Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • اسلام آباد سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش متوقع

    اسلام آباد سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش متوقع

    این ایف آر سی سی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : این ایف آر سی سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ آج کا ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 41، بھکر، سکھر اور رحیم یار خان 40 سینٹی گریڈ رہا –

    این ایف آر سی سی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں آندھی/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    انفراسٹرکچر اور پرائیویٹ املاک کے نقصانات:

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کل 13074 کلومیٹر سڑکیں اور 392 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع:

    سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔
    بلوچستان کے اضلاع میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھلمگسی، بولان، صحبت پور اور لیسبیلہ شامل ہیں کے پی میں دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان اور پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

    فوج کی امدادی کوششیں

    ایوی ایشن کی کوششیں:

    اب تک 619 آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 اڑان بھری گئی اور 2 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا۔ مزید یہ کہ اب تک 4659 پھنسے ہوئے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا جا چکا ہے۔

    ریلیف کیمپس/ امدادی اشیاء جمع کرنے کے پوائنٹس:

    اب تک ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 147 ریلیف کیمپ اور 237 ریلیف کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

    عطیات:

    اب تک 10309.0 ٹن کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ 1746.9 ٹن غذائی اشیاء اور 10184230 ادویات کی اشیاء جمع کی جا چکی ہیں۔ تاہم اب تک 10175.6 ٹن خوراک 1732.4 ٹن غذائی اشیاء اور 10118930 ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔

    میڈیکل ریلیف:

    اب تک 300 سے زائد میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں ملک بھر میں 566,089 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور 3-5 دن کی مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے اجتماعات میں حاضرین کی تعداد وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے شیئر کردی

    پی ٹی آئی کے اجتماعات میں حاضرین کی تعداد وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے شیئر کردی

    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے رحیم یار خان جلسے کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والے پی ٹی آئی کے اجتماعات میں شریک کارکنوں کی تعداد ٹوئٹر پر پوسٹ کردی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھاکہ 24 ستمبر کو رحیم یار خان جلسے میں تحریک شروع کریں گے اور گھروں سے نکلنے کی کال دیں گے۔

     

     

    دوسری طرف وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے رحیم یار خان جلسے کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والے پی ٹی آئی کے اجتماعات میں کارکنوں کی تعداد ٹوئٹر پر پوسٹ کردی اور کہاکہ عمران خان کہتے تھے ہفتے کی تیاری اورتعداد دیکھ کر اسلام آباد کی کال دوں گا۔انہوں نے ملک بھر میں اجتماعات میں کارکنوں کی تعداد پر طنز کیا کہ ’اپنی تیاری کا حال آج کے اعداد شمار کی زبانی ملاحظہ فرمائیں‘۔

     

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ 25 مئی کے بعد اگر آپ کی ٹائیگر فورس کی یہی تیاری ہے تو مجھے افسوس ہماری تیاری تو بیکار چلی جائے گی، آپ کی مقبولیت بھی ایک ڈھکوسلا ہے۔وزیر داخلہ کی جاری فہرست کے مطابق اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ 250 افراد نکلے جبکہ کراچی اور لاہور میں شرکا کی زیادہ سے زیادہ تعداد 300 تھی۔

    فیصل آباد میں 500، پشاور میں 150 کے قریب لوگ تھے، راولپنڈی میں شرکا کی زیادہ سے زیادہ تعداد 25 تھی، گوجرانوالا میں 300 اور جہلم میں 150 لوگ تھے۔

  • ابھی تک جو امداد ملی وہ متاثرہ آبادی کے لیے ناکافی ہے ،وزیراعظم

    ابھی تک جو امداد ملی وہ متاثرہ آبادی کے لیے ناکافی ہے ،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امیر ممالک سیلاب کی آفت سے بچنے میں پاکستان کی مدد کریں،

