Baaghi TV

Tag: اسٹیٹ بینک

  • یو اے ای میں  کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

    یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں دسمبر کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 419 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 331 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا نومبر میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 412 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں بڑھ کر 419 ملین ڈالر ہوگیا،نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    رواں ہفتے موسم بارشیں ہوں گی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 2.328 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.612 ارب ڈالر کا زرمباد لہ ملک ارسال کیا تھا۔

    سونے کی قیمت میں کمی،اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان

    جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 13.435 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 14.418 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ضلع خیبر میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے: شاہ رحمان …

  • ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں، اسٹیٹ بینک ڈائریکٹر فنانس

    ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں، اسٹیٹ بینک ڈائریکٹر فنانس

    کراچی: ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں۔

    باغی ٹی وی: اپنے ویڈیو بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےڈائریکٹر فنانس قادر بخش کا کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنےوالے اداروں اور مختلف بینکوں سےمجموعی طور پر 35 ہزار کی تعداد میں جعلی کرنسی نوٹ رواں برس جمع کرائےگے گزشتہ دو سال میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے 20 ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے ہیں ایف آئی اے پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے ادراوں نےرواں سال 25 ہزار مختلف مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کو جمع کرائے ہیں۔

    ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے تقریبا جعلی نوٹوں کی تعداد تقریبا برابر ہےجعلی نوٹوں میں 60 سے 70 فیصد نوٹ ایک ہزار روپے کا پکڑا گیا ہے اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کے حوالے سے ای میل ایڈریس دیا ہوا ہےاگر کسی بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پرکرنسی نوٹ مالیت کا 100 گنا جرمانہ کیا جائےگا یعنی اگر اے ٹی ایم سے پانچ ہزار کا جعلی نوٹ نکلتا ہے تو بینک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،بینکوں کو اے ٹی ایم مشین میں ڈالے گئے نوٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو 90 دن تک رکھنا لازم ہے۔

    امریکا میں مسجد کے باہر فائرنگ سے پیش امام شہید

    ایک دہائی سے کسی بھی بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس نا کرنے کا انکشاف

    ڈالرمزید سستا،سونے کی قیمت میں بھی معمولی کمی

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  میں مزید کمی

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

    کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز مزید کم ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 15دسمبر تک ملکی زرمبا دلہ ذخائر کی مالیت گھٹ کر 12.1 ارب ڈالر ہوگئی اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت میں 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی جس سے سر کاری زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت بھی گھٹ کر 6 ارب 90 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ہوگئی15 دسمبر تک تجارتی بینکوں کےزرمبادلہ کےذخائر کی ما لیت میں بھی 20 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت بھی گھٹ کر5 ارب 16 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے-

    سیالکوٹ؛ پی ٹی آئی امیدوار آر او آفس سے گرفتار، وکلا نے چھڑوا لیا

  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  میں کمی

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 23.3 کروڑ ڈالر کم ہوئے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 نومبر تک 12.3 ارب ڈالر رہے-

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمی کے بعد 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

    پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے، 82ویں فارمیشن …

    اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتہ مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 39 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے جو اب کمی کے بعد 7 ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 12 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز رہ گئے، گزشتہ ہفتہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے۔

    عارف علوی سے امام کعبہ کی ملاقات،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • عرب مانیٹری فنڈ اور سٹیٹ بینک کے مابین ترسیلات زر میں سہولت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    عرب مانیٹری فنڈ اور سٹیٹ بینک کے مابین ترسیلات زر میں سہولت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    کراچی: عرب مانیٹری فنڈ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مابین ترسیلات زر میں سہولت کے لیےمفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل چیئرمین آف دی بورڈ آف ڈائریکٹرز عرب مانیٹری فنڈ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبداللہ الحامدی اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اے ایم ایف کے زیراہتمام ابوظہبی میں ایک تقریب میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

    مفاہمت کی یادداشت کا مقصد سرحد پار ادائیگی کے نظام ’بونا‘ جسے اے ایم ایف کی زیر ملکیت عرب علاقائی ادائیگی کی کلیئرنگ اور تصفیے کی تنظیم ’اے آر پی سی ایس او‘ چلاتی ہے، اور پاکستان کے فوری ادائیگی کے نظام ’راست‘ کے درمیان تعاون کا فریم ورک قائم کرنا ہے۔

    پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ دینے والی خصوصی عدالت سے متعلق اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

    اسٹیٹ بینک کےترجمان نےبتایا کہ’راست‘ اور ’بونا‘ کو اس لیےمنسلک کیاجارہا ہےکہ عرب خطے اور پاکستان کےدرمیان ترسیلا ت زر کی منتقلی باضابطہ چینلز سے آسانی سے ہوسکےاس اقدام سے افراد کے علاوہ کاروباری اداروں کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ نہ صرف فوری، محفوظ اور سستی سرحد پار ادائیگیاں ہوسکیں گی بلکہ عرب ممالک اور پاکستان کے درمیان معاشی، مالی اور سرمایہ کاری روابط بھی مضبوط ہوں گے۔

    پی آئی اے کا عمرہ کرایوں میں فوری کمی کا اعلان

  • مرکزی بینک کے  زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچیِ: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر12.57ارب ڈالر ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوگیا ہےاعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس 7.50 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں ،گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی تھی،اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکس کے پاس 5.06 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 12 ارب 57 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، گزشتہ ہفتہ کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی تھی۔

  • نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ

    نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ

    کراچی: حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ا سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی میں تین ماہ کی مدت کیلئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 21 فیصد، 6 ماہ کی مدت کیلئے 15.25 فیصد سے بڑھا کر 21.25 فیصدکر دی گئی 12 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر 15.50 فیصد سے بڑھا کر 21.50 فیصد، تین سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر 14 فیصد سے بڑھا کر 17.50 فیصد اور پانچ سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر 13.50 فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کر دی گئی ہے۔

    اسی طرح امریکی ڈالر میں تین ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 8.25 فیصد، 6 ماہ کی مدت کے لئے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 7.20 فیصد سے بڑھا کر 8.50 فیصد، 12 ماہ 7.50فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد، تین اور پانچ سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 8فیصد کی سطح پر برقرار رکھی گئی ہے۔

    دنیا کے5 ممالک کا نجرقتل کیس میں کینیڈا کیجانب سے بھارت کیخلاف تحقیقات کامطالبہ

    برطانوی پاؤنڈ میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پرتین ماہ کی مدت کے لئے سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 5.50 فیصد سے بڑھاکر 7.25 فیصد، 6 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 6فیصد سے بڑھاکر 7.50 فیصد، 12ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد جبکہ تین اور پانچ سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی موجودہ شرح 7.50 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔

    یورو میں تین ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 4فیصد سے بڑھا کر 6.25فیصد، 6 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 4.50فیصد سے بڑھا کر 6.50فیصد، ایک سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 5 فیصد سیبڑھاکر 7 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ تین اور پانچ سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی موجودہ شرح 6.50 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔

    غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری

    دوسری جانب پاکستان میں ایکسچینج کمپنیوں کی ایسوسی ایشن (ای سی اے پی) کے چیئرمین ملک بوستان نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور اسمگلرز کیخلاف کارروائی کے بعد ملکی ترسیلات زر میں 10 سے20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

    دی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن سے قبل ایکسچینج کمپنیوں کو روزانہ 5 ملین ڈالرز ملتے تھے لیکن اب انہیں 15 ملین ڈالرز مل رہے ہیں یعنی اس میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے ریٹس میں نمایاں کمی آئی ہے اور فی ڈالر 295 روپے کا ہوگیا ہےانہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اگر کارروائی جاری رہی تو ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا۔

    رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور اسمگلرز کےخلاف حالیہ کارروائی کے نتیجے میں بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور بینکوں کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا ہے ڈالرزکی بڑی تعداد مختلف بینکوں کے لاکرز میں رکھی گئی تھی اور بینکوں کا عملہ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے ساتھ مل کر یہ ڈالرز حوالہ اور ہُنڈی میں استعمال کرتے تھےان لاکرز کی چابیاں بینک کے کرپٹ عملے کے پاس ہوتی تھیں اور جیسے ہی انہیں بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کی طرف سے میسیج (پیغام) ملتا تھا تو یہ کرپٹ بینک عملہ امریکی ڈالرز کی غیر قانونی تجارت شروع کر دیتا تھا۔

