Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • آئی جی اسلام آباد کا ضلع بھر کا دورہ ، پولیس جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا

    آئی جی اسلام آباد کا ضلع بھر کا دورہ ، پولیس جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا

    اسلام آباد: :آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ضلع بھر کا دورہ کیا سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا دورے کے دوران فیض آباد ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کیساتھ روزہ افطار کیا۔اس موقع ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر اور افسران و جوان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے

    جوانوں کیساتھ روزہ افطار کرنے کا مقصد پولیس اہلکاروں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرنا ہے بلکہ پولیس اہلکاروں کے مورال میں بھی اِضافہ کرنا ہے ائی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس اور دیگر اضلاع سے آنے والے افسران و جوانوں کی گراں قدر خدمات کو سراہا جو گرامی سردی بارش ہو یا طوفان عوام کی خدمات میں مصروف ہیں ائی جی اسلام آباد سینئر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کا ہرطرح سےخیال رکھاجائے گا سحر و افطار ان کے ساتھ کی جائے

    دیگر اضلاع سے اپنا گھر بار چھوڑ کر ہماری مدد کے لیے آنے والے افسران و جوانوں کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ وہ ہمارے پاس مہمان ہیں ان کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں مزید انھوں نے کہا ہم سب روزے کے ساتھ ح عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں جو ایک عظیم عبادت اور اخلاقی اقدار کا عکاس ہے

  • مجرم پروفیسر انوار احمد کی سزا کےخلاف اپیل پراسلام آباد ہائیکورٹ کا رد عمل

    مجرم پروفیسر انوار احمد کی سزا کےخلاف اپیل پراسلام آباد ہائیکورٹ کا رد عمل

    سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا مقدمہ دائر کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے توہین مذہب کے جرم میں دس سال قید کی سزاء پانے والے مجرم پروفیسر انوار احمد نے اپنی سزاء کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا مجرم پروفیسر انوار احمد کی جانب سے سزاء کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر اعتراض کیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل زائد المیعاد ہونے پر اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

  • پاکستان ٹیلی وژن  قومی اثاثہ قرار، مالی مسائل حل کرنے کی ہدایت،  سینیٹ  اجلاس

    پاکستان ٹیلی وژن قومی اثاثہ قرار، مالی مسائل حل کرنے کی ہدایت، سینیٹ اجلاس

    اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہواجس میں اطلاعات تک رسائی کے ترمیمی بل 2021کے علاوہ پاکستان براڈ کاسٹنگ اسو سی ایشن کے مسائل اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بحث کی گئی۔

    ترمیمی بل سینیٹر ز سجاد حسین طوری، ولید اقبال، محمد علی سیف، منظور احمد کاکڑ اور مرز آفریدی نے ایوان میں پیش کیا تھا۔ اراکین نے بل پر تفصیلی نقطۂ نظر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا اور قومی اسمبلی آئینی ادارے ہیں اور کام کی نوعیت دوسرے اداروں سے بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے کسی ایوان سے متعلق معلومات تک رسائی کا اختیار دینا سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کا اختیار ہے۔

    سینیٹرز رخسانہ زبیری اور پرویز رشید نے بل کی مخالفت کی۔ متعلقہ وزارت نے مجوزہ ترمیمی بل پر اپنا نقطۂ نظر سرسری طور پر کمیٹی کے سامنے پیش کیا تاہم کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ اس بل پر وزارت اور پاکستان انفارمیشن کمیشن کا تفصیلی موقف انتہائی لازمی ہے۔ کمیٹی نے ہدایات دیں کہ جلد ہی اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ کمیٹی نے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے مسائل پر بحث کرتے ہوئے وزارت سے الیکڑانک میڈیا کے اشتہارات کی مد میں واجب الادا رقوم کی تفصیلات ریڈیو اور ٹی وی لائسنس کی فیس میں اضافے پر بھی تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

    پاکستان ٹیلی وژن کو قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے چیئرمین کمیٹی اور سینیٹرز نے اس بات پر زور دیا کہ موثر حکمت عملی کے تحت اس اہم اثاثے کو مالی سطح پر درپیش مسائل سے باہر نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک انقلابی حکمت عملی کے تحت ہی ادارے کو اس صورتحال سے باہر نکالا جاسکتاہے۔

  • چیئرمین سینیٹ اور نیپالی سفیرکی ملاقات، تجارت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں معاونت کی گنجائش موجود

