Baaghi TV

Tag: اسٹیٹ بینک

  • رمضان المبارک  2022 کے لیے زکٰوۃ کا نصاب مقرر

    رمضان المبارک 2022 کے لیے زکٰوۃ کا نصاب مقرر

    اسٹیٹ بینک نے سال 2022 کے لیے زکٰوۃ کا نصاب مقرر کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسٹیسٹ بینک کی جانب سے تخفیف غربت اور سماجی بہبود ڈویژن نے امسال زکوۃ کی کٹوتی کے لیے نصاب کی حد 88 ہزار 927 روپے مقرر کی ہے۔

    پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی،رویت ہلال…

    اسٹیسٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق یکم رمضان کوبینک 88 ہزار 927 روپےیا ا س سےزائد رقوم پر کھاتوں سے زکوۃ منہا کی جائے گی-

    اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان پیر 4 اپریل کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا اس دن زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیےبینک تعطیل قرار دی گئی ہے تمام بینک/ترقیاتی مالی ادارے/ مائکرو فنانس بینک عوام سے لین سے دین کے لیے بند رہیں گے-

    واضح رہے کہ ہ پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق نئے چاند کی پیدائش جمعۃ المبارک یکم اپریل 2022 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 24 منٹ پر ہو گی، 29 شعبان المعظم یعنی ہفتہ یکم اپریل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو عمومی طور پر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے، پاکستان کے اکثر علاقوں میں 31 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چُکی ہو گی۔

    رمضان میں دیگرمہینوں کےمقابلے میں فالج کےامکانات کم ہو جاتے ہیں،ماہرین

    رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق غروبِ شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق جو عمومی طور پر کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، مظفر آباد، گلگت اور پشاور میں 70 منٹ، راولپنڈی / اسلام آباد میں 69 منٹ، لاہورمیں 68 منٹ، کوئٹہ میں 69 منٹ جبکہ کراچی میں 67 منٹ ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلال کی رویت بآسانی ہو جائے گی اور رمضان المبارک کا آغاز اتوار 3 اپریل سے ہو گا۔

    تامل ناڈو کےاسلام قبول کرنےوالےمسلمانوں کی نوکریوں سے ہاتھ دھونے کی شکایت

    زکوۃ کی فضیلت و اہمیت کیا ہے ؟ زکوٰۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات

  • پل بھرمیں؛ملک بھرمیں:اسٹیٹ بینک پاکستان نے”راست”     کےتحت رقم کی مفت منتقلی کی سہولت متعارف کرادی

    پل بھرمیں؛ملک بھرمیں:اسٹیٹ بینک پاکستان نے”راست” کےتحت رقم کی مفت منتقلی کی سہولت متعارف کرادی

    کراچی: پل بھرمیں ؛ملک بھر میں :اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے راست کے تحت فرد تا فرد رقم کی مفت منتقلی کی سہولت متعارف کرادی ،اطلاعات ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےحکومتی غلامی سے نجات کے فوری بعد ایسے اقدامات شروع کردیئے ہیں کہ جن کے اپنانے سے عوام الناس کا اعتماد بہت جلد بحال بھی ہوگا اور بڑھے گا بھی ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے نئے اقدامات نے عوام الناس کے دل جیت لیئے ہیں ، اسٹیٹ بینک نے بینکوں ‘راست’ کے تحت فرد تا فرد (پی 2 پی) رقم کی مفت منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، راست رقوم کی ادائیگی کا ایک ڈیجیٹل نظام ہے۔