    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوم برگ کو انٹرویومیں کہا کہ سیلاب سے خواتین اور بچوں سمیت کروڑوں لوگ متاثر ہوئے بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار 500سے زائد افراد جاں بحق ہوئے لاکھوں گھر تباہ ہوئے ،لوگ فصلوں اور چھت سے محروم ہوگئے پاکستان کو سیلابی صورتحال سے نکلنے میں بیرونی مدد کی ضرورت ہے پاکستان میں سیلابی پانی تہہ تک نہیں پہنچا جس کے باعث مختلف قسم کےامراض نے جنم لیا،سیلاب سے متاثرین جلد کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں سیلاب کے باعث تباہ کار یوں نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا،ہمیں متاثرین کو واپس معمول کی زندگی میں لانے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا لوگ بے روزگار ہوئے،مواصلاتی نظام تباہ ہوا،فصلیں ختم اور قصبے ،دیہات زیرآب ہیں،سیلاب متاثرینکی امداد کے لیے پاکستان کی نظر یں بیرونی امداد پر ہیں،سیلابی صورتحال میں صنعت کیسے بحال ہوگی ؟ جہاں پانی کھڑاہو وہاں فصل کیسے کاشت ہوگی ؟یورپ گیس فر اہم کریں ،سردیوں میں متاثرین کو مشکلات زیادہ ہوں گی گیس کی فراہمی پر روسی صدر ولادی میر پیوتن سے بات ہوئی موسمیاتی تبدیلی کے باعث غیر معمولی بارشیں ہوئیں ،سیلاب آیا اور ہم نے بہت کچھ کھویا

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر حل طلب معاملہ ہے ،پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے سیلاب کے باعث 30 لاکھ بچوں کے متاثرہونے کا خدشہ ہے یواین سیکریٹری جنرل نے پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاری دیکھی اور اظہار افسوس کیا،سیلاب کے باعث 30ارب ڈالر کا ابتدائی نقصان کا تخمینہ لگایا گیا امریکی صدر نے سیلاب متاثرین کے لیے اقوام عالم سے پاکستان کی مدد کی اپیل کی ہمیں ابھی تک جو امداد ملی وہ متاثرہ آبادی کے لیے ناکافی ہے

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے امیر ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں فوری ریلیف کی اپیل کی اور کہا کہ اگلے 2ماہ میں پاکستان پر قرضوں کی ذمہ داریاں ہیں سیلاب کی آفت سے بچنے میں ہماری مدد کریں، سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا ہے،ہم نے یورپی اور دیگر رہنماؤں سے بات کی ہے کہ وہ پیرس کلب میں ہماری مدد کریں،حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ’انتہائی سخت‘ معاہدے پر دستخط کیے سخت معاہدے میں پٹرولیم اور بجلی پر ٹیکس شامل ہیں ریلیف کے بغیر دنیا ہم سے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی توقع کیسے کر سکتی ہے؟یہ ناممکن ہے

    وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ان کی طرف سے عالمی رہنماوں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر مختصر ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے بعد وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بتایا کہ وزیراعظم اور امریکی صدر جو بائیڈ ن کے درمیان ہو نے والی مختصر بات چیت مثبت اور تعمیری تھی پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ٹھوس بنیادوں پر استوارہو رہے ہیں ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بیلجئیم کے وزیرِ اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے ملاقات کی ہے وزیراعظم شہباز شریف اور جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی ہے ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نہامر،آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا ،ڈ بل گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس، امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری، ترک صدر رجب طیب اردوان، فرانس کے صدر، ایرانی صدر و دیگر سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے سیلابی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں سیلابی صورتحال ،ادویات کی کمی،بچوں کی خوراک سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا ،پاکستان میں سیلاب کے باعث ادویات کی ضرورت ہے ،سردیوں کی آمد ہے ، متاثرین کو کمبل ،گرم کپڑوں اور چادروں کی ضرورت ہے،معلوم ہوا ہے کہ پیناڈول اور پیراسٹیامول کی کمی ہے ،سیلاب متاثرین کے بچوں کو دودھ، خوراک اور دیگر اشیا کی ضرورت ہے ،

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

  • بانی متحدہ کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

    بانی متحدہ کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی متحدہ کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی درخواست پر 12 اکتوبر کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے،

    پاکستانی ہائی کمشن نے بانی متحدہ کو وکیل کرنے کے لیے وکالت نامہ کی تصدیق سے انکار کر دیا، ایم کیو ایم کی درخواست پر وکالت نامہ کی تصدیق کے معاملے میں بھی فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین نادرا کو آئندہ سماعت کے لیے مجاز افسر مقرر کرنے کا حکم دے دیا، دوران سماعت وکیل نے عدالت میں کہا کہ کیس میں وکیل کرنے کے لیے پاور آف اٹارنی کی تصدیق پاکستانی ہائی کمشن نہیں کر رہا ، ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    ایٹمی دھماکوں کا سہرا نواز شریف نہیں بلکہ کس کو جاتا ہے؟ شیخ رشید کے انکشاف سے سب حیران

  • بغاوت کی دفعہ 124 اے سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    بغاوت کی دفعہ 124 اے سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست پر مناسب آرڈر جاری کریں گے ، پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے بغاوت کی دفعہ 124اے غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی اور کہا کہ بغاوت کی دفعہ 124اے اظہار رائےکی آزادی سلب کرنے کے لیے استعمال کی جارہی ہے،بغاوت کی دفعہ 124اے آئین میں د یئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے، شیریں مزاری نے بغاوت مقدمات پر حکم امتناع جاری کرنے کی بھی استدعا کردی درخواست میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو فریق بنایا گیا

    دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی بغاوت کے مقدمات درج ہوتے رہے ہیں، قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے آپ کو پارلیمنٹ جانا چاہیے، عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرے گی،

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پر بھی بغاوت کے مقدمے کی درخواست دی گئی ہے، شہباز گل جو عمران خان کے چیف آف سٹاف ہیں پر بھی بغاوت کا مقدمہ درج ہو چکا ہے،عمران خان نے پاک فوج کی قیادت کے حوالہ سے جلسہ میں بیان دیا جس پر انکے خلاف بغاوت کے مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانہ سمن آباد میں دی گئی ہے تا ہم پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا جس پر شہری عدالت پہنچ گیا،عدالت نے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل سیشن جج نے شہری شیخ مظفر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے خلاف لاہور کی مقامی عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے 4 ستمبر کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فوج سے متعلق بیان دیا ماری فوج میں سپاہی سے لے کر چیف تک سب محب وطن ہیں، عمران خان کے بیان سے جذبات مجروح ہوئے ہیں ، عدالت سمن آباد پولیس کو عمران خان کے خلاف بغاوت کا ٕمقدمہ درج کرنے کا حکم دے

  • اسلام آبادپولیس نےشاہ محمودقریشی کوکسان اتحاددھرنے        میں جانےسےروک دیا:بحث وتکرارتک معاملات پہنچ گئے

    اسلام آبادپولیس نےشاہ محمودقریشی کوکسان اتحاددھرنے میں جانےسےروک دیا:بحث وتکرارتک معاملات پہنچ گئے

    اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کسان اتحاد دھرنے میں جانے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی گاڑی کو پولیس نے حصار میں لے لیا۔

    شاہ محمود قریشی نے اس موقعے پر کہا کہ مجھے اریسٹ کرنا چاہتے ہیں تو اریسٹ کر لیں، ڈی آئی جی کو بلائیں آپ خواہ مخواہ ایشو بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں خود کاشت کار ہوں، کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جا رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے مجھے راستہ میں روکا ہوا ہے، پولیس والے چھوٹے اہلکار ہیں، ادھر نہ ڈی آئی جی اور نہ ڈی سی نظر آرہا ہے۔
    پولیس نے شاہ محمود قریشی کو گھیرے میں لے لیاتو شاہ محمود قریشی اور پولیس افسر کےدرمیان تکرار ہوگئی جس پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے ہاتھ نہ لگائیں،

    شاہ محمود نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔تم نے جو کرنا کر لو اریسٹ کرنا وہ بھی کر لو میں ہر صورت کسانوں کے پاس جاؤں گا شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کسان اپنا مسئلہ لے کر آئے ہیں جو پورے پاکستان کا ایشو ہے۔جس پر شاہ محمود قریشی پیدل ایف نائن پارک مہران گیٹ کی طرف روانہ ہو گئے۔

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے اپنا موقف سامنے رکھا ہے کہ شاہ محمود قریشی کسان اتحاد کے احتجاج کا حصہ نہیں تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس کے کام میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی، پولیس افسران نے ان کے دھمکی آمیز ریمارکس کو صبر و تحمل سے سنا۔

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے فرائض منصبی بغیر کسی حیل و حجت کے اور بلا تفریق جاری رکھے گی، صبر و تحمل اور قانون کی پاسداری پولیس کی تربیت کے اہم اجزاء ہیں۔

    کسان اتحاد نے کھاد کی قیمتوں اور بجلی بلوں میں کمی سمیت دیگر مطالبات کیلئے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ہونیوالا احتجاج حکومت کی یقین دہانی پر ختم کردیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی، حکومت کی جانب سے مسائل حل کی یقین دہانی کے بعد کسان اتحاد نے مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    ملک کے مختلف شہروں سے کسان اسلام آباد پہنچے، پولیس نے ڈی چوک جانیوالے راستے بند کرتے ہوئے انہیں جناح ایونیو پر روک لیا، کسان اتحاد نے ایف 9 پارک میں احتجاج کیا، انتظامیہ نے کسانوں کو مذاکرات کی دعوت دی۔

    کسانوں کا کہنا تھا کہ بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز کے بلوں اور کھاد کی قیمتوں میں کمی کی جائے، گنے کا ریٹ بڑھانے اور سندھ و پنجاب میں گندم کی قیمت یکساں کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ کسانوں نے یہ بھی کہا کہ کھاد کی ہر بوری پر قیمت درج ہونی چاہئے۔

    کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کسانوں کے مسائل حل کریں گے، مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورا ملک جام کر دیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے کسان اتحاد کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر کسانوں نے احتجاج ختم کردیا۔

    خالد کھوکھر نے کہا وزیراعظم شہباز شریف سے بھی 28 ستمبر کو کسانوں کی ملاقات ہوگی۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • جوبھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرے گااس کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے:اسلام آباد پولیس کا عوام کوپیغام

    جوبھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرے گااس کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے:اسلام آباد پولیس کا عوام کوپیغام

    اسلام آباد:جوبھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرے گا اس کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے:اسلام آبادپولیس نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ کچھ لوگوں نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کے لئے پنجاب سے وفاق کا رخ کیا ہوا ہے۔اس لیے جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون کے مطابق اس کے ساتھ سختی سے پیش آیا جایا جائے گا

    اسلام آباد پولیس کیطرف سے وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    ریڈزون میں واقع دفاتر و تعلیمی اداروں میں جانے والے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی دشواری سے بچنے کے لئے وقت سے پہلے نکلیں ، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے جلد ٹریفک پلان بھی جاری کردیا جائے گا۔

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نپٹا جائے گا۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • کراچی : کوریئرآفس میں کینیڈا کیلئے بُک پارسل سے منشیات برآمد،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے منشیات برآمد

    کراچی : کوریئرآفس میں کینیڈا کیلئے بُک پارسل سے منشیات برآمد،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس( اے این ایف) کی کاروائیاں ،کراچی اور اسلام آباد سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ کراچی میں کوریئر آفس میں کینیڈا کے لے بُک کیے گئے پارسل سے منشیات برآمد ہوئی-

    ملتان ائیر پورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ترجمان ایے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر سے 110منشیات کے کیپسول برآمد کر لئے-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    قبل ازیں ائیرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملتان ائیر پورٹ سے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی،اے ایس ایف کےعملےنے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحا جانے کے لیے پہنچے مسافر کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی تھی-

    اسلام آباد سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد

    اے ایس ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر شبیر احمد نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کےدوران منشیات کی نشاندہی کی اورتلاشی کےدوران بیگ کی تہہ سے1.881 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکےملزم کو گرفتار کر لیا۔

    قبل ازیں انسداد منشیات فورس نے پاکستان سے جدہ جانے والے مسافر لے پیٹ سے 124 کیپسول برآمد کئے تھے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق چارسدہ سے تھا جو ہیروئن سے بھرے ہوئے 124 کیپسول پیٹ میں چھپا کر سعودی شہر جدہ لے جارہا رہا تھا۔

    اس سے قبل بھی ائیر پورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1.160 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی-

    بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کا سرغنہ گرفتار

  • اسلام آباد میں خاتون صحافی کے گھر ڈکیتی کی واردات،کیا گیا بہیمانہ تشدد

    اسلام آباد میں خاتون صحافی کے گھر ڈکیتی کی واردات،کیا گیا بہیمانہ تشدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم بڑھنا شروع ہو گئے ہیں

    پی ایف یو جے کی سابق سیکرٹری ،سینئر خاتون صحافی فوزیہ شاہد کے گھر میڈیا ٹاؤن بلاک اے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، پانچ مسلح ڈاکو رات تین بجے دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور فوزیہ شاہد پر تشدد بھی کیا۔ ڈاکؤ لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، دوران ڈکیتی ڈاکو صحافی فوزیہ شاہد کو بالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹتے رہے، فوزیہ شاہد پر بہیمانہ تشدد کیا گیا،تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں پیش آنے والے واقعہ کی صحافتی تنظیموں نے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جائے اور خاتون صحافی کو انصاف دلوایا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مطیع اللہ جان نے لکھا کہ انتہائی قابل مذمت واقعہ ہے یہ، اسلام آباد انتظامیہ کو فوری کاروائی کرنا ہو گی، فوزیہ شاہد ایک نڈر صحافی ہیں جنھوں نے ماضی میں بھی آزادی رائے اور صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی، ہم سب فوزیہ شاہد کیساتھ ہیں

    افضل بٹ، شکیل قرار سمیت دیگر اسلام آباد کے صحافیوں نے واقعہ کی مذمت کی ہے اور پولیس سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

    آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے میڈیا ٹاون میں ڈکیتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی آپریشنز کو جلد از جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی، آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرنے افسران کو متاثرہ فیملی سے ملنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ڈکیتی کے واقعات ہرگز قابل قبول نہیں،ملزمان کوگرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

  • اسلام آباد: کورنگ نالے میں ڈوبنے والے تین افراد کو بچالیا

    اسلام آباد: کورنگ نالے میں ڈوبنے والے تین افراد کو بچالیا

    اسلام آباد:وفاقی پولیس کی ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مارگلہ ٹاون کے علاقہ کورنگ نالے میں ڈوبنے والے تین افراد کو بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ریسکیو ٹیموں نے مارگلہ ٹاون کے علاقہ کورنگ نالے میں ڈوبنے والے تین افراد کو بچا لیا۔ایک نوجوان مچھلیوں کے شکار کے کئے نالہ میں گیا۔

    راول ڈیم کے سپیل ویز کھلنے کے باعث نوجوان پانی کے تیز بہاو کی زد میں آگیا۔قریب ہی ایک بزرگ اور ایک نوجوان نے اسے بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی پانی میں بہہ گئے۔پولیس کی تیراک ٹیموں اور تھانہ کھنہ کے جوانوں نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کی۔اورتینوں افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

    آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس ٹیموں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو آئندہ بھی اس طرح کی کارروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی