Baaghi TV

Tag: اسٹیٹ بینک

  • اسٹیٹ بینک ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

    اسٹیٹ بینک ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

    ایک ہفتےمیں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر مارچ 2022 کے بعد12ارب8کروڑ ڈالرسے تجاوزکرگئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 10 لاکھ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 55 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک اورکمرشل بینکوں کےذخائر 16 ارب 60 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر16ارب 63 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔دوسری جانب زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر2.9فیصدکااضافہ جبکہ زروسیع(ایم ٹو) میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 6 دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9293ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.9فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 9035ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر1.5فیصدکی نموہوئی ہے۔ 6 دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع(ایم ٹو) کاحجم 35128ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3.3فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزروسیع کاحجم 36337ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زروسیع میں مجموعی طورپر3.9فیصدکی کمی ہوئی۔ اعدادوشمارکے مطابق چھ دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے پاس موجودڈیپازٹس کاحجم 25789ارب روپے ریکارڈ کیا گیا .

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    دینی مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا کو بلا لیا

    پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے، عارف علوی

    190 ملین پاؤنڈ کتنی بڑی کرپشن کا کیس , عمران خان قومی مجرم

  • پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ نومبر  میں  72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا

    پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ نومبر میں 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا

    کراچی: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مالی سال کے 5 مہینوں میں 94 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، نومبر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس فروری 2015 کے بعد بلند ترین ہے، نومبر 2024 میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 2.35 ارب ڈالر رہا۔

    اسٹیٹ بینک کیمطابق مالی سال کے 5 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جولائی سے نومبر تک تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 14.55 ارب ڈالر رہا، جولائی سے نومبر تک ملکی برآمدات 13.28 ارب ڈالر رہیں جولائی سے نومبر تک ملکی برآمدات 13.28 ارب ڈالر رہیں جولائی سے نومبر تک ملکی درآمدات 22.97 ارب ڈالر رہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پانچ مہینوں کا تجارتی خسارہ 9.68 کروڑ ڈالر رہا پانچ مہینوں کا تجارتی خسارہ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں سے 10 فیصد زائد ہے جولائی سے نومبر تک ملکی درآمدات 22.97 ارب ڈالر رہیں، مالی سال کے پانچ مہینوں کا تجارتی خسارہ 9.68 ارب ڈالر رہا، پانچ مہینوں کا تجارتی خسارہ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں سے 10 فیصد زائد ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق خسارے کی ادائیگی کے لیے رواں سال 33 فیصد اضافی رقوم رہیں پانچ مہینوں میں ورکرز ترسیلات 14.76 ارب ڈالر موصول ہوئیں، پانچ مہینوں کی بیرونی ادائیگیوں اور وصولیوں کے بعد 94 کروڑ ڈالر اضافی رہے، نومبر میں آئی ٹی برآمدات 32.4 کروڑ ڈالر رہیں، اکتوبر کے مقابلے میں نومبر کی آئی ٹی برآمدات 2 فیصد کم رہیں۔

  • اسٹیٹ بینک کی شرح سود میں 2 فیصد کمی ،وزیراعظم کا خیر مقدم

    اسٹیٹ بینک کی شرح سود میں 2 فیصد کمی ،وزیراعظم کا خیر مقدم

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی، جس کے بعد ملک کی شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد پر آگئی۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا، جس میں شرح سود میں مزید 2 فیصد کمی کردی گئی، کمی کے بعد شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد پر آگئی،اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مسلسل پانچویں مرتبہ شرح سود کم کی ہے، اس ماہ مہنگائی کی شرح میں 4.9 فیصد کمی ہوئی۔

    دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم کیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کا 13 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے ، پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا ، کم افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے ، امید کرتے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی ،معیشت کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں-

  • نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل،شرح سود میں دو فیصد تک کمی کا امکان

    نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل،شرح سود میں دو فیصد تک کمی کا امکان

    کراچی:اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل بروز پیر 16 دسمبر کو کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : افراط زر میں نمایاں کمی کے پیش نظر شرح سود میں دو فیصد تک کمی کا امکان ہے16 دسمبر کو مانیٹری پالیسی کے اعلان سےقبل مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگامعاشی اشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب صنعت کار پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنیادی شرح سود میں دو فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

    ایک سروے کے مطابق 71فیصد افراد پالیسی ریٹ میں کم از کم 2فیصد کمی کی توقع کر رہے ہیں، تاہم 29 فیصد کا خیال ہے کہ شرح سود میں50 سے150 بیسز پوائنٹس کمی ہوگی،71 سے 63فیصد کو شرح سود میں 2 فیصد،30 فیصد کی رائے میں ڈھائی فیصد جبکہ 7 فیصد کو ڈھائی فیصد سے زائد کمی کی امید ہے،جون 2024 ے بعد سے مسلسل 4اجلاس میں شرح سود میں 7 فیصد کمی کی جا چکی ہے-

  • زرمبادلہ ذخائر دو سال پانچ مہینے بعد 12 ارب ڈالر سے تجاوز

    زرمبادلہ ذخائر دو سال پانچ مہینے بعد 12 ارب ڈالر سے تجاوز

    کراچی: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، جس سے معیشت میں استحکام آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر دو سال پانچ مہینے بعد 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں،نومبر تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12.04 ارب ڈالر تک پہنچے جن میں ہفتہ وار 620 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا،پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 16.62 ارب ڈالر ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.58 ارب ڈالر ہیں۔

    پالیسی ساز ماحول اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے میں ایس آئی ایف سی نے کلیدی کردار ادا کیا ہےمعاشی استحکام کے لیے سرمایہ کاروں اورکاروباری برادری کو سہولت فراہم کی گئی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا رجحان پاکستان کی مالی حالت میں بہتری کا مظہر ہے۔

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 6 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 55 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی۔

  • اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز پاکستان بھیجنے کا ریکارڈ توڑدیا

    اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز پاکستان بھیجنے کا ریکارڈ توڑدیا

    کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے صرف پانچ ماہ میں آئی ایم ایف ڈیل سےبھی زیادہ ڈالرز پاکستان بھیج ڈالے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ن تفصیلات جاری کردیں-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کی ورکرز ترسیلات 2.91 ارب ڈالر رہیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 72.92 کروڑ ڈالر وطن بھیجے،نومبر کے مہینے میں یو اے ای سے 61.94 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 40.99 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ورکرز ترسیلات کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ رقم پاکستان بھیجی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں ورکرز ترسیلات 14.76 ارب ڈالر رہیں جو کہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں 33 فیصد زیادہ ہیں رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں سعودی عرب سے 3.65 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں، جولا ئی سے نومبر تک یو اے ای سے 2.95 ارب ڈالر بھیجے گئے،5 ماہ میں برطانیہ سے 2.18 ارب ڈالر بھیجےگئے۔

  • اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول

    اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول

    کراچی:اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کا قرض موصول ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سرمایہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمنٹے کے لیے خرچ ہوگا،مرکزی بینک 500 ملین ڈالر کی آمد کے اعدادوشمار آئندہ ہفتہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر کرے گا۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعدادوشمار جاری کردیئے اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 نومبر تک 16.07 ارب ڈالر رہے،زرمبادلہ کے ذخائر 22 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 10.85 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں،اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 13.05 کروڑ ڈالر اضافے سے 11.41 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.2 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.65 کروڑ ڈالر رہے۔

  • بابا گرونانک  کا 555 واں یومِ پیدائش ،اسٹیٹ بینک 55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا

    بابا گرونانک کا 555 واں یومِ پیدائش ،اسٹیٹ بینک 55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان بابا گرونانک دیو جی کے 555 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر 55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا۔

    باغی ٹی و ی: گرونانک دیو جی کے 555 ویں یوم پیدائش کے اہم موقع پروفاقی حکومت 55 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کررہی ہے،جس میں پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے، 30 ملی میٹرقطر، وزن 13.5 گرام ، سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے جاری بیان کے مطابق ستارے اور ہلال کے اوپر سکے کے کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں چاند کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپرعددی صورت میں اجراء کا سال 2024 درج ہےستارے اور ہلال کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب سکے کی مالیت جلی اعداد میں ’’55 ’‘ اور اردو رسم الخط میں ’’روپیہ‘‘ تحریر ہے۔

    جبکہ پچھلے رخ پر وسط میں شری گرونانک دیو جی کی یادگار کی تصویر دی گئی ہے یادگار کے اوپر ’‘ 555the Birthday Celebrations ’‘ اور یادگار کی عمارت کے نیچے ’’SRI GURU NANAK DEV JI ’‘ تحریر ہے جبکہ سکے کے نچلے کنارے کے ساتھ ’’1469-2024‘‘ درج ہے جو ان کے یوم پیدائش سے اب تک کی مدت کی عکاسی کرتا ہے۔

    مملکت پاکستان مختلف مذہبی شناختوں کی وارث ہے بابا گرونانک دیو جی، سکھ مذہب کی روایت کے بانی، اس سرزمین پر پیدا ہونے والی عظیم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو اب پاکستان کا حصہ ہیں سکھ مت عالمی مذہب ہے جس کے دنیا بھر میں لاکھوں پیروکار ہیں اور اس کے مقدس ترین مقامات پاکستان میں واقع ہیں سکہ 22 نومبر 2024 سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے تبادلہ کاؤنٹرز کے ذریعے جاری کیا جا رہا ہے۔

  • ملکی ذخائر میں پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

    ملکی ذخائر میں پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

    ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 6 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 5 کروڑ 62 لاکھ ڈالر بڑھ کر 14 ارب 79 کروڑ ڈالر رہے۔ مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ 98 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ارب 46 کروڑ ڈالر رہے۔دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 32 کروڑ ڈالر رہے۔یاد رہے کہ واجب الادا قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت نہ ملنے کے تناظر میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری اکتوبر تک طوالت اختیار کرنے کی اطلاعات سے اگرچہ زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں اضطراب بھی پایا جارہا ہے لیکن خام تیل کی عالمی قیمت 70ڈالر فی بیرل کے ساتھ 5ماہ کی کم ترین سطح پر آنے، مقامی طور پر پیدا ہونے والے ڈیزل کے دستیاب 2ماہ کے ذخائر کے سبب درآمدی بل میں کمی کی امید اور ہنرمند نوجوانوں کی بڑی تعداد کی بیرون ملک منتقلی کے نتیجے میں آنے والے مہینوں میں ورکرز ریمیٹنسز کا حجم مزید بڑھنے کی توقعات نے ڈالر کی نسبت روپے کی قدر کو سہارا دیا۔

    وزیراعظم سے پیپلز پارٹی اور خیبر پختونخوا کے وفود کی ملاقاتیں

    کراچی تاجر اتحاد نے بجلی کی قیمت مٰیں کمی کا فیصلہ خوش آئند دے دیا