    اس حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق مرکزی بینک نے کہا کہ اس نے بینکوں کو ملک میں راست کے ذریعے پی 2 پی ادائیگیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے،یہ بھی کہا جارہا ہےکہ مرکزی بینک ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مالیاتی نظام میں اصلاحات اور ادائیگی کے نظام میں بہتری کے لیے سخت محنت کر رہا ہے اور ادائیگی کے نظام کو کم سے کم وقت کے ساتھ فاسٹ ٹریک پر لانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ راست اسٹیٹ بینک کا تیار کردہ پاکستان کا پہلا فوری ادائیگی کا نظام ہے جو پاکستانی عوام کو ڈیجیٹل ادائیگی کی فوری اور معتبر ہسولت فراہم کرتا ہے، اردو زبان کے لفظ راست کا مطلب صحیح اور سیدھا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک سمجھتا ہے کہ راست فرد سے فرد سروس سے نہ صرف صارفین کو آسان دشواریوں سے پاک اور مفت ڈیجیٹل فنڈ ٹرانسفر کی سہولت ملے گی اور ایک مؤثر اور سازگار ادائیگیوں کا انفرا اسٹرکچر بھی مہیا ہوگا جو معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور ملک میں ڈیجیٹل مالیاتی سروس کے فروغ کی راہ ہموار ہوگی۔

    اس ضمن میں اسٹیٹ بینک نے یوٹیوب اور اپنی ویب سائٹ پر ایک وضاحتی ویڈیو بھی جاری کی جو آسان الفاظ میں بیان کرتی ہے کہ راست کے ذریعے ادائیگیاں اور رقوم کس طرح منتقل کی جائیں۔

    اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ‘راست’ فرد تا فرد رقوم کی منتقلیوں اور سیٹل منٹ خدمات کے تحت بینک صارفین اپنے بینک کی موبائل ایپلیکیشن، انٹرنیٹ بینکاری اور اوور دی کاؤنٹر خدمات استعمال کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹس میں رقوم بھیجنے اور اسے وصول کرنے کی سہولت سے استفادہ کریں گے۔

    بینک کا کہنا تھا کہ صارفین کے لیے آسانی یہ ہے کہ وہ بینک کی موبائل ایپلیکیشن، انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے یا بینک کی برانچ میں جا کر اپنے رجسٹرڈ موبائل فون نمبر کو اپنی راست آئی ڈی بنا کر اسے اپنے ترجیحی انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر (آئی بی اے این) سے منسلک کرسکیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جب صارف موبائل نمبر کو اپنی راست آئی ڈی بنالے گا تو دیگر افراد یہ موبائل فون استعمال کر کے اسے رقم بھیج سکیں گے، انہیں اکاؤنٹ نمبر یا کوئی اور تفصیل جاننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب بینک صارفین کے پاس اگر راست آئی ڈی موجود نہ ہو یا وہ آئی بی اے اینکے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں تو بھی اپنے آئی بی اے این کے ذریعے راست سروس کو رقوم بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ موبائل ایپلیکیشن، انٹرنیٹ بینکنگ اور برانچ کاؤنٹرز سمیت کم از کم 3 ذریعوں (چینلز) پر راست فرد سے فرد رقم کی منتقلی کی سہولت فراہم کریں۔

    مرکزی بینک کے مطابق بہت سے بینکوں نے تمام ضروری تکنیکی اپگریڈز اور دیگر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اکاؤنٹ ہولڈرز کو ‘راست’ پی 2 پی خدمات فراہم کررہے ہیں۔

  • اب پچھتاوےکیاہوت جب چڑیاں چُن گئیں کھیت:اسٹیٹ بینک      ترمیمی بل منظوری کےبعد پی پی کاچیلنج کرنےکافیصلہ

    اب پچھتاوےکیاہوت جب چڑیاں چُن گئیں کھیت:اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظوری کےبعد پی پی کاچیلنج کرنےکافیصلہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت نےسینیٹ میں دھوکادہی سے بل کو منظور کرایا ،اسٹیٹ بینک بل تسلیم نہیں کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کے فیصلے کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حوالے سے اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ سے بھی مشاورت کریں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل قومی سلامتی کے خلاف ہے، متنازع بل کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا،حکومت نےسینیٹ میں دھوکادہی سے بل کو منظور کرایا ،اسٹیٹ بینک بل تسلیم نہیں کرتے، عدالت میں چیلنج کریں گے۔

    گذشتہ روز سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ میں منظور کیا گیا تھا ، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل وزیرخزانہ شوکت ترین نےایوان میں پیش کیا ۔ترمیمی بل کے حق میں 44 اور مخالفت میں 43ووٹ آئے، چیئرمین سینیٹ کے ووٹ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

     

     

    یاد رہے کہ سینیٹ میں‌ اسٹیٹ بینک ترامیمی بل کی منظوری کو ن لیگ نے سینیٹ میں‌قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کی انڈرسٹینڈنگ قراردیا اور اس حوالے سے مصدق ملک نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کمال ہے کہ کیا ہے؟ اسٹیٹ بینک کا بِل پیش ہوا۔ قائدِ حزبِ اختلاف یوسف رضا گیلانی غائب۔ ایک ووٹ، یعنی گیلانی صاحب کا ووٹ کم ہونے سے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے کا بل منظور کرلیا گیا۔ اور ان کو قائدِ اختلاف بنانے والے اور اپوزیشن بنچ پہ بیٹھنے والے سینیٹرز کی بل کی والہانا حمایت

     

     

  • غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہو گا ،گورنر اسٹیٹ بینک

    غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہو گا ،گورنر اسٹیٹ بینک

    گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی بنانے کا مقصد اندرونی گورننس کو بہتر کرنا ہے غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہو گا-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نےکہا کہ مہنگائی کی وجہ توانائی کی قیمت میں اضافہ ہے شرح سود بڑھانے سے تیل کی قیمت تو نہیں بدل سکتی ہےمہنگائی کی شرح قانون میں لکھی نہیں جاتی ہے اورحکومت مہنگائی کی حد طے کرتی ہےگزشتہ 10 سے20 سال کے اعداد و شمار دیکھیں تو مہنگائی کی شرح ایسی ہی نظر آئے گی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود 7.75 فیصد پر برقراررکھنے کا…

    گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ حکومت کو حق ہے کہ وہ اپنی ترجیحات کے مطابق مہنگائی کا ٹارگٹ سیٹ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال میں مہنگائی میں کمی ہو گی اس سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 13 سے 14 بلین ڈالرز تک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تیل کی قیمت کی وجہ سے ہے تیل کی پرانی قیمتوں اور آج کی قیمتوں میں بہت فرق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کو 2.75 فیصد سے بڑھایا ہے۔

    ڈاکٹر رضا باقرنے کہا کہ ہماری گروتھ 4 سے 6 فیصد رہے تو یہ مناسب ہے پاکستان کی معیشت کے لیے کچھ اسٹرکچرل اصلاحات کی ضرورت ہے اگر ہماری برآمدات بڑھ جائیں تو ہماری گروتھ مزید بڑھ سکتی ہے اسٹیٹ بینک میں مانیٹری کمیٹی، گورنر و ڈپٹی گورنر کی تعیناتی حکومت ہی کرتی ہےاس بل کے تحت بھی تعیناتی کا اختیار وفاقی حکومت کا ہی ہو گا۔

    شہزاد اکبر کا استعفیٰ اچھا چھٹکارا ہے،سربراہ براڈ شیٹ

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پالیسی ریٹ کا فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی میں ہوتا ہے کمیٹی میں گورنر کا ایک ووٹ ہوتا ہے یہ کہنا غلط ہے کہ مانیٹری پالیسی کے فیصلوں کا ذمہ دار ایک شخص ہوتا ہے آپریشنز کے امور کے لیے ایگزیکٹو کمیٹی بنانے جا رہے ہیں ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی 4 ممبران ہوں گے مانیٹری پالیسی کے 9ممبرز ہیں جن میں سے ایک ووٹ گورنر کا ہوتا ہے پالیسی ریٹ کا فیصلہ فرد واحد نہیں کرتا ہے ترمیمی بل میں شرح سود کو ہٹایا نہیں جا رہا ہے ایگزیکٹو کمیٹی بنانے کا مقصد اندرونی گورننس کو بہتر کرنا ہے غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہو گا۔

    شہباز گل نےشہزاد اکبر کے استعفیٰ دینےکی وجہ بتا دی

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا جائے گا، شرح سود 9 اعشاریہ 75 پر برقرار رکھا گیا ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ دوماہ کےدوران مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، نومبر اور دسمبر میں مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوا، نومبر میں قیمتیں 3 فیصد بڑھیں، نومبر کے مقابلے میں مہنگائی کی شدت دسمبر میں کم رہی، تجارتی خسارہ میں استحکام آرہاہے، طلب میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی اشاریوں میں تبدیلی کی رفتار متوازن ہوئی ہے، افراط زر کی شرح 12.3 فیصد رہی تھی پاکستان کی گروتھ مستحکم ہے، منی بجٹ لانے سے ہمارا مالی خسارہ مزید کم ہوگا، ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی رفتار کم ہوتی نظر آئےگی، پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں ہمارے کنٹرول میں نہیں-

    پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے

  • ملکی معیشت اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی گئی،شاہد خاقان

    ملکی معیشت اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی گئی،شاہد خاقان

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو ملکی خودمختاری کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ ابھی سینیٹ میں ہے اسے واپس قومی اسمبلی میں لاکر اتفاق پیدا کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اورپارلیمان اسٹیٹ بینک سے نہیں پوچھ سکےگی، جو شرائط عالمی مالیاتی ادارے لگاتے تھے اب اسٹیٹ بینک لگائے گا اسٹیٹ بینک بل کے اثرات معیشت اور ملک پر پڑیں گے ملکی معیشت اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی گئی ہےاسٹیٹ بینک اب پاکستان کے معاملات سے آزاد ہے۔

    حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے،چودھری پرویزالٰہی

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک بل کے اثرات معیشت اور ملک پر پڑیں گے، ملکی معیشت اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی گئی ہے، اسٹیٹ بینک اب پاکستان کے معاملات سے آزاد ہےحکومت عوام کی بہتری کے لیے اسٹیٹ بینک کے تابع ہوگی، اسٹیٹ بینک نہ حکومت کی سنے گا اور نہ پارلیمان کی سنے گا۔

    لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے؟ سراج الحق

    رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وہ شرائط پہلے جو عالمی مالیاتی ادارے لگاتے تھے وہ اب اسٹیٹ بینک لگائے گا، اسٹیٹ بینک کا بنیادی مقصد بینکنگ اور مالیاتی نظام کا کنٹرول تھا اب اس کا مقصد مہنگائی کنٹرول کرنا ہوگیا ہے مہنگائی غربت اور روزگار اب اسٹیٹ بینک کے پاس چلے گئے ہیں، پاکستان میں سب سےزیادہ تنخواہ لینے والا گورنر اسٹیٹ بینک ہوگا، گورننس دینا اب حکومت یا پارلیمان نہیں اسٹیٹ بینک کا کام ہوگا۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گورنر، ڈپٹی گورنر اور بورڈ ممبران کو نہ حکومت اور نہ ہی پارلیمان نکال سکے گا، اس ایکٹ میں اسٹیٹ بینک سے جواب طلبی کا کوئی طریقہ موجود نہیں اس بل پرپارلیمان میں بحث نہ ہوئی توبتانا چاہتا ہوں ہم پاکستان کا سودا نہیں ہونے دیں گےجیسے ہی اسمبلی دوسری بنے گی ہم اس قانون کو تبدیل کردیں گے-

    پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

    دوسری جانب ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے آئے گا سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہر لیڈر حکومت میں آنے سے پہلے مہنگائی کا شور مچاتا ہے لیکن آج تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ معاشی مسائل کا حل کیسے نکلے گا؟ آج کل کے معاشی حالات میں سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہے فیکٹری مالکان اپنی چیزوں کی قیمت بڑھا کر منافع کما لیتے ہیں لیکن مالکان اپنے اداروں میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں نہیں بڑھاتے۔

    سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کیجانب سے پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کیلئے 0.1 ملین ڈالر امداد

    چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سال میں صرف ایک مرتبہ ہوتا ہے جب کہ مہنگائی مہینے میں دو مرتبہ بڑھ جاتی ہے تو وہ کیسے اس ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کریں؟چودھری شجاعت حسین نے زور دے کر کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    بہت ہو گیا ہمیں الگ گورنر وزیراعلی چاہیے٫یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب کا مقدمہ…

  • پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں رواں برس 31 دسمبر تک کی توسیع

    پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں رواں برس 31 دسمبر تک کی توسیع

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں 31 دسمبر 2022 تک کی توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی :اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 100 ،50 ، 10اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں 31 دسمبرتک توسیع کی گئی ہے، عوام پرانے نوٹ اسٹیٹ بینک آفس آکر تبدیل کروا سکتے ہیں۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد 100 ،50 ، 10اور 1000 کے پرانے نوٹ قابل استعمال نہیں ہوں گے۔

    ریاست کے اندر ایک ریاست نہیں بنیں گے،اسٹیٹ بینک


    اس سے پہلے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی وفاقی حکومت کے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق مورخہ 23 دسمبر 2022، میعاد ختم ہونے پرمدت کے دوران، پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ منسوخ ہو جائیں گے، اور ان کا تبادلہ نہیں کیا جا سکے گا۔

    اسٹیٹ بین کی جانب سے کہا گیا کہ بینک نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں یہ آخری توسیع ہے عوام اس توسیع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوٹوں کو مقررہ مدت تک تبدیل کر والیں-

    صنعتی سلائی مشین،کپاس کے درآمدی بیج اور زرعی آب پاشی آلات پر سیلز ٹیکس کی تجاویز…

    اس سےقبل آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر پروگرام کے تحت اسٹیٹ بینک کو مجوزہ خودمختاری پر شدید تنقید کے بعد مرکزی بینک نے صورتحال کو واضح کرنے اور ناقدین کی جانب سے انتہائی سخت قرار دی گئی ترامیم کی حمایت حاصل کرنے کے لیے 2دستاویز جاری کیں ن دستاویز میں دلیل دی گئی کہ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں مجوزہ ترامیم سے معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہو گا نہ ہی بینک ’ریاست کے اندر ایک ریاست‘ بنے گا، بینک اپنے کردار کو مہنگائی کنٹرولر تک محدودرکھنےکےبجائےمستحکم اقتصادی ترقی اور ترقی کے حصول کے لیے کام کرتا رہے گا۔

    معیشت مضبوط اورملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں،وزیراعظم

    دستاویز میں کہا گیا کہ ترامیم وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے میں مدد دیں گی تاکہ اقتصادی ترقی اور افراط زر کے درمیان توازن کو بہتر بنایا جا سکے،اسٹیٹ بینک حکام پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ رہیں گے،نیب اور ایف آئی اے مبینہ مجرمانہ معاملات کی تحقیقات کر سکتے ہیں۔

    اسٹیٹ بنک نے ’رسپانس ٹو‘ کے عنوان سے ایک مقالے میں کہا کہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کرنا اسٹیٹ بینک کے مجوزہ ترامیم کے تحت تین مقاصد میں سے ایک ہے، جس میں ملکی قیمتوں میں استحکام (افراط زر) اور مالیاتی استحکام شامل ہے، ترامیم کے چھ اہم مقاصد ہیں، اسٹیٹ بینک کے مقاصد کو واضح طور پر بیان کرنا تاکہ اس کے احتساب کو بہتر بنایا جا سکے۔

    ملتان سے جدہ جانیوالی پی آئی اے پروازو فنی خرابی کے باعث کراچی اتارلی گئی

  • ریاست کے اندر ایک ریاست نہیں بنیں گے،اسٹیٹ بینک

    ریاست کے اندر ایک ریاست نہیں بنیں گے،اسٹیٹ بینک

    آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر پروگرام کے تحت اسٹیٹ بینک کو مجوزہ خودمختاری پر شدید تنقید کے بعد مرکزی بینک نے صورتحال کو واضح کرنے اور ناقدین کی جانب سے انتہائی سخت قرار دی گئی ترامیم کی حمایت حاصل کرنے کے لیے 2دستاویز جاری کی ہیں-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک ک جانب سے جاری کی گئیں ان دستاویز میں دلیل دی گئی کہ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں مجوزہ ترامیم سے معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہو گا نہ ہی بینک ’ریاست کے اندر ایک ریاست‘ بنے گا، بینک اپنے کردار کو مہنگائی کنٹرولر تک محدودرکھنےکےبجائےمستحکم اقتصادی ترقی اور ترقی کے حصول کے لیے کام کرتا رہے گا۔

    آئی ایم ایف نے 6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا گورنر پنجاب

    دستاویز میں کہا گیا کہ ترامیم وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے میں مدد دیں گی تاکہ اقتصادی ترقی اور افراط زر کے درمیان توازن کو بہتر بنایا جا سکے،اسٹیٹ بینک حکام پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ رہیں گے،نیب اور ایف آئی اے مبینہ مجرمانہ معاملات کی تحقیقات کر سکتے ہیں۔

    اسٹیٹ بنک نے ’رسپانس ٹو‘ کے عنوان سے ایک مقالے میں کہا کہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کرنا اسٹیٹ بینک کے مجوزہ ترامیم کے تحت تین مقاصد میں سے ایک ہے، جس میں ملکی قیمتوں میں استحکام (افراط زر) اور مالیاتی استحکام شامل ہے، ترامیم کے چھ اہم مقاصد ہیں، اسٹیٹ بینک کے مقاصد کو واضح طور پر بیان کرنا تاکہ اس کے احتساب کو بہتر بنایا جا سکے۔

    "کچاہےمکان میراکچھ توخیال کر”بارش کےبعدپارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنےلگیں:وزیراعظم سے…

    ستاویزات میں مزید کہا گیا کہ ان مقاصد کے مطابق اسٹیٹ بینک کے افعال کا خاکہ بنانا، اسٹیٹ بینک کو اپنے مقاصد کے حصول میں مدد کے لیے ضروری مالی وسائل فراہم کرنا، اسٹیٹ بینک کی فنکشنل اور انتظامی خود مختاری کو مضبوط کرنا، اسٹیٹ بینک کے آپریشنز میں شفافیت کو بڑھانا اور اس کی گورننس کو مضبوط کرنااور نگرانی کے افعال کو مضبوط بنا کر اور رپورٹنگ کی ضروریات کو بڑھا کر اسٹیٹ بینک کے احتساب کو بڑھانا ہے-

    پاکستان عمران خان کے بطور وزیراعظم رہنے کا ایک دن کا بھی متحمل نہیں ہو سکتا،اہم شخصیت کا دعویٰ

    اسٹیٹ بینک خود مختاری کے لیے ترمیمی ایکٹ پر اسٹیٹ بینک نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اسٹیٹ بینک پارلیمان کو جواب دہ ہوگا، حکومت آفیشلز کو برطرف کرسکے گی، افراط زر کو کم کرنے کے ساتھ معاشی نمو اور پائیدار ترقی بنیادی اہداف رہیں گے، قرضوں کی واپسی حکومت کی ذمہ داری ہوگی، معلومات کا تبادلہ معاہدے کے تحت حکومت کی منظوری سے ہوگا۔

    دستاویز میں مزید کہا گیا کہ ترامیم آئی ایم ایف کے ایما پر نہیں، ماضی میں بھی کئی مرتبہ اس طرز کی ترامیم ہوچکی ہیں، دنیا کے بیشتر ملک بشمول ترقی پذیرملکوں کے بینک بھی حکومتی قرضے محدود کرچکے ہیں۔

    ہم حاضر:ہم قربان:اے اہل بلوچستان:گوادرمیں پاک فوج کی طرف سے بارشوں اورسیلاب سے متاثرین کی مدد جاری

  • پاکستان پراللہ کا احسان:5 ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 12.3فیصد اضافہ

    پاکستان پراللہ کا احسان:5 ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 12.3فیصد اضافہ

    اسلام آباد :پاکستان پراللہ کا احسان:5 ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 12.3فیصد اضافہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پراللہ کے احسانات جاری ہیں ،جہاں ایک طرف ترقی یافتہ ممالک ،کم آبادی اور زیادہ وسائل کےباوجود ابھی تک کورونا کی تباہ کاریوں سے باہرنہیں نکل سکے وہاں دوسری طرف زیادہ آبادی اورکم وسائل والا پاکستان کورونا وبا سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے

    یہ وجہ ہے کہ جہاں دنیا کی معیشتیں سکڑ رہی ہیں وہاں پاکستانی معیدشت بہتر ہورہی ہے ،ادھر اسی حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2021-22ء کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں بارہ اعشاریہ تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سات سو اٹھانوے ملین ڈالر ہوگئی ہے جو نومبر میں ایک سو چھتیس ملین ڈالر تھی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ نومبر 2020 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چالیس ملین ڈالر کا اخراج دیکھا گیا ہے جبکہ ابتدائی پانچ ماہ میں مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری میں تہتر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مرکزی بینک نے یہ بھی بتایا کہ مالی سال 2021-22ء کے پانچ ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری چار سو چھپن ملین ڈالر رہی جبکہ اسٹاک مارکیٹ سے دو سو تریسٹھ ملین ڈالر کا اخراج ہوا۔

    موجودہ حکومت کے حامیوں کا کہنا ہے کہ محض پانچ ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

  • مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا انوکھامنصوبہ

    مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا انوکھامنصوبہ

    کراچی:مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا انوکھامنصوبہ ،اطلاعات کےمطابق مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں مزید ایک فیصد اضافہ کر دیا۔ جبکہ شرح سود 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    اس حوالے سے آج کے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےاعلامیے کے مطابق زرعی شعبے کی نمو مضبوط نظرآتی ہے اور معاشی نمو 4 سے 5 فیصد اندازے کی اوپری سطح کے قریب ہوگی، معاشی نمو کے اندازوں میں آج شرح سود کا اضافہ شامل کرلیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اومی کرون پر تاحال اس کی شدت کی معلومات کم ہے، کمیٹی سمجھتی ہے کہ پاکستان نے وبا کی دیگر قسموں کا مقابلہ کیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آج کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سابقہ اندازوں سے بلند، 4 فیصد رہے گا، قلیل مدت میں کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارہ بلند رہیں گے جبکہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں عالمی قیمتیں معمول پر آنے سے یہ مرحلہ وار کم ہوگا۔

    اعلامیے کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بیرونی ترسیلات سے مکمل ادا ہورہا ہے، ادائیگی کیلئے زرمبادلہ ذخائر مالی سال کے دوران ضروری حد میں رہیں، عالمی قیمتوں اور مقامی طلب میں کمی زرمبادلہ ذخائر بڑھائیں گے۔ مہنگائی کی شرح 9 سے 11 فیصد ہوگی۔ مالی سال 2023میں مہنگائی کم ہوکر 5سے 7فی صد رہنے کا امکان ہے۔

  • اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی زری پالیسی کا اعلان آج ہوگا،شرح سود میں اضافے کا امکان

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی زری پالیسی کا اعلان آج ہوگا،شرح سود میں اضافے کا امکان

    کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی زری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں شرح سود کے تعین کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا،زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعداعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں نئی شرح سود کا اعلان ہوگا-

    نومبر میں افراط زر کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

    معاشی تجزیہ نگاروں نے مہنگائی کے پیش نظر شرح سود میں ایک تا ڈیڑھ فیصد اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے معاشی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو کیلئے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافہ متوقع ہے جو کہ ایک تا ڈیڑھ فیصد تک ہوسکتا ہے۔

    واضح رہےکہ اس وقت شرح سود8.75فیصد کی سطح پر ہے۔

    سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100 ملین ڈالرز کا ادھار فیول فراہم کرے گا

    قومی معیشت کی بحالی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کو مزید متحرک کر دار ادا کرنا ہو…