Baaghi TV

Tag: اسٹیٹ بینک

  • ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی گئی:اسٹیٹ بینک

    ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی سخت کردی گئی:اسٹیٹ بینک

    اسلام آباد۔:ایکسچینج ریٹ میں حالیہ اتار چڑھاؤ نیز بین البینک شرح اور ایکسچینج کمپنیوں و بینکوں کی جانب سے صارفین کو پیش کردہ شرح میں فرق کے پیش نظر بینک دولت پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کی نگرانی میں اضافہ کردیا ہے،

    کون اپنی ڈگری کی بنیاد پرڈاکٹرہے اورکس اندازسے لکھنا ہے! ہائیرایجوکیشن کمیشن نے…

    اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے پیر (یکم اگست 2022ء) سے متعدد ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے معائنے شروع کردیئے ہیں۔منگل (2 اگست 2022ء) کو اسٹیٹ بینک نے ایس بی پی ضوابط کی خلاف ورزی پر دو ایکسچینج کمپنیوں (گیلکسی ایکسچینج کمپنی اور الحمید انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی) کی چار برانچوں کے آپریشنز معطل کردیئے۔ اسٹیٹ بینک نے کچھ عرصہ قبل بعض ایکسچینج کمپنیوں پر جرمانے بھی عائد کئے تھے۔

    سندھ میں جامعات کا کنٹرول ہائیرایجوکیشن کمیشن کودیئے جانے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کی ہدایات کی خلاف ورزی پر کچھ عرصہ قبل مختلف ایکسچینج کمپنیوں کے 13 فرنچائزز کے انتظامات ختم کردیئے گئے تھے۔اسٹیٹ بینک نے ان خدشات کی تحقیقات کے لئے کہ بعض ایکسچینج کمپنیاں اپنے صارفین کو غیرملکی کرنسی فروخت نہیں کررہی ہیں ’مسٹری شاپنگ‘ کی کارروائی بھی شروع کی ہے۔ 4 اگست 2022ء کو ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا ایک اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔اگر ضرورت پڑی تو اسٹیٹ بینک جاری معائنوں اور مسٹری شاپنگ کے نتائج کی روشنی میں ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں پر نفاذ کے حوالے سے اپنے اقدامات میں سختی لائے گا۔

    ائیرایجوکیشن کمیشن کا ایم فل سکالرزکےلیے بڑا اعلان

  • آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ اہم سنگ میل ہے،قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

    آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ اہم سنگ میل ہے،قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

    کراچی: اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ اہم سنگ میل ہے-

    باغی ٹی وی : قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے ایس بی پی پوڈ کاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک ہے، آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ اہم سنگ میل ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو اتنا آسان نہ لیا جائے۔


    انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) حکام تمام اقدامات سے مطمئن ہیں، اسٹاف لیول معاہدے سے بورڈ میٹنگ میں بڑی آسانی ہوتی ہے ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کو پیسے مل جائیں گے۔

    دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر مرتضیٰ سید نےای میل پر جواب میں بتایا کہ آئی ایم ایف کےساتھ جاری پروگرام کےسبب ہماری اگلے 12 مہینوں کی مالی سال 23-2022 کے لیے 33.5 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت پوری ہو چکی ہےجبکہ مالی صورت حال کے حوالے سے مارکیٹ کے غیر ضروری خدشات چند ہفتوں میں ختم ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ اسٹاف لیول معاہدے کا اگلا جائزہ اجلاس پاکستان کو کمزور ممالک کی فہرست سے الگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ زیادہ تر ممالک کو آئی ایم ایف کی حمایت حاصل نہیں۔

    انہوں نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے قرضوں کی صورتحال جو مارکیٹوں کےلیے اہم نقطہ ہے،اس کی صورتحال قرضوں والے دیگر کمزور ممالک کے مقابلے میں بہت بہتر ہے،پاکستان پر بیرونی قرضے کم ہیں،پریزینٹیشن میں پاکستان کی صورتحال کا موازنہ حال ہی میں دیوالیہ ہونے والے سری لنکا سےکرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی بیرونی دباؤ آیا پاکستان نےزری پالیسی کو سخت کردیا اور روپے کی قدر کم کرنے کی اجازت دی۔

    ہمیں امید ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں حقیقت ظاہر ہو جائے گی اور پاکستان کے حوالے سے غیر ضروری خدشات ختم ہو جائیں گے۔ پاکستان کے مقابلے میں سری لنکا کی مالی صورت حال زیادہ خراب ہے۔

  • اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تقرری

    اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تقرری

    اسلام آباد:اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تقرر ی کردی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کی طرف سے اس سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں‌اس حوالےسے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی تیار کردہ سمری کی منظوری دی۔

    اسٹیٹ بینک کےبورڈ آف ڈائریکٹرز میں ممتاز معاشی ماہرین شامل ہیں۔ڈاکٹرعلی چیمہ، ڈاکٹر اکبر زیدی، طارق پاشا کو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔نجف یاور، فواد انور، ندیم حسین بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ ہیں۔

    بورڈ آف ڈائریکٹرز میں محفوظ احمد خان،زاہد فخرالدین جی ابراہیم بھی شامل ہیں۔سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔

    ادھرڈالر بے لگام ہوگیا، روپے کے مقابلے امریکی کرنسی نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بدترین گراوٹ کا تسلسل جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت 228 روپے 37 تک جاپہنچی۔

    انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 56 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 37 پیسے پر فروخت ہوا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 231 روپے پربند ہوا ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بے لگام گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، روپے کی بے قدری کی وجہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام کی صورتحال کے درمیان مارکیٹ کا معاشی رہنمائی سے محروم ہونا ہے۔

    مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے اور مارکیٹ کو عام انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف یا مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت حکمراں اتحاد کی جانب سے کچھ رہنمائی کی ضرورت ہوگی۔

    روپے کی قدر میں گراوٹ میں تیزی ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی کیے جانے، یورو بانڈ کی پیداوار میں اضافے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی فعال سپلائی نہ ہونے کے بعد ہوئی ہے۔

  • وزیر اعظم میرا گھر اسکیم کے تحت تازہ رقم کی تقسیم روک دی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک

    وزیر اعظم میرا گھر اسکیم کے تحت تازہ رقم کی تقسیم روک دی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک

    کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم میرا گھر اسکیم کے تحت تازہ رقم کی تقسیم روک دی گئی ہے۔

    مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق میکرو اکنامک صورتحال میں ادائیگی پندرہ دنوں کے لیے روک دی گئی ہے، حکومت اسکیم کی خصوصیات کا جائزہ لے گی۔

     

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بینکوں نے یکم جولائی 2022 سے 15 جولائی 2022 تک تازہ رقوم کی تقسیم کو روکنے کو کہا۔

    ایک اورپیغام میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں شروع کامیاب جوان انٹرن شپ پروگرام پر بھی نظرثانی کی جارہی ہے اوریہ پروگرام بھی فی الحال بند کردیاگیا ہے، اس سلسلے میں نئے احکامات کی روشنی میں مزید تفصیلات پھرجاری کی جائیں گی

  • اسٹیٹ بینک نے 75 روپے نوٹ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا

    اسٹیٹ بینک نے 75 روپے نوٹ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا

    پاکستان کے مرکزی بینک نے سوشل میڈیا پر 75 روپے اور دیگر یادگاری نوٹ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ SBP نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر جاری کیے جانے والے یادگاری بینک نوٹ کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے ڈیزائن جعلی ہیں۔

    پاکستان کی75ویں سالگرہ پر 75روپے کا یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر 75 روپے کے نئے نوٹ کی ایک تصویر گردش کر رہی جس کے بارے کہا جا رہا کہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اسے جاری کیا جائے گا۔

    خبریں تھیں کہ حکومت نے 75 ویں جشن آزادی پر 75 روپے کا نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کے قیام کی 75 ویں سالگرہ یکم جولائی 2023 کو بھی جاری ہوگا۔

    رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی

    وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر 75روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جائے گا جس کا وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو 75 روپے کا نوٹ چھاپنے سے آگاہ کردیا ہے-

    یہ بھی خبریں تھیں کہ فنانس ڈویژن نے کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں اسٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کر دیں، 75روپے کے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی گئی ہے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ 75 روپے کے نوٹ کی چھپائی مقامی کاغذ پر ہوگی۔

    پاکستان کی کاروباری برادری نے سُپرٹیکس کومسترد کردیا

  • پاکستانی بینکوں میں  ڈالرہی ختم ہونا شروع ہوگئے

    پاکستانی بینکوں میں ڈالرہی ختم ہونا شروع ہوگئے

    اسلام آباد:پاکستانی بینکوں ڈالرہی ختم ہوگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستانی بینکوں کے پاس ڈالر ختم ہو چکے ہیں اور اب وہ اپنے گاہکوں کے لیے تجارت سے متعلق ادائیگیوں کے لیے مختلف ذرائع سے قرض لے رہے ہیں، بشمول ان کے اپنے ڈپازٹرز۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے تبادلے میں فارورڈ پریمیم گزشتہ چند دنوں میں گھٹ کر منفی ہو گئے، یہ ایک بہت ہی غیر معمولی پیش رفت ہے جو بینکوں میں ڈالر کی لیکویڈیٹی کی شدید کمی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق زرمبادلہ کے لیے فارورڈ مارکیٹوں میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھنے والے بینکرز منافع کو بتاتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے تقریباً ایک ماہ قبل مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت روک دی ہے۔ اسٹیٹ بینک بھی بعض اشیا کی درآمد پر پابندی کے باوجود مختلف ذرائع سے ڈالرآرہے ہیں‌۔اقدامات میں LCs کی پروسیسنگ میں "انتظامی” تاخیر کرنا شامل ہے۔

    پاکستانی 11 ماہ کے دوران کروڑوں ڈالرز کی چائے پی گئے،ادارہ شماریات کی رپورٹ

    ادھر ڈالر 212 روپے سے بھی تجاوز کرگیا، سونا بھی مزید 1500روپے مہنگا۔تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی اوپن مارکیٹ قیمت 212 اور انٹربینک قیمت 208 روپے سے تجاوز کرگئی۔ تیل کی ادائیگیوں کی مد میں دباؤ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی اور سرکاری ذخائر مزید گھٹ کر 8 ارب 9 کروڑ ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث جمعہ کو بھی ڈالر کی بلند پرواز جاری رہی جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے انٹربینک ریٹ 208 روپے اور اوپن مارکیٹ نرخ 212 روپے کی نئی بلند ترین سطح سے بھی تجاوز کرگئے۔

    ڈالر کی اونچی اڑان ،اوپن مارکیٹ میں212 روپے کا ہو گیا

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 209 روپے سے بھی تجاوز کرگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک روپے 8 پیسے کے اضافے سے 208.75 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.50 روپے بڑھ کر 212 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ کی قدر کا دارومدار آئی ایم ایف پروگرام کے گرد گھومتا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف قرض پروگرام کے معاہدے پر رضامند نہیں بلکہ پیٹرول پر لیوی اور سیلز ٹیکس بھی بھی عائد کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

    روس نے یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں میں پیٹرول سے 93 بلین ڈالر کمائے

    ماہرین کے مطابق اس سے پروگرام میں شمولیت کا عمل طول اختیار کررہا ہے اور مالیاتی بحران میں خطرناک حد تک بڑھنے سے غیر یقینی ماحول سے ڈالر کی بلند پرواز جاری ہے۔علاوہ ازیںپاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 1285 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 742 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 27 ڈالر بڑھ کر 1846 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • مدت ملازمت مکمل ہونے پرگورنراسٹیٹ بینک رضا باقرکا پیغام

    مدت ملازمت مکمل ہونے پرگورنراسٹیٹ بینک رضا باقرکا پیغام

    رضا باقر نے بطور گورنر اسٹیٹ بینک مدت ملازمت مکمل ہونے پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میرے خیال میں اسٹیٹ بینک کا عملہ معیشت کا ستون ہے۔

    باغی ٹی وی : بطور گورنر اسٹیٹ بینک مدت ملازمت مکمل ہونے پر رضا باقر نے کہا کہ الحمداللہ بطورگورنراسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت مکمل کرلی، اللہ نےمجھےملک کی خدمت کا موقع دیا، تمام ہم وطنوں، خاص طورپر اوورسیز کو عوامی خدمت کی ترغیب دیتا ہوں۔

    حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

    رضاباقر کا کہنا تھا کہ میرا کردار رہنمائی کرنا اور آپ کے اندر چھپے نئےآئیڈیازکو منظر عام پر لانارہا، اسٹیٹ بینک کے ساتھیوں کو اپنی صلاحیت حاصل کرنےکا حوصلہ اور اعتماد دیا، میرے خیال میں اسٹیٹ بینک کا عملہ معیشت کا ستون ہے میں ڈپٹی گورنر اور اسٹیٹ بینک کی کارپوریٹ ٹیم کا خصوصی شکرگزار ہوں، اپنی مدت ملازمت میں 4 وزرائے خزانہ اور 5 سیکرٹری خزانہ کے ساتھ کام کیا جن کا شکر گزار ہوں، ہمارےمعاشی چیلنجز ہیں لیکن بہتر فیصلے کرنے والے ملک کی طاقت بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے بطورگورنرکئی نئے اقدامات میں اسٹیٹ بینک کی سربراہی کی، پہلی مرتبہ کووڈ وبا میں ٹیرف اسکیم، پے رول پیکج اور اسپتال فنانسنگ فراہم کی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے اوورسیزپاکستانیوں کو ملکی بینکنگ شعبے سے منسلک کیا، راست کے ذریعے پہلا مفت ادائیگیوں کا انتظام فراہم کیا، ڈیجیٹل بینکاری کا فریم ورک مہیا کیا۔

    سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی شمولیت بڑھانے اور خصوصاً خواتین کی شمولیت سے بینکاری کا مساوی ماحول دیا،کم لاگت گھروں کی فنانسنگ کو فروغ دیا، تین اہل ڈپٹی گورنرز کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو مضبوط کیا،کئی دیگر اہم اقدامات کیے، اسٹیٹ بینک کے تمام ساتھیوں کا شکرگزارہوں جنہوں نےتمام مشکل کام انجام د یئے-

    واضح رہے کہ آج گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ معیاد ختم ہو گئی ہے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ئی تعیناتی تک ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید عہدہ سنبھالیں گے –

    عہدوں کا فائدہ تب ہوتا ہے جب ساتھ عزت بھی ملے،پرویز الٰہی

  • حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

    حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد:حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کے گورنر کی حیثیت سے مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی اور وہ آج عہدہ چھوڑ دیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ بدھ سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ معیاد ختم ہو رہی ہے ، ان کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ان سے بات کی ہے اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔

     

    وزیر خزانہ نے رضا باقر کے بارے لکھا کہ وہ ایک غیر معمولی قابل آدمی ہے اور ہم نے اپنے مختصر وقت میں ساتھ کام کیا، ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ مئی 2019ء میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سابق عہدیدار رضا باقر نے بطور گورنر اسٹیٹ بینک ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز رضا باقر کو تین سال کی مدت کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

    اس سے قبل ہارورڈ اور بیکرلے یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر رضا باقر 2000ء سے آئی ایم ایف کے ساتھ منسلک تھے اور ابھی بطور سینیئر ریزیڈنٹ ریپریسینٹیٹو مصر میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

    اس کے علاوہ ڈاکٹر رضا باقر آئی ایم ایف مشن رومانیہ اور عالمی مالیاتی ادارے کے ڈیپٹ پالیسی ڈویژن کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

  • ‏سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی

    ‏سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی

    ریاض: ‏سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے تین روزہ دورے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

    رقم کی غیر قانونی منتقلی پر بھارت کا چینی کمپنی پر 72 کروڑ کا جرمانہ

    پاکستان کی معاشی مدد کے طور پر پیٹرولیم کی فنانسنگ بڑھانے پر اتفاق ہوا۔پاک سعودی سپریم کوآرڈنیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاک سعودی سپریم کوآرڈنیشن کونسل کے تحت مختلف امور پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود 3ارب ڈالر کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی ہے جبکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پاک سعودی بزنس کونسل کے اجلاس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جاری کردہ اعلامیے کے مطابق زراعت اور خوراک کے شعبوں میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور دونوں ملکوں کا ابلاغ عامہ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ماحولیاتی ویژن کو بھی سراہا گیا ہے۔

    محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے،وزیر اعظم

    ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے نئے معاہدے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ملکوں کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔پاکستان نے سعودی گرین اور مڈل ایسٹ گرین منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کی ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالرز سٹیٹ بینک میں جمع کروئے گئے تھے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز مالیت کا تیل موخر ادائیگی کی سہولت پر دی گئی تھی-

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس اقدام پر ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی مدد کرنے اور ملک کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالرز جمع کروانے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے تیل کی موخر ادائیگی کر سہولت پر فراہمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہا اور اب بھی جب دنیا کو بڑھتی قیمتوں کا سامنا ہے وہ پاکستان کے ساتھ ہے۔

    جامعہ کراچی دھماکا: سہولت کاری کے شبے میں ایک طالبعلم زیرحراست

  • ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے خلاف بینک ملازمین کا ملک بھرمیں احتجاج

    ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے خلاف بینک ملازمین کا ملک بھرمیں احتجاج

    کراچی: وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے اور رمضان المبارک میں اوقات کار بڑھانے کے لیے خلاف بینک ملازمین نے اسٹیٹ بینک کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں میں ہفتہ وار کاروبار کے چھ دن کام کے لیے کھلا رکھنے کے احکامات کے خلاف نجی بینکوں کے ملازمین نے جمعہ کو اسٹیٹ بینک کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جس کے سبب آئی آئی چندریگر روڈ پر کچھ وقفے کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر بینکوں کےاوقات کار میں تبدیلی،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟


    بینک ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے میں 6 روز کام نہیں کریں گے بلکہ انہیں ہفتہ کے روز چھٹی چاہیے، ہم انسان ہیں ہم پر ظلم نہ کیا جائے۔


    مظاہرین نے وزیراعظم سے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہفتے کے دن کی تعطیل بحال نہیں کی جائے گی بینکرز فورم کے تحت روزانہ دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں حیدرآباد، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں بھی بینک ملازمین نے احتجاج کیا اور ہفتہ وار چھٹی کی بحالی کا مطالبہ کیا جبکہ سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹوئٹر پر بھی #ہفتے_کی_چھٹی_بحال_کرو ٹاپ ٹرینڈ پر ہے-

    سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ہراساں کرنے پر عدالت کا بڑا حکم

    حاضرسروس آرمی آفیسر پرمبینہ تشدد ،لاہور پولیس کا موقف بھی آ گیا