    چیئرمین سینیٹ اور نیپالی سفیرکی ملاقات، تجارت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں معاونت کی گنجائش موجود

    اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے نیپال کے سفیر تاپس آدھیکاری کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ اور پارلیمانی تعلقات کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان سارک ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو علاقائی خوشحالی کیلئے اہم سمجھتا ہے اور پاکستان اور نیپال نے بین الپارلیمانی یونین، ایشائی پارلیمانی اسمبلی اور دیگر اہم فورمز پر مثالی تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطہ کاری کثیر لجہتی تعاون کیلئے اہم ہے اور دونوں ممالک ان بین الاقوامی فورمز کو خطے کے بہتر مستقبل اور خوشحالی کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے نیپالی سفیر کو بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بازار گرم کر رکھا ہے اور بھارت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداوں اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل پُر امن طریقے سے چاہتا ہے اور کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیری عوام کی خواہشا ت اور اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق ہی قابل قبول ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رابطہ کاری کیلئے پاکستان نیپال پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کو موثر کردار ادا کرنا ہو گا اور عوامی سطح پر روابط اور پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ کیلئے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور نیپال کے پارلیمانی وفود میں تیزی لانے پر بھی زور دیا۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ نیپال کی پارلیمان پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات سے تربیتی ورک شاپس اور نیپال کے پارلیمان کے اراکین اور سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کیلئے استفادہ کر سکتے ہیں اور ادارہ جاتی روابط کے تحت ایک دوسرے کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بھی معاونت و رابطہ کاری کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ سال 2021پاکستان اور نیپال کے دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط کے استحکام اور معاونت کیلئے ایک بہترین سال ثابت ہو گا۔

  • اسلام آباد میں تمام عدالتیں کھل گییں، تاہم غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند۔

    اسلام آباد میں تمام عدالتیں کھل گییں، تاہم غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند۔

    اسلام ہائی کورٹ پر حملے کے بعد تمام عدالتیں کھل گئیں ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت تمام ججز اور عملے نے کام شروع کردیا لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی کے انتظامات، غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ابھی بند ہے۔بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے اعلان کے باوجود وکلاء عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں اور عدالتوں میں سائلین کو ریلیف کی فراہمی شروعکردی گئی ہے، نيز فوری نوعیت کے کیسز پر احکامات جاری ہیں۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا نے جزوی ہڑتال کر دی، بعض وکلا کیسز کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔

  • اسلام آباد، عدالتیں بند اور مقدمات بغیر کارروائی ملتوی!!

    اسلام آباد، عدالتیں بند اور مقدمات بغیر کارروائی ملتوی!!

    اسلام آباد میں عدالتیں بند، جوڈیشل کمپلیکس میں 61 مقدمات بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
    احتساب عدالتوں میں 19 ، انسداد دہشتگردی عدالت میں 4 مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی۔ انسداد منشیات میں 25 ، اسپیشل جج سنٹرل کے پاس 13 مقدمات بھی بغیر کارروائی ملتوی۔ احتساب عدالت نمبر ایک میں 5، احتساب عدالت نمبر دو اور تین میں سات سات مقدمات مقرر تھے۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے شریک ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی۔سابق سفیر بابر ہاشمی ، سابق چئیرمین اوگر توقیر صادق کیخلاف ریفرنسز پر بھی کارروائی نہ ہو سکی۔

  • اے ایس آئی رینک کے ملازمین کا ٹیسٹ و انٹرویو:کامیاب ہونے والوں کو تھانوں میں تعینات کردیا

    اے ایس آئی رینک کے ملازمین کا ٹیسٹ و انٹرویو:کامیاب ہونے والوں کو تھانوں میں تعینات کردیا

    آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات پر اسلام آباد کے 12 تھانوں کے محرران تبدیل

    آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے کے بعد تھانوں میں کوالیفائیڈ اور اچھی شہریت کے حامل محرران کی تعیناتی کے احکامات دئیے تھے- ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے محرران کی تعیناتی کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی- کمیٹی ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن، ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈی ایس پی سپیشل برانچ پر مشتمل تھی- کمیٹی نے محرر لگنے کے خواہشمند کنسٹیبل سے اے ایس آئی رینک کے ملازمین سے تحریری ٹیسٹ و انٹرویوکیا- کامیاب ہونے والے ملازمین کو تھانوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد میں منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈے قائم