    چیئرمین ای سی اے پی نے دعویٰ کیا کہ اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث بینک ملازمین کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈالر کے اس غیر قانونی کاروبار نے کئی درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو بگاڑ دیا ہے۔

    یو اے ای نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی

  • مانیٹری پالیسی کااعلان آج کیا جائےگا،شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا امکان

    مانیٹری پالیسی کااعلان آج کیا جائےگا،شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا امکان

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔

    باغی ٹی وی: گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور شرح سود میں ردوبدل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس اسٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوگا، بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد شرح سود میں ردوبدل کا اعلان کرے گی، اس وقت بنیادی شرح سود 22 فی صد ہے-

    ترجمان اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ اجلاس کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری نئی پالیسی کا اعلان کیا جائے گامانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کا فیصلہ کرنے کا قانونی ادارہ ہے اور مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو ہے جس میں شرح سود پر فیصلہ ہوگا۔

    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

    خیال رہے کہ رواں سال 31 جولائی کو گورنر اسٹیٹ بینک نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھاماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 26 جون کو شرح سود 100 بیسس پوائنٹس یعنی 1 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد بنیادی شرح سود 22 فیصد ہوگئی تھی۔

    بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،درجنوں گرفتاریاں، ٹرانسفارمرزبھی اُتارلیے گئے

  • بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت

    بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوامی ضرورت پوری کرنے کیلئے بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت دے دی جبکہ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کا کم ازکم سرمایہ 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کیا جا رہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیوں کیلئے بنیادی اصلاحات متعارف کرادیں، بی ایکسچینج کمپنیوں کو 3 ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کرنے ہونگے۔

    جبکہ اعلامیے کے مطابق ایکسچینج کمپنیز کے زمرے میں منتقل نہ ہونے والی بی کمپنیز کے لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    سعودی مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائیں گے. عبداللہ بن سعود
    امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
    ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو 194 کا ہدف دے دیا
    نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا
    سندھ کے 31 ایس ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فرنچائز 3 ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کرکے دوسری کمپنیز میں ضم ہوسکتی ہیں، بی ایکسچینج کمپنیز، فرنچائز ایک مہینے میں منصوبہ جمع کرکے اسٹیٹ بینک سے این او سی لیں علاوہ ازیں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کوبہترخدمات فراہم کرنا اور ایکسچینج کمپنیوں میں مسابقت،شفافیت لاناہے۔

  • متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 1 ارب ڈالرز بھیج دیئے

    متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 1 ارب ڈالرز بھیج دیئے

    متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں موصول ہوگئے ہیں جبکہ اس بارے میں وزیر خزانہ نے ٹوئیٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور پاکستان کے عوام کی طرف سے یو اے ای قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایک ارب ڈالر موصول ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن بہتری کی طرف جارہی ہے. اس سے قبل گزشتہ روز دو ارب ڈالرز سعودی عرب کی طرف سے بھیجے گئے تھے.
    https://twitter.com/MIshaqDar50/status/1679132466668290050
    ادھر ویڈیو کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ کچھ مہینے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالرز قرض دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اس بات کی یقین دہانی وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ یو اے میں حکام کی جانب سے کی گئی تھی علاوہ ازیں چند روز قبل حکام نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کو بھی یقین دہانی کروائی تھی۔
    https://twitter.com/MIshaqDar50/status/1679132461035409408

    علاوہ ازیں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اپریل 22 میں جب سے حکومت سنبھالی ہے ایک منٹ بھی ادائیگیاں تاخیر سے نہیں کی گئیں اور یہ ڈیفالٹ کی افواہیں قدرتی موت مر گئیں ہیں، اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہے، ہر دن پاکستان کیلیے بہتر ہوگا۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا