نمبر 5 اور معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان خطاب کریں گی. دوسری طرف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اہل اسلام آباد سے طویل ترین پرچم لہرانے کے پروگرام میں شریک ہونے کی درخواست کی ہے.
-

پاکستان میں معیشت کی بہتری ممکن ہے ، لیکن کیسے ؟
اب تک تقریبا ہر شخص یہ تسلیم کرچکا ہے کہ کھپت پر مبنی ترقی کا ماڈل جس پر پاکستان بہتر شرح نمو کو حاصل کرنے کے لئے بھروسہ کرتا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ زیادہ تر مبصرین اس بات سے بھی متفق ہیں کہ پاکستان کو ترقی کے کلیدی محرک کی حیثیت سے برآمدات کی طرف رخ کرنا چاہئے۔ اس بیانیہ نے موجودہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو استحکام کے ضروری اقدامات پر عمل درآمد کرنے کے لئے اہم گنجائش فراہم کی ہے جس کا مقصد کھپت پر قابو پانا ہے جبکہ بیک وقت ، صنعتوں کو برآمد کرنے کے لئے مراعات فراہم کرنا ہے۔
تاہم ، بیشتر مبصرین کی یہ اور اس جیسی پالیسی تجاویز نے اس غلط فہمی کو جنم دیا ہے کہ معاشی عدم توازن کا ازالہ کرنے کے لئے صرف استحکام کی پالیسیاں ہی کسی نہ کسی طرح اعلی نمو کے راستے کو جنم دیتی ہیں جو کہ آئی ایم ایف کے بیل آوٹ پیکج سے بچا لیتی ہیں یہ غلط ہے۔
استحکام کی پالیسیاں جس میں مالی اور مالیاتی پالیسیاں شامل ہیں معیشت کو اس کی بنیادی پیداواری شرح نمو کے گرد مستحکم کرتی ہیں۔ اس کو دیکھنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ، جب بھی جی ڈی پی بنیادی پیداواری شرح نمو سے زیادہ بڑھتی ہے ، معاشی عدم توازن سامنے آنا شروع ہوتا ہے ، جس سے پالیسی سازوں کو استحکام کی پالیسیوں کے ساتھ جواب دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر 2013 سے 2018 تک کے مالی سال اور ان کی جی ڈی پی گروتھ کی بات کی جائے تو ان سالوں میں شرخ نمو 4 فیصد سے زائد رہی لیکن کرنٹ اکاونٹ خسارہ کل جی ڈی پی کا 1.54- سے 6.14- تک جا پہنچا ، جس کے نتائج ابھی تک موجودہ حکومت بھگت رہی ہے،اسی طرح کی صورتحال مالی سال 2004 سے 2008 کے درمیان پیدا ہوئی جب جب ملک کی جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد سے زائد تھی لیکن پانچ سال بعد کرنٹ اکاونٹ خسارہ جو کہ جی ڈی پی کا 0.8 فیصد تھا وہ 9.2 فیصد تک جا پہنچا، ان دونوں ادوار میں خسارے کی بنیادی وجہ پالیسی ایڈجسٹمنٹ کا دیر بعد ہونا ثابت ہوئی، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اگر آپ اپنی ترقی کی شرخ 5 فیصد سے اوپر لیکر جانا چاہتے ہیں تو اس کی بنایدی وجہ ملک کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہونا چاہیے نہ کہ مانیٹری یا مالیاتی پالیسی کی توسیع ہونی چاہیے،
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
ہماری توجہ کو پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کی طرف موڑنے کی اہمیت کو اس اہم کردار کو تسلیم کرکے مزید سراہا جاسکتا ہے جو اس نے ملک کی برآمدات کی کارکردگی میں ادا کیا ہے۔ جرنل آف انٹرنیشنل اکنامکس میں شائع ہونے والے 2002 کے ایک مقالے میں ، محققین ہسپانوی مینوفیکچرنگ فرموں کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ برآمدی منڈی میں داخل ہونے کا امکان زیادہ تر پیداواری فرموں کے پاس ہے۔جائزہ برائے عالمی اقتصادیات میں شائع ہونے والے 2005 کے ایک مقالے میں ، بوکونی یونیورسٹی اور سنٹر فار یورپی اقتصادی تحقیق کے محققین نے جرمن مینوفیکچرنگ فرموں کے لئے اسی طرح کے نتائج برآمد کیے۔ امریکن اکنامک ریویو میں شائع ہونے والا 2008 کا ایک مقالہ تائیوان کے الیکٹرانکس پروڈیوسروں کے لئے بھی یہی دکھایا گیا ہے۔
معیشت کی پیداواری صلاحیت کا تعین کرنے والے عین عوامل بہت زیادہ چرچ کا موضوع بنے ہوئے ہیں جو ابھی تک حل طلب نہیں ہیں۔ لیکن نسبتا یقین کے ساتھ جو کچھ کہا جاسکتا ہے وہ یہ ہے کہ پیداواری شرح نمو اس بات پر منحصر ہے کہ کسی ملک کے معاشی وسائل پیداواری مقاصد کے لئے کس طرح موثر انداز میں اکٹھے ہوسکتے ہیں، پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی خاطر، پالیسی سازوں کو اپنی توجہ صرف وسائل کے معیار پر ہی محدود نہیں رکھنا چاہئے۔ اس کے بجائے ، اور جیسا کہ رابرٹ سولو (ایک اور نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات) کہتا ہے کہ ، معاشرتی اصول اور ادارے بھی کسی ملک کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کی جستجو میں عوامل کو محدود کرنے یا ان کو بہتر کرنے میں اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔
گوادر پورٹ پوری طرح فعال ہے، برآمدات میں کتنا ہوا اضافہ؟ مشیر تجارت نے بتائی اہم باتیں
اس پر غور کرتے ہوئے ، ایسی کوئی بھی پالیسی جو کسی ملک کے وسائل یعنی زمین ، مزدوری اور سرمایے کے مابین تعامل کو سہولت فراہم کرتی ہے یا اس طرح کے وسائل کے معیار کو بہتر بناتی ہے وہ معیشت کی پیداوری کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔
بہت سے معاملات میں ، قدیم اور ناقص تحقیق شدہ قواعد و ضوابط کی بہتات معاشی وسائل کو اکٹھا کرنے میں کلیدی رکاوٹ پیش کرتی ہے۔ دوسرے معاملات میں ، مناسب قوانین کا فقدان وہ ہے جو مارکیٹوں کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔سی فوڈ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
اسی طرح علاقائی وسطی اور جنوبی ایشین معیشتوں کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ اہم انفراسٹرکچر اور سفارتی راہداری میں رکاوٹوں کا ازالہ کرنا معیشت کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں بہت آگے جاسکتا ہے۔ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کی اصلاح ایک اور شعبہ ہے جس پر ضروری توجہ نہیں دی گئی ہے۔ اب جبکہ حکومت نے استحکام کے بیشتر اقدامات پہلے ہی کر رکھے ہیں ، لہذا توجہ مرکوز کو پیداواری صلاحیت میں بہتری لانے کی طرف ہونا چاہئے۔ توقع ہے کہ ایک سال کے عرصے میں معیشت مستحکم ہونے لگے گی۔ تاہم ، یہ سارے اسباب کم و بیش چار فیصد کی معمولی شرح سے بڑھ رہے ہیں۔
اور اب اگر حکومت ان اصلاحات کا آغاز نہیں کرتی تو الیکشن کے قریب حکومت کو ایک بار پھر پرانے گھسے پٹے نعروں اور ترقی کے اشاروں کا سہارا لینا ہوگا جو کہ عین ممکن ہے کہ ایلکشن میں کامیاب نہ کرو سکیں،
-

وزیر اعظم کی واپسی ,استقبال کے لیے معاون خصوصی علی نواز کی قیادت میں قافلہ ائیرپورٹ روانہ
اسلام آباد :وزیر اعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد وطن واپس آج 5 بجے پہنچ رہے ہیں. کارکنان تحریک انصاف وزیر اعظم کے استقبال کے لیے آبپارہ پہنچ گئے ہیں جہاں سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی علی اعوان کی قیادت میں قافلہ نیو ائیر پورٹ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوچکا ہے جہاں وزیر اعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا. یاد رہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کل وطن واپس پہنچنا تھا طیارے میں فنی خرابی کے باعث وہ آج پاکستان پہنچیں گے
-

بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر کے 22 اضلاع میں کرفیو کی نرمی یا خاتمے کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے,کشمیر یوتھ الائنس
اسلام آباد : بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر کے 22 اضلاع میں کرفیو کی نرمی یا خاتمے کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے، ایسا دعوی کرکے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے، حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم عمران کے اقوام متحدہ میں خطاب کے بعد وادی میں مزید سختی کردی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماؤں سعد ارسلان صادق، ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، کاشف ظہیر کمبوہ، طہ منیب آصف خورشید رانا، نوید احمد ودیگر نے کیا، انہوں نے کہا کہ 55 دن سے مقبوضہ وادی میں زندگی مفلوج کردی گئی ہے، وادی میں دورہ کرنیوالی بھارتی خواتین سماجی کارکنان کے مطابق 13000 نوجوانوں کو زیرحراست رکھا گیا ہے، جن کے بارے میں ان کے والدین بے خبر ہیں۔ فون، انٹرنیٹ سروس، ٹیلیویژن نشریات مکمل بند ہے جبکہ سڑکیں ویراں، ٹریفک بھی مکمل طور معطل ہے۔ قائدین نے تشویش کا اظہار کیا کہ آئندہ آنے والے دن مقبوضہ وادی کیلئے مزید خوفناک ہوسکتے ہیں، بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری اور معصوم عوام پر جبر پر اندیشہ ہے۔ کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماؤں نے بتایا کہ حریت رہنماوں کو عالمی برادری کو خط تک لکھنے کی اجازت نہیں۔ یوتھ الائنس نے کشمیر کا مقدمہ احسن انداز میں لڑنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
-

نظریہ پاکستان کونسل کے زیراہتمام "جنگِ ستمبر کا ادبی محاذ: جذبہ سفر میں ہے”تقریب کل ہوگی
اسلام آباد: نظریہ پاکستان کونسل کے معروف ادبی و فکری ماہانہ سلسلے نقطہئ نظر کے تحت کل 17ستمبر 2019ء سہ پہر 3:30 بجے ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں ایک خصوصی تقریب "جنگِ ستمبر کا ادبی محاذ: جذبہ سفر میں ہے”کے عنوان سے ترتیب دی گئی ہے جس میں جڑواں شہروں کے دانشور، جنگِ ستمبر 1965ء کے دوران تحریر کئے گئے یادگار ولولہ انگیز قومی نغموں اور ترانوں، جرات آفرین مضامین، ڈراموں اور افسانوں کے حوالے سے اِن تخلیقات کے لکھاریوں اور پیش کرنے والے فن کاروں کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔ تقریب میں معروف دانشور خاور اعجاز، یوسف عالمگیرین، ڈاکٹر ارشد ناشاد،نعیم فاطمہ علوی، ڈاکٹر حمیرا اشفاق اور طاہر یاسین طاہر اپنے مقالے پیش کریں گے۔
-

قائداعظم ٹرافی: سندھ کے عابد علی نے 249 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز سندھ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو عابد علی بلوچستان کی باؤلنگ کے سامنے ڈٹ گئے۔ انہوں نے میچ کے دوسرے روز 129رنز کا اضافہ کیا اور 249 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ان کی اننگزمیں 26 چوکے شامل تھے۔ میزبان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 473 رنز 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جبکہ عمران فرحت اور خرم شہزاد نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بلوچستان کی جانب سے امام الحق اور عظیم گھمن نے اننگز کا آغاز کیا۔ دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 16 رنز بنائے ۔میچ کے تیسرے روز امام الحق 9 اور عظیم گھمن 6 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ -

قائداعظم ٹرافی: سدرن پنجاب کے سمیع اسلم کی ڈبل سینچری
قائداعظم ٹرافی کے دوسرے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ میں سدرن پنجاب نے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز 291 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا توسمیع اسلم کی مزاحمت جاری رہی۔
اوپنرسمیع اسلم نے 410 گیندوں پر 243 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 29 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ سمیع اسلم قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں بیٹ کیری کرنے والے 12ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔دوسری جانب عدنان اکمل 113 اور عامر یامین 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 467 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود نے 83 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن علی نے 3، بلال آصف نے 2 اور ظفر گوہر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سنٹرل پنجاب نے 4 اوورز میں 17 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں روشنی بہتر ہونے پر سنٹرل پنجاب کے اوپنرز احمد شہزاد اور اظہر علی نے اننگز کا دوبارہ کیا اور دن کے اختتام تک ٹیم کا مجموعی اسکور 47 رنز تک پہنچادیا۔ میچ کے تیسرے روز احمد شہزاد 22 اور اظہر علی 20 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ -

ایشین والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پاکستان ایشین والی بال چیمپئن شپ کے آخری گروپ میچ میں کویت کو شکست دے کر کواٹر فائنل میں پہنچ گیا ، پاکستان نے کویت کو 1-3 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ، اور کواٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ،
پاکستان نے تہران میں جاری ایشین والی بال چیمپئن شپ میں کویت کو 1 کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دے دی ، پاکستان کی جیت کا مارجن 19-25، 25-20 ،22-25، 16-25 رہا ، -

کشمیری خواتین سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈی چوک میں پنڈال کل سجے گا, دختر حمید گل عظمٰی گل صدارت کریں گی
اسلام آباد:کشمیری خواتین و بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یکجہتی کشمیر کانفرنس کل(جمعہ کے )روز ڈی چوک اسلام آباد میں ہوگی،کانفرنس کی سربراہی جنرل حمید گل کی بیٹی عظمٰی گل کریں گی، یکجہتی کشمیر کانفرنس میں جڑواں شہروں سے خواتین و بچوں کے علاوہ مختلف کالجز و یونیورسٹیز سے طالبات شریک ہوںگی جبکہ کانفرنس سے مختلف سیاسی جماعتوں کی مرکزی خاتون رہنماﺅں سمیت وکلاء،ٹیچرز اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن خواتین خطاب کریں گی۔اپنے ایک وڈیو پیغام میں چیئرپرسن جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ عظمٰی گل نے جڑواں شہروں کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین و بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنے بچوں کے ہمراہ جمعة المبارک کو سہ پہر چار بجے ڈی چوک پہنچیں،انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں خواتین پاکستان اپنی کشمیری بہنوں کے شانہ بشانہ ہیں۔