    اسلام آباد میں منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈے قائم

    اسلام آباد(اقراء لیاقت علی) وفاقی دارلحکومت کے صدر زون میں فحاشی کے اڈوں اور منشیات کے کاروبار نے مقامی افراد کی زندگی اجیرن بنا دی شہریوں کے مطابق ایف 9 پارک میں نجی فاسٹ فوڈ چین کی پارکنگ سمیت ایف ٹین،ایف الیون ای الیون کے مراکز اور رہائشی علاقوں میں منشیات و جسم فروشی کا کاروبار سرعام جاری ہے  ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے بتایا کہ اب منشیات فروشوں نے مراکز سے کاروبار باقائدہ رہائشی علاقوں میں منتقل کر لیا ہے اور دیدہ دلیری میں باقاعدہ سرکاری سرپرستی میں منشیات اور جسم فروشی کا کاروبار چلایا جا رہا ہے جبکہ پولیس اسٹیشن گولڑہ،ترنول کے دیہی علاقوں میں دیسی شراب،چرس اور آئس سرعام فروخت کی جاتی ہے جبکہ پولیس اسٹیشن رمنا اور شالیمار کے علاقوں میں مساج سنیٹرز کی آڑ میں جسم فروشی جاری ہے جبکہ ای الیون اور ایف الیون میں ای ٹی ایس اور آئس سمیت شراب کی خریدوفروخت سرعام جاری رہتی ہے اور باقائدہ ڈیلیوری سسٹم بنایا گیا ہے شہریوں کے مطابق رہائشی علاقوں میں موبائل اور پرس سنیچنگ کی وارداتیں بھی معمول ہیں جن پر پولیس درخواستیں ہی وصول نہیں کرتی جبکہ شاہ اللہ دتہ،ترنول اور گولڑہ کے علاقوں میں قبضہ گروہوں کو بھی ایس پی صدر زون کی پشت پناہی حاصل ہے اور اسلام آباد کا ایک بڑا قبضہ گروہ انکی صدر زون میں طویل عرصے سے تعیناتی کیلئے کردار ادا کر رہا ہے اور پی ایم ڈی یو سمیت دیگر فورمز پر شکایات پر بھی افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے بجائے خانہ پوری کر دی جاتی ہے شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے علاقے کو منشیات و جسم فروشوں سے پاک کرنے کیلئے طویل عرصے سے تعینات کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کیجائے۔

  • کمرے میں گیس بھرنے سے پورا خاندان ابدی نیند سو گیا-

    کمرے میں گیس بھرنے سے پورا خاندان ابدی نیند سو گیا-

    اسلام آباد میں تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے-

    ذرائع کے مطابق ڈالیالہ کا مکین رفاقت نیول ہیڈکوارٹر میں ملازمت کرتا تھا- جمعے کی رات رفاقت اور اسکے اہل خانہ کیساتھ گھر سویا اور پھر اہلخانہ سمیت ابدی نیند سو گیا- رفاقت کے کولیگز نے اسکی معمول سے ہٹ کر غیر حاضری پر تشویش کا اظہار کیا- رفاقت کے آفس کے ساتھیوں نے پولیس کو اطلاع دی-

    پولیس ذرائع سے معلوم ہوا کہ پولیس نے گھر کا دروازہ جو اندر سے بند تھا کھولا تو پانچوں افراد مردے پائے گئے- ابتدائی اطلاعات کے مطابق کمرے میں گیس بھرنے سے اہلخانہ کی موت واقع ہوئی- پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے نعشیں پولی کلینک منتقل کردیں.مزید تفتیش جاری ہے-

  • وفات پانے والے  ٹریفک پولیس  انسپکٹر  کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا

    وفات پانے والے ٹریفک پولیس انسپکٹر کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا

    اسلام آباد:
    وفات پانے والے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر غلام محی الدین کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں اداکر دی گئی-

    نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سمیت دیگر سینئیر افسران وملازمین کی شرکت- متوفی ہارٹ اٹیک کے باعث ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے- آئی جی اسلام آباد نے مرحوم کے بچوں سے پیار کیا- محروم کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا-

    مرحوم غلام محی الدین بہت ملنسار اور اسلام آباد ٹریفک پولیس میں تعینات تھے- آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ مرحوم انسپکٹر کی فیملی کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا-